Baaghi TV

Tag: سونے کی قیمت

  • سونے کی قیمتوں میں کمی کے بعد آج اضافہ

    سونے کی قیمتوں میں کمی کے بعد آج اضافہ

    سونے کی قیمتوں میں چند روز سے جاری کمی رک گئی اور آج فی تولہ سونا مہنگا ہو گیا۔

    آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 2 ہزار 100 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 73 ہزار 400 روپے پر ہو گئی۔اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونے کے نرخ ایک ہزار 800 روپے اضافے سے 2 لاکھ 34 ہزار 396 روپے ریکارڈ کیے گئے ہیں، جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونا 2 لاکھ 14 ہزار 863 روپے میں فروخت ہوا۔ادھر، چاندی کی فی تولہ اور 10 گرام قیمتیں بالترتیب 3 ہزار 350 روپے اور 2 ہزار 872 روپے پر مستحکم رہیں۔ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 21 ڈالر اضافے سے 2,622 ڈالر ریکارڈ کی گئی ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت 2 ہزار روپے تنزلی کے بعد 2 لاکھ 71 ہزار 300 روپے ہو گئی تھی، اسی طرح 10 گرام سونا 1715 روپے کمی سے 2 لاکھ 32 ہزار 596 روپے میں فروخت ہوا تھا۔19 دسمبر کو بھی فی تولہ سونے کی قیمت 2 ہزار 600 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 73 ہزار 300 روپے پر آ گئی تھی، جبکہ 10 گرام سونا 2 ہزار 229 روپے سستا ہو کر 2 لاکھ 36 ہزار 540 روپے پر آگیا تھا۔

    علاج کے نام پر پاکستان آنیوالی افغان خاتون امریکا روانگی کے وقت گرفتار

    برازیل میں ٹریفک حادثہ، 32 افراد ہلاک

    خوارج کی چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش ناکام، 16 جوان شہید

    فرانس میں گستاخانہ خاکے ، ملزمان کو16 سال قید کی سزا

  • سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا  اضافہ

    سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ

    سونے کی قیمتوں میں آج بھی 2 ہزار 500 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد 24 قیراط سونے کے فی تولہ نرخ 2 لاکھ 80 ہزار 500 روپے تک پہنچ چکے ہیں۔

    سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق 24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2 ہزار 143 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 40 ہزار 483 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔اسی طرح 22 قیراط 10 گرام سونا 2 لاکھ 20 ہزار 443 روپے میں فروخت ہوا۔رپورٹ کے مطابق چاندی کی فی تولہ اور 10 گرام قیمت بالترتیب 3 ہزار 450 روپے اور 2 ہزار 957 روپے پر مستحکم رہی۔دوسری طرف عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے اور فی اونس سونا 25 ڈالر بڑھ کر 2 ہزار 693 ڈالر پر فروخت ہوا۔واضح رہے کہ ملک بھر میں مسلسل 5 روز سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز (21 نومبر) فی تولہ سونا مزید 3 ہزار 700 روپے مہنگا ہو کر 2 لاکھ 78 ہزار روپے تک پہنچ گیا تھا۔20 نومبر کو فی تولہ سونے کی قیمت 800 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 74 ہزار 300 روپے تک جا پہنچی تھی۔19 نومبر کو فی تولہ سونے کے نرخ مزید 3 ہزار 600 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 73 ہزار 500 روپے تک پہنچ گئے تھے۔

    جمعیت سندھ کا اجلاس، آل پارٹیز کانفرنس سے آگاہی

    سعودی عرب سے میرے مثالی تعلقات تھے،عمران خان

    افغان مہاجرین کی بے دخلی ،سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی

  • سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ، بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ، بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹ میں قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس کے سبب سونے کے نرخ ایک بار پھر بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 12ڈالر بڑھ گئی، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 2665ڈالر کی نئی بلند سطح پر آگئی ۔دوسری جانب مقامی سطح پر 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے کا اضافہ ہونے کے نئی قیمت 2 لاکھ 77 ہزار روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ اسی طرح ملک میں جمعرات کے روز فی 10 گرام سونے کی قیمت 1285روپے بڑھ کر 237482روپے کی بلند ترین سطح سطح پر آگئی۔

    حکمران ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے اقدامات کریں،ثروت اعجاز قادری

    معاہدے پر عمل نہ کرکے حکومت نے وعدہ خلافی کی، محمد حسین محنتی

  • پشاور ہائی کورٹ، سونے کے قیمتوں کے تعین پر سماعت

    پشاور ہائی کورٹ، سونے کے قیمتوں کے تعین پر سماعت

    پشاور ہائی کورٹ میں سونے کی قیمتوں کے تعین کیلئے کیس کی سماعت ہوئی ہے سماعت جسٹس ارشد علی اور جسٹس شاہد خان نے کی
    درخواستگزار کی جانب سے نازش علی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئی، عدالت نے وفاقی حکومت اور سٹیٹ بینک کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا اور پشاور کے مختلف صرافہ ایسوسی ایشنز کو بھی نوٹسز جاری کر دئیے ہے، درخواست گزار نے اسدعا کی کہ بین الاقوامی مارکیٹ کی طرح سونے کی خرید وفروخت کیلئے پالیسی بنائی جائے سونے کے یکسا نرخ کا تعین کیا جائے،نازش علی ایڈووکیٹ نے عدالت سے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ عام لوگ کیلئے سونے کی خرید وفروخت کی نرخ میں زیادہ فرق ہوتا ہے،لہذا سونا وزن کیلئے گرام اور ملی گرام کے یونٹ استعمال کریں،وکیل درخواست گزار نے کہا کہ مزدوری و پالش کے کاموں کے نرخ کا تعین کیا جائے،اور سونے کی لیباٹری ٹیسٹ کیلئے سرکاری نظام متعارف کرایا جائے،جس پر عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرکے سماعت ملتوی کردی،