Baaghi TV

Tag: سیاسی

  • وزیراعظم  کی آصف زرداری سے ملاقات، معیشت اور سیکیورٹی پر تبادلہ خیال

    وزیراعظم کی آصف زرداری سے ملاقات، معیشت اور سیکیورٹی پر تبادلہ خیال

    وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ایوانِ صدر میں اہم ملاقات کی، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ملاقات میں وزیراعظم نے صدر مملکت کو معیشت کی بہتری کے لیے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے ملک میں امن و امان کی صورت حال اور دہشت گردی کے خلاف جاری اقدامات پر بھی گفتگو کی۔وزیراعظم اور صدر نے ملکی استحکام، ترقی اور خوشحالی کے لیے باہمی تعاون اور یکجہتی کے ساتھ کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    ملاقات میں وفاقی وزرا خواجہ محمد آصف (دفاع)، احسن اقبال (منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات)، اعظم نذیر تارڑ (قانون و انصاف)، محسن نقوی، اور وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور رانا ثناء اللہ بھی شریک تھے۔

    زلفی بخاری دھوکے باز آدمی،عمران خان کی بہن روبینہ خان پھٹ پڑیں

  • جنت کی بشارت اورجہنم کی وعیدیں،دینی و اخلاقی بحران کی انتہا

    جنت کی بشارت اورجہنم کی وعیدیں،دینی و اخلاقی بحران کی انتہا

    ‏ہمارے دینی اور اخلاقی بحران کی انتہاء یہ ہو چکی ہے کہ سیاسی جلسوں اور جلوسوں میں جانے پر کچھ لوگ جنت کی بشارتیں اور کچھ لوگ جہنم کی وعیدیں سنا رہے ہیں !!

    ‏دونوں طرف کے لوگوں سے درخواست ہے کہ ایسی فتوے بازی سے گریز کریں۔ ایسے بیانات اللہ کے دین سے مذاق کے مترادف ہیں۔

    ‏حدیث : "من مشى مع ظالم ليعينه وهو يعلم أنه ظالم فقد خرج من الإسلام”

    ‏اوس بن شرحبیل ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا :’’ جو شخص ظالم کے ساتھ چلتا ہے تا کہ وہ اس کو تقویت پہنچائے حالانکہ وہ جانتا ہے کہ وہ ظالم ہے ، ایسا شخص اسلام سے خارج ہو جاتا ہے ۔ البہقی فی شعبِ الایمان۔

    ‏کسی بھی لیڈر کی غیر مشروط معاونت اور اطاعت ہلاکت کا باعث ہوتی ہے۔ صرف خیر میں معاونت ہونی چاہیئے اور شر میں ایسے لیڈر کو روکنا اور اسکی مخالفت عین ایمان کا تقاضا ہے۔
    ‏اللہ ہمیں شعور اور دین اسلام کے ساتھ اخلاص عطا کرے۔ آمین

    واضح رہے کہ ٹوبہ ٹیک سنگھ سے سابق لیگی ایم این اے اسد الرحمن کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کر رہے ہیں، ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ میں تفصیل میں نہیں چاہتا،میں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے فرشتوں‌کو حکم دیا کہ یہاں جتنے لوگ اکٹھے ہیں سب لاہور میں ہوں گے، اللہ نے فرشتوں کو کہاہے کہ یہان جتنے لوگ ہیں سب کے نام لکھ دو بغیر حساب کے سب جنت میں جائیں گے،جتنے آپ آ گئے وہ جنتی ہیں،میں سرٹفکیٹ دیتا ہوں کہ جو یہاں آئے وہ بھی جنتی اور جو لاہو ر جائیں گے وہ بھی جنتی، میں لکھ کر دیتا ہوں، میں ٹکٹ کی خاطر اس لئے نہیں کہہ رہا ، اسوقت ن لیگ سے بہتر کوئی قیادت نہیں، یہ فرشتے ہیں.

    نواز شریف نااہلی معاملہ دوبارہ عدالت میں جائے گا. ماہر قانون کا دعویٰ

    کیا نواز شریف انتخاب لڑ پائیں گے یا پھر تاحیات نااہل؟

    پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ فیصلے کا نواز شریف پر کوئی اثر نہیں ہوگا. شہباز شریف

    نواز شریف کو ریلیف نہ ملا تو وہ واپس نہیں آئیں گے . فیصل کریم کنڈی

    پاکستانی ہائی کمیشن ڈاکٹر فیصل کی نواز شریف سے الودعی ملاقات، ویڈیو لیک

     نواز شریف کو آج تک انصاف نہیں ملا،

    نواز شریف کی وطن واپسی، قانونی ٹیم نے حکمت عملی تیار کرلی

  • سیاسی قائدین اختلافات بھلا کر سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے مل کر کام کریں،حافظ محمد طاہر اشرفی

    سیاسی قائدین اختلافات بھلا کر سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے مل کر کام کریں،حافظ محمد طاہر اشرفی

    وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے بین الامذاہب وہم آہنگی و مشرق وسطی اور چیئر مین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان کو امداد کی نہیں بلکہ سرمایہ کاری کی ضرورت ہے، سیاسی قائدین اپنے اختلافات بھلا کر سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی کے لئے مل کر کام کریں،پاک فوج سیلاب زدگان کی امداد کے لئے جنگی بنیادوں پر کام کررہی ہے،فلسطین کی مکمل آزادی تک ریاست پاکستان اور عوام اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجدبحریہ ٹائون میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔حافظ محمد طاہر اشرفی نے کہا کہ اس وقت ملک میں حالیہ سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے اور بڑے پیمانے پرلوگ متاثر ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انکی فوری امداد اور بحالی کے لئے ہمیں اپنے تمام کام چھوڑ دینے چاہیں اور ملک کی سینئر سیاسی قیادت کو اپنے اختلافات بھلاکر آل پارٹیز کانفرنس بلانی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے تمام صوبوں کے وزرائے اعلی سے رابطہ کر کے اجلاس بلانے کا کہا ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ ملک کے سب سے بڑے صوبے کے وزیر اعلی چوہدری پرویز الہی سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیں ناگہانی آفات سے بچنے کے لئے اللہ تعالی سے اجتماعی معافی مانگنی چاہیے اور اپنے گناہوں پر توبہ کرنی چاہئے۔طاہر اشرفی نے کہا کہ سیلاب زدگان کی امداد کے لئے مخیر خضرات کو بھی آگے آنا چاہیے اور وہ فلاحی تنظیمیں جو امداد میں مصروف عمل ہیں ان کو آپس میں باہمی رابطہ کرکے علاقے تقسیم کرلینے چاہئے تاکہ ضرورت مندوں کی یکساں امداد ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے عرب ممالک نے بھی اعلان کیا ہے اور ہم خواہش مند ہیں کہ برادر اسلامی ممالک یہاں پر سرمایہ کریں ۔

    انکا کہنا تھا کہ قطر حکومت نے بھی پاکستان میں دو سے تین ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔طاہر اشرفی نے کہا کہ سعودی عرب سمیت تمام مسلم ممالک نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے اور ہم امید کرتے ہیں وہ اب بھی سیلاب متاثرین کی بھرپور امداد کریں گے۔

  • اہم سیاسی شحضیت کی وفات پر لوگوں کا اظہار غم

    اہم سیاسی شحضیت کی وفات پر لوگوں کا اظہار غم

    قصور
    اہم سیاسی و سماجی راہنما کی وفات،لوگوں کا اظہار تعزیت
    تفصیلات کے مطابق پی پی 160قصور کے سینئر رہنما رانا اعجاز احمد خاں کے بڑے بھائی اور بھٹی آرگنائزیشن ڈسٹرکٹ قصور کے صدر رانا عدنان بوبی خاں کے ماموں
    رانا پرویز احمد خاں اچانک ہارٹ اٹیک ہونے سے اپنے خالق حقیقی سے جا ملے
    لوگوں نے بتایا کہ رانا پرویز احمد خاں مرحوم لوگوں سے ہمیشہ پیار محبت اور شفقت سے پیش آتے تھے غریبوں کا ہمیشہ احساس کرتے اور اور ان کی مدد کرتے رانا پرویز احمد خاں کی وفات پر راجہ جنگ پریس کلب ،انجمن تاجران راجہ جنگ ،ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور ۔ڈسٹرکٹ پریس کلب لاہور ،این اے 122 ،پی پی 160، پی پی 182، پی پی 183 کی تمام سیاسی و سماجی شخصیات نے گہرے دکھ کا اظہار کیا اور مرحوم کے لیے مغفرت کی دعا کی

  • عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ ایم پی اے غلام رضا ربیرہ

    عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ ایم پی اے غلام رضا ربیرہ

    اوکاڑہ(علی حسین) پی پی 190حلقہ مسلم لیگ ن کے ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری غلام رضا ربیرہ کھرل نے کہا ہے کہ وہ عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور کسی مناسب وقت پر علاقے میں ایسے ترقیاتی کام کروائیں گے جیسے ماضی قریب میں انہوں نے اور انکے بھائی ایم این اے چوہدری ندیم عباس ربیرہ کھرل نے کروائے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں جو ترقیاتی کام انہوں نے کروائے انکی نظیر نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ چک خان محمد میں پبلک سیکرٹریٹ قائم ہے جہاں روزانہ لوگوں سے ملاقات ہوتی ہےاور انکے مسائل کو حل کرنیکی کوشش کی جاتی ہے۔