Baaghi TV

Tag: سیاسی پناہ کے دعوے کرنے والے غیر قانونی مہاجرین

  • برطانیہ فرانس معاہدہ، پہلا غیر قانونی مہاجر فرانس واپس بھیج دیا گیا

    برطانیہ فرانس معاہدہ، پہلا غیر قانونی مہاجر فرانس واپس بھیج دیا گیا

    برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر کی حکومت نے مہاجرین کے بحران پر اہم پیش رفت کرتے ہوئے ’’ون اِن، ون آؤٹ‘‘ معاہدے کے تحت برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر بھیج دیا۔ یہ اقدام نئی پالیسی کے تحت پہلا باضابطہ ڈیپورٹیشن ہے۔

    معاہدے کے مطابق جو مہاجرین غیر قانونی طور پر انگلش چینل عبور کر کے برطانیہ آئیں گے، انہیں فرانس واپس بھیج دیا جائے گا۔ اس کے بدلے میں اتنی ہی تعداد میں ایسے مہاجرین کو برطانیہ میں جگہ دی جائے گی جنہوں نے کبھی غیر قانونی طور پر سرحد پار نہیں کی اور جن کے پناہ کے دعوے کو جائز تسلیم کیا جاتا ہے۔حکومت کے مطابق یہ منصوبہ فی الحال پائلٹ پروگرام کے طور پر شروع کیا گیا ہے۔ ابتدائی طور پر ڈیپورٹیشنز کی تعداد محدود ہے، تاہم وقت کے ساتھ اس میں اضافہ کیا جائے گا۔

    وزیراعظم کے قریبی ذرائع نے کہا کہ یہ اسکیم غیر قانونی طریقے سے برطانیہ آنے والوں کو واضح پیغام دیتی ہے کہ چینل پار کرنے سے پناہ کا حق نہیں ملے گا۔یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے جب سر کیئر اسٹارمر ملک میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی میزبانی کر رہے ہیں۔ سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق یہ اقدام حکومت کی مہاجر پالیسی پر اعتماد بڑھانے اور عوام کو یقین دلانے کے لیے اہم ثابت ہو سکتا ہے۔

    قطر کی عالمی عدالت کی صدر سے ملاقات، اسرائیلی حملے پر قانونی کارروائی کی کوشش

    پاک افغان بارڈر پرٹیکسی اسٹینڈ میں دھماکا، 5 افراد جاں بحق

  • برطانیہ: اسٹڈی ویزا پر آ کر سیاسی پناہ ، یونیورسٹیوں پر ممکنہ پابندیاں

    برطانیہ: اسٹڈی ویزا پر آ کر سیاسی پناہ ، یونیورسٹیوں پر ممکنہ پابندیاں

    برطانیہ میں مطالعاتی ویزا پر آ کر سیاسی پناہ کے دعوے کرنے والے غیر قانونی مہاجرین کے خلاف حکومت نے سخت اقدامات کا فیصلہ کر لیا ہے، اور اگلے ماہ بڑے منصوبوں کا اعلان متوقع ہے۔

    برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایسے غیر ملکی طالبعلموں کا راستہ روکنے کے لیےیونیورسٹیوں پر پابندیاں عائد کیے جانے کا امکان ہے۔ایسے تعلیمی اداروں کی سخت مانیٹرنگ کی جائے گی جو طالبعلموں کو داخلہ دے کر امیگریشن قوانین کے غلط استعمال کی راہ ہموار کرتے ہیں۔برطانوی ہوم آفس کے اعداد و شمار کے مطابق2024 میں 1 لاکھ 8 ہزار سے زائد افراد نے برطانیہ میں سیاسی پناہ کے دعوے دائر کیے۔ان میں سے تقریباً 40 فیصد افراد ایسے تھے جو ویزے کے ذریعے برطانیہ آئے جبکہ 35 ہزار سے زائد افراد بغیر اجازت چھوٹی کشتیوں کے ذریعے سمندری راستے سے برطانیہ میں داخل ہوئے۔

    مجوزہ حکومتی اقدامات کے تحت یونیورسٹیوں کو ضابطے کی خلاف ورزی پر جرمانے کا سامنا ہو سکتا ہے۔اسپانسر شپ لائسنس معطل یا منسوخ کیا جا سکتا ہے۔تعلیمی اداروں کو پابند کیا جائے گا کہ وہ غیر ملکی طالبعلموں کی نگرانی مؤثر بنائیں۔حکام کا کہنا ہے کہ اسٹڈی ویزا کا سیاسی پناہ جیسے مقاصد کے لیے غلط استعمال برطانیہ کے امیگریشن نظام کو نقصان پہنچا رہا ہے، جس کے تدارک کے لیے ٹھوس اقدامات ناگزیر ہو چکے ہیں۔

    بحریہ ٹاؤن میں ایف آئی اے کا چھاپہ، اہم فنانشل ریکارڈ برآمد

    جمشید دستی کی نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول معطل

    پنجاب و سندھ اسمبلیوں میں بھارتی اقدامات کے خلاف مذمتی قراردادیں منظور

    اسکاٹ لینڈ طوفان فلورس کی لپیٹ میں، نظامِ زندگی مفلوج