Baaghi TV

Tag: سپورٹس

  • سپورٹس انڈوومنٹ فنڈ بڑھا کر 2 سے 4 ارب روپے کر دیا ہے،مریم نواز

    سپورٹس انڈوومنٹ فنڈ بڑھا کر 2 سے 4 ارب روپے کر دیا ہے،مریم نواز

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے باسکٹ بال کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کھیلوں کے فروغ کے لیے حکومتی عزم کا اظہار کیا-

    وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہاکہ 35ویں نیشنل گیمز میں 37 سال بعد پنجاب کی شاندار فتح پر 126 میڈل قابل تحسین ہیں ، پنجاب میں عالمی معیار کے سپورٹس کمپلیکس تعمیر کیے جارہے ہیں اور کھلاڑیوں کی انڈوومنٹ فنڈ کے ذریعے معاونت کی جائیگی نوجوانوں میں ٹیم ورک، مسابقت اور برداشت پیدا کرنے کے لئے کھیل اہم کردار ادا کرتے ہیں کھیل ہمیں نظم و ضبط بھی سکھاتے ہیں پنجاب میں کھیلوں کے فروغ کے لئے ’’کھیلتا پنجاب‘‘ پروگرام شروع کیا گیا-

    وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہاکہ پنجاب بھر میں گراؤنڈ اور جمنیزیم کی تعمیر وبحالی کیلئے شعبہ تعمیر وبحالی قائم کر رہے ہیں نوجوانوں کیلئے 300 گراؤنڈ اور سپورٹس کمپلیکس بنانے کیلئے پرعزم ہیں سپورٹس انڈوومنٹ فنڈ بڑھا کر 2 سے 4 ارب روپے کر دیا ہےسپورٹس فیسٹیول بحال اور ہریونین کونسل میں کھیلوں کے مقابلے اور پنجاب لیگ شروع کریں گے سپورٹس ایڈوائزری کونسل میں 10 یونیورسٹی کے طلباء بھی ممبر ہوں گے، کھلاڑیوں کی ٹریننگ کیلئے انٹرنیشنل کوچ بھی لائیں گے-

  • آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 3 وینیوز پر کرائے جانے کا امکان

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 3 وینیوز پر کرائے جانے کا امکان

    دبئی: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 3 وینیوز پر کرائے جانے کا امکان ہے۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق راولپنڈی کے میچز لاہور اور کراچی منتقل کیے جانے کا امکان ہے، راولپنڈی اسٹیڈیم میں سپائیڈر کیمرے نہ ہونے سے پروڈکشن کوالٹی متاثر ہوگی، ڈرون اور سپائیڈر کیمرے کے بغیر کوریج ورلڈ کپ یا چیمپئنز ٹرافی کے معیار پر پورا نہیں اترتی۔

    آئی سی سی اور دیگر اسٹیک ہولڈرز پروڈکشن کوالٹی میں کوئی سمجھوتہ نہیں چاہتے، بی سی سی آئی کے انکار کے بعد بھارت کے میچز دبئی میں شیڈول کئے جارہے ہیں، آئی سی سی کا موقف ہے کہ چار وینیوز پر بیک وقت انتظامات کرنے میں خرچا زیادہ آئے گا،کیمروں کی تنصیب، ہوٹلنگ، ٹریولنگ اور برینڈنگ کا بجٹ بھی بڑھ جائے گا، پاکستان کرکٹ بورڈ راولپنڈی سمیت لاہور اور کراچی میں میچز کرانے کا خواہش مند ہے۔

    ذرائع کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے 14 دسمبر کو شیڈول کا باقاعدہ اعلان کئے جانا تھا،آئی سی سی اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیکر حتمی وینیوز اور شیڈول کا اعلان کرے گی، پی سی بی اور بی سی سی آئی میں 2027 تک آئی سی سی ایونٹس کیلئے اتفاق رائے ہوچکا ہے، پی سی بی کی جانب سے اس معاملے پر واضح موقف ابھی تک سامنے نہیں آیا ہے

    ہائبرڈ ماڈل کے تحت ہونیوالی چیمپئنز ٹرافی میں اگر بھارتی ٹیم سیمی فائنل یا فائنل تک رسائی حاصل نہیں کرتی تو ایونٹ پورا پاکستان میں ہی کھیلا جائے بصورت دیگر ایک سیمی فائنل اور فائنل بھارتی ٹیم کے پہنچنے پر متحدہ عرب امارات میں منعقد ہوگا،ایونٹ میں پاک بھارت میچ بھی دبئی میں کھیلا جائے گا جبکہ بھارتی ٹیم اپنے تینوں گروپ میچز اسی مقام پر کھیلے گی، ہائبرڈ ماڈل ماننے کی صورت پر آئی سی سی نے پاکستان کو 2027 کے بعد ویمنز ٹورنامنٹ کی میزبانی بھی دے گا جبکہ 2026 کے ٹی20 ورلڈکپ کے ناک آؤٹ میچز کا معاملہ بعد طے ہوگا۔

  • خواتین اساتذہ کو ہراساں کرنیوالے پرنسپل کی معطلی ختم،نئی جگہ تعیناتی

    خواتین اساتذہ کو ہراساں کرنیوالے پرنسپل کی معطلی ختم،نئی جگہ تعیناتی

    اسلام آباد (محمداویس)خواتین اساتذہ کو ہراساں کرنے والے پرنسپل آفتاب طارق کو ایف ڈی ای میں ڈائریکٹر سپورٹس بنادیا گیا ۔ہراسانی ثابت ہونے پر گذشتہ ماہ آفتاب طارق کو معطل کیا گیا تھا ۔

    وفاقی وزارت تعلیم کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آفتاب طارق اسسٹنٹ پروفیسر اسلام آباد ماڈل کالج کو فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن اسلام آباد میں ڈائریکٹر سپورٹس تعینات کردیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ پرنسپل آفتاب طارق کو خواتین اساتذہ کو ہراساں کرنے پر معطل کردیا گیا تھا جبکہ سزا سے بچنے کے لیے آفتاب طارق نے قبل ازوقت ریٹائرمنٹ کی درخواست بھی دی تھی مگر آج وفاقی وزارت تعلیم نے ان کا ڈائریکٹر سپورٹس کا نوٹیفکیشن کرکے سب کو حیران و پریشان کردیا ۔

    19 مارچ کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سرکاری تعلیمی اداروں میں خواتین اساتذہ کو ہراساں کرنے کاےمعاملہ پر فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن نے پرنسپل سمیت 4 افسران کو معطل کردیاتھا معطل ہونے والوں میں پرنسپل آئی ایم سی بی ایف سیون تھری آفتاب طارق ہیڈمسٹریس آئی ایم سی بی ایف سیون تھری اُم رباب ،وائس پرنسپل آئی ایم سی بی ایف سیون تھری متین احمد اور سابق ڈی ڈی او خالدہ آصف کو معطل کرکے کام سے روک دیا گیاتھا متعلقہ افسران پر ڈیلی ویجز خواتین اساتذہ کو ہراساں کرنے کا الزام کے بعد کاروائی کی گئی تھی جس کے بعد 21مارچ کو ان چاروں افسران کا دوسرے تعلیمی اداروں میں تبادلہ کردیا گیا،انکوائری میں ہراسگی ثابت ہونے کے بعد مبینہ طور پر پرنسل محمد آفتاب طارق نے سزا سے بچنے کے لیے 25مارچ کو قبل ازوقت ریٹائرمنٹ کی درخواست دے دی تھی اور درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ان کو 25 مارچ سے ریٹائرڈ کیا جائے ۔خواتین اساتذہ نے ہراسگی ثابت ہونے کے باوجود چاروں افسران کو سزا دینے کے بجائے دوسرے تعلیمی اداروں میں تبادلے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعلٰی حکام سے چاروں افسران کے خلاف سخت انضباطی کاروائی کرنے کی درخواست کی ہے-

    سگریٹ جلانے کے لئے ماچس نہ دینے پر 21 سالہ نوجوان قتل

    ٹاٹا موٹرز کی کینٹین میں سموسوں سے کنڈوم،تمباکو،پتھرنکل آئے،مقدمہ درج

    شادی کی ضد مہنگی پڑ گئی،ملزم نے خاتون کو پارک میں زندہ جلا دیا

    خبردار، حق خطیب سے بڑا فنکار آ گیا، سائنس ہار گئی،ہاتھ سے موبائل کی بیٹری چارج

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    سوشل میڈیا پر دوستی،پھر عریاں تصاویر،پھر زیادتی،کم عمر لڑکیاں‌بنتی ہیں زیادہ شکار

    حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

    سوشل میڈیا پر رابطہ،دبئی ویزے کے چکر میں خاتون عزت لٹوا بیٹھی

    زبردستی دوستی کرنے والے ملزم کو خاتون نے شوہر کی مدد سے پکڑوا دیا

    دوران دوستی باہمی رضامندی سے جنسی عمل کو شادی کے بعد "زیادتی” قرار دے کر مقدمہ درج

    خاتون کو برہنہ کر کے تشدد ،بنائی گئی ویڈیو،آٹھ ملزمان گرفتار

  • نیشنل لیول پر ہاکی چیمپئن شپ کا آغاز کرنے جارہےہیں،رانا مشہود

    نیشنل لیول پر ہاکی چیمپئن شپ کا آغاز کرنے جارہےہیں،رانا مشہود

    اولمپین، معروف ہاکی کے کھلاڑی خواجہ جنید، اور چئیرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں کی ملاقات ہوئی ہے

    ملاقات میں ملک میں کھیلوں کو فروغ دینے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، رانا مشہود احمد خان کا کہنا تھا کہ ہاکی کی بحالی کی کوششیں شروع کر دی گئی ہیں۔پرائم منسٹرزیوتھ پروگرام کے تحت سلیکٹ ہونے والے نوجوانوں کو بہتر ین تر بیت فراہم کی جائے گی۔ وزیراعظم ٹیلنٹ ہنٹ کے سلیکیٹڈ نوجوان نیشنل گیمز کا حصہ بنیں گے۔ سیف گیمز کی میزبانی کے لئے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ نیشنل لیول پر ہاکی چیمپئن شپ کا آغاز کرنے جارہےہیں۔کھیلوں کے فروغ سے سے نوجوانوں کو مثبت سمت میں لے جایا جا سکتا ہے۔جلد پاکستان نیشنل گیمز کا آغاز بھی کیا جائےگا۔

    پی سی بی سے عالیہ رشید مستعفی ہو گئیں

    پی سی بی نے مینز کرکٹ ٹیم کے کوچز کی تلاش کے لیے اشتہار دے دیا

    انضمام الحق سے متعلق بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی کی رکن میڈیا ڈائریکٹرعالیہ رشید مستعفی

  • پاکستانی اسپیشل ایتھلیٹس کسی سے کم نہیں، جرمن قونصل جنرل

    پاکستانی اسپیشل ایتھلیٹس کسی سے کم نہیں، جرمن قونصل جنرل

    جرمن قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر لوٹز کا کہنا ہے کہ جرمنی میں ہونے والے اسپیشل اولمپکس و رلڈ گیمز میں پاکستانی کھلاڑیوں نے 80 سے زائڈ میڈلز جیت کر اس بات کا ثبوت ہے کہ محنت کے ساتھ جیت کاعزم ہو تو کوئی دشواری کامیابی کاراستہ نہیں روک سکتی۔اسپیشل اولمپک ورلڈ گیمز میں اعزازات جیتنے والے قومی کھلاڑیوں کے اعزاز میں کراچی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ جرمنی کی میزبانی میں پہلی بار ہونے والے اسپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز ہر لحاظ سے ایک شاندار اور یادگار انداز میں منعقد ہوئے۔

    انہوں نے بتایا کہ اسپیشل اولمپک ورلڈ گیمز میں 176 ممالک کے ساڑے 6 ہزار ایتھلیٹس نے حصہ لیا اور پاکستان کے اسپیشل ایتھلیٹس دنیا میں کسی سے کم نہیں۔ ڈاکٹر روڈیگر لوٹز نے کہا کہ پاکستانی ایتھلیٹس نے برلن ورلڈ گیمز میں میڈلز جیتنے کے ساتھ ساتھ اپنے ملک کے سفیر کی حیثیت سے عمدہ اخلاق اور رویے کی بدولت بھی سب کے دل جیتے جس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ اس موقع پر قونصل جنرل کی جانب سے کھلاڑیوں میں تحائف بھی تقسیم کیے گئے۔

  • سپورٹس کا مستقبل پچھلے 4 سال میں تباہ کیا گیا،شزہ فاطمہ خواجہ ،رانا مشہود

    سپورٹس کا مستقبل پچھلے 4 سال میں تباہ کیا گیا،شزہ فاطمہ خواجہ ،رانا مشہود

    وزیراعظم کی معاون خصوصی شزہ فاطمہ خواجہ نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بدقسمتی سے پچھلے سالوں میں پچھلی حکومت میں ڈیپارٹمنٹ سپورٹس بند کی گئیں  وزیراعظم شہباز شریف نے انہیں دوبارہ بحال کیا.وہ تمام سپورٹس مین سپورٹس وومین جن کو ایک لیٹر کے ذریعے بے روزگار کیا گیا امید کرتے ہیں انہیں دوبارہ سسٹم میں واپس لایا جائے گا.

    شزہ فاطمہ خواجہ کا کہنا تھا کہ ویسے تو پرائم منسٹر یوتھ پروگرام 2013 سے چل رہا ہے جب نوازشریف کی حکومت تھی تب یہ پروگرام شروع کیا گیا مریم نوازشریف اس کی پہلی چیئرپرسن تھیں.ہم مختلف پروگرام شروع کیے تھے جس میں سکالرز شپس تھیں لیپ ٹاپ تھے قرض حسنہ تھی.

    ن لیگی رہنما رانا مشہود احمد کا کہنا تھا کہ یہ جو آپ مختلف ٹرائلز دیکھ رہے ہیں انشاءاللہ اس میں سے پاکستان کا مستقبل نکل کر آئے گا جس طرح یوتھ فیسٹیول میں سے ہاکی کی وومین ٹیم نکلی کبڈی کی ٹیم نکلی اسی طرح شہبازشریفکی ہدایات اور شزہ فاطمہ کی سربرہی میں چیمپئن پاکستان کا جھنڈا بلند کرتے دکھائی دینگے سب سے بڑی بدقسمتی یہ ہے کہ جو بچے بچیاں پاکستان کا مستقبل تھے کسی نے چھابڑی لگائی کسی نے رکشہ چلایا.پاکستان کے سپورٹس کا مستقبل بھی پچھلے 4 سال میں تباہ کیا گیا

    ہارنا ہے تو وقار سے ہاریں، زرتاج گل نے کس کو دیا مشورہ؟

    مریم نواز میں یہ کام کرنے کی صلاحیت ہی نہیں، زرتاج گل کا چیلنج

    میرا بھائی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہید ہوا،یہ کس قربانی کی بات کرتے ہیں،زرتاج گل

    وزیراعظم کے خواتین کے ریپ بارے بیان پر زرتاج گل بھی بول پڑیں

    سینما کے مالک کا بیٹا اب وزیر اعظم پر تنقید کرتا ہے،زرتاج گل

  • ساتواں عبدالرزاق آرائیں رمضان المبارک نائٹ روک بال ٹورنامنٹ شروع

    ساتواں عبدالرزاق آرائیں رمضان المبارک نائٹ روک بال ٹورنامنٹ شروع

    ساتواں عبدالرزاق آرائیں رمضان المبارک نائٹ روک بال ٹورنامنٹ شروع ہو گیا

    ساتواں عبدالرزاق آرائیں رمضان المبارک نائٹ روک بال ٹورنامنٹ منی اسپورٹس کمپلیکس ناظم آباد کراچی میں شروع ہو گیا ہے۔ ٹورنامنٹ کا
    افتتاح سی ای او میڈی کیم ظفر باری اور پاکستان روک بال فیڈریشن کے چیئرمین سعید احمد آرائیں نے کیا۔ اس موقع پر
    ورلڈ تھرو بال فیڈریشن کے صدر مقبول آرائیں، پی ٹی ایف کی رکن نرمین ناز، کراچی اسٹوڈنٹس اولمپک کے صدر عظمت پاشا، پاکستان جمپ روپ اسکیپنگ فیڈریشن کے سیکرٹری شارق صدیقی، سندھ ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری اظہر صمدانی، نواب شاہ تھرو بال کے صدر شبیر چانڈیو، اختر سیکرٹری کے آر ایس اے، طفیل ڈی ایس پی بھی موجود تھے۔ ٹورنامنٹ میں 16 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

    متحدہ عرب امارات کا قومی دن مبارک ہو!!! — بلال شوکت آزاد

    متحدہ عرب امارات کے51 ویں قومی دن پر تصویری نمائش کا انعقاد

    وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سے متحدہ عرب امارات کے ہم منصب کی ٹیلی فونک بات چیت 

    ٹورنامنٹ کے افتتاحی روز کھیلے گئے میچز میں استور کلب بمقابلہ شیناکی کلب نے استور کلب کو 0-2 سے ہرا دیا۔ بھورا سمیشرز نے واریرز کلب کو 0-2 سے کامیابی حاصل کی۔ واریرز کلب نے پینتھر کلب سے 0-2 سے فتح حاصل کی۔گارڈن کلب نے استور کلب کو 0-2 سے شکست دے دی، بھورا سمیشرز نے پینتھر کلب کو 0-2 سے اور شیناکی کلب نے گارڈن کلب کو 0-2 سے ہرا دیا۔میچز میں آفیشلز کے فرائض محمد شعیب، احمد علی، محمد مدثر، احمد خان اور زین عابدین نے انجام دیئے۔

  • بلہے شاہ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا آغاز آج سے ہوا

    بلہے شاہ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا آغاز آج سے ہوا

    قصور
    بلہے شاہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ چیمپئن شپ آج سے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ قصور کے زیر سایہ سپورٹس کمپلیکس قصور میں شروع ہو گی،ضلع بھر سے 25 ٹیمیں حصہ لیں گیں

    تفصیلات کے مطابق قصور سپورٹ کمپلیکس قصور میں سپورٹس ڈیپارٹمنٹ قصور کے زیر اہتمام آج سے بلہے شاہ سپر لیگ ٹی ٹوئینٹی کرکٹ چیمپئن شپ شروع ہو رہی ہے جس میں ضلع بھر سے 25 ٹیمیں حصہ لیں رہی ہیں
    فائنل 12 فروری کو ہو گا اور جیتنے والی ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے
    ٹورنامنٹ کے لئے خصوصی کاوش
    عبدالقیوم تحصیل سپورٹس آفیسر ،لطیف انصاری صاحب سابق مینجر فیصل آباد ریجن ،حافظ ساجد اونر بلھے شاہ فارم سوسائٹی، صوفی حبیب علی خاں کپتان غوثیہ کرکٹ کلب ،مہر وقاص صدر کیسر گڑھ کرکٹ کلب ،حاجی ادریس صاحب صدر المدینہ کی کرکٹ کلب نے کی ہے

  • آل پاکستان انٹربورڈ گرلز والی بال چیمپیئن شپ میں ڈی آئی خان اور لاہور کی ٹیمیں فائنل میں پہنچ گئیں

    آل پاکستان انٹربورڈ گرلز والی بال چیمپیئن شپ میں ڈی آئی خان اور لاہور کی ٹیمیں فائنل میں پہنچ گئیں

    آل پاکستان انٹر بورڈ گرلز والی بال چیمپیئن شپ میں ڈی آئی خان اور لاہور کی ٹیموں نے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

    باغی ٹی وی : نشتر سپورٹس کمپلیکس لاہور میں جاری چیمپیئن شپ میں جمعہ کے روز لیگ میچز سمیت دونوں سیمی فائنلز کھیلے گئے۔ پہلے سیمی فائنل میں ڈی آئی خان نے پشاور بورڈ کو تین صفر سیٹ سے مات دی۔

    کراچی:ایچ پی ایل پی ایس ایل 8 کی ڈرافٹنگ جاری

    دوسرا سیمی فائنل لاہور اور بنوں کے درمیان کھیلا گیا جس میں لاہور نے بنوں کو چار ایک سیٹ سے شکست دیکر فائنل کے لیئے کوالیفائی کیا۔ اس سے قبل آخری چھ لیگ میچز کا انعقاد ہوا۔

    ایبٹ آباد ٹیم کو کھلاڑی مکمل نہ ہونے پر ایونٹ سے ڈس کوالیفائی کر دیا گیا، چیمپیئن شپ کا فائنل اور تیسری پوزیشن کا میچ ہفتہ کو کھیلے جائیں گے-

    پی ایس ایل8: پشاورمیں انٹرنیشنل کرکٹ کی میزبانی کے حوالے سے پی سی بی حکام کے فیصلے پر جاوید آفریدی…

  • قائداعظم ٹرافی میں شامل ٹیموں کے اسکواڈز اور شیڈول کا اعلان

    قائداعظم ٹرافی میں شامل ٹیموں کے اسکواڈز اور شیڈول کا اعلان

    قائداعظم ٹرافی میں شامل ٹیموں کے اسکواڈز اور شیڈول کا اعلان کردیا گیا

    نیشنل ٹی ٹونٹی اور کرکٹ ایسوسی ایشنز ٹی ٹونٹی کے کامیاب انعقادکے بعد پاکستان ڈومیسٹک کرکٹ سیزن اب دوسرے مرحلے میں داخل ہوچکا ہے، جہاں طویل طرز کی کرکٹ پر مشتمل قائداعظم ٹرافی اور کرکٹ ایسوی ایشنز چیمپئن شپ جیسے ٹورنامنٹس شامل ہیں۔ یہ دونوں ایونٹس 27 ستمبر بروز منگل سے شروع ہوں گے۔

    ان دونوں ٹورنامنٹس کے لیے اسکواڈز کو حتمی شکل قومی کرکٹ کے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کی ہے۔ اس دوران انہوں نے تمام کرکٹ ایسوسی ایشنز کے کوچز سے بھی مشاورت کی۔ٹیسٹ کرکٹر زیاسر شاہ، اظہر علی، حسن علی، سرفراز احمد اور عمر امین کے علاوہ خالد عثمان بالترتیب بلوچستان، سینٹرل پنجاب، سدرن پنجاب، سندھ، ناردرن اور خیبرپختونخوا کی قیادت کریں گے۔

    دس راؤنڈز پر مشتمل ڈبل راؤنڈ رابن کی بنیاد پر کھیلا جائے گا۔ایونٹ کے پہلے پانچ راؤنڈز ایبٹ آباداسٹیڈیم، اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد اور پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کے بقیہ پانچ راؤنڈز کے میچزایبٹ آباد اور راولپنڈی کے علاوہ قذافی اسٹیڈیم لاہوراور ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ فائنل کے وینیو کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

    اس دوران پنڈی اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے جانے والے ابتدائی 8 راؤنڈ کے میچز کی براہ راست کوریج کی جائے گی۔ یہ میچز پی سی بی کے یوٹیوب چینل پر براہ راست نشر کیے جائیں گے۔ اگلے دو راؤنڈکے میچز کی لائیو کوریج کی تفصیلات بعد میں جاری کی جائے گی۔ اسی طرح ٹورنامنٹ کا فائنل پی ٹی وی اسپورٹس پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے حال ہی میں ڈومیسٹک کھلاڑیوں کو سراہنے کے لیے میچ فیس میں اضافہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ قائداعظم ٹرافی کی فاتح ٹیم کو ایک کروڑ روپے کی انعامی رقم دینے کا اعلان بھی کیا ہے۔ٹورنامنٹ کی رنرزاپ ٹیم کو 50 لاکھ روپے کی انعامی رقم دی جائے گی۔

    اسی طرح کرکٹ ایسوسی ایشنز کی سیکنڈ الیون ٹیمیں 27 ستمبر سے شروع ہونے والی کرکٹ ایسوسی ایشنز چیمپئن شپ میں مدمقابل آئیں گی۔ 27 ستمبر سے شروع ہونے والے اس ٹورنامنٹ میں بھی میچز چار روز پر مشتمل ہوں گے۔

    23 نومبر تک جاری رہنے والے ٹورنامنٹ کے میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے۔ بگٹی اسٹیڈیم کوئٹہ ایونٹ کے چھٹے سے آٹھویں راؤنڈ کے میچز کی میزبانی کرے گا۔ ایونٹ کی دفاعی چیمپئن سندھ اپنی کمپئن کا آغاز سینٹرل پنجاب کے خلاف میچ سے کرے گا۔