Baaghi TV

Tag: سوشل ميڈيا

  • صابر محمود ہاشمی کا دن دہاڑے اغوا حکومت کی بدحواسی کی گواہی  ہے،مریم نواز

    صابر محمود ہاشمی کا دن دہاڑے اغوا حکومت کی بدحواسی کی گواہی ہے،مریم نواز

    لاہور :ایف آئی اے سائبر کرائم نے کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر وزیر اعظم عمران خان کے خلاف غیر اخلاقی پوسٹ کرنے پر ايک شخص کو حراست ميں لے ليا تھا جس پر مریم نواز کا ردعمل سامنے آیا ہے-

    باغی ٹی وی : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ صابر محمود ہاشمی کا دن دہاڑے اغوا حکومت کی بدحواسی کی گواہی دیتا ہے کیا عمران خان کوئی مقدس گائے ہے کہ جس کی لوٹ مار اور ناکامیوں پر تنقید نہیں کی جاسکتی؟


    انہوں نے کہا کہ پوری پارٹی اس وقت مقصود صابر کے ساتھ کھڑی ہے ایف آئی اے کو بھی چاہیے کہ اس ختم ہوتی حکومت کا آلہِ کار بننے سے گریز کریں۔

    واضح رہے کہ ملزم کو ايف آئی اے سائبرکرائم نے ماڈل ٹاون سے حراست میں لے لیا ہے ایف آئی اے سائبر کرائم ذرائع کے مطابق حراست میں لئے جانے والے شخص کا نام صابر محمود ہے اس شخص کا تعلق مسلم لیگ ن سے بتایا جا رہا ہے۔
    https://twitter.com/arshdchaudhary/status/1493261483949576195?s=20&t=6uvt_3SV5OcRgVYRqKtCuw
    ايف آئی اے سائبرکرائم نے حراست ميں لئے گئے شخص کا موبائل بھی قبضہ ميں لے ليا ہے۔ اس سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

    واضح رہے کہ خیال رہے کہ معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے متنبہ کیا تھا کہ وزیراعظم اور خاتون اوّل بشری عمران خان کے بارے گھٹیا اور من گھڑت خبریں دینے والوں کیخلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے انھیں عدالت میں لے جایا جائے گا۔

    وزیراعظم اور خاتون اول میں علیحدگی کی خبریں، حقیقت سامنے آ گئی

    ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ پہلے ہی نجم سیٹھی کے خلاف ہم عدالت میں ہیں۔ ابھی بھی جو لوگ خاتون اوّل کے بارے جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں ان کے خلاف سخت قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔

    انہوں نے کہا تھا کہ خاتون اوّل اور وزیراعظم دونوں اسلام آباد میں موجود ہیں۔ پورے ایک سال میں خاتون اوّل صرف ایک ہفتے کے لئے لاہور تگئیں پچھلے چند مہینوں سے وہ لاہور تشریف نہیں لے کر گئیں اور اسلام آباد میںہیں۔

    شہباز گل نے متنبہ کیا کہ سیاست اور صحافت کریں لیکن اہلخانہ جو سیاست میں موجود ہی نہیں، ان کے بار جھوٹی جعلی خبریں دیں گے تو عدالت لے کر جائیں گے-

    جبکہ وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا تھا کہ بشریٰ بی بی گھریلو خاتون ہیں، ان کا کوئی سیاسی اثر و رسوخ نہیں، اس کے پیچھے وہی لوگ ہیں جو بے نظیر بھٹو اور نصرت بھٹو کی کردار کشی کیا کرتے تھے گھٹیا حرکتوں والوں کو تنبیہہ کرتے ہیں کہ باز آجائیں، بشریٰ بی بی کے خلاف جعلی خبریں چلوائی جاتی ہیں۔

    بشریٰ بی بی گھریلو خاتون ہیں ان کا کوئی سیاسی اثر و رسوخ نہیں، فرخ حبیب

  • سوشل میڈیا نے دو گھر اجڑ دیئے،2 بہنوں کو طلاق ،ماں دارالامان میں پناہ لینے پر مجبور

    سوشل میڈیا نے دو گھر اجڑ دیئے،2 بہنوں کو طلاق ،ماں دارالامان میں پناہ لینے پر مجبور

    لاہور: سوشل ميڈيا کی دوستی نے دو گھر اجاڑ ديئے دو بہنوں کو طلاق ہوگئی جبکہ بیٹے نے نازیبا ویڈیو وائرل ہونے پر ماں کو گولی مار دی ۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ملزم ثاقب نے فيس بک پر ڈسکہ کی خاتون سے دوستی کی جو اس قدر بڑھ گئی کہ نازیبا ویڈیوز اور تصاویر شئیر کرنے لگے اور پھر نازيبا ويڈيوز سےملزم ثاقب اسے بليک ميل کرکے رقم بٹورتا رہا،جب ثاقب کی ڈیمانڈ حد سے بڑھ گئی اور خاتون نے مزيد رقم دينے سے انکار کیا تو ملزم نے ويڈيوز خاتون کے گھر والوں کو بھيج ديں۔

    کم استعمال ہونے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہونے لگے،ہیکرز ان اکاؤنٹس سے کیا کام لیتے ہیں ؟چونکا دینے والے انکشاف

    خاتون کو اس کے شوہر نے طلاق دے دی جبکہ بيٹے نے طلاق يافتہ ماں کو گولياں مار ديں جس سے اس کی ٹانگ میں گولی لگی۔ خاتون نجی ہسپتال میں زیر علاج رہی گولی لگنے سے خاتون بچ تو گئی ليکن اسے دارالامان ميں پناہ لينا پڑی دوسری جانب ویڈیو دیکھنے کےبعد خاتون کی چھوٹی بہن کے سسرال والوں نے بھی اپنی بہو کو طلاق دے دی۔

    ايف آئی اے نے خاتون کو بليک میل کرنےوالے ملزم کو گرفتار کر ليا اور اس کے قبضہ سے درجنوں نازیبا ویڈیو اور تصاویر برآمد کر لی۔

    لڑکیوں سے برہنہ پریڈ کروانے کے دو ملزم عدالت پیش

    دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ صارفین فیس بک، ٹوئٹر، انسٹاگرام اور دوسرے سوشل میڈیا اکاؤنٹس استعمال کرتے رہیں، اگر کم استعمال کریں گے تو جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرنے والے سائبر فراڈیے ان کے اکاؤنٹس ہیک کر لیں گے، پھر ان اکاؤنٹس کے ذریعے مالی فراڈ کریں گے،غیر اخلاقی وڈیوز شیئر ہو سکتی ہیں۔ سوشل میڈیا ہیکنگ کی وارداتیں پنجاب بھر میں پھیل چکی ہیں، ایف آئی اے سائبر ونگ کو لاہور اور پنجاب کے دوسرے شہروں سے ڈھائی ہزار آن لائن ہیکنگ کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں جن میں فون ریکارڈ نگ ہیکنگ، کمپنیوں کی ویب سائٹس اور سوشل میڈیا شامل ہیں۔

    گھونگھٹ ، جینز یا حجاب یہ فیصلہ کرنا خواتین کا حق ہے،مسکان کو خراج تحسین

    زیادہ تر لوگوں کے بینک اکاؤنٹس ہیک کر کے ان کو لاکھوں، کروڑوں روپے سے محروم کر دیا گیا، ایف آءی کو ایسی شکایات موصول بھی ہوئیں جن میں فیس بک اور ٹوئٹر، انسٹاگرام کو ہیک کر کے اس پر غیراخلاقی وڈیوز اپ لوڈ کی گئیں اس کیلئے چوری شدہ سافٹ ویئر کا سہارا لیا گیا۔

    پولیس اہلکار نے سرکاری اسلحے سے خود کوگولیاں مارلیں