Baaghi TV

Tag: سولر پینلز

  • سولر پینل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

    سولر پینل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

    ملک میں سولر پینلز کی قیمتوں میں اچانک اور نمایاں اضافے کا رجحان سامنے آ گیا ہے۔

    مقامی مارکیٹوں میں 585، 645 اور 720 واٹ کے حامل درآمدہ چینی سولر پینلز کی قیمتوں میں اوسطا پانچ ہزار روپے کا اضافہ ہو گیا ہےقیمتوں میں اضافے کے بعد 585 واٹ کے سولر پینل کی قیمت 16 سے 17 ہزار تک بڑھ کر 20 سے 21 ہزار، 645 واٹ ، کی قیمت 20 ہزار سے بڑھ کر 24 سے 25 ہزار جبکہ 720 واٹ کے پینل کی قیمت بڑھ کر 30 سے 35 ہزار روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔

    عالمی سطح پر چاندی، تانبے کی قیمت میں اضافہ سولر کمپنیوں کی پیداواری لاگت میں اضافے کی وجہ بتائی جا رہی ہے، یہی وجہ ہے کہ گزشتہ 5 ماہ میں فی واٹ سولر پینل کی قیمت 22 روپے سے بڑھ کر 33 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔

  • درآمدی سولر پینلز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد

    درآمدی سولر پینلز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد

    وفاقی حکومت نے مالی سال 2025-26 کا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کر دیا۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بجٹ پیش کرتے ہوئے سیلز ٹیکس کے نظام میں مساوات اور اصلاحات کے لیے متعدد تجاویز کا اعلان کیا۔

    وزیر خزانہ نے کہا کہ درآمد شدہ اور مقامی طور پر تیار کردہ سولر پینلز کے درمیان مسابقت کو برابر کرنے کے لیے درآمدی سولر پینلز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

    ان کے مطابق یہ اقدام پاکستان میں سولر پینلز کی مقامی صنعت کے فروغ کے لیے ایک اہم قدم ثابت ہوگا۔

    آسٹریا کے شہر گراز کے اسکول میں فائرنگ، 10 افراد ہلاک

    نان فائلرز اب گاڑی، جائیداد نہیں خرید سکیں گے اور بینک اکاؤنٹ بھی نہیں کھلے گا

    تعمیراتی شعبے اور کم لاگت گھروں کے لیے ریلیف، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم

  • پنجاب : آندھی و طوفان سے ہونیوالے 80 فیصد نقصانات کی وجہ سولر پینلز

    پنجاب : آندھی و طوفان سے ہونیوالے 80 فیصد نقصانات کی وجہ سولر پینلز

    پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل نے حالیہ آندھی اور طوفان کے باعث ہونے والے 80 فیصد نقصانات کی وجہ سولر پینلز کو قرار دیدیا۔

    ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب کا کہنا ہے کہ بارشوں کی پیشگوئی ضرور تھی لیکن اس شدت کی نہیں تھی، پنجاب میں مختلف واقعات میں 110 افراد زخمی ہوئے پنجاب میں ہونے والے واقعات میں 80 فیصد نقصانات کی وجہ سولر پینلز کا اکھڑ جانا تھا، عوام سے درخوا ست ہے کہ سولر پینلز مضبوطی سے لگوائیں۔

    ڈی جی پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کہا کہ پوری دنیا میں درجہ حرارت ایک سے دو ڈگری بڑھ چکا ہے، پاکستان میں اچانک چار سے پانچ ڈگری درجہ حرارت بڑھ جاتا ہے جس سے ہیٹ ویو آتی ہےدرجہ حرارت میں کمی کیلئے سخت اقدامات کرنا ہوں گے، درجہ حرارت میں کمی کیلئے شجر کاری، اربنائزیشن پر کنٹرول کرنا پڑے گا، پنجاب کے ہر اسپتال میں ہیٹ اسٹروک سے بچنےکیلئے انتظامات کیے گئے ہیں۔

  • سولر پینل  کی قیمتوں میں  اچانک بڑی کمی ہوگئی

    سولر پینل کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی ہوگئی

    پاکستان میں سولر پینل کی قیمت میں ریکارڈ کمی کے بعد سولر بیٹری کی قیمت بھی بیس فی صد گر گئی۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق ساڑھے چار لاکھ روپے والی لیتھیم سولر بیٹری کے دام 3 لاکھ 80 ہزار روپے رہ گئے جبکہ 70 ہزار روپے والی ٹیوبلر بیٹری 55 ہزار میں فروخت ہونے لگی۔یاد رہے ستمبر میں میں سولر کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی تھی،5 کلو واٹ کے سولر سسٹم کی مارکیٹ قیمت اب 6 لاکھ 50 ہزار روپے ہے، 7 کلو واٹ کے سسٹم کی قیمت 7 لاکھ 25 ہزار روپے ہے جبکہ 10 کلو واٹ سیٹ اپ کی لاگت گھٹ کر 9 لاکھ 50 ہزار روپے رہ گئی ہے، اور 12 کلو واٹ کا سسٹم اب 1.1 ملین روپے ہوگئی ہے۔ 15 کلو واٹ کے سولر سسٹم کی قیمت 1.25 ملین روپے رکھی گئی ہے۔واضح رہے کہ یہ قیمتیں خاص طور پر ان گرڈ سسٹمز پر لاگو ہوتی ہیں، جنہیں نیشنل گرڈ سے منسلک کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے،تاہم وہ لوگ جو ہائبرڈ سسٹمز کا انتخاب کرتے ہیں اور بیٹریاں استعمال کرتے ہوئے توانائی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، انہیں بیٹریوں کی اضافی لاگت برداشت کرنے کی ضرورت ہوگی۔

    جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے لیے شاہ محمود کو عدالت پہنچا دیا گیا

    غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجی کارروائیاں بلا توقف جاری

  • گزشتہ سال چین سے2  ارب  ڈالر  سے زائد کے شمسی پینل درآمد  ہوئے

    گزشتہ سال چین سے2 ارب ڈالر سے زائد کے شمسی پینل درآمد ہوئے

    پاکستان نے گزشتہ سال کے دوران چین سے تقریبا 2.1 بلین ڈالر کے شمسی پینل درآمد کیے، زیادہ توانائی خرچ کرنے والے گھرانوں اور صنعتوں کو شمسی توانائی کی طرف راغب کیا جا رہا ہے، یہ سستا ہے اور موثر ہے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان توانائی تبدیلی سے تیزی سے گزر رہا ہے ہے جس کے نتیجے میں شمسی توانائی کو معاشرے کے تمام شعبوںمیں اپنایا جا رہا ہے۔پاکستان نے گزشتہ مالی سال کے دوران چین سے تقریبا 15 گیگاواٹ(تقریبا 2.1 بلین ڈالر) کے شمسی پینل درآمد کیے۔ اس تبدیلی میں بجلی کے نرخوں میں اضافہ ہوا ہے جس سے زیادہ توانائی خرچ کرنے والے گھرانوں اور صنعتوں کو شمسی حل کی طرف راغب کیا جا رہا ہے جو نہ صرف سستا ہے بلکہ موثر بھی ہے۔ گزشتہ سال اس کے نتیجے میں گرڈ بجلی کی طلب میں 10.4 فیصد کمی واقع ہوئی ہے ، اس طرح طویل عرصے سے بجلی کی قلت کا شکار اس جنوبی ایشیائی ملک کے لئے توانائی کی پیداوار ضروری ہوگئی ہے۔ عالمی اور مقامی تجزیہ کاروں نے پاکستان کی شمسی توانائی کی طرف تیزی سے منتقلی کو صارفین کی جانب سے چلنے والی "شمسی ترقی” سے منسوب کیا ہے، جس کی بنیادی وجوہات بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتیں، ٹیکنالوجی کی گرتی ہوئی قیمتیں اور مضبوط درآمدی رجحانات ہیں۔ کچھ عرصہ قبل فوٹو وولٹک فراہم کرنے والی عالمی کمپنی لونگی نے کراچی میں اپنی نئی پروڈکٹ ہائی مو ایکس 10 لانچ کرنے کے لیے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا تھا جس کی بیٹری کی کارکردگی 26.6 فیصد تک پہنچ گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان توانائی کی ایک نئی تبدیلی کی طرف بڑھ رہا ہے۔ 2024 میں پاکستان میں ہماری شپمنٹ 3 گیگاواٹ تک پہنچ گئی اور مقامی مارکیٹ میں داخل ہونے کے بعد سے مجموعی شپمنٹ 7 گیگاواٹ تک پہنچ گئی ہے۔ گوادر پرو کے مطابق جولائی 2023 سے اگست 2024 کے درمیان پاکستان میں بجلی کی قیمتوں کو 14 مرتبہ ایڈجسٹ کیا گیا جس سے مقامی صارفین کو بجلی کے بلوں پر 455 ارب روپے سے زائد خرچ کرنے پڑے۔مارچ 2024 میں سب سے زیادہ اضافہ 7.06 روپے فی یونٹ ہوا تھا۔ بلومبرگ کے مطابق کچھ پاکستانیوں کا بجلی کا بل ان کے ماہانہ گھر کے کرایہ 100 سے 700 ڈالر سے بھی زیادہ ہے۔ اس کے برعکس ، شمسی پی وی نصب کرنے سے بل کو کم از کم 60 سے 70 تک کم کیا جاسکتا ہے. کراچی کی بجلی فراہم کرنے والی اہم کمپنی کے الیکٹرک کے چیف اسٹریٹجی آفیسر شہاب قادر خان نے ایک انٹرویو میں کہا کہ اگلے پانچ سالوں میں کے الیکٹرک قابل تجدید توانائی کے تقریبا 1200 میگاواٹ کے منصوبوں میں اضافہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے اور آہستہ آہستہ مائع قدرتی گیس اور ایندھن کے تیل جیسے مہنگے توانائی کے ذرائع کو مرحلہ وار ختم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔واپڈا کے ایک عہدیدار نے کہا کہ اگر پاکستان کو سستے چینی شمسی نظام کی فراہمی جاری رہتی ہے تو 2024 میں نصب شمسی توانائی کی صلاحیت 1.41 گیگا واٹ سے بڑھ کر 2029 تک 9.53 گیگا واٹ ہوجائے گی۔ چائنا فوٹو وولٹک انڈسٹری ایسوسی ایشن (سی پی آئی ای) کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل لیو ییانگ نے گوادر پرو کو بتایا کہ جیسے جیسے ہماری مصنوعات لاگت کو کم کرتی ہیں اور کارکردگی میں اضافہ کرتی ہیں، پاکستان، جنوبی ایشیا اور یہاں تک کہ دنیا میں ان کی کشش میں مزید اضافہ ہوگا۔ کچھ چینی کمپنیوں نے پاکستان میں بڑے پیمانے پر مرکزی منصوبے تعمیر کرنا شروع کرنے کے علاوہ، روایتی توانائی کے لئے بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے زیادہ مقامی لوگ بھی گھریلو فوٹو وولٹک کا رخ کر رہے ہیں۔ لیو نے مزید کہا کہ ان دونوں کا امتزاج مقامی پی وی کی طلب کی بھرپور ترقی کو مزید فروغ دے گا۔ لونگی کے پاکستان کے جنرل مینیجر علی ماجد نے زور دے کر کہا کہ عالمی فوٹو وولٹک صنعت پورے زور و شور سے ترقی کر رہی ہی. متعلقہ صنعتوں میں چین اور پاکستان کا تعاون موسمیاتی تبدیلی کے خلاف عالمی ردعمل میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے، اعلی معیار کے شمسی پینلز کی فراہمی اور پائیدار توانائی کے حل کو فروغ دے کر، ہم ملک کو قابل تجدید توانائی کے اہداف کے حصول میں مدد دے رہے ہیں۔

    کراچی:کچے کے ڈاکوؤں کے پیسوں کا حساب کتاب رکھنے والا سنار گرفتار

    کراچی کے شہریوں لیے بجلی 40 پیسے فی یونٹ مہنگی

    مرتضی وہاب کا اس سال گلی محلوں کی سطح پر کام کرنے کا ااعلان

    شرجیل میمن سے آزاد کشمیر کے وزیراطلاعات کی ملاقات ، آزادی اظہار رائے پر تبادلہ خیلال

  • سولر پینلز کی قیمت میں مزید کمی

    سولر پینلز کی قیمت میں مزید کمی

    سولر پینلز کی قیمتیں مزید کمی ہو گئیں، ایک سال کے دوران فی واٹ قیمت 28 روپے تک گر گئی۔

    باغی ٹی وی : رپورٹ کے مطابق مختلف وجوہات کی بناء پر سولر پینلز کی قیمتیں کم ہوتی جا رہی ہیں، لوکل سپلائرز مزید قیمتیں گرنے کے انتظار میں ہیں،ملک میں بجلی کی بڑھتی قیمتوں کی وجہ سے سو لر پینلز کی خریداری میں اضافہ بھی ہوا ہے، ایک سال کے دوران پاکستان میں آٹھ ہزار میگاواٹ سولر پینل درآمد کئے گئے۔

    وفاقی وزیر اویس لغاری نے حال ہی میں انکشاف کیا کہ صرف ایک سال میں پاکستان میں 8 ہزار میگاواٹ سولر پینلز درآمد ہوئے اتنی بڑی مارکیٹ کے سبب ہی کچھ کمپنیز پاکستان میں سولر انورٹر لگانے کا پلانٹ نصب کرنے کی منصوبہ بندی میں ہیں کیونکہ سولر سسٹم کی مقامی تیاری سے کچھ زرمبادلہ ضرور بچے گا اگر سولر سسٹم کیوآر کوڈ تصدیق کے ساتھ، اس کی معیاری انسٹالیشن اور صفائی کا خاص خیال رکھا جائے تو یہ آپ کا کئی سالوں تک ساتھ دے سکتا ہے۔

    واضح رہے گزشتہ ماہ اگست میں پاکستان میں سولر پینل کی قیمتیں کم ہو کر فی واٹ قیمت 30 روپے سے 32 روپے تک آگئی تھیں، اس سے قبل رواں برس اپریل میں فی واٹ قیمت 39 سے 40 روپے ہوگئی تھی جس کے بعد مئی میں اس میں قدرے کمی دیکھی گئی تھی اور دو سال قبل 80 روپے فی واٹ میں ملنے والی سولر پینل پلیٹ 37 روپے میں دستیاب ہونے لگا تھا،سولر پینلز کی قیمتوں میں کمی مقامی مارکیٹ میں اضافی سپلائی اور بین الاقوامی نرخوں میں کمی کے باعث ہوئی تھی۔

  • سولرپینلز کی مزید 6 فرضی کمپنیاں بے نقاب،13 ارب  روپے کی منی لانڈرنگ کا انکشاف

    سولرپینلز کی مزید 6 فرضی کمپنیاں بے نقاب،13 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا انکشاف

    کراچی: ایف بی آر نے سولر پینلز کی درآمدات کی آڑ میں 13 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا انکشاف کیاہے۔

    باغی ٹی وی: فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر ) کے مطابق منی لانڈرنگ مافیا اور اوور انوائسنگ کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، کارروائیوں کے نتیجے میں ڈائریکٹوریٹ پوسٹ کلیئرنس آڈٹ نے سولرپینلز کی مزید 6 فرضی کمپنیاں بے نقاب کر دی ہیں فرضی کمپنیوں نے سولرپینلز کی آڑ میں 13ارب روپے کا کالادھن بیرون ملک منتقل کیا-

    ایف بی آر کے مطابق ان 6 فرضی کمپنیوں میں سے 3 کا تعلق کراچی اور دیگر 3کا تعلق کوئٹہ سے ہے،6 فرضی کمپنیوں نے درآمدہ سولر پینلز کی کلئیرنس کیلئے 687گڈز ڈیکلیئریشن جمع کرائیں، 443 گڈز ڈیکلیئریشن کے ذریعے اوور انوائسنگ کرکے 3 ارب کی منی لانڈرنگ کی گئی، کمپنیوں نے گڈز ڈیکلیئریشن میں 9 ارب روپےکی اصل ویلیو کے سولرپینلزکی مالیت 13ارب ظاہر کی۔

    ہر بار گری ہوئی معیشت اور قومی وقار کو نوازشریف نے ہی سنبھالا ہے،حمزہ شہباز

    کراچی:گزشتہ ماہ ستمبر میں قتل و غارت گری کے دوران 62 افراد کو ..

    قصور: زمین کا تنازعہ،فائرنگ سے سب انسپکٹر سمیت 4 افراد جاں بحق

    ایف بی آر حکا م کا کہنا ہے کہ کسٹمز پوسٹ کلیئرنس آڈٹ کی ٹیم نے 6 نئے مقدمات درج کرکے گرفتاریوں کیلیے ٹیمیں بنا دی ہیں، ایک فرضی کمپنی کے مالک کو گرفتار کرکے عدالت سے 6 دن کا ریمانڈ بھی لے لیا ہے-