Baaghi TV

Tag: سیاح

  • سجاول: غیر ملکی سیاح جوڑے سے لوٹ مار کرنے والے ملزمان گرفتار

    سجاول: غیر ملکی سیاح جوڑے سے لوٹ مار کرنے والے ملزمان گرفتار

    سجاول میں غیر ملکی سیاحوں کے ساتھ لوٹ مار کرنے والے دو ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ یہ واقعہ پانچ روز قبل سجاول کے بائی پاس پر پیش آیا، جہاں پولینڈ سے تعلق رکھنے والے ایک غیر ملکی جوڑے کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا گیا تھا۔

    وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیرِ داخلہ سندھ ضیاء لنجار، وزیرِ ثقافت و سیاحت ذوالفقار علی شاہ اور ڈی آئی جی حیدرآباد نے اس واردات کا سخت نوٹس لیا تھا۔ بعد ازاں، پولیس نے اس معاملے کی تحقیقات شروع کی اور دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان سے متاثرہ جوڑے کے دونوں موبائل فون برآمد کر لیے گئے ہیں۔ تاہم، ایک ملزم ابھی تک مفرور ہے، جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ایس ایس پی سجاول نے میڈیا کو بتایا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور امید ہے کہ مفرور ملزم کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملزمان کی گرفتاری اور متاثرہ غیر ملکی جوڑے کے نقصان کا ازالہ کرنے کے لیے پولیس کی جانب سے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

    یہ واردات سجاول کے ایک مشہور سیاحتی مقام پر پیش آئی، جہاں غیر ملکی جوڑا تفریحی مقاصد کے لیے آیا تھا۔ لوٹ مار کے بعد، متاثرہ جوڑے نے فوراً پولیس کو اطلاع دی، جس پر پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کی۔ پولینڈ سے تعلق رکھنے والے متاثرہ سیاح جوڑے نے واردات کے حوالے سے ایک ویڈیو بیان بھی جاری کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی سائیکلوں پر سجاول کی سڑکوں پر جا رہے تھے، جب اچانک ایک موٹر سائیکل پر سوار افراد نے انہیں گن پوائنٹ پر روکا اور ان سے موبائل فون چھین لیے۔ اس دوران ان کی تلاشی بھی لی گئی، جس سے وہ سخت پریشان ہو گئے۔ اس واردات کے بعد، وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے معاملے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے سجاول اور ٹھٹہ کے ڈی آئی بی انچارج کو معطل کر دیا تھا۔ ان کی معطلی کا فیصلہ اس بات پر مبنی تھا کہ اس کیس میں پولیس کی کارکردگی تسلی بخش نہیں تھی۔

    پولیس کے مطابق ملزمان کی تلاش جاری ہے اور اس کیس میں مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ نے اس واردات کے پس منظر میں صوبے کے سیاحتی مقامات پر سیکیورٹی کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات بھی دی ہیں تاکہ غیر ملکی سیاحوں کو ایسی مشکلات کا سامنا نہ ہو۔

    وادی تیرا، خوارج کےجنسی تشدد کے باعث ساتھی دہشت گرد کی خودکشی

    معلوم ہے ملک دشمنوں کو کون سے ممالک سہولت فراہم کررہے ہیں،وزیراعظم

  • والدین سے ناراض،گھر سے بھاگنے والی لڑکی سات افرادکی زیادتی کا شکار

    والدین سے ناراض،گھر سے بھاگنے والی لڑکی سات افرادکی زیادتی کا شکار

    گھر سے ناراض ہو کر جانے والی سولہ سالہ لڑکی رکشہ ڈرائیور اور سیاحوں کی زیادتی کا نشانہ بن گئی

    واقعہ بھارت کا ہے،ممبئی کی ایک 16 سالہ لڑکی پڈوچیری کے ساحل پر دو دن سے لاپتہ ہونے کے بعد انتہائی کمزور حالت میں ملی۔ لڑکی 30 اکتوبر کو اپنے والدین سے اختلاف کی وجہ سے گھر سے نکلی اور واپس نہ آئی، والدین نے گمشدگی کامقدمہ درج کروایا تو پولیس متحرک ہوئی اور لڑکی کی تلاش شروع کی،دوران تلاش یکم نومبر کی لڑکی ملی،اسے پہلے خواجہ معین الدین (34) نامی آٹو ڈرائیور اور اس کے بعد سیاحوں کے ایک گروپ نے اغوا کیا اور زیادتی کی۔لڑکی کو طبی امداد اور میڈیکل رپورٹ کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں یہ ثابت ہوگیا کہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے،

    پولیس ذرائع کے مطابق متاثرہ لڑکی ایک رشتہ دار کے گھر ٹھہری ہوئی تھی اور اپنے والدین کے ساتھ لڑائی کے بعد رات 9:10 کے قریب گھر سے نکل گئی۔ اس کے بعد وہ ایک آٹورکشہ میں بیٹھی ،ڈرائیور معین الدین نے اسے علاقہ دکھانے کا وعدہ کیا۔اس دوران ڈرائیو نے لڑکی کو شراب کی پیشکش کی اور اسے ایک گیسٹ ہاؤس اور پھر کوٹاکوپم میں اپنے گھر لے گیا،جہاں رکشہ ڈرائیور نے اسکے ساتھ جنسی زیادتی کی اور اسکے بعد اگلی صبح ایک مقام پر چھوڑ گیا،اسکے بعد ایک چھ افراد کے گروپ نے چنئی جا رہے تھے، لڑکی بھی وہیں جانا چاہتی تھی کیونکہ اسکی دوست چنئی میں تھی، ان چھ افراد نےلڑکی کو ساتھ بٹھایا اور اپنے ساتھ لے جا کر دو دن تک اسکے ساتھ اجتماعی زیادتی کرتے رہے، بعد ازاں انہوں نے لڑکی کو ٹیکسی کروا کر واپس بھیجا،

    31 اکتوبر کی شام کو، اس کے والدین اور خاندان کے دیگر افراد، جنہوں نے اس کی تلاش شروع کی تھی، نے گرینڈ بازار پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی۔ ابتدائی طور پر اغوا کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ یکم نومبر کو، پولیس کے ایک گ دستے نے لڑکی کو پڈوچیری بیچ روڈ پر ٹہلتے ہوئے تلاش کی۔ لڑکی کی طبی جانچ کے دوران جنسی زیادتی کے اشارے ملے۔ اس کے بعد، اس نے کونسلنگ کے دوران چائلڈ ویلفیئر بورڈ کی ٹیم کو اپنے ساتھ ہونے والے واقعہ کی تفصیلات بتائیں،پولیس نے اپنی تحقیقات میں سی سی ٹی وی فوٹیج کا استعمال کیا اور 4 نومبر کو آٹو ڈرائیور کو گرفتار کیا اور بعد میں تین دیگر ملزمان کو بھی پکڑ لیا،دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے تھے۔

    گرانڈ بازار کے پولیس انسپکٹر اے جے شنکر کے مطابق، سیاحوں نے اسے سیرینٹی بیچ پر دیکھا، اس سے دوستی ہو گئی اور اسے سواری دینے کی پیشکش کی جب اس نے بتایا کہ وہ چنئی میں ایک دوست سے ملنا چاہتی ہے۔ اس نے انکشاف کیا کہ وہاں، انہوں نے باری باری اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی اور اسے اپنے دفتر کے فراہم کردہ ایک کمرے میں بند کر دیا اور اسے شراب پلائی۔

    بندوق کی نوک پر ڈولفن ایان سے برہنہ رقص کا واقعہ،ہیومن رائٹس کونسل کی مذمت

    گن پوائنٹ پر خواجہ سرا ڈولفن ایان سے برہنہ رقص کروا کر ویڈیو کر دی گئی وائرل

    لاہور بیورو کیخلاف بغاوت کی خبر کیسےباہر آئی؟ اکرم چوہدری سیخ پا،ذاتی کیفے میں اجلاس میں تلخی

    اکرم چوہدری کی مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش ،ہم نے چینل ہی چھوڑ دیا،ایگریکٹو پروڈیوسر بلال قطب

    اکرم چوہدری نجی ٹی وی کا عثمان بزدار ثابت،دیہاڑیاں،ہراسانی کے بھی واقعات

    اکرم چوہدری کا نجی ٹی وی کے نام پر دورہ یوکے،ذاتی فائدے،ادارے کو نقصان

    سماٹی وی میں گروپ بندی،سما کے نام پر اکرم چوہدری اپنا بزنس چلانے لگے

    سما ٹی وی بحران کا شکار،نجم سیٹھی” پریشان”،اکرم چودھری کی پالیسیاں لے ڈوبیں

    انتہائی نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد ٹک ٹاکرمناہل نے مانگی معافی

  • سیاحتی مقام کمراٹ میں سیاح پھنس گئے،رابطہ سڑکیں تباہ

    سیاحتی مقام کمراٹ میں سیاح پھنس گئے،رابطہ سڑکیں تباہ

    سیاحتی مقام کمراٹ خیبرپختونخوا میں سیلابی ریلے نے تباہی مچادی ہے،رابطہ سٹرکیں بند ہو گئی ہیں۔مقامی افراد کے مطابق مرکزی شاہراہ کو بحال کرنے میں کم از کم دو ہفتے لگ سکتے ہیں

    کمراٹ میں 300کےقریب سیاح بری طرح پھنس گئے ہیں ان میں کچھ نے اپنی مدد آپ کے تحت پیدل دشوار گزار راستوں سےچل کرجان بچائی کئی سیاح شدیدزخمی ہو گئے، مقامی لوگوں نے سیاحوں کی مددکی، اب بھی 60 سے 70 سیاح کمراٹ میں پھنسے ہوئے ہیں جن کو ابھی تک محفوظ مقامات پر منتقل نہیں کیا جا سکا،

    دیر اپر کمراٹ میں سیلاب آنے کے بعد وزیراعلی خیبرپختونخوا کی ہدایت پر تمام محکمے الرٹ اور متحرک ہیں. ضلعی انتظامیہ عوام،سیاحوں کی تحفظ کیلئے فیلڈ میں موجود ہے۔ابتک 100 سے زائد سیاح کو مقامی انتظامیہ متاثرہ علاقوں سے نکال چکی ہے. بقایا رہ جانے والے سیاحوں کو مفت رہائش دی جارہی ہے.متاثرہ سڑکوں کی دوبارہ تعمیر و مرمت پربھی کام جاری ہے.

    اسسٹنٹ کمشنر فوکل پرسن شاہد علی کا کہنا ہے کہ کمراٹ میں سیاحوں کو ایک ہوٹل میں اکٹھا کیا گیا ہے، آج کوشش کی جاری ہے کہ سیاحوں کو باحفاظت نکال سکیں،جہازبانڈہ میں 50 سے 70 سیاح کو بھی کمراٹ آنے کا کہا گیا ہے، بری کوٹ کے مقام پر دریا برد میں دیرکمراٹ شاہراہ کی بحالی شروع کردی گئی جب کہ سیاحوں کو خوراک،کھانے پینےکی اشیاء حکومت فراہم کر رہی ہے

    عمران خان کا خواب چکنا چور،آکسفورڈ یونیورسٹی کا سیاستدانوں‌کو چانسلر بننے سے روکنے کا فیصلہ

    عمران خان کے سیل کا دورہ کیا جائے تو وہاں سے کوکین ملے گی،حنیف عباسی

    190 ملین پاؤنڈ کیس،عمران کے گلے کا پھندہ،واضح ثبوت،بچنا ناممکن

    اڈیالہ جیل میں الیکشن کرائے جائیں، وہاں بھی عمران کو شکست ہو گی،بیرسٹر عقیل ملک

    عمران خان آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے لیے نامناسب ترین امیدوار قرار

    آکسفورڈ یونیورسٹی کے وی سی کا الیکشن ،پی ٹی آئی کا ایک اور جھوٹ بے نقاب

    عمران خان جیل سے آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے لیے الیکشن لڑیں گے

    عمران خان کو آکسفورڈ کا نہیں اڈیالہ جیل کے قیدیوں کا الیکشن لڑنا چاہیے،عظمیٰ بخاری

  • پاکستان نے تاجروں اور سیاحوں کے لیے ویزا میں نرمی کا اعلان کر دیا

    پاکستان نے تاجروں اور سیاحوں کے لیے ویزا میں نرمی کا اعلان کر دیا

    پاکستان نے تاجروں اور سیاحوں کے لیے ویزا میں نرمی کا اعلان کر دیا

    سیاحت اور کاروبار کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم اقدام میں، پاکستانی حکومت نے بین الاقوامی زائرین کے لیے ویزا میں نمایاں نرمی کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایات پر قانون نافذ کرنے والے اداروں اور وزارت داخلہ نے تاجروں اور سیاحوں کو خصوصی سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ 14 اگست تک 126 ممالک کے شہری ویزہ فیس ادا کیے بغیر پاکستان میں داخل ہو سکتے ہیں۔ مزید برآں، حکومت ویزا کے حصول میں حائل رکاوٹوں کو دور کر رہی ہے، جس سے زائرین کے لیے پاکستان کی سیر کرنا آسان ہو گیا ہے۔ سیکیورٹی کلیئرنس کی مدت کو بھی 30 دن سے کم کر کے 15 دن کر دیا گیا ہے، جس سے بین الاقوامی مسافروں کے لیے عمل کو ہموار کیا گیا ہے۔ مزید برآں، وزارت داخلہ تاجروں اور سیاحوں کی سہولت کے لیے خصوصی اقدامات کر رہی ہے، جس میں ویزا سیکشن کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے محنتی اور ایماندار افسران کا انتخاب شامل ہے۔

    توقع ہے کہ اس پیش رفت سے پاکستان کے سیاحت اور کاروباری شعبوں پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے، جس سے ملک میں مزید بین الاقوامی سیاحوں اور سرمایہ کاروں کو راغب کیا جائے گا۔ حکومت کی کوششوں کا مقصد زائرین کے لیے مزید خوش آئند ماحول پیدا کرنا اور اقتصادی ترقی کو فروغ دینا ہے۔

    ویزا فری انٹری پالیسی میں شامل 126 ممالک یہ ہیں:

    1. افغانستان
    2. البانیہ
    3. الجزائر
    4. اندورا
    5. انگولا
    6. انٹیگوا اور باربوڈا
    7. ارجنٹائن
    8. آرمینیا
    9. آسٹریلیا
    10. آسٹریا
    11. آذربائیجان
    12. بہاماس
    13. بحرین
    14. بنگلہ دیش
    15. بارباڈوس
    16. بیلاروس
    17. بیلجیم
    18. بیلیز
    19. بینن
    20. بھوٹان
    21. بولیویا
    22. بوسنیا اور ہرزیگووینا
    23. بوٹسوانا
    24. برازیل
    25. برونائی
    26. بلغاریہ
    27. برکینا فاسو
    28. برونڈی
    29. کمبوڈیا
    30. کیمرون
    31. کینیڈا
    32. وسطی افریقی جمہوریہ
    33. چاڈ
    34. چلی
    35. چین
    36. کولمبیا
    37. کوموروس
    38. کانگو (Brazzaville)
    39. کانگو (کنشاسا)
    40. کوسٹا ریکا
    41. کوٹ ڈی آئیوری
    42. کروشیا
    43. کیوبا
    44. قبرص
    45. جمہوریہ چیک
    46. ​​ڈنمارک
    47. جبوتی
    48. ڈومینیکا
    49. ڈومینیکن ریپبلک
    50. ایکواڈور
    51. مصر
    52. ایل سلواڈور
    53. استوائی گنی
    54. اریٹیریا
    55. ایسٹونیا
    56. ایتھوپیا
    57. فجی
    58. فن لینڈ
    59. فرانس
    60. گبون
    61. گیمبیا
    62. جارجیا
    63. جرمنی
    64. گھانا
    65. یونان
    66. گریناڈا
    67. گوئٹے مالا
    68. گنی
    69. گنی بساؤ
    70. گیانا
    71. ہیٹی
    72. ہونڈوراس
    73. ہنگری
    74. آئس لینڈ
    75. ہندوستان
    76. انڈونیشیا
    77. ایران
    78. عراق
    79. آئرلینڈ
    80. اسرائیل
    81. اٹلی
    82. جمیکا
    83. جاپان
    84. اردن
    85. قازقستان
    86. کینیا
    87. کریباتی
    88. شمالی کوریا
    89. جنوبی کوریا
    90. کوسوو
    91. کویت
    92. کرغزستان
    93. لاؤس
    94. لٹویا
    95. لبنان
    96. لیسوتھو
    97. لائبیریا
    98. لیبیا
    99. لتھوانیا
    100. لکسمبرگ
    101. مقدونیہ (FYROM)
    102. مڈغاسکر
    103. ملاوی
    104. ملائیشیا
    105. مالدیپ
    106. مالی
    107. مالٹا
    108. مارشل جزائر
    109. موریطانیہ
    110. ماریشس
    111. میکسیکو
    112. مائیکرونیشیا
    113. مالڈووا
    114. موناکو
    115. منگولیا
    116. مونٹی نیگرو
    117. مراکش
    118. موزمبیق
    119. میانمار (برما)
    120. نمیبیا
    121. نورو
    122. نیپال
    123. نیدرلینڈز
    124. نیوزی لینڈ
    125. نکاراگوا
    126. ناروے

    مزید برآں، درج ذیل ممالک ہوائی اڈے کی آمد پر خصوصی 90 دن کے ویزا کی سہولت کے اہل ہیں:

    1. متحدہ عرب امارات
    2. بحرین
    3. سعودی عرب
    4. سلطنت عمان
    5. ریاست قطر
    6. ریاست کویت

    ویزا میں نرمی کا نظام سکھ برادری تک بھی شامل ہے، فیسوں اور شرائط میں معافی کے ساتھ۔ ای ویزا کی سہولت کے آغاز کے ساتھ، درخواست دہندگان اب آن لائن درخواست دے سکتے ہیں

    رپورٹ. زبیر قصوری،اسلام آباد

  • شاہراہ کاغان کی بندش ،سیاحوں کی بڑی تعداد ناران اور بالائی وادی کاغان میں محصور

    شاہراہ کاغان کی بندش ،سیاحوں کی بڑی تعداد ناران اور بالائی وادی کاغان میں محصور

    پاکستان کے کئی علاقوں میں بارشوں کی وجہ سے ندی نالوں میں طغیانی آ گئی ہے، کئی رابطہ سڑکیں بند ہو گئی ہیں،

    مالا کنڈ، لوئر دیر، چترال اور مانسہرہ سمیت بالائی علاقوں میں موسلادھار بارشیں جاری ہیں،چترال میں طوفانی بارش کے بعد ندی نالے بپھر گئے، کئی علاقوں سے زمینی راستے منقطع ہوگئےمہرنائی میں سیلابی صورت حال سے کوئٹہ ہرنائی شاہراہ پر ٹریفک معطل ہوگیا۔ قلعہ سیف اللّٰہ، جیکب آباد، سبی، بولان اور زیارت میں بھی بارشوں سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے،مانسہرہ میں شدید بارش سے شاہراہ کاغان پر مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی۔ طغیانی کے باعث مہانڈری کے مقام پر مرکزی پل ریلے میں بہہ گیا۔

    بالاکوٹ: شاہراہ کاغان کی بندش کے بعد سیاحوں کی بڑی تعداد ناران اور بالائی وادی کاغان میں محصور ہو گئی،ناران اور بالائی وادی کاغان میں 10سے 15ہزار کے درمیان سیاح موجود ہیں، کے ڈی اے حکام کے مطابق وادی کاغان میں سڑک کی بندش سے پھنس جانے والے سیاحوں سے رہائش اور کھانے پینے کےلئے کوئی اوور چارجز نہیں ہونگے،  سٹاف اور ٹوررزم پولیس ناران میں سیاحوں کی خدمات کےلئے موجود ہیں ، بجٹ ختم ہونے والے سیاحوں کو مفت رہائش وکھانا فراہم کیا جائے گا،سڑک کی بحالی کےلئے این ایچ اے ودیگر محکموں کے ساتھ رابطے میں ہیں ، ناران میں پیٹرول، غذائی اشیاء کی وافر مقدار موجود ہے، کسی بھی پریشانی کی صورت سیاح ناران میں موجود ٹورزم پولیس اور کے ڈی اے دفتر سے رجوع کریں،

    مہانڈری کے مقام پر بالاکوٹ اور ناران کو ملانے والا پل سیلابی ریلے کی وجہ سے بہہ گیا۔مانسہرہ و گردنواح میں مسلسل موسلادهار بارش کی وجہ سے ندی نالوں میں شدید طغیانی ہے،ترجمان ریسکیو کے مطابق اگر آپ اس وقت وادی کاغان میں ہیں تو دریاؤں، ندیوں اور نشیبی علاقوں سے دور محفوظ پناہ گاہ تلاش کریں۔ اچانک سیلاب کا خطرہ زیادہ ہے اور محفوظ اور بلند علاقوں میں رہنا ضروری ہے۔آپ کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو 1122 کی ہیلپ لائن پریا0997920126پر کال کریں ۔

    شمالی علاقہ جات کی جانب سیر وتفریح کے لیئے جانے والے احتیاط کریں کیونکہ بالاکوٹ کی وادی کاغان میں ندی نالوں میں طغیانی آچکی ہے کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ کاغان ٹریفک کیلئے بند کردی گئی،

    خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 13 افراد جانبحق اور 6 افراد زخمی ہوئے۔ 16 گھروں کو نقصان پہنچا.تیز بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث چترال لوئر میں بونی اور گرم چشمہ روڈ جبکہ سوات میں کالام سے بحرین اور ناران سے بالاکوٹ روڈ ٹریفک کے لیے بند ہے

    چترال، بارشوں کی بعد سیلابی صورتحال ، گولین وادی میں سیلابی ریلے سے 16 گھرتباہ
    کاری کے مقام پر چترال، مستوج، شندور روڈ نالے میں طغیانی، ہر قسم ٹریفک کیلیے بند ہے، موری بالا میں خوفناک سیلابی ریلے نے تباہی مچادی، کھڑی فصلوں ، باغات اور مکانات کو شدید نقصان پہنچا ، جانی نقصان کی اطلاع نہیں،،مستوج روڈ ریشن شادیر کے مقام پر دریا کی کٹاؤ کی وجہ سے تمام قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہے،ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بارشیں رکنے کے بعد بند راستوں کی بحال ہوتے کا کام شروع کیا جائے گا،

    کراچی میں بارش،پنجاب ، خیبر پختونخوا میں مزید بارشوں کی پیشگوئی

    کوہاٹ،بارشی پانی تہہ خانے میں‌جانے سے ایک ہی گھر کے 11 افراد کی موت

  • افغانستان میں تین ہسپانوی سیاح قتل

    افغانستان میں تین ہسپانوی سیاح قتل

    افغانستان میں دہشت گردی کے واقعات میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، افغانستان میں تین ہسپانوی سیاحوں کو قتل کر دیا گیا ہے

    واقعہ افغانستان کے صوبے بامیان میں پیش آیا، تین ہسپانوی سیاحوں کے ساتھ تین مقامی شہریوں پر بھی گولیاں برسائی گئی ہیں، واقعہ میں چھ افراد کی موت ہو ئی ہے، واقعہ کی او آئی سی نے بھی مذمت کی ہے،ہسپانوی سیاحوں پر حملے کی ذمہ داری اسلامی ریاست خراسان نے قبول کی ہے

    او آئی سی کی جانب سے ہسپانوی سیاحوں پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کی جلد از جلد گرفتاری اور کڑی سزا کا مطالبہ کیا گیا ہے، او آئی سی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہسپانوی سیاحوں کے قتل میں ملوث دہشتگردوں کے خلاف فوری تحقیقات مکمل کرکے انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے،ایران نے بھی واقعہ کی مذمت کی ہے وہیں روس نے اپنے شہریوں کو افغانستان کا سفر کرنے سے روک دیا ہے

    دوسری جانب افغان طالبان کے اقتدار پر قبضے کے بعد سے افغانستان مختلف انسانی بحرانوں کا شکار ہے،صحت کے مسائل ہوں یا قدرتی آفات افغان طالبان کے دور اقتدار میں عوام بھوک ، افلاس اور صحت کے مسائل سے دوچار ہیں،جہاں پوری دنیا خسرہ جیسی وباء پر قابو پا چکی ہے وہاں طالبان کے زیر تسلط افغانستان میں بنیادی سہولیات کے فقدان کے باعث اس وباء کی شرح میں سنگین حد تک اضافہ ہو چکا ہے،حال ہی میں آنے والے سیلاب میں بھی متاثرین سیلاب تک ریلیف پیکج نہ پہنچنے کی وجہ سے افغانستان کے صوبے غور کے سیلاب متاثرین برہم ہیں،طالبان حکومت کے ترجمان شرافت زمان امرخیل نے کہا کہ رواں سال کے پہلے چار مہینوں میں ملک میں خسرہ کے تین ہزار سے زائد کیسز درج کیے گئے ہیں، خسرہ وبا کے کیسز میں گزشتہ سال کے مقابلے میں اضافہ ہوا ہے،ڈاکٹر محب اللہ حبیبی نے کہا کہ”مارچ کے مہینے تک ہم روزانہ 8 مریضوں کو ہسپتال میں داخل کرتے تھے لیکن اب ہم یومیہ 18 سے 21مریضوں کو داخل کر رہے ہیں جو کہ ماہانہ 560 سے 620 مریض بنتے ہیں، گزشتہ ماہ عالمی ادارہ صحت نے رپورٹ کیا کہ مارچ میں خسرہ کے کیسز کی تعداد 60 ہزار سے تجاوز کر گئی تھی جبکہ 34 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے،خسرہ کی وبا میں اضافے کے ساتھ ساتھ افغانستان سیلاب کی تباہ کاریوں کا بھی شکار ہوا ہے، بنیادی سہولیات اور امدادی سامان کی عدم د ستیابی کے باعث سیلاب متاثرین میں شدید غصے کی لہر ہے، حالیہ سیلاب کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد ہلاک ،150 سے زائد زخمی اور 5000 سے زائد مکانات تباہ ہو چکے ہیں حالیہ سیلاب نے رہائشیوں کو مالی و جانی نقصان پہنچایا ہے جسکی وجہ طالبان حکومت کی جانب سے امداد میں تاخیر ہے۔

    خیبرپختونخوا، سیکورٹی فورسز کی کاروائی، 11 دہشتگرد جہنم واصل

    کراچی ،غیر ملکیوں کی گاڑی پر خود کش حملہ،دو جاں بحق،حملہ آور ساتھی سمیت جہنم واصل

    بونیر،سیکورٹی فورسز کا آپریشن،دہشتگردوں کا سرغنہ جہنم واصل،دو جوان شہید

    ڈی آئی خان، سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشتگرد جہنم واصل

    ڈی آئی خان ،دھماکے میں دو جوان شہید،پنجگور،ایک دہشتگرد جہنم واصل

    شمالی وزیرستان، دہشتگردوں کیخلاف آپریشن،کمانڈر سمیت 8 جہنم واصل

    شمالی وزیرستان ، چوکی پر حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7 جوان شہید

  • شہری کا گھر والوں سے پیسے ہتھیانے کیلئے خود کے اغوا کا ڈرامہ

    شہری کا گھر والوں سے پیسے ہتھیانے کیلئے خود کے اغوا کا ڈرامہ

    پورٹس ماؤتھ: انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے ایک شہری نے گھر والوں سے تاوان کی رقم حاصل کرنے کیلئے خودکے اغوا کا ڈرامہ رچا دیا-

    باغی ٹی وی :میڈیا رپورٹس کےمطابق 48 سالہ ایان روبی کا تعلق انگلینڈ کے پورٹس ماؤتھ سے ہے وہ ایک سیاح کے طور پر تھائی لینڈ گئے تھے اور مقامی تفریحات جیسے منشیات، پارٹیاں کرنے میں مگن رہنے لگے تھے اس کیلئے انہوں نے بار بار اپنی چھٹیوں کو آگے بڑھایا ان کی ان حرکات کو دیکھتے ہوئے گھروالوں نے آخرکار ان کو ان کاموں کیلئے پیسے بھیجنے سے انکار کردیا،ایان نے اپنے گھروالوں سے زبردستی رقم حاصل کرنے کے لیے منصوبہ بنایا اپنے ساتھیوں کو راضی کیا کہ وہ اسے ماریں پیٹیں اور نقاب پوش بدمعاشوں کا روپ دھار کر ان کے گھروالوں سے رقم بطور تاوان کا مطالبہ کریں۔

    الیکشن کمیشن کا میئر کراچی مرتضیٰ وہاب پر جرمانہ عائد

    تاہم دوستوں کے ایس کرنے پر ان کے اہل خانہ نے عقلمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوری طور پر پولیس سے رجوع کیا سیکورٹی اداروں کی جانب سے تحقیقات کےبعد اس بات کا انکشاف ہوا کہ ایان صرف اپنی عیاشی کیلئے رقم حاصل کرنا چاہتےتھےجس کیلئے انہوں نےاتنا بڑا ڈرامہ رچایا۔

    الیکشن کمیشن نے نگران حکومت کوپی آئی اے کی نجکاری سے روک دیا

    آئندہ 2 روز میں ملک میں سردی کی لہر آنےکا امکان

  • سوات،سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ،تین کی موت

    سوات،سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ،تین کی موت

    سوات: وادی کالام سے واپس آنے والی سیاحوں کی گاڑی الٹ گئی

    حادثے میں تین افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ 20 افراد زخمی ہیں، حادثہ پشمال کے قریب پیش آیا، اطلاع پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں زخمی افراد کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، لاشوں کو بھی ہسپتال منتقل کر دیا گیا،پولیس کے مطابق سیاح کالام سے واپس آرہے تھے،بتایا جا رہا ہے کہ گاڑی میں سوار افراد کا تعلق لاہور سے ہے، مکین جوہر ٹاؤن کے رہائشی ہیں جو سوات میں سیر کرنے گئے تھے،

    واضح رہے کہ گزشتہ برس کے سیلاب کے بعد سے سوات ،کالام کا راستہ صحیح نہیں ہے،سیلاب کی وجہ سے راستے تباہ ہوئے، ابھی تک سڑکوں کو مکمل طور پر فعال نہیں کیا جا سکا،سیلاب نے تو گزشتہ برس تباہی مچائی ہی مچائی، لیکن سڑک کی تباہی اور مرمت نہ ہونے میں کچھ سیاسی وڈیروں کا بھی ہاتھ ہے جو ایک دوسرے کو اونچا نیچا دکھانے کے لئے عوام کو ریلیف دلوانے کی بجائے پریشان کرتے ہیں، الیکشن کے دنوں میں فوتگی ہوتے ہی جنازے پر پہنچ جاتے اور الیکشن ہو جائے تو اسکے بعد انکا باپ بھی مر جائے تو اسکے جنازے میں بھی شریک نہیں ہوتے،بحرین، مدین سے کالام تک سڑک اگرچہ سیلاب سے بھی تباہ ہوئی تا ہم کچھ ایسے مقامات ہیں جہاں سیاسی چپقلش نے پل نہیں بننے دیئے، اگر ان مقامات پر پل بن جاتے تو راستے مزید آسان ہو جاتے،

    ہیلپنگ ہینڈ کے ہاتھ مضبوط کیجیے

  • بابو سر ٹاپ پر پیش آنے والے حادثے میں ایک  ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق ہوگئے

    بابو سر ٹاپ پر پیش آنے والے حادثے میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق ہوگئے

    ایک دل دہلا دینے والے واقعے میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد جان کی بازی ہار گئے، جب کہ 10 افراد شدید زخمی ہوئے ،حادثہ اس وقت پیش آیا جب وین سڑک سے اتر کر ایک تیز رفتار کار سے ٹکرا کر بابوسر ٹاپ کے قریب کھائی میں گر گئی۔یہ المناک حادثہ ضلع دیامیر کے خوبصورت گیتی داس سیاحتی مقام پر پیش آیا ،.حادثے کا شکار وین راولپنڈی کی طرف جارہی تھی کہ آنے والی گاڑی سے ٹکرا گئی۔تصادم کے باعث وین کا ڈرائیور کنٹرول کھو بیٹھا، جس کے نتیجے میں گاڑی سڑک سے اُلٹ کر گہری کھائی میں جاگری۔جاں بحق ہونے والے تمام افراد ایک ہی خاندان کے افراد تھے جن کا تعلق سیالکوٹ سے تھا۔باقی 10 زخمی مسافروں کو فوری طبی امداد کے لیے چلاس منتقل کر دیا گیا۔
    مقتولین کی لاشوں ناران اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

  • نانگا پربت بیس کیمپ 5 پرسپینش کوہ پیماہ کی موت

    نانگا پربت بیس کیمپ 5 پرسپینش کوہ پیماہ کی موت

    نانگاپربت بیس کیمپ 5 پر کلائمبرز کو حادثہ پیش آیا ہے

    سپین سے تعلق رکھنے والے کلائمبرز کو حادثہ پیش آیا ہے، اطلاعات کے مطابق سپینش کلائمبر جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ مبینہ اطلاعات کے مطابق سپینش کوہ پیماہ کیمپ 5 میں مردہ حالت میں پایا گیا۔ وجوہات آکسیجن کی کمی یا ہارٹ اٹیک ہوسکتا ہے ابھی تک واقعہ کی تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں،

    دوسری جانب نائلہ کیانی نانگا پربت سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما بن گئیں دس پاکستانیوں سمیت 40 سے زائد غیرملکی کوہ پیماؤں نے نانگا پربت کو سر کرنے کی مہم میں حصہ لیا، جن میں ثمینہ بیگ، نائلہ کیانی، واجد اللہ نگری کے علاوہ رضوان داد، عید محمد، احمد بیگ، وقار علی، سعید کریم، لیاقت کریم، سوزین اور شاہ دولت اپنی مہم میں کامیاب رہے۔

    نائلہ دنیا کی سات بلند ترین چوٹیوں کو سر کرنے والی پاکستانی خاتون بھی ہیں۔کوہ پیما نائلہ کیانی کا کہنا ہے کہ اس مہم کے حوالے سے وہ تھوڑی خوفزدہ تھیں، تاہم پھر بھی اپنے اس مشن کو مکمل کرنے کیلئے پرعزم تھی۔نائلہ کیانی کی اس مہم میں بارڈ فاؤنڈیشن نے مکمل طور پر معاونت فراہم کی ہے۔

    جلال الدین نے کل 2 جولائی کو 4 بجے کامیابی کے ساتھ نانگا پربت بغیر اضافی آکسیجن کے سر کی۔ اس وقت جلال کیمپ 2 سے نیچے بیس کیمپ وآپس آ رہے ہیں ۔جلال KE کے روپ فکسنگ ٹیم ممبرز میں سے ہیں جنہوں نے کیمپ 3 تک نانگا پربت کے ٹیکنیکل حصے میں اس سیزن روپ فکسنگ کی جلال الدین اس سے پہلے 8000 میٹر سے بلند براڈ پیک سر کر چکے ہیں ۔ 7000 میٹر سے بلند سپنٹیک کے علاوہ پانچ اور چھ ہزار میٹر سے بلند چوٹیاں بھی سر کر چکے ہیں

    محمد علی سدپارہ اور بیٹے کوکون سے اعزاز دیئے جائیں گے؟ حکومت نے اعلان کر دیا

    دنیا کے سب سے خوبصورت سٹیڈیم میں پہلا کرکٹ میچ علی سدپاہ کے نام

    پاکستانی کوہ پیماؤں نے ایک بار پھر تاریخ رقم کر دی

    یوم پاکستان پریڈ،کوہ پیما سدپارہ کو خراج تحسین،پاک فضائیہ، بحریہ کے طیاروں کا فلائی پاسٹ

    پاکستانی نوجوان نے کم عمر ترین کوہ پیما کا اعزاز حاصل کر لیا

    کیا علی سدپارہ واقعی زندہ ہیں؟ ریسکیوٹیم نے ہار کیوں نہیں‌مانی ؟تہلکہ خیز انکشافات

    محمد علی سدپارہ سے کہاں غلطی ہوئی؟ تاریخی سرچ آپریشن میں کیا چل رہا ہے؟ اہم معلومات

    کے ٹو پر لاپتا پاکستانی کوہ پیماعلی سدپارہ کی موت کی تصدیق

    کے ٹو نے والد کو ہمیشہ کیلئے اپنی آغوش میں لے لیا،ساجد سدپارہ