Baaghi TV

Tag: سکھر

  • سوشل میڈیا پر محبت، بھارتی لڑکا دلہن لینے اہلِخانہ کے ہمراہ پاکستان پہنچ گیا

    سوشل میڈیا پر محبت، بھارتی لڑکا دلہن لینے اہلِخانہ کے ہمراہ پاکستان پہنچ گیا

    سکھر:سوشل میڈیا پر دوستی محبت میں بدل گئی، بھارتی لڑکا مہندر کمار اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ اپنی دلہن لینے سکھر پہنچ گیا، دونوں کی شادی کی تقریب سکھر کے مقامی میرج ہال میں دھوم دھام سے منعقد ہوئی۔

    باغی ٹی وی :سوشل میڈیا پر شروع ہونے والی دوستی محبت میں بدل گئی محبت بھارتی شہری کو کھینچ کر سرحد پار پاکستان لے آئی، بھارتی شخص میندر کمار اورپاکستانی لڑکی سنجوگتا کماری کا رابطہ سوشل میڈیا پر ہوا،دوستی اور پھر مہندرسرحدوں کے فاصلے مٹا کر اپنی محبت کو لینے پاکستان آ پہنچا-

    کراچی اور بلوچستان میں مزید بارش کا امکان

    نجی خبررساں ادارے کی رپورٹ کےمطابق بھارت سے تعلق رکھنے والےدولہا مہندرکمارایڈووکیٹ اور پاکستانی دلہن سنجوگتا کماری ایک عرصے تک سوشل میڈیا پر دوست رہےدونوں نے شادی کا فیصلہ کیا تو مہندر کمار اپنی دلہن کو لینے اہلِخانہ کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے۔

    گورنرسندھ کی نیویارک اور سندھ کو جڑواں اسٹیٹ قرار دینے کی تجویز

    مہندر کمار اور سنجوگتا کماری کی شادی کی تقریب دھوم دھام سے سکھر کے مقامی ہال میں منعقد ہوئی شادی کی تقریب میں دولہا دلہن کے عزیز و اقارب اور ہندو برادری کے لوگوں نے بھرپور شرکت کی سنجوگتا کماری اپنے شوہر کے ہمراہ کچھ دنوں میں بھارت چلی جائیں گی۔

    کراچی اور بلوچستان میں مزید بارش کا امکان

  • آئی جی سندھ کو کہا ہے کہ کام نہیں کرسکتے تو سیٹ چھوڑ دیں،عدالت

    سندھ ہائیکورٹ سکھر بینچ میں امن و امان سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

    گزشتہ روز عدم پیشی پر ایس ایس پی نوشیرو فیروز نے عدالت سے معافی مانگ لی ،سندھ ہائیکورٹ نے ایس ایس پی نوشیرو فیروز سے سوال کیا کہ آپ ایس ایس پی کیسے بنے؟ ایس ایس پی عبدالقیوم پتافی نے عدالت میں کہا کہ میں 1994 میں بطور ڈی ایس پی بھرتی ہوا، جسٹس صلاح الدین نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ماضی میں سیاستدانوں اور وڈیروں کی اولاد بھرتی ہوتی تھی،سرداری نظام نے سندھ کا بیڑا غرق کر دیا ہے، سندھ میں جو افسران لگے ہیں بااثر شخصیات کے بھائی ہیں، آئی جی کو کہا ہے کہ کام نہیں کرسکتے تو سیٹ چھوڑ دیں، آئی جی بہت کمزور افسر ہے، تین ماہ کی مہلت دے رہے ہیں،نوشیرو فیروز میں منشیات کا خاتمہ کرکے امن و امان قائم کریں،سندھ ہائیکورٹ سکھر بینچ نے ایس ایس پی نوشیرو فیروز کی معافی قبول کرلی

    گزشتہ روز بھی کیس کی سماعت ہوئی تھی، جسٹس صلاح الدین پنہور نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایس ایس یو کمانڈو گھوٹکی اور کشمور میں تعینات نہیں ہوسکے ہیں،آر آر ایف کمانڈز کی پلٹون ٹرانسفر کردی گئی ہے جو لڑنے میں ماہر ہیں،ایس ایس یو کا رول ہے کہ وی وی آئی پی پروٹوکول اور عمارتوں پر تعینات ہوں،جسٹس صلاح الدین پنہور نےآئی جی سندھ سے سوال کیا کہ کیا یہ قانون کے تحت ہے یا کابینہ کا فیصلہ ہے؟ آئی جی سندھ نے عدالت میں جواب دیا کہ میرا خیال ہے کہ قانون کے تحت نہیں کابینہ کا فیصلہ ہے، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہاں ہر چیز صرف وی وی آئی پیز کیلئے ہے عام آدمی کیلئے کچھ نہیں ہے،ایس ایس یو جی کے پانچ ہزارجونواں میں سے کیا سب وی وی آئی پیز کے ساتھ تعینات ہیں؟ یہاں اغوا،زیادتی ،اسٹریٹ کرائم ہوتا رہے ،ایس ایس یو جوان صرف وی آئی پی اور میچز پر تعینات ہوں گے؟ وی وی آئی پی ذاتی گارڈز بھی رکھ سکتے ہیں،ایک ہزارایس ایس یو جوان سکھر اورایک ہزار لاڑکانہ میں کیوں تعینات نہیں کیے جاتے؟ ہمیں تین ماہ کیلئے آرمی،رینجرز سمیت بہترین فورس چاہیے،ہمارے پاس دو آپشن ہیں یا جدید ہتھیار دیں یا جوائنٹ آپریشن کریں، جب سیلاب میں آکر مدد کرسکتے ہیں تو یہ مسئلہ توبہت بڑا ہے،یہاں پر ہر محکمے میں سیاسی مداخلت موجود ہے،جو خرابی کی وجہ ہے،

    لاہور میں خواتین سے زیادتی کے بڑھتے واقعات،ملزمہ کیا کرتی؟ تہلکہ خیز انکشاف

    نو سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سگا پھوپھا گرفتار

    خواتین کو دست درازی سے بچانے کیلئے سی سی پی او لاہور میدان میں آ گئے

    خواتین کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے والے اوباش ملزمان گرفتار

    یہ ہے پنجاب،ایک روز میں ایک شہر میں جنسی زیادتی کے چھ کیسزسامنے آ گئے

  • سندھ حکومت کا سکھرمیں پیپلز بس سروس شروع کرنے کا اعلان

    سندھ حکومت کا سکھرمیں پیپلز بس سروس شروع کرنے کا اعلان

    سندھ حکومت نے سکھر میں 17 فروری سے پیپلز بس سروس شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی: وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ کراچی ، لاڑکانہ اور حیدرآباد میں پیپلز بس سروس چل رہی ہے، 20 فروری سے کراچی میں پنک بس کے مزید تین روٹس شروع ہوں گے۔

    ننکانہ:میونسپل کمیٹی افسران کی شاہ خرچیاں جاری، 76ریٹائرڈ ملازم 2 ماہ کی پنشن سے محروم

    وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ سکھر میں 17 فروری سے پیپلز بس سروس جبکہ 18 فروری سے حیدرآباد میں پیپلز پنک بس سروس بھی شروع ہوجائے گی۔

    شرجیل میمن نے کہا کہ صوبے بھر کے 23 اضلاع میں 22 لاکھ گھر بنا رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل سندھ حکومت کی جانب سے اہلیان سکھر کی سہولت کیلئے پیپلز بس سروس کا آزمائشی بنیاد پر آغاز کیا گیا تھا جبکہ کراچی میں خصوصی طور پر خواتین کیلئے یکم فروری سے پنک بس سروس شروع کی گئی۔

    ٹھٹھہ : ترک اور شامی عوام کی مدد کیلئے بڑھ چڑھ کر حصہ لیں،ڈپٹی کمشنر کی عوام سے اپیل

    پیپلز پارٹی کے رہنما کمیل شاہ نے بتایا تھا کہ حکومت سندھ کی جانب سے سکھر کیلئے گیارہ بسیں دی گئی ہیں اور ان بسوں کے روٹ کا حتمی تعین کرنے کیلئے کام کیا جا رہا ہے سکھر کو ملنے والی ان 11 بسوں میں سے چار بسیں روہڑی سنگرار، پنوعاقل، اور صالح پٹ کے روٹ کور کریں گی۔

  • اسلام آباد سے کراچی جانے والی گرین لائن ایکسپریس نے اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا

    اسلام آباد سے کراچی جانے والی گرین لائن ایکسپریس نے اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا

    سکھر: گرین لائن ایکسپریس نے تیز رفتاری میں اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا۔

    باغی ٹی وی: اسلام آباد سے کراچی جانے والی گرین لائن ایکسپریس نے اپنے پہلے ہی دن نیا ریکارڈ بنا دیا 19 کوچز پر مشتمل مسافر ٹرین گرین لائن ایکسپریس مقررہ وقت سے 10 منٹ پہلے روہڑی اسٹیشن پہنچ گئی۔

    ریلوے حکام کے مطابق گرین لائن ٹرین کے افتتاح کے بعد پہلے ہی روز بکنگ بھی 70 فیصد رہی۔

    ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش ،پہاڑوں پربرف برفباری کا امکان

    واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز چائنیز کوچز پر مشتمل گرین لائن ایکسپریس کا افتتاح کیا تھا انہوں نے کہا تھا کہ ریلوے انتظامیہ نے انتہائی محنت سے گرین لائن کا احیاء کیا ہے-

    اس موقع پر سعد رفیق کا کہنا تھا کہ گرین لائن میں بہترین سفری سہولیات دی جائیں گی احسن اقبال نے کہا تھا کہ گرین لائن سروس کسی بھی جہاز کی بزنس کلاس سے کم نہیں ہے جبکہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے گرین لائن کے دوبارہ آغاز پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی تھی-

    گرین لائن ٹرین گرین لائن کراچی سے رات دس بجے چلا کرے گی، اگلی دوپہر سوا دو بجے لاہور سٹاپ کرے گی اور رات سوا آٹھ مارگلہ پہنچے گی مارگلہ سے کراچی جاتے وقت سفر کا آغاز سہ پہر تین بجے ہو گا، رات آٹھ بجے ٹرین لاہور رکے گی جبکہ اگلے روز دوپہر دو بج کر بیس منٹ پر کراچی پہنچے گی۔

    ہماری طرف آئیں ہم اچھے میزبان ہیں آپ کو دکھائیں گےکہ ہم کیسے نظر آتے ہیں،عدنان…

  • یو ٹرن سب سے بڑا ہتھیار بن جائے اس معاشرے کا کیا ہوسکتا ہے۔قمر زمان کائرہ

    یو ٹرن سب سے بڑا ہتھیار بن جائے اس معاشرے کا کیا ہوسکتا ہے۔قمر زمان کائرہ

    ہائی کورٹ بار سکھر میں وفاقی وزیر برائے کشمیر امور قمر الزمان کائرہ اور سابق چیئرمین سینیٹ نیئر بخاری کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا،

    وفاقی وزیر برائے کشمیر امور قمر الزمان کائرہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ ہائی کورٹ بار میں خطاب کا موقع ملا۔ اس بار سے شہید ذوالفقار علی بھٹو نے بھی خطاب کیا تھا۔ پاکستان کے آئین و قانون بنانے میں وکلا برادری کا اہم کردار رہا۔ کیا الیکشن کرانے سے قانون بنانے سے آئیں بنانے سے جمہوریت آجاتی ہے۔ ؟ادارے کھڑے کرنے سے عمارتیں بنانے سے جمہوریت نہیں آتی۔ یورپ میں ڈارک ایجز کے دوران طویل لڑائی ہوئی مگر ساتھ میں فکری لڑائی بھی ہوئی۔ آج ساری دنیا مغربی دنیا جیسا بننا چاہتی ہے۔ ہم اپنے ووٹنگ پیٹرن کو نہیں دیکھتے۔ہم اپنی برادری اپنے طبقات لسانی فسادات میں پھنسے ہوتے ہیں بھٹو صاحب نے ٹوٹے ہوئے دل ہاری ہوئی قوم کو حوصلہ دیا۔

    قمر زمان کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ دنیا میں کوئی ایسا ملک نہیں جہاں جاگیر داری کا نظام ہو۔ لسانی گروہ ہو۔ وکلا برادری سماج کا اعلی ترین طبقہ ہے بار الیکشن میں برادری کا سسٹم شروع ہوجاتا ہے۔ سیاسی جماعتوں کا بھی یہی حال ہے۔ ہم جمہوریت کی بات کرتے ہیں مگر اپنی جماعت کے اندر نہیں دیکھتے۔ ملک میں تبدیلی کے لیے ہمیں اجتماعی طور پر بدلنے کی ضرورت ہے۔ جس معاشرے کے اندر بات سے مکر جانا یو ٹرن سب سے بڑا ہتھیار بن جائے اس معاشرے کا کیا ہوسکتا ہے۔ آج نوجوانوں کو خواب نہیں سراب دکھائے جارہے ہیں ۔ پاکستان انتہائی مشکل دور سے گزر رہا ہے، کہا جارہا ہے مشکل فیصلے کرنے پڑیں گے ۔ نو ہزار ارب پاکستان کی آمد کے چودہ ہزار آرب پاکستان کا خرچہ ہے۔ سرمایہ دار کہتا ہے کہ میں پیدوار بڑھاتا ہوں تو مجھے رعایت دی جائے۔ آج اگر حکومت سختی سے ٹیکس وصول کرنا شروع کردے تو کیا عوام ٹیکس دے گی ؟ ہم ریلیف کے نام پر آئے مگر ہم عوام کو ریلیف فراہم نہیں کر سکے۔ ہم جانتے ہیں۔ عوام ہم سے ناراض ہے۔ ہم نے سخت فیصلے کیے۔ پچھلی حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدے کیے جس پر ہمیں سخت فیصلے کرنے پڑے۔

     انسانی حقوق کے متعلق ہمارا عزم غیر متزلزل ہے

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ سینیٹر فاروق حامد نائیک نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو خراج تحسین پیش کیا ہے

    ایسا لگ رہا ہے جیسے بلاول بھٹو کے روپ میں بھٹو واپس آیا ہے

    بیرون ملک دوروں کا معاملہ، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے تفصیلات سامنے رکھ دیں

    وزیرخارجہ بلاول زرداری سے متحدہ عرب امارات کے وزیرخارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کا ٹیلیفونک رابطہ

    کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

  • سکھر: اعظم سواتی کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

    سکھر: اعظم سواتی کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

    جوڈیشل مجسٹریٹ قمبر نے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم خان سواتی کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

    باغی ٹی وی :گزشتہ روز کوئٹہ سے تحویل میں لے کر سکھر منتقل کئے گئے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کو جوڈیشل مجسٹریٹ اینڈ سول جج کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

    پولیس کی جانب سے اعظم سواتی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی، عدالت نے پولیس کی درخواست پر اعظم سواتی کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

    اعظم سواتی کے خلاف کراچی سمیت سندھ کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں سواتی کو سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف اپنے مبینہ قابل اعتراض بیانات پر متعدد مقدمات کا سامنا ہے۔

    یاد رہے کہ تین روز قبل بلوچستان ہائیکورٹ نے اعظم سواتی کے خلاف صوبے بھر میں درج مقدمات ختم کرنے کا حکم دیا تھا جبکہ اسی روز سندھ پولیس نے پی ٹی آئی سینیٹر کو اپنی تحویل میں لے لیا تھا۔

  • سکھر میں پیپلز بس کی آزمائشی سروس کا آغاز

    سکھر میں پیپلز بس کی آزمائشی سروس کا آغاز

    سندھ حکومت کی جانب سے سکھر کی سہولت کیلئے پیپلز بس سروس کا آزمائشی بنیاد پر آغاز کردیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : کراچی اور حیدرآباد کے بعد سکھر میں بھی جنوری سےحکومت سندھ پیپلز بس سروس شروع کرنے جا رہی ہے۔

    وزیرخارجہ بلاول بھٹوکی انڈونیشیا میں 15ویں بالی جمہوری فورم میں شرکت


    پہلی بس سکھر پہنچنے کے بعد، سروس کی آزمائشی آغاز کے موقع پر پیپلز پارٹی رہنماؤں، ضلعی افسران، تاجر برادری کے افراد نے بس میں سفر کرتے ہوئے منصوبے کو خوش آئند اقدام قرار دیا۔


    پیپلز پارٹی کے رہنما کمیل شاہ نے بتایا کہ حکومت سندھ کی جانب سے سکھر کیلئے گیارہ بسیں دی گئی ہیں اور ان بسوں کے روٹ کا حتمی تعین کرنے کیلئے کام کیا جا رہا ہے سکھر کو ملنے والی ان 11 بسوں میں سے چار بسیں روہڑی سنگرار، پنوعاقل، اور صالح پٹ کے روٹ کور کریں گی۔

    انتظامیہ کے مطابق روٹس کے تعین کے بعد جنوری سے پیپلز بس سروس کا گیارہ بسوں کے ساتھ باقاعدہ آغاز کر دیا جائے گا۔

    اس حوالے سے صوبائی وزیر اطلاعات ، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سکھر میں پیپلز بس سروس کا آغاز چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر کیا گیا ہے-

    صوبائی وزیر نے اپنے ٹوئٹ میں اعلان کیا کہ انشاء اللہ رواں ماہ سکھر کی عوام کے لیے پیپلز بس سروس باضابطہ طور پر شروع کر دی جائے گی، عوام کو جدید ، آرامدہ اور سستی سفری سہولیات فراہم کرنے کے مشن پر تیزی سے گامزن ہیں پیپلز بس سروس عوام کی خدمت میں سب سے آگے ہے۔

    جعلی کرنسی دے کر تاجروں کو لوٹنے 3 ملزمان گرفتار

  • سکھر حیدرآباد موٹر وے منصوبےکی رقم میں پونے 2 ارب روپےکی مبینہ کرپشن کا انکشاف

    سکھر حیدرآباد موٹر وے منصوبےکی رقم میں پونے 2 ارب روپےکی مبینہ کرپشن کا انکشاف

    سکھر حیدرآباد موٹر وے منصوبےکی رقم میں پونے 2 ارب روپےکی مبینہ کرپشن کا انکشاف ہوا ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق سکھر حیدرآباد موٹر وے منصوبےکی رقم میں کرپشن کے الزام میں ڈپٹی کمشنر مٹیاری عدنان رشید کو عہدے سے فارغ اور اسسٹنٹ کمشنر نیو سعید آباد منصورعباسی کو معطل کردیا گیا ہے۔

    پی ٹی آئی کےلانگ مارچ کیخلاف آئینی درخواست سماعت کیلئے مقرر

    دستاویزات کے مطابق زمین کی خریداری کے لیے این ایچ اے نے سال 2020 میں 4 ارب 9 کروڑ روپے جاری کیے، سابق ڈپٹی کمشنر نےکرنٹ اکاؤنٹ کے بجائے سیونگ اکاؤنٹ میں رقم منتقل کرائی، سیونگ اکاؤنٹ کی وجہ سے 2 سال تک منصوبےکے لیے رقم نہیں نکلوائی جاسکی۔

    2 سال بعد سابق ڈپٹی کمشنر نے لینڈ اکیوزیشن افسرکے اکاؤنٹ میں رقم منتقل کی، لینڈ اکیوزیشن افسر نے 4 ارب 9 کروڑ میں سے ایک ارب 82 لاکھ نکلوائے، لینڈ اکیوزیشن افسر کا دعویٰ ہےکہ 1 ارب 82 لاکھ کی 300 ایکڑ اراضی خریدی۔

    سندھ کابینہ نے سیلاب سے تباہ مکانات کی تعمیر کیلئے 50 ارب روپے کی منظوری دے دی

    دستاویزات میں انکشاف ہوا کہ رقم دو سال تک اکاؤنٹ میں رہنےپربینک سے 54 کروڑ روپےکا منافع ہوا، اس حوالے سے سابق ڈپٹی کمشنر مٹیاری عدنان رشید کا کہنا ہےکہ 54 کروڑ روپے منافع کی رقم بھی جوں کی توں پڑی ہےفنڈز کے مبینہ غلط استعمال کے انکشاف پر چیف سیکرٹری سندھ نے فنڈز کی ٹرانزیکشن پر انکوائری کمیٹی بنادی ہے۔

    کمیٹی میں ایڈیشنل سیکرٹری فنانس اور سیکرٹری سندھ پبلک سروس کمیشن شامل ہیں،کمیٹی مشتبہ ٹرانزیکشن اور فنڈز کے غلط استعمال کا جائزہ لےگی،کمیٹی رقم ادائیگی کا طریقہ کار اور رقم کتنے افراد کو دی گئی، ان کا جائزہ لےگی۔

  • سکھر ڈوب رہا تھا تب کہاں تھے؟ سیلاب متاثرین کا عمران خان سے سوال، ویڈیو

    سکھر ڈوب رہا تھا تب کہاں تھے؟ سیلاب متاثرین کا عمران خان سے سوال، ویڈیو

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج سکھر کے دورے پرگئے

    جب سیلاب آیا تو عمران خان جلسے کرتے رہے، اب بھی کر رہے ہیں تا ہم آج عمران خان سکھر پہنچے اور کہا کہ سیلاب متاثرین سے ملاقات کروں گا، عمران خان سے سکھر کے شہریوں نے سوال کرنا شروع کر دئیے جس کے بعد عمران خان سیلاب متاثرین کے جواب نہ دے سکےعمران خان کو سکھر کا دورہ ادھورا چھوڑ کر بھاگنا پڑگیا ، سیلاب متاثرین نے عمرنا خان سے سوال کیا کہ جب سکھر ڈوب رہا تھا آپ کہاں تھے، خان صاحب جواب دیں آپ کہاں تھے ،عمران خان نے جواب دینے کی بجائے راہ فرار اختیار کرنا ہی بہتر سمجھا

    سکھر میں سیلاب متاثرہ خواتین کی ایک اور ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں خواتین احتجاج کر رہی ہیں، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک صارف نے ویڈیو شیئر کی اور ساتھ کہا کہ عمران خان کا دورہ سکھرسیلاب متاثرین کہتے ہیں کہ عمران خان مدد کرنے نہیں بلکہ سیاست کرنے آیا تھا اس نے نہ ہی کوئی مدد کی اور نہ ہی کچھ دیا الٹا یہی عمران خان تھا جس نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے پیسے بھی بند کردیے تھے

    واضح رہے کہ عمران خان نے سکھر کے دورہ کے موقع پر پارٹی رہنماؤں و کارکنان سے ملاقات کی ہے

    مبشر لقمان کا مذید کہنا تھا کہ افواج پاکستان سب سے آگے ہے،ریسکیو آپریشن تو وہی کر سکتے ہیں 

    سیلاب سے اموات،نقصانات ہی نقصانات،مگر سیاستدان آپس کی لڑائیوں میں مصروف، مبشر لقمان پھٹ پڑے

    عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

    پاک فوج کی ٹیمیں ریلیف آپریشن میں انتظامیہ کی بھرپورمدد کر رہی ہیں،وزیراعلیٰ

    وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات

    باغی ٹی وی بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی آواز بن گیا ہے.

  • ہماری پہلی ترجیح سیلاب میں پھنسے لوگوں کو نکالنا ہے،وزیر خارجہ بلاول

    ہماری پہلی ترجیح سیلاب میں پھنسے لوگوں کو نکالنا ہے،وزیر خارجہ بلاول

    پورا پاکستان بارشوں سے بری طرح متاثر،سکھر میں بلاول کی زیر صدارت ڈونر ایجنسیوں اور ڈپلومیٹس کا اجلاس

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی صدارت میں ڈونر ایجنسیوں اور ڈپلومیٹس کا اجلاس ہوا

    اجلاس میں سفیروں اور ڈونر ایجنسیوں کے نمائندے شریک ہیں ،اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ، وفاقی وزیر خورشید شاہ،ڈی جی ایف ایم او آفتاب چودھری، ڈی جی کرائسز مینجمنٹ یونٹ میاں عاطف، ممبر این ڈی ایم اے محمد ادریس شریک ہیں

    وزیر خارجہ بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ پورا پاکستان بارشوں سے بری طرح متاثر ہوا ہے ،جولائی میں 308 اوراگست میں 784 فیصد زیادہ بارشیں ہوئیں،گڈو اورسکھر بیراجز پر اونچے درجے کے سیلاب سے ڈرینج سسٹم کام نہیں کر رہا، سیلاب میں کچے اور پکے کےعلاقے ڈوبے ہیں،لوگ بے گھر ہوگئے ہیں،سندھ میں آباد کاروں کے 335441 ملین روپے کی فصلیں تباہ ہو گئے ہیں، سندھ میں بھر میں بارشوں کی باعث وسیع تر روڈ نیٹ ورک ختم ہو گیا

    بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت ہم ریسکیواورریلیف کے مرحلےمیں ہیں،ہم ان ساری صورتحال کا مقابلہ کریں گے، عالمی سطح پر بھی بہت اچھا رسپانس آرہا ہے،نقصانات کے تخمینے سے متعلق ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا،کئی گھروں اورروڈانفراسٹرکچر کونقصان پہنچا ہے،امدادکی اپیل پرعالمی برادری کا زبردست ردعمل آیا ہے،چاروں صوبوں میں متاثرہ عوام کی بحالی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں،عالمی برادری کو بتایا ہے کہ سیلاب سے پاکستان کتنا متاثر ہوا ،سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے اقدا مات کر رہے ہیں،ہماری پہلی ترجیح سیلاب میں پھنسے لوگوں کو نکالنا ہے،

    سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ کراچی کے 5 اضلاع میں قائم 38 ریلیف کیمپوں میں 11ہزار 784متاثرین کو ٹھہرایا گیا ہے کیمپوں میں متاثرین کو خوراک،پانی اور ادویات فراہم کی جارہی ہیں،ضلع شرقی میں قائم 13 کیمپوں میں 5 ہزار691 متاثرین کو رکھا گیا ہے،ضلع غربی کے 6 کیمپوں میں 2 ہزار 488 متاثرین کو ٹھہرایا گیا،ضلع کورنگی میں ایک کیمپ ہے جہاں 400 متاثرین کو رہائش فراہم کی گئی ،ضلع ملیر کے09 ریلیف کیمپوں میں 2589 متاثرین موجود ہیں،

    دوسری جانب پییلز پارٹی پنجاب کے رہنما حسن مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے امدادی کیمپ وسطی پنجاب میں آپریشنل ہو چکے ہیں۔وسطی پنجاب کی 100تحصیلوں میں 124سے زائد ریلیف کیمپ لگائے ہیں۔پنجاب ایگزیکٹو اور ذیلی ونگز کے صدور امدادی کیمپوں کو مانیٹر کر کے رپورٹ دینگے۔ متاثرین کیلیے خوراک،پانی،دودھ،کپڑے اور عطیات جمع کر رھے ہیں کارکن گھر گھر اور مارکیٹوں میں جا کر بھی عطیات اکھٹے کرینگے عطیات کا چیک اور امدادی اشیاء چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو پیش کرینگے۔میرے حلقہ کا ایک پورا گاؤں صفحہ ہستی سے مٹ گیا ہے پیپلز پارٹی متاثرین کی بحالی میں اپنی تمام توانائیاں صرف کریگی تکلیف کی گھڑی میں اپنے ملک اور متاثرہ بہن بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑینگے

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    متحدہ عرب امارات کے حکام کا آرمی چیف سے رابطہ،سیلاب زدگان کیلیے امداد بھجوانے کا اعلان

    کمراٹ میں پھنسے سیاحوں کو پاک فوج کے ہیلی کاپٹر نے ریسکیو کر لیا ہے

    سیلاب سے متاثرہ آخری آدمی کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، آرمی چیف

    پاک فوج نے فلڈ ریلیف ہیلپ لائن قائم کر دی،

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا