Baaghi TV

Tag: سونامی

  • آج بحر الکاہل کے ممالک پر ایک خوفناک سونامی آنے کی جاپانی بابا وانگا کی پیشگوئی

    آج بحر الکاہل کے ممالک پر ایک خوفناک سونامی آنے کی جاپانی بابا وانگا کی پیشگوئی

    جاپان میں 5 جولائی کو ایک شدت آمیز زلزلے اور سونامی آنے کی پیشگوئی سے متعلق جاپانی بابا وانگا کی پیشگوئی سامنے آئی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق 2021 میں شائع ہونے والی مانگا ناول ”The Future I Saw“ کی مصنفہ ریو تاتسوکیجو نیو بابا وانگا کے نام سے مشہور ہیں، نے انتباہ دیا ہے کہ بحر الکاہل کے ممالک پر ایک خوفناک سونامی آئے گا اس پیش گوئی نے وسیع پیمانے پر خوف و ہراس پھیلایا ہے اور بعض عقیدت مند سیاحوں میں جاپان کے سفر کو لے کر خدشات پیدا کر دیئے ہیں۔

    ٹائم میگزین کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ ماہ تاتسوکی نے اپنے پبلشر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ وہ دعوے دار تو نہیں، ممکن ہے کہ بڑا زلزلہ واقع نہ ہو، مگر انہوں نے اپنی بات مکمل طور پر واپس لینے سے انکار کیا ہےزلزلہ کی پیش گوئی کو سائنس دان نا ممکن قرار دیتے ہیں تاہم تاتسوکی کے مداح ان کی باتوں پر یقین کرتے ہیں کیونکہ وہ 2011 میں آنے والے توہوکو زلزلہ اور سونامی کی تباہ کاریوں کی پیش گوئی کرنے والی مانی جاتی ہیں، جس میں تقریباً 20 ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے۔

    پیش گوئی کے مطابق، جاپان اور فلپائن کے درمیان سمندر کی تہہ میں ایک دراڑ پڑے گی، جو 2011 کے مقابلے میں تین گنا بڑی سونامی کو جنم دے گی اگرچہ کتاب میں کوئی سائنسی ثبوت موجود نہیں، لیکن بعض نے اسے 5 جولائی کو ہونے والے کسی بڑے حادثے کی نشاندہی سمجھا ہے –

    تاتسوکی جنہیں جاپان کی بابا وانگا کہا جاتا ہے، انہوں نے 2011 میں شمالی توہوکو میں آنے والے 9.0 شدت کے زلزلے کی پیش گوئی کی تھی، ساؤتھ چین مار ننگ پوسٹ کے مطابق مانگا ناول کے سرورق پر مارچ 2011 میں زبردست تباہی کے الفاظ تھے، جس کی وجہ سے بعض لوگوں کو یقین ہوا کہ وہ ایک دہائی پہلے سے اس واقعے کو دیکھ چکی تھیں مداحوں کا کہنا ہے کہ تاتسوکی نے شہزادی ڈایانا اور موسیقار فریڈی مرکیوری کی غیر متوقع موت، نیز کورونا وائرس وبا کی بھی پیش گوئی کی تھی۔

    جاپانی حکام اور سائنسدانوں نے جاپانی بابا وانگا کی اس پیش گوئی کو بے بنیاد قرار دیا ہے، اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ گھبراہٹ کا شکار نہ ہوں۔ ماہرین کا اتفاق ہے کہ قدرتی آفات کی پیش گوئی ابھی تک ایک ناممکن کام ہے، اور فیصلے سائنس کی بنیاد پر ہی کیے جانے چاہئیں، حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ان پیش گوئیوں کو سنجیدگی سے نہ لیں کیونکہ اس پیشگوئی کی کوئی سائنسی بنیاد نہیں۔

  • یونان میں  6.1 شدت کے زلزلے کے بعد سونامی کا الرٹ  جاری

    یونان میں 6.1 شدت کے زلزلے کے بعد سونامی کا الرٹ جاری

    یونان میں جنوبی جزیرے کریٹ میں 6.1 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد سونامی کا الرٹ جاری کردیا گیا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق یونان کے متعدد جزائر میں آج صبح 6.1 شدت کا زلزلہ آیا جس نے مقامی افراد میں خوف و ہراس پیدا کر دیا، زلزلے کا مرکز کریٹ کے ساحلی علاقے ایلونڈا سے تقریباً 36 میل دور تھا، جس کے بعد سونامی کے آنے کے خدشات نے مزید اضطر اب پیدا کر دیا،زلزلے کے باعث ابھی تک کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم، یونان کی فائر بریگیڈ کے مطابق کریٹ کے تمام دستے ہائی الرٹ پر ہیں اور کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں،یورپی مغربی بحیرہ روم سیسمولو جیکل سینٹر نے اس زلزلے کے بعد یونان، ترکی، اٹلی، فرانس اور پرتگال کے لیے سونامی کی وارننگ جاری کی ہے۔

    سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

    مشرقی وسطی بحیرہ عرب میں کم دباؤ ،معمول سے تیز سمندری ہوائیں چل پڑیں

    رافیل طیاروں کی تباہی کا دکھ، ائیر فرانس کا پاکستانی حدود کے استعمال سےمسلسل گریز

  • تائیوان میں 7.2 شدت کا زلزلہ، کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر ،سونامی الرٹ جاری

    تائیوان میں 7.2 شدت کا زلزلہ، کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر ،سونامی الرٹ جاری

    تائیوان میں 7 اعشاریہ 2 شدت زلزلے کے بعد کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں –

    باغی ٹی وی :زلزلہ پیما مرکز کے مطابق 7 اعشاریہ 2 شدت کا زلزلہ تائیوان کے مشرقی ساحل کے قریب آیا، زلزلے کی گہرائی 15.5 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد کئی آفٹر شاکس آئے جن کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی، شدید زلزلے کے بعد جاپان اور تائیوان میں سونامی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔
    https://x.com/AdvShahfahad/status/1775351221705920743?s=20

    https://x.com/MuhamadOmair83/status/1775347310987243812?s=20

    https://x.com/AdvShahfahad/status/1775356070405316618?s=20

    تائیوانی حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے سے بعض عمارتیں گر گئی ہیں اور جانی نقصان کا خدشہ ہے، زلزلے کے نتیجے میں سمندر میں تین میٹر بلند لہریں پیدا ہوئیں، اسی سبب سے تائیوان اور جاپان کے سیاحتی علاقے اوکی ناوا میں سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی ہے اور رہائشی علاقوں سے لوگوں کو انخلا کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں تائیوان سے 110 کلو میٹر فاصلے پر واقع یونا گونی علاقے میں سونا می پہنچ چکا ہے جہاں 30 سینٹی میٹر تک بلند لہریں ریکارڈ کی جا رہی ہیں، خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ آئندہ چند گھنٹوں میں یہ لہریں مزید بلند ہوں گی۔

    https://x.com/AdvShahfahad/status/1775352867253002284?s=20

    https://x.com/Pak_Weather/status/1775381259704738256?s=20

    https://x.com/Harshu644/status/1775380811434610774?s=20

    20 دن پہلے تک جیل کے قیدی نے سینیگال کی صدارت کا حلف اٹھا لیا

    "اے او او اے” کا خط گمراہ کن اور سراسر جھوٹ پر مبنی ہے،سی …

    استنبول کے نائٹ کل میں آتشزدگی،29 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

  • امریکی ریاست الاسکا میں 7.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے،سونامی کی وارننگ جاری

    امریکی ریاست الاسکا میں 7.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے،سونامی کی وارننگ جاری

    امریکی ریاست الاسکا میں اتوار کو علی الصبح 7.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے،جس کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی۔

    باغی ٹی وی: امریکی زلزلہ پیما مرکز نے پہلے زلزلے کی گہرائی 9.3کلو میٹر اور کی شدت 7.4 بتائی تھی مگر پھر اسے بدل دیا بعد ازاں بتایا گیا کہ زلزلے کی گہرائی 32.6 کلومیٹر جبکہ اس کی شدت 7.2 تھی،امریکی سونامی وارننگ سسٹم کی جانب سے زلزلے کے بعد قریب واقع علاقوں کے لیے سونامی کی وارننگ جاری کی گئی۔


    الاسکا زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ Aleutian آئی لینڈز میں شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، تاہم فوری طور پر کسی جانی نقصان کو رپورٹ نہیں کیا گیا اس زلزلے سے بہت کم افراد کے متاثر ہونے کا امکان ہے کیونکہ ان علاقوں میں آبادی نہ ہونے کے برابر ہے۔

    گال ٹیسٹ میچ دوبارہ شروع،سری لنکا کی دوسری وکٹ گر گئی

    الاسکا زلزلہ مرکز نے کہا کہ یہ واقعہ ایلیوٹین جزائر، الاسکا جزیرہ نما اور کک انلیٹ علاقوں میں بڑے پیمانے پر محسوس کیا گیا ایک بیان میں، نیشنل سونامی وارننگ سینٹر نے کہا کہ سونامی وارننگ جنوبی الاسکا اور جزیرہ نما الاسکا کے لیے نافذ العمل ہے، کینیڈی کے داخلی راستے سے پیسفک ساحل، الاسکا (ہومر کے 40 میل SW) سے انمان پاس، الاسکا (80 میل انالاسکا کے NE) تک۔

    جنوبی کوریا میں طوفانی بارشیں،24 افراد ہلاک، ہزاروں افراد کا انخلا

    شمالی امریکہ میں دیگر امریکی اور کینیڈا کے بحر الکاہل کے ساحلوں کے لیے سونامی کے خطرے کی سطح کا جائزہ لیا جا رہا ہے مزید معلومات ضمنی پیغامات میں فراہم کی جائیں گی،الاسکا آتش فشاں آبزرویٹری نے شیشالدین آتش فشاں کے لئے ایک اور خطرے کا نوٹس بھی فراہم کیا جب اس نے راکھ کا ایک بڑا ٹکڑا بھیجا۔

    خیال رہے کہ الاسکا کے اس علاقے میں اکثر زلزلے آتے رہتے ہیں۔

    پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل سے گال میں شروع ہوگا

  • ایکواڈوراورپیرو میں زلزلہ،15 افراد ہلاک اور 125 سے زائد زخمی،بلوچستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے

    ایکواڈوراورپیرو میں زلزلہ،15 افراد ہلاک اور 125 سے زائد زخمی،بلوچستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے

    کوئٹہ: بلوچستان کے شہر بیلہ میں 3.9 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے،کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی-

    باغی ٹی وی: بلوچستان کے شہر بیلہ میں 3.9 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا لوھ بخوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے-

    بلوچستان: سیلاب کے باعث 10 افراد جاں بحق

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی گہرائی 68 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز بیلہ کے شمال مغرب میں 46 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا۔

    واضح رہے کہ آج صبح تاجکستان اور چین کی سرڈ پر بھی 4.3 زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی گہرائی 171 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی زلزلے کے باعث کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

    ادھر براعظم جنوبی امریکی کے ممالک ایکواڈور اور پیرو میں 6.7 شدت کے زلزلے میں 15 افراد ہلاک اور 125 سے زائد زخمی ہوگئے جب کہ درجنوں عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایکواڈور کے دوسرے بڑے شہر گویاکیل کے جنوبی علاقے میں 6.7 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ پیرو کے شمالی علاقے میں بھی اتنی ہی شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

    لداخ میں بھارت اور چین کے درمیان صورتحال چیلنجنگ ہے،بھارتی وزیر خارجہ

    امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز ایکواڈور کے ساحلی علاقے گویاز سے تقریباً 50 میل (80km) جنوب میں تھا۔ اس علاقے کی آبادی 30 لاکھ سے زیادہ ہےزلزلے کے جھٹکے ایکواڈور اور پیرو میں محسوس کیے گئےتاہم جانی و مالی نقصان زیادہ ایکواڈور میں ہوا ہے۔ زلزلے کے بعد سونامی کا الرٹ جاری نہیں کیا گیا۔

    زلزلے کے جھٹکوں سے دونوں ممالک کے دو بڑے شہر لرز اُٹھے اور درجنوں عمارتیں زمیں بوس ہوگئیں۔ ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کا کام جاری ہے۔ اب تک ایکواڈور میں 14 جب کہ پیرو میں ایک فرد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے ایکواڈور میں زخمیوں کی تعداد 125 سے تجاوز کرگئی اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے جب کہ پیرو میں درجن سے زائد افراد زخمی ہوئے۔

    واضح رہے کہ ایکواڈور کے ساحلی علاقوں میں زلزلے معمول کی بات ہیں 2016 میں آنے والے ایک زلزلے میں 600 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

    سائنسدانوں نے کورونا وائرس کو پھیلانے والے ممکنہ جانور کی شناخت کرلی

  • ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلے سے اموات کی تعداد 15 ہزار سے تجاوز

    ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلے سے اموات کی تعداد 15 ہزار سے تجاوز

    ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلے سے اموات کی تعداد 15 ہزار سے تجاوز کرگئی، ترکیہ میں 12 ہزار 391 اور شام میں 2 ہزار 992 افراد ہلاک ہوئے ہیں،جبکہ ابھی مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

    باغی ٹی وی: امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق پیر کو آنے والے زلزلے کی شدت 7.8 اورگہرائی 17.9 تھی زلزلے کا مرکز ترکیہ کے جنوب مشرقی صوبے غازیان کے نردوی کے قریب تھا اس کے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا،زلزلے کے جھٹکے قبرص، یونان، شام، اردن،لبنان اور فلسطین میں بھی محسوس کیےگئے جبکہ قیامت خیز تباہی کےبعد 300 سے زیادہ آفٹر شاکس آچکے ہیں۔

    ملبے تلے اب بھی متعدد افراد کے پھنسے ہونےکا خدشہ ہے، انہیں نکالنےکے لیے دن رات ریسکیو آپریشن جاری ہے تاہم شدید سردی اور بعض علاقوں میں برفباری کے باعث متاثرین کو کٹھن حالات کا سامنا ہے اور امدادی کارروائیوں میں بھی مشکلات پیش آرہی ہیں، ترکیہ میں عمارتوں کےملبوں سے8 ہزار سے زائد افراد کو نکالا جا چکاہے۔

    یورپی یونین کی جانب سے شام کے لیے 35 لاکھ یورو کی امداد کا اعلان کیا گیا ہے، یورپی یونین نے اسی امدادی پروگرام کے تحت ترکی کوبھی 30 لاکھ یورودینےکا اعلان کر رکھا ہے،دوسری جانب پاکستان،عراق، ایران، اردن، متحدہ عرب امارات اورمصرسے امدادی پروازیں شام پہنچ رہی ہیں۔

    ترک وزیر صحت کے مطابق زلزلے سے 32 ہزار کے قریب افراد زخمی ہیں اور متاثرہ علاقوں میں 5 ہزار 775 عمارتیں تباہ ہوچکی ہیں، زلزلے میں مرنے والوں میں57 فلسطینی بھی شامل ہیں۔

    ترک میڈیا کے مطابق ملبے تلے دبے زلزلہ متاثرین موبائل فون سے ویڈیوز، وائس نوٹس اور لائیو لوکیشن بھیج رہے ہیں،ترکیہ میں 3 لاکھ 80 ہزار زلزلہ متاثرین کو شیلٹرز میں منتقل کردیا گیا، ترکیہ میں زلزلے سے ایک کروڑ 30 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں۔

    عالمی ادارہ صحت نے دونوں ملکوں میں 40 ہزار اموات اور 2 کروڑ 30 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہونےکا خدشہ ہے جن میں 14 لاکھ بچے بھی شامل ہیں۔

    ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے زلزلے سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں کا دورہ کیا ہے، کئی لوگوں کا شکوہ ہے کہ حکومت نے اب تک کوئی خاص اقدامات نہیں کیے ہیں اور ان تک مدد نہیں پہنچی ہے یہ اتحاد و یکجہتی کا وقت ہے جبکہ تباہی کی پیشگی تیاری ممکن نہیں ہے۔

    ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے 10 صوبوں میں 3 ماہ کے لیے ہنگامی حالت نافذ کردی ہے ہولناک زلزلے کے باعث نقصانات سے امدادی کاموں میں دشواری ہے۔

    انہوں نے اعلان کیا کہ جنوبی ترکیہ میں زلزلے کا شکار 10 شہروں کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا ہے اور ان متاثرہ علاقوں میں 3 ماہ کے لیے ہنگامی حالت نافذ کردی گئی جبکہ امدادی کاموں کے لیے 5 ارب ڈالرز مختص کیے ہیں۔

    ترک صدر کا کہنا تھا کہ بے گھر ہونے والے افراد کے لیے 45 ہزار پناہ گاہیں جنگی بنیادوں پر تعمیرہوں گی جب کہ زلزلہ زدگان کو اناطولیہ کے ہوٹلوں میں عارضی طور رکھنے پرغور کیا جارہا ہےترکیہ اس وقت دنیا کے سب سے بڑے سانحہ سے گزر رہا ہے، 70 سے زائد ممالک نے امداد اور امدادی کارروائیوں میں تعاون کی پیشکش کی ہے۔

    ترکیہ میں زلزلے کی تباہی کے بعد کاروباری مندی بھی ہو گئی ہے جس کے بعد ترک حکام نے استنبول اسٹاک ایکسچینج کو 5 روز کے لیے بند رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔ استنبول اسٹاک ایکسچینج 24 سال میں پہلی مرتبہ بند ہوئی ہے۔


    دوسری جانب شام میں زخمیوں کی تعداد 8 ہزار سے زائد بتائی جارہی ہے شام میں ملبے تلے دبی ایک خاتون بچےکو جنم دے کر زندگی ہارگئی، لوگ دل تھام کر بیٹھ گئے جب کہ سوشل میڈیا پر ایک اور ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملبے میں دبی شامی بچی کو خود سے زیادہ ننھے بھائی کی فکر ہے، شامی شہر ادلب میں ایک خاندان کو چالیس گھنٹوں بعد ملبے سے نکالے جانے پر جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے۔

  • روس نے پورا ملک تباہ کرنے والا ہتھیار بنا لیا

    روس نے پورا ملک تباہ کرنے والا ہتھیار بنا لیا

    ماسکو: روس نے سونامی بنا کر پورا ملک تباہ کرنے والا ہتھیار بنا لیا،مونسٹر بم کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ سمندر کے اندر 80 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کر سکتا ہے اور مبینہ طور پر اسے اس کی بڑی آبدوز پر لاد دیا گیا ہے جو کہ دنیا کی سب سے لمبی ہے۔

    باغی ٹی وی: برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق روس نے بحری بم یا تارپیڈو ’پوسائیڈن ‘ تیار کرلیا جو فائرہونے کے بعد سونامی پیدا کرکے پورے برطانیہ کو سمندر کی گہرائیوں میں ڈبو سکتا ہے ماہرین کا کہنا ہے کہ روس نے یہ بم نیٹو ممالک کے خلاف کارروائی کے لیے تیار کیا ہے۔

    امریکا کے بعد نیدرلینڈز کا بھی یوکرین کو پیٹریاٹ میزائل سسٹم دینے کا اعلان

    ہر روسی آبدوز ایسے 6 جوہری تارپیڈوز لے جا سکتی ہے۔ یہ بحری بم بڑے ساحلی شہروں کو مکمل طورپرتباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ’پوسائیڈن ‘ نئی قسم کا اسٹریٹجک جوہری ہتھیار ہے جو کم سے کم آواز پیدا کرتا ہے اورآسانی سے رخ تبدیل کرسکتا ہے۔

    ’پوسائیڈن‘ کی وجہ سے تابکار سونامی 300 سے 500 میٹر بلند ہوتی ہے۔ ہموار زمین پر اس کا اثر 500 کلومیٹر گہرائی تک جاتا ہے۔اپریل 2019 میں روسی جوہری آبدوز سیوروڈنسک کو جوہری بم پوسیڈن سے لیس کر کے زیرآب بھیجا گیا تھا جہاں اس کا تجربہ کیا گیا۔


    امریکی فوجی حکام نے بڑے ساحلی شہروں کو تباہ کرنے کی صلاحیت کی وجہ سے اس بم کو “قیامت کے دن کی مشین ” قرار دے دیا ہے۔

    چیچن صدر نے یوکرین تنازع کو تیسری عالمی جنگ قرار دیا

    یہ جوہری ہتھیاروں سے لیس اور طاقتور ہے جو اسے ہدف تک ہزاروں میل کا سفر کرنے کے قابل بناتا ہے اور اسے یوکرین کے جنوبی ساحلی پٹی یا مغربی جنگی جہازوں کے خلاف استعمال کیا جا سکتا ہے۔

    یہ 21 میٹر لمبا اور دو میٹر چوڑا ہے، خیال کیا جاتا ہے کہ یہ پانی کے اندر اندر 80 میل فی گھنٹہ کی رفتار تک پہنچ سکتا ہے اور ماسکو کی طرف سے کہا جاتا ہے کہ یہ "نا رکنے والا” ہے۔

    184 میٹر لمبی بیلگوروڈ آبدوز روس کی سب سے بڑی آبدوز ہے لیکن اسے روس کے وانگارڈ سٹیلتھ نیوکلیئر ٹارپیڈو کو فائر کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھابڑے پیمانے پر آبدوز پر ٹیسٹ کورونا وائرس وبائی امراض اور دیگر مختلف تکنیکی خرابیوں کی وجہ سے روک دیئے گئے تھے لیکن اب یہ اپنے پہلے مشن کے لیے تیار ہے۔

    روس یوکرین جنگ میں کتنےشہری ہلاک ہوئے؟اقوام متحدہ کی رپورٹ آگئی

  • ٹونگا کے قریب 7.1 شدت کے زلزلے کے بعد سونامی وارننگ جاری

    ٹونگا کے قریب 7.1 شدت کے زلزلے کے بعد سونامی وارننگ جاری

    نیوزی لینڈ:بحرالکاہل میں نیوزی لینڈ کے قریب واقع ملک ٹونگا کے سمندری علاقے میں 7.1 شدت کے زلزلے کے بعد سونامی وارننگ جاری کردی گئی۔

    یو ایس جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) کے مطابق ٹونگا کے دوسرے بڑے شہر نیافو کے مشرق میں 207 کلومیٹر دور واقع سمندری علاقے میں 7.1 شدت کے زلزلے کو ریکارڈ کیا گیا۔

    زلزلے کے بعد پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر (پی ٹی ڈبلیو سی) نے سونامی کی وارننگ جاری کی۔

    زیرسمندر آتش فشاں پھٹ گیا، سونامی کے بعد 4 فٹ بلند لہریں ٹونگا سے ٹکرا گئیں
    پی ٹی ڈبلیو سی کے مطابق زلزلے کے باعث بننے والی خطرناک سونامی لہریں ٹونگا کے ساحلی علاقوں سے ٹکرا سکتی ہیں۔

    خیال رہے کہ جنوری 2022 میں ٹونگا کے دارالحکومت سے 65 کلومیٹر دور زیرسمندر آتش فشاں پھٹنے کے بعد 7.4 شدت کا زلزلہ آیا تھا اور سونامی کا سامنا ہوا تھا۔

    سمندر میں آتش فشاں پھٹنے کا منظر خلا سے بھی دیکھا گیا تھا اور سیٹلائٹ تصاویر بھی سامنے آئیں تھیں۔

    سمجھ نہیں آتا مریم اور شہباز شریف کو ڈیلی میل پر اتنا غصہ کیوں ؟ ایسا کس نے کہہ دیا

    ڈیلی میل کی خبر، پوچھنا تھا مقدمہ کیلئے شہباز شریف نے لیگل ٹیم پیدل روانہ کی، شہباز گل

    شہباز شریف کو برطانوی صحافی نے ایک بار پھر کھری کھری سنا دیں

    شہباز شریف نے ڈیلی میل پر مقدمہ کی بجائے آئیں، بائیں، شائیں کا خط لکھ دیا، ڈاکٹر شہباز گل

  • ٹونگا میں سونامی سے ایک خاتون ہلاک

    ٹونگا میں سونامی سے ایک خاتون ہلاک

    امریکہ میں برفانی طوفان نے نظام زندگی درہم برہم کردیا، محکمہ موسمیات نے مزید برفباری کی پیش گوئی کردی۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق دارالحکومت واشنگٹن، ریاست جارجیا، پنسلوانیا، ورجینیا، جنوبی کیرولائنا سمیت متعدد ریاستوں میں ہنگامی حالت نافذ ہے، طوفان کے باعث 42 سو سے زائد پروازیں منسوخ اور تعطل کا شکار ہوگئیں، جبکہ جارجیا سے نیویارک تک ایک لاکھ اسی ہزار سے زائد افراد کو بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی۔

    فلائٹ ویئر ٹریکنگ ویب سائٹ کے مطابق شمالی کیرولائنا کے شارلٹ ڈگلس انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 1200 سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئیں ہیں۔ جبکہ ہائی وے پٹرول کا کہنا ہے کہ 300 سے زائد حادثات ہوئے اور سروسز کے لیے 800 سے زیادہ کالیں موصول ہوئیں۔

    ٹونگا میں زیر سمندر آتش فشاں پھٹنے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری

    اٹلانٹا میں چار سالوں بعد پہلی برف باری ریکارڈ کی گئی ہے، حکام کے مطابق ایمرجنسی کے ادارے کسی بھی ہنگامی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں جب کہ مرکزی شاہراہوں سے برف ہٹانے کا سلسلہ جاری ہے۔

    دوسری جانب بحرالکاہل کے ملک ٹونگا میں سمندرمیں آتش فشاں پھٹنے کے بعد سونامی سے خاتون ہلاک ہوگئیں خاتون کا تعلق برطانیہ سے ہے۔سمندرکے اندرآتش فشاں پھٹنے اورسونامی کے بعد سے ٹونگا کا رابطہ بیرونی دنیا سے منقطع ہے۔

    امریکا میں برفانی طوفان،متعدد ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ

    ٹونگا کے پڑوسی ملک نیوزی لینڈ کے حکام کا کہنا ہے کہ گہرے دھوئیں اورراکھ کے بادل کے باعث ٹونگا کے ائیرپورٹ پرامدادی پروازوں کا اترنا ممکن نہیں۔
    حکام کے مطابق بحری جہازوں کے ذریعے بھی امداد کی فراہمی آئندہ کچھ روز تک ہونے کا امکان نہیں۔

    ایمپائراسٹیٹ بلڈنگ سے ڈھائی گنا لمبا ایسٹرائڈ زمین کے قریب سے گزرے گا

    ہفتے کو ٹونگا میں زیر سمندر آتش فشاں پھٹنے سے خوفناک آوازیں پیدا ہوئیں جو 800 کلومیٹر دور فجی میں بھی سنی گئیں۔ سیٹلائٹ سے حاصل ہونے والی تصاویرمیں 5 کلومیٹر چوڑا راکھ، بھاپ اور گیس کا شعلہ 20 کلومیٹر تک بڑھتے ہوئے دیکھا گیا سیٹیلائٹ تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تقریباً 5 کلومیٹر چوڑے علاقے پر پھیلی راکھ کا غبار فضا میں 17 کلو میٹر تک بلند ہو رہا ہے جس کے بعد سونامی وارننگ جاری کر دی گئی۔

  • ٹونگا میں زیر سمندر آتش فشاں پھٹنے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری

    ٹونگا میں زیر سمندر آتش فشاں پھٹنے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری

    بحرالکاہل کے ملک ٹونگا میں زیر سمندر آتش فشاں پھٹنے کے بعد بلند اور بھپری ہوئی لہریں پیدا ہوئیں جس پر سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی۔

    باغی ٹی وی :امریکا کے ایمرجنسی الرٹ کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ٹونگو میں آتش فشاں حرکات کے باعث انتہائی خطرناک سونامی بن گیا ہے سونامی کے خطرات سے بچنے کے لیے اس کے محرکات کا جائزہ لے رہے ہیں امریکا کے ایمرجنسی الرٹ نے سمووا کے لیے سونامی الرٹ جاری کر دیا ہے۔

    آئمہ بیگ ٹیکس نادہندہ،گاڑی ضبط کرنے کا نوٹس جاری


    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونگا کے سمندر میں ایک بڑے آتش فشاں پھٹنے کے بعد بلند لہریں پیدا ہوئیں اور بھپری ہوئی لہریں رہائشی علاقوں میں داخل ہونے لگیں یہاں تک کہ فوجی دستوں کو ٹونگا کے بادشاہ ٹوپو ششم کو ساحل کے قریب ان کے محل سے محفوظ مقام پر منتقل کرنا پڑا۔

    زیر سمندر آتش فشاں پھٹنے کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی۔ آتش فشاں پھٹنے سے ہونے والے نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

    زیر سمندر آتش فشاں پھٹنے سے خوفناک آوازیں پیدا ہوئیں جو 800 کلومیٹر دور فجی میں بھی سنی گئیں اور آسمان پر کالے بادل چھا گئے۔ سیٹلائٹ سے حاصل ہونے والی تصاویر 5 کلومیٹر چوڑا راکھ، بھاپ اور گیس کا شعلہ 20 کلومیٹر تک بڑھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

    صدر مملکت نے فنانس ضمنی بل 2022 کی منظوری دے دی

    پڑوسی ملک نیوزی لینڈ کی فوج نے کہا کہ وہ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے اور کسی بھی ہنگامی صورت حال میں مدد کے لیے تیار ہیں-

    کوک اسٹوڈیو سیزن14: عابدہ پروین اور نصیبو لال کی وائرل ویڈیو ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ