Baaghi TV

Tag: سٹاک ایکسچینج

  • اسٹاک مارکیٹ میں  شدید مندی،کاروبار وقت سے قبل ہی بند

    اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی،کاروبار وقت سے قبل ہی بند

    کراچی: اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران ہنڈرڈ 3790 پوائنٹس کی شدید مندی دیکھنے میں آئی جس کے باعث کاروبار کو وقت سے قبل ہی بند کر دیا گیا ۔

    باغی ٹی وی: کاروباری ہفتے کے تیسرے روز مثبت آغاز ہوا اور 100 انڈیکس میں ایک لاکھ 16 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی،دوران کاروبار بینچ مارک 100 انڈیکس میں 1300 سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ایک لاکھ 16 ہزار 165 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کرنے لگا۔

    لیکن کچھ دیر بعد منفی رجحان زور پکڑ گیا اور انڈیکس میں 2400 کی کمی ریکارڈ کی گئی کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 3790 پوائنٹس کمی کے ساتھ ایک لاکھ 11 ہزار 70 پر بند ہوا، جس کے بعد مارکیٹ کو وقت سے قبل ہی بند کر دیا گیا ، علاوہ ازیں اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کی جانب سے پرافٹ ٹیکنگ کے باعث 100 انڈیکس میں 3 ہزار 790 پوائنٹس کمی ہوگئی،اسٹاک مارکیٹ میں آج 472 کمپنیز کے 60 ارب 24 کروڑ روپے مالیت کے ایک ارب 11 کروڑ شیئرز کے سودے کئے گئے۔

    واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100انڈیکس 1308 پوائنٹس کی کمی کیساتھ 1 لاکھ 14 ہزار 860 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

  • اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی،انڈیکس 1 لاکھ 4 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرگیا

    اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی،انڈیکس 1 لاکھ 4 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرگیا

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہزار سے زائد پوائنٹس کی تیزی کے باعث 100 انڈیکس ایک لاکھ 4ہزار 316 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

    باغی ٹی وی : منگل کو مارکیٹ میں 603پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ کاروبار کا آغاز ہوا جس سے 100 انڈیکس 103878 پوائنٹس کی نئی بلند سطح پر پہنچ گیا،مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار رہنے سے انڈیکس میں 759 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی جس کے بعد انڈیکس نے 1لاکھ 4ہزار پوائنٹس کا ایک اور سنگ میل بھی عبور کرلیا، اس کے بعد 100 انڈیکس میں 851 پوائنٹس اور پھر 1086پوائنٹس کی تیزی دیکھنے میں آئی جس سے 100 انڈیکس بڑھ کر 104361 پوائنٹس کی نئی بلند سطح پر پہنچ گیا۔

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی عمارت میں آگ پر قابو پا لیا گیا

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی عمارت میں آگ پر قابو پا لیا گیا

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی عمارت میں آگ لگ گئی تھی جس پر قابو پا لیا گیا ہے

    کراچی میں واقع پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی عمارت میں آگ لگ گئی تھی، فائر بریگیڈ حکام کے مطابق کراچی کی مصروف شاہراہ آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع اسٹاک ایکسچینج کی چوتھی منزل پر آگ لگی ہے۔فائر بریگیڈ حکام نے بتایا ہے کہ 4 فائر ٹینڈر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی چوتھی منزل پر لگی آگ بجھانے میں مصروف تھے۔ایدھی اور دیگر رضا کار اداروں کی جانب سے بھی امدادی سرگرمیاں جاری رکھی گئیں، آگ کو بجھا لیا گیا ہے جس کے بعد ٹریڈنگ بحال ہو گئی ہے.

    فائر بریگیڈ حکام کے مطابق تقریباً ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد عمارت میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا اور کولنگ کا عمل جاری ہے، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم معمولی مالی نقصان ہوا ہے .

  • ملک میں سونا اور ڈالر مہنگا، اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی دن

    ملک میں سونا اور ڈالر مہنگا، اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی دن

    کراچی: انٹربینک میں ڈالر مہنگا ہوگیا ،جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں کمی دیکھی گئی۔

    باغی ٹی وی : اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 11 پیسے مہنگا ہو کر 278 روپے 62 پیسے کا ہے،انٹربینک کے گزشتہ کاروباری دن میں ڈالر 278 روپے 51 پیسے پر بند ہوا تھا۔

    دوسری جانب اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 578 پوائنٹس کم ہوکر 78 ہزار 232 پر بند ہوا اور آج کاروباری دن کے دوران 100 انڈیکس 1220 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا کاروباری روز کے دوران 100 انڈیکس کی آج کم ترین سطح 78 ہزار 167 جبکہ بلند ترین سطح 79 ہزار 388 رہی۔

    جنوبی کوریا میں بیٹری پلانٹ میں آتشزدگی،22 افراد جان بحق

    بازار میں آج 38.5 کروڑ شیئرز کے سودے 15.45 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 88 ارب روپے کم ہوکر 10 ہزار 321 ارب روپے ہے،دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں کے ایم آئی 30 انڈیکس 540 پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ 26 ہزار 237 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    علاوہ ازیں ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر 500 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہےآل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ42 ہزار کا ہوگیا ہے،اسی طرح 10 گرام سونا 429روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ7 ہزار 476 روپے میں فروخت ہورہا ہے، دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 8 ڈالر اضافے کے بعد 2328 ڈالر فی اونس ہے۔

    ’پائریٹس آف دی کیریبین‘ کے اداکار شارک حملے میں جاں بحق

    واضح رہے کہ دو روز قبل ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1400 روپے کی کمی دیکھنے میں آئی تھی جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 41 ہزار500 روپے کا ہوگیا تھا۔

  • پاکستان سے تعلقات کو آگے بڑھانا ہماری ترجیح ہے،امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم

    پاکستان سے تعلقات کو آگے بڑھانا ہماری ترجیح ہے،امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم

    پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا کہنا ہے کہ پاکستان سے تعلقات کو آگے بڑھانا ہماری ترجیح ہے۔

    باغی ٹی وی : پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے وفد کے ہمراہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا دورہ کیاامریکی سفیر نے روایتی گھنٹہ بجا کر کاروبار کا آغاز کیا۔

    لیگی عطا تارڑ نے پنجاب اسمبلی اجلاس میں غیر اخلاقی رویے پر معافی مانگ لی

    امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج پہنچنے پر پی ایس ایکس کی چیئرمین ڈاکٹر شمشاد اختر اور کاروباری برادری نے استقبال کیا، اس موقع پر امریکی وفد کی جانب سے امریکا اور پاکستان کی اقتصادی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیاگیا-

    ڈونلڈ بلوم نےاسٹاک مارکیٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خوشی ہے کہ آج اسٹاک مارکیٹ میں آیا ہوں، اس سال امریکا اور پاکستان کے 75 سالہ تعلقات کا دور مکمل ہو رہا ہے، ہماری اولین ترجیح تعلقات کو آگے بڑھانا ہے۔

    ڈونلڈ بلوم نے پاکستان کی کیپٹل مارکیٹ کی ترقی میں پی ایس ایکس کے کردار کی تعریف کی اور اعتماد کا اظہارکہا کہ اسٹاک مارکیٹ میں امریکی سرمایہ کاری کو سراہتے ہیں، چاہتے ہیں زیادہ سے زیادہ امریکی کمپنیاں پاکستان آئیں۔

    حیدر آباد میں ٹرانسفارمر پھٹنے کا معاملہ،حیسکو پر 1 کروڑ روپے جرمانہ عائد

    امریکی سفیر کا مزید کہنا تھا کہ امریکی کمپنیاں بہترین پراڈکٹ تیار کر رہی ہیں، پاکستان سے تجارتی تعلقات بہتر کرنے کے اقدامات کرنے
    ہیں۔ اسٹاک مارکیٹ آنے پر خوشی ہے، میں کراچی پہلی بار آیا یوں، بہت اچھا احساس ہے-

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ مئی میں پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ذمہ داریاں سنبھالی تھیں پاکستان میں قائم امریکی سفارتخانے کا کہنا تھا کہ امریکی سفیرپاکستان اور امریکاکی عوام کے درمیان تعلقات بڑھانے کیلئےکام کریں گے امریکی سفیرپاکستان کےمستحکم، محفوظ اور خوشحال مستقبل کیلئے حکومت پاکستان کے ساتھ مل کرکام کریں گے ڈونلڈبلوم پاکستان میں اپنے ساتھ بیش بہا تجربہ اورمہارت لے کر آئے ہیں۔

    امریکی سفیر کا بیان میں کہنا تھاکہ پاکستان پہنچ کرخوشی محسوس کررہاہوں، اس خوبصورت ملک کو جاننے اور یہاں کے لوگوں اور ثقافت سے واقفیت حاصل کرنے کا منتظر ہوں امریکا اور پاکستان کے درمیان تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر دونوں مُلکوں کے درمیان تعلقات کومزید مضبوط کرنے پر کام جاری رکھوں گا۔

    بلاول کی نااہلی کے لئے دائر درخواست پر الیکشن کمیشن کو 30روز میں فیصلے کا حکم