Baaghi TV

Tag: سوشل میڈیا انفلوئنسر

  • لائیو اسٹریمنگ کے دوران سوشل میڈیا انفلوئنسر نے خودکشی کرلی

    لائیو اسٹریمنگ کے دوران سوشل میڈیا انفلوئنسر نے خودکشی کرلی

    جنوبی کوریا میں مقیم جاپانی سوشل میڈیا انفلوئنسر مینا چن نے مبینہ طور پر لائیو اسٹریم کے دوران خودکشی کرلی-

    غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 26 سالہ مینا چن 5 اگست کی صبح سیول کے یونگسان ضلع میں واقع اپنی رہائش گاہ پر مردہ پائی گئیں،پولیس کو اس وقت اطلاع دی گئی جب ان کے دوستوں نے لائیو براڈکاسٹ کے دوران صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا، تاہم حکام نے تاحال ان کی موت کی حتمی وجہ جاری نہیں کی،مینا چن کی بہن نے بعدازاں انسٹاگرام پر ایک جذباتی پیغام کے ذریعے ان کے انتقال کی تصدیق کی اور انہیں ایک محبت کرنے والی اور نرم دل انسان کے طور پر یاد کیا۔

    جاپانی نژاد مینا چن جنوبی کوریا کے معروف پاپ گروپ ENHYPEN کی مداحوں کی کمیونٹی میں بھی خاصی مقبول تھیں وہ گروپ کے شوز اور فین ایونٹس میں شرکت کرتی اور سوشل میڈیا پر اس حوالے سے مواد شیئر کرتی تھیں۔

    رپورٹس کے مطابق جولائی میں امریکا میں ہونے والے ایک کنسرٹ کے بعد مینا چن کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا مبینہ طور پر انہوں نے گروپ کے رکن نِکی کو پھول دینے کی کوشش کی، تاہم ان تک نہ پہنچ سکیں اور بعد ازاں پھول گروپ کے ایک اور رکن سونو کے ذریعے نِکی تک پہنچانے کی کوشش کی۔

    کنسرٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے مینا چن کے رویے پر مختلف آرا سامنے آئیں تاہم ان کی موت کو براہِ راست آن لائن تنقید سے جوڑنا قبل از وقت ہوگا، کیونکہ جنوبی کوریا کی پولیس نے تاحال موت کے محرکات کے حوالے سے کوئی حتمی بیان جاری نہیں کیا۔

  • این سی سی آئی اے کا کرپشن اسکینڈل ، 4 افسران کے استعفے منظور کر لئے گئے

    این سی سی آئی اے کا کرپشن اسکینڈل ، 4 افسران کے استعفے منظور کر لئے گئے

    لاہور: سوشل میڈیا انفلوئنسر کے حوالے سے نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی( این سی سی آئی اے) کے کرپشن اسکینڈل میں اہم پیش رفت ہوئی ہے-

    وفاقی سیکریٹری داخلہ نے ڈپٹی ڈائریکٹر سمیت 4 افسران کے استفعے منظور کرلیے ہیں اور مذکورہ استعفے 20 نومبر سے منظور کیے گئے ہیں، مستعفی ہونے والے این سی سی آئی اے کے افسران میں ڈپٹی ڈائریکٹر سرفراز چوہدری، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد عثمان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر شعیب ریاض اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسما مجید شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ڈکی بھائی سمیت دیگر سوشل میڈیا انفلوئنسز سے رشوت لینے کے معاملے پر این سی سی آئی اے کے متعدد افسران کو گرفتار کیا گیا جنہوں نے بعد میں استعفیٰ دے دیا تھا،اس سے قبل اینٹی کرپشن سرکل لاہور نے این سی سی آئی اے کے 8 افسران کے خلاف کرپشن کے مقدمات درج کرائے تھے،این سی سی آئی اے کے گرفتار 8 میں سے 7 افسران میں ایڈیشنل ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، سب انسپکٹرز شامل تھے اور ان کے خلاف مقدمات درج کرائے گئے تھے۔

  • معروف چائلڈاسٹار انفلوئنسر انتقال کرگئے

    معروف چائلڈاسٹار انفلوئنسر انتقال کرگئے

    معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر احمد شاہ کے بھائی عمر شاہ کا انتقال ہوگیا۔

    احمد شاہ نے اپنی فیس بک پوسٹ میں اس خبرِ غم کی اطلاع دی کہ ان کے خاندان کا ننھا روشن ستارہ عمر شاہ اللہ تعالیٰ کے حضور واپس لوٹ گیا ہے اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیہِ رَاجِعُون،انہوں نے صارفین سے درخواست کی کہ وہ عمر شاہ اور ہمارے خاندان کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

    عمر شاہ بھی معروف انفلوئنسر تھے گزشتہ برس جولائی میں ان کی طویل سرجری ہوئی تھی ابتدائی طور پر ان کی صحت میں بہتری کی خبریں آئیں تاہم مزید وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ان کی صحت پھر خرابی کی طرف مائل ہوئی،عمر شاہ اور احمد شاہ دونوں نے اپنے معصوم اور شگفتہ انداز کی وجہ سے عوام کے دلوں میں گھر کرلیا-

    غزہ سے بیمار اور زخمی بچوں کا پہلا گروپ علاج کے لیے برطانیہ روانہ

    دونوں بھائی ہر سال رمضان ٹرانسمیشن ’شان رمضان‘ کا لازمی حصہ سمجھے جا تے ہیں، جہاں وہ اپنی معصوم شرارتوں اور گفتگو سےسب کو محظوظ کرتے ہیں، بعدازاں ان کے تیسرے بھائی ابوبکر بھی اپنے مخصوص انداز میں منظر عام پر آئے

    واضح رہے کہ نومبر 2023 میں احمد شاہ کی بہن عائشہ بھی شیرخوارگی میں انتقال کرگئی تھیں۔

    کھیل میں سیاست گھسیٹنا اصل روح کے منافی ہے،محسن نقوی

  • ہری پور میں سوشل میڈیا انفلوئنسر سے  مبینہ اجتماعی زیادتی،  مقدمہ درج

    ہری پور میں سوشل میڈیا انفلوئنسر سے مبینہ اجتماعی زیادتی، مقدمہ درج

    خیبرپختونخوا کے ضلع ہری پور میں ایک 26 سالہ سوشل میڈیا انفلوئنسر کو نوکری کا جھانسہ دے کر مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، پولیس نے دو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

    متاثرہ خاتون کی شکایت پر خانپور پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا جس میں پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 34، 376، 392 اور 506 شامل کی گئی ہیں۔ایف آئی آر کے مطابق واقعہ بدھ کی شام 8 بجے تحصیل خانپور میں پیش آیا۔ متاثرہ خاتون نے بیان دیا کہ ایک ملزم نے ان کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کے ذریعے رابطہ کیا اور خانپور کے ایک ہوٹل میں نوکری کی پیشکش کی۔

    انہوں نے بتایا کہ انٹرویو کے بہانے بس اسٹاپ بلایا گیا، جہاں پہنچنے پر ملزمان نے انہیں گاڑی میں زبردستی بٹھا کر چند میل دور لے جا کر اسلحے کے زور پر کپڑے اتارنے پر مجبور کیا۔ایف آئی آر میں مزید کہا گیا ہے کہ گاڑی ایک نامعلوم شخص چلا رہا تھا جبکہ دوسرا ملزم اگلی سیٹ پر موجود تھا، بعد ازاں دونوں نے متاثرہ خاتون کا ریپ کیا اور اس کا موبائل فون، تین ہزار روپے نقدی اور سونے کا لاکٹ لے کر سڑک کنارے چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

    لندن میں ایرانی سفارتخانے کے باہر تصادم، دو زخمی، آٹھ گرفتار