Baaghi TV

Tag: سکھ

  • رمیش سنگھ اروڑہ کا مذہبی اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کا عزم

    رمیش سنگھ اروڑہ کا مذہبی اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کا عزم

    صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑا نے کہا ہے کہ وہ مسلم لیگ ن کی قیادت کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اتنی اہم ذمہ داری سونپی ہے اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی قیادت میں مذہبی اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ بنانے کے لیے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے ۔

    سردار رمیش سنگھ اروڑا ایک منجھے ہوئے سیاستدان ہیں جنہوں نے پنجاب یونیورسٹی لاہور سے گریجویشن کیا۔ وہ ایک سرکردہ کاروباری اور ممتاز سکھ رہنما ہیں جو 2020 میں مسلسل دوسری مدت کے لیے رکن صوبائی اسمبلی پنجاب منتخب ہوئے۔ 2013 سے 2018 کے دوران اپنے پہلے دور میں، وہ پنجاب اسمبلی کے پہلے پارلیمنٹیرین تھے جو 1947 میں پاکستان کی آزادی کے بعد سکھ برادری سے آئے تھے۔ انہوں نے 2014 سے 2017 کے دوران کامرس اینڈ انویسٹمنٹ کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین کے طور پر کام کیا اور بطور چیئرمین، قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق اور اقلیتی امور سے 2017 سے 2018 کے دوران انسانی حقوق کے ایک معروف کارکن اور سماجی کارکن کی حیثیت سے بھی کافی معروف رہے۔

    رمیش سنگھ نے پاکستان میں سکھ برادری کے حقوق کے تحفظ اور "پنجاب سکھ آنند کارج میرج ایکٹ 2018” کی منظوری کے لیے نمایاں کردار ادا کیا۔ ان کی کوششوں سے پاکستان پہلا ملک بن گیا ہے جہاں سکھ میرج رجسٹریشن ایکٹ نافذ ہے۔ انہوں نے بطور ممبر، ایویکیو ٹرسٹ پراپرٹی بورڈ (ETPB) گورنمنٹ کی خدمات انجام دیں۔ پنجاب میں 2011 سے 2013 کے دوران وزارت قومی ہم آہنگی کے تحت اقلیتوں کے قومی کمیشن کے رکن کے طور پر اور 2009 سے 2013 کے دوران پاکستان سکھ گوردوارہ پربھندک کمیٹی کے جنرل سیکرٹری کے طور پر بھی اپنی خدمات پیش کر چکے ہیں۔انہوں نے جولائی 2011 میں امریکہ کے تین ہفتوں پر محیط ایک خصوصی سیشن میں "شہریوں کے مساوی حقوق کے فورمز” میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ رمیش سنگھ کو 2016 میں صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان کی طرف سے قومی انسانی حقوق کے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا

  • برطانوی ممبران پارلیمنٹ کا  سکھ کمیونٹی کو لاحق خطرات پر تشویش کا اظہار

    برطانوی ممبران پارلیمنٹ کا سکھ کمیونٹی کو لاحق خطرات پر تشویش کا اظہار

    لندن: برطانیہ کے ممبران پارلیمنٹ نے برطانوی سکیورٹی کے وزیر کو خط لکھا جس میں برطانوی سکھ کمیونٹی کو لاحق خطرات پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

    باغی ٹی وی: میڈیا رپورٹ کے مطابق سکھ کمیونٹی کو لاحق خطرات کا معاملہ برطانوی پارلیمنٹ میں زیر بحث آچکا ہے، اب برطانوی اراکین پارلیمنٹ نے خط میں سکھ کمیونٹی کو لاحق خطرات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    برطانوی اراکین پارلیمنٹ نے خط میں سکھ کمیونٹی کو لاحق خطرات اور حملوں کی دھمکیوں پر تشویش کا اظہار کرنے کے ساتھ وزیر سکیورٹی ٹام ٹگینڈہاٹ سے فوری ملاقات کی درخواست بھی کی ہے لیبر پارٹی کے اراکین کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ یہ رپورٹ کیا گیا ہے کہ اس ہفتے برطانیہ میں رہنے والے سکھ افراد کو برطانوی پولیس نے ان کی جان کو لاحق خطرات کے حوالے سے آگاہ کیا ہے۔

    واضح رہے کہ برطانیہ میں سکھ کارکن اوتار سنگھ کھنڈا کی برمنگھم میں اچانک موت کی تحقیقات کا مطالبہ بھی زور پکڑتا جا رہا ہے۔

  • کینیڈا میں 29 اکتوبر کو خالصتان ریفرنڈم ووٹنگ میں ہزاروں سکھوں کی شرکت متوقع

    کینیڈا میں 29 اکتوبر کو خالصتان ریفرنڈم ووٹنگ میں ہزاروں سکھوں کی شرکت متوقع

    گرونانک سکھ گردوارہ برٹش کولمبیا کینیڈا میں 29 اکتوبر کو خالصتان ریفرنڈم ووٹنگ میں ہزاروں سکھوں کی شرکت متوقع ہے

    اسی گرودوارہ میں 18 جون کو انڈین حکومت کے اہلکاروں نے ہردیپ سنگھ نجر کو درجنوں گولیاں مار کر قتل کیا تھا ،کنیڈین وزیراعظم نے بھارتی حکومت پر ڈائریکٹ ہردیپ سنگھ اور دیگر رہنماؤں کو دھمکانے پر الزام لگایا تھا ،اتوار کو سکھ ریکارڈ تعداد میں بھارت کے خلاف اپنا حق رائے دہی استعمال کر کے فیصلہ سنائیں گے۔

    کونسل آف خالصتان کے سربراہ ڈاکٹر بخشیش سنگھ سندھوں نے اعلان کیا ہے کہ ہردیپ سنگھ نجر کے قتل نے تحریک خالصتان میں نئی روح پھونکی،کنینیڈین وزیراعظم نے ہمارے خدشات کی تصدیق کی، کہ بھارت سکھوں کی نسل کشی میں مصروف ہے، اب یہ پوری دنیا میں عیاں ہے کہ بھارت سکھوں کے قتل عام میں ملوث ہے، ہردیپ سنگھ نجر کی ریاستی قتل پر دنیا بھر کے سکھ غم و غصے سے دو چار ہیں۔ہردیپ سنگھ نجر کو لگنے والی گولیوں کے بدلے ہر سکھ چھلنی ہے،ہر دیپ سنگھ نجر کو لگنے والی گولیان بھارت کے تابوت میں آخری کیلیں ثابت ہونگی۔ ریفرنڈم کے زریعے سکھ بھارت سے آزادی حاصل کر کے اپنا الگ وطن خالصتان قائم کرنا چاہتے ہیں، بھارت نے ہردیپ سنگھ نجر کو قتل کر کے اپنے پاؤں پہ کلہاڑی ماری، کینیڈا میں موجود بھارتی سفارتکار سکھوں کے خلاف ریاستی دہشت گردی میں ملوث جس کی تصدیق کنیڈین وزیراعظم نے کی، ہم ہردیپ سنگھ نجر کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے،

    سکھ یاتریوں کی بھارت میں ہی مودی کے خلاف نعرے بازی

    بھارتی ہٹ دھرمی، ایک بار پھرپاکستان آنیوالے سکھ یاتریوں کوروک دیا گیا

    خالصتانی ہوں،حکومت مودی کے دباؤ کا شکارہے، گوپال سنگھ چاولہ کی باغی ٹی وی سے گفتگو

    سکھ برادی کا خالصتان بارے ریفرنڈم 2020، وینا ملک نے بڑا اعلان کر دیا

    آسٹریلوی حکومت نے میلبرن میں خالصتان ریفرنڈم رکوانے سے انکار کردیا۔

    الصتان کے حامی علیحدگی پسند گروپ سکھس فار جسٹس (SFJ) نے میلبورن آسٹریلیا میں خالصتان ریفرنڈم مہم کا آغاز کیا ج

    انٹرپول نے خالصتان کے رہنما کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی بھارت کی درخواست مسترد کردی

    ٹورنٹو:کینیڈا میں خالصتان ریفرنڈم کے حوالے سے تاریخ رقم ، خالصتان ریفرنڈم میں ایک لاکھ 10 ہزار سکھوں نے ووٹ کاسٹ کی

  • سکھر؛ بھتہ نہ دینے پر گردوارے میں عبادت رکوا دی گئی

    سکھر؛ بھتہ نہ دینے پر گردوارے میں عبادت رکوا دی گئی

    سکھر کے علاقے حسینی روڈ پر سکھوں کی مقدس عبادت گاہ گردوارہ پر جاری عبادت کو بعض افراد کی جانب سے رکوا دیاگیا۔ عبادت کے دوران ہنگامہ و ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے والے ملزمان کو پولیس کی جانب سے رہا کرنے پر سکھ برادری تشویش کا شکار ہوگئی۔ اقلیتی برادری کے رہنماؤں کا دعوی ہے کہ جن افراد نے عبادت رکوائی وہ بھتہ مانگ رہے ہیں جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ فریقین کے درمیان مصالحت کیلئے اتوار کا دن مقرر ہے۔

    نجی ٹی وی کے مطابق گردوارہ میں عبادت اس وقت رکوائی گئی جب وہاں کیرتن کیا جا رہا تھا۔ اقلیتی برادری کے مطابق یہ ایک تاریخی گردوارہ ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس میں ہندو بھی پوجا کرتے ہیں۔ بظاہر معاملے کا تعلق گردوارے پر نئی تعمیرات سے بھی جڑا ہے۔ گردوارہ پربت کمیٹی کے صدر بھگوان داس نے ”آج نیوز“ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان تین بھائی علی مغل، زبیر مغل اور مظہر مغل ایک عرصے سے گوردوارہ انتظامیہ سے بھتے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

    بھگوان داس نے بتایا کہ بھتہ ادا نہ کرنے کی صورت میں گردوارہ کی تعمیرات رکوانے کی دھمکیاں دیتے ہیں، آج بھی انہوں نے گردوارہ کے اندر پوجا پاٹ کے دوران پجاریوں کو ہراساں کیا، گالیاں دیں اور لاؤڈ اسپیکر اونچا چلانے کے من گھڑت الزام لگا کر مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش کی، گزشتہ سال بھی ہم نے پروگرام کا انعقاد کیا تھا، تو انہوں نے کہا کہ ہمیں پریہشانی ہورہی جبکہ ہم نے عشاء کی نماز کے بعد ہی اپنے پروگرام کا آغاز کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ جب ملزمان کو بی سیکشن پولیس سے گرفتار کرایا، تو پولیس نے ملزمان کو بااثر شخص کی سفارش پر بغیر رپورٹ درج کیے چھوڑ دیا۔

    بھگوان داس کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اقلیتی برادری ایسی نفرت آمیز کارروائیوں اور شرپسندی کے باعث خود کو غیرمحفوظ تصور کرتی ہے لہذا حکومت سکھ برادری کو تحفظ فراہم کرے اور گردوارہ انتظامیہ سے بھاری بھتہ طلب کرنے والے ملزمان بھائیوں علی مغل، ظفر مغل ،زبیر مغل اور مظہر مغل کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ اس سلسلے میں بی سیکشن پولیس کے ایس ایچ او نے ویڈیو بیان دینے سے معذرت ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ سکھ برادری اور گردوارہ کے اندر گھسنے والے ملزمان کے مابین مصالحت کے لئے اتوار کا دن مقرر کیا گیا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی واقع
    گورنر ہاﺅس ہو یا میرا اپنا گھر عوام سے تعلق جڑا رہے گا. کامران ٹیسوری
    اعظم خان کو سی پی ایل 2023 کیلئے گیانا ایمازون واریئرز نے چن لیا
    قرض پروگرام کےحصول کیلئے وزیر اعظم نےاہم کردارادا کیا. اسحاق ڈار
    نرس کے ساتھ زیادتی،ڈاکٹر نے نازیبا ویڈیو بھی بنا لی
    چین نے پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا،سری لنکن صدر نے بھی "مدد”کی وزیر اعظم
    بھارت میں جانوروں کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کرنے کے واقعات میں اضافہ
    وزیراعظم نے ایف سی اور رینجرز کی تنخواہیں پاک فوج کے برابر کردیں
    ایس ایچ او نے کہا کہ اسی وجہ سے ان کے خلاف کوئی پولیس کارروائی نہیں کی گئی لیکن اگر اتوار کے روز بھی دونوں فریقین کے درمیان بات چیت کامیاب نہ ہوئی، تو قانونی کارروائی میں تاخیر نہیں کی جائے گی۔ ہندو اور سکھ برادری نے الزام عائد کیا ہے کہ ملزمان کی جانب سے گردوارہ انتظامیہ کو بلیک میل کرنے کا سلسلہ کچھ عرصے سے جاری ہے اور زیرِ تعمیر گردوارہ کی تعمیر رکوانے کیلئے ملزمان کورٹ میں درخواست دائر کرکے بلیک میل کرنے کے ساتھ ہی 6 لاکھ روپے سے زائد رقم وصول کرچکے ہیں۔ ان رہنماؤں کے مطابق ملزمان نے ایک ہفتے قبل بھی ایک لاکھ روپے رقم کا تقاضہ کیا تھا، جو نہ دینے پر گزشتہ روز گردوارہ میں آکر دھمکیاں دیں اور عبادت رکوائی، ہندو اور سکھ برادری نے صوبائی اور وفاقی حکومت سے اپیل کی ہے کہ واقعے کا نوٹس لیکر ملزمان کے خلاف کارروائی کی جائے۔

  • پاکستان امن کا گہوارہ ہے،سکھوں کو کوئی پریشانی نہیں: پاکستان گوردوارہ پربندھک کمیٹی

    پاکستان امن کا گہوارہ ہے،سکھوں کو کوئی پریشانی نہیں: پاکستان گوردوارہ پربندھک کمیٹی

    لاہور:پاکستان امن کا گہوارہ ہے،سکھوں کو کوئی پریشانی نہیں: پاکستان گوردوارہ پربندھک کمیٹی نے بھارتی حکومت کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے اسے پاکستان کے خلاف سازش قرار دیا ، پاکستان گوردوارہ پربندھک کمیٹی کا کہنا ہےکہ پاکستان نے ہمیشہ بڑی عزت دی بھارت جان بوجھ کر معاملات کو خراب کرنا چاہتا ہے ،

     

     

    پاکستان گوردوارہ پربندھک کمیٹی نے اس موقع پر بھارتی حکومت کے رویے پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہ کہ سکھ مسلم بھائی چارے کے دشمن آر ایس ایس مودی میڈیا کی جانب سے دونوں مزاہب کی دوستی میں رخنہ ڈالنے کی ایک اور سازش پکڑی گئی

    پاکستان سے افغانستان میں ڈالر، گندم اور یوریا کھاد اسمگل کرنےکا انکشاف

    پاکستان گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے رہنماوں کا کہنا تھا کہ مغلیہ دور میں سکھ شہید بھائی تارو سنگھ کی نولکھا لوہا مارکیٹ میں موجود سمادھی کو بھی نہ بخشا ، ہندوحکومت نے پراپیگنڈہ کرکے حالات خراب کرنے کی کوشش کی ، ان رہنماوں کا کہنا تھا کہ مودی حکومت نے سکھوں کے اس مذہبی استھان کی جگہ عبادت گاہ تعمیر کی جھوٹی خبر چلادی

    بنگلادیش کیخلاف کوہلی کی سنچری، رکی پونٹنگ کو پیچھے چھوڑ دیا

    بھارتی حکومت کی اس گھٹیا حرکت کا پاکستان گوردوارہ پربندھک کمیٹی نے سازش کا بھانڈا پھوڑ دیا

    پاکستان ہمارے گوروں کی سرزمین ہے اور ہم یہاں مکمل مذہبی و سماجی آزادی کے ساتھ رہتے ہیں حکومت پاکستان اقلیت دوست ہے ہماری عبادت گاہیں گوردوارے سب آذاد اور محفوظ ہیں کرتار پور کوریڈور سے پریشان ہندوستانی اقلیت دشمن سرکار پاکستان کیخلاف پروپیگنڈہ بند کرے، ان رہنماوں کا کہنا تھاکہ مودی حکومت کویہ معلوم ہونا چاہیے کہ پاکستان میں سکھوں کے مقدس مقامات ہیں اور پاکستان انکی حفاظت کرتا ہے

  • بابا گرونانک کا 553واں جنم دن:ہزاروں بھارتی سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے

    بابا گرونانک کا 553واں جنم دن:ہزاروں بھارتی سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے

    لاہور: سکھ مذہب کے بانی باباگورونانک کا 553 واں جنم دن منانے کے لیے کے 2418 سکھ یاتری پاکستان پہنچے ہیں ،بھارتی حکومت نے اس بار بھی سکھ یاتریوں کو ٹرین سروس فراہم نہیں کی جس کی وجہ سے دہلی اور ہریانہ سمیت بھارت کے دیگر شہروں سے آنیوالے یاتریوں کو بھاری سفری اخراجات ادا کرنا پڑے ہیں۔ بھارتی سکھ یاتری پیدل واہگہ بارڈر پہنچے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

    پاکستانی ہائی کمیشن نیو دہلی نے 2942 بھارتی شہریوں مو ویزے جاری کیے تھے تاہم بھارت سے صرف 2418 یاتری پاکستان پہنچے، متروکہ وقف املاک بورڈ کے ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز رانا شاہد سلیم، پاکستان سکھ گوردوارہ پر بندھک کمیٹی کے صدر سردار امیر سنگھ،سردار بشن سنگھ ودیگر سکھ رہنماؤں نے استقبال کیا۔

    sikh-1

     

    بھارتی سکھ یاتریوں کوجوائنٹ چیک پوسٹ واہگہ پر امیگریشن اورکسٹم کلیئرنس کے بعد سپیشل یاترا کے کارڈ اور مختلف گورودواروں میں رہائش کے لیے کمرے الاٹ کیے گئے۔ جے سی پی سے مہمانوں کو واہگہ ریلوے اسٹیشن پہنچایا گیا جہاں سے تین اسپیشل ٹرینوں کے ذریعے بھارتی مہمان ننکانہ صاحب روانہ ہوئے۔

    sikh-2

    سکھ مذہب کے روحانی پیشوا کے 553ویں جنم دن کی مناسبت سے 8 نومبر کو مرکزی تقریب ہوگی۔

    واہگہ بارڈر پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز رانا شاہد نے کہا پاکستان سکھوں کا دوسرا گھر ہے، یہ ان کے لیے ایک مقدس دھرتی ہے، سکھ یاتری یہاں کسی اورمقصد کے لیے نہیں بلکہ صرف اپنے گوروؤں کی دھرتی پرماتھا ٹیکنے آتے ہیں۔ سکھ یاتریوں کے قیام وطعام کے لیے بہترین انتظامات کیے ہیں۔

    sikh-4

    سردارامیر سنگھ نے کہا وہ دہلی، امرتسر،ہریانہ سمیت مختلف شہروں سے آنیوالے یاتریوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارتی سکھ یاتریوں کے لیے سپیشل ٹرین سروس فراہم کی ہے لیکن یہ بات افسوس ناک ہے کہ بھارت اپنے ہی شہریوں کو سہولت نہیں دیتا۔ پاکستان کے دروازے دنیا بھر کے سکھوں کے لیے ہر وقت کھلے ہیں۔

    sikh-3 sikh-5

    بھارت سے آنیوالے یاتریوں کا کہنا تھا انہیں یہاں جو پیارمحبت اور خلوص ملا ہے اس پر وہ پاکستانیوں کے شکر گزار ہیں۔مذہبی یاترا کو فروغ دیکر دونوں ملکوں کے تعلقات میں بہتری اور خطے میں امن لایا جاسکتا ہے۔ یاتریوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ مذہبی یاترامکمل کرکے بھارتی مہمان 15 نومبرکو واپس لوٹ جائیں گے۔

  • برطانوی سکھ سپاہیوں کے 12 رکنی وفد کی جی ایچ کیو میں آرمی چیف سے ملاقات

    برطانوی سکھ سپاہیوں کے 12 رکنی وفد کی جی ایچ کیو میں آرمی چیف سے ملاقات

    راولپنڈی : برطانوی سکھ سپاہیوں کے 12 رکنی وفد کی جی ایچ کیو میں آرمی چیف سے ملاقات،اطلاعات کے مطابق برطانوی سکھ سپاہیوں کے 12 رکنی وفد نے جی ایچ کیوکا دورے کے دوران آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ملاقات کی

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے برطانوی وفدکی ملاقات کے دوران آرمی چیف نے کہا ہے کہ پاکستان تمام مذاہب کا احترام کرتا ہےاس ملاقات میں برطانوی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں مذہبی سیاحت کےفروغ کی ضرورت کوتسلیم کرتےہیں

    میجر جنرل سیلیا جے ہاروی کی سربراہی میں ڈپٹی کمانڈر فیلڈ سے گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ کرتار پور راہداری پاکستان کی مذہبی آزادی اور ہم آہنگی کے لیے غیر متزلزل عزم کا عملی مظہر ہے۔ وفد نے لاہور کا دورہ کیا جہاں معززین نے واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب دیکھی۔ وفد نے شاہی قلعہ لاہور، علامہ اقبال کے مزار اور بادشاہی مسجد کا دورہ کیا۔

    اطلاعات کے مطابق کے دوران برطانوی سکھ فوجیوں نے ملک میں کئی مذہبی مقامات کا دورہ کیا جن میں دربار حضرت میاں میر، حویلی نونہال سنگھ، گوردوارہ جنم استھان گرو رام داس، سمادی رنجیت سنگھ، گودوارہ ڈیرہ صاحب، کرتار پور کوریڈور، ننکانہ صاحب اور ڈیرہ پنجہ صاحب شامل تھے۔اا

    آئی ایس پی آر کے مطابق برطانوی فوج کے سکھ وفد نے ضلع اورکزئی کا بھی دورہ کیا اور سمانہ قلعہ، لاک ہارٹ فورٹ اور سارہ گڑھی یادگار کا مشاہدہ کیا۔ یہ وہ جگہ تھی جہاں 1897 میں برطانوی مہم کے ایک حصے کے طور پر 21 سکھ سپاہیوں نے اپنی جانیں دی تھیں اور سکھوں کے لیے اس کی تاریخی اہمیت ہے۔
    وفد نے سارہ گڑھی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ وفد نے قبائلی اضلاع میں امن اور معمول پر لانے کے لیے پاکستان کی مسلح افواج کی کوششوں کو سراہا۔

  • ’ہم سکھ ہیں مگر رسول پاک ﷺ کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کریں گے:دنیا بھرکے سکھوں کا اعلان

    ’ہم سکھ ہیں مگر رسول پاک ﷺ کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کریں گے:دنیا بھرکے سکھوں کا اعلان

    نیویارک:’ہم سکھ ہیں مگر رسول پاک ﷺ کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کریں گے:دنیا بھرکے سکھوں کا اعلان،اطلاعات کے مطابق بھارت میں حکمران جماعت بی جے پی کی اہم رُکن اوروزیراعظم نریندرا مودی کی خاص ہمدرد گُستاخ خاتون کی طرف سے نبی پاکﷺ کی شان میں گستاخی کے خلاف سکھ کمیونٹی نے مظاہروں کا اعلان کر دیا ہے۔

     

    حرمت رسولﷺپرجان بھی قربان:نبی رحمتﷺکی شان میں گستاخی :شریف خاندان مودی کیخلاف…

    تفصیلات کے مطابق امریکا میں قائم سکھوں کی تنظیم سکھ فار جسٹس نے رسول پاکﷺ کی شان میں گستاخی پر شدید رد عمل ظاہر کرتے ہوئے 17 جون کو دنیا بھر میں بھارتی سفارت خانوں کے گھیراؤ کا اعلان کر دیا ہے۔

    جہاں تک تعلق ہےکہ توہین اور گُستاخی کا تو سکھوں نے ہندوانتہاپسندی کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارت میں اس وقت تمام مذاہب کو خطرات لاحق ہیں ، ادھر اسی حوالےسے نیویارک میں سکھوں کی تنظیم نے دنیا بھر میں مقیم مسلمانوں سے بھی سکھوں کے ساتھ مل کر احتجاج کرنے کی اپیل کی ہے۔ سکھوں کی تنظیم سکھ فار جسٹس نے رسول پاکﷺ کی شان میں گستاخی پر شدید رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری مودی سے استعفے کا مطالبہ کرے اوراس کے ساتھ ساتھ مودی کی اسلام دشمنی کی مذمت کرے ، کیونکہ جس خاتون نے گُستاخی کی ہے وہ مودی کی خاص ہمدرد ہے

    بھارت:گستاخانہ بیان پر احتجاج کرنیوالے مسلم رہنماؤں کے گھر مسمار

    سکھ فار جسٹس نے کہا کہ ہم سکھ ہیں مگر رسول پاک ﷺ کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کریں گے، 17 جون کو مسلمان بھائی جمعے کی نماز کے بعد بھارتی سفارت خانوں کے باہر جمع ہوں، اور مسلمان سکھ کمیونٹی کے ساتھ مل کر بھارتی سفارت خانوں کا گھیراؤ کریں۔ہندوتوا سوچ اورنظریے کی مذمت کریں اورمودی ڈاکٹرائن کی کی بھی مذمت کریں جسی کی وجہ سے بھارت میں مسلمانوں سمیت دیگرمذاہب کے لوگوں کوخطرات لاحق ہیں

    سکھوں کی تنظیم سکھ فار جسٹس نے رسول پاکﷺ کی شان میں گستاخی پر شدید رد عمل ظاہر کرتے ہوئےاعلان کیا کہ تنظیم کے تحت قطر، عمان، کویت، مصر، ملائیشیا میں بھارتی سفارت خانوں کے سامنے مظاہرے ہوں گے، متحدہ عرب امارات، لبنان، لیبیا، انڈونیشیا، آسٹریلیا میں سکھ برادری مظاہرے کرے گی، برطانیہ، یورپی یونین، امریکا، کینیڈا میں بھی بھارتی سفارت خانوں کا گھیراؤ کیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ بھارت میں بی جے پی کی مرکزی رہنما خاتون اورمودی کی کارخاص گُستاخ خاتون نے اللہ کے رسول ﷺ کی شان میں‌ گُستاخی کی ہے لیکن مودی سرکار ابھی تک اس کا دفاع کررہی ہے

  • بھارت کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر سکھوں کے پاس جدید ہتھیار ہونا ضروری ہے:سربراہ اکال تخت

    بھارت کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر سکھوں کے پاس جدید ہتھیار ہونا ضروری ہے:سربراہ اکال تخت

    امرتسر:اکال تخت کے سربراہ گیانی ہرپریت سنگھ نے بھارت میں آر ایس ایس کی حمایت یافتہ مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کے اقلیتوں خصوصاسکھوں اور مسلمانوں کے خلاف مذموم عزائم کے پیش نظرسکھوں پر جدیدہتھیار رکھنے پر زوردیا ہے۔

    گیانی ہرپریت سنگھ نے سری گرو ہرگوبند صاحب کے یومِ گرگدی کے سلسلے میںجاری ایک ویڈیو پیغام میں کہاہے کہ گرو ہرگوبند جی نے اپنے پیروکاروںکو گھڑ سواری اور ہتھیاروں کااستعمال سیکھنے کی ہدایت کی تھی ۔ لہذا سکھ برادری کو جدیدہتھیار رکھنے اور ان کے اصول کو کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔سکھ گرو ہرگوبند صاحب نے اپنے پیروکاروںکو گربانی پڑھ کر مضبوط ہونے اور مسلح ہونے کی بھی ہدایت کی تھی ۔

    انہوں نے کہاکہ گروہرگوبند کی ہدایت پرعمل درآمد آج بھی سکھ لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے ضروری ہے۔ گیانی ہرپریت سنگھ کے بیان سے بھارتی ریاست پنجاب میں تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے ۔

    وزیر اعلیٰ بھگونت سنگھ مان نے ان کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ گیانی ہرپریت سنگھ کو سکھ نوجوانوں کو ہتھیاررکھنے کی بجائے امن و ہم آہنی اور بھائی چارے کی فضا قائم کرنے کی ہدایت کرنی چاہیے ۔ بی جے پی کے ریاسی صدر اشونی شرما نے کہاہے کہ ہرپریت سنگھ کے بیان سے لوگوں میں غلط پیغام جائے گا

  • بھارتی سنگھ نے کامیڈی کے دوران سکھوں کی دل آزاری پر معافی مانگ لی

    بھارتی سنگھ نے کامیڈی کے دوران سکھوں کی دل آزاری پر معافی مانگ لی

    ممبئی: بھارت کی معروف کامیڈین بھارتی سنگھ نے کامیڈی کے دوران سکھوں کی دل آزاری پر معافی مانگ لی ہے۔

    باغی ٹی وی : میڈیارپورٹ کےمطابق خاتون کامیڈین کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوئی جس میں وہ داڑھی مونچھوں کے حوالے سے مذاق کرتی نظر آئیں-

    اکشے کمارکی نئی آنیوالی فلم کیلئے پچاس ہزار سے زائد ملبوسات اور پانچ سو پگڑیاں تیار کی گئیں؟

    سکھ مذہب سے تعلق رکھنے والوں نے داڑھی مونچھوں سے متعلق کامیڈی پر شدید ردعمل دیا، ان کا کہنا ہے کہ خاص انداز میں داڑھی اور مونچھیں رکھنا ہماری پہنچان ہے بھارتی سنگھ نے ہمارا مذاق اڑایا۔

    کامیڈین نے اپنا ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایک ویڈیو ہے جو بہت وائرل ہو رہا ہے مجھے بھی بھیجا گیا میسج کیا گیا کہ آپ نے داڑھی مونچھوں کا مذاق اڑیا-

    اعجاز اسلم کے بیان پر عروہ حسین کا ردعمل

    انہوں نے کہا کہ میں نے یہ ویڈیو دو دن سے بار بار دیکھی میں نے کسی خاص دھرم یا مذہب کا مذاق نہیں اڑایا آج کل ہر کوئی داڑھی رکھتا ہے، میں نے کسی کا نام لے کر مذاق نہیں اڑایا، کامیڈی کے دوران بس ایک عام سی بات کی تھی، میں خود بھی پنجابی ہوں، امرتسر میں پیدا ہوئی ہوں کسی کو نشانہ بنانا مقصد نہیں تھا مجھے فخر ہے میں پنجابی ہوں میں پنجاب کا پورا مان رکھوں گی-

    ان کا کہنا تھا کہ میں کسی کا دل دکھانے کے لیے نہیں بلکہ خوش کرنے کے لیے کامیڈی کرتی ہوں، اگر میری کسی بات سے دل آزاری ہوئی ہے تو بہن سمجھ کر معاف کر دینا۔

    پاکستانی گانے "پسوڑی” پر بھارتی اداکارہ کے ڈانس کے انٹرنیٹ پر چرچے