Baaghi TV

Tag: سڈنی

  • آسٹریلیا میں خالصتان کی آزادی کیلئے ریفرنڈم

    آسٹریلیا میں خالصتان کی آزادی کیلئے ریفرنڈم

    آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں خالصتان کی آزادی کیلئے ریفرنڈم کروایا گیا جس میں 31 ہزار سے زائد سکھوں نے خالصتان کے قیام کیلئے ووٹ ڈالا۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ادارے کےمطابق ریفرنڈم رکوانےکیلئے تمام بھارتی کوششیں پھر ناکام ثابت ہوئیں جس کےبعد یہ آسٹریلیا میں خالصتان کے قیام کیلئے تیسرا مرحلہ تھا، اس سے پہلے میلبرن اور برسبین میں ریفرنڈم کا انعقاد ہوچکا ہے-

    بین اسٹوکس نے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا

    ہزاروں سکھ مردوں اورعورتوں نےآزاد پنجاب ریفرنڈم کمیشن کی نگرانی میں اپنا ووٹ کاسٹ کیاجو دنیا بھر میں ریفرنڈم ووٹنگ کی نگرانی کر رہا ہے، جسے خالصتان کے حامی علیحدگی پسند گروپ سکھ فار جسٹس نے کمیشن بنایا ہے،آسٹریلیا کی حکومت نے پرامن طور پر منعقد ریفرنڈم کے جمہوری عمل کو رکوانے سے معذرت کرلی تھی۔

    سکھس فار جسٹس کے جنرل کونسلر گرپتونت سنگھ پنن نے کہا کہ سڈنی کا ٹرن آؤٹ پنجاب کو بھارتی قبضے سے آزاد کرانے کے لیے غیر معمولی بڑھتی ہوئی عالمی حمایت کا عکاس ہے۔

    محمد رضوان کا ہارورڈ بزنس اسکول میں اپنی استاد کو قرآن پاک تحفہ

    واضح رہے کہ سڈنی میں خالصتان ریفرنڈم کی ووٹنگ آسٹریلیا کی مہم کا تیسرا مرحلہ تھا۔ پہلا مرحلہ اس سال جنوری میں میلبورن میں ہوا تھا جب 50,000 سے زیادہ سکھ اپنے ووٹ کاسٹ کرنے نکلے تھے۔ دوسرا مرحلہ اس سال مارچ میں برسبین میں ہوا جہاں گیارہ ہزار سے زائد سکھوں نے ووٹ ڈالے تھے۔

    اس سے قبل آسٹریلیا کے علاوہ برطانیہ، جنیوا اور کینیڈا میں بھی ریفرنڈم منعقد ہوچکےسکھ رہنما گرپتونت سنگھ نے کہاکہ سکھوں نے آزادی کیلئے بُلٹ کی بجائے بیلٹ کا راستہ اختیار کیا۔

    سعودی عرب کا تیل کی پیداوار میں کمی کا اعلان

  • حارث اور بابر کا سیمی فائنل میں اوپننگ آنے کا امکان

    حارث اور بابر کا سیمی فائنل میں اوپننگ آنے کا امکان

    ٹی20 ورلڈکپ کا پہلا سیمی فائنل آج پاکستان نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے مابین کھیلا جائے گا، پاکستانی کرکٹ ٹیم ن سیمی فائنل کھیلنے کے لیے اسٹیڈیم کی جانب روانہ ہو گئی۔

    باغی ٹی وی : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری ہونے والی ویڈیو میں کھلاڑیوں کو خوش گوار انداز میں دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیو میں پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ہمراہ کوچز بھی نظر آ رہے ہیں۔


    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل آج پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 1 بجے سڈنی میں کھیلا جائے گا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے مداحوں نے بھی اسٹیڈیم کا رخ کرنا شروع کردیا ہے۔

    جبکہ سڈنی میں کھیلے جانے والے میگا ایونٹ کے سیمی فائنل سے قبل افواہیں گردش کررہی ہیں میڈیا رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نیوزی لینڈ کے خلاف اہم میچ محمد حارث سے اوپننگ کرواسکتے ہیں جبکہ رضوان کو نچلے نمبرز پر بھیجے جانے کا امکان ہے۔

    بابراعظم اور محمد رضوان کی جوڑی ایونٹ پاکستان کو اچھا آغاز دینے میں ناکام رہی ہے جبکہ کپتان نے سپر 12 مرحلے کے 5 میچز میں 7.80 کی اوسط سے صرف 39 رنز بنائے ہیں۔

    دوسری جانب میچ میں بارش کے 8 سے 24 فیصد امکانات ہیں جبکہ مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے، سڈنی میں درجہ حرارت دن کے اوقات میں 22 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے جبکہ 15 سے 30 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔

    واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک ورلڈ کپ میں 6 میچز کھیلے گئے ہیں جن میں سے 4 میں پاکستان اور2 نیوزی لینڈ کو فتح ہوئی۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اب تک 28 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جاچکے ہیں جن میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف 17 میچ جیتے جبکہ 11 میں شکست ہوئی۔

  • سڈنی : سی لنکن کرکٹر زیادتی کے الزام میں گرفتار

    سڈنی : سی لنکن کرکٹر زیادتی کے الزام میں گرفتار

    سڈنی: سری لنکن کرکٹر دانشکا گونا تھیلا کا سڈنی میں زیادتی کے الزام میں گرفتار ہو گئے،جب کہ ان کی ٹیم جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا اپنا آخری گروپ میچ کھیلنے کے بعد ان کے بغیر آسٹریلیا سے روانہ ہو گئی۔

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکن کرکٹر پر 29 سالہ خاتون نے ریپ کا الزام لگایا، خاتون کی ملاقات ایک ایپ کے ذریعے ہوئی، دانشکا گوناتھیلاکا پر چار مرتبہ جنسی زیادتی کا الزام ہے، زیادتی کا واقعہ ایک رہائش گاہ پر گزشتہ ہفتے پیش آیا۔

    آئی سی سی نے امپائزر کو بالکل بیکار بنا دیا ہے،سابق انگلش کرکٹرڈیوڈ لائیڈ

    31 سالہ کھلاڑی ہیمسٹرنگ انجری کی وجہ سے پہلے راؤنڈ کے دوران ٹورنامنٹ سے باہرہونے کے بعد ٹیم کے ساتھ رہ رہے تھےگونا تھیلا کا کو پولیس کی تفتیش کے بعد اتوار کی صبح سڈنی کے ٹیم ہوٹل سے گرفتار کیا گیا۔


    میڈیا کے مطابق دانشکا گونا تھیلاکا کو ریپ کے الزام میں گزشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا، انہیں اب عدالت میں پیش کیا جائے گا سری لنکن کرکٹ ٹیم دانشکا گوناتھیلاکا کے بغیر ہی آج وطن واپس روانہ ہو گئی ہے۔

    دانشکا تین ہفتے پہلے انجری کا شکار ہو کر ورلڈ کپ سے باہر ہوئے تھے، ان کی جگہ ایشن بندارا کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ٹیم منیجمنٹ نے اسکواڈ سے باہر ہونے ہر دانشکاگونا تھیلاکا کو وطن واپس نہیں بھیجا بلکہ انہیں اسکواڈ کے ہمراہ آسٹریلیا میں رکھا۔

    بھارت کے سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر نے کوہلی کی فیلڈنگ کو100 فیصد فیک قرار دے دیا

    کرکٹ ویب سائٹ ESPNcricinfo کے مطابق نیو ساؤتھ ویلز پولیس کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عورت نے ایک آن لائن ڈیٹنگ ایپلی کیشن کے ذریعے کئی دنوں تک اس کے ساتھ بات چیت کرنے کے بعد اس شخص سے ملاقات کی یہ الزام ہے کہ اس نے بدھ 2 نومبر 2022 کی شام کو اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔

    جاری تحقیقات کے حصے کے طور پر، کل روز بے میں ایک ایڈریس پر ماہر پولیس کے ذریعہ کرائم سین کا معائنہ کیا گیا۔ مزید پوچھ گچھ کے بعد، ایک 31 سالہ شخص کو آج صبح 1 بجے سے کچھ دیر پہلے سڈنی کے سسیکس اسٹریٹ پر واقع ایک ہوٹل سے گرفتار کیا گیا۔

    اسے سڈنی سٹی پولیس اسٹیشن لے جایا گیا اور اس پر رضامندی کے بغیر جنسی تعلقات کے چار الزامات عائد کیے گئےسری لنکا کے شہری کو آج آڈیو ویژول لنکس (اے وی ایل) کے ذریعے پیراماٹا بیل کورٹ میں پیش ہونے سے ضمانت دینے سے انکار کر دیا گیا۔

  • آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں شدید بارشیں اورسیلاب  ،19 افراد ہلاک

    آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں شدید بارشیں اورسیلاب ،19 افراد ہلاک

    سڈنی: آسٹریلیا کے شہرسڈنی میں شدید بارش اورسیلاب سے 19افراد ہلاک ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق آسٹریلیا کے شہرسڈنی میں طوفانی بارشوں اورسیلاب سے ہزاروں افراد محفوظ مقامات پرمنتقل ہوگئے آسٹریلیا کے مشرقی ساحل پر سیلاب کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے-

    سڈنی میں مسلسل 16 روز کی بارش سے سڑکیں دریا بن گئیں اورنشیبی علاقے زیرآب آگئے بجلی اورمواصلات کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا۔ سیکڑوں صارفین کوبجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی۔ شدید بارش سے پروازوں کا شیڈول متاثرہوا اورمسافرائیرپورٹ پرپھنس گئے۔

    روس نے یوکرین کی رہائشی عمارت پر بم گرا دیا،2 بچوں سمیت 18 شہری ہلاک

    سڈنی میں سڑکوں سے پانی نکالنے اورریلوے لائنز کی بحالی کا کام جاری ہے تاہم ریسکیو ورکرزکوبارش کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔

    آسٹریلیا کے محکمہ موسمیات نے سڈنی میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔آسٹریلیا کے مشرقی علاقوں میں بھی سیلاب اوربارشوں نے معمول کی زندگی مفلوج کردی ہے۔

    بیورو آف میٹرولوجی کی پیشن گوئی کرنے والے ڈین نارامور نے منگل کو کہا کہ کوئنز لینڈ سے وکٹوریہ کی سرحد تک 1,555 کلومیٹر سے زیادہ کے فاصلے پر معمول سے بڑے سیلاب آ نے کا امکان ہے-

    یوم خواتین افغانستان کی خواتین کیلئے اپنے جائز حقوق کا مطالبہ کرنےکا اچھا موقع ہے،افغان حکومت

    نارامور نے منگل کو ایک میڈیا بریفنگ کے دوران کہا جب انہوں نے اگلے 24 گھنٹوں کے دوران سڈنی میں 120 ملی میٹر (5 انچ) تک بارش کی پیش گوئی کی تھی، بدھ کے آخر تک طوفان صاف ہو جائے گا۔

    سیلاب شروع ہونے کے بعد سے انیس افراد ہلاک ہو چکے ہیں، زیادہ تر یا تو سیلاب زدہ گھروں میں یا سیلاب زدہ سڑکوں کو عبور کرنے کی کوشش کرنے والی کاروں میں ہلاکتیں ہوئی ہیں-

    سڈنی میں رات بھر موسلا دھار بارش ہوئی جس کے ساتھ کچھ مضافاتی علاقوں میں پیر کی صبح سے 200 ملی میٹر تک بارش ہوئی، مارچ کی اوسط بارش تقریباً 140 ملی میٹر سے زیادہ تھی، جس سے شہر کے جنوب مغرب میں اچانک سیلاب اور فوری انخلاء کے احکامات جاری ہوئے۔

    روس سب سے زیادہ پابندیوں کا سامنا کرنے والا دنیا کا پہلا ملک

  • لیب کی غلطی، سینکڑوں مریضوں کو کورونا سے محفوظ قرار دیا

    لیب کی غلطی، سینکڑوں مریضوں کو کورونا سے محفوظ قرار دیا

    سڈنی: آسٹریلیا میں لیبارٹری نے کورونا کے886 مریضوں کی غلط رپورٹ جاری کر دی-

    باغی ٹی وی : غیرملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کے شہرسڈنی میں ایک لیبارٹری نے 886 کورونا کے مریضوں کی غلط ٹیسٹ رپورٹ جاری کرتے ہوئے انہیں کورونا سے محفوظ قراردے دیا۔

    لیبارٹری کے منتظمین کے مطابق کرسمس پر غیرمعمولی تعداد میں کورونا کی ٹیسٹنگ اورڈیٹا پروسیسنگ میں غلطی کی وجہ سے کورونا مریضوں کی غلط رپورٹس جاری ہوئیں کورونا سے متاثرافراد نے غلط رپورٹس پرلیبارٹری کوتنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ لیب کی غلط رپورٹس کی وجہ سے ان کے پیاروں کوبھی خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔

    جنرل ہسپتال میں اومیکرون کی تشخیصی سہولت فراہم، رپورٹ اسی روز ملے گی

    کچھ روز قبل اسی لیب نے 400 ایسی رپورٹس جاری کی تھیں جن میں صحت مند افراد کوکورونا کا مریض بتایا گیا تھا۔ لیب نے اس غلطی پرمعافی مانگ لی تھی لیب کا کہنا ہے کہ کام کے غیرمعمولی دباؤ کی وجہ سے کورونا کے ٹیسٹ کے نظام کوآٹومیٹک سے مینوئل پرمنتقل کیا جارہا ہے-

    واضح رہے کہ لاہور جنرل ہسپتال میں اومیکرون کی تشخیصی سہولت فراہم کر دی گئی ہے اس حوالے سے پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ و امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفرنے بتایا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار اور وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشدکی ہدایت پر کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کی تشخیص کے لئے لاہور جنرل ہسپتال کی سینٹرل ریسرچ لیب میں مطلوبہ سہولت فراہم کر دی گئی ہے اور اس ٹیسٹ کی رپورٹ اسی روز متعلقہ فرد کو فراہم کر دی جائے گی جبکہ ایل جی ایچ میں اب تک کوویڈ 19کے 1لاکھ 37 ہزار 600 مریضوں کے بلا معاوضہ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

    پروفیسرالفرید ظفرکا کہنا تھا اگر مریض نجی لیبارٹریوں سے مذکورہ ٹیسٹ کرواتے تو مجموعی طور پر 89 کروڑ44 لاکھ روپے کے اخراجات برداشت کرنا پڑتے جبکہ یہاں یہ سہولت حکومتی خرچے پر بلا معاوضہ فراہم کی گئی ہے۔ اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر عامر غفور مفتی،ڈائریکٹر سینٹرل ریسرچ لیب ڈاکٹر غزالہ روبی، ڈاکٹر عبدالعزیز و دیگر بھی موجود تھے۔

    پروفیسرالفرید ظفرنے سینٹرل ریسرچ لیب کے سٹاف کی پیشہ وارانہ لگن اور محنت کو سراہتے ہوئے کہا تھا کہ کورونا انتہائی متعددی وائرس ہے جو فوری طور پر دوسرے شخص کو منتقل ہو جاتا ہے لیکن لیب کے عملے نے اپنی جانوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے پوری دلجمعی کے ساتھ اپنے فرائض سر انجام دیے ہیں جو قابل ستائش اقدام ہے۔پرنسپل پی جی ایم آئی کا کہنا تھا کہ جنرل ہسپتال میں حکومتی اور محکمہ سپیشلائزڈ کے احکامات کی روشنی میں اومیکرون کی تشخیص کی سہولت بھی مفت فراہم کی جائے گی تاہم اس وبا ء کو دنیا بھر میں انتہائی خطرناک اور تیزی سے پھیلنے والا وائرس قرار دیا گیا ہے لہذا لوگوں کو چاہیے کہ وہ ایک مرتبہ پھر کورونا سے بچاؤ کے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کریں تاکہ اس جان لیوا بیماری سے اپنے آپ کو محفوظ رکھ سکیں۔

    پاکستان میں اومیکرون کے 75 کیسز کی تصدیق:ایک بارپھرمعاشی سرگرمیاں معطل ہونے کے خدشات

    ایم ایس ڈاکٹر عامر غفور مفتی کا کہنا تھا کہ ماہرین نے کورونا ویکسین کی دونوں ڈوز لگوانے والے افراد کو تلقین کی ہے کہ وہ بوسٹر ڈوز لگوانا نہ بھولیں خصوصی طور پر ایسے افراد جو پہلے بھی مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں یا ضعیف العمر ہیں انہیں اس حوالے سے خصوصی احتیاط کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ کورونا کی نئی قسم اومیکرون سے خود کو اور اہل خانہ کو محفوظ رکھ سکیں۔

    میڈیا سے گفتگو میں پروفیسر الفرید ظفرکا کہنا تھا کہ گزشتہ دو سال سے ذرائع ابلاغ کے ذریعے بھرپور آگاہی مہم چلائی جا رہی ہے اور کورونا کے حوالے سے معلومات ہر شخص تک پہنچ چکی ہیں لہذا شہریوں کا فرض ہے کہ وہ اپنی قومی ذمہ داری کو سمجھتے ہوئے ماسک کا استعمال اور سماجی فاصلہ کا خیال رکھیں،ہجوم والی جگہ پر جانے سے گریز کریں اور مصافحہ کرنے کی بجائے اسلام و علیکم کہنے کو ترجیح دیں تاکہ ماضی میں کوویڈ 19سے نمٹنے کی طرح اومی کرون کا بھی احسن انداز میں سامنا کیا جائے اور پاکستان نے دیگر ممالک کے مقابلے میں جو بہتر کامیابی حاصل کی ہے اسے برقرار رکھا جا سکے۔

    بھارتی وزیراعظم مودی کی جان کو خطرہ:نئے حفاظتی انتظامات نے حیران کردیا