Baaghi TV

Tag: سٹٰیج آرٹسٹ

  • طارق ٹیڈی انتقال کر گئے

    طارق ٹیڈی انتقال کر گئے

    سٹیج کے معروف اداکار طارق ٹیڈی جنہوں نے سٹیج پر نئے تجربات کئے . وہ پاکستان کے واحد وہ سٹیج اداکار ہیں جنہوں پنجاب بھر کے تھیٹرز میں کام کیا . طارق ٹیڈی جگر کے عارضے میں مبتلا تھے ، ایک روز ڈرامہ کرتے ہوئے ان کی طبیعت اچانک خراب ہوئی تو ان کو ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا اور وہاں ان کی طبیعت مزید بگڑی تو انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا. طارق ٹیڈی کی طبعیت سنبھلنے کی بجائے دن بہ دن بگڑتی جا رہی تھی ان کے ساتھی ان کی صحیتابی کی دعائیں کرنے کےلئے مداحوں سے اپیل کررہے تھے. طارق ٹیڈی خود کہتے رہے ہیں کہ مجھے کام کا جنون ہے اور میں نے زندگی کے کئی سال دن رات کام کیا وہ آج اپنے مداحوں کو سوگوار چھوڑ گئے ہیں. طارق ٹیڈی 12 اگست 1976کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے تھے اور انہوں نے سوگواران میں

    بیٹا جنید اور دو بیٹیاں چھوڑی ہیں، طارق ٹیڈی کی نماز جنازہ آج لاہور میں ادا کی جائے گی۔طارق ٹیڈی کے علاج کا بیڑا پنجاب حکومت نے وزیر اعلی پرویز الہی کے حکم پر اٹھایا تھا . ان کو ہر طرح کی ٹریٹمنٹ دی جا رہی تھی اور خرچ پنجاب حکومت برداشت کررہی تھی لیکن طارق ٹیڈی کی زندگی نے ان کے ساتھ وفا نہ کی. طارق نے سٹیج ڈراموں کے ساتھ ساتھ فلموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے.

  • طارق ٹیڈی کی طبعیت بگڑ گئی

    طارق ٹیڈی کی طبعیت بگڑ گئی

    سٹیج کے معروف اداکار طارق ٹیڈی جو کہ جگر کے عارضے میں مبتلا ہیں ان کی حالت مزید بگڑ گئی ہے ، ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ طارق ٹیڈی کا جگر ستر فیصد کام نہیں‌کر رہا . طارق ٹیٍڈی کی طبیعت کی خرابی کی خبر چند روز قبل سامنے آئی جس کے بعد وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی نے طارق ٹیڈی کے مفت علاج کا اعلان کیا . طارق ٹیڈی کی حالت اس قدر بگڑ چکی ہے کہ انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا ہے. طارق ٹیڈی کی طبیعت اس وقت خراب ہوئی جب وہ گزشتہ دنوں الفلاح تھیٹر میں پرفارم کررہے تھے کام کے دوران جب ان کی حالت زیادہ خراب ہوئی تو انہیں ہسپتال لیجایا گیا وہاں انہیں ہسپتال میں داخل کر لیا گیا. ابھی تک کی اطلاعات یہی ہیں‌کہ طارق ٹیڈی کی حالت دن بہ دن بگڑتی جا رہی ہے اور

    انکی تشویشناک صورتحال پر ان کے فیملی والے دوست احباب سب پریشان ہیں. طارق ٹیڈی سٹیج کا ایک بہت بڑا نام ہیں انہوں نے سال ہا سال سٹیج پر کام کرکے فن کی خدمت کی ہے. طارق ٹیڈی کے مداح اپنے پسندیدہ فنکار کی تشویشناک حالت دیکھ کر کافی پریشان اور اداس ہیں. دوسری طرف وزیراعلی پنجاب کی جانب سے طارق ٹیڈی کے مفت علاج کے اعلان کو بہت زیادہ سراہا جا رہا ہے.

  • لوگ ایک چہرے پر کیسے اتنے نقاب اوڑھ لیتے ہیں مدیحہ شاہ کا سوال

    لوگ ایک چہرے پر کیسے اتنے نقاب اوڑھ لیتے ہیں مدیحہ شاہ کا سوال

    فلم اور سٹیج کی اداکارہ مدیحہ شاہ نے حالیہ انٹرویو میں ایک سوال اٹھایا ہے انہوں نے پوچھا ہے کہ لوگ ایک چہرے پر کیسے اتنے نقاب اوڑھ لیتے ہیں ؟ انہوں نے کہا کہ کیسا ضمیر رکھتے ہیں لوگ کہ ان کا اصل چہرہ سامنے آنے پر بھی ان کو کوئی شرمندگی نہیں ہوتی. مدیحہ شاہ نے کہا کہ انسان اپنے کردار اپنے مزاج اور رویے کی وجہ سے پہچانا جاتا ہے اگر اسکا کردار اچھا ہے مزاج اچھا ہے تو اسکی یقینا شہرت بھی اچھی ہی ہو گی لیکن اگر ایسا نہیں ہے تو یقینا اس کی شہرت بھی اچھی نہیں ہو گی. مدیحہ شاہ نے تشویش کا اظہا رکرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں سچے اور کھرے لوگوں کی کمی ہوتی جا رہی ہے. ایک سوال کے جواب میں مدیحہ شاہ نے کہا کہ کسی کا اعتماد نہیں توڑنا چاہیے جو کسی کا

    اعتماد توڑتے ہیں ان کو کیسے نیند آجاتی ہے وہ کیسے دوسروں کا سامنا کرلیتے ہیں؟‌مدیحہ شاہ نے کہا کہ نام انہی کے زندہ رہتے ہیں جو دنیا میں اچھے کام کرتے ہیں اور اصولوں کے مطابق زندگی گزارتے ہیں . مدیحہ شاہ نے کہا کہ ہمیشہ کوشش کرنی چاہیے کہ آپ کی وجہ سے کسی نہ دل دکھے، اور کسی کا دل دکھا کر اسکی بدعا نہ لیں ڈریں اس چیز سے. مدیحہ شاہ نے آج کل جو فلمیں بن رہی ہیں اس پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اچھی کوشش ہے جاری رہنی چاہیے.

  • سٹیج پر نئے موضوعات کے ڈراموں کی ضرورت ہے نسیم وکی

    سٹیج پر نئے موضوعات کے ڈراموں کی ضرورت ہے نسیم وکی

    سٹیج کے معرف اداکار نسیم وکی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ سٹیج پر نئے موضوعات لائے جانے کی ضرورت ہے ایسی کہانیاں اور موضوعات لائے جانے چاہیں جن کو دیکھنے کےلئے فیملیاں‌آسکیں. مجھے فخر ہے کہ میں نے وہ سٹیج کیا جس کو فیملیاں دیکھنے کےلئے آتی تھیں، میں کسی ایسے سٹیج ڈرامے کا حصہ نہیں‌بنا جو فحش یا ولگر تھا. سٹیج پر کچھ عرصہ سے جو رجحانات چل رہے ہیں یقینا اسے فیملیاں خفا ہیں ان کو منا کر سٹیج تک لانے کی اشد ضرورت ہے.نسیم وکی نے کہا کہ طنز و مزاح ، کامیڈی اور میوزک کا کمبینیشن ایک اچھی تفریح ہے ہمیں اس پر سوچنا چاہیے. اس وقت ہر کوئی پریشان ہے ماحول ایسا ہے کہ کہیں‌ سے اچھی خبر سنائی نہیں دیتی.ایسے میں سٹیج ایک بہترین تفریح بن سکتی ہے.

    یاد رہے کہ نسیم وکی کا شمار ان کامیڈینز میں‌ہوتا ہے جنہوں نے پاکستان کا نام روشن کیا. نسیم وکی کو ہمسایہ ملک بھارت میں‌بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے انہوں نے انڈیا کے معروف کامیڈی شو کپل شرما شو میں بھی کام کیا وہاں ان کے کام کو بہت سراہا گیا. کپل شرما ہوں یا نوجوت سنگھ سدھو ہر کوئی نسیم وکی کا دیوانہ ہے.نسیم وکی کی اگلے ماہ فلم شاٹ کٹ بھی ریلیز ہورہی ہے شاٹ کٹ پنجابی فلم ہےجس میں ثناء فخر ، جگن کاظم اور گوہر رشید نے بھی کام کیا ہے.