Baaghi TV

Tag: سیاحتی مرکز

  • ٹرمپ خاندان سے منسلک سیاحتی منصوبہ: البانیہ میں بڑے پیمانے پر احتجاج

    ٹرمپ خاندان سے منسلک سیاحتی منصوبہ: البانیہ میں بڑے پیمانے پر احتجاج

    البانیہ کے دارالحکومت تیرانا میں ہزاروں افراد نے ٹرمپ خاندان سے منسلک اربوں ڈالر کے مجوزہ سیاحتی منصوبے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

    مظاہرین کا کہنا ہے کہ محفوظ قدرتی علاقے میں لگژری ہوٹل اور سیاحتی مرکز کی تعمیر ماحولیات اور جنگلی حیات کے لیے خطرہ بن سکتی ہے،احتجاج میں شر یک افراد نے حکومت مخالف نعرے لگائے اور وزیر اعظم سے استعفے کا مطالبہ کیا، ان کا مؤقف ہے کہ منصوبے کے لیے قدرتی ذخیرے کی زمین استعما ل کی جا رہی ہے، جس سے علاقے کی قدرتی خوبصورتی اور سیاحت متاثر ہوگی۔

    دوسری جانب حکومت کا کہنا ہے کہ منصوبے کی ابھی حتمی منظوری نہیں دی گئی اور عوام کے خدشات بے بنیاد ہیں، تاہم ماحولیاتی اثرات کے باعث یورپی حکام بھی تشویش کا اظہار کر چکے ہیں۔

    واضح رہے کہ احتجاج کا سلسلہ ایک ہفتے سے جاری ہے اور حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر تعمیراتی سرگرمیوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ جھڑپوں کی ویڈیوز سامنے آنے کے بعد عوامی ردعمل میں شدت آ گئی ہے۔

  • سرسبز پاکستان کا سفر جاری : خیبر پختونخوا کے سیاحتی مقام میں ایک اور اضافہ ’’سمندر کٹھہ‘‘

    سرسبز پاکستان کا سفر جاری : خیبر پختونخوا کے سیاحتی مقام میں ایک اور اضافہ ’’سمندر کٹھہ‘‘

    نتھیا گلی:کے پی اس وقت نئے سیاحتی مراکز اور نئے نئے پوائنٹس کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں بڑی دلچسپی کا مرکز بنتا جارہا ہے ، پشاور سے ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کے سیاحتی مقامات میں ایک اور حسین سیاحتی مقام کا اضافہ ہو گیا۔

    محکمہ سیاحت حکومت کے پی کے مطابق نتھیا گلی کے قریب ’’سمندر کٹھہ‘‘ کے نام سے بننے والی خوبصورت جھیل سیاحوں کے لیے کسی تحفے سے کم نہیں ہے۔ جھیل اپنی خوبصورتی اور دلکشی کے حوالے سے سیاحوں میں تیزی سے مقبول ہو رہی ہے۔

    اس جھیل کے بارے میں مزید اطلاعات موصول ہوئی ہیں ، خبر کے مطابق سمندر کٹھہ کا صاف و شفاف پانی، ہرطرف ہریالی، سرسبز پہاڑ اور پرسکون ماحول نے مزید چار چاند لگا دیے ہیں۔ ’’سمندر کٹھہ‘‘ باڑی گلی سے صرف 5 کلو میٹر کے فاصلہ پر واقع ہے جہاں آنے والے سیاحوں کو مایوس نہیں ہونا پڑتا۔

    ذرائع کے مطابق یہ مصنوعی جھیل پہاڑوں سے آنے والے پانی کے بہاؤ کو بند باندھ کر تیار کی گئی ہے جس میں سیاح کشتی کے ذریعے سفر کر کے خوبصورت مناظر کا نظارہ کرتے ہیں۔

    تفریح مقام کی سیر کو آئے افراد خوبصورت یادوں کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیے بغیر نہیں رہ سکتے۔،یہاں زپ لائن کے ذریعے فضا میں اڑتے سیاحوں کے ایڈونچر کا شوق بھی پورا ہوتا ہے جبکہ جھیل میں موجود بطخوں کی شرارتیں بھی سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہیں

    پشاور سے ذرائع کے مطابق اس حوالے سے صوبائی حکومت نے اس پر فضا مقام تک سیاحوں کی رسائی آسان بنانے کے لیے روڈ کی تعمیر شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے فنڈز کا اجرا بھی کر دیا گیا ہے