Baaghi TV

Tag: سوانح حیات

  • بل گیٹس  اپنی سوانح حیات تحریر کریں گے

    بل گیٹس اپنی سوانح حیات تحریر کریں گے

    مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے بلاگ پوسٹ اپنی سوانح حیات تحریر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    باغی ٹی وی: Source Code: My Beginnings نامی یہ سوانح حیات فروری 2025 میں فروخت کے لیے پیش کی جائے گی،اس کتاب میں ان کی ابتدائی زندگی پر روشنی ڈالی جائے گی،لڑکپن میں وہ اپنے والدین سےلڑتے تھے، کسی اپنے کو اچانک کھو نے کا احساس اور کالج سے لگ بھگ نکالے جانے جیسے واقعات اس کتاب میں موجود ہوں گے’۔

    اس کتاب میں بل گیٹس کی جانب سے مائیکرو سافٹ کی بنیاد رکھنے کے فیصلے کے بارے میں بھی بتایا جائے گا، البتہ اس سوانح حیات میں مائیکرو سافٹ کے اندرونی آپریشنز اور بل گیٹس کے دیگر کاروباری فیصلوں پر روشنی نہیں ڈالی جائے گی۔

    بل گیٹس کے مطابق یہ سوانح حیات مائیکرو سافٹ یا گیٹس فاؤنڈیشن یا ٹیکنالوجی کے مستقبل کے بارے میں نہیں، بلکہ یہ ایک انسان کی ذاتی کہانی ہے،اس میں بتایا جائے گا کہ بل گیٹس کیسے وہ انسان بنا جو آج نظر آتا ہے، اس کا بچپن کیسے تھا اور وہ جوانی میں کیا خواب دیکھتا تھا۔

    دوسری جانب وارن بفیٹ بھی دنیا کی ان امیر ترین شخصیات میں سے ایک ہیں جنہوں ایک حالیہ انٹرویو میں بل گیٹس سے متعلق اس دلچسپ حقیقت کا انکشاف کیا،امریکی نیوز چینل ”سی این بی سی“ کو انٹرویو کے دوران معروف سرمایہ کار نے بتایا کہ گولڈ کارڈ کی بدولت وہ اور بل گیٹس مکڈونلڈز میں ساری زندگی مفت کھانا کھا سکتے ہیں۔

  • سوانح حیات نصاب میں شامل ہونے پر سرفراز احمد کا ویڈیو پیغام

    سوانح حیات نصاب میں شامل ہونے پر سرفراز احمد کا ویڈیو پیغام

    کراچی: سابق ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد کو ایک بڑا اعزاز مل گیا، سوانح حیات چوتھی جماعت کی نصابی کتاب میں شامل کرلی گئی ہے جس پر قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : اپنے ویڈیو پیغام میں سرفراز احمد نے کہا کہ اس آزادی کے مہینے میں حکومت سندھ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے مجھے نصاب میں شامل کیا۔


    سرفراز احمد کا کہنا تھا یہ میرے لیے اور میری فیملی کے لیے بہت ہی اعزاز کی بات ہے بچوں کو یہی پیغام دینا چاہتا ہوں کہ خوب محنت کریں اور دنیا میں سبز ہلالی پرچم کو روشن کریں۔


    اس سے قبل سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں سرفراز احمد نے لکھا کہ ایک رول ماڈل کی حیثیت سے ہمیں بچوں کے لیے متاثر کن شخصیت ہونا چاہیے، اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے میں ہمیشہ دستیاب رہوں گا۔

    سرفراز احمد کی اہلیہ خوش بخت سرفراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چوتھی جماعت کی اردو کتاب میں چیمپئینز ٹرافی 2017 کی فاتح اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان کی سوانح حیات پر مشتمل سبق والے صفحہ کی تصویر شئیر کی تھی-

    سینئر کھلاڑیوں کو نہ لیں تب تنقید،نوجوانوں کو موقع دو تب بھی لوگ باتیں بناتے ہیں،بابر اعظم


    انہوں نے کہا کہ پر جوش ہوں صرف یہ سوچ کر کہ میرے بچے اپنے دوستوں اور اساتذہ کے ساتھ اپنے والد کے بارے میں کب پڑھیں گے، انہوں نے کہا کہ الحمدللہ یہ لمحہ قابل فخر ہے۔

    خوش بخت سرفراز نے قرآن پاک کی آیت لکھی جس کا ترجمہ کہ اللہ جسے چاہے عزت دے اور جسے چاہے ذلیل کرے۔

    سرفراز احمد 22 مئی 1987 کو کراچی میں ایک کاروباری گھرانے میں پیدا ہوئے جبکہ ان کے آباؤ اجداد بھارتی ریاست اترپردیش سے ہجرت کرکے پاکستان آئے تھے

    کامن ویلتھ گیمز: ایتھلیٹ ارشد ندیم کو سیاسی اور معروف شخصیات کی مبارک باد

    سرفراز احمد قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز اور وکٹ کیپر ہیں انہوں نے ٹیسٹ سمیت کرکٹ کے تمام فارمیٹس میں کپتان کی حیثیت سے پرفارم کیا۔ ان کی کپتانی میں پاکستان نےجون 2017 میں چیمپئنز ٹرافی جیتی –

    حکومت پاکستان نے مارچ 2018 میں یوم پاکستان کے موقع پر سرفراز احمد کو ستارہ امتیاز سے نوازا تھا جبکہ اس کے علاوہ بھی انہیں متعدد ایوارڈ مل چکے ہیں سرفرازاحمد سب سےکم عمرکرکٹر ہیں جنہیں ستارہ امتیاز سے نوازا گیا ہے۔

    کامن ویلتھ گیمز،پاکستان کےریسلرعلی اسدنےکانسی کاتمغہ جیت لیا