Baaghi TV

Tag: سکھ رہنما

  • قتل کی سازش : سکھ فار جسٹس کے رہنما نےبھارتی حکومت کے خلاف امریکا میں مقدمہ کر دیا

    قتل کی سازش : سکھ فار جسٹس کے رہنما نےبھارتی حکومت کے خلاف امریکا میں مقدمہ کر دیا

    واشنگٹن: سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے اپنے قتل کی سازش کے الزام میں بھارتی حکومت کے خلاف امریکا میں مقدمہ کر دیا۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق مریکا میں مقیم اٹارنی اور ایس ایف جے کے جنرل کونسل گرپتونت سنگھ پنوں نے اپنے قتل کی سازش پر مقدمہ امریکی وفاقی عدالت میں دائر کیا ہے، گرپتونت سنگھ پنوں نے مقدمہ دائر کرنے کا اعلان اپنے وکلا کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کیا،خالصا رہنما نے اپنی درخواست میں بھارت کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی را کے اجیت ڈوول، نکھل گپتا اور دیگر کو نامزد کیا ہے، امریکا میں گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش میں ملوث نکھل گپتا پر فرد جرم عائد کی جا چکی ہے۔

    وکیل گرپتونت سنگھ نے کہا کہ قتل کی سازش میں ملوث افراد کو جوابدہ ٹھہرانا چاہتے ہیں،جبکہ گرپتونت سنگھ پنوں نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارت نے امریکا میں ہی امریکی شہری کے قتل کی سازش کی لیکن بھارتی دھمکیاں خالصتان کے قیام کیلئے ریفرنڈم نہیں روک سکتیں، آزادی کی قیمت موت ہے تو اس کا سامنا کرنےکو بھی تیار ہوں۔

    روس کسی بھی وقت جوہری تجربات دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار

    سکھ رہنما گرپتونت سنگھ کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت اور “را” کے حکام نے امریکا کی سرزمین پر ہی امریکی شہری کو قتل کرنے کی غیر معمولی سازش کی مودی کو رپورٹ کرنے والے اہلکاروں نے نکھل گپتا کو قاتلوں کی خدمات حاصل کرنے کا کہا قتل کی سازش اس وقت بے نقاب ہوگئی جب نکھل گپتا نے جس کرائے کے قاتل کی خدمات حاصل کیں وہ فیڈرل خفیہ ایجنٹ نکلا۔

    سی ٹی ڈی کی کارروائی،لاہور میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا

    گرپتونت سنگھ کی شکائت میں کہا گیا کہ بھارت، سکھوں کے حق خودارادیت، مذہبی اقلیتوں پر ظلم اور انسانی حقوق کیلئے آواز اٹھانے والے گرپتونت سنگھ پنوں کی آواز کو خاموش کرانا چاہتا تھاگرپتونت سنگھ پنوں کو اسی وقت قتل کیا جانا تھا جب ان کے قریبی ساتھی ہردیپ سنگھ مکر کو کینیڈا میں قتل کردیا گیا،بھارت قتل سے انکاری ہے جبکہ مودی کہہ چکے ہیں کہ دشمن کو اس کے گھر میں گھس کر مار سکتے ہیں۔

    امریکا : مختلف ریاستوں میں انتخابی حکام کو مشتبہ پیکٹ موصول

  • مودی سرکار نے کینیڈا میں مقیم سکھ رہنماؤں کے اہلخانہ کو گرفتار کرنا شروع کر دیا

    مودی سرکار نے کینیڈا میں مقیم سکھ رہنماؤں کے اہلخانہ کو گرفتار کرنا شروع کر دیا

    مودی سرکار نے کینیڈا میں مقیم سکھ رہنماؤں کے اہلخانہ کو گرفتار کرنا شروع کر دیا،

    کینیڈا میں مقیم ، سکھ رہنما، خالصتان کے حامی لکھبیر سنگھ لنڈا کے اہلخانہ کو مودی سرکار نے گرفتار کر لیا ہے،جالندھر میں کاروائی کی گئی ہے، پولیس نے لکھبیر کی ماں، بہنوں سمیت گھر کے تمام افراد کو گرفتار کیا ہے،پولیس نے خاندان پر بھتہ خوری کا الزام عائد کیا ہے،جالندھر کمشنر پولیس کے مطابق جالندھر کے ایک تاجر کو بھتہ کی کال کرنے کے سلسلے میں کینیڈا کے رہنے والے لکھبیر سنگھ لنڈا کے اہل خانہ اور اس کے ساتھی یادوندر سنگھ کو حراست میں لے لیا ہے۔ بھتہ نہ دینے پر دو موٹر سائیکل سواروں نے شہر میں ایک صنعت کار کے دفتر پر فائرنگ کی اور بھتہ کا مطالبہ کیا جس کے بعد پولیس نے انکوائری شروع کی اور پتہ چلا کہ گینگسٹر یادوندر سنگھ اس کیس کا ماسٹر مائنڈ تھا۔گرفتار افراد میں لکھبیر سنگھ لنڈہ اور یادوندر سنگھ کی مائیں اور بہنیں شامل ہیں۔گرفتار شدگان کی شناخت لکھبیر سنگھ کے بہنوئی رنجودھ سنگھ، اس کی بہن جسپال کور اور اس کی ماں پرمیندر کور کے طور پر ہوئی ہے۔ اسی طرح یادویندر سنگھ کے والد جیکر سنگھ، اس کی والدہ بلجیت کور اور اس کی بہن حسن پریت کور کو حکام نے پکڑ لیا۔

    پولیس کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ 10 جون کو، جالندھر پولیس نے مبینہ طور پر بھتہ خوری کا ریکیٹ چلانے کے الزام میں تین افراد کو پکڑا۔ مشتبہ افراد گرپریت سنگھ عرف گوپی، بھوپندر سنگھ عرف بنٹی اور جگروپ سنگھ عرف جوپا جنہیں گزشتہ ہفتے پکڑا گیا تھا، ان کو گھر والوں نے پناہ اور آتشیں اسلحہ فراہم کرکے مدد کی تھی۔3 جون کو تقریباً 5:15 بجے دو موٹر سائیکل سوار لیدر کمپلیکس کے مین گیٹ سے کوہلی اسپورٹس پرائیویٹ لمیٹڈ میں داخل ہوئے۔ ان میں سے ایک نے ڈیوٹی پر موجود سیکورٹی گارڈ جتندر سنگھ کو گولی مار کر قتل کرنے کی کوشش کی۔ کمپنی کے مالک کو پہلے ایک بین الاقوامی نمبر سے تاوان کا مطالبہ کرنے والی کال موصول ہوئی تھی، حملہ آوروں نے فرم کے مالک کو دھمکانے کے لیے گارڈ پر فائرنگ شروع کر دی۔لکھبیر سنگھ لنڈا اور یادوندر سنگھ کے خاندان کے چھ افراد کے ساتھ ساتھ ان کے تین جاننے والوں کو جو فائرنگ کے واقعہ میں ملوث تھے پولیس نے اب تک گرفتار کیا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ برس بھارت نے کینیڈا میں مقیم ببر خالصہ انٹرنیشنل کے رکن لکھبیر سنگھ لنڈا کو ’انفرادی دہشت گرد‘ قرار دے دیا تھا، جنوری میں نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے سنگھ کی گرفتاری پر 15 لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا تھا۔

    برطانیہ میں خالصتان کے حامیوں کی جان کو خطرات،برطانوی پولیس نے وارننگ جاری کر دی

    سکھ یاتریوں کی بھارت میں ہی مودی کے خلاف نعرے بازی

    بھارتی ہٹ دھرمی، ایک بار پھرپاکستان آنیوالے سکھ یاتریوں کوروک دیا گیا

    خالصتانی ہوں،حکومت مودی کے دباؤ کا شکارہے، گوپال سنگھ چاولہ کی باغی ٹی وی سے گفتگو

    سکھ برادی کا خالصتان بارے ریفرنڈم 2020، وینا ملک نے بڑا اعلان کر دیا

    آسٹریلوی حکومت نے میلبرن میں خالصتان ریفرنڈم رکوانے سے انکار کردیا۔

    الصتان کے حامی علیحدگی پسند گروپ سکھس فار جسٹس (SFJ) نے میلبورن آسٹریلیا میں خالصتان ریفرنڈم مہم کا آغاز کیا ج

    انٹرپول نے خالصتان کے رہنما کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی بھارت کی درخواست مسترد کردی

    ٹورنٹو:کینیڈا میں خالصتان ریفرنڈم کے حوالے سے تاریخ رقم ، خالصتان ریفرنڈم میں ایک لاکھ 10 ہزار سکھوں نے ووٹ کاسٹ کی

  • امریکی سکھ  کے قتل کی سازش،امریکی حکام بھارت پہنچ گئے

    امریکی سکھ کے قتل کی سازش،امریکی حکام بھارت پہنچ گئے

    واشنگٹن: امریکا میں علیحدگی پسند سکھ رہنما گروپتونت سنگھ کے قتل کی سازش پکڑے جانے پر امریکی حکام نئی دہلی پہنچ گئے۔

    باغی ٹی وی :غیر ملکی میڈیا کےمطابق وائٹ ہاؤس کےنائب مشیر برائےقومی سلامتی جون فائنر کی قیادت میں امریکی وفد نے خالصتا ن رہنما گروپتونت سنگھ قتل سازش کےسلسلے میں بھارت کا دورہ کیا ہے، وفد نے امریکی سرزمین پر سکھ علیحدگی پسند رہنما کے قتل کی سازش پکڑے جانے پر بھارتی حکومت کی تفتیش کے وعدے کی پاسداری سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا۔

    امریکی وفد کو سکھ رہنما قتل سازش کی تحقیقات کے لیے بنائے گئے تفتیشی پینل سےبھی متعارف کرایا گیا جو قتل کی سازش میں ملوث ذمہ داروں کی نشاندہی اور انھیں سزا دلوانے کا مجاز ہوگا، جون فائنر کی قیادت میں امریکی وفد نے بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور مشیر قومی سلامتی اجیت ڈوول سے بھی ملاقات کی –

    واشنگٹن پوسٹ کا امریکہ میں گروپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کے حوالے سے انکشافات

    خیال رہے کہ واشنگٹن پوسٹ نے امریکہ میں گروپتونت سنگھ پنو کے قتل کی سازش کے بارے میں مزید چونکا دینے والی تفصیلات سے پردہ اٹھایا ہے۔ امریکی اخبار نے انکشاف کیا کہ امریکا نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کے حوالے سے کارروائی کرے۔ اسی تناظر میں سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کے ڈائریکٹر ولیم کے برنز نے اگست میں بھارت کا دورہ کیا، ان کے ساتھ امریکی ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس ایورل ہینس بھی تھے۔ واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق قتل کی سازش کے انکشاف کے بعد امریکا نے بھارت کو وارننگ جاری کرتے ہوئے مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

    فاٹا میں گھی اور اسٹیل انڈسٹری پر سیلز ٹیکس غیر آئینی قرار دے دیا

    واضح رہے کہ امریکی انٹیلی جنس اداروں نے امریکا میں مقیم سکھ رہنما گروپتونت سنگھ کے قتل کی کوشش کو بروقت ناکام بنادیا تھا اس قتل سازش میں ایک بھارتی اہلکار کا بھی نام سامنے آیا تھا جس پر مودی سرکار نے امریکا کو یقین دہانی کرائی تھی کہ اس قتل کی سازش میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے تاہم اس حوالے سے تفتیش سست روی کا شکار ہے ،جبکہ سکھ رہنما قتل سازش کیس میں ایک بھارتی شہری نکھل گپتا پر امریکا میں فرد جرم بھی عائد کی گئی ہے۔

    زائد بل بھجوانےکامعاملہ، پاورڈویژن نے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی

  • آسٹریلیا میں سکھوں کا بھارت کے خلاف  احتجاج

    آسٹریلیا میں سکھوں کا بھارت کے خلاف احتجاج

    میلبورن: بھارت کی جانب سے سکھوں کو نشانہ بنانے کے خلاف آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں جانب سے ہزاروں سکھوں نے فیڈریشن اسکوائر سے پارلیمنٹ تک واک کرتے ہوئےاحتجاج کیا گیا۔

    باغی ٹی وی: احتجاجی مظاہرے کے موقع پر سکھ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ احتجاج کا مقصد کینیڈا میں بھارتی ایجنٹوں کے ہاتھوں ہردیپ سنگھ کے قتل سے آگاہ کرنا ہے بھارت بیرون ملک آباد سکھ رہنماؤں کو خالصتان تحریک سے روکنے کیلئے راستے سے ہٹا رہا ہے،مظاہرین نے آسٹریلوی حکومت سے بھارت کی کارروائیوں کو لگام ڈالنے کا بھی مطالبہ کیا۔

    واضح رہے کہ کینیڈا میں خالصتان رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے بعد کینیڈین حکومت کی جانب سےقتل کا الزام بھارتی خفیہ ایجنسیوں پر لگایا گیا تھا جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو گیا تھا امریکا کی جانب سے بھارت پر زور دیا گیا کہ وہ کینیڈا میں قتل ہونے والے سکھ رہنما کے قتل کیس کی تحقیقات میں کینیڈا سے تعاون کرے جس کے جواب میں بھارت کی جانب سے شروع میں ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا گیا تاہم بعد میں عالمی دباؤ کے باعث بھارت نے تعاون پر رضامندی کا اظہار کیا تھا۔

    بھارت ، آسٹریلیا میچ؛ مداح گراؤنڈ گھس گیا

    تاریخ میں پہلی مرتبہ پنجاب کابینہ کا 30 واں اجلاس سرگودھا میں ہوگا،تیاریاں جاری

    کراچی سے بھی چھوٹا دنیا کا مہنگا ترین ملک،جہاں دو کمروں کے فلیٹ …

  • کینیڈا میں ایک اورعلیحدگی پسند سکھ رہنما قتل

    کینیڈا میں ایک اورعلیحدگی پسند سکھ رہنما قتل

    سکھ علیحدگی پسند رہنما سکھدول سنگھ عرف سکھا ڈونیکے کو کینیڈا میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سکھدول سنگھ عرف سکھا ڈونیکے کو کینیڈا کے شہر ونی پگ میں گولی مار کر ہلاک کیا گیا،سکھدول سنگھ بھارت میں سب سے زیادہ مطلوب افراد کی فہرست میں شامل تھے بھارتی ایجنسی این آئی اے نے ابھی ان کے خلاف وارنٹ جاری کیے تھے سکھدول سنگھ کا تعلق بھارتی پنجاب سے تھا جو خالصتان تحریک کے حامی تھے، سکھدول سنگھ کچھ برسوں سے کینیڈا میں مقیم تھے۔

    یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کینیڈا میں ایک سکھ رہنما کے قتل پر بھارت اور کینیڈا کے درمیان سفارتی تناؤ جاری ہے گزشتہ دنوں بھی کینیڈا میں سکھ علیحدگی پسند رہنما ہردیپ سنکھ کو قتل کیا گیا تھا۔

    بائیڈن بھارت پر الزامات کے حوالے سے انتہائی سنجیدہ

    تین روز قبل کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ کینیڈا میں قتل ہونے والے سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی ’را‘ کے ملوث ہونے کے ناقابل تردید شواہد ملے ہیں جسٹن ٹروڈو نے پارلیمنٹ سے خطاب میں کہا تھا کہ ہردیپ سنگھ کے قتل میں بھارت کا ہاتھ ہوسکتا ہے انٹیلی جنس نے قتل میں بھارتی حکومت کے تعلق کی نشاندہی کی ہے-

    دنیا کے5 ممالک کا نجرقتل کیس میں کینیڈا کیجانب سے بھارت کیخلاف تحقیقات کامطالبہ

    ہردیپ سنگھ کے قتل کا معاملہ جی ٹوئنٹی کانفرنس میں بھارتی وزیراعظم کے ساتھ اٹھایا تھا،بھارت قتل کی تحیققات میں تعاون کرے، اس بیان کے فوری بعد کینیڈا نےبھارتی ایجنسی ’را‘ کے سربراہ کو ملک بدر کر دیا تھا جبکہ بھارت نے کینیڈا کا الزام مسترد کرتے ہوئے جوابی کارروائی میں سینئر کینیڈین سفارتکار کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھارپور ٹس سے معلوم ہوا کہ جس بھارتی سفارت کار پون کمار کو کینیڈا سے نکالا گیا ہے وہ کینیڈا میں بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کا اسٹیشن چیف بھی تھا۔

    اقوام متحدہ کو اپنے قیام کے مقاصد کی عکاسی بہتر انداز میں کرنا چاہیے،ترک صدر

  • بیوی کی حراست کے بعد خالصتان کے حامی امرت پال سنگھ نے گرفتاری دے دی

    بیوی کی حراست کے بعد خالصتان کے حامی امرت پال سنگھ نے گرفتاری دے دی

    چندی گڑھ : بھارت میں خالصتان کےحامی اور ’وارث پنجاب دے‘ تنظیم کے سربراہ امرت پال سنگھ نے بیوی کی حراست کے بعد گرفتاری دے دی-

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا کے مطابق امرت پال سنگھ کی گرفتاری کی تصدیق پنجاب پولیس کے اعلیٰ افسران نے کی ہے امرت پال سنگھ نے خود کو پنجاب کے علاقے موگا میں پولیس کے حوالے کیا امرت پال سنگھ نےگرفتاری سےقبل موگا کے گرودوارے میں خطاب کیا اور اس کے بعد پولیس کو اپنی موجودگی کی اطلاع دی خطاب کے بعد پنجاب پولیس نے امرت پال سنگھ کو گردوارےکےباہر سےگرفتارکر لیا پولیس انھیں خصوصی طیارے کے ذریعے آسام کے ڈبرو گڑھ لے گئی-

    بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو ملی خود کش حملے کی دھمکی

    انھوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ان کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ اس خطاب کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی پوسٹ کی گئی ہےجرنیل سنگھ بھنڈرانوالے اسی گاؤں میں پیدا ہوئے تھے،اس گاؤں میں امرت پال سنگھ کو ’وارث پنجاب دے‘ کا سربراہ بنایا گیا تھا-

    بھارتی پولیس 37 دنوں سے ’ وارث پنجاب دے‘ تنظیم کے بانی اور سربراہ اور خالصتان سربراہ امرت پال سنگھ کو تلاش کررہی تھی۔ کچھ روز قبل امرت پال سنگھ کی اہلیہ کو ائیرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔

    سوڈان :سعودی شہریوں اور دیگر ممالک کے شہریوں کا انخلا شروع

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ امرت پال سنگھ کو آسام کی انتہائی سخت سیکورٹی والی جیل میں منتقل کردیا گیا ہے۔امرت پال کے 8 ساتھی پہلے ہی سے آسام جیل میں قید ہیں۔ امرت پال سنگھ کو سیکورٹی خطرہ ہونے اور ملکی مفادات کیخلاف کام کرنےکےالزامات پر گرفتارکیا گیا ہے۔

    پنجاب پولیس نے شہریوں سے امن اور ہم آہنگی برقرار رکھنے کی اپیل کی ہےلوگوں سے کہا ہے کہ وہ کوئی بھی جعلی خبر شیئر نہ کریں اور شیئر کرنے سے پہلے خبر کی تصدیق کریں۔

    عید کا خطبہ دے کر جانیوالے خطیب کو راستے میں گولیاں مار دی گئیں

  • بھارتی پولیس نے خالصتان کے حامی سکھ رہنما کو گرفتارکرلیا

    بھارتی پولیس نے خالصتان کے حامی سکھ رہنما کو گرفتارکرلیا

    امرتسر: بھارتی پولیس نے خالصتان کے حامی سکھ رہنما امرت پال سنگھ کو گرفتارکرلیا ہے۔

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق "وارث پنجاب دے” نامی تنظیم کے سربراہ کو ہفتے کے روز جالندھر کے علاقے نکودر کے قریب سے پولیس نے گرفتار کیا گیا-

    گرفتاری کا خدشہ،ڈونلڈ ٹرمپ نے کارکنوں کو احتجاج کی کال دے دی

    وارث پنجاب دے تنظیم کے ایک اہم رہنما کے مطابق امرت پال سنگھ کے 6 ساتھیوں کو پولیس نے پہلے ہی جالندھر میں گرفتارکرلیا تھا اوران سے نامعلوم مقام پرپوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی پنجاب پولیس امرت پال سنگھ کو گزشتہ کئی روز گرفتار کرنے کا فیصلہ کرچکی تھی تاہم جی 20 بین الاقوامی کانفرنس کی وجہ سے پولیس نے امرت پال سنگھ کی گرفتاری روک دی تھی تاکہ اس موقع پرحالات خراب نہ ہوجائیں ۔

    پولیس نے بتایا کہ امرت پال سنگھ کیخلاف نفرت انگیز تقاریر کرنے سمیت تین مختلف مقدمات درج کررکھے ہیں۔ بھارتی پولیس نے امرت پال سنگھ کے ساتھیوں سے بغیرلائسنس جدید اسلحہ بھی برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے۔ بھارتی پنجاب میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی-

    آسام کے انتہا پسند وزیراعلیٰ نے ریاست کے تمام مدارس بند کرنے کا اعلان کردیا

    امرت پال سنگھ کی گرفتاری پر خالصتان حامی سکھ تنظیموں کی طرف سے احتجاج اورمذمتی بیانات سامنے آئے ہیں سکھ فیڈریشن یوکے کا کہناہےامرت پال سنگھ کی گرفتاری قانون اورانسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہےامرت پال سنگھ اوران کےساتھیوں کوبغیرکسی وجہ اورکسی قانوی بنیاد کے گرفتارکیا گیا ہے۔

    فیڈریشن نے کہا کہ ایک بارپر 1980 کی دہائی کے ہتھکنڈے استعمال کئے جارہے ہیں جب پولیس کے سکھوں کے قتل عام کی کھلی اجازت دی گئی تھی۔ سکھ تنظیموں کا کہنا ہے وہ اس عمل پرخاموش نہیں رہیں گی اورریاستی سرپرستی میں سکھوں کی نسل کشی کی اجازت نہیں دی جائے-

    متنازع پنشن اصلاحات، پیرس میدان جنگ بن گیا