Baaghi TV

Tag: سوات

  • سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

    سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

    سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی: زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے زلزلے کی شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 216 کلو میٹر تھی زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی لاہور، اسلام آباد اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ سوات اور گردونواح میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے تھے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.6 جب کہ گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی تھی۔

    ڈالر کے بعد سونے کی قیمت میں بھی بڑی کمی

    آئی ایم ایف کی ایک اور شرط تسلیم، گیس اور بجلی کی قیمت میں اضافہ

    ڈالر کی قیمت میں ریکارڈ کمی

  • سیاحوں کی بڑی تعداد سوات کا رخ کرنا مقامی معشیت کے لیے نیک شگون

    سیاحوں کی بڑی تعداد سوات کا رخ کرنا مقامی معشیت کے لیے نیک شگون

    سوات ميں عیدالاضحیٰ کے موقع پر تین لاکھ سے زائد سیاحوں نے سیاحتی مقامات کا رخ کیا، سیاحوں کی آمد کے حوالے سے ضلعی پولیس نے تفصیلی رپورٹ جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سوات میں عید الااضحی کے موقع پر مجموعی طورپر تین لاکھ 20ہزار 465 سیاحوں نے سوات کا رُخ کیا،مختلف داخلی راستوں سے 42ہزار514 گاڑیاں داخل ہوئی،چھٹیوں کے بعد 2 لاکھ 9 ہزار 854سياح واپس چلے گئے،ایک لاکھ 10 ہزار611 سياح اب بھی سوات میں موجود ہیں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شفیع اللہ گنڈا پور کا کہنا ہے کہ سوات میں مکمل امن و امان اور سیاحوں کی سہولت کے لیے بہتر انتظامات کے نتیجے میں عید الااضحی کے موقع پر سیاحوں کی بڑی تعداد سوات کا رخ کرنا مقامی معشیت کے لیے نیک شگون ثابت ہوگا، اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی، ضلع انتظامیہ اور پولیس نے بہترین انتظامات کرکے سیاحت کی بحالی میں بھر پور کردار ادا کیا،پولیس، ضلعی انتظامیہ اور اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے سوات کے سیاحتی مقامات میں خصوصی طور پر ٹورسٹ فسیلی ٹیشن سنٹر قائم کرکے سیاحوں کو سیاحتی مقامات کے بارے میں اآگاہ کیا، سیاحت بحال ہوگی تو مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے۔

  • میری گاڑی کے پیچھے ہارن کیوں بجایا، وکيل نے شہری کو گولی مار دی

    میری گاڑی کے پیچھے ہارن کیوں بجایا، وکيل نے شہری کو گولی مار دی

    سوات سیدو شریف میں ہارن بجانا شہری کیلئے جرم بن گیا آگے گاڑی میں سوار وکیل نے آپے سے باہر ہو کر شہری پر گولی چلا دی،
    وکیل کی فائرنگ سے شہری زخمی ہو گیا جسکو فوری طور پراسپتال منتقل کر دیا گیا،تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پولیس کو اسلحے سمیت گرفتار کر لیا گیا،سوات پولیس کے مطابق سیدو شریف میں رش کی وجہ سے ٹریفک جام تھی جسکی وجہ سے شہری نے ایک گاڑی کو ہارن دے کر رستہ مانگنے کی کوشش کی جس پر دوسرے گاڑی میں بیٹھے وکیل نے گولی چلا دی جس کے نتیجے میں شہری شدید زخمی ہو گیا،تاہم واقعے کے بعد وکیل کو گرفتار کر کے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی گئی،

  • تیز رفتاری دو نوجوانوں کی جان لے گئی

    تیز رفتاری دو نوجوانوں کی جان لے گئی

    ضلع سوات کے علاقہ چار باغ میں موٹر سائیکل حادثہ کے دوران دو نوجوان زندگی کی بازی ہار گئے۔ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے نوجوانوں میں اویس ولد محبوب عالم اور آذان ولد حبیب الرحمان جان شامل ہے جنکا تعلق خوازہ خیلہ چشمو سے تھا۔ حادثہ موٹر سائیکل سوار نوجوان تیز رفتاری کے باعث مخالف سمت سے آنے والی کار سے ٹکر کے نتیجے میں پیش آیا، جن کو تشویش ناک حالت میں سیدو شریف ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن جانبر نہ ہو سکے۔ عید کے موقع پر دو نوجوان کی موت پر علاقے میں کہرام مچ گیا۔

  • سوات،ایک ماہ میں 116 ٹریفک حادثات ،24 آتشزدگیاں، 24 گولی لگنے کے واقعات

    سوات،ایک ماہ میں 116 ٹریفک حادثات ،24 آتشزدگیاں، 24 گولی لگنے کے واقعات

    ریسکیو 1122 سوات نے جون کے مہینے میں مجموعی طور پر 1086 ایمرجنسیز میں عوامی خدمات سر انجام دیئے

    ریسکیو 1122 سوات کی ترجمان شفیقہ گل کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ریسکیو 1122 سوات نے گزشتہ مہینے مجموعی طور پر 1086 مختلف نوعیت کے ایمرجنسیز میں خدمات سر انجام دیئے جس میں سب سے زیادہ خدمات طبی شعبے میں دی گئی جنکی تعداد 868 ہیں۔اس کے علاوہ 116 ٹریفک حادثات ، 24 آتشزدگیاں، 24 گولی لگنے اور تشدد کے واقعات، 3 پانی میں ڈوبنے کے واقعات ، اور 51 دیگر متفرق واقعات میں خدمات سرانجام دئیے۔

    ریسکیو 1122 سوات نے مجموعی طور پر 1043 افراد کو بچایا جن میں 950 افرادکو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا اور 93 افراد کو موقع پر ہی طبی سہولیات فراہم کر دی جبکہ 11 افراد موقع پر ہی مختلف حادثات میں جانبحق ہو گئے تھے۔ریسکیو 1122 کی روزمرہ ایمرجنسیز کے علاوہ محکمہ صحت کے ایمبولینس سروس میں بھی جون کے مہینے میں 393 تک مریضوں اور زخمیوں کو ضلعے کے مختلف ہسپتالوں سے دوسرے ہسپتالوں کو منتقل کر دیئے گئے، جن میں 374 مریضوں کو ضلع کے اندر جبکہ 19 مریضوں کو ضلع سے باہر کے ہسپتالوں میں منتقل کر دیے گئے۔

    ‏‎ ڈائریکٹر جنرل خیبر پختونخوا ڈاکٹر خطیر احمد کی ہدایت پر اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر سوات ملک شیر دل خان کی سربراہی میں ریسکیو 1122 سوات 24 گھنٹے عوام کی ہر قسم ممکنہ خدمات کے لئے تیار ہیں۔ خیبر پختونخوا ایمرجنسی ریسکیو سروس 1122 کی بین القوامی معیار کے تربیت یافتہ ریسکیورز جو کہ ہرقسم حادثاتی اور امدادی واقعات میں استعمال ہونے والے مکمل مشینری سے لیس ہے ہر قسم حالات سے نمٹنے کے لئے چاق و چوبند حاضر خدمت ہیں۔

    ہوشیار۔! آدھی رات 3 بڑی خبریں آگئی

    زمان پارک کی جادوگرنی، عمران پر دس سال کی پابندی حسان نیازی کہاں؟ پتہ چل گیا

    لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان

    لوگ لندن اورامریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو

    الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان اوورسیز پاکستانیوں کی آواز بننے کے لئے میدان میں آ گئے

  • کے پی کے نگران وزیر اعلی نے مالاکنڈ 9 افراد کے قتل کے واقعے کا نوٹس لے لیا،

    کے پی کے نگران وزیر اعلی نے مالاکنڈ 9 افراد کے قتل کے واقعے کا نوٹس لے لیا،

    نگران وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے بٹ خیلہ ملاکنڈ میں گھر کے اندر نو افراد کے قتل کا نوٹس لے لیا۔ وزیر اعلی کی پولیس کے اعلی حکام کو واقعے کی تحقیقات اور قاتلوں کی فوری گرفتاری کے لئے ضروری کاروائی عمل میں لانے کی ہدایت جاری کر دی ہے،
    وزیر اعلی نے متاثرہ خاندان سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور جان بحق افراد کی معفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی ہے،وزیر اعلی ایک خاندان کے 9 افراد کو قتل کرنے والے واقعے کا شدید الفاظ میں مذمت کرکے واقعے کو اندوہناک قرار دیا ہے، اعظم خان نے واقعے میں ملوث عناصر کو ہر صورت سزا دلانے کی یقین دہانی کروائی ہے، انہوں نے کہا کہ قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا، وزیر اعلی نے کہا کہ متاثرہ خاندان کو مکمل انصاف فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی،

  • مالاکنڈ فائرنگ، ایک ہی خاندان کے 9 افراد جاں بحق

    مالاکنڈ فائرنگ، ایک ہی خاندان کے 9 افراد جاں بحق

    خیبر پختونخوا سوات ضلع مالاکنڈ میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 9 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔مالاکنڈ کی تحصیل بٹ خیلہ کے نواحی علاقے بگردرہ میں رشتے کے تنازع پر مخالفین نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی۔ جاں بحق ہونے والوں میں 3 خواتین بھی شامل ہیں۔
    لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔
    پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے تمام افراد گھر میں سوئے ہوئے تھے کہ رات گئے ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں ناکہ بندی کر کے مرکزی ملزم کوساتھیوں سمیت بریکوٹ سوات سے گرفتار کر لیا گیا ہے، جس کو آج میڈیا کے سامنے پیش کیا جائے گا ۔ اسسٹنٹ کمشنربٹ خیلہ کے مطابق ملزمان مقتولین کے رشتہ دار ہیں اور واقعہ گھریلو تنازع پر پیش آیا۔ واقعے کی ابتدائی رپورٹ درج کر لی گئی ،دوسری جانب مقتولین کے ورثاء نے ملاکنڈ چوک پر احتجاج کر کے تمام ٹریفک کے لئے روڈ بند کر دیا ہے،جس پر ڈی سی بٹ خیلہ نے ورثاء سے درخواست کی ہے کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے،لہذا ورثاء احتجاج ختم کر کے روڈ کو ٹریفک کے لئے کھول دے،

  • سوات: پی ٹی آئی کے مئیرسٹی اورسابق صوبائی وزیر گرفتار

    سوات: پی ٹی آئی کے مئیرسٹی اورسابق صوبائی وزیر گرفتار

    سوات: خیبرپختونخوا پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق صوبائی وزیر برائے ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد اور سٹی میئر شاہد علی خان کو گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی: پولیس ترجمان کے مطابق ڈاکٹر امجد کے گھر پر چھاپہ مار کر 9 مئی کے مقدمات میں نامزد دونوں رہنماؤں کو گرفتار کیا گیا ہے ڈاکٹر امجد کو گرفتار کر کے جیل منتقل کیا جارہا ہے،سابق سوبائی وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد کو ان کے حجرے سے گرفتار کیا گیا جبکہ سٹی میئر شاہد علی خان کی گرفتاری بھی ان کی رہائش گاہ سے عمل میں آئی۔

    ذرائع کے مطابق میئر شاہد علی خان کے خلاف نشاط چوک میں احتجاج پر مقدمہ درج کیا گیا، جبکہ ڈاکٹر امجد پر عمران خان کی گرفتاری کے بعد کارکنوں میں اشتعال دلانے کا الزام ہے۔

    سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ممالک میں عیدالاضحیٰ منائی جا رہی ہے

    پولیس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دونوں رہنماؤں کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا ہے پولیس کے مطابق دونوں کے خلاف 9 مئی کو نفرت انگیز تقاریر اور حساس اداروں کے خلاف بیانات پر مقدمات درج ہیں۔

    ڈاکٹر امجد کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ سابق صوبائی وزیر نے9 مئی مقدمات میں عدالت سے حفاظتی ضمانت لے رکھی تھی، پولیس بغیر وارنٹ کے رات کو گھر میں داخل ہوئی اور انہیں زبردستی اپنے ساتھ لے گئی ہمیں پولیس نے کچھ بھی نہیں بتایا اور انہیں نامعلوم مقام پر اپنے ساتھ لے گئے۔

    محمد گوندل اور احسان اللہ ٹوانہ نے بھی تحریک انصاف سے علیحدگی اختیار کرلی

    دوسری جانب جھنگ میں پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم کے گھر پر بھی چھاپا مارا گیا تاہم سابق وزیر گھر پر موجود نہیں تھے، پولیس کی جانب سے گھر کی تلاشی بھی لی گئی۔

  • اسکواڈ کی گاڑی بے قابو ہوکر امیر مقام کی گاڑی سے ٹکرا گئی

    اسکواڈ کی گاڑی بے قابو ہوکر امیر مقام کی گاڑی سے ٹکرا گئی

    سوات میں مسلم لیگ کے صوبائی صدر امیر مقام کے اسکواڈ کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے۔ حادثے میں امیر مقام معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ حکام کے مطابق اسکواڈ کی گاڑی بے قابو ہوکرامیر مقام کی گاڑی سے ٹکرا گئی، اسکواڈ کی گاڑی الٹنے سے 4 اہلکار زخمی ہوگئے۔ امیر مقام نے خودگاڑی سے اتر کر امدادی کاموں میں حصہ لیا۔ جبکہ خیال رہے کہ گزشتہ روز شانگلہ میں امیر مقام پر حملے کی کوشش کی گئی تھی، امیر مقام نے کہا ہے کہ انہوں نے خیبر پختونخوا کے ضلع شانگلہ میں غیر مقامی مسلح افراد کی جانب سے ممکنہ حملے کی کوشش کو ناکام بنادیا ہے۔

    علاوہ ازیں پولیس حکام کے مطابق حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، لیکن وین الٹنے سے3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پراسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پارٹی ذرائع نے کہا تھا کہ خیبرپختونخوا کے ضلع شانگلہ میں وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام پر حملے کی ناکام کوشش کی گئی، مشکوک افراد کی جانب سے ہوائی فائرنگ بھی کی گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ڈاؤیونیورسٹی ایشیا کی بہترین جامعات کی فہرست میں شامل
    تعلیمی میدان میں گلگت بلتستان کے نوجوان آزاد کشمیر اور اسلام آباد کے نوجوانوں سے آگے
    سلمان خان نے نوازالدین صدیقی کی اہلیہ کو ذاتی زندگی کے بارے میں بات کرنے سے منع کر دیا
    قومی اسمبلی: نااہلی کی سزا 5 سال کرنے کا بل اتفاق رائے سے منظور
    مئیر کراچی انتخابات: پی ٹی آئی کےمزید 6 اراکین پی ٹی آئی سے فارغ
    ذرائع کا کہنا تھا کہ ڈی پی او شانگلہ سمیت سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، مشکوک افراد کے خلاف علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ جبکہ اس سے قبل وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام پر 2014 میں بھی اسی مقام پر خودکش حملہ ہوا تھا، جس میں 8 افراد شہید ہوئے تھے۔

  • سوات میں ہنڈی     اور غیر قانونی کر نسی ایکسچینج میں ملوث شخص گرفتار

    سوات میں ہنڈی اور غیر قانونی کر نسی ایکسچینج میں ملوث شخص گرفتار

    ایف آئی نے سوات میں ایک کاروائی کے دوران ھنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، گرفتار ملزم سے 2 کروڑ 20 لاکھ روپے برآمد کر دیے گئے ہے،پولیس کے مطابق ملزم نان کسٹم پیڈ گاڑیاں خریدنے کے لئے ہنڈی کا کام کرتاتھا م،ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزم کا موبائل قبضے میں لے فرانزک کے لئے بھیج دیا گیا ہے،ملزم کے خلاف فارن ایکسچینچ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے پولیس کے مطابق ملزم کو لنڈاکی چیک پوسٹ پر تالاشی کے دوران گرفتار کر لیا گیا تھا جس کو بعد میں ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا ایف آئی اے ڈایریکٹر کے پی زون نثار احمد خان اور ڈپٹی ڈاریکٹر کمر شل بینکنگ سرکل نے سوات پولیس کی کامیاب کاروائی کو سراہا ہے،اور ملزم کے خلاف مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے،