Baaghi TV

Tag: سوڈان

  • طلاق سے پہلے ماہر نفسیات سے مدد لی جائے،اسلامی فقہ اکیڈمی سوڈان

    طلاق سے پہلے ماہر نفسیات سے مدد لی جائے،اسلامی فقہ اکیڈمی سوڈان

    خرطوم: سوڈان کی اسلامی فقہ اکیڈمی کے عالم عدیل حسن نے کہا ہے کہ میاں بیوی کے درمیان طلاق سے پہلے ان کا نفسیاتی معائنہ بھی کرایا جائے۔

    باغی ٹی وی : العربیہ نیوز کے مطابق سوڈان میں اسلامک فقہ اکیڈمی نے جوڑے کے درمیان طلاق کی ڈگری جاری کرنے والے اداروں کے لیے ہدایات جاری کردیں جس میں کہا گیا ہے کہ طلاق کی ڈگری جاری کرنے سے قبل آخری امید کے طور پر ماہر نفسیات سے مدد لی جائے۔

    امریکا کے بعد نیدرلینڈز کا بھی یوکرین کو پیٹریاٹ میزائل سسٹم دینے کا اعلان

    اسلامی اکیڈمی کے سیکرٹری جنرل عدیل حسن حمزہ نے مزید بتایا کہ میاں بیوی کے درمیان طلاق ہوئی ہے یا نہیں اس کا فیصلہ کرنے سے پہلے شوہر کی نفسیاتی حالت جاننا بھی ضروری ہے طلاق کی بڑھتی ہوئی شرح کی ایک وجہ نفسیاتی مسائل بھی ہیں اس لیے طلاق کے خواہش مند جوڑوں کی بھی ماہر نفسیات سے سیشن کرانے چاہیے۔

    چیچن صدر نے یوکرین تنازع کو تیسری عالمی جنگ قرار دیا

    اسلامی فقہ اکیڈمی کے سیکرٹری جنرل نے یہ بھی کہا کہ طلاق کے معاملات کی جانچ کرنے میں جلدی بازی نہ کی جائے اور تمام امور سے مکمل آگاہی اور جوڑے کو ملاقاتوں کا موقع دینے اور نفیساتی مسائل سمجھنے کے بعد ہی طلاق کی ڈگری جاری کی جائے۔

    موسمیاتی شدت: 2023 گزشتہ سال سے زیادہ تباہ کن ثابت ہوسکتا ہے،ماہرین کا انتباہ

  • سوڈان: نسلی فسادات میں دو روز کے دوران 200 سے زائد  افراد ہلاک

    سوڈان: نسلی فسادات میں دو روز کے دوران 200 سے زائد افراد ہلاک

    خرطوم:سوڈان کے جنوبی ریاست بلیو نیل میں نسلی فسادات کے باعث دو روز کے دوران ہلاکتوں کی تعداد200 سے بڑھ گئی ہے ،اس حوالے سے سرکاری میڈیا نے بتایا کہ ریاست بلیو نیل میں جھڑپوں میں ابتدائی طور پر 150 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی تھیں تاہم اب تعداد بڑھ کر 200 تک پہنچ گئی ہے۔ایتھوپیا اور جنوبی سوڈان کی سرحد کے قریب واقع ریاست میں گزشتہ ہفتے ہوسا قبیلے کے افراد اور مخالف گروپ کے درماین زمین کے تنازع پر لڑائی شروع ہوئی تھی اور کشیدگی کے باعث سیکڑوں افراد نے نقل مکانی کی۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ ریاست میں شدید فائرنگ ہو رہی ہے اور مکانات اور دکانیں نذر آتش کردی گئی ہیں۔صوبائی گورنر نے ایک روز قبل ہنگامی حالات کا نفاذ کردیا تھا جبکہ بدھ اور جمعرات کو لڑائی شدت اختیار کر گئی تھی۔مقامی اسمبلی کے سربراہ عبدالعزیز الامین کا کہنا تھا کہ دارالحکومت خرطوم سے 500 کلومیٹر جنوب میں واقع وادالماہی علاقے کے تین گاؤں میں 200 افراد مارے گئے ہیں۔امدادی اداروں سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کئی لاشوں کی تاحال تدفین نہیں ہوئی اور امدادی گروپس لاشوں کی تدفین میں مدد کریں۔

    قربانیوں کی بدولت دہشتگردوں کیخلاف بےمثال کامیابیاں ممکن ہوئیں:کورکمانڈر پشاور

    صوبائی حکومت سے جاری بیان کے مطابق گورنر احمد ال اومدا بادی نے پوری ریاست بلیو نیل میں 30 روز کے لیے ہنگامی حالت نافذ کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

    وادالماہی ہسپتال کے سربراہ عباس موسیٰ کا کہنا تھا کہ ہلاک افراد میں خواتین، بچے اور بزرگ بھی شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق بلیو نیل کے دارالحکومت دمازین میں سیکڑوں افراد نے احتجاج کیا اور بدامنی نامنظور کے نعرے لگائے۔کئی مظاہرین نے گورنر احمد ال اومدا بادی کی برطرفی کا بھی مطالبہ کیا اور کہا کہ وہ ان کی حفاظت میں ناکام ہوگئے ہیں۔

    جسٹس فائز عیسیٰ کا جوڈیشل کمیشن کو ایک اور خط، تین پرانے ناموں کی شمولیت پر اعتراض

    اقوام متحدہ کے مطابق بلیو نیل میں جولائی سے اکتوبر کے اوائل تک 149 افراد مارے گئے اور 65 ہزار بے گھر ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق ہوسا قبیلے کے افراد ملک بھر میں مشتعل ہیں اور ان کا حکام پر الزام ہے کہ ان کے ساتھ قبائلی قوانین کے ذریعے امتیازی سلوک کیا جاتا ہے اور بلیو نیل میں اراضی سے روکا جاتا ہے کیونکہ وہ یہاں آنے والا سب سے آخری گروپ ہے۔

  • سوڈان کی اوپیک پلس کے فیصلے پر سعودی عرب کی حمایت

    سوڈان کی اوپیک پلس کے فیصلے پر سعودی عرب کی حمایت

    سوڈان نے اوپیک پلس کے فیصلے پر سعودی عرب کی حمایت کر دی-

    باغی ٹی وی : سوڈانی وزارت کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ تیل پیدا کرنے والے اور اوپیک کے رکن ملک سوڈان نے اوپیک پلس کی طرف سے تیل کی پیداوار میں بیس کٹوتی کے فیصلے کو اوپیک کا متفقہ فیصلہ قرار دیا ہے-

    پاکستان کےایف 16 طیاروں کی مرمت کیلئےامریکی پیکج میں اہم پیشرفت

    سوڈان نے سعودی موقف کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اوپیک پلس نے یومیہ بیس لاکھ بیرل پیداوار کم کرنے کا فیصلہ خالصتا اقتصادی وجوہات کی بنیاد پر کیا تھا ، سیاست کی بنیاد پر نہیں۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ تنہا سعودی عرب کا فیصلہ نہ تھا بلکہ سب نے مل کر اور متفقہ طور پر کیا تھا کہ تیل کی پیداوار میں 20 لاکھ بیرل یومیہ کی کمی کی جائے اس فیصلے کی بنیاد ‘ تیل کی طلب اور رسد سے متعلق حقائق تھے اور یہ عزم تھا کہ توانائی کی مارکیٹ میں استحکام رکھنا ہے ۔

    دوسری جانب پاکستان نے سعودی عرب اور روس کے زیرقیادت اوپیک پلس کے تیل کی یومیہ پیداوار میں کمی کے فیصلے کی بہ اندازدیگر حمایت کی ہے اور اس فیصلے کے ردعمل میں سعودی عرب کے خلاف امریکا کے تنقیدی بیانات کے تناظر میں مملکت کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کیا ہے۔

    واضح رہے اوپیک پلس تیل پیدا کرنے والے اہم ممالک کا وسیع البنیاد پلیٹ فارم ہے۔ اس گروپ نے امریکہ کی ہفتوں کی لابنگ کے بعد بھی تیل کی پیداوار میں کمی کا فیصلہ کیا تھا۔

    ایتھوپیئن ایئر لائنز کی پرواز بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی

    اوپیک پلس کے اس فیصلے نے امریکہ کو مشتعل کر دیا ہے۔ اسی اشتعال میں امریکہ نے سعودی عرب پر الزام لگایا ہے کہ وہ بین الاقوامی سیاست میں امریکہ مخالفوں کے ساتھ نظر آرہا ہے تاہم سعودی عرب نے امریکی موقف کو مسترد کر دیا ہے اور کہا ہے یہ بات حقیقیت کے خلاف ہے۔

    امریکا نے اوپیک پلس کے اس فیصلے پر اپنی ناراضی کا اظہارکیا تھا اور امریکی قیادت نے سعودی عرب مخالف بیانات جاری کیے تھے۔اس اعلان کے بعد امریکی صدر جو بائیڈن نے اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ وہ سعودی عرب پر’’نتائج ومضمرات‘‘مسلط کریں گے کیونکہ اس نے تیل کی یومیہ پیداوار میں کمی کی حمایت کی ہے اور اس ضمن میں روس کا ساتھ دیا ہے۔

    اوپیک پلس کا یہ اقدام مغربی ممالک کے یوکرین میں جنگ کے جواب میں روس کے خلاف عاید کردہ پابندیوں کو بھی کمزورکرتا ہے۔مغربی ممالک نےروس کی تیل کی برآمدات کی قیمت پرایک حد عاید کرنے کا اقدام کیا ہےلیکن اوپیک پلس کے فیصلےسےان کا یہ اقدام غیر مؤثر ہوکررہ جائے گا۔

    امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے سربراہ اور ڈیموکریٹ سینیٹر باب مینینڈیزنے اوپیک پلس کے اقدام کے بعد سعودی عرب کوبیشتر امریکی ہتھیاروں کی فروخت روکنے کا مطالبہ کیا تھا۔

    امریکہ پاکستان کے ساتھ مضبوط شراکت داری چاہتا ہے،امریکی محکمہ خارجہ

  • سوڈان میں طوفانی بارشوں سے تباہی،80 افراد جاں بحق متعدد زخمی،ہزاروں گھرتباہ،6 ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ

    سوڈان میں طوفانی بارشوں سے تباہی،80 افراد جاں بحق متعدد زخمی،ہزاروں گھرتباہ،6 ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ

    سوڈان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 80 ہو گئی ہے جبکہ 31 افراد زخمی ہوئے ہیں-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سوڈان میں نیشنل سول ڈیفنس کونسل نے اتوار کے روز اعلان کیا کہ طوفانی بارشوں اور سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 80 جبکہ زخمیوں کی تعداد 31 ہو گئی ہے –

    ترکی میں دو مختلف حادثات میں 35 افراد ہلاک

    سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مکمل طور پر تباہ ہونے والے گھروں کی تعداد 17 ہزار 80 تک پہنچ گئی اور 23 ہزار 850 مکانات جزوی طور پر تباہ ہوئے،سڑکوں اور دیگر املاک کو بھی نقصان پہنچا ہے-

    دوسری طرف سوڈانی حکومت نے 6 ریاستوں میں طوفانی بارشوں کے نتیجے میں ہنگامی حالت کا اعلان کیا تھا۔

    گزشتہ روز سوڈان کے محکمہ موسمیات نے خبردار کیا کہ اس سال کے موسم کی بارشیں زیادہ ہوں گی اچانک سیلاب زیادہ تر ریاستوں پر حملہ کر سکتا ہے، جس کے لیے خاص طور پر نشیبی علاقوں میں احتیاط کی ضرورت ہے۔

    سوڈانی وزیر برائے سماجی ترقی احمد آدم بخیت نے کہا کہ طوفانی بارشوں کی وجہ سےمتاثرہ علاقے کو آفت زدہ علاقہ قرار دیا جا سکتا ہے انتباہ کی حالت جاری ہے اور ہمیں مزید بارش کی توقع ہے موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے 43,000 گھروں کو جزوی یا مکمل طور پر نقصان پہنچا ہے۔

    کربلا میں لینڈ سلائیڈنگ، ایک خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق

    دوسری جانب سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے سوڈان میں طوفان، بارشوں، سیلاب اور حادثات کے نتیجے میں شہریوں کی اموات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    ایک بیان میں وزارت خارجہ نے سوڈان کی کئی ریاستوں میں بارشوں سیلاب سے ہونے والے جانی اور مالی نقصان پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین کے ساتھ ہمدری اور دلی تعزیت کی ہے۔

    سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق وزارت خارجہ نے جاں بحق ہونے والوں کے خاندانوں، اور سوڈان کی حکومت اور عوام کے ساتھ اپنی گہری تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔

    بھارت: شدید بارشوں کے بعد سیلاب آنے سے 18 افراد ہلاک

    علاوہ ازیں ایک اور بیان میں سعودی وزارت خارجہ نے ترکیہ کے شہروں غازی عنتاپ اور ماردین میں پیش آنے والے دو ٹریفک حادثات پر جمہوریہ ترکی کے ساتھ تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیا ان حادثات میں درجنوں افرا ہلاک اور زخمی ہوگئے تھے۔

    واضح رہے کہ صوبہ غازی انتیپ میں مسافر بس سڑک کنارے کھڑی ایمبولینس اور فائر بریگیڈ سے ٹکرا کر الٹ گئی تھی حادثے کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک اور 22 زخمی ہوئے تھے، زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا تھا مرنے والوں میں تین فائر فائٹرز، دو ایمرجنسی ورکرز اور دو صحافی بھی شامل ہیں۔ یہ افسوسناک واقعہ حادثے کے بعد ہونے والے ریسکیو آپریشن کےدوران پیش آیا تھا-

    دوسرا حادثہ کچھ گھنٹوں بعد شہر ماردین میں پیش آیا جہاں ایک تیز رفتار ٹرک عوام کے ہجوم پر چڑھ دوڑا تھا ہ دوسرے حادثے میں زیادہ تعداد ہنگامی صورت حال سے نمٹنے والے ورکرز کی تھی جس میں 17 افراد ہلاک اور 29 افراد زخمی ہوئے جب کہ 8 افراد شدید زخمی ہیں اور یہ حادثہ ٹرک کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔

    شام کی مارکیٹ میں دھماکہ،19 افراد جاں بحق ،متعدد زخمی

  • دوران پروازمسافر طیارے کے پائلٹس 37000 فٹ کی بلندی پر سوگئے

    دوران پروازمسافر طیارے کے پائلٹس 37000 فٹ کی بلندی پر سوگئے

    ادیس ابابا: افریقی ملک ایتھوپیا کے مسافر طیارے کے دونوں پائلٹس سوتے رہ گئے اور رن وے پیچھے چھوٹ گیا۔

    باغی ٹی وی : غیرملکی میڈیا کے مطابق سوڈان کے دارالحکومت خرطوم سے ایتھوپیا کے جانے والے مسافر طیارے کے دونوں پائلٹس دوران پرواز 37000 فٹ کی بلندی پر سوگئے لینڈنگ سے قبل طیارے کی بلندی کم نہ ہونے پرادیس ابابا ائیرپورٹ کے ائیرٹریفک کنٹرول نے پائلٹوں سے رابطہ کرنے کی کوشش کی۔

    بھارت: ریاست بہار میں نوسربازگروہ جعلی پولیس اسٹیشن چلاتا رہا

    رپورٹ کے مطابق کاک پٹ میں آٹو پائلٹ الارم بجنے پر پائلٹس کی آنکھ کھلی اور انہوں نے طیارے کو لینڈ کروایا تاہم وہ طیارے کو پہلے سے طے شدہ رن وے پر لینڈ نہ کروا سکے۔

    بوئنگ 737 طیارے کوجس میں 154 سیٹوں کی گنجائش ہے دو گھنٹے سے کم وقت میں اپنی منزل پرپہنچنا تھا۔ طیارے کے پائلٹس کے خلاف کارروائی کے بارے میں ائیرلائن نے کوئی معلومات فراہم نہیں کیں۔

    سرکاری خبر رساں ادارے فانا نے رپورٹ کیا کہ ایتھوپیا ایئر لائنز کے عملے کو تحقیقات کے لیے چھٹی پر بھیج دیا گیا ہے۔ہوا بازی کے ایک تجزیہ کار نے ٹویٹر پر اس واقعے کو "گہری تشویشناک” قرار دیا۔

    ایوی ایشن کے تجزیہ کار، ایلکس مچیرس نے کہا کہ پائلٹ کی تھکاوٹ کوئی نئی بات نہیں ہے، اور بین الاقوامی سطح پر ہوائی حفاظت کے لیے سب سے اہم خطرات میں سے ایک ہے-

    چین کی ہوا میں معلق "اسکائی ٹرین”جو بجلی کےبغیربھی سفرکرسکتی ہے

  • لیبیا میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش، 15 تارکین وطن تپتے صحرا میں ہلاک

    لیبیا میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش، 15 تارکین وطن تپتے صحرا میں ہلاک

    طرابلس: سوڈان سے لیبیا میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کرنے والے 15 تارکین وطن تپتے ہوئے صحرا میں مردہ حالت میں پائے گئے۔

    باٍغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق سوڈان سے لیبیا آنے کی کوشش کے دوران تارکین وطن کی گاڑیوں کا ایندھن ختم ہوگیا اور انھوں نے پیدل ہی سفر شروع کردیا پانی اور خوراک نہ ہونے اور سخت گرمی میں طویل راستہ طے کرنے کے دوران 15 افراد ہلاک ہوگئے ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں-

    سوڈان :چاڈ کی سرحد پر مسلح گروپوں کا حملہ،18 افراد ہلاک 15 زخمی

    لیبیا کے حکام کا کہنا ہے کہ 9 تارکین وطن کو بچالیا گیا ہے تاہم ان کی حالت خراب ہے جب کہ 2 تارکین وطن لاپتہ ہیں انتہائی خطرناک صحرائی راستے میں بے آب و دانہ سفر کرنا ناممکن ہوتا ہے تمام افراد کا تعلق جنگ زدہ ملک سوڈان سے ہے جو اچھے مستقبل کی خاطر براستہ لیبیا یورپ جانا چاہتے تھے۔

    یاد رہے کہ رواں برس جون میں بھی اس علاقے سے 20 تارکین وطن کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں۔

    متحدہ عرب امارات میں جعلی مساج پارلر کی آڑ میں لوٹنے والا 5 رکنی گروہ گرفتار

    قبل ازیں سوڈان کے شہر الجنینا کے شمال میں مسلح گروپوں کے حملوں میں 18 خانہ بدوش مارے گئے تھے جبکہ 15 زخمی ہو گئے تھے چاڈ کی سرحد سے ملیشیاؤں نے ایل جینینا کے شمال میں واقع بیر سلیبہ کے علاقے میں 18 چرواہوں اور خانہ بدوشوں کو ہلاک اور 15 کو زخمی کر دیا جبکہ اس دوران مسلح افراد نے تقریباً 80 اونٹ لوٹ لیے۔

    تائیوان کی وزارت دفاع کے ریسرچ ڈویلپمنٹ یونٹ کے نائب سربراہ ہوٹل میں مردہ پائے…

  • سوڈان :چاڈ کی سرحد پر مسلح گروپوں کا حملہ،18 افراد ہلاک 15 زخمی

    سوڈان :چاڈ کی سرحد پر مسلح گروپوں کا حملہ،18 افراد ہلاک 15 زخمی

    چاڈ: سوڈان کے شہر الجنینا کے شمال میں مسلح گروپوں کے حملوں میں 18 خانہ بدوش مارے گئے جبکہ 15 زخمی ہو گئے-

    باغی ٹی وی :خبررساں ادارے العربیہ کی رپورٹ کے مطابق چاڈ کی سرحد سے ملیشیاؤں نے ایل جینینا کے شمال میں واقع بیر سلیبہ کے علاقے میں 18 چرواہوں اور خانہ بدوشوں کو ہلاک اور 15 کو زخمی کر دیا جبکہ اس دوران مسلح افراد نے تقریباً 80 اونٹ لوٹ لیے۔

    سوڈان کی خودمختار کونسل کے نائب محمد حمدان دقلو نے ہلاک شدگان کی آخری رسومات میں شرکت کی اس موقع پر کہا کہ ہم نے اپنی سرحدوں پر چاڈ کے حملوں کی وجہ سے سوڈانی سلامتی اور دفاعی کونسل کے ہنگامی اجلاس کی درخواست کی تھی سوڈان، چاڈ کے ساتھ اپنی سرحدوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے سخت فیصلے کرے گا۔

    رپورٹ کے مطابق یہ سانحہ اس وقت ہوا جب خود مختاری کونسل کے نائب صدر محمد حمدان دقلو نے جمعرات کو چاڈ کے صدر محمد دیبی این جمینا کے ساتھ بات چیت کی وہ ایک اعلیٰ سطحی فوجی وفد کے ہمراہ مغربی دارفور سے آئے تھے۔

    تاہم بعد ازاں ایک پریس بیان میں کہا کہ دیبی کے ساتھ ہونے والی بات چیت میں سکیورٹی امور، سرحدی مسائل، اقتصادی تعاون اور چاڈ کے بندرگاہ سے فائدہ اٹھانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    روسی ہائپر سونک ماہرغداری کے شبہ میں گرفتار

  • سوڈان میں فوجی حکومت کے خلاف ایک بار پھر مظاہرے،ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے

    سوڈان میں فوجی حکومت کے خلاف ایک بار پھر مظاہرے،ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے

    سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں ہزاروں مظاہرین نے فوجی حکومت کے خاتمے کے لیے ایک مرتبہ پھر ریلی نکالی ہے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق مظاہرین نے فوجی حکمران جنرل عبدالفتاح البرہان کے خلاف نعرے بازی کی جنھوں نے گذشتہ سال سویلین قیادت کی حامل حکومت کے خلاف فوجی بغاوت کی قیادت کی تھی اور اقتدار پرقبضہ کر لیا تھا انھوں نے قبائل کے درمیان جھڑپوں کے خاتمے کا بھی مطالبہ کیا ہےجن میں 100 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

    برطانیہ میں غیرملکی کمپنیوں کو حقیقی مالکان کی شناخت کروانا ضروری قرار

    مظاہرین نے فوجی حکمرانوں سے اپنی بیرکوں میں واپس جانے کا مطالبہ کیا اور وہ یہ نعرے بازی کررہے تھے کہ حقِ حکمرانی عوام کا ہونا چاہیے۔

    جمہوریت کے حامی طبی عملہ کے مطابق مظاہرین کے خلاف مہلک کریک ڈاؤن کے باوجودگذشتہ ایک سال سے ہفتہ وار مظاہرے کیے جارہے ہیں اور ان میں 116 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

    گذشتہ سال کی فوجی بغاوت کے بعد سے سوڈان بڑھتے ہوئے معاشی بحران اورامن وامان کی ابترصورت حال سے دوچار ہے جس کی وجہ سے اس کے دور دراز علاقوں میں نسلی جھڑپوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے-

    سعودی عرب :منی لانڈرنگ میں ملوث تین غیرملکیوں کو سزا

    سوڈان کی جنوبی ریاست بلیو نیل میں زمینی تنازع پر قبائلی جھڑپیں شروع ہو گئی تھیں۔ ان کے نتیجے میں کم سے کم 105افراد ہلاک اور 291 زخمی ہو گئے تھے۔اب مظاہرین ان مقتولین کا انصاف دلانے قبائل میں تشدد ختم کرانے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

    مظاہرین کا کہنا ہے کہ فوجی کونسل نے قبائلی تشدد سے ’’آنکھیں بند کرلی ہیں‘‘کیونکہ یہ مسائل اسے اقتدار میں رہنے کی اجازت دیتے ہیں۔

    امریکی ریاست کینٹکی میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی

  • سوڈان میں فوجی بغاوت کے خلاف احتجاجی مظاہرے، مزید 8 افراد ہلاک

    سوڈان میں فوجی بغاوت کے خلاف احتجاجی مظاہرے، مزید 8 افراد ہلاک

    سوڈان میں فوجی بغاوت کے خلاف احتجاجی مظاہروں کے دوران کم از کم آٹھ افراد ہلاک ہو گئے۔

    سوڈان کے دارالحکومت میں ہزاروں مظاہرین ملک کے حکمراں فوجی جرنیلوں کے خلاف مسلسل مظاہرے کرتے ہوئے سڑکوں پر لوٹ آئے ہیں جبکہ آٹھ مظاہرین مارے گئے مظاہرین فوجی بغاوت کے خلاف ہونے والے مظاہروں میں شریک تھے۔ جمہوریت نواز تنظیم نے فوجی بغاوت کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہروں کی کال دی تھی۔

    80 سال قبل جنگِ عظیم دوم میں تباہ ہونے والا بمبار طیارہ بحیرہ روم میں دریافت

    الجزیرہ کے مطابق آج ہفتے کے روز خرطوم مظاہرین الجودہ اسپتال کے سامنے جمع ہوئے، جہاں درجنوں زخمیوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔ مظاہرین اب 24 گھنٹے سے زائد عرصے سے دھرنا دے رہے ہیں،مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ فوج پر اپنا غصہ نکالتے رہیں گے اور یہ مطالبہ کرتے رہیں گے کہ وہ اقتدار سویلین حکومت کے حوالے کر دیں۔

    ریاستہائے متحدہ اور بین الاقوامی برادری کے دیگر افراد نے اس مشرقی افریقی ملک میں تشدد کی مذمت کی، جو 25 اکتوبر کو ہونے والی بغاوت کے بعد سے تقریباً ہفتہ وار مظاہروں سے لرز اٹھا ہے۔

    سوڈانی فوجی حکام نے احتجاجی مظاہروں کو ایک مہلک کریک ڈاؤن سے پورا کیا ہے، جس میں اب تک 18 بچوں سمیت 113 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

    سوڈان کی ڈاکٹروں کی کمیٹی، ایک طبی گروپ جو مظاہروں سے ہونے والی ہلاکتوں پر نظر رکھتا ہے، نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے جمعرات کو ریلیوں کے دوران خرطوم میں یا اس کے قریب نو افراد کو گولی مار کر ہلاک اور 500 کو زخمی کیا۔

    روس یوکرین تنازعہ،یورپ میں سنگین بحران کا خدشہ

    جبکہ ایک دن پہلے ہلاک ہونے والوں میں سے کچھ کے لیے پیش آیا، جب کہ دوسرے ملک کے دارالحکومت کی مساجد میں صبح کی نماز کے بعد جمع ہوئےمظاہرے بڑے پیمانے پر انٹرنیٹ کی رکاوٹوں کے ساتھ موافق تھے۔ انٹرنیٹ مانیٹروں اور کارکنوں نے کہا ہے کہ حکومت نے اجتماعات کو روکنے اور ان دنوں خبروں کے پھیلاؤ کو سست کرنے کے لیے مواصلات کو بند کر دیا ہے جب بڑے پیمانے پر احتجاجی ٹرن آؤٹ متوقع ہے۔

    سوڈان کے سرکردہ جمہوریت نواز گروپوں – آزادی اور تبدیلی کے اعلان کے لیے فورسز اور مزاحمتی کمیٹیوں نے بغاوت کے خلاف ملک گیر مظاہروں کی کال دی تھی 2019 میں طویل عرصے سے حکمران عمر البشیر کی برطرفی کے بعد اس قبضے نے ملک کی جمہوریت کی طرف قلیل مدتی منتقلی کو برقرار رکھا۔

    ایک ہفتہ قبل جرائم کی پیش گوئی کرنیوالے مصنوعی ذہانت کے الگورتھم کا کامیاب تجربہ

    سوڈان کے ڈاکٹروں کی کمیٹی کے مطابق خرطوم کے جڑواں شہر اُومدرمان میں پولیس نے مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کی۔ جس کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک ہوئےایک اور واقعے میں خرطوم میں دریائے نیل کے کنارے ایک شخص اور ایک بچہ گولی لگنے سے ہلاک ہو گئے۔

    احتجاج روکنے کے لیے پولیس نے دارالحکومت میں پُل بند کر دیے اور ہزاروں مظاہرین پر آنسو گیس پھینکی۔ سوڈان کے سب سے بڑے جمہوریت نواز گروپ نے ملک گیر ریلیوں کی کال دے رکھی ہے۔

    یاد رہے کہ سوڈان میں گزشتہ برس اکتوبر میں فوج نے بغاوت کرتے ہوئے سویلین حکومت کا خاتمہ کر دیا تھا۔

    دنیا ہنگامہ خیزی اور تبدیلی کے نئے دور میں داخل ہو رہی ہے: چین

  • ایتھوپین فوج کا سوڈان کی سرحد پر حملہ، 21 سوڈانی فوجی ہلاک

    ایتھوپین فوج کا سوڈان کی سرحد پر حملہ، 21 سوڈانی فوجی ہلاک

    ایتھوپین فوج کا سوڈان پر حملہ، 21 سوڈانی فوجی ہلاک ہو گئے-

    باغی ٹی وی : سوڈانی فوج نے انکشاف کیا ہے کہ اس نے مشرقی سرحدوں پر ایتھوپیا کی افواج اور امہرا ملیشیا کی طرف سے کل ہفتے کو کیا گیا حملہ پسپا کر دیا ” العربیہ” کے مطابق ایک سینیر عسکری ذرائع نے مقامی "سوڈان ٹریبیون” ویب سائٹ کو بتایا کہ سوڈانی فوج نے برکات نورین کے مشرق میں 17 کلومیٹر میں ملاکاوا کی بستی میں سوڈانی سرزمین پر ایتھوپیا کی افواج اور امہرا ملیشیا کی دراندازی کا جواب دیا اس کارروائی میں 21 سوڈانی فوجی مارے گئے۔

    سابق وزیراعظم کو قتل کرنے کی سازش کی جا رہی، اہم رہنما کے انکشاف کے بعد تہلکہ مچ گیا

    سینیر عسکری ذرائع نے بتایا کہ بھاری ہتھیاروں سےہونے والی جھڑپیں دوپہر تک جاری رہیں ایتھوپیا کی نئی دراندازی کا مقصد امہرا کے بڑے کسانوں کی مدد کرنا ہے جو سوڈانی کے اندر لگ بھگ 10 ہزار ایکڑ زمین کی کٹائی پر کا کام کر رہے ہیں، اور دوسرا ٹیگرائے لبریشن فرنٹ ایتھوپیا کےخلاف بحر دار کے علاقے میں پیش قدمی کے لیے راستہ ہموار کرنا ہے۔

    "برطانیہ سمیت کسی کو کوئی حق نہیں پہنچتا کہ وہ فلسطینیوں کودہشت گرد…

    خیال ر ہے کہ سوڈانی فوج نے نومبر 2020 میں فشقہ کبریٰ اور فشقہ صغریٰ کی بیشتر اراضی کی آزادی کے بعد سے وقتاً فوقتاً ایتھوپیا کی افواج اور ان کی حمایت کرنے والی ملیشیاؤں کے حملوں کو پسپا کیا ہے۔

    امریکی بمبار طیاروں کی روسی سرحد کے قریب ایٹمی حملوں کی مشقیں