Baaghi TV

Tag: سپیکر قومی اسمبلی

  • اسپیکر قومی اسمبلی سے امریکی سفیر کی ملاقات

    اسپیکر قومی اسمبلی سے امریکی سفیر کی ملاقات

    اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات ہوئی ہے

    ملاقات میں دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،امریکی سفیر نے سردار ایاز صادق کو اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہونے پر مبارکباد دی،امریکی سفیر نے اسپیکر قومی اسمبلی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا تھا کہ پاکستان، امریکہ کے ساتھ دیرینہ دوستانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے، امریکہ اور پاکستان کے مابین پارلیمانی روابطوں کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے،پارلیمانی رابطے دونوں ممالک کے مابین عوامی اور پارلیمانی تعلقات کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں،

    امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا کہنا تھا کہ امریکہ، پاکستان کے ساتھ خوشگوار تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے، امریکی سفیر نے پاکستان میں جمہوری عمل کی مضبوطی کے لیے اپنی حکومت کی جانب سے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ علاقائی اور بین الاقوامی امن اور خوشحالی کے فروغ کے لیے اجتماعی کوششیں ضروری ہیں،

    وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات،ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کا مطالبہ

    نگران وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان کی امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات

    بلاول بھٹو سے امریکی سفیر کی ملاقات

    مبشر لقمان کے ساتھ احترام کا رشتہ ہے اور رہے گا، شیر افضل مروت

    مبشر لقمان کو شیر افضل مروت کی جانب سے دیا گیا انٹرویو سننے کے لئے یہاں کلک کریں،

    دعا اور خواہش ہے حالیہ انتخابات ملک میں معاشی استحکام لائیں،آرمی چیف

    پاکستان آرمی کسی بھی خطرے کا موثر جواب دینے کیلئے ہمیشہ تیار ہے، آرمی چیف

  • سابق قومی اسمبلی سپیکر  کے مشکلات میں اضافہ

    سابق قومی اسمبلی سپیکر کے مشکلات میں اضافہ

    سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر بھی اینٹی کرپشن کے گرفت میں پر آنے والے ہے اُن کے خلاف محکمہ تعلیم میں غیر قانونی بھرتیوں کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ اسد قیصر کے خلاف پی ٹی آئی کی دور حکومت میں محکمہ تعلیم میں غیر قانونی بھرتیوں کا مقدمہ صوابی تھانے درج کرلیا جس میں سابق صوبائی وزیر شہرام ترکئی، سابق وزیراعلیٰ کے مشیر عبدالکریم خان اور ڈپٹی ای ڈی او کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔صوابی تھانے میں مقدمہ اینٹی کرپشن صوابی کے آفیسر کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
    اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا کے مطابق پی ٹی آئی دور میں سیاسی مداخلت پر میرٹ کے برعکس بھرتیاں ہوئیں، محکمہ تعلیم کا ریکارڈ چیک کرنے بے ضابطگیاں پائی گئیں۔ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق غیر قانونی بھرتیوں کے باعث قومی خزانہ کا 1 کروڑ اور 78 لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔

  • نئےسپیکرکاچناؤ، قومی اسمبلی کا اجلاس تاخیر سے بلانے پراسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج

    نئےسپیکرکاچناؤ، قومی اسمبلی کا اجلاس تاخیر سے بلانے پراسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج

    اسلام آباد: ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری کی جانب سے قومی اسمبلی کا اجلاس تاخیر سے بلانے کا اقدام اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق وکیل منصور اعوان اور زینب جنجوعہ ایڈوکیٹ نے ن لیگ کے مرتضی جاوید عباسی کی جانب سے درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی، درخواست پر آج ہی سماعت کی استدعا کی گئی۔

    درخواست میں مؤقف اپنایا کہ 13 اپریل کا سرکلر جس میں اجلاس 22 اپریل تک ملتوی کیا گیا آئین سے متصادم ہے لہٰذا ڈپٹی اسپیکر کو اسپیکر اسمبلی کے الیکشن کے لیے فوری اجلاس بلانے کی ہدایت کی جائے۔

    درخواست گزار نے استدعا کی کہ سیکریٹری پارلیمانی افیئرز اور سیکریٹری اسمبلی کو 16 اپریل کو اجلاس بلانے کی ہدایت کی جائے جبکہ ڈپٹی اسپیکر کو اسپیکر قومی اسمبلی کے اختیارات استعمال کرنے سے روکا جائے۔

    وزیر اعظم کا رمضان المبارک میں شہریوں کیلئے میٹرو بس سروس مفت چلانے کا حکم

    ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری، سیکریٹری پارلیمانی افئیرز اور سیکریٹری اسمبلی کو درخواست میں فریق بنایا گیا۔

    واضح رہے کہ نئے سپیکر کے چناؤ کے لئے قومی اسمبلی کے اجلاس کی تاریخ بدل دی گئی ہےقائم مقام سپیکر قومی اسمبلی نے ہفتے کو ہونے والے اجلاس کا شیڈول تبدیل کیا ،اجلاس میں سپیکر اسد قیصر کی جگہ نیا سپیکر قومی اسمبلی منتخب کیا جائے گا اجلاس ہفتہ 16 اپریل کو شیڈول تھا جو اب 22 اپریل بروز جمعہ کی سہ پہر 3 بجے ہوگا۔

    اسپیکر قومی اسمبلی کی خالی عہدے پر انتخاب کے لیے شیڈول جاری

    قبل ازیں گزشتہ روزسپیکر قومی اسمبلی کی خالی عہدے پر انتخاب کے لیے شیڈول جاری کیا گیا تھا اس سلسلے میں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے تمام ممبران قومی اسمبلی کو مراسلے جاری کئے گئے مراسلے میں ہدایت کی گئی تھی کہ اسپیکر کا انتخاب 16 اپریل 2022 بروز ہفتہ کو ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران کیا جائے گا۔

    مارچ میں بیرون ملک سے ورکرز ترسیلات زر کتنی رہیں،اسٹیٹ بینک نے تفصیلات جاری کردیں

    مراسلے میں کہا گیا تھا کہ اسپیکر کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی 15اپریل دن 12 بجے تک سیکرٹری قومی اسمبلی کے پاس جمع کرائے جا سکتے ہیں۔کاغذات نامزدگی قومی اسمبلی کی شعبہ قانون سازی برانچ سے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔نئے اسپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب کی کارروائی اور طریق کار کے قاعدہ 2007 کے قاعدہ 9 کے تحت عمل میں لائی جائے گی۔

    یاد رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی کا عہدہ سابق اسپیکر اسد قیصر کے استعفیٰ کی وجہ سے خالی ہے اس قیصر نے سپیکر شپ سے عدم اعتماد کی کامیابی سے قبل استعفیٰ دے دیا تھا، ایاز صادق نے عدم اعتماد کے وقت اجلاس کی صدارت کی تھی،عمران خان پر عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد شہباز شریف وزیراعظم بن چکے ہیں اور اس کے بعد اسمبلی کا اجلاس 16 اپریل تک ملتوی کیا گیا تھا، اب اجلاس 16 کو ہو گا، اور اسی روز سپیکر کے لئے بھی ووٹنگ ہو گی، متحدہ اپوزیشن اپنا سپیکر کا امیدوار لائے گی،کیونکہ پی ٹی آئی اسمبلیوں سے استعفے دے چکی ہے، متحدہ اپوزیشن میں سے کس پارٹی کے نام قرعہ نکلتا ہے اس بارے کچھ نہیں کہا جا سکتا-

    وزیر اعظم کا پشاور موڑ تا نیو اسلام آباد ائیرپورٹ میٹرو بس کا زیرالتواء منصوبہ جلد مکمل کرنے کی…

  • ایوان میں سازگار ماحول کو یقینی بنانا حکومت اور اپوزیشن کی مشترکہ ذمہ داری ہے، اسپیکرسد قیصر

    ایوان میں سازگار ماحول کو یقینی بنانا حکومت اور اپوزیشن کی مشترکہ ذمہ داری ہے، اسپیکرسد قیصر

    اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے وزیر اعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان کی ملاقات۔

    اسلام آباد میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے منگل کے روز وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے ملاقات کی۔ ملاقات میں قانون سازی اور قومی اہمیت کے حامل اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اپوزیشن کی ریکوزیشن پر اجلاس بلایا جائے گا۔دونوں رہنماؤں کا ایوان کی کاروائی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے تحت چلانے پر اتفاق کیا گیا۔

    اسپیکرسد قیصر نے کہا کہ ایوان کی کارروائی کو خوش اسلوبی سے چلانا اور ایوان میں سازگار ماحول کو یقینی بنانا حکومت اور اپوزیشن کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ ایوان میں ہنگامہ آرائی سے نہ جمہوریت کی خدمت ہے نہ ہی عوام کی۔انہوں نے مزید کہا آئندہ اجلاس میں قانون سازی اور قومی اہمیت کے حامل اہم مسائل کو زیر بحث لایا جائے گا۔اسپیکر نے کہا کہ ایوان کی کاروائی خوشگوار ماحول میں چلنے سے عوامی اہمیت کے امور اور قانون سازی بہتر انداز میں کی جا سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کی نظریں اپنے منتخب نمائندوں کی طرف لگی ہوئی ہیں لہذا عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کے لیے عوام کے منتخب نمائندوں کو پارلیمنٹ کے ذریعے ان کے مسائل کو حل کرنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ منتخب نمائندے پارلیمنٹ کا موثر انداز میں استعمال کر کے عوامی مسائل کا حل تجویز کر سکتے ہیں۔

    وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے ایوان کی کاروائی موثر انداز سے چلانے پر اسپیکر کے کردار کو قابل ستائش قرار دیتے ہوئے کہا کہ اجلاس کی کاروائی میں ہمیشہ حزب اقتدار اور حزب اختلاف کو برابر موقع فراہم کیا گیا ہے۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ممبران قومی اسمبلی آئندہ اجلاس میں قواعد و ضوابط کو ملحوظ خاطر رکھیں گے اور ایوان کی کاروائی ساز گار ماحول میں چلانے کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کو ملک اور عوامی اہمیت کے حامل اہم مسائل کو زیر بحث لانا چاہیے تاکہ عوام کا اپنے منتخب نمائندوں پر اعتماد میں اضافہ ہو سکے گا۔