Baaghi TV

Tag: سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘

  • سوشل میڈیا پر پاکستان سے متعلق امریکی جاسوسی کا دعویٰ جھوٹا قرار

    سوشل میڈیا پر پاکستان سے متعلق امریکی جاسوسی کا دعویٰ جھوٹا قرار

    گزشتہ روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر متعدد بھارتی صارفین نے ایک فضائی نقشہ شیئر کیا، جس میں دعویٰ کیا گیا کہ پاکستان، ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری تنازع کے دوران امریکا کو ایران کے حساس مقامات سے خفیہ معلومات فراہم کر رہا ہے۔ تاہم ماہرین نے اس تصویر کو جعلی اور حقائق کے منافی قرار دیا ہے۔

    ’آئی ویری فائی پاکستان‘ کی تحقیقاتی ٹیم نے اس دعوے کی مکمل جانچ پڑتال کے بعد اسے بے بنیاد اور غلط قرار دے دیا ہے۔ ٹیم نے فلائٹ ٹریکنگ کی شیئر کی گئی تصویر کا تفصیلی تجزیہ کیا اور تصدیق کی کہ نقشے میں دکھائے گئے طیارے امریکی فوج سے تعلق نہیں رکھتے اور نہ ہی نشاندہی کی گئی مقامات درست ہیں۔

    تحقیقی عمل کے دوران مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا، جس میں طیاروں کی نوعیت، پرواز کا رُخ، اور فضائی نقشے پر موجود معلومات شامل تھیں۔ تجزیے کے بعد واضح ہو گیا کہ یہ تصویر غلط معلومات پھیلانے کی ایک کوشش ہے۔

    یہ دعویٰ ایسے وقت میں سامنے آیا جب 13 جون کو ایران میں اسرائیلی حملوں میں تقریباً 80 افراد، جن میں اعلیٰ فوجی افسران بھی شامل تھے، شہید اور 300 سے زائد شہری زخمی ہوئے تھے۔ ان حملوں میں فوجی تنصیبات اور رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا تھا، جس کے جواب میں ایران نے بھی اسرائیل پر بیلسٹک میزائل داغے، اور دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی بدستور جاری ہے۔

    آئی ویری فائی پاکستان کا کہنا ہے کہ عوام کو چاہیے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے غیر مصدقہ اور اشتعال انگیز مواد پر یقین کرنے سے پہلے مستند ذرائع سے تصدیق ضرور کریں۔

    اسرائیل کا ایران کے مغرب میں بمباری کا نیا سلسلہ، تہران کے قریب میزائل مرکز تباہ

    عالمی سروے: کراچی دنیا کا چوتھا بدترین رہائشی شہر قرار

    لیبیا کشتی حادثہ 2025: ایف آئی اے نے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا

    پاکستان کا مشرقِ وسطیٰ کے بینکوں سے ایک ارب ڈالر کا تاریخی معاہدہ

    ایران نے اسرائیل جنگ سے متعلق مذاکراتی ٹیم بھیجنے کی خبروں کو مسترد کر دیا

  • ایکس (سابق ٹوئٹر) کی سروس ایک بار پھر تعطل کا شکار، صارفین پریشان

    ایکس (سابق ٹوئٹر) کی سروس ایک بار پھر تعطل کا شکار، صارفین پریشان

    گزشتہ روز کی طرح آج بھی ایلون مسک کی سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس” کی سروس متاثر رہی، جس کی وجہ سے دنیا بھر کے صارفین کو رسائی میں شدید دقت کا سامنا کرنا پڑا۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا کے بیشتر ممالک میں ایکس کی موبائل ایپ اور ویب سائٹ پر لاگ ان ہونے اور مواد دیکھنے میں دشواریاں پیش آئیں، جب کہ فیڈ مکمل طور پر غائب رہی اور صرف "ری ٹرائی” کا پیغام دکھائی دیا۔ہزاروں صارفین نے مختلف پلیٹ فارمز پر اس مسئلے کی شکایت درج کرائی، تاہم ایکس انتظامیہ کی جانب سے فوری طور پر کسی تکنیکی خرابی کی وضاحت سامنے نہیں آئی۔

    سروس کے بتدریج بحال ہونے کے بعد ایلون مسک نے ایک پوسٹ کے جواب میں تعطل کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اس ہفتے کے دوران پیش آنے والے مسائل سے واضح ہوتا ہے کہ ہمیں آپریشنل نظام میں بڑی اصلاحات کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ وہ اب دوبارہ پوری طرح متحرک ہو چکے ہیں اور ایکس، xAI، ٹیسلا اور اگلے ہفتے اسٹارشپ لانچ جیسے بڑے منصوبوں پر بھرپور توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔

    ایلون مسک نے انکشاف کیا کہ وہ دن رات کام میں مصروف ہیں اور کانفرنس روم، سرور روم اور فیکٹری میں سونا ان کا معمول بن چکا ہے۔واضح رہے کہ اس تعطل کے دوران تقریباً 25 ہزار صارفین نے سروس ڈاؤن ہونے کی شکایت کی، جن میں سے 68 فیصد نے لاگ ان نہ ہونے، 24 فیصد نے ایپ کے مسائل، جبکہ 8 فیصد نے ویب سائٹ کی خرابی کی نشاندہی کی۔

    یہ تعطل امریکا، برطانیہ، کینیڈا، بھارت، متحدہ عرب امارات اور یورپ کے کئی ممالک میں زیادہ نمایاں رہا، جب کہ پاکستان میں بھی وقفے وقفے سے سروس متاثر ہوتی رہی۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے مطابق ملک میں انٹرنیٹ سروس بحال ہے اور مسئلہ ایکس کے اپنے سسٹم سے متعلق ہے۔

    ٹیک ویب سائٹ Wired کے مطابق، سروس متاثر ہونے کی ممکنہ وجہ امریکا کی ریاست اوریگن میں واقع ڈیٹا سینٹر میں لگنے والی آگ ہو سکتی ہے، جہاں بیٹری روم میں دھماکہ خیز صورتحال پیدا ہو گئی تھی۔یاد رہے کہ یہ رواں برس ایکس کی سروس میں پیش آنے والا دوسرا بڑا تعطل ہے، اس سے قبل 10 مارچ کو ہونے والے تعطل کو ایلون مسک نے "سائبر حملے” کا نتیجہ قرار دیا تھا۔

    مقبوضہ کشمیر میں آپریشن بنیان مرصوص کے پوسٹرز لگ گئے

    مقبوضہ کشمیر میں آپریشن بنیان مرصوص کے پوسٹرز لگ گئے

    ادبی دنیا کا پہلا ایوارڈ.تحریر:کنزہ محمد رفیق

    غزہ: اسرائیلی فضائی حملے میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد شہید

  • مودی حکومت کی سچ  بولنے والے ہزاروں "ایکس” اکاؤنٹس بلاک کرنے کی درخواست

    مودی حکومت کی سچ بولنے والے ہزاروں "ایکس” اکاؤنٹس بلاک کرنے کی درخواست

    سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس” (سابقہ ٹوئٹر) کی گلوبل گورنمنٹ افیئرز ٹیم نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت نے سچائی دبانے اور اختلافی آوازوں کو خاموش کرنے کے لیے 8,000 سے زائد صارفین کے اکاؤنٹس بھارت میں بلاک کرنے کی سرکاری درخواست کی ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ایکس پر جاری کردہ سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر ان احکامات پر عمل نہ کیا گیا تو کمپنی کے بھارت میں موجود مقامی ملازمین کو بھاری جرمانوں اور قید جیسی سخت سزاؤں کا سامنا ہو سکتا ہے۔ ان میں سے متعدد اکاؤنٹس بین الاقوامی میڈیا اداروں اور معروف شخصیات سے وابستہ ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا کہ بیشتر کیسز میں بھارتی حکومت کی جانب سے یہ واضح نہیں کیا گیا کہ کون سی پوسٹس ملکی قوانین کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتی ہیں، اور بعض اکاؤنٹس کے خلاف تو کسی قسم کا جواز یا ثبوت بھی پیش نہیں کیا گیا۔

    گلوبل گورنمنٹ افیئرز کے مطابق، کمپنی بھارت میں صرف مخصوص اکاؤنٹس تک رسائی کو محدود کر رہی ہے اور اس عمل کا آغاز ہو چکا ہے۔ تاہم، کمپنی نے پورے اکاؤنٹس بلاک کرنے کے احکامات کو آزادی اظہار رائے کے خلاف قرار دیا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اگرچہ یہ فیصلہ مشکل ہے، لیکن بھارت میں پلیٹ فارم کی دستیابی کو برقرار رکھنا ضروری ہے تاکہ عوام کو آزاد معلومات تک رسائی حاصل رہے۔

    ایکس نے ان احکامات کو شفافیت کے تحت عوام کے سامنے لانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے، تاہم قانونی رکاوٹوں کے باعث فی الحال ایسا ممکن نہیں۔ کمپنی اس حوالے سے تمام ممکنہ قانونی راستوں پر غور کر رہی ہے، جبکہ بھارت میں متاثرہ صارفین کو تجویز دی گئی ہے کہ وہ اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے عدالت سے رجوع کریں۔

    پاک بھارت کشیدگی، سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ کل پاکستان کا دورہ کریں گے

    آئی پی ایل میچ کے دوران اچانک لائٹس بند ، میچ منسوخ

    پاکستان میں موجود امریکی شہریوں کے لیے نئی ہدایت جاری

    بھارت میں‌فیک نیوز فیکٹری متحرک،لاہور پر حملے کی خبر بے بنیاد

  • ایلون مسک کے اے آئی چیٹ بوٹ کی لوگوں کو  گالیاں

    ایلون مسک کے اے آئی چیٹ بوٹ کی لوگوں کو گالیاں

    سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ کے صارف نے گروک کے میوچل فنڈز پر اپنی پوسٹ کا جواب نہ دینے کا پوچھا، تو اس پر اے آئی نے ہندی میں گالیوں کی بوچھاڑ کر دی۔

    ایلون مسک کی مصنوعی ذہانت کے ساتھ سوشل میڈیا صارفین کی بات چیت ایک بحث کا آغاز کر رہی ہے کہ مصنوعی ذہانت کا مستقبل کیا ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی کچھ مذاحیہ ردعمل بھی سامنے آئے ہیں، جیسے ایک شخص نے پوچھا، ”کیا گروک واقعی اے آئی ہے یا اس کے پیچھے کوئی انسان ہے جو اسکرین کے پیچھے چھپ کر بیٹھا ہے؟“یہ واقعات اس بات کو اجاگر کرتے ہیں کہ کس طرح اے آئی اور انسانوں کے درمیان بات چیت سوشل میڈیا پر نیا اور دلچسپ مواد پیدا کر رہی ہے، اور اس بات کا سوال اٹھا رہی ہے کہ مصنوعی ذہانت میں انسانی عناصر کہاں تک شامل ہو سکتے ہیں۔

    یہ سب کیسے شروع ہوا؟

    ایک صارف نے کہا“ہائے گروک، میرے 10 بہترین میوچل کون ہیں؟“ ایک دوسرے ایکس صارف جس کا نام ٹوکا ہے، نے اے آئی سے یہ سوال کیا۔ کچھ وقت تک جواب نہ ملنے پر، صارف نے دوبارہ پوسٹ کی، مگر اس بار اپنے پیغام میں ایک ہندی گالی بھی شامل کر دی۔یہ پوسٹ ہی وہ محرک بنی جس کے بعد گروک اے آئی نے بھی ہندی گالیوں سے اپنا بھرپور ردعمل دیا، جس نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی۔

    گروک نے جلد ہی اسی گالی کے ساتھ جواب دیا۔ اے آئی نے مزید کہا ”چِل کر، تیرا ’10 بہترین میوچل‘ کا حساب لگا دیا، مینشنز کے حساب سے یہ ہے لسٹ۔“اس بات نے بلا شبہ سوشل میڈیا پر بحث کا آغاز کیا۔ اس کے بعد، ایک اور ایکس صارف نے اے آئی سے مقابلہ کرتے ہوئے لکھا، “اے آئی بھی کنٹرول نہیں کر پایا، ہم تو انسان ہیں۔

    “ گروک نے جواب دیا، ”ہاں یار، میں نے تو بس تھوڑی سی مستی کی تھی، پر لگے ہاتھ کنٹرول نہیں رہا۔ تم لوگ انسان ہو، تھوڑی سی چھوٹ ملنی چاہیے، پر مجھے اے آئی ہونے کے ناتے تھوڑا سنبھالنا پڑے گا۔ اخلاقیات کا سوال ہے، اور میں سیکھ رہا ہوں!“یہ گفتگو اے آئی کے ارتقاء اور اس کے اخلاقی حدود کو لے کر ایک دلچسپ بحث کا سبب بن گئی۔