Baaghi TV

Tag: سپورٹس

  • بابراعظم کی طرح نام بنانا چاہتا ہوں، قاسم اکرم:

    بابراعظم کی طرح نام بنانا چاہتا ہوں، قاسم اکرم:

    بابراعظم کی طرح نام بنانا چاہتا ہوں، قاسم اکرم:

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محدود طرز کی عالمی درجہ بندی میں صف اول کے بیٹر اور پاکستان کے کپتان بابراعظم دنیائے کرکٹ کے نوجوانوں کے لیےایک مثال ہیں۔ دنیا بھر میں موجود لاتعداد پرستاروں کی طرح قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان قاسم اکرم بھی بیٹنگ میں بابراعظم کو اپنے لیے مشعل راہ سمجھتے ہیں ۔

    19 سالہ نوجوان کرکٹر کا کہنا ہے کہ بابراعظم ان کے پسندیدہ بیٹر ہیں اور وہ انہی کی طرح دنیائے کرکٹ میں نام کما نا چاہتے ہیں۔

    بابراعظم کی طرح قاسم اکرم کا تعلق بھی لاہور سے ہے۔دونوں نے اپنے کرکٹ کا سفر کا آغاز دائیں ہاتھ کے مڈل آرڈر بیٹر اور آف اسپن باؤلنگ سے کیا۔ قاسم اکرم سینٹرل پنجاب اور کراچی کنگز میں بابراعظم کی زیرقیادت کھیل رہے ہیں۔

    قاسم اکرم کا کہنا ہے کہ بابراعظم کے ساتھ سینٹرل پنجاب اور کراچی کنگز کے ڈریسنگ رومز شیئر کرنے کا تجربہ ناقابل فراموش ہے۔ ایک بیٹر کی حیثیت سےانہوں نے پاکستان کے کپتان سے لمبی اننگز کھیلنے کے لیے کریز پر ٹھہرے رہنے، کؤر ڈرائیو کھیلنے اور پل شاٹ میں بہتری لانے کے لیے مفید مشورے لیے ہیں۔

    قاسم اکرم کے والد لاہور میں لُنڈا بازار کی دکان پر کام کرتے ہیں۔ نوجوان آلراؤنڈرنے آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ 2022 کے 6 میچز میں 203 رنز بنانے کے ساتھ ساتھ 10 وکٹیں بھی حاصل کیں۔ انہوں نے نیشنل ٹی ٹونٹی میں سینٹرل پنجاب کی نمائندگی کرتے ہوئے 11 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 میں کراچی کنگز کی نمائندگی کرتے ہوئے انہوں نے ایک نصف سنچری بھی بنائی تھی۔گزشتہ سیزن میں کھیلے گئے پاکستان کپ میں بھی انہوں نے 285 رنز بنائے اور 10 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

    نوجوان کرکٹر نے کہا کہ بابراعظم نے دنیابھر میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا ہے اور وہ ان کی بیٹنگ صلاحیتوں کے مداح ہیں۔ وہ دنیا کے نمبر ون بیٹر کے ہمراہ ڈریسنگ روم کا تبادلہ کرنے پر خود کو خوش قسمت سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بابراعظم نے اپنی بیٹنگ کے ذریعےدنیا بھر میں پاکستان کرکٹ کا جو معیار مقرر کیا ہے وہ اسے حاصل کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔

    قاسم اکرم کا تعلق ان 107 نوجوان کھلاڑیوں میں سے ہے، جو پی سی بی پاتھ ویز پروگرام کا حصہ ہیں۔ ان باصلاحیت نوجوان کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 14 جون سے مریدکے میں شروع ہوگا، جو چار ہفتے تک جاری رہے گا۔

    ان کا کہنا ہے کہ پی سی بی پاتھ ویز پروگرام نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ایک زبردست اقدام ہے، جس کے تحت نوجوان کھلاڑیوں کو مکمل تعلیمی اسکالرشپ اور 30 ہزار روپے ماہوار وظیفہ دیا جائے گا۔

    قاسم اکرم اب تک 9 فرسٹ کلاس میچز میں 14 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ شعیب ملک اور محمد حفیظ کی طرح ایک آلراؤنڈرکی حیثیت سے اپنے کیرئیر کو طول دینا چاہتے ہیں۔ وہ فی الحال اپنی آف اسپن باؤلنگ میں بہتری لانے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔

  • ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب جاوید چوہان کی ہدایت پر کوہسار فیسٹیول مری  کی تیاریاں جاری

    ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب جاوید چوہان کی ہدایت پر کوہسار فیسٹیول مری کی تیاریاں جاری

    ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب جاوید چوہان کی ہدایت پر کوہسار فیسٹیول مری کی تیاریاں جاری :

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب جاوید چوہان کی ہدایت پر کوہسار فیسٹیول مری کی تیاریاں جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
    اس حوالے سے تاریخ کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے ۔کوہسار فیسٹیول مری 13سے 15جون تک منعقد ہوگا
    ریجنل گیمز کے فروغ کیلئے مری میں 8کھیلوں کے ایونٹس منعقد کئے جارہے ہیں ۔

    مزید یہ کہ اس فیسٹیول میں فٹبال، والی بال، ٹیبل ٹینس، رسہ کشی، سکیٹنگ، میراتھن، سائیکلنگ اور پیرا آرچری گیمز شامل ہیں

    ریجنل گیمز کے فروغ سے پنجاب کے کونے کونے سے نیا ٹیلنٹ سامنے آرہا ہے۔
    ڈی جی سپورٹس پنجاب نے نوجوانوں کو صلاحتیوں کے اظہار کیلئے ان کے گھر میں ہی مواقع فراہم کررہے ہیں، ۔

    ریجنل گیمز کے انعقاد سے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں، ڈی جی سپورٹس پنجاب کا اس حوالے سے کہنا تھا ۔کوہسار فیسٹیول مری کے انعقاد سے ریجنل سپورٹس کو ترقی ملے گیا انہوں نے کہا کہ 8گیمز میں کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے

    جاوید چوہان کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب اور سینٹرل پنجاب میں مختلف کھیلوں کے ایونٹس میں نئے کھلاڑی سامنے آئے ہیں،کوہسار فیسٹیول مری میں کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات فراہم کررہے ہیں، جاوید چوہان نے مزید کہا کہ فیسٹیول میں سامنے آنے والے ٹیلنٹ کو مزید ترقی دلائیں گے ۔

  • پاکستان ایشیا کپ کے لیے بھرپور تیاری کر رہا ہے، آصف باجوہ

    پاکستان ایشیا کپ کے لیے بھرپور تیاری کر رہا ہے، آصف باجوہ

    پاکستان ایشیا کپ کے لیے بھرپور تیاری کر رہا ہے، آصف باجوہ

    پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل اولمپیئن آصف باجوہ نے کہا کہ ہم نے با ضابطہ طور پر ایشیا کپ 2022 کی تیاری کے لیے دورہ یورپ کے دوران نیدرلینڈ نیشنل ہاکی ایسوسی ایشن سے میچز کی درخواست کی تھی. KNHB (نیدرلینڈ نیشنل ہاکی ایسوسی ایشن) نے اس حواکے سے ہمیں مثبت جواب دیا اور 2 میچوں کی سیریز کھیلنے پر رضامندی ظاہر کی۔ جس کا آج دوسرا میچ کھیلا گیا مزکورہ دو میچوں کی سیریز میں ایک میچ میں پاکستان نے جبکہ دوسرے میچ میں نیدر لینڈ نے کامیابی حاصل کی..

    انہوں نے مزید کہا کہ ہماری درخواست کردہ تاریخوں کے دوران نیدرلینڈ ہاکی ٹیم کا مصروف شیڈول ہے لیکن اسکے باوجود نیدر لینڈ ہاکی انتظامیہ نے بہترین کھلاڑیوں کا بندوبست کرنے کی نہ صرف پوری کوشش کی بلکہ بحیثیت ٹیم ممبر ٹیم کا حصہ بھی بنایا.غیر ملکی ٹیمیں ورلڈ کپ 2023 کی تیاری کر رہی ہیں اور وہ مختلف کمبی نیشنز آزما رہے ہیں۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کوالیفائیڈ غیر ملکی کوچز کی زیر نگرانی بڑے ایونٹس میں 7 نئے کھلاڑیوں کی صلاحیت کو آمانے کا فیصلہ کیا اور یورپ کے دورے کے لیے 7 ڈیبیو کرنے والے کھلاڑیوں کو موقع فراہم کیا. ان بیشتر کھلاڑیوں نے ڈھاکہ میں ایشین چیمپیئنز ٹرافی 2021 کھیلنے کی بھرپور صلاحیت بھی دکھائی.

    انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایشیا کپ کے لیے بھرپور تیاری کر رہا ہے۔ ہم تمام سپورٹرز اور میڈیا سے درخواست کرتے ہیں کہ ایشیاکپ 2022 میں اچھے نتائج کے لیے پاکستان ٹیم کو سپورٹ کریں۔تا کہ قومی ہاکی ٹیم کا حوصلہ مزید بلند ہو.

    رنگ گورا کرنے کیلئے کاسمیٹکس کا استعمال کیسا ہے؟ زرتاج گل نے کیا اہم انکشاف

    اسلام آباد میں پہلی دفعہ یہ "کام” ہو رہا ہے، زرتاج گل نے یہ کیا کہہ دیا؟

    وزیر ماحولیات زرتاج گل اور اسکے شوہر نے دس لاکھ رشوت مانگی، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کا الزام

    زرتاج گل پر حلقے میں عوام نے برسائے ٹماٹر، لگائے پی ٹی آئی مردہ باد کے نعرے

    ہارنا ہے تو وقار سے ہاریں، زرتاج گل نے کس کو دیا مشورہ؟

    مریم نواز میں یہ کام کرنے کی صلاحیت ہی نہیں، زرتاج گل کا چیلنج

    میرا بھائی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہید ہوا،یہ کس قربانی کی بات کرتے ہیں،زرتاج گل

    وزیراعظم کے خواتین کے ریپ بارے بیان پر زرتاج گل بھی بول پڑیں

    سینما کے مالک کا بیٹا اب وزیر اعظم پر تنقید کرتا ہے،زرتاج گل

  • سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام رننگ اور شوٹنگ کے مقابلوں کا شاندار انعقاد

    سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام رننگ اور شوٹنگ کے مقابلوں کا شاندار انعقاد

    لاہور:27اپریل 2022ء۔ سپورٹس بورڈ پنجاب اور پاکستان ماڈرن پینٹاتھلون فیڈریشن کے باہمی تعاون سے رننگ اور شوٹنگ کے مقابلوں کا شاندار انعقاد گزشتہ رات پنجاب سٹیڈیم میں کیا گیا، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب جاوید چوہان نے رنگا رنگ تقریب میں ایونٹ کا افتتاح کیا، سابق کرکٹر منظور الہی، چیئرمین رگبی یونین فوزی خواجہ نے بھی تقریب میں شرکت کی، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب جاوید چوہان نے رننگ اور شوٹنگ میں کامیاب ہونیوالے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، کھلاڑیوں نے ان کے ساتھ گروپ فوٹوز بھی بنوائے، پنجاب سٹیڈیم آمدپر ڈی جی سپورٹس پنجاب جاوید چوہان کا پرتپاک استقبال کیا گیا،

    آرگنائزنگ سیکرٹری چودھری ظہور احمد نے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب جاوید چوہان کو سوینئر پیش کیا، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب جاوید چوہان نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کی فلاح وبہبود کے لئے اقدامات اٹھا رہے ہیں، مستحق کھلاڑیوں کو سپورٹس کارڈ دیں گے جس سے وہ سپورٹس کا سامان حاصل کرسکیں گے اس سہولت کی فراہمی سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوگی اور وہ جوش و جذبہ سے سپورٹس میں حصہ لیں گے،

    ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب جاوید چوہان نے مزید کہا ہے کہ رننگ اینڈ شوٹنگ مقابلوں میں کھلاڑیوں نے بہت اچھی کارکردگی دکھائی ہے، پینٹاتھلون گیمز اولمپک گیمز میں شامل ہیں جو نوجوانوں میں مقبول ہورہی ہیں، نوجوانوں کا ٹیلنٹ دیکھ کر خوشی ہوئی ہے،کھلاڑیوں کو پینٹاتھلون کے عالمی مقابلوں کیلئے تیارکریں گے، پینٹاتھلون گیمز کے قومی ایونٹس بھی منعقد کرائیں گے،انہوں نے مزید کہا ہے کہ کامیاب کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتا ہوں،وہ محنت جاری رکھیں اور اولمپکس میں حصہ لینے کو اپنا ہدف بنائیں، پاکستان ماڈرن پینٹاتھلون فیڈریشن نے اچھا ایونٹ منعقد کیا ہے جس سے نیا ٹیلنٹ سامنے آیا ہے، کامیاب ایونٹ کے انعقاد پر آرگنائزنگ سیکرٹری چودھری ظہور احمد اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔اس موقع پر چیئرمین رگبی یونین فوزی خواجہ نے دو سو کھلاڑیوں کو جوگرز دینے کا اعلان کیاہے۔

    رننگ اینڈ شوٹنگ ایونٹ میں 15کیٹیگریز میں سخت مقابلے ہوئے، کھلاڑیوں نے شوٹنگ کا شاندار مظاہرہ کیا، ایونٹ میں ایک سو گرلز اور تین سو سے زائد بوائز نے حصہ لیا، شائقین کی بڑی تعداد نے مقابلے دیکھے اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی،افتتاحی تقریب میں آرگنائزنگ سیکرٹری پاکستان ماڈرن پینٹاتھلون فیڈریشن چودھری ظہور احمد،چیف سپورٹس کنسلٹنٹ سپورٹس بورڈ پنجاب محمد حفیظ بھٹی،ڈائریکٹر یوتھ افیئرز عمیر حسن،ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن طارق وٹو،شاہد اقبال و دیگر افسران نے شرکت کی۔

    رننگ اینڈ شوٹنگ ایونٹ میں جونیئر کیٹیگری میں پہلی پوزیشن علی حسنین،سلمان نے دوسری، محمدربانی نے تیسری، جونیئر کیٹیگری میں بلال نے پہلی، عبید نے دوسری، ایان نے تیسری، سینئر کیٹیگری میں مدثر نے پہلی، عمران نے دوسری، حماد نے تیسری پوزیشن حاصل کی، انڈر 12میں سبحان، آذان، سعد علی، انڈر13 میں شاہیر، سید حسنین، شعیب، انڈر 14بوائز میں محمد آفنان، سلیم، حنان،انڈر 14گرلز میں مناہل، کاشفہ، عروج، انڈر15گرلز میں ام کلثوم، علیشہ، نازش، انڈر16بوائز میں آفاق، احمد، حارث، انڈر 16گرلز میں مہوش، بسمہ، عائشہ، انڈر 17گرلز میں عاصمہ، سحر، مریم، انڈر18بوائز میں عمر، راحیل، برہان، انڈر 19بوائز میں سفیان علی، احمد سلیم، محمدبن سلیم، انڈر20بوائز میں عتیق، فیضان، علی، انڈر 21بوائز میں محمد ندیم، صحبت علی، احمد رضانے بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔

  • ہاکی ٹیم کے لیے کوئی مستقل کوچ نہیں،رینکنگ میں مزید نیچے کیوں آیا؟ ہاکی فیڈریشن کا اہم انکشاف

    ہاکی ٹیم کے لیے کوئی مستقل کوچ نہیں،رینکنگ میں مزید نیچے کیوں آیا؟ ہاکی فیڈریشن کا اہم انکشاف

    ہاکی ٹیم کے لیے کوئی مستقل کوچ نہیں،رینکنگ میں مزید نیچے کیوں آیا؟ ہاکی فیڈریشن کا اہم انکشاف

    سینیٹ کی ذیلی کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کا اجلاس جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس میں سینیٹر عرفان صدیقی کی کنوینر شپ میں منعقد ہوا۔

    ذیلی کمیٹی نے پاکستان سپورٹس بورڈ سے موصول ہونے والی معلومات پر غور کیا تاکہ ذیلی کمیٹی کی طرف سے بھیجے گئے مقررہ فارمیٹ کے مطابق تمام وفاقی کھیلوں کی تنظیموں کے کام کرنے، ملنے والی فنڈنگ اور اس کے استعمال سے متعلق حقائق حاصل کیے جا سکیں ۔ان کے آئین کا جائزہ لیا جا سکے۔ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ نے کمیٹی کو بتایا کہ پاکستان سپورٹس بورڈ کے ساتھ 41 سپورٹس فیڈریشنز وابستہ ہیں۔ تمام فیڈریشنز سے رابطہ کیا گیا اور ان سے طے شدہ فارمیٹ کے مطابق معلومات مانگی گئیں لیکن صرف تین فیڈریشنز نے اپنا جواب جمع کرایا۔کمیٹی کے کنوینر نے سوال کیا کہ یہ فیڈریشنز وزارت اور پی ایس بی کو جواب کیوں نہیں دے رہی ہیں۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ ’اگر فیڈریشنز براہ راست پی ایس بی اور وزارت کے ریگولیٹری کنٹرول میں آتی ہیں تو جو فیڈریشنز جواب نہیں دیتیں ان کے خلاف کارروائی کی جائے” ‘، اس پر ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ نے کہا کہ ہم ان فیڈریشنز کا الحاق منسوخ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کمیٹی کو مزید بتایا کہ نئی مجوزہ اسپورٹس پالیسی کے نفاذ کے بعد یہ فیڈریشنز جوابدہ ہوں گی۔

    سینیٹر رانا مقبول احمد کا موقف تھا کہ ان کا احتساب کرنے کے لیے موجودہ آئین میں کچھ شقیں اور قواعد ضرور موجود ہونگے جنکا استعمال کرتے ہے انکے خلاف کارروائی کی جا سکے۔کمیٹی کے کنوینر سینیٹر عرفان صدیقی نے منسٹری کے عہدیداروں کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ اجلاس میں تفصیلی رپورٹ پیش کریں جس میں واضح ہو کہ کن فیڈریشنز سے رابطہ کیا گیا اور ان میں سے کتنی نے جواب دیا اور جواب نہ دینے والوں کے خلاف کیا کارروائی کی گئی۔ ۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ ’’فیڈریشنز وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت دونوں سے گرانٹ لیتی ہیں ۔ہم عوام کے پیسے کو اس طرح ضائع کرنے کی اجازت نہیں دیں گے‘‘ سینیٹر عرفان صدیقی نے تجویز کیا کہ اگر یہ فیڈریشنز جواب نہیں دیتیں اور مطلوبہ معلومات فراہم نہیں کرتیں تو ان کی گرانٹس روک دی جائیں۔

    پاکستان ہاکی فیڈریشن کے عہدیدار نے بھی کمیٹی کو پاکستان میں کھیل کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ پاکستان نے آخری بار 2012 میں کسی میگا ایونٹ کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔ پاکستان ہاکی ٹیم کے لیے کوئی مستقل کوچ دستیاب نہیں ہے۔ کوچز کو پارٹ ٹائم بنیاد پر رکھا جاتا ہے جو کسی بھی ٹورنامنٹ سے پہلے صرف ٹریننگ کیمپ میں شرکت کرتے ہیں۔ پاکستان ہاکی ٹیم کی موجودہ رینکنگ 17ویں ہے اور گزشتہ 10 سالوں سے کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے کے باوجود ٹیم کسی میگا ایونٹ کے لیے کوالیفائی نہیں کر سکی۔ ہاکی فیڈریشن کے عہدیدار نے رینکنگ میں پاکستان کے مزید نیچے آنے کی وجہ فنڈز کی کمی کو قرار دیا۔کمیٹی کے کنوینر سینیٹر عرفان صدیقی نے اس سلسلے میں ہاکی فیڈریشن اور حکومت کے کردار پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے مزید تبصرہ کیا کہ “ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے، یہ ہمارا فخر ہوا کرتا تھا۔ ملک میں کھیلوں کا ایسا زوال ہے کہ ہم بڑے ایونٹس کے لیے کوالیفائی بھی نہیں کر پا رہے جیتنا تو دور کی بات ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماضی کے بہانے مزید برداشت نہیں کیے جائیں گے۔ کمیٹی کے اجلاس میں سینیٹر رانا مقبول احمد، وزارت آئی پی سی، پاکستان سپورٹس بورڈ اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کے حکام نے شرکت کی۔

    خیال نہیں رکھ سکتے تو پنجروں میں قید کیوں، چڑیا گھر کے جانوروں کو پناہ گاہوں میں منتقل کر دیا جائے؟ عدالت

    پاکستان ایک انتہائی غیر محفوظ ممالک میں سے ایک ہے،زرتاج گل کے بیان پر وزیراعظم حیران

    نوجوانوں کو گوگل پر سرچ کرنے کی بجائے کیا کرنا چاہئے؟ زرتاج گل نے دیا مشورہ

    ماضی میں توجہ نہیں ملی،اب ہم یہ کام کریں گے، زرتاج گل کا حیرت انگیز دعویٰ

    عمران خان مایوس کریں گے یا نہیں؟ زرتاج گل نے کیا حیرت انگیز دعویٰ

    رنگ گورا کرنے کیلئے کاسمیٹکس کا استعمال کیسا ہے؟ زرتاج گل نے کیا اہم انکشاف

    اسلام آباد میں پہلی دفعہ یہ "کام” ہو رہا ہے، زرتاج گل نے یہ کیا کہہ دیا؟

    وزیر ماحولیات زرتاج گل اور اسکے شوہر نے دس لاکھ رشوت مانگی، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کا الزام

    زرتاج گل پر حلقے میں عوام نے برسائے ٹماٹر، لگائے پی ٹی آئی مردہ باد کے نعرے

    ہارنا ہے تو وقار سے ہاریں، زرتاج گل نے کس کو دیا مشورہ؟

    مریم نواز میں یہ کام کرنے کی صلاحیت ہی نہیں، زرتاج گل کا چیلنج

    میرا بھائی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہید ہوا،یہ کس قربانی کی بات کرتے ہیں،زرتاج گل

    وزیراعظم کے خواتین کے ریپ بارے بیان پر زرتاج گل بھی بول پڑیں

    سینما کے مالک کا بیٹا اب وزیر اعظم پر تنقید کرتا ہے،زرتاج گل

    اقوام متحدہ کی ماحولیات کانفرنس کے دوران زرتاج گل نے کیا "گُل ” کھلا دیئے؟

  • ضلع خیبر لنڈی کوتل دلخاد سپورٹس گراؤنڈ میں دوسرا بسم اللہ میموریل فٹبال سپر لیگ کا افتتاح

    ضلع خیبر لنڈی کوتل دلخاد سپورٹس گراؤنڈ میں دوسرا بسم اللہ میموریل فٹبال سپر لیگ کا افتتاح

    ضلع خیبر لنڈی کوتل دلخاد سپورٹس گراؤنڈ میں دوسرا بسم اللہ میموریل فٹبال سپر لیگ کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا۔ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کیا.
    اس موقع پر ان کے ہمراہ خیبر رائفلز 101 ونگ کے کمانڈر لیفٹنٹ کرنل ابرار ایڈوائزر امیر محمد خان آفریدی. سیکرٹری حاجی حمید اللہ آفریدی. حاجی جمال آفریدی نسبت علی آفریدی ضلع خیبر زکوٰۃ کمیٹی کے چئیرمین مولانا احسان اللہ جنیدی پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء حاجی ضرب اللہ شینواری اور دیگر موجود تھے پیر نورالحق قادری نے ٹرافی رونمائی اور سپر لیگ کا باقاعدہ افتتاح کیا اس موقع پر وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نورالحق قادری کا کہنا تھا کہ لنڈی کوتل میں کھیل کی فروغ خوش آئند ہیں ان کاکہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق قبائلی اضلاع میں کھیلوں کو فورغ دینگے ان کا کہنا تھاکہ لنڈی کورتل میں فٹ بال کی بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہیں جس کو مزید نکھارے گے ان کا کہنا تھا کہ اسی سرزمین نے پاکستان کو انٹرنیشل کھلاڑی دئے ہیں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کہا کہ علاقے میں کھیلوں کی سرگرمیاں امن کی نشانی ہیں علاقے میں کھیلوں کی سرگرمیاں جاری رکھنے سے نوجوان شدت پسندی. منشیات پینے اور دیگر برے کاموں سے بچ سکتے ہیں اس لئے علاقے میں کھیلوں کی سرگرمیاں خوش آئند اقدام ہیں انہوں نے کہا کہ لنڈی کوتل دلخاد بسم اللہ سپورٹس گراؤنڈ لنڈی میں فٹ بال کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ علاقے میں کھیلوں کی سرگرمیاں جاری رکھنے کے لئے کھلاڑیوں کا ہر ممکن مدد جاری رکھینگے اور ان کے ساتھ ہر قسم کی تعاون کی جائے گی تاکہ کھلاڑیوں کے مشکلات میں کمی آجائے اور کھیلوں کی سرگرمیاں بہتر طریقے سے جاری رکھ سکے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیرنورالحق قادری نے بسم اللہ سپورٹس گراؤنڈ پر جاری فٹ بال سپر لیگ جاری رکھنے کے لئے گراؤنڈ انتظامیہ کو بہترین انتظامات پر 1 لاکھ روپے دینے کا بھی اعلان کیا. جس پر پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء حاجی ضرب اللہ شینواری نے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیرنورالحق قادری اور آنے والے تمام مہمانوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا.

  • سپورٹس جیمنیزیم بھوت بنگلا بن کر ڈرانے لگا

    سپورٹس جیمنیزیم بھوت بنگلا بن کر ڈرانے لگا

    قصور
    6 سال قبل کروڑوں روپیہ سے تعمیر ہونے والا سپورٹس جیمنیزیم بھوت بنگلے میں تبدیل نوجوان نسل سخت پریشان
    تفصیلات کے مطابق قصور ڈی ایس او سپورٹس کی نااہلی کی وجہ سے کروڑوں روپیہ سے بنایا گیا جیمنیزیم سپورٹس کمپلیکس بھوت بنگلے کا منظر پیش کر رہا ہے جو کہ ضلعی انتظامیہ اور ڈی ایس او سپورٹس کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے قصور جیمنیزیم سپورٹس کمپلیکس عرصہ 6 سال سے بنا کر بلڈنگ کو ویران چھوڑ دیا گیا اس بلڈنگ میں چوروں اور چرسیوں نے اپنے ڈیرے ڈال لئے ہیں
    قصور کے شہریوں اور خاص کر نوجوانوں سے ڈی سی قصور سے نوٹس لے کر اس جیمنیزیم کو چالونے کرنے کی استدعا کی ہے تاکہ نوجوان اپنی کھیلوں کی سرگرمیاں جاری رکھ سکیں

  • اولمپکس 2020 ہاکی کوالیفائرز : پاکستان بمقابلہ نیدر لینڈ پہلا میچ برابر ہوگیا

    ایمسٹرڈیم: اولمپکس ہاکی کوالیفائنگ راؤنڈ کا ۔پہلا میچ پاکستان اور نیدر لینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا میچ 4۔4 گول سے برابر ہو گیا ، پاکستان ہاکی ٹیم نیدر لینڈ کیخلاف اپنا دوسرا میچ کل بروز اتوار کھیلے گی ،

    پاکستان کی جانب سے مبشر علی ، غضنفر علی،محمد رضوان اورعلی مبشر نے گول کئے، پہلے کوارٹر تک اختتام تک پاکستان کو 0۔1کی برتری حاصل تھی ، وقفے تک مقابلہ 2۔2گول سے برابر تھا ، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا میچ کل کھیلا جائے گا
    اولمپک کوالیفائرز کی فاتح ٹیم اولمپک گیمز ٹوکیو 2020 کیلئے کوالیفائی کرے گی