Baaghi TV

Tag: سوئیڈن

  • سوئیڈن: قرآن کریم کی بےحرمتی پراو آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب

    سوئیڈن: قرآن کریم کی بےحرمتی پراو آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب

    سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے پر اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی ایگزیکٹو کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی: ترجمان او آئی سی کے مطابق اجلاس میں گھناؤنے فعل کےخلاف اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور ضروری اقدامات سے متعلق اجتماعی مؤقف اپنایا جائے گااو آئی سی کا اجلاس آئندہ ہفتہ طلب کیا گیا ہے تاہم تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

    دوسری جانب سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر دنیا بھر میں مسلمان سراپا احتجاج ہیں اور کئی ممالک میں ریلیاں نکالی جا رہی ہیں ایران اور عراق میں سوئیڈش سفارت خانوں پر ہزاروں افراد نے احتجاج کیا۔ عراقی مظاہرین نے سویڈن سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا ایرانی وزارت خارجہ نے تہران میں سویڈن کے ناظم الامور کو طلب کرکے شدید احتجاج کیا۔

    ہومیوپیتھک ڈاکٹروں اور حکیموں کی خالی نشستوں کےلیےبجٹ نہیں رکھا گیا

    علاوہ ازیں سوئیڈن میں اسٹاک ہوم کی مسجد کے باہر قرآن کریم کی بےحرمتی کے واقعے پر یورپی یونین کا ردعمل سامنے آیا ایک بیان میں یورپی یونین نے کہا ہے کہ سوئیڈن میں قرآن کریم کی بےحرمتی کے عمل کو مسترد کرتے ہیں، سوئیڈن واقعہ جارحانہ، بے عزتی پر مبنی اشتعال انگیزی کا واضح عمل ہے، یہ عمل کسی بھی طرح یورپی یونین کی رائےکی عکاسی نہیں کرتا، بے حر متی کا واقعہ ایسے وقت کیا گیا جب مسلمان عیدالاضحیٰ منا رہے تھے۔

    یورپی یونین کے مطابق یورپی یونین مذہب یا عقیدے اور اظہار رائے کی آزادی کے لیے کھڑی ہے، نسل پرستی، نفرت انگیزی، عدم برداشت کی یورپ میں کوئی جگہ نہیں وقت آ گیا ہےکہ باہمی افہام و تفہیم اور احترام کیلئے ایک ساتھ کھڑے ہوجائیں، بڑھتے ہوئے تنازعات کو رو کنے کا بھی وقت آگیا ہے۔

    سویڈن؛ عدالت کی اجازت کے بعد قرآن کریم کی بے حرمتی

    واضح رہے کہ سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم کی ایک مسجد کے باہر عید الاضحیٰ کے روز قرآن کریم کو نذرآتش کرتے ہوئے بے حرمتی کا واقعہ پیش آیا تھا اسٹاک ہوم کی پولیس نے عراق سے تعلق رکھنے والے شہری کو کئی بار قرآن پاک نذر آتش کرنے کی اجازت دینے سے انکار کیا تھا لیکن مقامی عدالت نے پولیس کے فیصلے کو آزادی اظہار رائے کے خلاف قرار دے دیا تھا۔

    سویڈن میں قرآن پاک نذر آتش،مراکش نے اپنا سفیر واپس بُلا لیا

    جس کے بعد مقامی پولیس نے شہری کو عید کے روز شہر کی مرکزی جامع مسجد کے باہر مظاہرے کی اجازت جس کے بعد آج ملعون نے قرآن پاک کو نذر آتش کیا اور مسلمانوں کی مقدس کتاب کی بے حرمتی کی۔ قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف وہاں موجود مسلمانوں نے شدید احتجاج کیا اور ’اللہ اکبر‘ کے نعرے لگائے جبکہ پولیس نے ایک مسلمان کو پتھر پھینکے کے الزام میں حراست میں لے لیا۔

    انتظار نہ ہو سکا،دولہا ایمبولینس میں دلہن لینے پہنچ گیا

  • قرآن نظرآتش کرنے کی کوشش مسلمانوں کے احساسات مجروح کرنے کیلئے تھی.  وزیر اعظم

    قرآن نظرآتش کرنے کی کوشش مسلمانوں کے احساسات مجروح کرنے کیلئے تھی. وزیر اعظم

    وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ سویڈن میں قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کے واقعے پر افسردہ اور صدمے میں ہوں، یہ حرکت دنیا بھر مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے کے لیے کی گئی جبکہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ سویڈن میں مسجد کے سامنے قرآن پاک کو سرعام نذر آتش کرنے کے واقعے پر افسردہ اور صدمے میں ہوں۔


    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسلام و فوبیا کے یہ گھناؤنے واقعات بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہیں، میرے پاس اس اسلام مخالف فعل کی مذمت کرنے کے لئے الفاظ نہیں ہیں، جس کا واضح مقصد دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا ہے۔ علاوہ ازیں شہبازشریف نے کہا کہ قرآن کریم پوری انسانیت کے لئے محبت، امن اور حکمت کی الہامی کتاب ہے، اس قابل مذمت فعل میں ملوث گمراہ کردار نے درحقیقت انسانیت کی مشترکہ اقدار کی توہین کی ہے۔

    جبکہ اس سے قبل روسی صدر پیوٹن روس میں سب سے پرانی مسجد پہنچ گئے، جہاں انہیں عید کے دن قرآن کی کاپی پیش کی گئی۔ صدر پیوٹن نے قرآن کا تحفہ دینے پر شکریہ ادا کیا، اور کہا کہ میں روس میں ایسی جگہ ڈھونڈوں گا جو اس لائق ہو کہ یہ قرآن وہاں رکھا جائے۔ صدر پیوٹن کا اس موقع پر کہنا تھا کہ قرآن مسلمانوں کی مقدس کتاب ہے، اور یہ دیگر مذاہب کے لوگوں کے لیے بھی مقدس کتاب ہونی چاہئے، ہم جانتے ہیں کہ دیگر ممالک میں کیا ہورہا ہے، یہ لوگ دوسروں کے مذہبی احساسات کا احترام نہیں کرتے، اور پھر ڈھٹائی سے کہتے ہیں کہ یہ کوئی جرم نہیں۔ صدر پیوٹن نے واضح کیا کہ روس میں اس طرح کی حرکت کرنا جرم ہے، ہم ہمیشہ اس قانون پر عمل کرتے رہیں گے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    اداکارہ شکیل یوسف چل بسے
    جہلم؛ سیشن جج، دو بیٹوں سمیت ڈوب کر جاں بحق
    حج کے دوران 6 ہزار سے زائد حجاج کرام ہیٹ سٹروک سے متاثر ہوئے. رپورٹ
    نمازِ عید کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب درجن سے زائد قیدی فرار
    سڑکوں یا گلی محلوں میں آلائشیں نظر نہیں آنی چاہئیں،نگران وزیراعلیٰ کی ہدایت
    سویڈن میں قرآن پاک نذر آتش،مراکش نے اپنا سفیر واپس بُلا لیا
    بلوچستان میں بلدیاتی اداروں کے انتخابات کا آخری مرحلہ، جوڑ توڑ اور خرید و فروخت کا عمل عروج پر
    اسٹاک ہوم میں قرآن کی بے حرمتی پر سعودی عرب نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے بیان جاری کیا ہے کہ ایک شدت پسند نے عید کے روز مسجد کے سامنے قرآن کی بے حرمتی کی، تواتر سے نفرت انگیزی کے یہ عمل قابل قبول نہیں ہوسکتے۔ سعودی عرب کا کہنا تھا کہ ان اقدامات کا کوئی بھی جواز نہیں، یہ اقدامات صرف نفرت پھیلارہے ہیں، یہ عدم برداشت کی بین الاقوامی کاوشوں کے خلاف ہیں۔ سویڈن میں پولیس نے مسجد کے باہر ایک گروپ کو قران پاک کی بے حرمتی کی اجازت دینے پر او آئی سی نے شدید مذمت کی ہے۔ او آئی سی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم اس مکروہ عمل کی مذمت کرتے ہیں، یہ آزادی اظہار کی آڑ میں نفرت انگیزی ہے۔

    دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف نے ایران اور آزربائیجان کے صدورکو ٹیلی فون کرکے عید کی مبارک دی ، جب کہ دونوں صدرور نے جوابی مبارک دی اور خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا۔ وزیراعظم شہبازشریف نے ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کو عید الاضحی کی مبارک دی اور ایران کی قیادت اور عوام کے لئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔ ایرانی صدر اہراہیم رئیسی نے شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستان کی قیادت اور عوام کو عید کی جوابی مبارک دی اور خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا۔

    دونوں قائدین کا برادر ہمسایہ ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا، اور سرحد پر مارکیٹس کے قیام کو دوطرفہ معاشی وتجارتی تعاون کے فروغ کی جانب اہم قدم قرار دیا۔ وزیراعظم نے آزربائیجان کے صدر الہام علیوف کو بھی ٹیلی فون کیا، ر عید کی مبارک کا تبادلہ کیا۔ وزیراعظم نے آزربائیجان کے عوام اور حکومت کے لئے نیک تمناﺅں کا پیغام دیا، جب ک صدر الہام علیوف نے بھی خیرسگالی کے گرمجوش جوابی جذبات کا اظہار کیا۔

    وزیراعظم نے اپنے دورہ آزربائیجان کا حوالہ دیتے ہوئے دوطرفہ تعاون کے عمل کو تیز بنانے کا عزم ظاہرکیا، اور آزربائیجان سے ایل این جی کی فراہمی کا عمل تیز بنانے کی امید کا بھی اظہار کیا۔ صدرالہام علیوف نے ٹیلی فون کرنے اور عید کی مبارک دینے پر وزیراعظم شہبازشریف کا شکریہ ادا کیا۔

  • قرآن مجید کی بے حرمت: ترک صدر کا سوئیڈن کی نیٹو میں شمولیت کی کسی صورت حمایت نہ کرنے کا اعلان

    قرآن مجید کی بے حرمت: ترک صدر کا سوئیڈن کی نیٹو میں شمولیت کی کسی صورت حمایت نہ کرنے کا اعلان

    انقرہ: سوئیڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردوگان نے سوئیڈن کی نیٹو میں شمولیت کی کسی صورت حمایت نہ کرنے کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک صدر نے سوئیڈش دارالحکومت اسٹاک ہوم میں قرآن پاک کو نذر آتش کیے جانے کو گھناؤنا حملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ سوئیڈن اپنا تحفظ انہی اسلام دشمن عناصراور دہشت گردوں سے کرائے۔

    سویڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی پرمسلم دنیا کا شدید احتجاج،عالمی برادری سےنوٹس لینےکامطالبہ

    انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے مذہبی عقائد مجروح کرنے پر سوئیڈن کی نیٹو میں شمولیت کی کسی صورت حمایت نہیں کریں گے، ہمارے کیلئے اسلام، اسلامی تعلیمات اور قرآن مجید سے بڑھ کچھ نہیں۔

    خیال رہے کہ سوئیڈن اور ترکیہ کے درمیان نیٹو کی رکنیت پر کشیدگی چل رہی ہے، سوئیڈن نیٹو میں شمولیت چاہتا ہے مگر ترکیہ اس کا مخالف ہے ترکیہ کا کہنا ہے کہ پہلے سوئیڈن ترک صدر طیب اردگان کے ناقدین اور کرد رہنماؤں کو ڈی پورٹ کرے لیکن سوئیڈن یہ مطالبات تسلیم نہیں کر رہا۔

    سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی ،وزیراعظم شہباز شریف کی شدید الفاظ میں مذمت

    اسی اثناء میں سوئیڈن کی انتہائی دائیں بازو کی شدت پسند جماعت کے رہنما راسموس پلودن نے اعلان کیا تھا کہ وہ ہفتے کو اسٹاک ہوم میں ترک سفارتخانے کے باہر احتجاج کرے گا اور اس دوران وہ قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کا بھی ارادہ رکھتا ہے سوئیڈش حکام نے راسموس کو قرآن کی بے حرمتی کی اجازت دے دی تھی جس پر ترکیہ نے بھی شدید غم و غصے کا اظہار کیا تھا جبکہ دو روز میں سوئیڈن کے سفیر کو دو بار طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کراچکا ہے۔

    محمد رضوان کی سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت

    ترکیہ نے نیٹو رکنیت کے معاملے پر بات چیت کیلئے سوئیڈش وزیر دفاع کا طے شدہ دورہ بھی منسوخ کردیا ہے اور کہا ہے کہ اب مذاکرات کا کوئی مقصد باقی نہیں رہاسوئیڈن کے وزیر دفاع پال جانسن نے کہا ہے کہ ترکیہ کے ساتھ تعلقات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں، ہم کوشش کر رہے ہیں کہ مذاکرات دوبارہ شروع ہوسکیں۔

    واضح رہےکہ راسموس پلودن اور اس کی پارٹی کی جانب سے اس سے قبل بھی اسلام مخالف حرکات کی جاتی رہی ہیں، 2022 اور 2020 میں بھی پلودن نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ قرآن پاک کو نذر آتش کرنےکی تقریب کے انعقاد کی کوشش کی تھی جس کے بعد سوئیڈن میں بڑے پیمانے پر مظاہرے پھوٹ پڑے تھے۔

  • ترکیہ فن لینڈ اور سوئیڈن کی نیٹو میں شمولیت پر رضامند

    ترکیہ فن لینڈ اور سوئیڈن کی نیٹو میں شمولیت پر رضامند

    ترکیہ فن لینڈ اور سوئیڈن کی نیٹو میں شمولیت پر رضامند ہوگیا۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکیہ نے گزشتہ روز فن لینڈ اورسوئیڈن کی30 ممالک پر مشتمل سیاسی و عسکری اتحاد نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) میں شرکت کی راہ میں تمام رکاوٹیں ختم کرنے کا اعلان کیا۔

    امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات دوحہ میں شروع

    فن لینڈ کے صدر ساؤلی نینیستو نے منگل کے روز ایک بیان میں کہا کہ ترکی نے یہ فیصلہ صدر رجب طیب ایردوآن کی ان کے اور سویڈش وزیراعظم میگڈالینا اینڈرسن کے ساتھ ملاقات کے بعد کیا ہے۔نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینزاسٹولٹن برگ نے اس ملاقات کے لیے سہولت کار کا کردار ادا کیا ہے۔

    نینیستو نے کہ کہ تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے اس بات کی تصدیق کرنے کے لیے ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں کہ ترکیہ اس ہفتے میڈرڈ میں ہونے والے سربراہی اجلاس کے دوران سوئیڈن اور فن لینڈ کی نیٹو میں شمولیت کی حمایت کرے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مشترکہ میمورنڈم فن لینڈ، سوئیڈن اور ترکیہ کے ایک دوسرے کی سلامتی کو لاحق خطرات کے خلاف اپنی مکمل حمایت فراہم کرنے کے عزم کو واضح کرتا ہے ان کے بہ قول طے پانے والی مفاہمت کی یادداشت تینوں ممالک کے اس عزم کی نشان دہی کرتی ہے کہ وہ ایک دوسرے کی سلامتی کولاحق خطرات کے خلاف اپنی مکمل حمایت کریں گے۔

    جاپان : ٹوکیو میں ہیٹ ویو کا 150 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

    دوسری جانب نیٹو کے جنرل سیکرٹری اسٹولٹن برگ کا کہنا ہے کہ میں سہ فریقی یاد داشت پر دستخط کا پر زور خیر مقدم کرتا ہوں اب ہمارے پاس ایک معاہدہ ہے جو فن لینڈ اور سوئیڈن کے لیے نیٹو میں شامل ہونے کی راہ ہموار کرتا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ نیٹو میں ہماری شمولیت کے ٹھوس اقدامات پر تنظیم کے رکن ممالک کی جانب سے اگلے دو روز کے دوران میں اتفاق کیا جائے گا لیکن اب یہ فیصلہ قریب ہے۔

    ترکی نے مئی میں اعلان کیا تھا کہ اسے دونوں ممالک کی نیٹو میں شمولیت پر اعتراضات ہیں ماضی میں ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا تھا کہ انقرہ کے لیے یہ ممکن نہیں ہےکہ وہ یوکرین پر روسی جارحیت کے اس ماحول میں فن لینڈ اور سوئیڈن کی نیٹو میں شمولیت کی حمایت کرے اس نے ان پر کرد عسکریت پسندوں یعنی کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کی حمایت کرنے کا الزام لگایا تھا۔

    ترکی اس جماعت کو دہشت گرد تنظیم سمجھتا ہے اوردونوں نارڈک ممالک مبیّنہ طور پراپنے یہاں موجود درجنوں مشتبہ’’دہشت گردوں‘‘کو اس کے حوالے کرنے میں ناکام رہے ہیں۔خاص طور پر امریکا کے مقیم مذہبی رہ نما فتح اللہ گولن کے پیروکار کو ترکی کے حوالے نہیں کیا گیا، جن پر انقرہ نے 2016 میں حکومت مخالف بغاوت کی کوشش میں ملوث ہونے کا الزام لگایا تھا۔

    دریں اثناء سرکاری خبر رساں ادارے اناطولو کی رپورٹ کے مطابق ترک مواصلات ڈائریکٹوریٹ نے ایک بیان میں کہا کہ ’’فن لینڈ اور سویڈن نے پی کے کے اور اس سے وابستہ اداروں کے خلاف جنگ میں ترکی کے ساتھ مکمل تعاون پراتفاق کیا ہے اورملک کو وہ مل گیا،جو وہ چاہتا تھا-

    امریکی سپریم کورٹ نے اسکولوں سمیت سرکاری عمارتوں میں باجماعت نماز کی اجازت دیدی

  • سوئیڈن کے ایک اسکول میں 2 خواتین کا قتل،18 سالہ طالبعلم گرفتار

    سوئیڈن کے ایک اسکول میں 2 خواتین کا قتل،18 سالہ طالبعلم گرفتار

    سوئیڈن کے شہرمالمو کے ایک اسکول میں 2 خواتین کوقتل کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : برطانوی خبررساں ادارے”بی بی سی” کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ جنوبی سویڈش شہر مالمو کے ایک سیکنڈری اسکول میں 50 سال کی دو خواتین "تشدد کا نشانہ” بننے کے بعد ہلاک ہو گئیں قتل کے شبے میں 18سالہ طالب علم کوگرفتارکرلیا گیا۔

    تیونس میں دو مسافر ٹرینیں آپس میں ٹکراگئیں،95 افراد زخمی

    پولیس نے بتایا کہ جب وہ پہنچے تو ہنگامی خدمات نے سویڈن کے تیسرے سب سے بڑے شہر مالمو لاطینی اسکول میں دو افراد کو زخمی حالت میں پایا-

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دونوں خواتین اسکول میں کام کرتی تھیں خواتین کوچاقو اورکلہاڑی کے وارکرکے قتل کیا گیا واقعہ کے وقت سکول میں 50 طلبا اوراساتذہ موجود تھےایمرجنسی سروسزکے مطابق واقعہ میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔مزید تفتیش جاری ہے۔

    سویڈش میڈیا کے مطابق، مبینہ حملہ آور چاقو اور کلہاڑی سے لیس تھا کہا جاتا ہے کہ اس نے ایمرجنسی نمبر پر کال کی اور دو لوگوں کو مارنے کا اعتراف کیا۔

    نانا کو نواسی پر ترس نہ آیا،ٹوکہ سے کاٹنے کی کوشش،تشدد،سفاکیت کی انتہا،ویڈیو وائرل

    قبل ازیں کینیڈا کے شہر مسیساگا میں واقع مسجد میں ایک شخص نے کلہاڑی کے ذریعے حملے کر کے متعدد افراد کو زخمی کر دیا تھا
    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فجر کی نماز کے وقت مذکورہ ملزم کلہاڑی سے حملہ آور ہوا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے تھے-

    متاثرہ مسجد دارالتوحید اسلامک سینٹر کی انتظامیہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق نمازیوں نے 24 سالہ حملہ آور کو قابو میں کر کے پولیس کے حوالے کر دیا تھا

    دوسری جانب کینیڈا کے وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو کی جانب سے مسجد پر کلہاڑی سے حملے کی شدید مذمت کی گئی تھے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں کینیڈا کے وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا تھا کہ ایسے پُرتشدد واقعات کی کینیڈا میں کوئی گنجائش نہیں ہے میں ان لوگوں کے حوصلے پر بھی داد دینا چاہتا ہوں جو آج صبح وہاں موجود تھے۔ پولیس حملہ آور سے پوچھ گچھ کررہی ہے۔

  • سوئیڈن: میگڈیلینا اینڈرسن 5 دن میں 2 مرتبہ وزیراعظم منتخب ہونیوالی والی دنیا کی پہلی خاتون

    سوئیڈن: میگڈیلینا اینڈرسن 5 دن میں 2 مرتبہ وزیراعظم منتخب ہونیوالی والی دنیا کی پہلی خاتون

    چند گھنٹے سوئیڈن کی وزیراعظم رہ کراستعفی دینے والی میگڈیلینا اینڈرسن دوبارہ وزیراعظم منتخب ہوگئیں۔

    باغی ٹی وی : غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سوئیڈن کی پارلیمنٹ نے میگڈیلینا اینڈرسن کودوبارہ وزیراعظم منتخب کرلیا پارلیمنٹ میں سوشل ڈیموکریٹس پارٹی کی میگڈیلینا اینڈرسن کے حق میں 101 اور مخالفت میں 173 ووٹ آئے جبکہ 75 ارکان نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا ۔

    سابق فرانسیسی وزیر کو ریپ اور ہراسانی کے نئے مبینہ الزامات کا سامنا

    سوئیڈش نظام کے تحت وزارت عظمیٰ کے امیدوار کو پارلیمنٹ میں اکثریت درکار نہیں ہوتی تاہم امیدوار کی مخالفت میں 175 سے زیادہ ووٹ نہیں آنے چاہیئیں۔

    میگڈیلینا اینڈرسن دوبارہ عہدہ سنبھالنے والی سوئیڈن کی پہلی خاتون وزیراعظم ہیں کچھ روز قبل میگڈیلینا نے اتحادی پارٹی کے حکومت سے الگ ہونے پر وزارت اعظمی ٰ کا منصب سنبھالنے کے چند گھنٹوں بعد استعفی دے دیا تھا –

    یاد رہے کہ تقریبا 5 دن قبل میگڈیلینا اینڈرسن تقرری کے کچھ گھنٹے بعد ہی اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئی تھیں وزیراعظم مس اینڈرسن کا کہنا تھا کہ وہ واحد پارٹی کی حکومت کے طور پر دوبارہ وزیر اعظم بننے کی کوشش کریں گی۔

    نائن الیون متاثرین کا افغانستان کے 7 ارب ڈالرز کے منجمد اثاثے بطور معاوضہ ادا کرنے کا مطالبہ

    سوشل ڈیموکریٹ پارٹی کی رہنما کا کہنا تھاکہ یہ ایک آئینی عمل تھا کہ جب کوئی ایک پارٹی استعفیٰ دے دے تو مخلوط حکومت کو مستعفی ہو جانا چاہیے اور میں ایک ایسی حکومت کی قیادت نہیں کرنا چاہتی جس کی قانونی حیثیت پر سوال اٹھائے جائیں۔

    گورنربننےکی خواہش نہیں تھی لیکن پارٹی نے رسمی عہدہ دے کرسائیڈ لائن کردیا:گورنرپنجاب چوہدری سرور