قومی کرکٹ اسکواڈ کے کھلاڑی اسپورٹ اسٹاف کے ہمراہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی سے ایئرپورٹ کے لیے روانہ ہونے کی تیاریاں مکمل ہو گئی، قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی دوپہر 12 بجے سری لنکں ایئرلائن سے سری لنکا کے لیے روانہ ہوں گے پاکستان سےسری لنکا جانے والے کھلاڑیوں میں سلمان علی آغا ، عبداللہ شفیق ، فہیم اشرف، سعود شکیل شامل ہے،اسکے علاوہ محمد رضوان ، طیب طاہر ، شاہین آفریدی ، حارث روف اور وسیم جونئیر سری لنکا روانہ ہو گئے. اسامہ میر اور شاداب خان انگلینڈ سے سری لنکا پہنچیں گے لنکا پریمئیر لیگ کھیلنے والے کپتان بابر اعظم ، نسیم شاہ ، محمد نواز، افتخار احمد ، محمد حارث ، فخر زمان اور امام الحق سری لنکا میں ٹیم جوائن کریں گے، پاکستان اسکواڈ 18 اگست کو ہمبنٹو ٹا میں اکٹھا ہو گا،جہاں پاکستان اور افغانستان کی ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ میچز کی سیریز کھیلی جائے گیسیریز کا پہلا ون ڈے میچ 22 اگست کو کھیلا جائے گا
Tag: سٹاف

ہسپتال سٹاف غریبوں کے لئے عذاب،کاروائی کا مطالبہ
قصور
ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کی گائنی وارڈ کا سٹاف غرباء کے لئے پریشانی کا باعث،انتہائی نازیبا رویہ،لوگوں کو دھمکیاں لگانا معمول،لوگوں کی وزیراعلی پنجاب سے فوری کاروائی کا مطالبہتفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال قصور کی گائنی وارڈ کا فی میل عملہ غرباء کے لئے پریشانی کا باعث بن چکا ہے جائز کام بھی بغیر شفارش کے کروانا نامکن ہو گیا ہے غریب عورتیں ان کے سامنے بولنے سے بھی ڈرتی ہیں اور تو اور بدتمیز سٹاف مردوں سے بات کرتے وقت اپنی نسوانیت بھی بھول گیا
پرسوں ایک دیہاتی کی بیوی کو چیک نا کرنے پر چیک کرنے کیلئے کہا گیا تو سٹاف نے انتہائی گھٹیا رویہ اختیار کیا اور دھمکیاں لگائیں
واضع رہے کہ ہسپتال سٹاف کے رویہ بارے لوگ ہزاروں بار شکایات کر چکے ہیں مگر اس کے باوجود کوئی تبدیلی نہیں آئی
شہریوں نے وزیراعلی پنجاب سے فوری نوٹس لے کر سٹاف کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ فرعون صفت سٹاف کے سامنے غریب پریشان حال عورتیں اپنی پریشانی بیان کرکے علاج کروا سکیں

