Baaghi TV

Tag: سکیورٹی فورسز

  • قلات میں دہشت گردوں کا حملہ، 7 سیکیورٹی اہلکار شہید

    بلوچستان کے علاقے قلات کے شاہ مردان چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا ہے جس میں 7 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 15 زخمی ہوگئے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے ضلع قلات کے علاقے جوہان میں شاہ مردان چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 7 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 15زخمی ہوئے۔لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں اور شہدا کی نعشوں کو کوئٹہ منتقل کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ 9 نومبر کو بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں خاتون سمیت 26 افراد جاں بحق اور 62 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے صحافیوں کو ای میل کیے گئے ایک بیان میں دھماکے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔غیر ملکی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ نے کالعدم بی ایل اے کے اس دعوے کو بھی رپورٹ کیا کہ خودکش حملے میں پاکستانی فوج کے ایک دستے کو نشانہ بنایا گیا ہے جو انفینٹری اسکول سے کورس مکمل کرنے کے بعد واپسی کی تیاری کر رہا تھا۔

    برطانیہ سے آئے شخص کے قتل میں بیوی ملوث نکلی
    سولر پینل کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی ہوگئی

    جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے لیے شاہ محمود کو عدالت پہنچا دیا گیا

    غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجی کارروائیاں بلا توقف جاری

  • سیکیورٹی فورسز کا آپریشن،بی ایل اے کے 6 اہم دہشتگرد ہلاک

    سیکیورٹی فورسز کا آپریشن،بی ایل اے کے 6 اہم دہشتگرد ہلاک

    ہرنائی: بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیے گئے آپریشن میں بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے 6 اہم دہشتگرد ہلاک ہوگئے-

    باغی ٹی وی : بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں 12 ستمبر 2024 کو سیکیورٹی فورسز نے بی ایل اے کے ٹھکانوں پر انٹیلی جینس بنیادوں پر کامیابی سے جوائنٹ آپریشن کیا ، آپریشن کے نتیجے میں بی ایل اے کے 6 اہم دہشت گرد مارے گئے ہلاک دہشت گردوں میں شافو سمالانی عرف تادین، سرمد خان عرف دستین، محمد گل مری عرف واحد بلوچ، غلام قادرمری عرف انجیر بلوچ، عبید بلوچ عرف فدا اور تاج محمد عرف بابل شامل ہیں۔

    دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بی ایل اے کے 6 دہشت گردوں کی ہلاکت سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی ہے، ان دہشت گردوں کی ہلاکت بی ایل اے کے لیے بڑا دھچکا ہےدہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کامیابی واضح کرتی ہے کہ دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے، بلوچستان کی غیور عوام نے نام نہاد آزادی کا لبادہ اوڑھے دہشتگردوں کو مسترد کر دیا ہے۔

    وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی

    فلم ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ کی بھارت میں ریلیز روک دی گئی

    شبلی فراز کی توہین عدالت کی درخواست غیر مؤثر ہونے پر خارج

  • سیکیورٹی فورسز کی کاروائی میں ہلاک ایک اور افغان دہشتگرد کی شناخت

    سیکیورٹی فورسز کی کاروائی میں ہلاک ایک اور افغان دہشتگرد کی شناخت

    سیکیورٹی فورسز کی کاروائی میں ہلاک ایک اور افغان دہشتگرد کی شناخت، پاک فوج نے فتنتہ الخوراج کیخلاف کئی چھوٹے بڑے کامیاب آپریشنز کر کے ان دہشتگردوں کی کمر توڑ دی ،زندہ بچ جانے والے خارجی افغانستان بھاگ گئے جہاں انھیں محفوظ پناہ گاہیں میسر ہیں –

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق 2021 میں افغانستان پر قبضے کے بعد سےافغان طالبان پاکستان میں دہشتگردی کیلیے مکمل طور پر فتنتہ الخوراج کو سہولت کاری، فنڈنگ اور حمایت فراہم کرتے ہیں ،افغان طالبان کے پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث ہونے کا ثبوت پاکستانی فورسز کے ہاتھوں گرفتار اور ہلاک ہونے والے افغان دہشتگرد ہیں، 26 ستمبر2024ء کو شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں سیکورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کر کے 8 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا –

    ذرائع کے مطابق ہلاک دہشتگردوں میں سے ایک کا تعلق افغانستان کے صوبے پکتیکا کے علاقے برمل سے ہے،ہلاک افغان خارجی دہشتگرد کی شناخت جلال ولد نعمت اللہ کے نام سے ہوئی ،ہلاک دہشتگرد جلال سے بر آمد افغان شناختی کارڈ اس کے افغان شہری ہونے کا واضح ثبوت ہے دوسرے ہلاک خارجی سیف اللہ ولد دین فراز کا تعلق فتنتہ الخوراج کے خارجی گل بہادر گروپ سے ہے خارجی سیف اللہ سے برآمد ہونے والا افغان عبوری حکومت کاجاری کردہ اسلحہ رکھنے کااجازت نامہ واضح ثبوت ہے کہ شفیق اللہ ولد دین فراز کو افغانستان میں ہتھیار سمیت مکمل آزادی حاصل تھی-
    https://x.com/zarrar_11PK/status/1839558057212235982

    دفاعی تجزیہ کار کے مطابق ہلاک خارجیوں سے ملنے والے ناقابل تردید شواہد واضح کرتے ہیں کہ افغان طالبان اور فتنتہ الخوارج ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں ،یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ اس طرح کے ناقابل تردید شواہد سامنے آئے ہیں، اس سے قبل فتنتہ الخوراج کے سرغنہ نور ولی اور مزاحم محسود کی افغانستان میں موجودگی کے نا قابل تردید ثبوت سامنے آچکے ہیں-

    دفاعی تجزیہ کار کے مطابق آئے روز افغان دہشتگردوں کی پاکستان سرزمین پر ہلاکت افغان طالبان اور فتنتہ الخوراج کے مضبوط گٹھ جوڑ کو عیاں کرتی ہے،پاکستان نے افغان عبوری حکومت کو کئی بار مستند شواہد پیش کئے مگر افغان طالبان کے کان پر جوں تک نہ رینگی افغا ن طالبان دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونک کر فتنتہ الخوارج کا مکمل ساتھ دے رہے ہیں افغان طالبان اورفتنتہ الخوارج کے گٹھ جوڑ سےخطے کے امن کوشدید خطرات لاحق ہیں –

  • سکیورٹی فورسز نےیکم اپریل سے 10 جون تک  181 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا

    سکیورٹی فورسز نےیکم اپریل سے 10 جون تک 181 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا

    اسلام آباد: سکیورٹی فورسز نے سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں یکم اپریل سے 10 جون تک دہشتگردی کے خلاف 7 ہزار 745 آپریشن کر کے 181 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔

    باغی ٹی وی : سکیورٹی ذرائع کے مطابق پچھلے کچھ عرصے میں افواج پاکستان نے دہشت گردی کے ناسور کے خلاف مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے بڑی کامیابیاں حاصل کیں , خیبر پختونخوا میں 2701 آپریشن، بلوچستان میں 4902 اور سندھ میں 142 آپریشنز کیے گئے۔ خیبر پختونخوا میں 128، بلوچستان میں 51 اور سندھ میں 2دہشتگرد ہلاک کر دیے گئے صرف مئی کے مہینے میں بلوچستان میں 12دہشت گرد جہنم واصل کیا جبکہ خیبر پختونخوا میں 42 کو ہلاک کیا گیا اسی طرح، خیبر پختونخوا اور بلوچستان سے مئی کے مہینے میں 61 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا دہشت گردوں کو سرحدپار سے دراندازی کی کوششوں کے دوران نشانہ بنایا گیا۔

    ڈی جی نیب کا اربوں روپے کے شوگر اسکینڈل کی تحقیقات کا …

    سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے دہشت گرد تنظیم ٹی ٹی پی شہری علاقوں میں اپنے مذموم عزائم میں ناکام رہی جبکہ ناکامی کو چھپانے کے لیے ٹی ٹی پی نے قبائلی علاقوں کی غریب عوام کو اغوا برائے تاوان اور ٹارگٹ کلنگ پر مجبور کیا اور نشانہ بنایا اس کے علاوہ، باجوڑ، دیر اور چترال کے علاقوں میں بر وقت خفیہ اطلاعات کی بنا پر کم از کم 20 گنا دراندازی کی کوششوں کو ناکام بنا دیا گیا۔ بشام میں چینی شہریوں کو نشانہ بنانے والا ٹی ٹی پی کا نیٹ ورک پکڑا جا چکا ہے۔

    پاکستان ریلوے نے مال گاڑیوں کی بین الاقوامی معیار کی ویگنیں مقامی طور پر تیار …

    سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں پر ژوب بارڈر سے دراندازی کے دوران حملہ کیا جس میں 7 دہشت گردوں کو جہنم واصل اور 2 کو گرفتار کر لیا گیا ڈی آئی خان اور ٹانک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں گھات لگا کر 12 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا جبکہ شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 19 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے لکی مروت کے علاقے شیخ بدین میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن اور چھاپہ مار کارروائی کر کے 11 دہشت گرد جہنم رسید کیے۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: امریکا اور بھارت سے میچ ہارنے پر ٹیم اراکین کیخلاف …

    سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں پشین اور قلعہ عبداللہ میں حملہ کیا جس میں 5 دہشت گرد ہلاک اور 1 کو گرفتار کر لیا گزشتہ ماہ کے دوران ایک افغان شہری سمیت 2 خودکش حملہ آوروں کو ان کے ہینڈلرز سمیت دراندازی کرتے ہوئے گرفتار اور ان کی نشاندہی پر خودکش جیکٹس بھی برآمد کر لی گئیں۔

    لکی مروت میں بارودی سرنگ دھماکے کے شہدا مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ …

    سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کے دوران بلوچستان سے بڑی مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود، دھماکہ خیز مواد بشمول 4 خودکش جیکٹس اور 14 آئی ای ڈیز برآمد کر لیں،بشام حملے میں ملوث دہشت گرد عدالتوں میں مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں، کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز نے ٹی ٹی پی کا محرم پر حملوں کا بڑا منصوبہ ناکام کرتے ہوئے دہشت گردوں کے نیٹ ورک کا خاتمہ کر دیا –

  • سکیورٹی فورسز نے  ایک ماہ میں   29 دہشتگردوں کو ہلاک کیا

    سکیورٹی فورسز نے ایک ماہ میں 29 دہشتگردوں کو ہلاک کیا

    اسلام آباد: سکیورٹی فورسز نے ایک ماہ میں افغانستان سے تعلق رکھنے والے 29 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا-

    سکیورٹی ذرائع کے مطابق 14مئی کو سمبازہ ضلع ژوب میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن میں 3 دہشت گرد مارے گئے، دہشتگردوں سے پی کے ایم مشین گن، رائفل گرینیڈ، راکٹ، ہینڈگرینیڈ برآمد ہوئے، دہشتگردوں سے ایم 16/اے فور اور آرپی جی راکٹ بھی برآمد ہوئے۔

    29اپریل کو ضلع خیبر میں آپریشن میں 4 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا، اس آپریشن میں ایم فور/اے 1، اے کے-47، اسلحہ،گولہ بارود برآمد ہوا،جبکہ 24 اور 25 اپریل کو ضلع خیبر میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن میں 3 دہشتگرد ہلاک ہوئے جن میں دہشتگرد سہیل عرف عظمتو اور سرغنہ حاجی گل عرف زرکاوی شامل تھے، ہلاک دہشتگردوں سے غیر ملکی اسلحہ ایم 16/اے فور، اے کے-47 اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا۔

    پاکستان ’ون چائنا‘ پالیسی پر عمل پیرا ہے،وزیر اعظم شہباز شریف

    اسی طرح 22 اور 23 اپریل کی رات ضلع پشین میں انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن میں 3 دہشتگرد مارےگئے اور ایک دہشتگرد زخمی حالت میں گرفتارہوا جس کی شناخت افغان شہری کے طور پر ہوئی، دہشتگردوں کے قبضے سے برآمد غیر ملکی اسلحے میں ایم 16/اے فور،اے کے-47،ہینڈ گرینیڈ شامل تھا،علاوہ ازیں 6 اپریل کو ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نےانٹیلی جنس آپریشن کیا جس کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 2 دہشتگرد جہنم واصل ہوئے، دہشتگردوں سےغیرملکی ایم 16/اے فور،اے کے-47، ہینڈ گرنیڈ اوردیگر اسلحہ برآمد ہوا ۔

    علی امین گنڈا پور کی بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات

  • لوئر دیر میں دھماکا ، دو بچے جاں بحق اور تین افراد زخمی

    لوئر دیر میں دھماکا ، دو بچے جاں بحق اور تین افراد زخمی

    خیبرپختونخوا کے ضلع لوئر دیر میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں دو بچے جاں بحق اور تین افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی: ریسکیو حکام کے مطابق دھماکا لوئر دیر کے علاقے شگو کس میں ہوا، دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے دھماکا بارودی مواد پھٹنے کےباعث ہوا،سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔

    قبل ازیں ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز نے ہائی پروفائل دہشت گرد کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں داعش کے دہشتگرد سورت گل عرف سیف اللّٰہ کو ہلاک کر دیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد کمانڈر سے اسلحہ، گولا بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ دہشتگرد کمانڈر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا، علاقے میں موجود دوسرے دہشت گرد کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گرد کمانڈر شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ، بھتا خوری اور متعدد دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث تھا۔انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کا کہنا ہے کہ علاقہ مکینوں نے آپریشن کو سراہا اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔

  • تیراہ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن ایک دہشت گرد ہلاک اور تین زخمی

    تیراہ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن ایک دہشت گرد ہلاک اور تین زخمی

    راولپنڈی: خیبر ایجنسی کے علاقے تیراہ میں سکیورٹی فورسز دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جینس بیسڈ آپریشن کیا آپریشن کے دوران ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے علاقے میں ممکنہ طور پر موجود دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے آپریشن بھی کیا گیا سکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل باجوڑ میں انٹیلی جنس اطلاعات پر آپریشن کرتے ہوئے سکیورٹی فورسز نے 3 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا تھا۔

    وزیراعظم اور آرمی چیف پاک فوج کے جوانوں کے ساتھ عید کا دن گزارنے پہنچ …

    آئی ایس پی آر کے مطابق باجوڑ کے علاقے عنایت قلعہ میں دہشتگردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، جہاں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا فائرنگ کے نتیجے میں شفیع سمیت 3 دہشتگرد ہلاک ہوئے، ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

    سعودی عرب: امریکی قونصل خانےکے باہر فائرنگ ایک سکیورٹی گارڈ اورحملہ آور ہلاک

  • باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن 3 دہشتگرد ہلاک

    باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن 3 دہشتگرد ہلاک

    راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے باجوڑ میں آپریشن کر کے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

    باغی ٹی وی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے باجوڑ کے علاقے عنایت قلعہ میں دہشتگردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے نتیجے میں شفیع سمیت 3 دہشت گرد ہلاک ہوئے، ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

    پُرامن ممالک کی فہرست میں پاکستان کونسے نمبر پر؟

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے، علاقے میں دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، علاقہ مکینوں نے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کیا۔

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 20 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان

  • سکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، 2 اہلکار شہید

    سکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، 2 اہلکار شہید

    خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کےعلاقے ضلع باڑہ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی،دھماکے میں 2 ایف سی اہلکار شہید اور تین زخمی ہوگئے-

    باغی ٹی وی: آئی سی پی آر کے مطابق چار گاڑیوں پرمشتمل ایف سی اہل کاروں کا قافلہ سلوپ قلعہ سے علی مسجد قلعہ جا رہا تھا کہ علاقہ ملک دین خیل کےمقام پر بارودی سرنگ کا نشانہ بن گیا –

    آئی ایس پی آر کے مطابق دھماکےسے دو اہلکار شہید نائب صوبیدار حضرت گل (عمر 37 سال، رہائشی لوئر دیر) اور سپاہی نذیر اللہ محسود (عمر 34 سال، ساکن جنوبی وزیرستان) شہید اور تین زخمی ہوگئے زخمیوں کو پشاور منتقل کردیا گیا ہے-

    آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے سکیورٹی فورسز دہشت گردی کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں، ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

  • شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی،خودکش حملہ آور ساتھی اور سہولت کاروں سمیت گرفتار

    شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی،خودکش حملہ آور ساتھی اور سہولت کاروں سمیت گرفتار

    شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، خودکش حملہ آورکو ساتھی اور 4 سہولت کاروں سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی: سرکاری ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے ایک خودکش حملہ آورکو ساتھی اور چار سہولت کاروں سمیت گرفتار کرلیا گرفتار دہشت گروں کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا،دوران تفتیش گرفتار دہشت گردوں اور سہولت کاروں نے اعتراف جرم کرلیا ہے۔

    رواں سال اب تک شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے 28 سہولت کار گرفتار کیے جا چکے ہیں، گرفتار دہشت گردوں سے ملنے والی معلومات کے بعد مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں گرفتار ہونے والے بیشتر دہشت گرد کرک،ہنگو، کرم اور ٹل کے مدارس میں پڑھتے تھے۔

    حکام نے والدین سے اپیل کی ہے کہ بچوں کو مدارس میں داخل کرتے وقت چھان بین کے بعد مدارس کا انتخاب کریں ۔