Baaghi TV

Tag: سگریٹ

  • تمباکو نوشی کی روک تھام کے قوانین کی خلاف ورزی پر ایکشن،نوٹس جاری

    تمباکو نوشی کی روک تھام کے قوانین کی خلاف ورزی پر ایکشن،نوٹس جاری

    نگران وفاقی وزیر صحت کی ہدایت پر تمباکو نوشی کی روک تھام کے قوانین کی خلاف ورزی پر ایکشن لیا گیا ہے

    وزرات صحت نے سگریٹ ساز کمپنیوں کو قوانین کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کیا ہے،ترجمان وزارتِ صحت کے مطابق مختلف کمپنیاں سگریٹ کی اشتہاری و فروغی مہم میں ملوث ہیں،وزارت صحت نے دس دن کے اندر تحریری وضاحت کا حکم دیا ہے، ترجمان وزارت صحت کے مطابق غیر تسلی بخش جواب کی صورت میں مزید قانونی کاروائی کی وارننگ دی گئی ہے،

    ترجمان وزارت صحت کے مطابق فلپ مورس خیبر ٹوبیکو کمپنی سیمسن گروپ نیشنل ٹوبیکو کمپنی ،یونیورسل ٹوبیکو کمپنی سول ٹوبیکو کمپنی ،وطن ٹوبیکو کمپنی، رایل ٹوبیکو کمپنی اور سووینیتر ٹوبیکو کمپنی کو نوٹس جاری کیے گیے ہیں،تمباکو نوشی کی روک تھام کے قوانین کے مطابق سگریٹ نوشی کی اشتہاری مہم اور پروموشنز کی سکیموں پر پابندی ہے، خلاف ورزی کی صورت میں جرمانہ اور قید کی سزا ہو سکتی ہے ،حکومت سگریٹ نوشی کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات کو یقینی بنارہی ہے عوام کی صحت اور فلاح وبہبود کیلئے عملی اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں

    شفقت کی "شفقت” لڑکیوں کے لیے سگریٹ مہنگا۔۔۔۔ نوجوان کس حال میں؟

    تمباکو پر ہیلتھ لیوی ٹیکس – ایک جائزہ ،تحریر: راجہ ارشد

    ہیلتھ لیوی ،تحریر:ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

    ویسے تو ہیلتھ لیوی کی منظوری 2019جون میں ہوچکی ہے

    تمباکو جیسی مصنوعات صحت کی خرابی اور پیداواری نقصان کا سبب بنتی ہیں

    ” ہیلتھ لیوی کے نفاذ میں تاخیر کیوں” تحریر: افشین

     اگر کھلے مقام پر کوئی سگریٹ پی رہا ہو تو اسکو "گھوریں”

  • سگریٹ نوشی کا زیادہ استعمال،شہری کی زبان پر سبز بال نکل آئے

    سگریٹ نوشی کا زیادہ استعمال،شہری کی زبان پر سبز بال نکل آئے

    سگریٹ نوشی کا زیادہ استعمال،شہری کی زبان پر سبز بال نکل آئے

    واقعہ امریکہ میں پیش آیا، امریکی ریاست اوہائیو کے رہائشی ایک شخص کی زبان پر سبز بال نکل آئے ہیں جس کے بعد شہری نے ڈاکٹر سے رابطہ کیا، تشخیص کی تو انکشاف ہواکہ شہری سگریٹ بہت زیادہ پیتا تھا ،سگریٹ نوشی کی وجہ سے ایسا ہوا ہے، غیر ملکی خبر رساں ادارے میں رپورٹ شائع ہوئی جس میں کہا گیا ہے کہ شہری کی عمر 64 برس ہے، امریکی شہری کی زبان کی رنگت اور ساخت میں تبدیلی ہوئی، شائع ہونے والی رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ زبان پر بال آنیوالے شہری کب سے سگریٹ پی رہے تھے،اور کتنے دورانئے کے بعد ایسا ہوا کہ اس کی زبان کی رنگت بدل گئی اور بال نکل آئے،

    شفقت کی "شفقت” لڑکیوں کے لیے سگریٹ مہنگا۔۔۔۔ نوجوان کس حال میں؟

    رپورٹ میں تشخیص و معائنے کے بعد ڈاکٹروں نے بتایا کہ زبان پر غیرمعمولی کوٹنگ اسوقت بن جاتی ہے جب زبان کی سطح پر تمباکو نوشی کے بے جا استعمال کی وجہ سے بیکٹریا چپک جائیں، اسی وجہ سے زبان پر سبز رنگ کے بال نما ابھار پیدا ہو جاتے ہیں،طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر ان بالوں کو زبان سے ختم نہ کیا گیا تو یہ ایک سے ڈیڑھ انچ تک بڑھ سکتے ہیں، ماہرین کے مطابق جب منہ کی صفائی نہ رکھی جائے، تمباکو نوشی کا بے جا استعمال کیا جائے تو ایسا ہو جاتا ہے، وہ مرد جو منہ کی باقاعدگی سے صفائی نہیں کرتے ،بیکٹیریا ان کی زبان کے ساتھ چپکی رہتی ہے،ماہرین کا خیال ہے کہ یہ بال نما ابھار کیراٹن، انسانی جسم کا ایک پروٹین سے بنے ہو سکتے ہیں

    تمباکو پر ہیلتھ لیوی ٹیکس – ایک جائزہ ،تحریر: راجہ ارشد

    ہیلتھ لیوی ،تحریر:ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

    ویسے تو ہیلتھ لیوی کی منظوری 2019جون میں ہوچکی ہے

    تمباکو جیسی مصنوعات صحت کی خرابی اور پیداواری نقصان کا سبب بنتی ہیں

    ” ہیلتھ لیوی کے نفاذ میں تاخیر کیوں” تحریر: افشین

  • کرومیٹک کے سی ای او شارق خان کی وفاقی سیکرٹری صحت سے ملاقات

    کرومیٹک کے سی ای او شارق خان کی وفاقی سیکرٹری صحت سے ملاقات

    نوجوانوں کو تمباکو نوشی کی لعنت سے دور کرنا حکومتی ترجیحات میں شامل ہے، ڈاکٹر شازیہ صوبیہ اسلم سومرو
    اسلام آباد: وفاقی سیکرٹری برائے صحت ڈاکٹر شازیہ صوبیہ اسلم سومرو نے کہا ہے کہ تمباکو نوشی ایک ناسور ہے، بدقسمتی سے ہمارے ہاں نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد کم عمری سے ہی اس لت میں مبتلا ہورہی ہے جس کے سدباب کے لئے حکومت انتہائی سنجیدہ ہے۔ تمباکو نوشی کے خلاف کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیم کرومیٹک کے سی ای او شارق خان نے وفاقی سیکرٹری برائے صحت ڈاکٹر شازیہ صوبیہ سومرو سے ان کے دفتر میں ملاقات کی،

    اس موقع پر شارق خان نے ڈاکٹر شازیہ صوبیہ سومرو کو تمباکو نوشی کے خاتمے کے حوالے سے کرومیٹک کی کوششوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ شارق خان نے کہا کہ سگریٹ کے متبادل کے طور پر نوجوانوں میں شیشہ، ای سگریٹ اور نکوٹین پائوچز کا استعمال عام ہو رہا ہے، نوجوانوں کو یہ بات سمجھانے کی ضرورت ہے کہ سگریٹ کے متبادل اشیاء بھی سگریٹ ہی کی طرح نقصان دہ ہیں اس لئے شیشہ، ای سگریٹ اور نکوٹین پائوچز پر بھی حکومت کو فوری پابندی عائد کرنی چاہئے تاکہ نوجوان نسل اس لعنت میں مبتلا ہو کر اپنی صحت اور پیسے کا ضیاع نہ کریں۔

    اس موقع پر ڈاکٹر شازیہ صوبیہ سومرو نے کہا کہ پاکستان میں 12 سو سے زائد بچے روزانہ تمباکو نوشی شروع کرتے ہیں، یہ صورتحال تشویش ناک ہے اور اس کے سد باب کے لئے حکومت سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے، سگریٹ کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ ڈاکٹر شازیہ صوبیہ سومرو نے کہا کہ تمباکو نوشی کے خاتمے کے لئے کرومیٹک کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔

    ہیلتھ لیوی اور اس کا مختلف ممالک میں نفاذ :

    ہیلتھ لیوی ،حکومت توجہ کرے، تحریر:نایاب فاطمہ

    پاکستان میں تمباکو کی مصنوعات پر ہیلتھ لیوی!!! — بلال شوکت آزاد

    ہیلتھ لیوی کیا ہے اور اس کے کیا فواٸد ہیں:

    ہیلتھ لیوی – کیا؟ کیوں؟ اور کیسے؟ — طوبہ نعیم

    ” ہیلتھ لیوی کے نفاذ میں تاخیر کیوں” تحریر: افشین

    تمباکو جیسی مصنوعات صحت کی خرابی اور پیداواری نقصان کا سبب بنتی ہیں

    ویسے تو ہیلتھ لیوی کی منظوری 2019جون میں ہوچکی ہے

    ہیلتھ لیوی ،تحریر:ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

    تمباکو پر ہیلتھ لیوی ٹیکس – ایک جائزہ ،تحریر: راجہ ارشد

  • تمباکوکی صنعت کی دو کمپنیاں 240 ارب روپے کی ٹیکس چوری کررہی ہیں،خواجہ آصف

    تمباکوکی صنعت کی دو کمپنیاں 240 ارب روپے کی ٹیکس چوری کررہی ہیں،خواجہ آصف

    قومی اسمبلی اجلاس میں وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس ملک میں ہزاروں ارب روپے کی چوری آمدن میں ہو بجٹ کہاں سے پیش ہو گا۔ ہمیں اس ٹیکس چوری کا مستقل حل تلاش کرنا ہو گا۔

    وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ایسی یونیورسٹیاں ہیں جن کے وائس چانسلرز ریٹائرڈ ہونے کے باوجود اسٹے لے کر بیٹھے ہیں۔ ان جامعات کے وائس چانسلرز ارب پتی بن گئے ہیں۔ عدلیہ اس سارے جرم میں ملوث ہے۔ 2000 سے ذیادہ ایف بی آر کے کیسز عدالتوں میں زیر التوا ہیں۔ 70 فیصد آبادی تین وقت کا کھانا نہیں کھا سکتی۔ اس ملک کی اشرافیہ کیا کیا گل نہیں کھلا رہی  امیر آدمی کے لئے کوئی قانون قاعدہ نہیں ہے۔عام آدمی جیل میں ڈال دیا جاتا ہے۔ اس ملک کا ایک ایک بال قرضوں میں جکڑا ہے۔ لوٹ مار کا بازار گرم ہے ، کوئی پوچھنے والا موجود نہیں ہے۔

    تمباکو پر ہیلتھ لیوی ٹیکس – ایک جائزہ ،تحریر: راجہ ارشد

    ہیلتھ لیوی ،تحریر:ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

    ویسے تو ہیلتھ لیوی کی منظوری 2019جون میں ہوچکی ہے

    تمباکو نوشی کسی بھی شکل میں ہو، صحت کے لئے مضر ہے، 

    وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہماری آمدن کا ذریعہ محصولات ہیں۔ رئیل اسٹیٹ میں 500 ارب کی ٹیکس چوری کی جاتی ہے،190 کی ڈکیتی میں ملک ریاض بھی شامل ہے، آپ اس کا نام کسی چینل پر نہیں لے سکتے۔ تمباکو کی صنعت کی دو کمپنیاں 240 ارب روپے کی ٹیکس چوری کر رہی ہیں،یہ مافیا اب پارلیمنٹ میں موجود ہے، یہ ممبران اسمبلی ہیں۔ اس سال کا بجٹ موجودہ حالات میں ریلیف دینے کی کوشش ہے یہ کیسی سازش ہے کہ ہر پتھر کے نیچے سے عمران کے سہولت کار نمودار ہوتے ،

    وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ایک شخص چند ہزار آدمیوں کو لے کر ریاست کی رٹ کو چیلنج کرتا ہے۔نو مئی کو یہاں بغاوت ہوئی۔ ایک شخص نے اقتدار چھن جانے پر ریاست کو یرغمال بنانے کی کوشش کی۔ جی ایچ کیو، کور کمانڈر ہاؤس کے باہر تمہارے اپنے وزراء کھڑے تھے۔ کرنل شیر خان کی بھارت نے عزت کی، آپ نے اس کی یادگار کی توہین کی۔ 9 مئی کو پاکستان کے خلاف کتنی شدید نفرت کا اظہار کیا گیا۔ قوم کی ملکیت دفاعی اثاثوں پر حملہ کیا گیا۔

    وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان کو زرمبادلہ مشرق وسطیٰ کے محنت کش بھیجتے ہیں۔ جو باتیں کرتے ہیں وہ یہاں آ کر اپنی جائیدادیں بیچ کر واپس چلے جاتے ہیں۔ یورپ میں جو رہتے ہیں وہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرتے ہیں۔ ان لوگوں نے پاکستان آنا ہی نہیں ہے، غریب مزدوروں نے پاکستان آنا ہے۔کسی نے سابق وزیر اعظم کی محبت میں زرمبادلہ بھیجنا کم نہیں کیا۔

  • پولیس کی کاروائی،لاکھوں روپے مالیت کے نان کسٹم سگریٹ برآمد

    پولیس کی کاروائی،لاکھوں روپے مالیت کے نان کسٹم سگریٹ برآمد

    راولپنڈی میں گنجمنڈی پولیس کی اہم کارروائی ،لاکھوں روپے مالیت کے نان کسٹم سگریٹ برآمد کر لئے گئے،

    نان کسٹم سگریٹ کی فروخت کے خلاف کارروائی کسٹم عملۓکے ہمراہ کی گئی، برآمد کردہ سگریٹس کی مالیت قریباً 80 لاکھ روپے ہے، کسٹم حکام معاملہ پر قانونی کارروائی کر رہے ہیں، ایس پی راول فیصل سلیم نے ایس ایچ او گنجمنڈی اور ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ نان کسٹم سگریٹ فروخت کر کے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے ملزمان کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،

    قبل ازیں وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے چیئرمین ایف بی آر کو تمباکو کی غیر قانونی فروخت کی مکمل روک تھام کی ہدایت کردی ہے جبکہ وزیرِ اعظم کی 15 جولائی تک ملک میں تمباکو کے تمام کارخانوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کہ تنصیب یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی ملکی خزانے کو نقصان نہیں پہنچانے دینگے. وزیرِ اعظم نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اسمگلنگ اور ٹیکس چوری والے سیگریٹ فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے.، وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان ٹوبیکو کمپنی کے وفد کی بھی ملاقات ہوئی ہے، علاوہ ازیں اس ملاقات میں وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار، مشیر وزیرِ اعظم احد خان چیمہ، چیئر مین ایف بی آر اور متعلقہ اعلی حکام نے بھی شرکت کی ہے.

    ” ہیلتھ لیوی کے نفاذ میں تاخیر کیوں” تحریر: افشین

    تمباکو جیسی مصنوعات صحت کی خرابی اور پیداواری نقصان کا سبب بنتی ہیں

    ویسے تو ہیلتھ لیوی کی منظوری 2019جون میں ہوچکی ہے

    ہیلتھ لیوی ،تحریر:ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

     

  • انسداد تمباکو نوشی کا عالمی دن،عہد کریں،محنت کی کمائی کو آگ نہیں لگائینگے

    انسداد تمباکو نوشی کا عالمی دن،عہد کریں،محنت کی کمائی کو آگ نہیں لگائینگے

    تمباکو نوشی کسی بھی شکل میں ہو، صحت کے لئے مضر ہے، پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج سگریٹ نوشی کی روک تھام کا دن منایا جا رہا ہے جس کا مقصد لوگوں میں تمباکو نوشی کے مضر اثرات سے آگاہی فراہم کرنا ہے ، انسداد تمباکو نوشی کے عالمی دن کے موقع پر سگریٹ پیمے والے افراد سے درخواست ہے کہ تمباکو نوشی ترک کرنے کا مضبوط ارادہ کریں اورصحت مند طرز حیات اپنائیں

    تمباکو نوشی کے عالمی دن کے موقع پر ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز میں آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت ڈی جی ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر الیاس گوندل نے کی جبکہ آگہی واک میں ای پی آئی ڈائریکٹر ڈاکٹر مختار اعوان، ڈائریکٹر سی ڈی سی ڈاکٹر یداللہ سمیت محکمہ صحت کے افسران بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر الیاس گوندل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا کہ تمباکو نوشی واک کا انعقاد ایسویسی ایشن فار بیٹر پاکستان کے تعاون سے کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ہرسال پاکستان میں ہزاروں افراد تمباکونوشی کے باعث کینسر کی مہلک بیماریوں کا شکار ہوتے ہیں اور تمباکو نوشی کی وجہ سے پھیپھڑوں اور منہ کا کینسر بھی بڑھ رہا ہے. ڈی جی ہیلتھ کا کہنا تھا کہ پھیپھڑوں اور منہ کے کینسر کی وجہ سے سیکڑوں افراد جاں بحق ہو جاتے ہیں.پاکستان میں نوجوان نسل بڑی تعداد میں تمباکو نوشی میں مبتلا ہو رہی ہے. ڈاکٹر الیاس گوندل نے کہا کہ تمباکونوشی کی روک تھام کیلئے حکومت کو سخت ایکشن لینا چاہیے.

    31 مئی انسداد تمباکو نوشی دن کی مناسبت سے ضلعی انتظامیہ گوجرانوالہ کے زیراہتمام سکولوں اور کالجوں کی سطح پر انسداد تمباکو نوشی پینٹنگ کمپیٹیشن( پوسٹر ) مقابلوں کاا نعقاد کیا جارہا ہے تاکہ تمباکو نوشی سے ہونے والے نقصانات سے نوجوان نسل کو آگاہ کیا جا سکے۔

    انسداد تمباکو نوشی کے حوالہ سے کام کرنیوالی تنظیم کرومیٹک کے سی ای او شارق خان کا کہنا ہے کہ تمباکو نوشی کا بہت تیزی سے نوجوانوں میں پھیلنا تباہ کن ہے، ہمیں اپنی نسلوں کے بہتر مستقبل اور ان کی اچھی صحت کے لئے تمباکو نوشی کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اور اس حوالے سے حکومت پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ شارق خان نے تمباکو مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تمباکو مصنوعات مہنگی ہونے کے دورس مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ کسی دبائو کو خاطر میں لائے بغیر صحت عامہ کے مفادات اور خاص طور پر نوجوانوں کو تمباکو کے ناسور سے بچانے کے لئے تمباکو مصنوعات پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی سمیت دیگر ٹیکسز کو برقرار رکھنا اور تمباکو مصنوعات کی قیتموں میں اضافہ انتہائی ضروری ہے۔

    تمباکو پر ہیلتھ لیوی ٹیکس – ایک جائزہ ،تحریر: راجہ ارشد

    ہیلتھ لیوی ،تحریر:ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

    ویسے تو ہیلتھ لیوی کی منظوری 2019جون میں ہوچکی ہے

    پاکستان میں تمباکو کے استعمال سے پھیلنے والی بیماریوں کے نتیجے میں ہرسال ایک لاکھ ستر ہزار افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں جبکہ ملکی معیشت کو ہر سال 615 بلین روپے خسارے کا سامنا کرنا پڑتا ہے، تمباکو مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ صرف ملکی معیشت کو سہارا دے سکتا ہے بلکہ اس سے تمباکو نوشی کے ناسور کو کم کرنے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔ پاکستان میں روزانہ 6 سے 15 سال کے 12 سو بچے تمباکو نوشی شروع کرتے ہیں اور یہ تشویشناک صورتحال تقاضا کرتی ہے کہ حکومت تمباکو نوشی کے خلاف قوانین کو مزید سخت بنائے۔

    فلاحی ادارے چھیپا کے سربراہ رمضان چھیپا نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسداد تمباکو نوشی کے عالمی دن پر میں جانتے بوجھتے اپنی زندگی کو سگریٹ کے دھوئیں میں اڑا دینے والے افراد کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں ، زندگی اللہ تعالیٰ کی طرف سے انسان کیلئے سب سے قیمتی تحفہ ہے اس کی قدر کریں۔

  • ورلڈ نو ٹوبیکو ڈے ،کرومیٹک کی طرف سے پوسٹ کارڈ سیزن 3 مقابلوں کا کامیاب انعقاد

    ورلڈ نو ٹوبیکو ڈے ،کرومیٹک کی طرف سے پوسٹ کارڈ سیزن 3 مقابلوں کا کامیاب انعقاد

    غیرسرکاری تنظیم کرومیٹک کی طرف سے ورلڈ نو ٹوبیکو ڈے کی مناسبت سے پوسٹ کارڈ سیزن 3 مقابلوں کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔ پاکستان بھر سے نوجوانوں نے خوبصورت ڈرائنگ کے ذریعے تمباکو اشیاء کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے معاشرے پر مثبت اثرات کو اجاگر کیا۔ ملک بھر سے موصول ہونے والے ڈیزائنز میں سے 3 بہترین ڈایزائن بنانے والے نوجوانوں کو نقد انعامات دیئے گے۔

    اس حوالے سے اسلام آباد کے ایک نجی ہوٹل میں ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی وزیرمملکت فیصل کریم خان کنڈی اور وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت ڈاکٹر شازیہ ثوبیہ اسلم سومرو تھے، تقریب میں سول سوسائٹی کے نمائندوں، طلباء اور صحافیوں نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر کرومیٹک کے چیف ایگزیکٹیو شارق خان نے پوسٹ کارڈ مقابلوں کی اہمیت اور نتائج کے حوالے سے شرکاء کو آگاہ کیا۔ شارق خان نے کہا کہ تمباکو نوشی کا بہت تیزی سے نوجوانوں میں پھیلنا تباہ کن ہے، ہمیں اپنی نسلوں کے بہتر مستقبل اور ان کی اچھی صحت کے لئے تمباکو نوشی کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اور اس حوالے سے حکومت پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ شارق خان نے تمباکو مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تمباکو مصنوعات مہنگی ہونے کے دورس مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ کسی دبائو کو خاطر میں لائے بغیر صحت عامہ کے مفادات اور خاص طور پر نوجوانوں کو تمباکو کے ناسور سے بچانے کے لئے تمباکو مصنوعات پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی سمیت دیگر ٹیکسز کو برقرار رکھنا اور تمباکو مصنوعات کی قیتموں میں اضافہ انتہائی ضروری ہے۔ شارق خان نے موجودہ حکومت کی طرف سے رواں سال فروری میں تمباکو مصنوعات پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے نفاذ کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس حکومتی فیصلے سے نہ صرف حکومتی آمدنی میں خاطر خواہ اضافہ ہوا بلکہ تمباکو مصنوعات مہنگے ہونے سے تمباکو نوشی کرنے والوں کی تعداد میں بھی کمی دیکھنے کو مل رہی ہے، شارق خان نے کہا کہ تمباکو کی مصنوعات پر ٹیکس بڑھانے سے نوجوانوں میں سگریٹ نوشی کے رجحان کو روکا جا سکتا ہے، شارق خان نے کہا کہ پاکستان جیسے غریب ملک میں تمباکو کے استعمال سے صحت عامہ پر آنے والے اخراجات معاشی چیلنج سے کم نہیں کیونکہ تمباکو پر خرچ ہونے والی رقم صحت عامہ کے منصوبوں، تعلیم اور دیگر منصوبوں پر خرچ کی جا سکتی ہے۔

    تقریب کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ٹوبیکو کنٹرول سیل کے سابق ہیڈ ڈاکٹر ضیاء الدین اسلام نے کہا کہ پاکستان میں تمباکو کے استعمال سے پھیلنے والی بیماریوں کے نتیجے میں ہرسال ایک لاکھ ستر ہزار افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں جبکہ ملکی معیشت کو ہر سال 615 بلین روپے خسارے کا سامنا کرنا پڑتا ہے، تمباکو مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ صرف ملکی معیشت کو سہارا دے سکتا ہے بلکہ اس سے تمباکو نوشی کے ناسور کو کم کرنے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔ ڈاکٹر ضیاء الدین اسلام نے کہا کہ پاکستان میں روزانہ 6 سے 15 سال کے 12 سو بچے تمباکو نوشی شروع کرتے ہیں اور یہ تشویشناک صورتحال تقاضا کرتی ہے کہ حکومت تمباکو نوشی کے خلاف قوانین کو مزید سخت بنائے۔ ڈاکٹر ضیاء الدین اسلام نے تمباکو کی جدید مصنوعات شیشہ، ای سگریٹ اور نکوٹین پائوچز پر بھی فوری پابندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ تاثر دیا جاتا ہے کہ سگریٹ کے متبادل اشیاء مضرصحت نہیں مگر حقیقت یہ ہے کہ شیشہ، نکوٹین پائوچز اور ای سگریٹ بھی روایتی سگریٹ ہی کی طرح خطرناک ثابت ہورہی ہیں اور نوجوان ان کے استعمال سے گلے اور پھیپھڑوں کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ ڈاکٹر ضیاء الدین اسلام نے حکومت پر زور دیا کہ سگریٹ کے متبادل اشیاء کی فروخت پر فوری پابندی لگا کر نوجوانوں کے مستقبل کو محفوظ بنایا جائے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی سنٹرل ورکنگ کمیٹی کی ممبر آمنہ حسن شیخ نے کہا کہ نوجوان ہمارا سرمایہ ہیں، نوجوانوں کے بہتر مستقبل کے لئے ضروری ہے کہ تمباکو نوشی کے ناسور کا معاشرے سے خاتمہ کیا جائے۔ آمنہ حسن شیخ نے کہا کہ بچوں کو تمباکو نوشی سے محفوظ بنانے میں والدین کو بھی اپنی ذمہ داری ادا کرنا ہوگی۔ تقریب تقسیم انعامات کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے معروف صحافی عامر رفیق بٹ نے کہا کہ تمباکو نوشی کے خاتمے میں میڈیا کے کردار سے انکار ممکن نہیں، انہوں نے اس امر کی ضرورت پر زور دیا کہ سوشل میڈیا سمیت دیگر پلیٹ فارمز پر تمباکو مصنوعات کی حوصلہ شکنی کی جائے، انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تمباکو نوشی کے خاتمہ کے لئے نیشنل پریس کلب ہر طرح سے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ تقریب کے شرکاء سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم کے خصوصی مشیر فیصل کریم کنڈی نے پوسٹ کارڈ سیزن 3 مقابلوں میں حصہ لینے والے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو سراہا، انہوں نے کہا کہ ملک میں روزانہ 12 سو بچوں کا سگریٹ شروع کرنا تشویش ناک بات ہے، ساتھ ہی فیصل کریم کنڈی نے اس بات پر بھی افسوس کا اظہار کیا کہ سگریٹ کے کاروبار سے وابستہ افراد مختلف طریقوں سے نوجوانوں کو سگریٹ نوشی اور تمباکو کی دیگر جدید مصنوعات کی طرف راغب کررہے ہیں جس کی روک تھام بہت ضروری ہے۔ تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت ڈاکٹر شازیہ ثوبیہ سومرو نے کرومیٹک کی طرف سے پوسٹ کارڈ سیزن 3 مقابلوں کے کامیاب انعقاد پر کرومیٹک کی پوری ٹیم کو مبارکباد دی، انہوں نے کہا کہ نوجوان کسی بھی قوم کا سرمایہ ہوتے ہیں اس لئے ان کی اچھی صحت اور عادات کے بارے میں فکرمند ہونا ایک فطری عمل ہے، انہوں نے کہا کہ سگریٹ نوشی نوجوان نسل کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے جس کے خلاف نوجوانوں کو خود کھڑا ہونا ہوگا۔ ڈاکٹر شازیہ ثوبیہ سومرو نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صحت عامہ کے حوالے سے اقدامات حکومتی ترجیحات میں شامل ہیں اور وہ نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے محفوظ بنانے کے لئے ہرفورم پر اپنا بھرپور کردار ادا کریں گی۔

    انہوں نے پوسٹ کارڈ مقابلوں میں نوجوانوں کی پاکستان بھر سے بھرپور شرکت اور اس ایونٹ کی کامیابی کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ایسے مقابلوں کا انعقاد تمباکو نوشی کے خلاف آگاہی فراہم کرنے کے ساتھ نوجوانوں کو اس لعنت سے محفوظ بنانے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

    ” ہیلتھ لیوی کے نفاذ میں تاخیر کیوں” تحریر: افشین

    تمباکو جیسی مصنوعات صحت کی خرابی اور پیداواری نقصان کا سبب بنتی ہیں

    ویسے تو ہیلتھ لیوی کی منظوری 2019جون میں ہوچکی ہے

    ہیلتھ لیوی ،تحریر:ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

    تمباکو پر ہیلتھ لیوی ٹیکس – ایک جائزہ ،تحریر: راجہ ارشد

  • افغانستان سے پاکستان منشیات اسمگلنگ کی کوشش بنائی گئی ناکام

    افغانستان سے پاکستان منشیات اسمگلنگ کی کوشش بنائی گئی ناکام

    اے این ایف کا منشیات کے خلاف کامیاب کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے

    دو خواتین سمیت دیگر منشیات فروش گرفتار کر لئے گئے ،اسلام آباد موٹر وے ٹول پلازہ کے قریب خیبر کے رہائشی ملزم سے 1 کلو ہیروئن برآمد کر لی گئی،اسلام آباد ای 11 میں لاہور کے رہائشی ملزم سے 70 نشہ آور گولیاں برآمد کر لی گئیں،کراچی انٹرنیشنل ائیرپورٹ فلائٹ نمبر EY 201 سے ابوظہبی جانے والی ملزمہ کے ٹرالی بیگ سے 5 کلو ہیروئن برآمد کر لی گئی،کراچی کی رہائشی خاتون گرفتار کر لی گئی، کراچی مین سپر ہائی وے کے قریب کراچی کی رہائشی خاتون اور ملزم سے 4 کلو چرس برآمد کر لی گئی،

    افغانستان سے پاکستان بھاری مقدار میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی، اے این ایف اور ایف سی نے پاک افغان بارڈر چیک پوسٹ پر اہم کاروائی کی، خیبر کے رہائشی 5 ملزمان سے 111 کلو چرس برآمد کی گئی، باچہ خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پشاور فلائٹ نمبر EK 637 سے لندن جانے والامُلزم گرفتارکر لیا گیا، ملزم کے ٹرالی بیگ سے مختلف اقسام کی 7640 نشہ آور گولیاں برآمد ہوئی ہیں، برمنگھم کا رہائشی ملزم گرفتار کر لیا گیا، کوئٹہ کچلاک بائی پاس کے قریب غیر آباد مکان میں چھپائی گئ 49 کلو چرس برآمد کر لی گئی،گرفتار مُلزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے۔

    اسلام آباد میں 25 مختلف مقامات پر عارضی حفاظتی چیک پوسٹس قائم
    بینظیر بھٹو نے جمہوریت اور آئین کی بالادستی کیلئے جدوجھد کی. وفاقی وزیر شازیہ مری
    آئی ایم ایف کے کچھ مطالبات عوام کے لیے ناقابل برداشت ہیں،وفاقی وزیر احسن اقبال
    لاہور:عدالت کا اسموگ کے باعث اسکولوں اور کالجوں کی چھٹیاں مزید بڑھانے کا حکم
    رونالڈو کو ضائع کردیا گیا، ورلڈکپ میں اس پر سیاسی پابندی لگائی گئی،ترک صدر

  • بچے بھی غیر قانونی طور پر تقریبا 2 کروڑ کی سگریٹ سمگل کرنے لگے

    بچے بھی غیر قانونی طور پر تقریبا 2 کروڑ کی سگریٹ سمگل کرنے لگے

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی و ترقی کا اجلاس چئیرمین کمیٹی سینیٹر عطاء الرحمن کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا-این ایل سی حکام کی جانب سے کمیٹی کو این ایل سی کی کارکردگی اور آپریشنل مکینزم پر تفصیلی بریفنگ دی گئی-

    کمیٹی اجلاس کے آغاز میں چئیرمین کمیٹی نے حالیہ طورخم سلائنڈنگ سانحے کی فوٹیج میں سیمنٹ کی بوریوں میں چینی افغانستان اسمگل کرنے کا معاملہ اٹھایا-این ایل سی حکام نے بتایا کہ اس حوالے سے ہم تردیدی پریس ریلیز جاری کرچکے ہیں جبکہ معاملے کی جانچھ کی جارہی ہے-این ایل سی حکام نے بتایا کہ 2008 میں یو این، آئی ایس اے ایف کے دور میں این ایل سی کو مزید فعال بنایا گیا-علاقائی روابط کو بڑھا کر دیگر ممالک تک رسائی حاصل کرنے کیلئے کوشش کر رہے ہیں -حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس وقت واہگہ، جمرود، چمن، طورخم، تافتان، خرلاچی اور غلام خان بارڈر ٹرمینلز مکمل طور پر آپریشنل ہیں جبکہ انگور اڈا،گبد،خنجراب،بادینی اور مند بارڈر ٹرمینلز کو آپریشنل کرنے کیلئے منصوبہ بندی کی جا رہی ہے-انہوں نے مزید بتایا کہ انگور اڈا اور گبد بارڈر ٹرمینلز کیلئے ایف بی آر نے پی سی-ون پراسس کر لیا ہے اور وزارت منصوبہ بندی اس کی منظوری دے گا-ان کا کہنا تھا کہ مند بارڈر ٹرمینل کیلئے 55 ایکڑ کی زمین حاصل کرنے میں مسائل سامنے آرہے ہیں جس کے حصول کیلئے کوشش کی جا رہی ہے-انہوں نے بتایا کہ خنجراب میں چین کے ساتھ کوئی بارڈر ٹرمینل فلحال آپریشنل نہیں ہے لیکن ہم نے تجویز دی ہے کہ خنجراب میں بارڈر ٹرمینل آپریشنل ہو تاکہ درآمداد/برآمداد میں اضافہ ہو-اس حوالے سے سیکریٹری وزارت منصوبہ بندی نے بتایا کہ کرونا وبا کے باعث یہ ٹرمینل بند ہوگیا تھا لیکن اب اس حوالے سے چین سے بات ہوگئی ہے-انہوں نے کہا کہ سمری وزارت کو بھجوائیں تاکہ خنجراب بارڈر ٹرمینل کو جلد آپریشنل بنا کر ٹریڈ فعال ہوسکے-

    سینیٹر نزہت صادق کے سوال کے جواب میں حکام نے بتایا کہ بارڈر ٹرمینلز پر کلئیرنس میں زیادہ سے زیادہ 24-48 گھنٹے لگتے ہیں -انہوں نے بتایا کہ تافتان پر 20 اسٹیشنز جبکہ چمن پر ایک ہی اسٹیشن ہے-پاکستان میں تمام ٹرمینلز سے روزانہ 2100-2200 گاڑیاں آتی جاتی ہیں -حکام نے مزید بتایا کہ کچھ ٹرمینلز کی آپگریڈیشن کیلئے 29 ارب روپے چاہئے جس کیلئے وزارت کو سمری بھیجی ہے جس پر سیکریٹری وزارت منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ معاشی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے 29 ارب روپے بہت زیادہ ہیں اس کو کم کردیں –

    سینیٹر محمد شفیق ترین کا کہنا تھا کہ این ایل سی کا کام لاجسٹک کا تھا لیکن اب دیگر بزنسز میں بھی آگئی ہے-سینیٹرز شفیق ترین اور اعجازچودھری نے پوچھا کہ این ایل سی کے وسائل اور کاروبار کتنے ہیں اور ان کا دائرہ اختیار کیا ہے-جس پر چئیرمین کمیٹی نے اگلی میٹنگ میں ڈی جی این ایل سی کو طلب کرتے ہوئے این ایل سی کے وسائل، ذرائع آمدن، اخراجات، ان کے کاروبار سے متعلق تفصیلی بریفنگ بھی طلب کرلی-قائم مقام ڈی جی این ایل سی نے بتایا کہ این ایل سی اربوں روپے کا ٹیکس دینے کے ساتھ ساتھ ملک میں ٹرانسپورٹیشن، ٹریڈکے نظام کو مزید موثر بنانے کیلئے کوشاں ہے-

    حکام این ایل سی نے مزید بتایا کہ افغانستان میں موجود ہینڈلرز چھوٹے بچوں کو استعمال کرتے ہوئے ان کو تھوڑا سامان دے کر سمگل کراتے ہیں اور یہ بچے گاڑیوں کی مختلف جگہوں میں چھپے ہوتے ہیں کچھ اسی کوشش میں ہلاک بھی ہو جاتے ہیں -انہوں نے سفارش کی کہ دونوں ممالک کی معاشی حالت کو دیکھتے ہوئے پاکستان اور افغانستان دونوں اطراف سے اس کو لیگل کیا جائے کہ یہ بچے اپنے ساتھ 5-10 کلو سامان ساتھ لے جا سکتے ہوں -کمیٹی نے سفارش منظور کرتے ہوئے حکام کو کہا کہ وہ کمیٹی کو سفارشات لکھ کر دے دیں تو اس معاملے کو متعلقہ حکام اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ اٹھائیں گے-کسٹم حکام نے بتایا کہ ایک دن میں یہ بچے غیر قانونی طور پر تقریبا 2 کروڑ کی سگریٹ سمگل کرتے ہیں -600-700 بچے ہوتے ہیں جن کے ہینڈلرز افغانستان میں بیٹھے ہوتے ہیں -چئیرمین کمیٹی نے یقین دہانی کرائی کہ اس معاملے کو ایف بی آر، وزارت داخلہ، وزارت خارجہ کے ساتھ اٹھائیں گے-بارڈر ٹرمینلز کا مشاہدے کرنے اور زمینی حقائق دیکھنے کیلئے کمیٹی نے طور خم پر بارڈر ٹرمینل کا دورہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا-

    تمباکو پر ہیلتھ لیوی ٹیکس – ایک جائزہ ،تحریر: راجہ ارشد

    ہیلتھ لیوی ،تحریر:ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

    ویسے تو ہیلتھ لیوی کی منظوری 2019جون میں ہوچکی ہے

    تمباکو جیسی مصنوعات صحت کی خرابی اور پیداواری نقصان کا سبب بنتی ہیں

    ” ہیلتھ لیوی کے نفاذ میں تاخیر کیوں” تحریر: افشین

  • سگریٹ کی صنعت میں ٹیکس چوری ،وزیراعظم کا حکم آ گیا

    سگریٹ کی صنعت میں ٹیکس چوری ،وزیراعظم کا حکم آ گیا

    سگریٹ کی صنعت میں ٹیکس چوری کی روک تھام کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں. وزیرِ اعظم

    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت ملک میں سگریٹ سازی کی صنعت میں خودکار ٹریک اینڈ تریس سسٹم کی تنصیب، پوائنٹ آف سیلز اور مجموعی طور پر ٹیکس کا حجم بڑھانے کے حوالے سے جائزہ اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا.

    اجلاس کو سگریٹ کے کارخانوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا. اجلاس کو بتایا گیا کہ اس وقت ملک میں بیشتر فیکٹریوں پر ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم لگایا جا چکا ہے جبکہ باقی ماندہ پر اس کی تنصیب کا عمل جاری ہے. آزار کشمیر میں موجود فیکٹریوں پر اس کی تنصیب کیلئے مزاکرات حتمی مراحل میں داخل ہو چکے ہیں. اجلاس کو FBR کی طرف سے غیر قانونی سگریٹ کی فروخت اور سمگلنگ کی روک تھام کیلئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا. اجلاس کو بتایا گیا کہ ایف بی آر 7 لاکھ نئے ٹیکس دہندگان کو اپنے ٹیکس نیٹ میں لے کر آیا ہے اور رواں سال اپنے اہداف کو پورا کرنے کیلئے اقدامات اٹھا رہا ہے.

    اجلاس کو شوگر ملز پر خودکار ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کی تنصیب کے حوالے سے بھی پیش رفت پر بھی آگاہ کیا. وزیرِ اعظم نے تمام شوگر ملز میں اب تک خودکار ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کی تنصیب نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا. وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ معیشت کے تمام برے سیکٹرز میں جدید ٹیکنالوجی سے لیس ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم لگانے کیلئے بین الاقوامی شہرت یاقتہ اداروں کی خدمات لی جائیں. اس اقدام سے ملکی معیشت کی ڈاکیومنٹیشن میں بہتری آئے گی اور ملکی آمدن میں اضافہ ہوگا. وزیرِ اعظم نے آئندہ دو ہفتوں میں ان اقدامات پر مثبت پیش رفت کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت جاری کی.اجلاس میں وفاقی وزراء اسحاق ڈار، رانا ثناء اللہ خان، مخدوم مرتضی محمود، اعظم نذیر تارڑ، مشیرِ وزیرِ اعظم احد خان چیمہ، معاونین خصوصی جہانزیب خان، طارق پاشا اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی

    ہیلتھ لیوی اور اس کا مختلف ممالک میں نفاذ :

    ہیلتھ لیوی ،حکومت توجہ کرے، تحریر:نایاب فاطمہ

    پاکستان میں تمباکو کی مصنوعات پر ہیلتھ لیوی!!! — بلال شوکت آزاد

    ہیلتھ لیوی کیا ہے اور اس کے کیا فواٸد ہیں:

    ہیلتھ لیوی – کیا؟ کیوں؟ اور کیسے؟ — طوبہ نعیم

    ” ہیلتھ لیوی کے نفاذ میں تاخیر کیوں” تحریر: افشین

    تمباکو جیسی مصنوعات صحت کی خرابی اور پیداواری نقصان کا سبب بنتی ہیں

    ویسے تو ہیلتھ لیوی کی منظوری 2019جون میں ہوچکی ہے

    ہیلتھ لیوی ،تحریر:ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

    تمباکو پر ہیلتھ لیوی ٹیکس – ایک جائزہ ،تحریر: راجہ ارشد