Baaghi TV

Tag: سکھ

  • سکھوں کے خلاف بین الاقوامی سطح پر  بھارتی دہشتگردی کا گھناؤنا چہرہ ایک بار پھربے نقاب

    سکھوں کے خلاف بین الاقوامی سطح پر بھارتی دہشتگردی کا گھناؤنا چہرہ ایک بار پھربے نقاب

    بھارتی حکومت کی جانب سے سکھوں کے خلاف بین الاقوامی سطح پر ریاستی دہشتگردی کا گھناؤنا چہرہ ایک بار پھر دنیا کے سامنے آ گیا ہے، بین الاقوامی جریدے دی گارڈین نے مودی سرکار کی ریاستی دہشتگردی کو بے نقاب کر دیا۔

    35 سالہ سکھ کارکن اوتار سنگھ کھنڈا کی برمنگھم میں مشکوک موت نے بھارتی سرکار پر سوال اٹھا دیئے دی گارڈین کے مطابق مقتول اوتار سنگھ پر بھارتی میڈیا نے مارچ 2023 کے احتجاج کے دوران لندن میں بھارتی پرچم اتارنے کا الزام لگایا تھا، 2016 میں اوتار سنگھ کو بھارتی ایجنسیوں سے زندگی کو خطرہ ہونے کی بنا پر برطا نیہ میں سیاسی پناہ ملی تھی۔

    دی گارڈین کے مطابق مقتول کے والد اور چچا 90 کی دہائی میں خالصتان کی حمایت کرنے پر ماورائے عدالت قتل کر دیئے گئے تھے اوتار سنگھ کے دوست جسوِندر سنگھ کے مطابق اوتار اپنی موت سے کچھ دن پہلے خوفزدہ تھے کہ انہیں ٹریس یا فالو کیا جا رہا ہے، اوتار سنگھ کی والدہ اور بہن کو حکام نے علیحدگی پسند رہنما امرت پال سنگھ کی تلاش کے سلسلے میں حراست میں لے رکھا تھا وکیل پولاک کے مطابق اوتار سنگھ کو زندگی کے خطرے کی دھمکیاں موصول ہوئیں۔

    برطانوی فرانزک ماہر ڈاکٹر ایشلے فیگن ایرل کے مطابق سکھ کارکن کو زہر دیے جانے کا شبہ مکمل طور پر مسترد نہیں کیا جا سکتا،اوتار سنگھ کے اہل خانہ نے دوبارہ پوسٹ مارٹم انکوائری کا مطالبہ کر دیا ہے اوتار سنگھ کے قریبی عزیز جگجیت سنگھ کا کہنا ہے کہ ’’ہمیں جواب چاہیے کہ اتنی دھمکیوں کے باوجود اوتار کی موت کیسے ہوئی؟‘‘

    بھارت اختلافی آوازوں کو خاموش کر کے بین الاقوامی سطح پر اقلیتوں کا قتل عام کر رہا ہے بی جے پی کیمیکل ہتھیار، اعصابی زہر اور ماورائے عدالت قتل سے سکھ تحریک کو کچل رہی ہے اوتار سنگھ کی موت کے بعد چند ہی ہفتوں میں خالصتانی کارکنان کا کینیڈا میں قتل سکھ تحریک کو کچلنے کی مذموم بھارتی سازش ہے، مودی سرکار نے ٹارگٹ کلنگ اور قتل کو اختلاف رائے کے خلاف ہتھیار بنا لیا ہے، مودی کا بھارت اب ریاستی قتل و غارت گری کا عالمی چیمپیئن بن چکا ہے-

  • نیویارک میں خالصتان زندہ باد کے نعرے، بھارتی وفد کو  کوڑے کے پیچھے چھپنا پڑا

    نیویارک میں خالصتان زندہ باد کے نعرے، بھارتی وفد کو کوڑے کے پیچھے چھپنا پڑا

    نیویارک میں خالصتان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے جس کے باعث بھارتی پارلیمانی سفارتی وفد کو کوڑے کے پیچھے چھپنا پڑا۔

    رپورٹ کے مطابق ششی تھرور کی قیادت میں سفارتی وفد کو سکھوں کے احتجاج کا سامنا کرنا پڑا، نیشنل پریس کلب واشنگٹن کی عمارت سے نکلتے ہوئے بھارتی وفد کو سکھوں نے گھیر لیا،خالصتانی مظاہرین کو دیکھ کر بھارتی وفد گاربیج ڈمپ کے پیچھے چھپ گیا، ششی تھرور اور بھارتی وفد مظاہرین کی وجہ سے چھپے رہے۔

    https://x.com/SFJ_US_Official/status/1930342054732632167

    واشنگٹن میں موجود اعلیٰ سطحی بھارتی وفد کے غیر سنجیدہ رویہ پر بھارتی عوام سیخ پا ہے،بھارت کا اعلیٰ سطح وفد گیانا، پاناما، کولمبیا اور برازیل میں ناکامی کے بعد واشنگٹن پہنچا ہےبھارت کے اعلیٰ سطح وفد کی قیادت ششی تھرور کر رہے ہیں

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ’اعلیٰ سطحی وفد میں شامل سینئر سیاست دان ششی تھرور محفل میں گانے گا کر وقت ضائع کرتے رہے‘‘سوشل میڈیا پر بھارتی عوام کی جانب سے اس پر سخت ردعمل سامنے آیا ہے،بھارتی عوام کی جانب سے ششی تھرور اور دیگر وفد اراکین کو کڑی تنقید کا سامنا ہے،

  • بھارت نے سکھوں کے پاکستان میں داخلے پر پابندی لگا دی

    بھارت نے سکھوں کے پاکستان میں داخلے پر پابندی لگا دی

    مہا راجہ رنجیت سنگھ کی برسی پر بھارت نے سکھوں کے پاکستان جانے پر پابندی لگا دی، مہا راجہ رنجیت سنگھ کی برسی 30جون کو منائی جائے گی۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت اپنے شہریوں اور سکھوں کو نشانہ بنا کر پاکستان کیخلاف محاذ بنانا چاہتا ہے،مہا راجہ رنجیت سنگھ کی برسی کے لیے 500 سکھ یاتریوں کے دورہ پاکستان پر غیر یقینی صورتحال پیدا ہوگئی ہے، مودی سرکار نے مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی پر سکھو ں کو پاکستان جانے سے روک دیا، بھارت نے 7 مئی 2025 سے سکھوں کے پاکستان میں داخلے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

    سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت نے سکھوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کرتے ہوئے کرتارپور راہداری کو بھی بند کر رکھا ہے، بھار تی جارحیت کے دوران بھارت نے سکھوں کے علاقوں پر حملہ کیا اور ان کی عبادت گاہ کو تباہ کرنے کی کوشش کی، بھارت نے امرتسر میں بھی میزائل داغے تاکہ سکھوں کو پاکستان کے خلاف بڑھکایا جا سکےبھارت نے پاکستان میں سکھوں کے مقدس مقام ننکانہ صا حب پر بھی ڈرونز سے حملہ کی مذموم جسارت کرکے الزام پاکستان پر دھرنے کی کوشش کی۔

    ٹرمپ کے سیز فائر بیان کو بھارت نے کھلے عام مسترد کر دیا

    دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ ہندوستان سکھ مخالف احساسات اور جذبات کے ساتھ پچھلی کئی دہائیوں سے کھیل رہا ہے، مودی کی متعصبا نہ سوچ نے مسلمانوں کے ساتھ ساتھ بھارت کی سرزمین سکھوں کے لیے بھی تنگ کر دی ہے، 1950کے معاہدے کے مطابق سکھ یاتریوں کو چار اہم مذہبی مواقع پر پاکستان میں مزارات پر جانے کی اجازت ہے۔

    دفاعی ماہرین کے مطابق ان مذہبی مواقعوں میں گرو ارجن دیو کی برسی، گرو نانک کا یوم پیدائش، خالصہ پنتھ کا یوم تاسیس (بیساکھی) اور مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی شامل ہیں، پاکستان کے ساتھ سکھوں کی قربت اور بھارت کے خلاف لڑنے کا بیان مودی سرکار کے لئے دردِ سر بن چکا ہے۔

    پاک فوج کا صلاحیتوں کا صرف 10 فیصد استعمال ،دشمن گھٹنے ٹیک گیا

  • دنیا بھر کی سکھ برادری بھارت کیخلاف اور پاکستان کے ساتھ ہے، رمیش سنگھ اروڑا

    دنیا بھر کی سکھ برادری بھارت کیخلاف اور پاکستان کے ساتھ ہے، رمیش سنگھ اروڑا

    صوبائی وزیر اقلیتی امور پنجاب رمیش سنگھ اروڑا نے کہا ہے کہ بھارت نے جھوٹ، فریب اور جنگی جنون کی انتہا کر دی ہے اور خطے کے امن کو سنگین خطرات لاحق کر دیئے ہیں،بھارت دنیا کو یہ باور کرانا چاہتا ہے کہ وہ خطے کا سپر پاور ہے، مگر اس کا اصل چہرہ دنیا کے سا منے آ چکا ہے-

    صوبائی وزیر اقلیتی امور پنجاب رمیش سنگھ اروڑا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے ننکانہ صاحب جیسے مقدس مقام پر حملے نےسکھ برادری کے دل زخمی کیے ہیں،یہ حملے نہ صرف انسانی جانوں کےضیاع کاسبب بنےبلکہ اقلیتوں کے جذبات سے بدترین کھلواڑ ہے۔

    رمیش سنگھ اروڑا نے کہا کہ بھارت کا پہلگام ڈرامہ، اور اس کے بعد پاکستان پر الزامات محض جھوٹے پروپیگنڈے کا حصہ ہیں بھارت دنیا کو یہ باور کرانا چاہتا ہے کہ وہ خطے کا سپر پاور ہے، مگر اس کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے آ چکا ہے،سکھ یاتری جب واہگہ بارڈر سے واپس گئے تو وہ روتے ہوئے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا رہے تھے، ہمیں یقین ہے کہ پاکستان کبھی گولڈن ٹیمپل یا کسی بھی سکھ مذہبی مقام کو نقصان نہیں پہنچائے گا، اگر بھارت نے مذہبی مقامات کو نشانہ بنایا تو دنیا بھر کے سکھ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

    سکھ رہنما سردار بشن سنگھ نے بھی بھارتی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے سو سے زائد ڈرون حملے کیے گئے، جن میں ننکانہ صاحب کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی پاک فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ان حملوں کو ناکام بنایا،ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ ہیں، اور خون کے آخری قطرے تک بھارت کے خلاف کھڑے رہیں گے۔

    سکھ رہنما ستونت کور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہم آہنگی کا علمبردار ملک ہے، جہاں تمام مذہبی مقامات کھلے ہیں۔ پاکستان پرامن ہے لیکن اگر کسی نے چیلنج کیا تو ہم جواب دینا جانتے ہیں-

    رمیش سنگھ اروڑا، بشن سنگھ اور ستونت کور نے عالمی برادری، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ بھارت کی جارحیت، اقلیت دشمن پالیسیوں اور مذہبی مقامات پر حملوں کا فوری نوٹس لیں۔

  • کینیڈا میں سکھوں کا احتجاج:ہندوؤں کو ڈی پورٹ کرنے کا مطالبہ

    کینیڈا میں سکھوں کا احتجاج:ہندوؤں کو ڈی پورٹ کرنے کا مطالبہ

    ٹورنٹو میں کے سکھوں نے احتجاج کے دوران بھارتی وزیراعظم کے پتلے جلادیئے، ساتھ ہی ہندوؤں کو ڈی پورٹ کرنے کا مطالبہ کیا۔

    رپورٹ کے مطابق کینیڈا میں سکھوں کی جانب سے مودی کی نفرت انگیز پالیسی کے خلاف احتجاج کیا گیا اور ساتھ ہی ایک ریلی بھی نکالی گئی جس میں مودی حکومت اور انتہا پسند ہندوؤں کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا ریلی کے شرکا ٹورنٹو میں واقع مالتن گردوارے کے باہر جمع ہوئے جہاں مودی اور انتہا پسند ہندوؤں کے خلاف نعرے بازی کی گئی اور احتجاج کے دوران بھارتی وزیراعظم کے پتلے بھی جلائے گئے اور مودی کی ریاستی دہشتگردی کے خلاف آواز بلند کی گئی۔

    یہ سب معاملہ اس وقت پیش آیا مارک کارنی نے حال ہی میں کینیڈا کے وزیر اعظم کے طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھالی ہیں اور کینیڈا میں مقیم سکھ کمیونٹی کی جانب سے امید کی جارہی ہے کہ وہ بھارتی حکومت کے ظلم کے خلاف سخت مؤقف اختیار کریں گے، سکھ کمیونٹی کی جانب سے مارک کارنی سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ کینیڈا سے ہندوؤں کو ڈپ پورٹ کیا جائے اور ان کے خلاف واضح اور عملی اقدامات اٹھائیں جائیں، تاکہ معاشرے میں بڑھتی ہوئی تقسیم اور نفرت کو روکا جا سکے۔

  • سکھ برادری کا بھارتی وزیر خارجہ  کی  واشنگٹن آمد پر احتجاج

    سکھ برادری کا بھارتی وزیر خارجہ کی واشنگٹن آمد پر احتجاج

    واشنگٹن ڈی سی میں بھارت کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر کی آمد کے خلاف سکھ برادری کے رہنماؤں نے شدید احتجاج کیا۔

    احتجاج میں شریک مظاہرین نے خالصتان تحریک کے حق میں نعرے بازی کی اور بھارتی وزیر خارجہ کی ملاقات کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ایس جے شنکر بھارت میں سکھوں کے حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہیں اور ان کی پالیسیاں سکھوں کے خلاف سازشوں کی عکاسی کرتی ہیں۔مظاہرین نے اپنے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی پرچم پر تلواروں سے حملہ کیا اور نعرے لگائے کہ بھارت کی حکومت سکھوں کے خلاف عالمی سطح پر جرائم میں ملوث ہے۔ یہ احتجاج واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ میں ایس جے شنکر کی ملاقات کے دوران کیا گیا، جہاں خالصتان کے حامیوں نے بھارتی وزیر خارجہ کی موجودگی میں سخت احتجاج کیا۔

    احتجاج کے دوران ڈاکٹر بخشش سنگھ سندھو نے کہا کہ "ایس جے شنکر بھارت میں سکھوں کے خلاف سازشوں میں ملوث ہیں اور ان کے اقدامات عالمی سطح پر سکھوں کے قتل کی حمایت کرتے ہیں۔” انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کی حکومت عالمی سطح پر سکھوں کے حقوق کی پامالی کر رہی ہے اور اس کے خلاف سخت کارروائی کی ضرورت ہے۔گرپتونت سنگھ پنوں نے بھی شدید الفاظ میں تنقید کرتے ہوئے کہا کہ "ایس جے شنکر نہ صرف بھارت میں سکھوں کے خلاف ظلم کی حمایت کرتے ہیں بلکہ عالمی سطح پر بھی اس معاملے میں بھارت کی پالیسیوں کا دفاع کر رہے ہیں۔” انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ بھارت کے وزیر خارجہ کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں۔

    مظاہرین نے اس موقع پر بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کی پالیسیوں کے خلاف بھی نعرے لگائے۔ ان کا کہنا تھا کہ مودی حکومت عالمی سطح پر سکھوں کی نسل کشی کو فروغ دے رہی ہے اور اس کے خلاف آواز اٹھانا ضروری ہے۔ مظاہرین نے ایس جے شنکر کے ساتھ ملاقات کرنے والے امریکی حکام پر بھی تنقید کی اور ان سے مطالبہ کیا کہ بھارت کے وزیر خارجہ کے خلاف عالمی پابندیاں عائد کی جائیں۔بھارت کی حکومت عالمی سطح پر سکھوں کے خلاف نسل کشی کی سازش کر رہی ہے اور اس کے خلاف عالمی برادری کو ایک سخت موقف اپنانا ہوگا۔

    اس احتجاجی مظاہرے میں شریک افراد نے بھارتی حکومت کے اقدامات کی شدید مذمت کی اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ بھارت کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو نظر انداز نہ کیا جائے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ جب تک بھارت اپنے سکھ شہریوں کے حقوق کا احترام نہیں کرتا، تب تک اس کے حکام کو عالمی سطح پر مسترد کرنا چاہیے۔

    خاتون جیل افسر کا قیدی کے ساتھ جنسی تعلق،ویڈیو لیک

    مسلمان کی جائیداد میں غیر مسلم کا حصہ،عدالت نے فیصلہ سنا دیا

  • پاکستان میں سکھ ورثہ شاندار اور تاریخی اہمیت کا حامل ہے،بلاول

    پاکستان میں سکھ ورثہ شاندار اور تاریخی اہمیت کا حامل ہے،بلاول

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گُرو نانک دیو جی کے جنم دن پر پیغام جاری کیا ہے

    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان سمیت دنیا بھر کی سکھ برادری کو گُرو نانک دیو جی کے جنم دن کی مبارکباد دی اور کہا کہ گُرو نانک کی محبت، امن اور مساوات پر مبنی تعلیمات بڑی اہمیت کی حامل ہیں، آج کے دور میں ہم آہنگی اور یکجہتی کو فروغ دینے کے لیے گرو نانک کی تعلیمات کی افادیت برقرار ہے،گُرو نانک کی بھائی چارے، ہمدردی اور احترام انسانیت پر مبنی تعلیمات اہم ہیں،گرو نانک کی قائم کردہ اقدار سکھ برادری کے ساتھ دیگر لوگوں کے لیے مشعل راہ ہیں،وہ تمام لوگوں کے لیے بھی بڑی اہمیت کی حامل ہیں جو ایک منصفانہ اور پرامن معاشرہ قائم کرنے کے خواہاں ہیں،پاکستان میں سکھ ورثہ شاندار اور تاریخی اہمیت کا حامل ہے، پیپلز پارٹی ملک میں تمام اقلیتی برادریوں کے حقوق اور آزادیوں کے تحفظ کے لیے پُرعزم ہے،پیپلز پارٹی نے ہمیشہ سے ہی تمام مذہبی اور ثقافتی برادریوں کے حقوق کی حفاظت کی ہے، تاکہ ہر شہری، چاہے اس کا کوئی بھی مذہب ہو، ملک میں خود محفوظ اور معتبر محسوس کر ے،پاکستان کی اس طویل روایت پر فخر ہے کہ یہاں سکھ یاتریوں کو ان کے مقدس مقامات پر خوش آمدید کیا جاتا ہے، سکھ یاتریوں کو خوش آمدید کہنا اور ان کے مقدس مقامات پاکستان کی امن و بین المذاہب احترام کی علامت ہے،ہم ایک ایسا پاکستان بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں جو اپنی ثقافتی تنوع کا جشن منائے،ایسا پاکستان جو تمام شہریوں کے درمیان ہم آہنگی اور باہمی احترام کو فروغ دینے کے لیے انتھک محنت کرے

    مناہل اور امشا کےبعد متھیرا کی ویڈیولیک،کون کر رہا؟ حکومت خاموش تماشائی

    نازیبا ویڈیو لیک،وائرل ہونے پر متھیرا کا ردعمل آ گیا

    اب کون سی ٹک ٹاک گرل اپنی ویڈیوز لیک کرنے والی ، اور کیوں؟

    مناہل،امشا کے بعد متھیرا کی بھی برہنہ ویڈیو لیک،وائرل

    ٹک ٹاکر امشا رحمان کی بھی انتہائی نازیبا،برہنہ،جنسی تعلق کی ویڈیو لیک

    نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد مناہل ملک نے دیا مداحوں کو پیغام

    سماٹی وی میں گروپ بندی،سما کے نام پر اکرم چوہدری اپنا بزنس چلانے لگے

    سما ٹی وی بحران کا شکار،نجم سیٹھی” پریشان”،اکرم چودھری کی پالیسیاں لے ڈوبیں

    انتہائی نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد ٹک ٹاکرمناہل نے مانگی معافی

  • آسٹریلیا کا بھی بھارت پرسکھوں کو نشانہ بنانے کا الزام

    آسٹریلیا کا بھی بھارت پرسکھوں کو نشانہ بنانے کا الزام

    کینبرا: آسٹریلوی وزیر خارجہ نے بھارت پر کینیڈا میں سکھوں کو نشانہ بنانے کا الزام لگادیا۔

    باغی ٹی وی: کینیڈا واحد ملک نہیں جس نے بھارتی اہلکاروں پر غیر ملکی سرزمین پر قتل کی سازش کرنے کا الزام لگایا،آسٹریلیا نے بھی بھارت پر کینیڈا میں سکھوں کو نشانہ بنانے کا الزام لگادیا-

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کے دورہ آسٹریلیا کے دوران ان سے ملاقات میں آسٹریلوی وزیر خارجہ پینی وونگ نے کینیڈا میں سکھوں کو نشانہ بنانے پر تشویش کا اظہار کیا پینی وونگ نے کہا کہ سکھ برادری سمیت دیگر لوگوں کو آسٹریلیا میں محفوظ پناہ اور احترام کا حق ہے، ہم کینیڈا کے عدالتی عمل کا احترام کرتے ہیں اور ان واقعات کی صاف و شفاف تحقیق کا مطالبہ کرتے ہیں، آسٹریلیا میں قانون کی حکمرانی، عدلیہ کی آزادی اور تمام ممالک کی خودمختاری جیسے معاملات کے سلسلے میں ایک اصولی موقف موجود ہے۔

    توشہ خانہ گاڑیوں کا کیس : دوسری عدالت میں منتقل کرنے کی استدعا پر فیصلہ …

    رپورٹ کے مطابق بھارتی انٹیلی جنس ایجنسیوں کو کینیڈین شہری ہردیپ سنگھ نجر سمیت کئی سکھ رہنماؤں کے ناموں پر مشتمل فہرست دی گئی تھی کینیڈا کی حکومت نے تحقیقات کے بعد بتایا کہ ہردیپ سنگھ کے قتل کا حکم بھارتی انٹیلی جنس نے دیا تھا۔

    خیبر پختونخوا میں امن و امان کی بحالی وفاق کی ترجیحات میں شامل ہے، عطاءاللہ …

  • پنجاب کابینہ اجلاس،پنجاب سکھ آنند کراج میرج رجسٹرار رولز ، میرج رولز 2024کی منظوری

    پنجاب کابینہ اجلاس،پنجاب سکھ آنند کراج میرج رجسٹرار رولز ، میرج رولز 2024کی منظوری

    وزیر اعلیٰ پنجاب کسان کارڈ،اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کی منظوری

    چنگ چی او ررکشے کو بتدریج متبادل ماحول دوست ٹرانسپورٹ پر منتقل کرنے اورسموگ کے خاتمے کیلئے موٹرسائیکل فٹنس سرٹیفکیٹ کے حصول پر اتفاق

    ریٹائرمنٹ کے بعد ملازمین کے سرکاری گھرکی الاٹمنٹ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ،وزیراعلی اور کابینہ نے الاٹمنٹ میں توسیع کے اختیارات سرنڈر کردئیے

    سیاسی نہیں عوامی مفادات کو مد نظر رکھ کر فیصلے کرتی ہوں،جب آپ عوامی اور ملکی مفاد کو سامنے رکھ کر فیصلے کرتے ہیں تو اللہ تعالیٰ اس میں برکت ڈالتا ہے:مریم نواز شریف

    وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 10واں اجلاس منعقد ہوا،چار گھنٹے طویل اجلاس میں 56 نکاتی ایجنڈے پر غور کیاگیا-

    اجلاس میں دور دراز علاقوں میں ڈاکٹروں کی عارضی بنیادوں پر فوری تقرری اورڈاکٹرز کے لئے الاؤنس بڑھانے کی منظوری دی گئی-وزیر اعلیٰ پنجاب کسان کارڈ کی بھی منظوری دی گئی-کابینہ نے پنجاب سکھ آنند کراج میرج رجسٹرار رولز 2024اور پنجاب سکھ آنند کراج میرج رولز 2024کی منظوری دی- وزیراقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ نے کہاکہ پنجاب دنیا بھر میں سکھ میرج ایکٹ نافذ کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا -انڈیا میں بھی سکھوں کو ہندو ایکٹ کے میرج رجسٹرڈ کرانا پڑتی ہے-بنیادی مراکز صحت، دیہی مراکز صحت اور بعض تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں پر ڈاکٹرز کے الاؤنس میں اضافے کی منظوری دی گئی-وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ٹی بی ہسپتال سرگودھا، جوبلی فی میل ہسپتال بہاولپور اور مزنگ ہسپتال لاہور کا انتظام منتقل کرنے کی ہدایت کی-اجلاس میں 8ممالک کے اوورسیز پاکستانیوں کوجائیداد کی منتقلی اور دیگر ریونیو سروسز کے لئے رجسٹریشن ایکٹ 1908 میں ترامیم کی منظوری دی گئی-چنگ چی او ررکشے کو بتدریج متبادل ماحول دوست ٹرانسپورٹ پر منتقل کرنے اور سموگ کے خاتمے کے لئے موٹرسائیکل کے لئے فٹنس سر ٹیفکیٹ کے حصول پر اتفاق کیا گیا-وزیراعلی مریم نوازشریف نے موٹر سائیکل فٹنس سرٹیفکیٹ کا طریقہ کارآسان بنانے کی ہدایت کی-

    یتیم طلبہ کو الیکٹرک بائیک دینے کیلئے طریقہ کار کی منظوری
    کابینہ نے یتیم طلبہ کو الیکٹرک بائیک دینے کے لئے طریقہ کار کی منظوری دی-وزیراعلی مریم نوازشریف نے یتیم طلبا و طالبات کو الیکٹرک بائیک دینے کے لئے پراسیس جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی-اجلاس میں آگاہ کیاگیا کہ چند ماہ میں ہندو میرج ایکٹ بھی منظوری کے لئے پیش کردیا جائے گا-اجلاس میں ریٹائرمنٹ کے بعد ملازمین کے سرکاری گھرکی الاٹمنٹ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا-وزیراعلی اور کابینہ نے الاٹمنٹ میں توسیع کے اختیارات سرنڈر کردئیے – کابینہ نے پہلی مرتبہ ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشنز،سی ای او، ڈی ای او او رڈی ڈی ای او کی تعیناتی کے شفاف طریقہ کار کی منظوری دی –

    بریفنگ کے دوران بتایا گیاکہ محکمہ ہائر ایجوکیشن اور سکول ایجوکیشن میں انتظامی افسروں کی تعیناتی کے لئے آئی ٹی سکریننگ ٹیسٹ پاس کرنا ہوگا -تحریری امتحان او رانٹرویو کے بعد امیدوار کو نفسیاتی ٹیسٹ بھی پاس کرنا ہوگا-ایجوکیشن کے انتظامی افسروں کو سلیکشن کے بعد لمز سے ٹریننگ کرائی جائے گی-کابینہ نے پنجاب میں تمام محکموں کے لائبریرین (BS-16) کو ماسٹر ڈگری حاصل کرنے پر (BS-17) دینے کی منظوری دی -جلالپور ایریگیشن پراجیکٹ میں ریلوے کراسنگز کی تعمیر کے لیے پاکستان ریلوے کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی منظوری دی گئی-مون سون کے دوران اوسط سے زیادہ بارشوں کی پیش گوئی کے تناظر میں اقدامات کا جائزہ لیا گیا-گوشت اور دودھ کی پیداوار بڑھانے کیلئے ایگزوٹک ایمبریو کی درآمد اور ایمبریو کی مقامی پیداوار کوبریڈنگ سروسز میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی-اجلاس میں پنجاب اینیمل ہیلتھ (آئیڈنٹی فیکیشن اینڈ ٹریس ایبلٹی) ریگولیشنز 2024 اور یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز، لاہور اور یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز، بہاولپور کیلئے وائس چانسلرز سرچ کمیٹی کی منظوری دی گئی- یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور میں مزید ڈسپلن متعارف کرانے پر اتفاق کیاگیا-بہاولپور کے صادق گڑھ محل کو ”محفوظ قدیم عمارت” قرار دینے کی منظوری دی گئی-ای پروکیور منٹ اور دیگر امور کے لئے پنجاب پروکیورمنٹ رولز میں 5ترامیم کی منظوری دی گئی،سب سے کم بڈ دینے والے سے مزید کمی کے لئے بات چیت بھی کی جاسکے گی-

    پنجاب ڈرگزرولز 2007 میں ترامیم کی بھی منظوری دی گئی- لائسنس کے اجراء سے پہلے فارمیسی کی انسپیکشن کا اختیار حکومت کو دوبارہ حاصل ہو گا۔کابینہ نے پیڈمک او رفیڈمک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ اور دیگر کی نمائندگی کی منظوری دی-اربن یونٹ، فیڈمک، پیڈمک، ٹیوٹا کے آڈٹ پر اتفاق کیا گیا-وزیراعلی نے کہاکہ بورڈز کی تشکیل نو کا فیصلہ کسی کی سفارش قبول نہ کی جائے۔پنجاب میں پلگ اینڈ پلے گارمنٹ سٹی کے قیام کا فیصلہ کیا گیا-گارمنٹ سٹی پراجیکٹ کو سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کی منظوری بھی دی گئی – موبائل ایپ ٹیکسی سروسز کمپنیوں اور نجی گاڑیوں کو ریگولیٹ کرنے کے لیے صوبائی موٹر وہیکل آرڈیننس 1965 میں ترمیم کی منظوری دی گئی-ٹرانسپورٹیشن نیٹ ورک کمپنی کی ریگولیشن، مسافر کی سیفٹی کو یقینی بنایا جائے گا۔کابینہ نے بہاولپور سے لودھراں تک سپیڈو بسوں کے آپریشنز کے کنٹریکٹ کی مدت میں اضافے،راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی (RUDA) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے سروس کنٹریکٹ میں ایک سال کی توسیع کی منظوری دی-صاف پانی اتھارٹی ایکٹ 2024 کی بھی منظوری دی گئی- تمام واٹر فلٹریشن پلانٹس کی ذمہ داری ایک ہی اتھارٹی دیکھے گی۔ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کی کابینہ نے منظوری دے دی، 14 اگست کو لانچ کیا جائے گا۔کابینہ اجلاس میں معیاری تعلیم کی فراہمی اور پبلک سکولوں کو جدید بنانے کے لئے پبلک سکول ری آرگنائزیشن پروگرام (PSRP) کا جائزہ لیاگیا-

    وزیراعلی نے کہاکہ راجن پور، لیہ اور بھکر میں بچوں کیلئے میل پروگرام شروع کر رہے ہیں۔ نویں سے 12ویں جماعت کے لیے پاکستان کے قومی نصاب 2023 (فیز-III) اور پہلی سے 12ویں جماعت کے لئے دینی تعلیم کے جدید/نظرثانی شدہ نصاب کو اپنانے کی منظوری دی۔ڈسٹرکٹ شوگر کین (ڈویلپمنٹ)سیس کمیٹیوں 2022-23 کی تشکیل کی منظوری دی۔ پاسکو کو درآمد شدہ گندم کی واجب الادا رقم کی ایڈجسٹمنٹ ادائیگی کی منظوری دی۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ سیاسی نہیں عوامی مفادات کو مد نظر رکھ کر فیصلے کرتی ہوں -تمام وزراء اپنے محکموں میں طلباء کی انٹرن شپ پروگرام تیار کریں۔ چیف منسٹر انٹرنشپ پروگرام کو تمام ڈپارٹمنٹس سے لنک کریں۔ جب آپ عوامی اور ملکی مفاد کو سامنے رکھ کر فیصلے کرتے ہیں تو اللہ تعالیٰ اس میں برکت ڈالتا ہے۔ کابینہ نے قائد اعظم پولیس میڈلز اور صدر پولیس میڈلز کے لیے 39 افسران کی سفارشات وفاقی حکومت کو بھیجنے کی منظوری دی۔ صوبائی وزراء،چیف سیکرٹری،آئی جی اور متعلقہ سیکریٹریز اور دیگر حکام نے اجلاس میں شرکت کی

    بڑا فیصلہ،مبشر لقمان سپریم کورٹ، نیب جانے کو تیار،پی سی بی ،کرکٹرزپر جوڈیشل کمیشن بنے گا؟

    بھارتی فوجی افسران اور سائنسدان عورتوں کے "رسیا” نکلے

    چڑیل پکی مخبری لے آئی، بابر ناکام ترین کپتان

    محافظ بنے قاتل،سیکورٹی گارڈ سب سے بڑا خطرہ،حکومت اپنی مستی میں

    شاہد خاقان عباسی کچھ بڑا کریں گے؟ن لیگ کی آخری حکومت

    جبری مشقت بارے آگاہی،انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی لاہور میں میڈیا ورکشاپ

    بہت ہو گیا،طوائفوں کی ٹیم، محسن نقوی ایک اور عہدے کے‌خواہشمند

    قومی اسمبلی،غیر قانونی بھرتیوں پر سپیکر کا بڑا ایکشن،دباؤ قبول کرنے سے انکار

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

    جمخانہ کلب میں مبینہ زیادتی،عظمیٰ تو پرانی کھلاڑی نکلی،کب سے کر رہی ہے "دھندہ”

    شیر خوار بچوں کے ساتھ جنسی عمل کی ترغیب دینے والی خاتون یوٹیوبر ضمانت پر رہا

    مردانہ طاقت کی دوا بیچنے والے یوٹیوبر کی نوکری کے بہانے لڑکی سے زیادتی

    پاکستان کی جانب سے دوستی کا پیغام اور مودی کی شرانگیزیاں

    پاکستان کرکٹ مزید زبوں حالی کا شکار،بابر ہی کپتان رہے،لابی سرگرم

    بابراعظم کے بھائی کا ذریعہ آمدن بتا دیں میں چپ ہو جاؤں گا، مبشر لقمان

  • وزیراعلی مریم نواز کی  امرتسر انڈیا سے آئی بزرگ خاتون سے ملاقات

    وزیراعلی مریم نواز کی امرتسر انڈیا سے آئی بزرگ خاتون سے ملاقات

    وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کہتے ہیں ہمسائے سے لڑائی نہیں کرنی

    کرتارپور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ بھارت سمیت دنیا بھر سے آئے ہوئے تمام بھائی بہنوں کو خوش آمدید، نواز شریف نے آپ سب کو مبارکباد بھیجی ہے، مجھے افسوس ہے کہ وہ میرے ساتھ نہیں آسکے، پنجاب تو ہمارے دل میں بستا ہے ، میں نے ان لوگوں کو کہا ہے کہ آپ لوگوں کو کوئی تکلیف نہیں ہونی چاہیے، آج مجھے میرا پنڈ یاد آگیا، میرے دادا بھارت کے جاتی امرا سے تھے پھر وہ پاکستان آگئے، ایک بار بھارت سے کوئی جاتی امرا کی مٹی لے کے آیا اسے میں نے اپنے دادا کی قبر پر رکھ دیا، میں جب وزیر اعلٰی بنی تو بھارت کے پنجاب سے بھی مبارکباد ملی، بھارت اور پاکستان میں پنجاب کے لوگوں نے میرے وزیر اعلٰی بننے پر جشن منایا،ہم پہلی بار بیساکھی کا تہوار سرکاری طور پر منا رہے ہیں، ہماری حکومت میں سکھ کو وزیر بنایا گیا، میں بیساکھی کا تہوار منا کر بہت خوش ہوئی ہوں،نواز شریف کہتے ہیں ہمسائے سےلڑائی نہیں کرنی ہے، اپنے دلوں کے دروازے کھول،میں نے بابا گرونانک کے بارے میں مطالعہ کیا ہے، میرا دل کرتا ہے کہ پاکستانی پنجابی بھی فخر سے پنجابی زبان بولیں،میں ٹورازم پر کام کر رہی ہوں اور سوچ رہی ہوں کہ آپ کے مقدس مقامات پر اچھے ہوٹل بنائیں تاکہ آپ لوگوں کو سہولت فراہم کی جائے، سب سکھوں کے لیے پاکستان کے دروازے کھلے ہیں آپ جب چاہیں آئیں، خوشیاں منائیں، میری کوشش ہے کہ ہم پوری طرح آپ کی دیکھ بھال کریں، میری دعا ہے کہ آپ سب خیر سے اپنے گھر جائیں اور ہنسی خوشی رہیں۔

    https://twitter.com/Dr_Shaista17/status/1780940072314908804

    وزیراعلی مریم نواز کی بیساکھی کے حوالے سے تقریبات میں شرکت کیلیے امرتسر انڈیا سے آئی بزرگ خاتون سے ملاقات ہوئی،

    https://twitter.com/pmln_org/status/1780925993554698441

    کھیتی صاحب میں وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے سنہری درانتی سے گندم کے سنہرے خوشہ کاٹ کر بیساکھی کا باضابطہ آغاز کیا،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نےبابا گرونانک کے کھیت میں کٹائی کا اعزاز حاصل کرنے پر اظہار مسرت کیا،

    نواز شریف ہم قدم، بھتیجی بازی لے گئی، انقلاب آ گیا

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

    متنازعہ ٹک ٹاکر حریم شاہ کی ایک اور نازیبا ویڈیو”لیک”

    مریم نواز کا آٹھ سو کا سوٹ،لاہوری صحافی نے عظمیٰ بخاری سے مدد مانگ لی

    مریم نواز تو شجر کاری مہم بھی کارپٹ پر واک کرکے کرتی ہے،بیرسٹر سیف

    بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

    مہنگائی،غربت،عید کے کپڑے مانگنے پر باپ نے بیٹی کی جان لے لی

    پسند کی شادی کیلئے شوہر،وطن ،مذہب چھوڑنے والی سیماحیدر بھارت میں بنی تشدد کا نشانہ

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری