Baaghi TV

Tag: سپریم کورٹ بار

  • سپریم کورٹ بار کا بھارتی عملےکو  پاکستان سےنکالنےکا مطالبہ

    سپریم کورٹ بار کا بھارتی عملےکو پاکستان سےنکالنےکا مطالبہ

    سپریم کورٹ بار نے پہلگام واقعے پر حکومت پاکستان سے سخت مؤقف اپنانے اور بھارتی سفارتی عملے کو 48 گھنٹےمیں پاکستان سے نکالنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملکی وقار کی خاطر اس وقت بھارت کے خلاف سخت اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے، یہ بھی پلوامہ طرز کا ایک فالس فلیگ آپریشن ہے جس کا مقصد پاکستان کو دہشت گردی کی پناہ گاہ کے طور پر بدنام کرنا ہے۔کشمیر کے مظلوم عوام کی حمایت جاری رکھیں گے،بھارت عالمی توجہ اپنی ناکامیوں سے ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے ۔

    صدر سپریم کور ٹ بار کا کہنا تھا کہپاکستانی افواج علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں،بھارت کی انسانی حقوق کی پامالیاں عالمی برادری کے نوٹس میں لائی جائیں۔ پہلگام واقعہ بھارت کی ایک اور ناکام سازش ہے ،بھارت کی ریاستی دہشتگردی بے نقاب ہو چکی، کلبھوشن یادیو اسکا زندہ ثبوت ہے ،کسی بھی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
    بھارت کا غیر ذمہ دارانہ رویہ ،منہ توڑ جواب دیں گے، وزیر خارجہ

    دہشتگردی کا منصوبہ ، اردن نے الاخوان المسلمین پر پابندی لگا دی

    بھارت کا پاکستان پر الزام جھوٹا اور فریبی پراپیگنڈا ہے، فیصل واوڈا

    ٌکراچی،ٹینکر کی وین کو ٹکر ، شیر خوار بچہ جاں بحق، خواتین سمیت 7 زخمی

    پہلگام "ڈرامہ”،بھارتی بدمعاشی، سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا کھلم کھلا اعلان جنگ،سیف اللہ قصوری

  • سپریم کورٹ بار کے صدر  کی  وفد کے ہمراہ آئی ایم ایف حکام سے ملاقات

    سپریم کورٹ بار کے صدر کی وفد کے ہمراہ آئی ایم ایف حکام سے ملاقات

    اسلام آباد: سپریم کورٹ بار کے صدر میاں رؤف عطا نے وفد کے ہمراہ آئی ایم ایف حکام سے ملاقات کی-

    باغی ٹی وی: سپریم کورٹ بار کے اعلامیے کے مطابق وفد میں بلوچستان اور سندھ کی ہائی کورٹ بار کے صدور بھی موجود تھے ، آئی ایم ایف حکام کے ساتھ ملاقات ایک گھنٹے سے زائد جاری رہی، ملاقات میں عدالتی کارکردگی، معاہدوں کے نفاذ، املاک کے حقوق کے تحفظ پر بات چیت ہوئی مشن نے معاہدوں کے نفاذ اور جائیداد کے حقوق کے مسائل پر اپنے خدشات کا اظہارکیا، صدر سپریم کورٹ بار نے مشن کے سوالات کا تفصیلی اور حقائق پر مبنی جواب فراہم کیا۔

    اعلامیے کے مطابق آئی ایم ایف حکام کو عدالتی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے دو اہم کوششوں سے آگاہ کیا گیا اور بتایا گیا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کا مقصد عدالتی خود مختاری کو بہتر بنانا ہے، آئی ایم ایف حکام کو بتایا گیا ترمیم کے تحت ایک آئینی بنچ تشکیل دیا گیا ہے جو زیادہ پیچیدہ، اعلیٰ سطح کے سیاسی و آئینی مقدمات کو نمٹائےگا۔

    پی ایس ایل 10: اسلام آباد یونائیٹڈ کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    آر ایل این جی قیمت میں اضافہ ہو گیا

    گوجرخان میں ولیمہ میں مضر صحت کھانا کھانے سے 300 سینکڑوں افراد کی حالت غیر ہو گئی

  • میڈیا انڈر اٹیک:سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے مشاورتی اجلاس کی قرار داد منظور

    میڈیا انڈر اٹیک:سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے مشاورتی اجلاس کی قرار داد منظور

    اسلام آباد: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے پیکا ایکٹ واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔

    باغی ٹی وی : رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا میڈیا انڈر اٹیک کے عنوان سے مشاورتی اجلاس کی قرار داد منظور کرلی، جس میں کہا گیا کہ آزادی اظہار جمہوریت کی بنیاد ہے اور اسے کسی بھی قسم کی جبر و زبردستی سے محفوظ رکھا جانا چاہیے، پیکا ایکٹ 2025 کو ناقص قانون سازی قرار دیتے ہوئے مسترد کرتے ہیں اور اسکی مذمت کی جاتی ہے، پیکا ایکٹ آئین کے آرٹیکل 19 خلاف ورزی ہے پیکا ایکٹ 2025 میڈیا اہلکاروں کے ان حقوق کی خلاف ورزی ہے جو اقوام متحدہ کے تحت بین الاقوامی میثاق برائے شہری و سیاسی حقوق کے آرٹیکل 19 میں تسلیم کیے گئے ہیں-

    یہ اجلاس حکومت سے مطالبہ کرتا ہےکہ پیکا ایکٹ میں کی گئی ترامیم کو فوری طور پر منسوخ کیا جائے اور آزاد صحافت پر عائد تمام پابندیاں ختم کی جائیں، اجلاس میں اس بات پر تشویش کا اظہار کیا گیا کہ متعدد شقوں کی تعریف مبہم ہے اور انہیں واضح طور پر بیان نہیں کیا گیا “جھوٹا” اور “جعلی” جیسے الفاظ کی واضح تعریف موجود نہیں، جبکہ “کوئی بھی فرد” کا مفہوم وسیع ہے اور اسے صرف متاثرہ فرد یا فریق تک محدود ہونا چاہیئے-

    دبئی کی کرپٹو کمپنی ہیکرز کے نشانے پر، ڈیڑھ ارب ڈالر غائب

    اجلاس میں میڈیا کو ریاست کا چوتھا ستون تسلیم کرتے ہوئے آزاد صحافت اور صحافیوں کے تحفظ کے لیے مکمل حمایت کا اعلان کیا گیا کہا گیا کہ میڈیا کی آزادی پر کسی بھی قسم کی قدغن جمہوری اقدار اور شفافیت کے لیے خطرہ ہے، یہ اجلاس اس بات پر زور دیتا ہےکہ سائبر کرائم اور میڈیا سے متعلق قوانین کو آئینی تحفظات،جمہوری اصولوں اور بین الاقوامی معاہدوں سےہم آہنگ ہونا چاہیے-

    مغربی موسمی سسٹم ملک کے بیشتر علاقوں تک پھیلنےکا امکان

    اجلاس میں ڈیجیٹل اسپیس میں بڑھتی ہوئی سنسرشپ، سوشل میڈیا پر کریک ڈاؤن، اور اظہار رائے پر پابندی کے لیے مواد کی ریگولیشن پالیسیوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا، ہتک عزت کے قوانین اور شہری حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھی شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا۔

  • ہمیں وہ آزاد جج چاہییں جو عدلیہ کا تقدس برقرار رکھیں،جسٹس محسن اختر کیانی

    ہمیں وہ آزاد جج چاہییں جو عدلیہ کا تقدس برقرار رکھیں،جسٹس محسن اختر کیانی

    اسلام آباد: جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا ہے کہ مضبوط میڈیا چاہیے جو لوگوں کے سامنے ہر چیز سامنے رکھے ، مضبوط بار چاہیے جن میں سے ججز منتخب کیے جائیں، ہر بار کا حق ہے کہ اس کو جگہ ملے ،26ویں آئینی ترمیم کی بنیاد ایک خط ہے، جس نے پورے ملک کا نظام بدل کررکھ دیا ہے۔

    باغی ٹی وی ائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مضبوط میڈیا چاہیے جو لوگوں کے سامنے ہر چیز سامنے رکھے مضبوط بار چاہیے جن میں سے ججز منتخب کیے جائیں۔ ہر بار کا حق ہے کہ اس کو جگہ ملے ہم جلد اسلام آباد سے ڈیپوٹیشن پر آئے ججز کو واپس بھیجیں گے ہم اپنے اسلام آباد کے ہی ججز کو یہاں تعینات کریں گے۔

    جسٹس محسن کیانی نے کہا کہ جو فریش تعیناتیاں ہوئیں، وہ بھی اسلام آباد سے ہوں گی یہ امیج بنا ہوا ہے کہ باہر سے ججز یہاں تعینات ہو جاتے ہیں اور یہاں کے ججز کا حق ختم ہو جاتا ہے ہونا یہ چاہیے کہ جو جج تعینات ہو وہ اسلام آباد بار سے ہو مجھ سے متعلق جو تعریفی کلمات کہے گئے، میں خود کو اس کے قابل نہیں سمجھتا، میری والدہ نے کہا تھا کہ کوئی تمہیں چڑھائے تو مغرور نہ ہو جانا۔

    پی ٹی آئی نہ آئی،مذاکرات بارے سپیکر ایاز صادق نے اعلان کر دیا

    جسٹس محسن کیانی نے کہا کہ جو جدوجہد اسلام آباد ہائیکورٹ بار کونسل اور ایسوسی ایشن کر رہے ہیں وہ قابلِ تعریف ہےقانون کی درست تشریح سے ہی پاکستان کو ترقی کی منازل پر دیکھ سکتے ہیں، چاہے 26ویں آئینی ترمیم ہی ہو، آپ کو اپنے اداروں سے مایوس نہیں کر سکتے،اس طرح کے مراحل پاکستان کی تاریخ میں آتے رہے ہیں۔

    لاہور ہائیکورٹ،جیلوں میں ہلاک ہونے والے قیدیوں کی پوسٹمارٹم رپورٹس طلب

    انہوں نے کہا کہ ایک خط نے پورے ملک کے نظام کو تبدیل کر کے رکھ دیا ہے 26ویں آئینی ترمیم ایک خط کی بنیاد پر کی گئی ہے، میرا خیال ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کو بالآخر سپریم کورٹ کا فل کورٹ بینچ ہی سنے گا یہ ایشو پاکستان کے عوام اور نظام کی بقا کے لیے حل ہو گا، ہمیں وہ آزاد جج چاہییں جو عدلیہ کا تقدس برقرار رکھیں، لوگوں کی امید آج عدلیہ، پارلیمان اور میڈیا سے ہے۔

    رمضان شوگر ملز ریفرنس،مدعی کمرہ عدالت میں بیان سے منحرف

  • سپریم کورٹ بار کا فیض حمید کیخلاف کاروائی کا خیر مقدم

    سپریم کورٹ بار کا فیض حمید کیخلاف کاروائی کا خیر مقدم

    سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے کورٹ مارشل کا خیر مقدم کیا ہے

    سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے مواخذے کا خیرمقدم کرتی ہے،یہ ادارہ جاتی خود شناسی کی طرف ایک اہم قدم ہے، فیض حمید کا کورٹ مارشل ظاہر کرتا ہے کہ مقدس گائے کے تصور کو اب ختم کر دیا گیا ہے، اختیارات کا غلط استعمال کرنے والے تمام افراد کا احتساب کیا جائے،ان افراد نے اپنے اقدامات سے سرکاری خزانے پر بھی اضافی بوجھ ڈالا ہے، ایسے افراد نے اداروں کی ساکھ کو داغدار کیا، ادارے اور عوام کے درمیان دوری پیدا کی،ان افراد نے نہ صرف اپنے ادارے کے قوانین بلکہ اپنے آئینی مینڈیٹ سے بھی تجاوز کیا ہے، تمام اداروں کے کیلئے ضروری ہے کہ وہ آئینی حدود میں کام کریں، صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میاں رؤف عطا کا کہنا تھا کہ ان افراد کیخلاف کارروائی کا آغاز اداروں پر عوام کا اعتماد بحال کرنے کی جانب ایک مثبت قدم ہے، سپریم کورٹ بار جمہوری اقدار، آئین پرستی، سویلین اور ادارہ جاتی فریم ورک کی بالادستی کی حمایت جاری رکھے گی،

    فیض حمید کیخلاف ٹرائل سبوتاژ کرنے کیلیے سول نافرمانی کی کال دی گئی،طلال چودھری

    فیض حمید کے خلاف چارج شیٹ جاری ہونا اہم پیشرفت ہے۔مصطفیٰ کمال

    فیض حمید کیخلاف چارج شیٹ،عمران کا بچنا ممکن نہیں، فیصل واوڈا

    فیض حمیدکیخلاف چارج شیٹ،اصل مجرم عمران اور پی ٹی آئی قیادت

    فیض حمید کو چارج شیٹ کر دیا گیا 9 مئی کے الزامات بھی شامل

  • سپریم کورٹ بار کی سیاسی جماعت کیطرف سے دھرنے اور احتجاج کی شدید مذمت

    سپریم کورٹ بار کی سیاسی جماعت کیطرف سے دھرنے اور احتجاج کی شدید مذمت

    اسلام آباد: سپریم کورٹ بار کا کہنا ہے کہ سڑکوں راستوں کا بند کرنا مسئلہ کا حل نہیں-

    باغی ٹی وی: سپریم کورٹ بار نے راستوں کی بندش پر اہم اعلامیہ جاری کر دیا،جس میں کہا گیا کہ ہر شہری کو ملک میں آزادانہ نقل و حرکت کا حق حاصل ہے،وفاقی دارالحکومت، بڑی شاہراوں، موٹرویز کو بند کردیا گیا ہے،وفاقی دارالحکومت کنٹینرز کی دیواروں سے گھیر لیا گیا ہے-

    سپریم کورٹ بار نے اعلامیہ میں کہا کہ جمہوری معاشرے اس طرح نہیں چلتے،عوام کی سلامتی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے،سڑکوں راستوں کا بند کرنا مسئلہ کا حل نہیں،فوری طور پر تمام راستوں کو کھولا جائے ناکہ بندی ختم کی جائے ،سیاسی جماعت کیطرف سے دھرنا اور احتجاج کی شدید مذمت کرتے ہیں،نام نہاد سیاسی ایجنڈے کی تکمیل کیلئے وفاقی دارالحکومت پر قبضہ کوئی خدمت نہیں-

    اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ ریلیاں اور احتجاج شدید معاشی نقصان کا باعث بن رہیں ہیں،آرٹیکل 16 احتجاج کی اجازت دیتا ہے لیکن یہ سیاسی خواہش کیلئے استعمال نہیں ہو سکتا،خیبر پختونخواہ حکومت دھرنے ریلیوں کی حمایت کر رہی ہے،ایک روز قبل خیبر پختونخواہ کو دہشت گردوں نے نشانہ بنایا،سیاسی جماعت امن و عامہ مجموعی صورتحال تناظر میں احتجاج کی کال پر نظر ثانی کرے،تمام اسٹیک ہولڈرز بات چیت سے معاملہ کریں تاکہ قیمتی وقت و سائل سے بچا جا سکے،سپریم کورٹ بار قانون کی حکمرانی اور آئین کی بالادستی میں تعاون جاری رکھے گی-

  • سپریم کورٹ بار کے سالانہ انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری

    سپریم کورٹ بار کے سالانہ انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری

    لاہور : سپریم کورٹ بار کے سالانہ انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے-

    باغی ٹی وی :لاہور میں سپریم کورٹ بار کے سالانہ انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل 15 منٹ تاخیر سے صبح ساڑھے 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک جاری رہے گا،سپریم کورٹ بار کے انتخابات کے لیے 5 نشستوں پر 17 امیدوار مدمقابل ہیں، ان انتخابات کے لیے عاصمہ جہانگیر گروپ اور حامد خان گروپ میں مقابلہ ہے۔

    عاصمہ جہانگیر گروپ کی طرف سے صدر کی نشست پر میاں محمد رؤف عطا اور حامد خان گروپ سے منیر احمد خان کاکڑ کے درمیان مقابلہ ہو رہا ہے جبکہ سیکرٹری کی سیٹ پر حامد خان گروپ سے سلمان منصور اور عاصمہ جہانگیر گروپ کےملک زاہد اسلم کے درمیان مقابلہ ہے۔

    اسی طرح نائب صدر پنجاب کی سیٹ پر رانا بختیار اور رانا غلام سرور کے درمیان مقابلہ ہے جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری کی سیٹ پر محمد اورنگزیب اور راجہ زبیر حسین مقابلے میں ہیں، اسی طرح فنانس سیکرٹری کی سیٹ پر حامد خان گروپ سے اورنگزیب میر اور عاصمہ جہانگیر گروپ کے چوہدری تنویر مدمقابل ہیں۔

    سپریم کورٹ بار کے الیکشن میں 4 ہزار 21 وکلا اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، سب سے زیادہ ایک ہزار 414 ووٹرز کا تعلق لاہور سے ہے۔

  • وزیراعلیٰ سندھ سے  سپریم کورٹ  بار کے وفد کی ملاقات

    وزیراعلیٰ سندھ سے سپریم کورٹ بار کے وفد کی ملاقات

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفد کی سربراہی سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر شہزاد شوکت ، جنرل سیکریٹری سید علی عمران، ایگزیکٹیو ممبر مس سامعہ اور دیگر شریک ہوئے جبکہ وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ وزیر قانون ضیا ء الحسن لنجار ، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور سیکریٹری وزیراعلیٰ سندھ رحیم شیخ، صدر پیپلزلائرز فورم کےقاضی بشیر شریک تھے.ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق سپریم کورٹ کونسل کے وفد نے کراچی میں لائر ہوسٹل کے لیے زمین کی درخواست کی،
    وزیراعلیٰ سندھ نے لائر ہوسٹل کے لیے زمین کا بندوبست کرنے کی یقین دہانی کروائی .وزیراعلیٰ سندھ نے وزیر قانون ضیاء لنجار کو ہدایت دی کہ زمین کے حصول کے لیے نشاندہی کر کے رپورٹ پیش کریں ۔

    ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ چار ہفتوں میں دوبارہ لینے کا حکم

  • ایرانی حملہ،پاکستان کی قانونی برادری مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے،سپریم کورٹ بار

    ایرانی حملہ،پاکستان کی قانونی برادری مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے،سپریم کورٹ بار

    سپریم کورٹ بار نے ایران کی جانب سے پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی کی مذمت کی ہے

    سپریم کورٹ بار کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ بار نے مسلح افواج کے جوابی ردعمل کو سراہا، سپریم کورٹ بارپاکستان کی قانونی برادری مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے، سپریم کورٹ بار نے سپریم کورٹ کے ججز اور عدلیہ کیخلاف منفی مہم پر تشویش کا اظہارکیا اور کہا کہ آزادی اظہار ہر ایک کا حق ہے، لیکن اس کی حدود ہونی چاہئیں، آزادی اظہار رائے کی آڑ میں عدلیہ کیخلاف مہم چلانا ناقابل قبول ہے،عدالتی فیصلوں کے بارے میں کھلی بحث کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے،عدالتی فیصلوں پر تنقیدی خیالات کی اجازت ہے،عدالتی فیصلوں کے بعد ججز اور انکے اہلخانہ کو نشانہ بنانا ناقابل برداشت ہے،

    تیزاب گردی، مبشر لقمان پھٹ پڑے،کہاسرعام لٹکایا جائے

     سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی اپیل دائر کریں گے،

    صارفین کا کہنا ہے کہ "تنظیم سازی” کرنے والوں‌کو ٹکٹ سےمحروم کر دیا گیا

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    عام انتخابات، پاکستان میں موروثی سیاست کا خاتمہ نہ ہو سکا،

    مجھے نہیں معلوم بشریٰ بی بی کہاں ہیں، میرا بشریٰ بی بی سے کوئی رابطہ نہیں

     (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کا نشان بھی نہیں ہونا چاہیے ۔

    سریم کورٹ بار نے رائے کے ذمہ دارانہ اظہار کی ضرورت پر زوردیا، سپریم کورٹ بار نے منفی پراپیگنڈہ کرنے والوں کیخلاف کاروائی کا مطالبہ کیا،سپریم کورٹ بار نے اسلام آباد کی کچہری میں وکلا پر پولیس فائرنگ کے واقعے کی مذمت کی اور اعلیٰ پولیس حکام سے واقعہ کی انکوائری کا مطالبہ کیا.

    پاکستان کا جوابی وار، ایران میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا،

     پاکستانی خود مختاری کی خلاف ورزی تعلقات، اعتماد اور تجارتی روابط کو نقصان پہنچاتی ہے

    شہباز شریف نے ملکی فضائی حدود میں ایرانی دراندازی کی مذمت کی

    وجہ سمجھ نہیں آتی جو ایران کی طرف سے ہوا

     انڈین وزیر خارجہ کے دورہ ایران سے شکوک وشبہات میں اضافہ ہورہا ہے ۔

    پاکستان نے بدلہ لے لیا،بڑی کاروائی،میزائلوں کی بارش،دشمنوں پر کاری ضرب

  • عدالتیں احکامات منوا نہیں سکتیں تو گزارش ہے ان کو تالہ لگا دیں،صدر سپریم کورٹ بار

    عدالتیں احکامات منوا نہیں سکتیں تو گزارش ہے ان کو تالہ لگا دیں،صدر سپریم کورٹ بار

    آل پاکستان وکلاء نمائندہ کنونشن کا اسلام آباد وکلاء آڈیٹوریم میں سپریم کورٹ بار کی زیر صدارت کنونشن کا آغاز قومی ترانے سے ساتھ ہوگیا ہے

    وکلا کنونشن میں ملک بھر سے وکلا بڑی تعداد میں موجود ہیں،سٹیج پر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر عابد زبیری سمیت دیگر وکلاء راہنما موجود ہیں ،زندہ ہیں وکلا زندہ ہیں۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے منعقدہ وکلاء کنونشن کے آغاز پر وکلاء نے نعرے بازی کی ،

    سب سے پہلے آرٹیکل 6 چیف الیکشن کمشنر پر لگنا چاہیے،صدر سپریم کورٹ بار
    صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن عابد زبیری نے آل پاکستان وکلاء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر عدالتیں اپنے احکامات کو منوا نہیں سکتیں تو گزارش ہے کہ ان کو تالہ لگا دیں ،جو کچھ ہماری بچیوں، بیٹیوں کے ساتھ جو ظلم ہوا میں سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ میں ایک اسلامی ریاست میں رہ رہا ہوں،اس ظلم اور نا انصافی کے لئے آواز اٹھائیں یہ نہ ہو کہ کل آپ کے لئے بھی آواز اٹھانے والا کوئی نہ ہو.سب سے پہلے آرٹیکل 6 چیف الیکشن کمشنر پر لگنا چاہیئے کیونکہ اصل میں انہوں نے الیکشن نہیں ہونے دیا وہ ذمہ داری پوری نہیں کر سکے، صرف باقی 5 لوگوں پہ توہیں عدالت سے کچھ نہیں ہوگا،ملٹری کورٹس کے بارے میں کیس دائر کیا اس کی سماعت نہیں ہو رہی،ہم آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے متعلق بھی کیس دائر کرنے کا اعلان کرتے ہیں

    پاکستان میں آئین کی کوئی عملداری نہیں،لطیف کھوسہ
    ممتاز قانون دان لطیف کھوسہ نے وکلا کنونشن سے خطاب میں کہا کہ خان صاحب کو سونے نہیں دیتے، ساری رات پروانے اور دن میں مکھیاں ہوتی ہیں،3،3 دن جگایا جاتا ہے مگر پھر بھی شکایت نہیں کی،پاپولر لیڈر عوام کے دل کی دھڑکن ہوتا ہے کیوں مار دیا جاتا ہے، کیوں 77 سال یہ مذاق ہو رہا ملک کے ساتھ،پاکستان میں آئین کی کوئی عملداری نہیں،سپریم کورٹ کے فیصلے کی توہین کی جاتی ہے، میں چیف جسٹس سے کہتا ہوں اسوقت کے وزیراعظم، وزیر قانون، وزیر خزانہ سمیت پانچ لوگوں کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کریں، بیشک چند سیکنڈز کی سزا سنائیں،اسکے بعد کوئی عدالتی فیصلے کی توہین نہیں کریگا ،امریکہ کے تھرڈ کلاس بیوروکریٹ ڈونلڈ لو نے کہا کہ وزیراعظم کو چلتا کرو،وزیراعظم اور وزیر خارجہ کو اندر رکھا ہے، کون سا آفیشل سیکرٹ ایکٹ جسے صدر نے سائن ہی نہیں کیا؟

    چیف جسٹس صاحب! جاتے جاتے اہم فیصلے کر جائیں تاریخ آپکو یاد رکھے گی،اعتزاز احسن
    ممتازقانوندان اعتزاز احسن نے وکلاء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس صاحب آپ کے دن تھوڑے رہ گئے ہیں، آپ نے ابھی کئی فیصلے دینے ہیں ،خدارا انکو چھوڑنا نہیں ہے،چیف جسٹس صاحب فوجی عدالتوں کے کیس کا فیصلہ کریں،میں کہتا ہوں آپکا وہ فیصلہ روایت بنا دیگا،بے شک فیصلہ ہمارے خلاف کریں مگر کریں ضرور۔قوم کو پتا چلنا چاہیے کون محترم جج جسٹس اے آر کارنیلیس کی پیروی کر رہا ہے اور کون سا جج جسٹس منیر کی میراث لیکر چل رہا ہے۔آج پاکستان کے آئین پر حملے کیے جا رہے ہیں اور عدالتوں کو بے توقیر کیا جا رہا ہے۔فیصلہ دینے کے بعد چیف جسٹس صاحب آپ گھر چلے جائیں اور آرام کریں۔ اپ کو کوئی ہاتھ نہیں لگا سکے گا، چیف الیکشن کمشنر انتخابات نہ کرا کر سہولت کار بنا، وہ آئین شکن ہے،ان سہولت کاروں نے عدالتوں کو بے توقیر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، سپریم کورٹ کہتی ہے کہ 14 مئی کو الیکشن کروائیں یہ نہیں کرواتے،سپریم کورٹ کہتی ہے کہ 90 دن میں الیکشن کروائیں یہ کہتے ہیں کہ نہیں کروانے۔نازک وقت ہے، آئین پر حملے، عدالتیں بے توقیر ہو رہی ہیں، عدالتیں حکم دیتی ہیں گرفتار نہیں کرنا پھر بھی پکڑ لیا جاتا ہے، سپریم کورٹ کے فیصلوں پر یہ لوگ عمل نہیں ہونے دیتے

    میں واحد ایک شخص زندہ رہ گیا ہوں جس نے آئین پاکستان کو بنایا، احمد رضا قصوری
    سابق ممبر اسمبلی احمد رضا قصوری نے وکلاء کنونشن سے خطاب میں کہا کہ میں واحد ایک شخص زندہ رہ گیا ہوں جس نے آئین پاکستان کو بنایا ،آج تو ایک دن میں چار چار قانون بن جاتے ہیں لیکن آئین ایک ہی بار بنتا ہے ،میں دنیا کی سیاست میں واحد سیاست دان ہوں جس پر 18 حملے ہوئے ،اس وقت حالات بہت خراب ہیں، افراتفری کا عالم ہے جب اس طرح کے حالات ہوتے ہیں تو قومیں غلام بن جاتی ہیں، مجھے پوری امید ہے کہ ایسے حالات میں بھی کوئی لیڈر ابھرے گا،

    پروفیشنل گروپ کے سربراہ حامد خان نے وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ چھوٹی چھوٹی مجبوری چھوٹے چھوٹے مفادات کی خاطر خاموش ہے، بڑے دکھ کی بات ہے چادر چار دیواری کا تقدس پامال ہوا، بچیوں کو پانچ پانچ ماہ سے گرفتار کر کے رکھا ہوا ہے

    پاکستان وکلاء کنونشن سے سابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "آئین کی بحالی،قانون کی حکمرانی آور عدلیہ کی آزادی کیلئے یہاں اکٹھے ہوئے ہیں .اب اس قوم کی قسمت کے فیصلے بند کمروں میں نہیں ہوں گے.ہم سب نے ملکر پاکستان کے آئین کو بچانا ہے کیونکہ پاکستان کا قیام آئین کی بالادستی سے مشروط ہے۔ بدقسمتی سے پاکستان کو قانون کی حاکمیت سے ہٹا کر فسطائیت کے نظام کی طرف لے جایا جا رہا ہے”

    آل پاکستان وکلاء کنونشن سے سابق سیکرٹری سپریم کورٹ بار راجہ جاوید عباس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان کی سرزمین بے آئین ہو چکی ہے عدالتیں بے اختیار ہو چکی ہیں اور سول آرڈر ختم ہو چکا ہے ، اعلی عہدوں بیٹھے ہوئے لوگوں سے گزارش ہے کہ وہ عارضی منصب لیکر بیٹھے ہیں، منصب تو آنا جانا ہے ، اس پاکستان کے ساتھ آپ نے بہت کچھ کر لیا اب خدا کا خوف کریں ،

    وکلا رہنماؤں کا کہنا ہے کہ آئین کہتا ہے 90 دن میں الیکشن تو اُسکا مطلب 90 دن ہی ہے ایک دن بھی آگے گیا تو وکلاء دیوار بنیں گے

    آل پاکستان لائرز کنونشن سے نائب صدر لاہور ہائیکورٹ بار ربیعہ باجوہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئین روند دیا گیا ہے، سپریم کورٹ بار سے کہتی ہوں کہ باہر نکلنے کا لائحہ عمل دیں، اس نظام سے بغاوت کا اعلان کریں،

    چیف جسٹس پاکستان کو کہتا ہوں اس ملک کی بیٹیاں 5 مہینوں سے جیلوں میں قید ہیں نوٹس لیں، بابر اعوان
    وکلا کنونشن میں بابر اعوان نے سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا کہ سیاسی انتقام میں جیلوں میں بند خواتین کے حوالے سے ایکشن لیں،اس سے پہلے ملک کو اتنی بُری حالت میں میں نے کبھی نہیں دیکھا قوم کی بیٹیاں 5 مہینوں سے ضمانت کے لیے بیٹھی ہیں لیکن پتہ نہیں سپریم کورٹ کس چیز کا انتظار کر رہی ہے چیف جسٹس پاکستان کو کہتا ہوں اس ملک کی بیٹیاں 5 مہینوں سے جیلوں میں قید ہیں نوٹس لیں، ملک کو دلدل سے نکالنے کا واحد راستہ آئین کی پیروی میں ہے، آئین کہتا ہے 90 دن کے اندر انتخابات کرائے جائیں،

    وکلا تحریک کا آغاز پشاور سے ہوگا

    شیخ احسن الدین ایڈووکیٹ نے وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری معیشت کے علاوہ مقننہ میں مداخلت کی جا رہی ہے، سیاسی سسٹم پوری طرح متاثر ہو چکا ہے،ہمیں جو کام کرنا ہے اس میں ہمارا نمبر ون آئین کو ختم کرنے یا کوشش کرنیوالوں کے خلاف اقدام ہونا چاہئے،