Baaghi TV

Tag: سپیکر

  • راجہ پرویز اشرف کی گاڑی کو حادثہ

    راجہ پرویز اشرف کی گاڑی کو حادثہ

    اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے،

    حادثہ مندرہ چکوال روڈ پر اسلام آباد واپسی پر پیش آیا اسپیکرراجہ پرویز اشرف کی گاڑی کے سامنے اچانک گائے آ گئی ،گائے کو بچاتے ہوئے اسپیکرراجہ پرویز اشرف کی گاڑی اوراسکواڈ کی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں ،گاڑیاں ٹکرانے سے گاڑی کو معمولی نقصان ہوا تا ہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ، ترجمان کا کہنا ہے کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور عملہ حادثہ میں محفوظ رہے ہیں،

    اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا تعلق پیپلز پارٹی سے ہے، وہ سابق وزیراعظم بھی رہ چکے ہیں، راجہ پرویز اشرف کا تعلق خطہ پوٹھوہار سے ہے، عمران خان کی حکومت کے خاتمے کے بعد راجہ پرویز اشرف کو متفقہ طور پر قومی اسمبلی کا سپیکر بنایا گیا، وہ پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماؤں میں سے ہیں اور قیادت کے کافی قریب رہے ہیں،

  • پنجاب اسمبلی، نئے سپیکر کا انتخاب کل ہو گا

    پنجاب اسمبلی، نئے سپیکر کا انتخاب کل ہو گا

    پنجاب اسمبلی میں نئے اسپیکر کے انتخاب کیلئے قرارداد منظورکر لی گئی ہے

    ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کیلئے بھی قرارداد منظور کر لی گئی ہے قرارداد راجہ بشارت نے پیش کی پنجاب اسمبلی میں نئے اسپیکر کا انتخاب کل شام 4 بجے ہو گا ،کل 4 بجے پنجاب اسمبلی میں اسپیکر کے انتخاب کےلیے خفیہ رائے شماری ہو گی، تحریک انصاف نے سبطین خان کو اسپیکر پنجاب اسمبلی کا امیدوار نامزد کیا ہے

    پنجاب اسمبلی کے پہلے سپیکر پرویز الہیٰ تھے انکے وزیراعلیٰ بننے کے بعد پی ٹی آئی نے سبطین خان کو سپیکر کا امیدوار نامزد کیا ہے،

    دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو نے جو ہرزہ سرائی کی وہ اسے زیب نہیں دیتی ہم سمجھتے ہیں ایک آزاد عدلیہ ہماری ضرورت ہے،گورنر پنجاب کو وزیراعلیٰ کا حلف لینا چاہیے تھا سپریم کورٹ نے پرویز الہٰی سے حلف لینے کا حکم دیا تھا، کئی چیزیں پسند کی نہیں ہوں گی، انہیں آئین اور قانون دیکھنا ہوگا،پنجاب کی کابینہ تشکیل پائے گی اور اس کا حلف بھی ہوگا

    فرح خان کیسے کرپشن کر سکتی ؟ عمران خان بھی بول پڑے

    سینیٹ اجلاس میں "فرح گوگی” کے تذکرے،ہائے میری انگوٹھی کے نعرے

    فرح خان بنی گالہ کی مستقل رہائشی ،مگرآمدروفت کا ریکارڈ نہیں، نیا سیکنڈل ،تحقیقات کا حکم

    تحریک انصاف کی مرکزی رہنما و چیئر پرسن قائمہ کمیٹی داخلہ مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ جعلی حکومت نے ہمارے دور کے جتنے بھی عوامی فلاح کے منصوبے ختم کئے تھے انہیں دوبارہ شروع کیا جارہا ہے ،جعلی حکومت نے عمران خان کے بغض میں پنجاب میں جاری عوامی فلا ح و بہبود کے درجنوں منصوبے روک دئیے تھے لیکن ان شا اللہ اتحادی حکومت ان تمام منصوبوں کو دوبارہ شروع کرنے جارہی ہے جس کے لئے پالیسی مرتب کر لی گئی ہے۔ اب عمران خان کی قیادت میں ملک کے طول و عرض میں عوام کے راج کا دور دورہ ہوگا اتحادی ابھی تک صدمے سے باہر نہیں نکل سکے اور دھمکیاں دے رہے ہیں ،

    مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی سابق مرکزی سیکرٹری جنرل و رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی نے کہا ہے کہ تاریخی فتح حاصل کرنے پر چوہدری پرویز الہی کو مبارکباد پیش کرتی ہوں ۔ عوامی مینڈیٹ کی فتح،انصاف کی بالادستی دراصل امریکی عزائم کی شکست ہے ۔ امریکی مفادات کے تحفظ کے لیے سرگرم سیاستدانوں کو ملکی سیاست سے بے دخل کرنے کے لیے طویل اور صبر آزما جدوجہد استقامت کے ساتھ ہمیشہ جاری رکھیں گے

    انہوں نے کہا کہ اتحادی حکومت نے ملک میں عدم استحکام اور اداروں کی بے توقیری کی ہے جس کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کی فتح نے اتحادی جماعتوں کی پالیسیوں سے بیزاری کا اظہار ہے عوام اپنے غم و غصہ کا اظہار ووٹ کے ذریعے کرتے ہیں اور انہوں نے بھرپور اظہار کیا اب اتحادی جماعتوں کو عوام کے مینڈیٹ کا احترام کرنا چاہیے اور ملک میں استحکام کو تقویت دینے میں کردار ادا کرنا چاہیے

    مسلم لیگ ق کے رہنما و مسلم لیگ یوتھ ونگ کے مرکزی صدر سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا کہ سپریم کورٹ کی طرف سے ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کوغلط قرار دے کر پاکستان مسلم لیگ کے 10اراکین اسمبلی کے ووٹوں کو درست قرار دے کر چوہدری پرویز الہٰی کا وزارت اعلیٰ پنجاب کا عہدہ سنبھالنا ووٹ کو عزت دو کے نعرے کا عملی مظاہرہ ہے۔سپریم کورٹ کا فیصلہ انصاف کی فتح ہے۔خرید و فروخت،چھانگا مانگا اور چور دروازے سے اقتدار سنبھالنے والوں کی شکست ہوئی اور ضمنی انتخابات میں عوامی مینڈیٹ کی فتح ہوئی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ کے تمام اراکین پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کی قیادت میں متحد ہیں۔

    ید بلال مصطفی شیرازی نے کہا کہ چوہدری پرویز الہٰی کے سابق وزارت اعلیٰ پنجاب کے دور میں صوبہ خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن تھا اور پنجاب میں مثالی ترقی ہوئی تھی اب ایک بار پھر چوہدری پرویز الہٰی کی قیادت میں پنجاب خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا

  • اسمبلی کو واقعی قوم کی اسمبلی ہونے کا اعزاز بحال کریں،اسد عمر

    اسمبلی کو واقعی قوم کی اسمبلی ہونے کا اعزاز بحال کریں،اسد عمر

    تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ آج ایک ایسی قومی اسمبلی میں ا سپیکر کا انتخاب ہوا جس کو قوم مسترد کر چکی ہے

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ الیکشن کروائیں اور اسمبلی کو واقعی قوم کی اسمبلی ہونے کا اعزاز بحال کریں، تحریک انصاف کے رہنما فرح حبیب کا کہنا تھا کہ اسپیکر رینٹل پاور میں کرپشن کرنے والے کو بنایا گیا قائد ایوان مقصود چپڑاسی کے نام پر کرپشن کرنے والے کو بنایا گیا ،شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ لوگ ایک آزاد، خودمختار پاکستان کے لیے سڑکوں پر آتے رہیں گے ہمیں سنسر کر سکتے ہیں،پابندی لگا سکتے ہیں ہمیں بلیک آؤٹ کر سکتے ہیں لیکن اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، فواد چودھری نے کہا کہ آدھی اسمبلی استعفیٰ دے چکی ہے،آدھے ارکان کی عدم موجودگی میں اسپیکر کا انتخاب سمیت سب کچھ غیر قانونی ہے،ڈرامہ جلد از جلد ختم ہو کر نئے انتخابات کرائے جائیں، پورا ملک مسترد کر چکا ہے

    قبل ازیں راجہ پرویز اشرف قومی اسمبلی کے سپیکر منتخب ہو گئے ساتھی ارکان نے راجہ پرویز اشرف کو سپیکر منتخب ہونے پر مبارکباد بھی دی سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی کے اجلاس کی صدارت کی ، انہوں نے کہا کہ راجہ پرویز اشرف سپیکر کے عہدے کیلئے اکلوتے امیدوار تھے لہذا وہ سپیکر منتخب ہو چکے ہیں سردار ایاز صادق نے راجہ پرویز اشرف سے ان کے عہدے کا حلف لیا

    اللہ خیر کرے گا،دعا کریں پاکستان کی خیر ہو ،شہباز شریف پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے

    خان کا اسمبلیوں سے استعفے دینے کا اعلان، مراد سعید پھر بازی لے گئے

    استعفوں کے بعد اگلا لائحہ عمل، شیخ رشید نے بڑا اعلان کر دیا

    پی ٹی آئی کا بھی لانگ مارچ کا اعلان،کب ہو سکتا ہے،تاریخ بھی سامنے آ گئی

    قومی اسمبلی کی طرف سے مراسلہ سپریم کورٹ کو بھیج رہے ہیں،ڈپٹی سپیکر

    اسپیکر قومی اسمبلی کی خالی عہدے پر انتخاب کے لیے شیڈول جاری

    پریشان کن معاشی اعشاریوں پر وزیرِ اعظم نے کیا تشویش کا اظہار

    امپورٹڈ حکمران پارلیمان کی توہین،قوم غدار گٹھ جوڑ کیخلاف کھڑی ہوچکی ہے،عمران خان

    جمعیت علما اسلام شیرانی گروپ کے سربراہ کی عمران خان سے ملاقات

  • اسپیکر قومی اسمبلی کی خالی عہدے پر انتخاب کے لیے شیڈول جاری

    اسپیکر قومی اسمبلی کی خالی عہدے پر انتخاب کے لیے شیڈول جاری

    اسپیکر قومی اسمبلی کی خالی عہدے پر انتخاب کے لیے شیڈول جاری کر دیا گیا

    اس سلسلے میں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے تمام ممبران قومی اسمبلی کو مراسلے جاری کر دیئے گئے ہیں، مراسلے کے مطابق اسپیکر کا انتخاب 16 اپریل 2022 بروز ہفتہ کو ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران کیا جائے گا۔اسپیکر کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی 15اپریل دن 12 بجے تک سیکرٹری قومی اسمبلی کے پاس جمع کرائے جا سکتے ہیں۔کاغذات نامزدگی قومی اسمبلی کی شعبہ قانون سازی برانچ سے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔نئے اسپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب کی کارروائی اور طریق کار کے قاعدہ 2007 کے قاعدہ 9 کے تحت عمل میں لائی جائے گی۔

    یاد رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی کا عہدہ سابق اسپیکر اسد قیصر کے استعفیٰ کی وجہ سے خالی ہے۔ اس قیصر نے سپیکر شپ سے عدم اعتماد کی کامیابی سے قبل استعفیٰ دے دیا تھا، ایاز صادق نے عدم اعتماد کے وقت اجلاس کی صدارت کی تھی،عمران خان پر عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد شہباز شریف وزیراعظم بن چکے ہیں اور اس کے بعد اسمبلی کا اجلاس 16 اپریل تک ملتوی کیا گیا تھا، اب اجلاس 16 کو ہو گا، اور اسی روز سپیکر کے لئے بھی ووٹنگ ہو گی، متحدہ اپوزیشن اپنا سپیکر کا امیدوار لائے گی،کیونکہ پی ٹی آئی اسمبلیوں سے استعفے دے چکی ہے، متحدہ اپوزیشن میں سے کس پارٹی کے نام قرعہ نکلتا ہے اس بارے کچھ نہیں کہا جا سکتا

    پی ٹی آئی کارکنان کا مسجد میں گھس کر امام مسجد پر حملہ، ویڈیو وائرل

    پی ٹی آئی کے منحرف رکن اسمبلی کے گھر پر حملہ،فائرنگ،قاتلانہ حملہ کیا گیا، بیٹے کا دعویٰ

    اللہ خیر کرے گا،دعا کریں پاکستان کی خیر ہو ،شہباز شریف پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے

    خان کا اسمبلیوں سے استعفے دینے کا اعلان، مراد سعید پھر بازی لے گئے

    استعفوں کے بعد اگلا لائحہ عمل، شیخ رشید نے بڑا اعلان کر دیا

    پی ٹی آئی کا بھی لانگ مارچ کا اعلان،کب ہو سکتا ہے،تاریخ بھی سامنے آ گئی

    قومی اسمبلی کی طرف سے مراسلہ سپریم کورٹ کو بھیج رہے ہیں،ڈپٹی سپیکر

  • اردن کی پارلیمنٹ میدان جنگ بن گئی،ارکان آپس میں دست گریباں

    اردن کی پارلیمنٹ میدان جنگ بن گئی،ارکان آپس میں دست گریباں

    اردن کی پارلیمنٹ میدان جنگ بن گئی، ارکان پارلیمنٹ ایک دوسرے پر ہی چڑھ دوڑے۔

    باغی ٹی وی : برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق پارلیمنٹ میں آئین میں ترامیم کا بل پیش کیا گیا، جس کے دوران حکومتی اور اپوزیشن اراکین آپس میں دست و گریباں ہو گئے، اور ایک دوسرے کو خوب مارا پیٹا نئے قانون کے تحت اردن باشندوں کے حقوق اور فرائض سے متعلق اردن خواتین کی اصطلاح شامل کی جانی تھی، لیکن ترمیم پر کی جانے والی بحث لفظوں سے ہوتی ہوئی ہاتھا پائی تک پہنچ گئی-


    کچھ اراکین نے تمام شہریوں کو مساوی حقوق دینے کو وقت کا ضیاع ہی قرار دے دیا اراکین کے درمیان جھگڑا شروع ہوا، تو اسپیکر نے روکنے کی کوشش کی لیکن کسی نے نہ سنی جس پر وہ اجلاس ملتوی کر کے واک آؤٹ کر گئے۔

    1450 افغان بچے جو والدین کے بغیر تنہا امریکا پہنچے

    آئین میں مجوزہ ترامیم پر بحث کے دوران غیرضروری ریمارکس پر ایک رکن کے معافی مانگنے سے انکار پر شروع ہونے والی لڑائی میں کوئی زخمی نہیں ہواسیشن کو دیکھنے والے رکن پارلیمنٹ خلیل عطیہ نے کہا، "بحث تھی جو کئی نائبین کی طرف سے لڑائی میں بدل گیا۔ یہ رویہ ہمارے لوگوں کے لیے ناقابل قبول ہے اور اس سے ہمارے ملک کی ساکھ کو نقصان پہنچتا ہے۔”

    اسرائیل نے شامی بندرگاہ پر میزائلوں سے حملہ کردیا

    واضح رہے کہ زیر بحث دیگر آئینی اصلاحات میں ایک “قومی سلامتی کونسل” کی تشکیل، اور ایوان کے اسپیکر کے مینڈیٹ کو موجودہ دو سال کی مدت سے ایک سال تک آدھا کرنا شامل تھا۔

    بھارت میں ہندو انتہاپسندوں کے نفرت انگیز اقدامات جاری،مدر ٹریسا چیریٹی کے لیے غیر…

    ماہرین کے مطابق، 1952 میں متعارف کرائے گئے مملکت کے آئین میں 29 بار ترمیم کی گئی ہے، جس میں بادشاہ کے اختیارات میں اضافہ کیا گیا ہے۔

    سال 2021 کا کرپٹ ترین شخص کون؟نام سامنے آ گیا

  • بقول سپیکر خیبر پختونخوامشتاق احمد، بین القوامی دنیا خاموش تماشائی- آخر ایسا کیا ہوا ؟

    بقول سپیکر خیبر پختونخوامشتاق احمد، بین القوامی دنیا خاموش تماشائی- آخر ایسا کیا ہوا ؟

    04 فروری 2021
    پشاور ( صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا)
    سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی کا یوم یکجہتی کشمیر پر خصوصی پیغام.
    تمام پاکستانیوں کے دل کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں. افسوسناک پہلو یہ ہے کہ کشمیری عوام بھارت کے ظلم و ستم کا شکار ہیں اور بین القوامی دنیا خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے. وزیراعظم عمران خان نےاپنے اس ڈھائی سالہ دور حکومت میں جس جوان مردی کے ساتھ کشمیر کے ایشو کو بین القوامی سطح پر اجاگر کیا وہ اپنی مثال آپ ہے, اور اسی ایشو کی وجہ سے کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوئے کہ وزیر اعظم پاکستان بطور کشمیر کے عوام کے سفیر کے طور پر اپنا کردار ادا کررہے ہیں. ہم مودی سرکار کے وحشیانہ مظالم کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور ہر محاذ پر کشمیری بھائیوں کی اخلاقی و سفارتی حمایت جاری رکھینگے اور یہ انشاء اللہ پوری قوم کا عزم ہے.