Baaghi TV

Tag: سوئی گیس

  • سحری کے اوقات میں گیس کی لوڈشیڈنگ ختم کی جائے، مطالبہ

    سحری کے اوقات میں گیس کی لوڈشیڈنگ ختم کی جائے، مطالبہ

    مختلف علماء کرام اور عام شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ذوالحجہ کے ابتدائی ایام میں سحری کے اوقات میں سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ پر سے پابندی ختم کی جائے تاکہ لوگ آسانی سے روزے رکھ سکیں۔

    معروف عالم دین محمد یوسف صدیقی، محمد محسن مجید، ابوخزیمہ محمد شفیق ، رانا محمد طارق اور دوسرے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور سوئی گیس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے لوگوں کے لیے ذوالحجہ کے روزے رکھنے میں آسانی پیدا کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ احادیث میں ذوالحجہ کے پہلے نو ایام میں روزے رکھنے اور دوسرے نیک اعمال کی بہت زیادہ فضیلت بیان کی گئی ہے۔ ان دنوں میں مسلمانوں کی بڑی تعداد روزے رکھنے کا خاص طور پر اہتمام کرتی ہے لیکن ان دنوں سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے عام دنوں میں نفلی روزے رکھنا بہت مشکل ہو چکا ہے۔ علماء کرام اور عوام کے مختلف طبقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ رمضان المبارک کی طرح ذوالحجہ کے ابتدائی نو ایام میں بھی سحری کے وقت گیس کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔

    چاہت فتح علی خان سے بڑے بڑے سپر اسٹارز خوفزدہ کیوں ؟

    مخصوص نشستیں، فیصلہ پی ٹی آئی کے حق میں نظر نہیں آ رہا، مبشر لقمان

    مبشر لقمان: ہزاروں چہروں والا اینکر ، دنیا کا پہلا مصنوعی ذہانت سے چلنے والے نیوز اوتار پر ایک نظر

    لندن پلان بارے مبشر لقمان کا انکشاف،نواز شریف نے تصدیق کر دی

    لندن پلان: عمران خان، طاہرالقادری اور چوہدری برادران کو اکٹھا جہانگیر خان ترین نے کیا تھا، مبشر لقمان

  • پشاور شہر میں گیس کی لوڈشیدنگ کے خلاف احتجاج کی دھمکی

    پشاور شہر میں گیس کی لوڈشیدنگ کے خلاف احتجاج کی دھمکی

    پشاور کے مختلف علاقوں کے عوام نے سوئی گیس کی فراہمی کیلئے ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اگر ایک ہفتے کے اندر اندر گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم نہ کی، تو پورا پشاور شہر بند کر دیا جائیگا سابق ڈسٹرکٹ اسمبلی پشاور کے اپوزیشن لیڈر محمد سعید ظاہر نے کہا ہے کہ اگر پشاور شہر کے علاقوں نوتھیہ، گلبرگ ، افغان کالونی، کوٹلہ محسن خان، ڈیری باغوانان ،لنڈی ارباب میں ایک ہفتے کے اندر سوئی گیس کا مسئلہ حل نہ ہوا تو عوام پورے پشاور کو کو بند کر دیں گے اور حالات کی تمام تر ذمہ داری محکمہ سوئی گیس کے اعلی حکام پر عائد ہوگی ۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ محکمہ گیس والوں نے گیس نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو ذہنی مریض بنا دیا پشاور کے غریب عوام سلینڈر بھر کے برباد ہو گئے ہیں محکمہ سوئی گیس ہزاروں روپے بلز وصول کرتے ہے،
    مگر جان بوجھ کر گیس نہیں چھوڑتے ، خواتین کو کھانا پکانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، بچے بغیر ناشتے کے اسکول جاتے ہیں وزیراعظم پاکستان سے فوری طور پر اور چیف جسٹس آف پاکستان سے مداخلت کی اپیل کی جاتی ہے محمد سعید ظاہر نے کہا اگر ایک ہفتے کے اندر اندر گیس کا مسئلہ پورے پشاور میں حل نہ کیا گیا تو بھرپور احتجاج ریکارڈ کرینگے جس میں عوام کثیر تعداد میں شرکت کرینگے اور خواتین بھی شریک ہونگی ۔

  • کراچی:سوئی سدرن نے اچانک اسٹیل مل بیٹری پلانٹ کی گیس بند کردی

    کراچی:سوئی سدرن نے اچانک اسٹیل مل بیٹری پلانٹ کی گیس بند کردی

    کراچی:سوئی سدرن نے اچانک اسٹیل مل بیٹری پلانٹ کی گیس بند کردی،اطلاعات کےمطابق سوئی سدرن نے اچانک اسٹیل مل کے کوک اوون بیٹری پلانٹ کو ملنے والے کنکشن کی گیس بند کردی، جس سے پلانٹ کے تباہ ہونے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔اسٹیل مل انجینیرز کے مطابق کوک اوون بیٹری پلانٹ کا گیس پریشر رات گیارہ بجے اچانک زیرو ہوگیا۔

    ایندھن مہنگا ہونے سے چھوٹی گاڑیوں کی ڈیمانڈ بڑھ گئی

    انجینیرز کے مطابق پلانٹ کو گیس فراہمی بحال نہ ہوئی تو مزید پانچ ارب روپے کا نقصان ہوگا، جب کہ بیٹری بیٹھ جانے سے پیداوار کی بحالی کا امکان بھی ختم ہوجائیگا۔گیس بندش سے متعلق انجینیرز نے بتایا کہ سوئی گیس حکام نے گیس فراہمی روکنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔

    پاکستان انگلینڈ ورلڈ کپ فائنل: آئی سی سی نے رولز میں پھرتبدیلی کردی

    یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اس پلانٹ کیلئے گیس کی سپلائی اتنی ضروری ہے کہ اگر کوک اوون بیٹری پلانٹ کی مرمت درکار ہو تو اس موقع پر بھی گیس کی سپلائی میں تعطل نہیں آتا ہے۔

    لاہور میں جدید ٹرانسپورٹ کی سہولتیں، اب چلیں گی بلیولائن انڈر گراؤنڈ ریل گاڑیاں

    دوسری جانب ترجمان ایس ایس جی سی کا کہنا ہے کہ گیس پریشر میں کمی کی معلومات لے کر آگاہ کرتا ہوں۔رپورٹ کے مطابق کوک اوون بیٹری کو غیر فعال ہونے سے بچانے کیلئے کم از کم درجہ حرارت پر رکھا گیا ہے۔

  • ‏سوئی سدرن کےلیےگیس کی قیمت میں44 فیصد اضافے کی منظوری

    ‏سوئی سدرن کےلیےگیس کی قیمت میں44 فیصد اضافے کی منظوری

    اسلام آباد: ‏سوئی سدرن کے لیے گیس کی قیمت میں 44 فیصد اضافے کی منظوری ،اطلاعات کے مطابق سوئی سدرن گیس کی قیمتیں بڑھانے کا اعلان کرکے اچانک سب کو حیران رہ کردیا ہے ،

    یاد رہے کہ چند دن پہلے سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ نے اوگرا سے مالی سال 2022-23 میں ریونیو شارٹ فال سے بچنے کیلیے قیمتوں میں 44.8 فیصد اضافے کی درخواست کردی۔گذشتہ روز آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا ) نے ایس ایس جی سی کی مالی سال 2022-23 کے لیے ریونیو کی تخمینہ شدہ ضروریات / قیمتوں کے تعین کے لیے پٹیشن پر غور کے لیے عوامی سماعت کا انعقاد کیا۔

    ایس ایس جی سی نے گیس بزنس میں مالی سال 2022-23 کے لیے یکم جولائی 2022ء اوسط قیمت 1,013.02 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی تجویز دی ہے۔ اسی طرح آر ایل این جی کی کاسٹ آف سروس16.47روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی تجویز کی ہے۔ سوئی سدرن نے مالی سال 2022-23 کے لیے ریونیو کی تخمینہ شدہ ضروریات / قیمتوں کے تعین کے لیے اوگرا میں پٹیشن 14فرروی 2022ء کو دائر کی تھی۔

    کمپنی کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر اسے 88 ارب روپے کے ریونیو شارٹ فال کا سامنا ہے لہٰذا گیس کی قیمتوں میں44 فیصد اضافے کی اجازت دی جائے۔ عوامی سماعت میں کئی سوالات اٹھائے گئے مثلایہ کہ کیا مالی سال 2022-23 کے لیے کمپنی کا ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹری بیوشن کے ضمن میں 22,585 روپے کے اخراجات کا دعویٰ درست ہے حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ مقامی سطح پر گیس کی سپلائی میں کمی آرہی ہے۔

    اسی طرح کمپنی کا 132,000 نئے گھریلو کنکشن اور آر ایل این جی پر 713 نئے تجارتی /صنعتی کنکشن دینے کا دعویٰ صحیح ہے۔ اسی طرح یہ سوال بھی اٹھایا گیا کہ کیا کمپنی کا 7,719 ملین روپے کی لاگت سے ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک میں 1,123 کلومیٹر کی وسعت کی مجوزی تجویز سود مند ہوگی۔

  • گیس پریشر انتہائی کم،لوگ کمپریسر لگانے لگے

    گیس پریشر انتہائی کم،لوگ کمپریسر لگانے لگے

    قصور
    سوئی گیس کا پریشر نا ہونے کے باعث شہری گیس کیلئے کمپریسر کا استعمال کرنے لگے جس سے حادثات کا خدشہ ہے،گورنمنٹ گیس کا پریشر پورا کرے تاکہ کمپریسر لگانے کی ضرورت نا پڑے
    تفصیلات کے مطابق قصور میں سوئی گیس کا پریشر انتہائی کم ہے جسے پورا کرنے کیلئے شہری فریج کمپریسر کا استعمال کر رہے ہیں جس کے باعث کمپریسر نا استعمال کرنے والوں کو گیس کا پریشر مذید کم مل رہا ہے حالانکہ کہ سوئی نادرن گیس کی طرف سے کمپریسر لگانے پر پابندی ہے اور کنکشن کاٹ کر قانونی کاروائی کرنے کا حکم نامہ بھی جاری کیا گیا ہے تاہم صادفین کا کہنا ہے کہ گورنمنٹ گیس کا پریشر پورا کرے تاکہ ہمیں کمپریسر لگانے کی ضرورت ہی نا پڑے گورنمنٹ انڈسٹری کو گیس دے رہی ہے اور صارفین کو کم پریشر کے باعث کمپریسر لگانے پر مجبور کیا جا رہا ہے

  • سوئی گیس بند ہوٹل والوں کی چاندی

    سوئی گیس بند ہوٹل والوں کی چاندی

    دیگر شہروں کی طرح کوٹ رادھاکشن میں بھی سردی کی شدت کے ساتھ ہی سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ شروع شہری سراپا احتجاج

    ؑ دیگر شہروں کی طرح کوٹ رادھاکشن میں بھی سردی میں اضافہ ہونے کے باعث سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری جس سے عام آدمی کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے گھریلوں خواتین کھانے بنانے میں پریشان گیس پریشر میں کمی کے باعث ہوٹلوں والوں کی چاندی ہو گئی ہے کوٹ رادھاکشن شہری سراپا احتجاج اور حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کئی دنوں سے سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے معمولات زندگی شدید متاثر ہو رہی ہے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑے ہیں اور مہنگائی کے اس دور میں اپنے بچوں کا پیٹ بھرنے کیلے ہوٹلوں سے کھانا خریدنا پڑ رہاہے اور ہمارا
    شہریوں کا اعلی حکام سے سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ ہے

  • محکمہ سوئی گیس نے لوگوں کو اللہ اللہ کے ورد پر لگا دیا

    محکمہ سوئی گیس نے لوگوں کو اللہ اللہ کے ورد پر لگا دیا

    قصور
    محکمہ واپڈا کے بعد محکمہ سوئی گیس بھی لوگوں کو اللہ اللہ کا ورد کروانے لگا ساری رات سوئی گیس غائب لوگ پریشان ایل پی جی کی قیمتیں ساتویں آسمان پر
    تفصیلات کے مطابق قصور میں خاص کر اندرون شہر ،کوٹ رکن دین،کوٹ بدر دین کوٹ مراد خان،موریگیٹ،شہباز خان روڈ ،کوٹ پیراں ،کوٹ اعظم خان و دیگر اندرون شہر محلوں میں دن کو تو سوئی گیس میسر ہوتی ہے مگر رات کو گیس بلکل بھیمیسر نہیں ہوتی رات 11 بجے کے بعد گیس بلکل چلی جاتی ہے اور پھر صبح 8 بجے آتی ہے مگر 9 بجے تک گیس کا پریشر انتہائی کم ہوتا ہے پھر رفتہ رفتہ پریشر بہتر ہو جاتا ہے گو کہ سارا دن گیس صارفین کو گیس ملتی تو ضرور ہے مگر پریشر کچھ کم ہی ہوتا ہے جس سے کھانا پکانے والی خاتون خانہ کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے بعض علاقوں میں تو پریشر انتہائی کم ہے جس سے گھریلوں صارفین کیساتھ کمرشل صارفین کو سوئی گیس کے نعم البدل ایل پی جی گیس کا استعمال کرنا پڑتا ہے جو کہ انتہائی مہنگی ہے لوگ پہلے ہی واپڈا سے تنگ تھے اب سخت سردی میں محکمہ سوئی گیس بھی لوگوں کو اذیت دے رہا ہے مہنگائی سے پریشان لوگ ناشتہ بنانے کیلئے ایل پی جی کا استعمال کرنے پر مجبور ہیں