Baaghi TV

Tag: سوک

  • ہونڈا سوک کے نئے ماڈلز کی تعارفی قیمتوں کا اعلان ہو گیا

    ہونڈا سوک کے نئے ماڈلز کی تعارفی قیمتوں کا اعلان ہو گیا

    جاپانی کار ساز کمپنی ہونڈا نے پاکستان میں اپنی مقبول سیڈان سِوک کی اپڈیٹڈ رینج کے لیے محدود مدت کی تعارفی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔

    پاک ویلز کے مطابق کمپنی کی جانب سے یہ اعلان نئی بکنگز کھولنے کے چند ہی دن بعد سامنے آیا ہے، جس میں صارفین کے لیے مختلف ویریئنٹس کی نئی قیمتیں مقرر کی گئی ہیں۔

    ہونڈا کے مطابق سِوک کی ابتدائی تعارفی قیمت 84 لاکھ 99 ہزار روپے رکھی گئی ہے، جبکہ سِوک اورئیل کی قیمت 88 لاکھ 34 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے اسی طرح ٹاپ آف دی لائن ویریئنٹ سِوک آر ایس کی قیمت 1 کروڑ 1 لاکھ روپے رکھی گئی ہےیہ قیمتیں صرف تعار فی نوعیت کی ہیں اور محدود وقت کے لیے دستیاب ہوں گی، جن کا اطلاق معیاری شرائط و ضوابط کے تحت ہوگا۔

    صوبے میں قیام امن کو اولین ترجیح رکھیں،وزیراعلیٰ سندھ کی آئی جی کو ہدایت

    ہونڈا نے اس سے قبل اپڈیٹڈ سِوک رینج کی بکنگز کا آغاز کیا تھا، جس کے ساتھ بکنگ اماؤنٹس میں بھی نظرثانی کی گئی کمپنی کے اعلان کے مطابق سِوک کے لیے بکنگ رقم 13 لاکھ روپے، سِوک اورئیل کے لیے 14 لاکھ روپے جبکہ سِوک آر ایس کے لیے 16 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔

    ہونڈا نے حال ہی میں اس بات کی تصدیق بھی کی ہے کہ نئی سِوک لائن اپ میں معمولی فیس لفٹ کے ساتھ ساتھ تمام ویریئنٹس میں نئے اور جدید فیچرز شامل کیے گئے ہیں، جن کا مقصد صارفین کو بہتر ڈرائیونگ تجربہ فراہم کرنا ہے تاہم کمپنی نے فیچرز کی مکمل تفصیل فی الحال ظاہر نہیں کی۔

    وزیراعلیٰ مریم نواز کا 2026 کونوجوانوں کاسال قرار دینے کا اعلان

    کمپنی کی جانب سے تعارفی قیمتوں کی مدت کے بارے میں حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا، اس لیے دلچسپی رکھنے والے صارفین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ جلد از جلد بکنگ کروا کر اس آفر سے فائدہ اٹھائیں، آٹو انڈسٹری کے ماہرین کے مطابق محدود مدت کی یہ قیمتیں خریداروں کی توجہ حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔