Baaghi TV

Tag: سپارکو

  • پاکستان کی پہلی جیو اے آئی کلائمیٹ آبزرویٹری قائم

    پاکستان کی پہلی جیو اے آئی کلائمیٹ آبزرویٹری قائم

    نےموسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے اسپیس فار کلائمیٹ انیشیٹو کا آغاز کر دیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق سپارکو نے پاکستان کی پہلی جیواے آئی کلائمیٹ آبزرویٹری قائم کر دی ،فضائی آلودگی، گرین ہاؤس گیسز، جنگلات اور گلیشیئرز کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے گی،یہ اقدام ایک جدید جیو اے آئی سے چلنے والی کلائمٹ آبزرویٹری پر مبنی ہے، جو ایک مربوط ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے،‘اس پلیٹ فارم میں سیٹلائٹ ڈیٹا، جغرافیائی تجزیات اور ماڈلنگ کو یکجا کر کے پالیسی سازوں، محققین اور عوام کے لیے قابلِ عمل معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ نظام ایروسولز، سلفر آکسائیڈز، نائٹروجن آکسائیڈز سمیت فضائی آلودگی، گرین ہاؤس گیسز، جنگلات، گلیشیئرز، ساحلی تبدیلیوں، دریائی نظام اور زمین کے استعمال کی نگرانی کرتا ہےسیلاب، خشک سالی، ہیٹ ویوز اور سمندری سطح میں اضافے جیسے خطرات پر بھی نظر رکھی جائے گی،خلائی اور زمینی ڈیٹا کے امتزاج سے پالیسی سازوں کو مؤثر اور بروقت معلومات فراہم ہوں گی اقدام موسمیاتی اہداف کو عالمی کوششوں کے مطابق آگے بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگا، یہ اہم اقدام پاکستان کے لیے اس لیے بھی ضروری ہے کیونکہ ملک موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے 10 ممالک میں شامل ہے۔

  • سپارکو کی رمضان المبارک کے چاند سے متعلق پیشگوئی جاری

    سپارکو کی رمضان المبارک کے چاند سے متعلق پیشگوئی جاری

    پاکستان کے قومی خلائی ادارے اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے رمضان المبارک کے چاند سے متعلق پیش گوئی جاری کر دی۔

    سپارکو کے ترجمان کے مطابق رمضان المبارک کا چاند 18 فروری کی شام انسانی آنکھ سے دیکھے جانے کا امکان ہے جس کے بعد پاکستان میں پہلا روزہ 19 فروری کو ہونے کی توقع ہےرمضان المبارک کا نیا چاند 17 فروری کو شام 5 بج کر ایک منٹ پر پیدا ہوگا جبکہ 18 فروری کو غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 25 گھنٹے اور 48 منٹ ہوگی جسے انسانی آنکھ سے دیکھا جا سکتاہے۔

    سپارکو نے واضح کیا ہے کہ چاند نظر آنے اور رمضان المبارک کے آغاز کا حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی پاکستان کی جانب سے کیا جائے گا جس کا فیصلہ ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کی روشنی میں ہوگا۔

    کراچی: جماعت اسلامی کا کل شہر میں 10 مقامات پر دھرنوں کا اعلان

    دوسری جانب سعودی عرب میں رمضان المبارک 1447 ہجری کے مقدس مہینے کے استقبال کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

    سعودی میڈیا کے مطابق حکومتی سطح پر استقبال رمضان کی تیاریاں عروج پر ہیں جب کہ اللہ کے مہمانوں کو خوش آمدید اور شاندار میزبانی کی تیاری بھی مکمل کرلی گئی گزشتہ برسوں کی طرح اس سال بھی رمضان کے شایان شان استقبال کے لیے اھلاً و سہلاً یا رمضان المبارک کے بینرز جگہ جگہ آویزاں کردیئے گئے۔

    سعودی عرب کی شاہراؤں اور گلی محلوں کو بھی برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے قرآن پاک کی مقدس آیتوں اور احادیث مبارکہ سے سجے بل بورڈز بھی لگائے گئے ہیں رمضان کے مقدس ساعتوں سے لمحہ لمحی نیکی بٹورنے کے سنہری مواقعوں سے مستفید ہونے کے لیے متعدد اصلاحی اور تبلیغی پروگرام بھی ترتیب دیئے گئے ہیں۔

    بنگلہ دیش انتخابات،نئے سیاسی دور کا آغاز،تحریر:کامران اشرف

    ماہ مقدس میں افطار کروانا بھی بڑی نیکی ہے جس کے لیے بڑے بڑے افطار اجتماعات میں منعقد کیے جائیں گے سب سے زیاد رونقین مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں دیکھنے میں آرہی ہیں جہاں شاہراہیں، گلیاں اور اہم مقامات کو رنگ برنگے قمقموں اور فانوس سے سجایا گیا ہے دنیا بھر سے مسلمان عمرہ ادائیگی اور عبادات کے لیے مکہ مکرمہ اور مدینی منور کا رخ کریں گے۔ اللہ کے مہمانوں کے لیے خصوصی انتظامات کیے جارہے ہیں۔

    واضح رہے کہ سعودی عرب سمیت متعدد اسلامی ممالک میں رمضان کا آغاز 19 فروری سے ہونے کا قومی امکان ہے تاہم حتمی اعلان چاند نظر آنے کے بعد ہی کیا جائے گا۔

    چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا سری لنکا میں پرتپاک استقبال

  • سپارکو نے خلائی سفر سے متعلق ایک اور اہم سنگ میل عبور کرلیا

    سپارکو نے خلائی سفر سے متعلق ایک اور اہم سنگ میل عبور کرلیا

    سپارکو نے خلائی مشن کیلئے امیدواروں کے انتخاب کا مرحلہ کامیابی سے مکمل کر لیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ابتدائی اسکریننگ کے بعد دو امیدواروں کو شارٹ لسٹ کیا گیا، دونوں امیدواروں نے چین کے آسٹروناٹس سینٹر (ACC) میں بین الاقوامی انسانی خلائی پرواز کے معیارات کے مطابق جامع طبی، نفسیاتی اور صلاحیتی جائزے مکمل کیے۔

    دونوں امیدوار 2ماہ کے لیے چینی آسٹروناٹس سینٹر میں خلائی مسافر کی تربیت حاصل کریں گے، تربیت کی تکمیل کے بعد، اکتوبر، نومبر میں خلائی مشن کے لئے ایک امیدوار کا انتخاب کیا جائے گا، خلائی مشن پاکستانی خلاباز کو لیکر چینی خلائی اسٹیشن سےروانہ ہوگا دو طرفہ "خلائی تعاون کےمعاہدے” پر فروری 2025 میں دستخط ہوئے تھےوزیر اعظم پاکستان کی قیادت میں سپیس وژن کے تحت اقدا ما ت کئے گئے ہیں، اس تاریخی اقدام کے مطابق چین کی حکو مت نے اپنے خلاباز پروگرام میں پاکستان کو پہلے غیر ملکی شراکت دار کے طور پر منتخب کیا۔

  • یکم رجب المرجب 22 دسمبر کو ہونے کا امکان ہے،سپارکو

    یکم رجب المرجب 22 دسمبر کو ہونے کا امکان ہے،سپارکو

    سپارکو نے رجب المرجب کا پہلا دن 22 دسمبر 2025 کو ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

    سپارکو کا کہنا ہے کہ رجب المرجب 1447 ہجری کا نیا چاند 20 دسمبر 2025 کو صبح 06:43 بجے پیدا ہونے کا امکان ہے ،فلکیاتی حساب کے مطابق 21 دسمبر کو غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر 35 گھنٹے 26 منٹ ہوگی،ملک کے ساحلی علاقوں میں غروبِ آفتاب اور غروبِ ماہتاب کے درمیان وقفہ تقریباً 63 منٹ متوقع ہے،ماہرین کے مطابق 21 دسمبر کی شام چاند کے ننگی آنکھ سے نظر آنے کے امکانات واضح ہیں۔

    فلکیاتی امکانات کی بنیاد پر رجب المرجب کا پہلا دن 22 دسمبر 2025 کو ہونے کا امکان ہے،رجب المرجب کے آغاز کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی ملک بھر سے موصول شہادتوں کی بنیاد پر کرے گی۔

  • اسپارکو نے ربیع الاول کے چاند کی متوقع رویت کے بارے میں پیشگوئی کر دی

    اسپارکو نے ربیع الاول کے چاند کی متوقع رویت کے بارے میں پیشگوئی کر دی

    اسپارکو نے ربیع الاول 1447 ہجری کے چاند کی متوقع رویت کے بارے میں پیشگوئی کر دی،جسکےمطابق24 اگست کی شام چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں-

    ترجمان اسپارکو نے کہاہے کہ ربیع الاول 1447 ہجری کا چاند 23 اگست 2025 کو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق صبح 11:06 بجے پیدا ہونے کی توقع ہے24 اگست 2025 کو غروبِ آفتاب کے وقت نئے چاند کی عمر تقریباً 32 گھنٹے اور 13 منٹ ہوگی، ملک کے ساحلی علاقوں میں غروبِ آفتاب اور غروبِ قمر کے درمیان وقت کا دورانیہ تقریباً 45 منٹ ہوگا۔

    اسٹاک مارکیٹ میں تیزی برقرار، انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

    ترجمان نے کہا کہ فلکیاتی اعداد و شمار کے مطابق 24 اگست 2025 کی شام کو چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں، یکم ربیع الاول 25 اگست 2025 کو ہونے کا امکان ہےماہ ربیع الاول کا آغاز اگر 25 اگست سے ہوتا ہے تو 12 ربیع الاول 5 ستمبر بروز جمعہ کو ہو گی، ترجمان نے کہا کہ چاند کی رویت سے متعلق حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

    گھوٹکی کا نوجوان فوجی اہلکار ڈیوٹی کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے شہید

  • پاکستان کا نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ 31 جولائی کو خلا میں روانہ کیا جائے گا

    پاکستان کا نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ 31 جولائی کو خلا میں روانہ کیا جائے گا

    پاکستان کا نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ 31 جولائی کو چین کے ژیچانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے خلا میں روانہ کیا جائے گا۔

    سپارکو کے مطابق یہ سیٹلائٹ قدرتی آفات جیسے سیلاب، زلزلے اور لینڈ سلائیڈنگ کی بروقت وارننگ دینے کے لیے تیار کیا گیا ہے، جبکہ یہ زرعی پیداوار کے جائزے اور شہری منصوبہ بندی میں بھی مدد فراہم کرے گا،یہ پاکستان کے خلائی اور سائنسی ترقی کے سفر میں ایک اہم سنگ میل ہے، یہ سیٹلائٹ ہماری آفات سے نمٹنے، غذائی تحفظ اور ماحولیاتی نگرانی کی صلاحیت کو بہتر بنائے گا‘۔

    رواں سال مئی میں پاکستان، چین کے خلائی اسٹیشن ٹریننگ پروگرام میں شامل ہونے والا پہلا غیر ملکی ملک بنا تھا، اس معاہدے کے تحت دو پاکستانی خلانوردوں نے چین کے انسان بردار خلائی پروگرام کے لیے تربیت حاصل کی،ان میں سے ایک خلانورد کو مستقبل میں چین کے تیانگونگ اسپیس اسٹیشن پر سائنسی پے لوڈ اسپیشلسٹ کے طور پر مشن کا حصہ بنائے جانے کی توقع ہے۔

    علیزے شاہ کا جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنےکادعویٰ

    جنوری میں پاکستان نے اپنا پہلا مقامی طور پر تیار کردہ مشاہداتی سیٹلائٹ چین کے شمالی شہر جیوکوان سے خلا میں روانہ کیا تھا، اس سیٹلائٹ کا مقصد قدرتی وسائل کی نگرانی، آفات سے نمٹنے، شہری ترقی اور زرعی بہتری کو فروغ دینا تھا۔

    گزشتہ سال نومبر میں سپارکو نے اعلان کیا تھا کہ اس کا تیار کردہ روور 2028 میں چین کے چانگ ای-8 مشن کے ساتھ چاند کے جنوبی قطب پر بھیجا جائے گا، اس اقدام کو پاکستان کی خلائی تاریخ میں ایک ’اہم پیشرفت‘ قرار دیا گیا تھایہ تمام اقدامات ظاہر کرتے ہیں کہ پاکستان کس طرح خلائی ٹیکنالوجی کو قومی ترقی اور آفات سے نمٹنے کے لیے بروئے کار لا رہا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب ملک کو موسمیاتی تبدیلیوں اور قدرتی آفات کے بڑھتے ہوئے خطرات کا سامنا ہے۔

    ملک میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی، الرٹ جاری

  • ملک میں عیدالاضحٰی  کب ہو  گی؟ سپارکو کی پیشگوئی

    ملک میں عیدالاضحٰی کب ہو گی؟ سپارکو کی پیشگوئی

    اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے ذو الحج کے چاند کی رویت اور عید الاضحیٰ کی متوقع تاریخ کے حوالے سے پیش گوئی کی ہے۔

    سپارکو نے کہا ہے کہ فلکیاتی ماڈلز کے مطابق، ذوالحجہ کے نئےچاند کی پیدائش 27 مئی 2025 کو پاکستان معیاری وقت کے مطابق 08:02 بجے ہوگی27 مئی 2025 (29 ذیقعد) کے لیے پاکستان کے حوالے سے سائنسی تجزیہ کے مطابق غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 11 گھنٹے 34 منٹ ہوگی،سائنسی لحاظ سے بہترین موسمی حالات میں بھی ملک بھر میں چاند کےنظر آنے کے امکانات تقریباً نہ ہونے کے برابر ہیں، اس تناظر میں یکم ذوالحجہ 29 مئی 2025 کو متوقع ہے جس کے حساب سے ملک بھر میں عیدالاضحٰی 07 جون 2025 کو منائی جائے گی،تاہم مرکزی رویت ہلال کمیٹی چشم دید گواہیوں اور موسمی حالات کے مطابق چاند کی رویت کا حتمی فیصلہ کرنے کی مجاز ہے۔

  • یکم ذو القعدہ  کب ہو گی؟سپارکو نے پیشگوئی کر دی

    یکم ذو القعدہ کب ہو گی؟سپارکو نے پیشگوئی کر دی

    کراچی:پاکستان میں ذوالقعدہ کے چاند کی رویت کے لیے اسپیس اینڈ اپر ایٹماسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے پیش گوئی کر دی ہے۔

    سپارکو نے کہا ہے کہ ذوالقعدہ 1446 ہجری کے نئے چاند کی پیدائش 28 اپریل 2025 کی رات 12:31 پر متوقع ہے 28 اپریل کو غروب آفتاب کے وقت، نئے چاند کی عمر تقریباً 18 گھنٹے اور 51 منٹ ہوگی، ملک کے ساحلی علاقوں میں غروب آفتاب اور چاند غروب کے درمیان کا دورانیہ 53 منٹ ہونے کی توقع ہے، جو نئے چاند کی رویت کے لیے سازگار حالات فراہم کرے گی۔

    فلکیاتی پیرا میٹرز کی بنیاد پر، ذوالقعدہ کا نیا چاند 28 اپریل 2025 کی شام کو صاف موسمی حالات میں ممکن ہے نتیجتاً، یکم ذوالقعدہ 29 اپریل 2025 کو پڑنے کا امکان ہے

    :پنجاب: وی وی آئی پیز کیلئے 5 نئی جیمرز گاڑیاں خریدنے کی منظوری

    زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں اضافہ

    ایلون مسک کے روبوٹس کے متعلق نئے دعوے نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

  • عیدالفطر کب ہو گی؟سپارکو کا اعلامیہ جاری

    عیدالفطر کب ہو گی؟سپارکو کا اعلامیہ جاری

    اسلام آباد : پاکستان کے اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے بھی شوال 1446 ہجری کے چاند کی رویت سے متعلق پیش گوئی کردی۔

    باغی ٹی وی: سپارکو کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق رمضان کا مہینہ 29 دن کا ہونے کی توقع ہے جبکہ عید الفطر 31 مارچ کو ہوگی، شوال کا نیا چاند 29 مارچ کو دوپہر 3 بج کر 58 منٹ پر تشکیل پائے گا اور 30 مارچ کو غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 27 گھنٹے ہوگی۔

    اعلامیے کے مطابق 30 مارچ کو چاند اور سورج کا زاویائی فاصلہ تقریباً 16 ڈگری اور غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی بلندی تقریباً 14 ڈگری ہوگی لہٰذا 30 مارچ کو ہلال انسانی آنکھ سے آسانی سے نظر آئے گا تاہم عیدالفطر کی حتمی رویت کا فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کی ذمہ داری ہے۔

    اداکار دانش تیمور کا 4 شادیوں کے بارے بیان پر اداکارہ ثمن انصاری نے کیا کہا؟

    سپارکو کے اعلامیے کے اعلامیے کے مطابق سعودی عرب میں 29 مارچ کو چاند نظر آنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں، مکہ میں غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 5 گھنٹے ہوگی،سعودی عرب اور مشرقِ وسطیٰ میں ہلال 30 مارچ کو نظر آئے گا اسی طرح سعودی عرب میں بھی عید الفطر 31 مارچ 2025 کو منائی جائے گی۔

    سشانت سنگھ قتل کیس بند ہونے کے بعد ریا چکرورتی ایک اور قتل کیس میں پھنس گئیں

  • سپارکو کا روورچانگی-8 مشن کے ذریعے چاند کی سطح پر اترنے کے لیے تیار

    سپارکو کا روورچانگی-8 مشن کے ذریعے چاند کی سطح پر اترنے کے لیے تیار

    اسلام آباد:پاکستان کے خلائی ادارے اسپیس اینڈ اپر ایٹماسفیئر ریسرچ کمیشن (SUPARCO) نے خلائی تحقیق میں ایک اہم سنگِ میل عبور کر لیا۔

    باغی ٹی وی : پاکستان کے خلائی ادارے اسپیس اینڈ اپر ایٹماسفیئر ریسرچ کمیشن (SUPARCO) نے چائنا نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن (CNSA) کے ساتھ ایک تاریخی مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کئے ہیں ،یہ معاہدہ 5 فروری 2025 کو پاکستان کے صدر، جناب آصف علی زرداری، اور چین کے صدر، جناب شی جن پنگ، کی موجودگی میں طے پایا۔

    معاہدہ پاکستان کے پہلے مقامی طور پر تیار کردہ قمری روور کی چین کے چینگ ای-8 مشن میں شمولیت کی راہ ہموار کرتا ہے، جو 2028 میں خلاء میں روانہ ہوگا چینگ ای-8 مشن (جو CNSA کے ذریعے تیار اور نافذ کیا گیا ہے) کا مقصد خودکار سائنسی تحقیق، ٹیکنالوجی کی جانچ، چاند کی سطح کی نقشہ سازی اور وسائل کے استعمال کی تحقیق کرنا ہے۔

    پاکستان کی اس مشن میں شمولیت اس کے خلائی پروگرام میں ایک اہم سنگ میل ہے،ترجمان سپارکو کے مطابق یہ انٹرنیشنل قمری ریسرچ اسٹیشن (ILRS) کے منصوبے میں پاکستان کی شراکت کو بھی اجاگر کرتا ہے۔

    چانگی-8 مشن، جو CNSA کے ذریعے تیار اور نافذ کیا گیا ہے، کا مقصد خودکار سائنسی تحقیق، ٹیکنالوجی کی جانچ، چاند کی سطح کا نقشہ سازی، اور وسائل کے استعمال کی تحقیق کرنا ہے۔ پاکستان کی اس مشن میں شمولیت اس کے خلائی پروگرام میں ایک اہم سنگ میل ہے اور یہ انٹرنیشنل قمری ریسرچ اسٹیشن (ILRS) کے منصوبے میں پاکستان کی شراکت کو بھی اجاگر کرتا ہے۔

    پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ قمری روور

    سپارکو کا قمری روور چاند کے جنوبی قطب پر تعینات کیا جائے گا، جو اپنی منفرد خصوصیات اور مستقبل میں انسانی تحقیق کے امکانات کے باعث غیرمعمولی سائنسی اہمیت رکھتا ہے۔ یہ روور سپارکو کے جدید سائنسی payloads سے لیس ہوگا، جبکہ اس کے ساتھ ایک بین الاقوامی سائنسی payload بھی شامل کیا گیا ہے، جو چینی اور یورپی سائنسدانوں کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے۔ یہ تعاون مشن کی سائنسی صلاحیت کو مزید بہتر بنائے گا اور چاند کی سطح کے تفصیلی تجزیے میں مدد دے گا۔

    سپارکو کے سائنسدانوں اور انجینئرز نے اس روور کو مکمل طور پر خود تیار کیا ہے، جس میں اس کی ڈیزائننگ، مینوفیکچرنگ، اسمبلنگ، انٹیگریشن اور جانچ شامل ہیں یہ پاکستان کی بڑھتی ہوئی خلائی ٹیکنالوجی کی مہارت کا مظہر ہے ایک بار چاند پر پہنچنے کے بعد، پاکستانی سائنسدان زمین سے اس روور کو کنٹرول اور آپریٹ کریں گے، جو پاکستان کے خلائی تحقیق میں اہم کردار ادا کرے گا۔

    سائنسی اور تکنیکی اہداف
    پاکستان کا قمری روور درج ذیل اہم سائنسی اور تکنیکی مقاصد میں معاونت کرے گا:
    – چاند کی مٹی کی ترکیب کا مطالعہ اور وسائل کے ممکنہ استعمال کی تحقیق۔
    – چاند کی سطح کا نقشہ تیار کرنا تاکہ مستقبل کے مشنز میں مدد مل سکے۔
    – چاند پر طویل مدتی آپریشنز اور پائیدار انسانی موجودگی کے لیے نئی ٹیکنالوجیز کی جانچ۔
    – چاند کی سطح پر تابکاری کی سطح اور پلازما خصوصیات کا مطالعہ تاکہ مستقبل کے مشنز اور انسانی موجودگی پر ان کے ممکنہ اثرات کو سمجھا جا سکے۔

    یہ تعاون سپارکو اور CNSA کے درمیان مضبوط دوطرفہ تعلقات کو اجاگر کرتا ہے اور خلا کی گہرائیوں کی تحقیق کے لیے دونوں ممالک کے مشترکہ عزم کو ظاہر کرتا ہے اس کے ساتھ ساتھ، یہ پاکستان کے قومی خلائی پروگرام کو مزید آگے بڑھانے اور عالمی سائنسی تحقیق میں اس کی شراکت کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔