Baaghi TV

Tag: سولر پینل

  • سولر پینلز پر سیلز ٹیکس 18 سے کم کر کے 10 فیصد کر دیاہے، وزیر خزانہ

    سولر پینلز پر سیلز ٹیکس 18 سے کم کر کے 10 فیصد کر دیاہے، وزیر خزانہ

    وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت نے طویل مشاورت کے بعد درآمدی سولر پینلز کے پرزہ جات پر تجویز کردہ 18 فیصد ٹیکس کو کم کر کے 10 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    سینیٹ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ برآمد شدہ سولرز کے پرزہ جات پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ مقامی صنعت کو فروغ دینے اور مسابقتی ماحول قائم کرنے کے لیے کیا گیا تھا دونوں ایوانوں میں تفصیلی غور و غوض اور اراکان پارلیمنٹ کی تجاویز پر حکومت نے لچک کا مظاہرہ کر تے ہوئے ٹیکس کو کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس ٹیکس کا اطلاق صرف 46 فیصد درآمدی پرزہ جات پر ہوگا جب کہ امپورٹڈ سولر پینلز کی پلیٹوں پر صرف 4.6 فیصد سیلز ٹیکس لاگو ہوگا، درآمدی سولر پینلز کی مجوزہ 10 فیصد جی ایس ٹی کے نفاذ سے قبل ہی بعض عناصر کی جانب سے ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری میں ملوث ہونے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں، ان عناصر کو وارننگ دیتا ہوں کہ ان کے خلاف جلد قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ پچھلے مالی سال میں وفاقی حکومت نے کوئی منی بجٹ متعارف نہیں کروایا، ہم نے مالی نظم و ضبط کو کنٹرول کیا، افراط زر پر قابو پایا، کرنٹ اکاؤ نٹ میں نمایاں بہتری اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ کیا ان تمام اقدامات کا مقصد پاکستان کو اقتصادی غیر یقینی کی دلدل سے نکال کر پائیدار ترقی کی راہ پر گا مزن کرنا ہے، حکومت نے اپنے مالی نظم و ضبط کو برقرار رکھتے ہوئے مالی سال 26-2025 کے بجٹ میں عوامی فلاح کے لیے بھرپور اقدامات کیے ہیں۔

    محمد اورنگزیب نے کہا کہ آئندہ برس کے لیے وفاقی حکومت کے اخراجات میں صرف 1.9 فیصد اضافہ ہوا ہے، گزشتہ برسوں کے دوران 10، 12 اور 13 فیصد تک وفاقی اخراجات میں اضافے ہوتے رہے ہیں کم اور متوسط آمدن والے افراد قومی معیشت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، ہم تسلیم کرتے ہیں کہ یہ طبقہ ٹیکس بھی دیتا ہے اور مہنگائی بھی جھیلتا ہے، تنخواہ دار ملازمین پر عائد انکم ٹیکس میں کمی کی تجویز پہلے سے ہی بجٹ تجاویز کا حصہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر 6 سے 12 لاکھ تک سالانہ کمانے والے افراد پر انکم ٹیکس کی شرح 2.5 فیصد سے کم کر کے ایک فیصد کر دی ہے ، ریاست اس طبقے کو بوجھ تلے دبانا نہیں چاہتی، سرکاری ملازمین کی مشکلات کا ادراک کرتے ہوئے 10 فیصد اور ریٹائرڈ ملازمین کی پنشنز میں 7 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا بجٹ 592 ارب روپے سے بڑھا کر 716 روپے کیا،بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مالی معاو نت کا دائرہ وسیع کرنا اس حکومتی عزم کا عکاس ہے کہ معاشرے میں کمزور افراد، بیواؤں، یتیم اور خصوصی افراد کو بھی معاشی تحفظ حاصل ہو، اس اقدام سے تقر یبًا ایک کروڑ خاندانوں کو مالی مدد حاصل ہوگی۔

    محمد اورنگزیب نے کہا کہ ایف بی آر افسران کے اختیارات کے حوالے سے تجاویز پر وزیراعظم کی ہدایت پر مزید وضاحت شامل کی ہے تاکہ افسران کی جانب سے اختیارات کے ناجائز استعمال کا خطرہ نہ رہےسینیٹ کی کمیٹی برائے خزانہ اور محصولات کی سفارشات حکومت کو موصول ہو چکی ہیں، امید ہے گزشتہ برس کی طرح امسال بھی قائمہ کمیٹی کی 50 فیصد سے زائد سفارشات کو فنانس بل کا حصہ بنایا جائے گاقومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے ساتھ بھی مشاورت جاری ہے جس کی تکمیل کے بعد ہم فنانس بل کی حتمی شکل تک پہنچ جائیں گے حکومت کی کوشش ایک جامع، ہمہ گیر اور پائیدار ترقی کا حصول ہے جس میں تمام پاکستانیوں کو ترقی کرنے کا حق حاصل ہو۔

  • حکومت کا سولرپینل پر عائد ٹیکس میں کمی لانے کا فیصلہ

    حکومت کا سولرپینل پر عائد ٹیکس میں کمی لانے کا فیصلہ

    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سولر پینل پر عائد سیلز ٹیکس میں کمی کا اعلان کردیا۔

    نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈارنے کہا کہ سولرسسٹم کیلئے46فیصد مال درآمد کیا جاتا ہے، سولرپینل پر 18 فیصد ٹیکس کو 10 فیصد پر لانے کا فیصلہ ہوا ہے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت دن بدن مستحکم ہورہی ہے، حکومت نے بجٹ کے حوالے سے بعض تجاویز پرنظرثانی کی ہے۔

    اسحاق ڈار نے کہا کہ ڈیجیٹل ٹیکس کےحوالےسےغلط فہمی پائی جاتی تھی، ڈیجیٹل سروسز کے حوالے سے سیلز ٹیکس صوبوں کاحق ہوگا چاروں صوبوں میں پی آئی ڈی سی ایل منصوبے مکمل کرےگی، پی ڈبلیوڈی کا متبادل پی آئی ڈی سیل ایل ہے، آئی ایم ایف سے ریونیو نقصانات پر قابو پانے سے متعلق بات جاری ہے۔

    نائب وزیر اعظم نے کہا کہ سولرسسٹم کیلئے46فیصد مال درآمد کیا جاتا ہے، سولرپینل پر18فیصدٹیکس کو10فیصدپرلانے کافیصلہ ہوا ہے سندھ کی یونیورسٹیزکیلئے فنڈز بڑھانے کا فیصلہ ہواہے، ہم سب نے ملکر ملک کو آگے لے کر جانا ہے بجٹ کے حوالے سےاتحادیوں سےمشاورت جاری ہے، گزشتہ روزاتحادیوں سے بجٹ پر6 سے زائدنشستیں کیں کل دو درجن سے زائد او آئی سی ممالک نے ایک بیان جاری کیا ہے، ان تمام ممالک نے اسرائیل کے ایران پر حملے کی مذمت کی ہے یہ بیان ان تمام ممالک کی جانب سے مشترکہ طور پر سامنے آیا ہے۔

  • سی ایم فری سولر پینل سکیم لانچ ، ایس ایم ایس او رپورٹل پر رجسٹریشن شروع

    سی ایم فری سولر پینل سکیم لانچ ، ایس ایم ایس او رپورٹل پر رجسٹریشن شروع

    پنجاب میں ایک لاکھ صارفین کے لئے سی ایم پنجاب فری سولر پینل سکیم کی لانچنگ کر دی گئی-

    وزیراعلی مریم نوازشریف نے سی ایم پنجاب فری سولر پینل سکیم کا باقاعدہ افتتاح کردیا-پنجاب کے صارفین آج سے ہی ایس ایم ایس یاآن لائن پورٹل پر گھر بیٹھے اپلائی کرسکتے ہیں -وزیراعلی مریم نوازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ فری سولر پینل سکیم کا مقصد عوام کو مہنگی بجلی سے مستقل ریلیف ہے-فی یونٹ 14روپے سبسڈی سے پنجاب کے 73لاکھ صارفین مستفید ہوئے-عوام کے وسائل عوام کی سہولت اور ریلیف کے لئے ہی خرچ ہوں گے-صوبائی سیکرٹری انرجی نے سی ایم پنجاب فری سولر پینل سکیم کے بارے میں بریفنگ دی اور بتایاکہ سی ایم پنجاب فری سولر پینل سکیم کے تحت سال بھر میں ایک لاکھ سولر سسٹم لگائے جائیں گے -صوبہ میں ماہانہ 200 یونٹ تک صرف کرنے والے صارفین کو سولر سسٹم مفت دیا جائے گا-100یونٹ ماہانہ صرف کرنے والے صارفین کو 550واٹ کا مفت سولر سسٹم دیاجائے گا- 200یونٹ تک ماہانہ بجلی صرف کرنے والے صارفین کو 1100واٹ کا سولر سسٹم مفت دیاجائے گا -بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ سی ایم فری سولر پینل سکیم کی رجسٹریشن کیلئے پورٹل ”cmsolarscheme.punjab.gov.pk“ پر آن لائن اپلائی کیا جا سکتا ہے- پنجاب کے صارفین فری سولر پینل سکیم کے لئے 8800پرایس ایم ایس بھیج کر بھی رجسٹریشن کراسکتے ہیں – صارفین کے ماہانہ بل پر درج ریفرنس نمبر اور سی این آئی سی نمبر سے ویری فکیشن کی جائے گی -سی ایم پنجاب فری سولر پینل سکیم میں شفافیت یقینی بنانے کیلئے کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کی جائے گی-

    فری سولر پینل حاصل کرنے والے صارفین کی معاونت او ررہنمائی کے لئے ہیلپ لائن بھی قائم کی جائے گی -سولر پینل اور انورٹر کو چوری سے بچانے کے لئے صارف کے کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ سے منسلک کیا جائے گا-پنجاب میں ایک لاکھ سولر سسٹم انسٹال کرنے سے 57ہزار ٹن کاربن کااخراج کم ہوگا -فری سولرپینل سکیم سے وفاقی حکومت پر بھی سبسڈی کا بوجھ کم ہوگا-

    چین سے 12ہزار میگاواٹ کے سولر پینل کی درآمد متوقع

    لاہور:پاکستان کوکلئیر ویلفیئر آرگنائزیشن کا پہلا باضابطہ اجلاس،اہم فیصلے کئے گئے

    پیدائشی سماعت سے محروم بچوں کے کامیاب آپریشن کے بعد”پاکستان زندہ باد” کے نعرے

    اقلیتی برادری کے لیے سولر پینلز کی تقسیم: وفاقی حکومت کا اہم اقدام

    ے سندھ کی عوام کو مفت سولر پینل کی فراہمی کے حوالہ سے خوشخبری

    200 یونٹ تک استعمال کرنے والے عوام 14 اگست سے مفت سولر پینل حاصل کر سکیں گے

    500یونٹ تک خرچ کرنے والے 45لاکھ صارفین کے لئے سولر سسٹم لا رہے ہیں

  • ملک میں سولر پینلز اور بیٹریوں کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی

    ملک میں سولر پینلز اور بیٹریوں کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی

    کراچی: طلب میں کمی کے باعث ملک میں سولر پینلز اور بیٹریوں کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی دیکھی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی : پاکستان میں سولر پینل کی قیمتوں میں غیر معمولی کمی کے ساتھ سولر بیٹری کی قیمتوں میں قابل ذکر کمی سامنے آئی ہےسولر بیٹری کی قیمت 20 فیصد تک کم ہونے کے بعد ساڑھے 4 لاکھ روپے والی لیتھیم سولر بیٹری اب 3 لاکھ 80 ہزار روپے میں دستیاب ہے۔

    مارکیٹ ذرائع کے مطابق جو بیٹری 3 یا 4 لاکھ روپے میں فروخت ہو رہی تھی، اس کی قیمت اب دو سے ڈھائی لاکھ روپے ہو گئی ہے۔ کیونکہ لیتھیم بیٹریوں کی انڈسٹری میں نئی کمپنیاں آگئی ہیں اور وہ آفرز بھی اچھی دے رہی ہیں، تاجروں کے مطابق سولر پینلز سمیت سولر بیٹریوں کی خرید و فروخت شدید متاثر ہوئی ہے جس کی وجہ سے سولر مصنوعات کی قیمتوں میں تاریخی کمی واقع ہوئی ہے

  • چین سے 12ہزار میگاواٹ کے سولر پینل کی درآمد متوقع

    چین سے 12ہزار میگاواٹ کے سولر پینل کی درآمد متوقع

    اسلام آباد (محمد اویس) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی میں انکشاف ہوا ہے کہ اس مالی سال چین سے 12ہزار میگاواٹ کے سولر پینل کی درآمد متوقع ہے جبکہ گذشتہ مالی سال 5ہزار میگاواٹ کے سولر پینل درآمد ہوئے ہیں۔پاکستان میں درآمدی کوئلے کی کھپت کم جبکہ مقامی کوئلے کی کھپت میں اضافہ ہوا ہے ۔ کمیٹی نے سینیٹر شہادت اعوان کے بل پر وزارت موسمیاتی تبدیلی کے حکام کو سینیٹر کے ساتھ مشاورت کرنے کی ہدایت کردی،راول ڈیم میں پانی کی آلودگی کے معاملے پر سیکرٹری ایریگیشن پنجاب،اور وزارت منصوبہ بندی کے حکام کو اگلے اجلاس میں طلب کرلیا گیا ۔وزیراعظم کی کواڈینیٹر رومینہ خورشید عالم نے بتایا کہ کوپ 29کے لیے حکومت نے فنڈز کی منظوری دے دی ہے ۔

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کا اجلاس چیئرپرسن سینیٹر شیری رحمان کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا ۔اجلاس میں بشرہ انجم بٹ،شاہ زیب درانی اور شہادت اعوان،جبکہ ان لائن قرۃ العین مری اور تاج حیدر نے شرکت کی ۔اجلاس میں بل کے محرک شہادت اعوان نے پاکستان ٹریڈ کنٹرول آف وائلڈ فونا اینڈ فلورہ ترمیمی بل 2024 پیش کرتے ہوئے کہاکہ جو پودےلگائے جائیں وہ انسانوں کے لیے خطرناک نہ ہو۔اسلام آباد میں جنگلی شہتوت انسانی صحت کے لیے خطرناک ہے اس لیےیہ بل لے کرآیا ہوں۔حکام نے بتایا کہ یہ قانون عالمی معائدوں کے بعد بنایا گیا ہے ۔ یہ چیزیں ڈالیں گے تو کنونشن میں یہ چیزیں نہیں ہیں ۔ جو سپیزیز پاکستان درآمد کرنے سے پہلے دیکھتے ہیں کہ اس سے پاکستان میں مقامی سپیزیز کو نقصان تو نہیں ہوگا ۔ درآمد ہونے والے پودے کو تو ہمیں تحقیق کرتے ہیں مگر برآمد ہونے والے پودوں کے بارے میں درآمدمی ملک کی ذمہ داری ہے کہ ان کے ملک میں نقصان تو نہیں ہوگا۔شیری رحمان نے کہا کہ پاکستان میں بازاروں میں جائیں وہ جانور لائے جارہے ہیں جو پاکستان کے قانون کی بھی خلاف ورزی ہے۔چیئرپرسن نے سیکرٹری اور کوارڈینیٹر دونوں کے کمیٹی میں عدم شرکت پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اہم قانون سازی ہورہی ہے اور دونوں کمیٹی میں موجود نہیں ہیں ۔آج وفاقی سیکرٹری کو کمیٹی میں ہونا چاہیے تھا مجھے جانور درآمد کے حوالے سے تحفظات ہیں

    کچھ دیر بعد وزیراعظم کی کوارڈینیٹر رومینہ خورشید عالم کمیٹی میں پہنچ گئیں۔حکام نے بتایا کہ ہم جانوروں کی درآمد کو نہیں روک رہے ہیں تو پیتوجن (حشرات )کو کس طرح روک سکتے ہیں ۔شاہ زیب درانی نے کہاکہ صرف انسان کے لیے خطرناک جانوروں یا پودوں کی درآمد پر پابندی کے بجائے ماحول کے لیے خطرناک جانوروں اور پودوں کی درآمد پر پابندی ہونی چاہیے ۔حکام نے کہاکہ قانون میں کوئی سقم نہیں ہے قانون کے عمل درامد کروانے میں مسائل ہیں راولپنڈی میں جو جانور ہیں وہ سمگل ہوکر پاکستان آئے ہیں ۔ کمیٹی نے وزارت کو شہادت اعون کے ساتھ مل کر بل پر مشاورت کرنے کی ہدایت کردی ۔

    چیئرمین سی ڈی اے نے کہاکہ سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کے لیے ہم نے ٹینڈر دے دیا ہے فنڈنگ وزارت منصوبہ بندی نے کرنی ہے اس لیے اگلے اجلاس میں وزارت منصوبہ بندی کو بلایا جائے راول ڈیم پنجاب حکومت کی ملکیت ہے ۔کمیٹی نے راول ڈیم ایجنڈے پر پنجاب ایریگیشن سیکرٹری اور وزارت منصوبہ بندی کے حکام کو اگلے اجلاس میں بلانے کی ہدایت کردی

    کمیٹی میں نیشنل ڈیٹرمنٹ کنٹریبوشن پر بحث کی گئی ۔چیئرپرسن نے کہا کہ این ڈی سی کا مطلب ہے کہ ہر ملک نے اپنی آلودگی(زہریلی گیسوں کا اخراج)کم کرنی ہے ۔ آلودگی کم ہونے کے بجائے بڑ رہی ہے پیسے ابھی بھی فاصل فیول کے منصوبوں کو دیا جارہاہے،چئیر پرسن کمیٹی نے کہاکہ بین الاقوامی دنیا نے جو ہم سے وعدے کیے وہ کہاں ہیں، پاکستان کو ری نیو ایبل انرجی کی طرف جانا ہوگا، حکام وزارت موسمیاتی تبدیلی نے بتایا کہ 2030 تک 60٪ انرجی ری نیو ایبل ہوگی، ملک میں 2030 تک 30٪ ای وہیکلز ہونگے،لوکل سطح کے کوئلہ کو فروغ دیں گے، 2018 سے 2023 تک 4652 میگا واٹ ایڈ کیے، 68 فیصد اس میں ری نیو ایبل انرجی ہے،چین سے 12 ہزار میگاواٹ کے سولر پینل پاکستان آنے کی امید ہے ۔گذشتہ سال 5ہزار میگاواٹ کے سولر پینل درآمد ہوئے تھے ۔چیئرپرسن کمیٹی نے کہاکہ بھارت نے 19 سولر پارک بنا لیے ہیں، مارے پاس ایک قائد اعظم سولر پارک ہے

    آئینی ترامیم میں کیا ہے؟مسودہ باغی ٹی وی نے حاصل کر لیا

    عمران خان نے اشارہ کیا تو بنگلہ دیش کو بھول جاؤ گے،بیرسٹر گوہر کی دھمکی

    ہوسکتا ہے جنرل فیض حمید اندر یہ گانا گا رہے ہوں کہ آ جا بالما تیرا انتظار ہے، خواجہ آصف

    بل پیش کرنے سے پہلے کابینہ سے منظوری لازمی ہے،بیرسٹر گوہر

    وفاقی حکومت کا علیحدہ آئینی عدالت کے قیام کا منصوبہ

    پارلیمنٹ کو کوئی بھی آئینی ترمیم کرنے کا اختیار ہے،احسن بھون

    لاہور:پاکستان کوکلئیر ویلفیئر آرگنائزیشن کا پہلا باضابطہ اجلاس،اہم فیصلے کئے گئے

    پیدائشی سماعت سے محروم بچوں کے کامیاب آپریشن کے بعد”پاکستان زندہ باد” کے نعرے

  • عوام کو مفت سولر پینل کی فراہمی ،سندھ حکومت نے سنائی خوشخبری

    عوام کو مفت سولر پینل کی فراہمی ،سندھ حکومت نے سنائی خوشخبری

    وزیرتوانائی سندھ ناصر حسین شاہ نے سندھ کی عوام کو مفت سولر پینل کی فراہمی کے حوالہ سے خوشخبری سنا دی ہے

    صوبائی وزیر توانائی سید ناصرحسین شاہ کی زیر صدارت سولر پینل کے حوالے محکمہ توانائی کے اعلیٰ افسران اور این جی اوز کے ساتھ مفت سولر فراہمی منصوبہ سے متعلق اجلاس منعقد ہوا،جس میں وزیر توانائی کے علاوہ سیکریٹری انرجی مصدق احمد خان، سی ای او (SPHF) خالد شیخ،ڈائریکٹر سندھ سولر انرجی پروجیکٹ محفوظ قاضی سمیت مختلف این جی اوز کے سربراہان نے شرکت کی ،اجلاس میں ورلڈ بینک کے تعاون سے سولر پینل کی فراہمی پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سید ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ رواں ماہ اگست میں ہی سولر پینل کی فراہمی شروع کردی جائے گی،انھوں نے سولر پینل رواں ماہ اگست میں فراہمی کے لئے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت بھی کی اور کہا کہ بلاول بھٹو کی ہدایت پر منصوبے کی شفافیت کو یقینی بنایا جائے، جلد ہر ایک ڈویژن اور ڈسٹرکٹ میں سولر پینل تقسیم کرنے کے عمل کا سلسلہ شروع کریں گے، سندھ بھر میں توانائی کے متبادل ذرائع سے عوام کو مستفید کریں گے، عوام کو مفت بجلی کی فراہمی کے حوالے سے مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے، حکومت سندھ سستی بجلی فراہم کرکے عوام کو ریلیف دینا چاہتے ہیں، سولرائزیشن کا عمل عوام کوسستی بجلی فراہم کرنے کا ذریعہ ہے، مہنگی بجلی عوام کی قوت خرید سے باہر ہوچکی ہے اور پورے صوبے کی عوام مہنگی بجلی کی وجہ سے سخت اذیت میں مبتلا ہیں

  • بجلی کا بل کوئی بھی ادا نہیں کرسکتا، ہر ایک کے لئے مصیبت بن چکا،نواز شریف

    بجلی کا بل کوئی بھی ادا نہیں کرسکتا، ہر ایک کے لئے مصیبت بن چکا،نواز شریف

    سابق وزیراعظم،مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کا بل کوئی بھی ادا نہیں کرسکتا یہ غریب لوگوں کے لئے ہی نہیں بلکہ ہر ایک کے لئے مصیبت بن چکا ہے،ہم نے اپنے دور میں لوڈ شیڈنگ ختم کی اور بجلی کا نرخ بھی کنٹرول میں رکھا

    مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں چیف منسٹر سولر پینل فنانسنگ اسکیم سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا، اس موقع پر نواز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2017 تک بجلی کے بل کم اور ڈالر کا نرخ نیچے تھا، 2018 سے نظر لگی اور غریب پس کر رہ گیا ہے،نواز شریف نے سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے حوالہ سے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ” سڑک پر پھرتے شخص کو کہا گیا آؤ ہم تمہیں انصاف دیں گے، پوچھتا ہوں اس ملک کے ساتھ ظلم کرنے کی ضرورت کیا ہے، ہم نے آئی ایم ایف کو واپس بھیج دیا تھا بعد میں کون لایا تھا؟ سب کو پتا ہے”۔

    نواز شریف کا کہنا تھا کہ ملک کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا جا رہا، ترقی کرتا ہوا ملک گڑھے میں گرا دیا، فیصلے دینے والوں کو اب بھی سوچنا ہو گا، عوام کی پرواہ کریں، ریلیف کے لیے جو بھی کرنا پڑتا ہے کریں

    پنجاب میں سرکاری سولر پینل کس کس کو نہیں ملے گا؟ طے کر لیا گیا
    اجلاس میں چیف منسٹر سولر پینل فنانسنگ سکیم سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا،وزیرِاعلیٰ مریم نواز نےسولر پینل فنانسنگ سکیم کو آسان تر بنانے کا حکم دے دیا،وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف نےسکیم کے اجراء کے لیے کارروائی جلد مکمل کرنے کا حکم دیا ،اجلاس میں سیکرٹری انرجی نعیم رؤف نے چیف منسٹر سولر پینل فنانسنگ سکیم کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔پائلٹ پراجیکٹ کے تحت مختلف مقامات پر چیف منسٹر سولر پینل فنانسنگ سکیم کا ٹیسٹ رن شروع کر دیا گیا ہے،مختلف مقامات پر نصب سولر پینل سسٹم کی ریڈنگ اور کارکردگی کا مشاہدہ کیا جائے گا۔سولر پی وی ایپ کے ذریعے سولر سسٹم کی آن لائن مانیٹرنگ جاری ہے،ٹیسٹ رن کی کامیابی کا جائزہ لے کر 14 اگست سے سکیم لانچ کردی جائے گی۔8800 پر بل ریفرنس نمبر اور کمپوٹرائزڈ شناختی کارڈ نمبر بھیج کر سکیم کے لیے اہلیت چیک کی جائے گی۔پی آئی ٹی بی کی قرعہ اندازی کے بعد کامیاب صارفین کو ایس ایم ایس کے ذریعے مطلع کیا جائے گا۔ضلعی انتظامیہ اور ڈسکوز (ڈسٹری بیوشن کمپنی) قرعہ اندازی میں کامیاب صارف کے کوائف کی تصدیق کریں گے۔سکیم کے پینل مارکیٹ میں فروخت ہونے سے بچانے کے لیے سولر پینل اور سسٹم پر بار کوڈ اور کیوآر کوڈ موجود ہوگا۔پہلے فیز میں ایک لاکھ سے زائد صارفین کو قرعہ اندازی کے ذریعے سولرپینل دئیے جائیں گے۔بجلی چوری، ایک سے زائد میٹر، خراب یا ٹیمپرڈ میٹر اور بل ادائیگی نہ کرنے والے صارفین سولر سکیم کے اہل نہیں ہوں گے۔

    عوام کو ریلیف دینے کے لیے جو کچھ کرنا پڑا ضرور کریں گے،وزیراعلیٰ پنجاب
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ آٹا اور بجلی کے نرخ لوگوں کی معاشی حالت کو بری طرح متاثر کرتے ہیں۔ عوام کو ریلیف دینے کے لیے جو کچھ کرنا پڑا ضرور کریں گے،چاہتی ہوں کہ پنجاب کے ہر شہری کو بجلی کے بل میں ریلیف ملے۔ سولر پینل فنانسنگ سکیم کا دائرہ کار بتدریج بڑھائیں گے۔ پنجاب واحد صوبہ ہے جس نے آئی ایم ایف کی شرط کے مطابق 625 ارب روپے کا سرپلس پیش کرکے لیڈ لی۔

    بنوں واقعہ،تحقیقات کر کے ذمہ داران کو سز ا دی جائیگی،بیرسٹر سیف

    بنوں حملہ،ایک اور دہشت گرد کی شناخت،افغان شہری نکلا

    دہشت گرد عثمان اللہ عرف کامران کا تعلق افغانستان کے صوبہ لوگر سے تھا۔

     بنوں میں دہشت گردی کی گھناؤنی کارروائی حافظ گل بہادر گروپ نے کی ہے،

    بونیر،سیکورٹی فورسز کا آپریشن،دہشتگردوں کا سرغنہ جہنم واصل،دو جوان شہید

    ڈی آئی خان، سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشتگرد جہنم واصل

    ڈی آئی خان ،دھماکے میں دو جوان شہید،پنجگور،ایک دہشتگرد جہنم واصل

    شمالی وزیرستان، دہشتگردوں کیخلاف آپریشن،کمانڈر سمیت 8 جہنم واصل

    شمالی وزیرستان ، چوکی پر حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7 جوان شہید

    بنوں،امن مارچ کو انتشاری ٹولے نے پرتشدد بنایا،عوام شرپسندوں سے رہیں ہوشیار

    بنوں واقعہ پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا تحقیقاتی کمیشن بنانے کا اعلان

  • مشکلات کے باوجود اچھا بجٹ پیش کیا،خرم دستگیر کا دعویٰ

    مشکلات کے باوجود اچھا بجٹ پیش کیا،خرم دستگیر کا دعویٰ

    گوجرانوالہ:وفاقی وزیرتوانائی انجینئرخرم دستگیر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے سولرپینل کی تیاری کیلئے خام مال کوڈیوٹی فری کیا،

    وفاقی وزیرخرم دستگیر کا کہنا تھا کہ گزشتہ برس ملک میں بدترین سیلاب آیا،سیلاب سے پاکستان کو 30 ارب ڈالرکا نقصان ہوا ،روس یوکرین جنگ سے عالمی سطح پرتوانائی مہنگی ہوئی موجودہ حکومت نے مشکلات کے باوجود اچھا بجٹ پیش کیا ہے، پی ٹی آئی نے اپنے دورمیں سی پیک کومکمل طورپر مفلوج کیا،گزشتہ حکومت نے پاکستان میں نکلنے والے کوئلے سے استفادہ نہیں کیا،پی ٹی آئی نے ملک کی خارجہ پالیسی میں بدترین بگاڑ پیدا کیا،پاکستان کے قرضے میں پی ٹی آئی نے 90 فیصد اضافہ کیا،پی ٹی آئی نے اپنے دورمیں سولرپینل پر 17 فیصد ٹیکس عائد کیا تھا،

    وفاقی وزیرخرم دستگیر کا کہنا تھا کہ 2019 میں آئی ایم ایف سے اس وقت کی حکومت نے بھیانک سودا کیا پھر بھیانک طریقے سے 2021 اسے میں توڑا، یکم جولائی سے سولر پینل کے خام مال کی امپورٹ مفت ہوجائے گی تھراب خواب نہیں حقیقت ہے ہم اب وہاں سے بجلی پیدا کررہے ہیں، نیوکلیئرسے بھی بجلی پیدا کر رہے ہیں بجلی کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہم نے اسے روکا ہوا ہے بجلی کی ترسیل میں بہت بڑی پیش رفت ہوئی ہے

    جی ایچ کیو حملے میں پی ٹی آئی خواتین رہنماوں کا کردار,تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے آئی ہے،

    جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

    جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار 

  • وزیرِاعظم کا گوادر میں گھریلو صارفین کو سولر پینل فراہم کرنے کا فیصلہ

    وزیرِاعظم کا گوادر میں گھریلو صارفین کو سولر پینل فراہم کرنے کا فیصلہ

    وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بلوچستان بالخصوص گوادر میں بجلی کے مسائل کے حل کیلئے بڑا اقدام اٹھا لیا

    وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت بلوچستان میں بجلی کی ٹرانسمیشن لائنز پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں وفاقی وزراء احسن اقبال، انجنئیر خرم دستگیر، ڈی جی ایف ڈبلیو او میجر جنرل کمال اظفر اور متعلقہ اعلی حکام نےشرکت کی،اجلاس کو جیوانی، گوادر، پسنی، اورماڑا، پنجگور اور اور ایران کے درمیان بجلی کی ٹرانسمیشن لائنز کی تعمیر پر تفصیلی بریفنگ دی گئی.

    اجلاس کو بتایا گیا کہ ٹرانسمیشن لائنز کے حوالے سے قلیل مدتی اور طویل مدتی منصوبوں کا اجراء کیا جا رہا ہے. چھ ماہ کے اندر حکومت گوادر کو ایران سے مزید 100 میگاواٹ بجلی فراہم کر سکے گی. اس سے بجلی کی مجموعی فراہمی 260 میگاواٹ جبکہ کھپت 236 میگاواٹ ہوگی. مزید یہ کہ خضدار پنجگور ٹرانسمیشن لائن کی دسمبر 2022 میں تکمیل کے بعد 90 میگاواٹ کا سسٹم میں مزید اضافہ ہوگا. اس منصوبے پر بھی کام تیزی سے جاری ہے. اسکے علاوہ حب اورماڑا ٹرانسمیشن لائن کی فیضیبلٹی تیاری کے مراحل میں ہے. اس ٹرامیشن لائن کی تکمیل کے بعد مزید 200 میگاواٹ سسٹم کو فراہم کر دیا جائے گا. وزیرِ اعظم شہباز شریف نے منصوبوں میں شفافیت لانے کی بھی ہدایت کی،

    وزیرِ اعظم شہباز شریف نے گوادر میں گھریلو صارفین کو سولر پینل فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ گھریلو صارفین کو سولر پینلز کی فراہمی وفاقی حکومت کا گوادر کے لوگوں کو تحفہ ہو گا. اس حوالے سے 10 دن کے اندر لائحہ عمل پیش کیا جائے. وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ گوادر میں بجلی کی فراہمی کیلئے فوری طور پر آف گرڈ نظام کا بھی جامع لائحہ عمل بنایا جائے.گوادر میں آف شور اور آن شور ونڈ پاور منصوبوں کیلئے بھی حکمتِ عملی بنائی جائے. جنوبی بلوچستان میں ٹرانسمیشن لائنز کے کام میں تیزی لا کے اسے رواں سال دسمبر میں مکمل کیا جائے.منصوبوں کی تکمیل میں دیر کسی قدر قابلِ قبول نہیں.متعلقہ محکمے یقینی بنائیں کہ طویل مدتی منصوبوں میں بھی وقت اور لاگت میں جس قدر ہو سکے کمی لائی جائے. حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ عوام کے پیسے کی بچت کرے اور اسکا صحیح استعمال یقینی بنائے. گوادر بندرگاہ کو دنیا کی جدید ترین بندرگاہ بنانے کیلئے بلاتعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی. گوادر کے لوگوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے.

    گوادر،غیر قانونی ماہی گیری بارے اجلاس میں ہوا بڑا فیصلہ

     بلاول بھٹو نے گوادر میں چینی شہریوں پر دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے

    وزیراعظم کے دورہ گوادر سے قبل چیئرمین سی پیلک اتھارٹی کا خصوصی پیغام