Baaghi TV

Tag: سول ایوی ایشن

  • جنہوں نے خط لکھنا تھا:انہوں نے وزیراعظم عمران خان کوخط لکھ دیاگیا

    جنہوں نے خط لکھنا تھا:انہوں نے وزیراعظم عمران خان کوخط لکھ دیاگیا

    کراچی : جنہوں نے خط لکھنا تھا:انہوں نے وزیراعظم عمران خان کوخط لکھ دیاگیا ،اطلاعات کے مطابق ایئر کرافٹ اونرز اینڈ آپریٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے اپنے تحفظات اور خدشات سے متعلق وزیر اعظم کے نام کھلا خط جاری کیا ہے۔

    ایئر کرافٹ اونرز اینڈ آپریٹرز ایسوسی ایشن نے وزیراعظم کو کھلے خط کے ذریعے درپیش مسائل کا نوٹس لینے اور سپورٹ کرنے کی درخواست کی ہے۔ خط کے متن میں لکھا گیا ہے کہ اس وقت والٹن ہوائی اڈے کو صرف زمینی کلاسوں، طیاروں کی ڈیزائن مرمت اور مینیوفیکچرنگ کے لئے ٓاستعمال کیا جا رہا ہے۔

    پی سی اے اے کی جانب سے دیگر ہوائی اڈوں پر اس وقت تک منظوری نہیں دی جا سکتی جب تک اسٹیک ہولڈرز کو ہینگرز کی سہولیات حاصل نہ ہوں۔

     

    متن کے مطابق پی سی اے اے اس وقت کسی بھی ہوائی اڈے پر ہنگر فراہم کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے، اگر کوئی ہوائی جہاز منتقل کردیا جاتا ہے تو بھی وہ سب سی اے اے کی منظور شدہ دیکھ بھال کی سہولت کے ساتھ گراونڈ ہوجائیں گے۔

    کھلے خط میں کہا گیا ہے کہ اس عمل سے عملی طور پر کاروبار کی تمام سرگرمیاں بند ہوجائیں گی، اسکیلڈ ایوی ایشن پاکستان کی پہلی اور واحد آر ڈی بیسڈ ایئرکرافٹ ڈیزائن اینڈ مینوفیکچرنگ کمپنی ہے۔

    ایئر کرافٹ اونرز کا کہنا ہے کہ اس کمپنی میں تین طیارے اسمبلی کے آخری مراحل میں ہیں اور دو تعمیر کرنے کے لئے تیار ہیں وہ بھی تباہ ہوجائیں گے، ہوائی جہازوں کی تیاری میں دشمنانہ اقدامات کی بجائے حکومتی سرپرستی کی ضرورت ہے۔

    کھلے خط کے مطابق پاکستان کی اس واحد کمپنی کی بروقت معاونت نہ کی گئی تو اسے ہمیشہ کے لئے بند کردیا جائیگا، ذمہ داری لیتے ہیں کہ مریدکے ہوائی اڈے کی تعمیر اور آپریشنل ہونے کے بعد والٹن کے تمام اسٹیک ہولڈرز اپنی سہولیات نئے اڈے پر منتقل کردیں گے۔

    خط کے متن میں لکھا گیا ہے کہ وزیراعظم کے تناظر میں منسلک اور ملتے جلتے دھمکی آمیز خطوط کا سلسلہ روکا جائے، طاقتور لینڈ مافیا جیت رہی ہے اور حکومت بے بس نظر آ رہی ہے۔

    ایئر کرافٹ اونرز اینڈ آپریٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ آزاد وطن حاصل کرنے کے بعد پاکستان کے جس ہوائی اڈے پر قائداعظم کے طیارے نے لینڈ کیا تھا ہم اس وراثتی اقدار کے اڈے کو مسمار ہوتے دیکھیں گے۔

  • ایک اور این آر او آگیا :جعلی ڈگری پر بھرتی کرنیوالے (ر) افسران کیخلاف کارروائی نہیں ہو سکتی

    ایک اور این آر او آگیا :جعلی ڈگری پر بھرتی کرنیوالے (ر) افسران کیخلاف کارروائی نہیں ہو سکتی

    اسلام آباد:ایک اور این آر او آگیا :جعلی ڈگری پر بھرتی کرنیوالے (ر) افسران کیخلاف کارروائی نہیں ہو سکتی ،اطلاعات کے مطابق سول ایوی ایشن ڈویژن نے ایوان بالا (سینیٹ) کو آگاہ کیا ہے کہ جعلی ڈگری پہ ملازمین کو بھرتی کرنے والے ریٹائرڈ افسران کے خلاف کارروائی نہیں ہو سکتی ہے۔ یہ بات سول ایوی ایشن ڈویژن کی جانب سے سینیٹ کے وقفہ سوالات میں تحریری جواب کے ذریعے بتائی گئی ہے۔

    سینیٹ کے وقفہ سواالات میں سول ایوی ایشن ڈویژن کی جانب سے جمع کرائے جانے والے تحریری جواب میں ایوان بالا کو بتایا گیا کہ اب تک جعلی تعلیمی ڈگریوں پر 819 ملازمین کو ملازمتوں سے نکالا جا چکا ہے اور یہ کیسز ایف آئی اے کے سپرد کیے گئے ہیں۔ تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ جعلی ڈگری پر پی آئی اے کے 21 ملازمن کے کیسز پر کارروائی تاحال چل رہی ہے۔

    سول ایوی ایشن ڈویژن نے جمع کرائے گئے تحریری جواب میں کہا ہے کہ جعلی ڈگری والے ملازمین کو بھرتی کرنے والے افسران ملازمتوں سے ریٹائر ہو چکے ہیں۔

    اس ضمن میں سول ایوی ایشن ڈویژن نے وضاحت کی ہے کہ پی آئی اے قوانین کے تحت ان افسران کے خلاف کارروائی نہیں کی جا سکتی ہے۔ اس موقع پر جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر مشتاق احمد نے مؤقف اختیار کیا کہ جن افسران نے پی آئی اےمیں جعلی ڈگریوں پر ملازمین بھرتی کیے ان کے خلاف تو کرمنل کارروائی بنتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں پہلے بتایا گیا تھا کہ جعلی ڈگری پر 1500 ملازمین کو نکالا گیا ہے۔

  • اکاؤ کی جانب سے پاکستان سول ایوی ایشن پر عائد عالمی پابندیاں ختم

    اکاؤ کی جانب سے پاکستان سول ایوی ایشن پر عائد عالمی پابندیاں ختم

    ہوا بازی کی عالمی تنظیم اکاؤ کی جانب سے پاکستان سول ایوی ایشن پر عائد عالمی پابندیاں ختم کردی گئی۔

    باغی ٹی وی : ہوا بازی کی عالمی تنظیم انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن ( اکاؤ) کی جانب سے ڈی جی سول ایوی ایشن کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں سی اے اے پر سے ’سیگنیفکنٹ سیفٹی کنسرن‘ کا اعتراض اٹھانے سے متعلق آگاہ کیا گیا ہے۔

    پاکستان آنے والی پروازوں سے متعلق نیا حکم نامہ جاری

    انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کی جانب سے ’سیگنیفکنٹ سیفٹی کنسرن‘ اعتراض اُٹھانے سے پاکستان کی سول ایوی ایشن پر عائد سفری پابندیاں بھی ختم ہوجائیں گی جس کی روشنی میں دوسرے مرحلے میں الیکٹرانک بلیٹن جاری کیا جائے گا۔

    سول ایوی ایشن پر اکاؤ کے اس اعتراض کے خاتمے سے یورپی یونین کی جانب سے بھی پاکستان پر عائد سفری پابندیاں بھی اُٹھائے جانے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں جس پر سول ایوی ایشن نے برطانیہ اور یورپی یونین سے رابطے شروع کر دیئے ہیں۔

    الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی کی فنڈنگ کی جانچ پڑتال کا خیرمقدم کرتا ہوں، وزیر…

    سول ایوی ایشن برطانیہ اور یورپی یونین ایئر سیفٹی ایجنسی کو سی اے اے کی جانب سے حفاظتی خدشات کے حل کے لیے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا جائے گا اوراس بات پر زور دیا جائے گا کہ پاکستانی رجسٹرڈ ایئر لائنز کو جلد از جلد برطانیہ اور یورپ کے لیے آپریشن کی اجازت دی جائے۔

    واضح رہے کہ عالمی ہوابازی کی تنظیم اکاؤ نے دسمبر میں پاکستان سول ایوی ایشن کا مکمل آڈٹ کیا تھا جس میں سی اے اے نے 72.77 فیصد رینکنگ حاصل کی تھی جس پر اکاو نے اطمینان کا اظہار کیا تھا۔

    اقوام متحدہ کشمیریوں کے ساتھ حق خود ارادیت کا وعدہ پورا کرے، وزیراعظم

    انٹر نیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن اکاو کی ٹیم نے 12 روزہ دورے پر پاکستان میں 10 دسمبر تک سی اے اے کے اہم مختلف شعبہ جات آڈٹ مکمل کرنے کیا تھا کپتانوں کو لائسنس جاری کرنے والے نظام ، ائیر نیوی گیشن، ائیر کرافٹ آپریشنز ،طیاروں کی ائیروردنیس ، ایرو ڈورومز ائیر اسپیس، اے آئی بی سمیت دیگر شعبوں کی جانچ پڑتال کی تھی۔

    سی اے اے نے مخلتف شعبوں پر اکاو کے تحفظات کو دور کرنے کے لیے بڑے اقدامات کیے ہیں، جس کی بنیاد پر کہا گیا تھا کہ طیاروں پر عائد پابندی ختم ہونے کا امکان ہے ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن خاقان مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ پابندی سے متعلق تمام پوائنٹس پر کام مکمل کر لیا گیا، امید ہے کہ تمام پوائنٹس کلئیر ہو جائیں گی اور پابندیاں ختم ہو جائیں گی۔

    ماضی میں سڑکیں عوام کے فائدے کیلئے نہیں بلکہ پیسہ بنانے کیلئے بنائی جاتی تھیں،وزیر…

  • ہوابازی کے عالمی ادارے کی طرف سے آڈٹ کے بعد ایئرپورٹس مینیجرز کے تبادلے و تقرریاں

    ہوابازی کے عالمی ادارے کی طرف سے آڈٹ کے بعد ایئرپورٹس مینیجرز کے تبادلے و تقرریاں

    اسلام آباد: ہوابازی کے عالمی ادارے کی طرف سے آڈٹ کے بعد ایئرپورٹس مینیجرز کے تبادلے و تقرریاں ،اطلاعات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایئرپورٹس پر تعینات افسران کے تبادلے اور تقرریوں کا حکم نامہ جاری کردیا۔

    ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے کیے جانے والے تبادلوں کی زد میں کراچی ایئرپورٹ کے ڈپٹی مینیجر، سکھر ایئرپورٹ کے مینیجر آئے ہیں۔

    سی اے اے کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق ڈپٹی منیجر کراچی ایئرپورٹ کاشف شاہ کا لاہور ایئرپورٹ پر سینئرایڈیشنل ڈائریکٹر ورکس تعینات کردیا گیا ہے۔

    اسی طرح سکھر ایئرپورٹ پر تعینات مینیجرسعیدعباسی کا تبادلہ کیا گیا اور اُن کی جگہ آصف افتخار کو منیجرتعینات کیا گیا۔سعید عباسی کو سکھر ایئرپورٹ سے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ ڈپٹی مینیجر کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ سول ایوی ایشن کی جانب سے افسران یا ایئرپورٹ مینیجرز کے تبادلے معمول کا حصہ ہیں، افسران کی کارکردگی اور مسافروں کو بہتر خدمات کی فراہمی کے لیے افسران کی تقرریاں اور تبادلے کیے جاتے ہیں۔

  • عالمی ادارے نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے کردار اور معیار کوزبردست قرار دیا

    عالمی ادارے نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے کردار اور معیار کوزبردست قرار دیا

    کراچی: عالمی ادارے نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے کردار اور معیار کوزبردست قرار دیا،اطلاعات کے مطابق ہوا بازی کی عالمی تنظیم اکاؤ کی جانب سے سی اے اے کا آڈٹ مکمل کر لیا گیا۔اور عالمی ادارے نے پاکستان کے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے کردار اور معیار کوعالمی معیارکا قرار دیا

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن (اکاؤ) نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے کردار کی تعریف کی ہے۔سی اے اے کے ڈائریکٹر جنرل خاقان مرتضیٰ نے کہا کہ اکاؤ کی جانب سے سی اے اے کے آڈٹ میں اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے۔

    انھوں نے بتایا پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کا ICAO USOAP آڈٹ آج اختتام کو پہنچا، یہ ایک سال کی ان تھک کوششوں کا نتیجہ ہے کہ آڈٹ کا نتیجہ بغیر کسی اہم خدشات کے انتہائی مثبت رہا ہے۔

    ڈی جی سی اے اے کے مطابق اختتامی سیشن میں اکاؤ آڈٹ ٹیم نے سی اے اے کی طرف سے پیش رفت اور آڈٹ سے قبل تیاری اور محنت کو سراہا۔

    اکاؤ کے طریقہ کار کے مطابق رسمی رپورٹ چند ہفتوں میں جاری کی جائے گی، جسے عوامی سطح پر شیئر کیا جائے گا۔خاقان مرتضیٰ نے ڈپٹی ڈی جی سی اے اے ریگولیٹری نادر شفیع ڈار کی قیادت میں پوری ٹیم کی کوششوں کو سراہا۔

    انھوں نے کہا ریگولیٹری ڈویژن کے تمام ڈائریکٹرز جن میں محمد ضیا خان (لائسنسنگ)، افتخار عثمانی (فلائٹ اسٹینڈرڈز)، لقمان احمد (ایئروارڈینس)، افتخار احمد (ڈی اے آر)، زاہد بھٹی (کوآرڈینیشن) ایم رضوان (لیگل)، اور عاطف ستار (ایچ آر) شامل ہیں، کی کارکردگی سراہے جانے کی مستحق ہے۔

    ڈی جی سی اے اے نے کہا کہ ایوی ایشن سیکٹر اور تمام پاکستانی ایئر لائنز پر اس کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

  • ایوی ایشن سمیت فضائی سروس میں بہتری کی تجاویزکے ساتھ سکائی ویزکی درخواست:حکومت نے مسترد کردی

    ایوی ایشن سمیت فضائی سروس میں بہتری کی تجاویزکے ساتھ سکائی ویزکی درخواست:حکومت نے مسترد کردی

    راولپنڈی :ایوی ایشن سمیت فضائی سروس میں بہتری کی تجاویزکے ساتھ سکائی ویزکی درخواست:حکومت نے مسترد کردی،اطلاعات کے مطابق سکائی ونگزکو ایوی ایشن کے لائسنس کے اجراء کیلئے حکومت کودی جانے والی درخواست التواء کا شکار ہو گئی سکائی ونگز نے اپنی درخواست میں پروازوں میں عالمی معیار کی خدمات فراہم کرنے سمیت دیگر شعبوں میں جدت لانے کے نکات درج کئے ہیں

     

     

     

    ذرائع کے مطابق اس درخواست پر مختلف شعبوں کی جانب سے قانونی اور تیکنیکی آراء لی جا نی ہے قانونی نکات مکمل ہونے کے بعد منظوری کا مرحلہ آئے گا اطلاعات کے مطابق کیبنٹ ڈویژن میں سکائی ونگز ایوی ایشن کے لائسنس کی درخواست التواء کا شکار ہو گئی،

     

     

     

     

    سکائی ونگز کی جانب سے اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ کرپشن فری اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے والی حکومت سیاحت کے فروغ اور ملک میں انٹرنیشنل اور لوکل سرمایہ کاری بڑھانے پر گامزن ہے وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق ہمارے محکمے ملک کو ڈیجیٹل انداز سے ترقی کی نئی راہوں پر چلانے کیلئے واضح سمت اختیار کر چکے ہیں

     

     

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اسکائی ویز نے حکومت کو سول ایوی ایشن اور فضائی سروس کے دیگر شعبوں میں تجاویز دینے کے ساتھ ساتھ کہا ہے کہ یہ تنظیم لائسنس کی تجدید کے بعد ملک میں سیاحت کے فروغ کیلئے سکائی ونگز بھرپور کردار ادا کرے گی اور زیر اعظم کے ویژن کے مطابق روزگار کے بھی نئے مواقع ملیں گے، اداروں میں شفافیت کے ساتھ سرخ فیتے کا بھی مکمل خاتمہ ہونا چاہیے

     

  • سول ایوی ایشن کے نظام میں‌ بہت بڑی خرابی کا انکشاف

    سول ایوی ایشن کے نظام میں‌ بہت بڑی خرابی کا انکشاف

    کراچی:سول ایوی ایشن کے نظام میں‌ بہت بڑی خرابی کا انکشاف ،اطلاعات کےمطابق طیاروں کی لینڈنگ کے وقت پائلٹس کی رہنمائی کے لیے نصب سسٹم اور سمت بتانے والے آلات میں غفلت کی وجہ سے خرابی پیدا ہوگئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان کے بیشتر انٹرنیشنل ائئرپورٹس پر طیاروں کی لینڈنگ اور رہنمائی کے لئے نصب سسٹم اور نیویگیشن آلات کی مقرر وقت پر مرمت نہ کی گئی، جس کی وجہ سے اُن میں مبینہ طور پر خرابی پیدا ہوگئی ہے۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی نے آئی ایل سسٹم کے حوالے سے ایک ماہ کے لئے ائئرلائنز کو نوٹم جاری کر دیا۔ علاوہ ازیں ایک اور مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ جہازوں کو لینڈنگ کی رہنمائی فراہم کرنے والے آئی ایل ایس کی لازمی چیکنگ کی جائے۔

    سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق نیوی گیشنل آلات کی مقررہ وقت پر مرمت (مینٹینس) نہ ہونے کی ایک وجہ سی اے اے کو دو طیاروں کی خرابی کا سامنا بھی ہے، سی اے اے مینٹینس کے لئے درکار متبادل انتظامات بھی بروقت کرنے میں ناکام رہی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ شہری ہوا بازی کی بین الاقوامی تنظیم اکاو قوانین کے مطابق متعلقہ آلات کی مقررہ وقت پر مینٹینس ضروری ہے کیونکہ طیاروں کے اترتے وقت انسٹرومینٹل سسٹم اور آلات خراب ہونے سے بڑا حادثہ پیش آسکتا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کی آڈٹ ٹیم کی پاکستان میں موجودگی کے تناظر میں آلات کی مبینہ خرابی تشویشناک ہے۔

  • اسلام آباد:ایک اور طیارہ خوفناک حادثے بال بال بچ گیا

    اسلام آباد:ایک اور طیارہ خوفناک حادثے بال بال بچ گیا

    اسلام آباد:ایک اور طیارہ خوفناک حادثے بال بال بچ گیا ،اطلاعات کے مطابق آج اللہ تعالیٰ نے قوم کو پھر ایک سانحے سے بچالیا ہے ، اطلاعات ہیں کہ کراچی سے اسلام آباد پہنچنے والی نجی ایئرلائن کے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا، حادثے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

    اطلاعات کے مطابق کراچی سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے والی نجی ائیرلائن کی پرواز خوفناک حادثے کا شکار ہونے سے بال بال بچ گئی۔سول ایوی ایشن حکام کا کہنا ہےکہ مسافر طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا تاہم حادثے کے باوجود کپتان نے طیارے کو مہارت سے اسلام آباد ایئرپورٹ پر اتار لیا۔

    ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد سے کراچی آنے کےلیے پرواز میں تاخیر ہوگئی کیوں کہ انجینئرز متاثرہ طیارے کی جانچ کررہے ہیں، طیارے کے ٹھیک ہونے کے بعد پرواز کو کراچی کےلیے روانہ کیا جائے گا۔

    خیال رہے کہ ایئرپورٹ کے اطراف میں رہائشی آبادیاں بنانے اور کچرا پھینکنے کے باعث پرندے ہوائی اڈے کے اردگرد اور رن کے قریب پرواز کرتے رہتے ہیں جس کے باعث طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات بڑھتے جارہے ہیں۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل پچھلے مہینے تین اکتوبر کو بھی کراچی سے اسلام آباد پہنچنے والی نجی ایئرلائن کی پرواز ای آر 500 سے پرندہ ٹکرا گیا تھا۔

     

     

  • پائلٹس کے جعلی لائسنس :اب مستقبل میں کیا کرنا ہے؟ پاکستان نے برطانیہ سے خدمات حاصل کرلیں

    پائلٹس کے جعلی لائسنس :اب مستقبل میں کیا کرنا ہے؟ پاکستان نے برطانیہ سے خدمات حاصل کرلیں

    اسلام آباد :پائلٹس کے جعلی لائسنس کا معاملہ، پاکستان نے برطانیہ سے خدمات حاصل کرلیں ،اطلاعات کے مطابق وفاقی حکومت نے پائلٹس کے امتحانات آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے جعلی لائسنس کے معاملے میں برطانیہ سے مدد مانگ لی۔

    تفصیلات کے مطابق پائلٹس کے جعلی لائسنس سے متعلق حکومت پاکستان کی جانب سے بڑا اقدام اٹھایا گیا ہے جس کے تحت پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی برطانوی ای اے اے کی خدمات حاصل کرلے گا۔

    اس سلسلے میں برطانوی سول ایوی ایشن اور پاکستان سول ایوی ایشن کے درمیان معاہدہ بھی طے پاگیا ہے جس کی مدت تین سال ہوگی اور کابینہ نےدونوں اداروں میں فریم ورک ایگریمنٹ کی منظوری بھی دے دی۔معاہدے کے تحت برطانوی سول ایوی ایشن ایف او او، پی پی ایل، سی پی ایل امتحان لینےکی مجاز ہوگی جس کےلیے پہلے سال فی پیپر امتحانی فیس 90 پاؤنڈ اور دوسری سال 95 پاؤنٹ مقرر کی گئی ہے۔

    پاکستان سی اے اے پہلی مرتبہ 75 فیصد دوسری مرتبہ امتحان پر 25 فیصد ادائیگی کرے گی جب کہ تیسری مرتبہ امتحان پر پائلٹ فیس کی مکمل ادائیگی خود کرنے کا پابند ہوگا۔

    ادھر آج پابندیوں میں نرمی کے بعد قومی ایئرلائن پی آئی اے کا سعودی عرب کے لیے آپریشن مکمل فعال ہو گیا۔پی آئی اےکی پہلی پرواز 121مسافر لےکر ملتان سے مدینہ منورہ پہنچ گئی جب کہ جمعرات کو پی آئی اے کی ‏‏5 پروازیں آپریٹ ہوں گی ان پروازوں کے ذریعےمجموعی طور پر 1400 افراد سعودیہ پہنچیں گے۔

    پروازیں لاہور سےجدہ، اسلام آباد سےجدہ، لاہور سےدمام پہنچیں گی، پروازیں اسلام آبادسےریاض اورکراچی سے ‏مدینہ منورہ بھی جائیں گی۔ ‏

    جمعہ کو1130مسافر 4 پروازوں کے ذریعےسعودی عرب پہنچیں گے۔ کراچی سےدمام، اسلام آباد سے دمام، لاہور ‏سے ریاض اور ملتان سےجدہ جائیں گے۔ ‏پی آئی اے رواں ہفتے33 پروازیں آپریٹ کرے گی جوآئندہ ہفتے 48 ہو جائیں گی۔

    یاد رہے سعودی عرب کی جانب سے پاکستان سمیت چھ ممالک پر عائد سفری پابندیاں آج سے ختم ہوگئیں، جس ‏کے بعد ان ممالک کے مسافر اب براہ راست سعودی عرب جا سکتے ہیں۔

  • عالمی ہوابازی تنظیم کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی:سول ایوی ایشن کے آڈٹ کا اعلان

    عالمی ہوابازی تنظیم کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی:سول ایوی ایشن کے آڈٹ کا اعلان

    کراچی : عالمی ہوابازی تنظیم کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی:سول ایوی ایشن کے آڈٹ کا اعلان ،اطلاعات کے مطابق سول ایوی ایشن کے سیفٹی آڈٹ کیلئے عالمی ہوابازی تنظیم اکاؤ کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی، ٹیم 10 دسمبر تک سی اے اے کا مکمل آڈٹ کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی ہوابازی تنظیم کی جانب سے سول ایوی ایشن کے سیفٹی آڈٹ کے معاملے پر جونین نائے کی سربراہی میں اکاؤ کی 9رکنی آڈٹ ٹیم کراچی پہنچ گئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی ہوابازی تنظیم کی ٹیم 10 دسمبرتک سی اے اے کا مکمل آڈٹ کرے گی، اس دوران سی اے اے کے مختلف شعبہ جات کا مکمل آڈٹ کیا جائے گا۔

    عالمی ہوابازی کی تنظیم کی جانب سے ایئرنیوی گیشن، ایروڈرومز، ایئراسپیس اور مختلف ایئرپورٹس سمیت اکاوٴایئرکرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بورڈ کا بھی آڈٹ ہوگا۔

    ٹیم کوپی آئی اےطیارہ حادثےکی تحقیقات سے متعلق بھی بریفنگ دی جائے گی جبکہ ٹیم پی آئی اے کےفلائٹ سیفٹی مانیٹرنگ سمیت شعبہ انجینئرنگ کا بھی دورہ کرے گی۔ڈی جی سی اےاےکی سربراہی میں عالمی آڈٹ ٹیم کو پری آڈٹ بریفنگ دی جائے گی۔

    دوسری جانب برطانوی سیکیورٹی ایجنسی ڈی ایف ٹی کا وفد اتوار کو لاہور پہنچے گا، چاررکنی وفد پیر کو لاہورایئرپورٹ کی سیکیورٹی سے متعلق جانچ پڑتال کرے گا۔

    برطانوی وفد کوایئرپورٹ منیجر لاہور ایئرپورٹ سے متعلق بریفنگ دیں گے ، دورے کا مقصد لاہور سے براہ راست برطانیہ کی پروازوں کی سیکیورٹی کو جانچنا ہے۔

    برطانوی سیکیورٹی ٹیم لاہور کے بعد کراچی اور اسلام آباد ایئرپورٹ کا دورہ بھی کرے گی جبکہ برطانوی سیکیورٹی ٹیم کو جوائنٹ سرچ بیگجز کاوٴنٹر کا بھی دورہ کرایا جائے گا، اس دوران برطانوی وفد سامان، اسکریننگ اوردیگر سیکیورٹی آلات کی جانچ پڑتال کاجائزہ لےگا۔