Baaghi TV

Tag: سکھر

  • وزیراعظم کل سکھر میں سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے

    وزیراعظم کل سکھر میں سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے

    وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف (کل )جمعہ کو سکھر میں سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے اور سیلاب متاثرین سے ملاقات کریں گے۔


    اپنےایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے اسلام آباد پہنچنے کے فوراً بعد اقتصادی امور ڈویژن میں سیلاب متاثرین کی امداد، ریسکیو، ریلیف اور بحالی میں تعاون کے لیے بین الاقوامی شراکت داروں کے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں ریسکیو، ریلیف، متاثرین میں نقد رقوم کی تقسیم کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کو چیئرمین این ڈی ایم اے اور ہنگامی امداد کے صوبائی اداروں نے سیلاب کے حوالے سے بریفنگ دی۔وزیر اعظم ( کل) جمعہ کو سکھر میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے، متاثرین سے ملیں گے۔

    اس سے قبل وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال پر اجلاس منعقد کیا گیا.تین گھنٹے جاری رہنے والے اجلاس میں سیلاب متاثرین کے ریسکیو اور ریلیف آپریشن کیلئے اہم فیصلے لیے گئے.وزیرِ اعظم نے ملک میں سیلابی صورتحال کے حوالے سے ہنگامی بنیادوں پر تمام صوبائی حکومتوں کا اعلی سطح کا اجلاس طلب کر لیا.اجلاس میں وزیرِ اعظم آزاد جموں و کشمیر، وزیرِ اعلی گلگت بلتستان سمیت چاروں صوبوں کے وزراءِ اعلی شریک ہونگے.

    وزیرِ اعظم نے سیلاب متاثرین کی امداد کو مزید تیز اور منظم کرنے کیلئے کمیٹیاں تشکیل دے دیں. وفاقی وزراء اور اتحادی رہنماؤں کی سربراہی میں پینے کے صاف پانی، خیموں، مچھر دانیوں، ادویات و طبی امداد اور راشن پر علیحدہ علیحدہ کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں.کمیٹیاں تمام صوبوں میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں مزکورہ اشیاء کی فوری فراہمی یقینی بنائیں گی.کمیٹیوں کا آج رات تک نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا جائے گا.

    وزیرِ اعظم نے فوری طور پر اسلام آباد میں سفراء کی کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے.سفراء کو حالیہ بارشوں اور سیلاب سے جانی و مالی نقصان پر اعتماد میں لیا جائے گا. سفراء کو حکومت کے ریسکیو اور امدادی آپریشن سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا جائے گا.

    وزیرِ اعظم شہباز شریف نے وزارتِ خزانہ کو سیلاب متاثرین کے فوری ریسکیو اور مدد کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لانے کی ہدایت کی.

    وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے جس قدر ہو سکے وسائل مہیا کریں.وزیرِ اعظم نے BISP کے تحت جاری فلڈ ریلیف کیش پروگرام میں تقسیم میں تعطل کا سخت نوٹس لیا ،وزیرِ اعظم نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا گزشتہ اجلاس میں BISP کو تین دن کے دوران فلڈ ریلیف کیش کی رقم تقسیم کرنے کی ہدایات پر عملدرآمد کیونکر نہ ہوا؟ .وزیرِ اعظم نے BISP کو 2 ستمبر تک فلڈ ریلیف کیش پروگرام کے تحت 25 ہزار فی متاثرہ خاندان پہنچانے کی دو ٹوک ہدایات کر دیں. وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ جو بنک اس ٹارگٹ کو پورا نہ کر سکے انکے خلاف سخت کاروائی کی جائے.

  • سندھ:ہائی کورٹ نے تعلیمی اداروں کے سامنے دھرنا دینے یا احتجاج کرنے پر پابندی عائد کردی

    سندھ:ہائی کورٹ نے تعلیمی اداروں کے سامنے دھرنا دینے یا احتجاج کرنے پر پابندی عائد کردی

    سکھر:سندھ:ہائی کورٹ نے تعلیمی اداروں کے سامنے دھرنا دینے یا احتجاج کرنے پر پابندی عائد کردی ،اطلاعات کے مطابق آج ایک اہم سماعت میں سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے تعلیمی اداروں کے سامنے دھرنا دینے یا احتجاج کرنے پر پابندی لگادی ہے ، عدالت نے اس فیصلے پرسختی سے عمل کرنے کی بھی ہدایات جاری کردیں‌

    سکھر سے آمدہ اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ ہائی کورٹ نے گھوٹکی ٹیکنیکل کالج کے ملازمین اور انتظامیہ کی جانب سے دائر کردہ پٹیشنز کی سماعت کی۔ہائی کورٹ میں ہونے والی اس سماعت میں سندھ حکومت کی طرف سے ڈی آئی جی سکھر اور محکمہ تعلیم کے حکام سماعت پرعدالت میں پیش ہوئے۔

    ہائی کورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران کالج انتظامیہ نے عدالت میں کالج کے سامنے دیئے گئے دھرنے کی تصاویر پیش کردیں۔اس موقع پر سندھ ہائی کورٹ کے سکھربینج کی عدالت نے دھرنے کےدوران کالج کے مرکزی دروازے کوبند کرنے پر برہمی کا اظہار کیا۔

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس دوران جسٹس ظفر احمد راجپوت اور جسٹس شمس الدین عباسی پر مشتمل ڈویژنل بینچ نے فیصلہ سنایا۔عدالت نے سختی سے ہدایت کی کہ کسی بھی تعلیمی ادارے کو بند کرنے اور تعلیم کو متاثر کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔عدالت نے کہا کہ اگر ملازمین کی برطرفی کا معاملہ ہے تو وہ قانونی راستہ اختیار کریں۔

    عدالت نے حکم دیا کہ کسی کو بھی تعلیم کو متاثر کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اورانتظامیہ اس پابندی پرسختی سےعمل درآمد کرائے۔ڈی آئی جی جاوید جسکانی نے عدالت کو احکامات پر عمل کرانے کی یقین دہانی کرادی۔

    دوسری طرف عوام الناس نے سندھ ہائی کورٹ کے اس فیصلے کو بہت سراہا ہے اور کہا ہے کہ اس فیصلے سے تعلیمی اداروں میں احتجاج کی روش میں کمی آئے گی اورمعاشرے میں اس سے بہتری آئے گی

  • سکھر،روہڑی انٹر چینج کے قریب بس الٹ گئی،5افرادجاں بحق،20سےزائد زخمی،

    سکھر،روہڑی انٹر چینج کے قریب بس الٹ گئی،5افرادجاں بحق،20سےزائد زخمی،

    سکھر: روہڑی انٹر چینج کے قریب بس الٹ گئی-

    باغی ٹی وی : حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو نزدیکی اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد مہیا کی جا رہی ہے ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 5 افراد جاں بحق،20 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں-

    جلال پور پیر والا انٹر چینج کے قریب بس اور آئل ٹینکر میں تصادم۔ 20 افراد جاں بحق 6 افراد زخمی

    پولیس نے بھی موقع پر پہنچ کرلاشوں کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے اور حادثے کی وجہ معلوم کرنے کے لئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے-

    واضح رہے کہ قبل ازیں وٹروے ایم 5 پر جلالپور پیروالہ کے قریب لاہور سے کراچی آنے والی سلیپر بس میں ٹینکر سے تصادم کے بعد آگ لگ گئی بس میں کل 24 مسافرسوار تھے جن میں سے 2 مسافروں نے حیدرآباد اترنا تھا جبکہ 22 مسافروں نے کراچی جانا تھا آگ اس قدر شدید اورخوفناک تھی کہ دورسےدکھائی دے رہی تھی آخری اطلاعات تک حادثےمیں کم ازکم 20 افراد جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہوئے ،حادثے کے مقام پر موٹروے ایم 5 کئی گھنٹے بند رہی۔

    سعودی عرب میں ٹریفک حادثےکےنتیجے میں 6 پاکستانی جاں بحق،2 زخمی

    ترجمان موٹروے کے مطابق جلتی ہوئی گاڑیوں سے بیشتر مسافروں کو زندہ نکالا گیا اور انہیں فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ امدادی ٹیموں کو آگ بجھانے میں کئی گھنٹے لگے پولیس نے ڈیڈ باڈیز اور زخمیوں کو نزدیک کے اسپتال پہنچایا موٹروے پولیس نے جلتی بس سے 9 مسافروں کو باحفاظت نکال لیا تھا-

    وزیراعظم شہباز شریف نے ملتان موٹروے حادثے میں ہلاکتوں پر اظہار افسوس کیا کہا کہ جلال پور پیر والا ٹریفک حادثہ نہایت ہی افسوسناک ہے،میری دعائیں غم زدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں-

    موٹر وے پر مسافر بس کو خوفناک حادثہ ،مسافروں کی تفصیلات سامنے آ گئیں

  • کوٹری میں زوردار دھماکہ، 1 شخص جاں بحق

    کوٹری میں زوردار دھماکہ، 1 شخص جاں بحق

    جامشورو:سندھ کے ضلع جامشورو کےتعلقہ کوٹری میں زوردار دھماکےمیں ایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق کوٹری میں زوردار دھماکہ ہوگیا ہے جس کی آواز دور دور تک سنی گئی ہے جبکہ دھماکے میں ایک شخص جاں بحق بھی ہوگیا ہے۔

    دھماکے کی جگہ پولیس، رینجرز پہنچ گئی اور بم ڈسپوزل اسکواڈ بھی طلب کر لی گئی ہے۔

    کوٹری پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ ڈپٹی کمشنر جامشورو کی آفیس کے سامنے ہوا ہے۔
    انچارج بم ڈسپوزل اسکواڈ نے کہا کہ دھماکہ کس نوعیت کا ہے اور کتنا مواد استعمال ہوا ہے اس کا تعین کیا جارہا ہے۔

    اپ ڈیٹ جاری ہے

  • نامعلوم افراد نے پولیس ملازم کی ناک، کان اور ٹانگ کاٹ دی،کھانا دیر سے ملنے پر بیٹے نے ماں کو قتل کر دیا

    نامعلوم افراد نے پولیس ملازم کی ناک، کان اور ٹانگ کاٹ دی،کھانا دیر سے ملنے پر بیٹے نے ماں کو قتل کر دیا

    جھنگ میں مسلح افراد نے پولیس ملازم کی ناک، کان اور ٹانگ کاٹ دی۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق ملازم پر تشدد کا واقعہ جھنگ کے علاقے ساہ جھووال میں پیش آیا پولیس ملازم پر تشدد کے الزام میں مقدمہ درج کر کے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    ایف آئی اے کی کاروائی، بچوں کی فحش ویڈیو وائرل کرنیوالے ملزمان گرفتار

    پولیس کا بتانا ہے کہ زخمی پولیس ملازم کے خلاف خاتون کی نازیبا ویڈیو بنانے اور اسے بلیک میل کرنے کا مقدمہ درج ہے۔

    دوسری جانب کھانا دیر سے دینے پر سنگدل بیٹے نے ماں کو کلہاڑیوں کے وار سے قتل کر دیاپولیس کے مطابق شکار پور کے نواحی علاقے رستم تھانے کی حدود میں گاؤں سعیدو شر میں سنگدل بیٹے نے کھانا دیر سے ملنے پر بوڑھی ماں کو قتل کردیا۔

    پولیس کے مطابق ملزم راشد شر نے اپنی بوڑھی ماں ساناری کو کلہاڑیوں کے وار کرکے قتل کیا اور فرار ہو گیا پولیس نے لاش کو ضروری کارروائی کے لیے مقامی اسپتال منتقل کر دیا ہے اور علاقے کی ناکہ بندی کرکے فرار ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

    بہو نے ساس کو قتل کر کے ڈکیتی کا رنگ دے دیا

    قبل ازیں سوشل میڈیا پر بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی تصاویر اور ویڈیو اپلوڈ کرنے والے ملزم ایف آئی اے نے گرفتار کئے تھے ایف آئی اے سائبر کرائم نے کاروائی کی اور اس دوران ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا دونوں کاروائیاں الگ الگ کی گئیں، ایف آئی اے نے محمد شہزاد اورمحمد عاصم کوگرفتار کیا تھا، ملزمان بچوں کے ساتھ زیادتی کرتے ،اس کی ویڈیو اور تصاویر بناتے اور پھر سوشل میڈیا پر وائرل کر دیتے تھے-

    ایف آئی اے حکام کےمطابق کاروائی کےدوران گرفتار ہونے والےملزم شہزاد سے 194 جبکہ عاصم سے 300 سے زائد چائلڈ پورنو گرافک ویڈیو، تصاویر ملی ہیں،ملزمان کے کئی سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی تھےملزمان ویڈیو اور تصاویر کی وجہ سے بلیک میلنگ کا کام بھی کرتے تھے، ملزمون کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا تھا-

    پانچ سالہ بچے سے زیادتی،پھر قتل کر کے لاش بیڈ کے نیچے چھپا دی گئی

  • سکھر بیراج سے مزید 12 لاشیں برآمد

    سکھر بیراج سے مزید 12 لاشیں برآمد

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سکھر بیراج سے 12 افراد کی لاشیں برآمد کی گئیں۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق بالائی علاقوں سے سیلاب میں بہہ کر آنے والی مزید 4 لاشیں سکھر بیراج سے ملی ہیں۔ڈی آئی جی سکھر جاوید جسکانی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں بیراج سے 12 لاشیں ملی ہیں جبکہ 13 روز میں بہہ کر آنے والی 24 لاشیں سکھر بیراج سے نکالی گئیں۔

    انہوں نے بتایا کہ سکھر بیراج سے ملنے والی بیشتر لاشیں ناقابل شناخت تھیں، ملنے والی لاشوں میں تین لاشیں ہندو خواتین کی تھیں، بیراج سے نکالی گئی 20 لاشوں کی تدفین کر دی گئی ہے۔

    دوسری جانب امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے سکھر بیراج پر 3 روز سے بہنے والی 3 لاشوں کی ویڈیو شیئر کر دی ٹوئٹر پر سراج الحق کی جانب سے سکھر بیراج کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں بیراج میں لاشوں کو تیرتے دیکھا جاسکتا ہے۔


    ٹوئٹ میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے لکھا کہ آج سکھربیراج سےگزرنا ہوا، تین دنوں سےیہاں تین لاشیں تیر رہی ہے ، تھانہ روہڑی اور تھانہ سکھر میں حدود کےاختلاف کی وجہ سےانھیں نکالا نہیں جاسکا۔

    امیر جماعت اسلامی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ کیسا خراب طرزحکمرانی اور سنگدلی ہے، مقامی لوگوں نےبتایا کہ 23 لاشیں دیکھی گئیں، صرف 6 کو نکالا جا سکا، سراج الحق نے اپنی ٹوئٹ میں موجودہ صورتحال کو افسوسناک اور شرمناک قرار دیا۔

  • سکھر ائیرپورٹ کوعالمی معیار کے مطابق اپ گریڈ کیا جائے،سعد رفیق

    سکھر ائیرپورٹ کوعالمی معیار کے مطابق اپ گریڈ کیا جائے،سعد رفیق

    وفاقی وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق نےکراچی ائیرپورٹ اور سول ایوایشن ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا ،وفاقی وزیر نے کراچی ائیرپورٹ کی آپریشن میں توسیع اور سہولیات کی اپ گریڈیشن کا جائزہ لیا اور فیصلے کئے.وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کو سول ایوی ایشن حکام کی جانب سے بریفنگ دی گئی.

    اس موقع پر وفاقی وزیر نے مسافروں کی سہولت کی خاطر تمام اداروں کو یکساں چیکنگ کرنے کی ہدایت کی. خواجہ سعد رفیق نے سکھر ائیرپورٹ کو بین القوامی پروازوں کے موافق اپ گریڈ کرنے کی بھی ہدایت کی.

    خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پی آئی اے کو کراچی تا سکھر تا اسلام آباد کے شیڈول کو مسافروں کی سہولت کی خاطر تبدیل کیا جائے،انہوں نے کہا کہ تمام ائیرپورٹ پراجیکٹس کوکمرشل بنیادوں پر تیار و مکمل کرنے کیا جائے.

    قبل ازیں سول ایوی ایشن کے ملازمین نے ڈی جی سول ایوی ایشن کے خلاف ہیڈکوارٹر میں احتجاج کیا ،ملازمین کی جانب سے ڈی جی سی اے اے کے خلاف نعرہ بازی بھی کی. ملازمین کے احتجاج کے باعث وفاقی وزیر برائے ایوی ایشن خواجہ سعد رفیق سی اے اے ہیڈکوارٹر نہ پہنچ سکے.

    ڈی جی سی اے اے، ایڈیشنل ڈی جی اور ڈپٹی ڈی جی اور تمام ڈائریکٹرز دفاتر چھوڑ کر ریلوے ہیڈ کوارٹر پہنچ گئے،ریلوے ہیڈکواٹر میں سی اے اے کے افسران وزیر ہوابازی و ریلوے کو شیڈول کی بریفنگ دی.زرائع کے مطابق سی اے اے کے ملازمین کی جانب سے بطور احتجاج فلائٹ آپریشنز معطل کرنے پر غورکیا جا رہا ہے.

  • سندھ:پسند کی شادی پر روہڑی میں گھروں میں آگ لگا دی گئی

    سندھ:پسند کی شادی پر روہڑی میں گھروں میں آگ لگا دی گئی

    روہڑی :پسند کی شادی کے معاملے پر روہڑی کے نواحی علاقے میں گھروں میں آگ لگا دی گئی۔تفصیلات کے مطابق گوٹھ شمس الدین کلاتی میں آگ لگنے سے مبینہ طور پر ایک بچی جاں بحق ہوگئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہان برادری کے لوگوں نے حملہ کرتے ہوئے فائرنگ کی اور گھروں کو آگ لگائی۔

    ذرائع نے بتایا کہ چوہان اور پہنوار برادری کے لوگوں میں تنازعے پر دس گھر نذر آتش ہوئے، آگ لگنے کے نتیجے میں چار سال کی بچی مبینہ جھلس کر جاں بحق ہوگئی، گھروں میں موجود سامان اور مویشی بھی لپیٹ میں آئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، علاقہ مکین نے کہا کہ چوہان برادری کی لڑکی نے پہنوار برادری کے لڑکے سے پسند کی شادی کی، لڑکی کے ورثاء نے مشتعل ہو کر حملہ کیا اور گھروں کو آگ لگائی۔

    واضح رہے کہ متاثرین اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پانے کی کوشش میں مصروفِ عمل ہیں۔

    دوسری طرف سندھ کے شہر سکھر کے دارالامان میں خواتین محفوظ ہونے کی بجائے مزید مشکلات سے دوچار ہو چکی ہیں۔تفصیلات کے مطابق سکھر کے دارالامان میں بھی خواتین کو امان نصیب نہ ہوا، انچارج کی طرف سے سہولتوں کی فراہمی کی بجائے ناروا رویے کی شکایات سامنے آ رہی ہیں۔

    دارالامان سکھر میں گزشتہ تین سال سے کوئی بھی خاتون ڈپٹی ڈاریکٹر نہیں رکھی گئیں، سماج کی ستم ظریفی کی شکار خواتین کے لیے بنائے گئے دارلامان میں پناہ لینے والی خواتین کا صبر بھی اب جواب دے گیا ہے۔گھریلو تشدد اور ناچاقی سمیت گمراہ ہو کر یہاں پہنچنے والی خواتین کے مطابق دارالامان سکھر کے انچارج انھیں جنسی طور پر ہراساں کر رہے ہیں۔

    خواتین نے الزام لگایا ہے کہ انچارج خواتین سے گالم گلوج کرتے ہیں، نازیبا الفاظ استعمال کرتے ہیں اور خواتین کے ساتھ ان کا رویہ غیر اخلاقی ہے۔خواتین نے شکایت کی ہے کہ دارالامان میں بنیادی سہولتیں بھی دستیاب نہیں ہیں جیسا کہ ادویات، مناسب خوراک، صاف پانی اور کپڑے کچھ بھی مہیا نہیں کیا جاتا۔

    خواتین کی شکایات پر انتظامیہ اپنا مؤقف دینے سے گریزاں ہے، خواتین کا کہنا ہے کہ دارالامان کے قیام کا مقصد خواتین کو محفوظ پناہ فراہم کرنا ہے، نہ کہ ان کی تذلیل کرنا۔ دارالامان سکھر میں موجود خواتین اعلیٰ عدلیہ سے تحفظ اور انصاف کی اپیل کر رہی ہیں۔

  • 13 سالہ غیر مسلم بچی سے اسلحہ کے زور پر زبردستی مبینہ زیادتی کا واقعہ

    13 سالہ غیر مسلم بچی سے اسلحہ کے زور پر زبردستی مبینہ زیادتی کا واقعہ

    سکھر میں ایک شخص نے شادی کرنے سے انکار پر اقلیتی برادری کی لڑکی کو قتل کر دیا۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق تھانہ پٹنی کی حدود میں ملزم واحد بخش لاشاری نے پوجا نامی لڑکی کو شادی سے انکار کرنے پرگھر سے اغوا کرنے کی کوشش کی تاہم لڑکی نے مزاحمت کی تو ملزم نے فائرنگ کر دی جس کے باعث لڑکی ہلاک ہو گئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار اسلحہ برآمد کرلیا ہے اورملزم نے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے،تاہم مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

    گوجرانوالہ میں سفاک شخص کی 9 سالہ ذہنی معذور بچی سے زیادتی

    قبل ازیں سرائے مغل میں 13 سالہ غیر مسلم بچی سے اسلحہ کے زور پر زبردستی مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا تھا پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا تھا-

    قبل ازیں میانوالی میں زیادتی کا واقعہ پیش آیا تھا ڈی ایچ کیو ہسپتال میانوالی کی نرس کے ساتھ رات بھر ملزمان نے اجتماعی زیادتی کی اور اس کے بعد زخمی حالت میں نرس کو برہنہ کرکے عبید نور روڈ پر پھینک کر فرار ہو گئےتھے ریسکیو نے زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا ،واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری بھی ہسپتال پہنچ گئی تھی-

    رات بھر زیادتی کے بعد برہنہ حالت میں نرس کو سڑک پر ملزمان پھینک گئے

    واضح رہے کہ جوں جوں ملک بھر میں جنسی زیادتی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے ویسے ہی ان واقعات کے رپورٹ ہونے کے بعد انصاف کی فراہمی میں بھی تاخیر ہو رہی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق ’پاکستان میں روزانہ 11 خواتین اور آٹھ بچے زیادتی کا شکار ہوتے ہیں۔

    چلڈرن ہسپتال کے باہر سے خاتون اغوا،ملزمان نے کی اجتماعی زیادتی

  • سی ٹی ڈی کی کامیاب کارروائی :دہشت گرد گرفتار

    سی ٹی ڈی کی کامیاب کارروائی :دہشت گرد گرفتار

    سکھر:سی ٹی ڈی کی کامیاب کارروائی :دہشت گرد گرفتار ،اطلاعات کے مطابق کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے سکھر میں کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد کی شناخت سجاد عزیز ملاح کے نام سے ہوئی ہے، دہشت گرد سے بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

    رواں ماہ سی ٹی ڈی نے خانیوال میں کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم داعش کے دو دہشت گرد گرفتار کیے تھے۔ دہشت گردوں کا ہدف اہم تنصیبات اورعبادت گاہیں تھیں۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ گرفتار دہشت گردوں میں عمران حیدر اور ریاض احمد شامل ہیں، ان کے قبضے سے ستی بم، اسلحہ اور ممنوعہ لٹریچر برآمد ہوا ہے ، جس کے مطابق دہشت گردوں کا ہدف اہم تنصیبات اور عبادت گاہیں تھیں۔

    سی ٹی ڈی حکام کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

    خیال رہے پنجاب کے مختلف اضلاع میں سی ٹی ڈی کی تابڑ توڑ کارروائیاں جاری ہے، اس سے قبل آپریشن کے دوران 9 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔