Baaghi TV

Tag: سیف سٹی

  • سیف سٹی منصوبہ: 35 کیمروں سے کراچی کی مانیٹرنگ شروع

    سیف سٹی منصوبہ: 35 کیمروں سے کراچی کی مانیٹرنگ شروع

    کراچی: سیف سٹی منصوبے کے تحت پول سائٹس اور 35 کیمروں سے شہر کی مانیٹرنگ شروع کردی گئی۔

    باغی ٹی وی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو سیف سٹی منصوبے سے متعلق بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ 7 پول سائٹس نے کام شروع کردیا ہے اور 35 کیمروں سے شہر کی مانیٹرنگ شروع کردی ہے،سی پی او میں قائم کنٹرول روم میں ڈیٹا سینٹر کے آلات اور ویڈیو وال لگادی ہے اور شہر کے مختلف علاقوں میں 1300 کیمرے نصب کئے جائیں گے۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ مشکوک گاڑیوں اور ملزمان کی شناخت آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی مدد سے کی جائے گی، 18 تھانوں میں پرابلم اوریئنٹڈ پولیسنگ ہوگی، پی او پی سائٹس کی تزئین و آرائش کا کام شروع کردیا گیا ہے جدید کیمرے اور مانیٹرنگ سسٹم سمیت تمام سامان کراچی پہنچ گیا ہے، 5 ایمرجنسی رسپانس گاڑیاں حاصل کرلی گئی ہیں۔اس کے علاوہ کراچی پولیس آفس کے قریب سندھ سیف سٹی اتھارٹی کے ہیڈ کوارٹر کی تعمیر کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    وینا ملک کی زندگی میں ایک بار پھر کسی خاص شخص کی آمد؟

    انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز :آئندہ چند روز میں پاکستان ٹیم کا اعلان متوقع

    اسنوکر چیمپئن شپ :پاکستان کے اسجد اقبال کی بھارتی کھلاڑی کو شکست، فائنل میں …

  • کراچی سیف سٹی پروجیکٹ کے پہلے مرحلے کا آغاز

    کراچی سیف سٹی پروجیکٹ کے پہلے مرحلے کا آغاز

    کراچی میں سیف سٹی پروجیکٹ کے پہلے مرحلے کا آغاز ہوگیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سیف سٹی پروجیکٹ کے پہلے مرحلے میں 5 پولز پر نصب 25 کیمروں نے کام شروع کر دیا۔ اب تک 43 پولز لگائے جا چکے ہیں۔ڈائریکٹر جنرل سندھ سیف سٹیز اتھارٹی آصف اعجاز شیخ نے کہا ہے کہ سیف سٹی پروجیکٹ کے پہلے مرحلے کا آغاز کر دیا گیا۔ ایس فور کنٹرول روم سے متصل سینٹرل پولیس آفس (سی پی او) کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر میں لائیو فیڈ ڈسپلے کے ساتھ پول پر کیمروں کی تنصیب کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ 5 پولز پر نصب 25 کیمروں نے کام شروع کر دیا جبکہ اب تک 43 پولز لگائے جا چکے ہیں۔

    جعلی میڈیکل ویزوں پرپاکستان آنے والے 9 افغان شہری گرفتار

    لانچوں کے ذریعہ ایرانی ڈیزل اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

  • خواتین کو سڑک پر ہراساں کرنے والا عادی مجرم گرفتار

    خواتین کو سڑک پر ہراساں کرنے والا عادی مجرم گرفتار

    سیف سٹی نے پروایکٹیو پولیسنگ کی اعلی مثال قائم کردی۔

    خواتین کو سڑک پر ہراساں کرنے والا عادی مجرم گرفتارکروادیا۔سیف سٹی نے مزنگ کے علاقے سے خاتون کو ہراساں کرنے کی ویڈیو جاری کر دی۔ویڈیو میں سیف سٹی کیمروں میں رات کے وقت سڑک پر ایک شخص کو خاتون کا پیچھا کرتے دیکھا۔ملزم خاتون کو ہراساں کرنے کی کوشش میں پیچھے پیچھے چلتا گیا۔خاتون نے خود کو غیر محفوظ سمجھتے ہوئے تیز چلنا شروع کر دیا۔خاتون نے پیچھا کرتے شخص کو دیکھا کر بس سٹاپ کی طرف بھاگنے کی کوشش کی۔ملزم کا خاتون کو پریشان کرتے دیکھ کر سیف آفیسر نے صورتحال بارے ورچوئل وویمن پولیس اسٹیشن کو آگاہ کیا۔ورچول وویمن پولیس اسٹیشن نے فوری ایکشن لیتے ہوئے پولیس کو موقع پر بھجوایا۔پولیس نے ملزم کو حراست میں لیتے ہوئے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔

    ترجمان سیف سٹیز کا کہنا تھاکہ ورچوئل وویمن پولیس اسٹیشن مظلوم خواتین کے تحفظ اور انصاف کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے۔خواتین خود کو غیر محفوظ سمجھتے ہوئے فوری 15 پر کال کریں۔

    باسکن رابنز پاکستان کو اربوں روپے جرمانے اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا سامنا

    اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک

    اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے

    جعلی ڈگری،جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف ریفرنس دائر

    عمران خان کیخلاف درخواست دینے پر جی ٹی وی نے رپورٹر کو معطل کردیا

    سوال کرنا جرم بن گیا، صحافی محسن بلال کو نوکری سے "فارغ” کروا دیا گیا

    صوبائی کابینہ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف شواہد کے تحت کارروائی کی اجازت دی

    پاکستان سٹیل ملز کو نجکاری کے لسٹ سے نکال لیا گیا، رانا تنویر

    امید ہے پی آئی اے کی نجکاری سے کوئی بھی بے روزگار نہیں ہوگا،علیم خان

    پی آئی اےکی نجکاری کیلئے 6کمپنیوں نے پری کوالیفائی کرلیا

    پی آئی اے کا خسارہ 830 ارب روپے ہے، نجکاری ہی واحد راستہ ہے، علیم خان

  • کراچی میں سیف سٹی منصوبے کیلئے 3 ارب سے زائد کی رقم جاری

    کراچی میں سیف سٹی منصوبے کیلئے 3 ارب سے زائد کی رقم جاری

    کراچی: شہر قائد میں سیف سٹی منصوبے کیلئے 3 ارب سے زائد کی رقم جاری کر دی گئی۔

    باغی ٹی وی: وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار کا کہنا ہے کہ کراچی سیف سٹی منصوبےکا پہلا مرحلہ 12 ماہ میں مکمل کرنےکی ہدایت کی ہے، منصوبے سے شہر قائد میں جرائم کی شرح میں کمی اور خاتمے میں مدد ملے گی،دوسرے مرحلےمیں کراچی کو مکمل کور کرنےکی کوشش کی جائے گی،کراچی کے بعد صوبے کے دیگر شہروں میں بھی سیف سٹی منصوبے کو وسیع کیا جائے گا، کوئی حکومت نہیں چاہتی کہ جرائم کی وارداتیں ہوں، امن و امان کی صورتحال میں بہتری آ رہی ہے، یہ نہیں کہتا صورتحال مکمل بہتر ہے مگر صورتحال بہتر ضرور ہو رہی ہے۔

    دوسری جانب سندھ پولیس نے مختلف مقدمات میں مفرور ملزمان کی موبائل فون سمز بلاک کرنے کا فیصلہ کیا ہے، آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ایڈیشنل آئی جی اور شعبہ تفتیش کے تمام پولیس افسران نے شرکت کی۔

    علی امین گنڈا پور کی بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات

    اعلامیے کے مطابق اجلاس میں زونل ڈی آئی جیز اور سی آئی اے نے امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی،آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے اجلاس میں کہا کہ پولیس کے تمام شعبوں نے جرائم کے خلاف اچھی کارکردگی دکھائی ہے ، کراچی میں کرائم کی کمی کا اعتراف شہری خود کر رہے ہیں اس لیے کرائم کے خلاف پولیس اقدامات جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔

    سیکیورٹی فورسز کا پشاور میں آپریشن،5 دہشتگرد ہلاک اور 3 زخمی،کیپٹن اور 1 جوان …

    اجلاس میں آئی جی سندھ نے عید قربان پر مویشی منڈیوں، بازاروں، شاہراہوں اور علاقوں کو محفوظ بنانے اور ضلعی افسران کو سکیورٹی پلان تیار کرکے اہلکاروں کے ساتھ پولیس افسران کو بھی فیلڈ میں موجود ہونے کہ ہدایت کی، کہا کہ تمام افسران روزانہ کی بنیاد پر کرائم ڈیٹا فراہم کریں اور مفرور ملزمان کی موبائل فون سمز بلاک کی جائیں۔

    پاکستان ’ون چائنا‘ پالیسی پر عمل پیرا ہے،وزیر اعظم شہباز شریف

  • مقدمے کیلئے درخواست نہیں،، پولیس کی ہیلپ لائن 15 پر  کال کو ہی ای ٹیگ نمبر جاری کیا جائے گا

    مقدمے کیلئے درخواست نہیں،، پولیس کی ہیلپ لائن 15 پر کال کو ہی ای ٹیگ نمبر جاری کیا جائے گا

    لاہور: سیف سٹی حکام کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں ہر کال کو فوری ای ٹیگ نمبر جاری کیا جائےگا۔

    باغی ٹی وی : سیف سٹی حکام کے مطابق پنجاب پولیس نے تھانہ کلچر میں تبدیلی کیلئے بڑا قدم اٹھالیا،اب اب مقدمات درج کروا نے کیلئے درخواستیں دینے کی ضرورت نہیں، پولیس کی ہیلپ لائن 15 پر کی جانے والی کال کو ہی ای ٹیگ نمبر جاری کیا جائے گا کالر کی شکایت کو فرنٹ ڈیسک کے ذریعے کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم میں اندراج کیا جائےگا اور کالر تھانے میں جا کر متعلقہ تفصیلات فرنٹ ڈیسک پر کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم میں شامل کروائے گا۔

    سیف سٹی حکام کے مطابق کالر کی متعلقہ تفتیشی کال اور شکایت کے درست ہونے پر آن لائن ہی تمام حقائق درج کیے جائیں گے اور شکایت درست ہونے پر ایس او پیز کے مطابق مقدمہ درج کیا جائےگاغیر متعلقہ کال کو متعلقہ تفتیشی افسر داخل دفتر کر دے گا سیف سٹیز حکام کے مطابق 15کال پر ای ٹیگنگ سے مقدمات کے عدم اندراج کی شکایات کم ہوں گی آئی جی پنجاب کے حکم پر ایم ڈی سیف سٹیز کی جانب سے پنجاب بھر میں ون فائیو کی کالز پر ای ٹیگنگ کا پراسس شروع کردیا گیا ہے-

  • پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی اور چینی کمپنی نے مصالحتی معاہدے پر دستخط کر دیے

    پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی اور چینی کمپنی نے مصالحتی معاہدے پر دستخط کر دیے

    پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی اور چینی کمپنی نے مصالحتی معاہدے پر دستخط کر دیے

    پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی اور چینی کمپنی ہوارے نے مصالحتی معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔ چیف آپریٹنگ آفیسر محمد کامران خان نے بتایا کہ معاہدے کے تحت چینی کمپنی سیف سٹیز کے مکمل سسٹم کو 100 فیصد فعال کرے گی۔ معاہدے کے تحت حکومت پنجاب کو کوئی اضافی رقم ادا نہیں کرنا ہوگی اور چینی کمپنی ابتدائی معاہدے کے تحت ایک ڈالر 104 روپے کے مطابق مینٹینس کے کام کرے گی۔

    پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی اور چینی کمپنی ہواوے کے درمیان مصالحتی معاہدے پر دستخط کی تقریب سیف سٹیز ہیڈکوارٹر قربان لائن میں منعقد ہوئی۔ چینی کونسل جنرل مسٹر مسٹر زاؤ شیرین اور صوبائی وزرا مشیر داخلہ پنجاب عمر سرفراز چیمہ، وزیر پارلیمانی امور راجہ بشارت مہمان خصوصی تھے۔ قائم مقام آئی جی پنجاب کنور شاہ رخ، چینی کمپنی کے ڈپٹی سی ای او احمد بلال سمیت سینئر عہدیداروں نے تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں چیف آپریٹنگ آفیسر محمد کامران خان نے بتایا کہ سیف سٹیز سے مذاکرات کی بدولت چینی کمپنی اپنے تمام مطالبات سے دستبردار ہوگئی ہے اور چینی کمپنی اور حکومت کو ہماری شرائط پر رضامند کرنا حکومت پنجاب اور سیف سٹیز کی بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چینی کمپنی کے انجینئرز پاکستان آکر 3 سے 4 ماہ میں پراجیکٹ کو مکمل فعال کریں گے۔ چیف آپریٹنگ آفیسر نے بتایا کہ پراجیکٹ کیلئے تمام ضروری ہاورڈوئیر اور سافٹ وئیر چینی کمپنی اپنے خرچ پر فراہم کریگی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی اور چینی کمپنی کے مابین تمام مسائل حل ہو گئے جبکہ پنجاب کابینہ اس تصفیاتی معاہدے کی پہلے ہی منظوری دے چکی ہے۔ اس سے قبل کابینہ اور ذیلی کمیٹیوں میں معاہدے پر تفصیلی مشاورت ہوئی جس کے بعد ہم نے یہ سنگ میل عبور کیا ہے۔

    کامران خان نے بتایا کہ چینی کمپنی سیف سٹیز پراجیکٹ میں جدید ٹیکنالوجی کی ضرورتوں کے مطابق جدت لائے گی اور سیف سٹیز اتھارٹی اک نئے عزم کیساتھ منصوبے کو عوامی امنگوں کے مطابق پروان چڑھائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ سیف سٹیز ایک قومی سلامتی کا مں صوبہ اور جدید پولیسنگ کا شاہکار ہے۔ لاہور پراجیکٹ کے بعد قصور اور ننکانہ صاحب میں سیف سٹیز کا جدید سسٹم انسٹال کیا گیا۔ رواں مالی سال میں مرید کے اور سیالکوٹ سیف سٹیز منصوبوں پر کام جاری ہے۔ حکومت پنجاب کی ہدایات پر سیف سٹیز اتھارٹی راولپنڈی میں بھی جدید سینٹر قائم کر رہی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ چینی کمپنی کے پروپرائٹی سلوشن کے باعث بہت سے سافٹ وئیر اور ہارڈ وئیر کے استعمال کیلئے کمپنی کی مدد لازم تھی۔ معاہدے کے روشنی میں اب تمام تکنیکی رکاوٹیں ختم ہو چکی ہیں اور پراجیکٹ مکمل طور پر فعال ہو رہا ہے۔ چیف آپریٹنگ آفیسر حمد کامران خان نے کہا کہ مسائل کے حل کیلئے حکومت پنجاب اور چینی حکومت کی مدد پر نہایت ممنون ہیں۔ حکومت کی مدد سے صوبہ بھر کو محفوظ بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔ چینی کمپنی کے ڈپٹی سی ای او احمد بلال مسعود نے کہا کہ کمپنی سیف سٹیز پراجیکٹ کو مکمل فعال بنانے کیلئے ہرممکن مدد فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ سیف سٹیز سٹیٹ آف دی آرٹ منصوبہ ہے جو دہشت گردی کے خاتمے، کرائم کنٹرول اور ٹریفک مینجمنٹ میں مثالی کردار ادا کر رہا ہے۔ سیف سٹیز صرف کیمروں سے نگرانی کا منصوبہ نہیں بلکہ اس میں ٹیکنالوجی، ڈیٹا اور اینالیسزکی متعدد سہولیات ہیں۔

    چلغوزے سستے،پڑھا لکھا ایس ایچ او،تمباکو کی قیمت ،مردم شماری کیلئے فنڈ ،کابینہ کے فیصلے

    تمباکو نوشی کے استعمال کے خلاف مہم،ویب سائٹ کا افتتاح

     تمباکو نوشی کے خلاف کرومیٹک کے زیر اہتمام کانفرنس :کس کس نے اور کیا گفتگو کی تفصیلات آگئیں

    تمباکو سیکٹر میں سالانہ 70 ارب روپے کی ٹیکس چوری کا انکشاف

    جب حکمران ٹکٹ ہی ان لوگوں کو دیں جن کا کاروبار تمباکو اور سگریٹ سے وابستہ ہو تو کیا پابندی لگے گی سینیٹر سحر کامران

    تمباکو نوشی کا زیادہ استعمال صحت کے لئے نقصان دہ ہے،ڈاکٹر فیصل سلطان مان گئے

  • عوام کی جان و مال کی حفاظت کیلئےجدید منصوبہ ”سیف سٹی” آخر کیا ہے؟

    عوام کی جان و مال کی حفاظت کیلئےجدید منصوبہ ”سیف سٹی” آخر کیا ہے؟

    لاہور 08 فروری: وزیراعلٰی ٰبلوچستان جام کمال کی پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ہیڈ کوارٹرز آمد ہوئی۔
    آئی جی بلوچستان رائے طاہر، ایم ڈی راو سردار علی خان اور سی او او محمد کامران خان نے وزیراعلٰی کا استقبال کیا۔ایم ڈی سیف سٹیز راو سردار علی خان اور چیف آپریٹنگ آفیسر محمد کامران خان نے اتھارٹی بارے بریفنگ دی۔سی او او محمد کامران خان نے اتھارٹی بارے تفصیلی بریفنگ بھی دی۔ وزیراعلٰی کو ای چالان سسٹم بارے بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔وزیراعلٰی ٰ بلوچستان نے اتھارٹی کے آپریشن اینڈ مانیٹرنگ سینٹر سے شہر بھر میں مانیٹرنگ کے عمل کا جائزہ لیا۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے میڈیا سنٹر، پکار 15، ایمرجنسی 15سنٹر سمیت دیگر شعبہ جات کا بھی دورہ کیا۔ سکیورٹی ادارے لاہور میں 8000 کیمروں کی مدد سے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ عوام کی جان و مال کی حفاظت کیلئے سیف سٹی اچھا منصوبہ ہے۔ بہت جلد کوئٹہ سیف سٹی منصوبے کا بھی آغاز کر دیا جائیگا.

    وزیراعلٰی بلوچستان جام کمال نے مہمانوں کی یادگاری کتاب میں تاثرات بھی درج کیے. وزیراعلٰی بلوچستان کو اتھارٹی کی جانب سے یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی۔کوئٹہ سیف سٹی پراجیکٹ کی ٹیم بھی یہاں آ چکی ہے اور آئی جی بلوچستان نے وزیراعلٰی کو کوئٹہ سیف سٹیز پراجیکٹ پر پیشرفت کے حوالے سے بھی بریف کی ہے ، وزیراعلٰی بلوچستان نے اتھارٹی کی ورکنگ میں گہری دلچسپی لی اور مختلف سوالات بھی کیے۔
    کوئٹہ سیف سٹی منصوبے کیلئے تکنیکی معاونت کے لیے پنجاب سے ایم او یو کرنے کے خواہشمند ہیں۔ اس سال کے آخر تک کوئٹہ سیف سٹیز پراجیکٹ کام شروع کر دے گا۔ آئی جی بلوچستان رائے طاہر
    ۔ایم ڈی پنجاب کا کہنا ہے کہ ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں، سیف سٹیز اتھارٹی۔

  • سیف سٹی پراجیکٹ نااہلی کا شکار ہوگیا ، فیس ڈیٹیکشن کا سافٹ ویئر ہی موجود نہیں‌

    سیف سٹی پراجیکٹ نااہلی کا شکار ہوگیا ، فیس ڈیٹیکشن کا سافٹ ویئر ہی موجود نہیں‌

    لاہور : سیف سٹی کے نام پر لوٹ مار کہیں‌ یا کم علمی یا کم عملی ، جب کیمروں سے مشتبہ افراد کی شناخت نہ ہوسکے ، مجرم ، ملزم کی تمیز نہ ہوسکے کیسے ہو؟؟ فیس ڈیٹیکشن والا سافٹ ویئر ہی موجود نہیں، اربوں روپے کے پراجیکٹ کے کیمرے محض عام سی سی ٹی وی کیمروں سے زیادہ کچھ نہیں۔

    ذرائع کے مطابق شہروں کو محفوظ تر بنانے کے لیے سابق حکومت نے سیف سٹی اتھارٹی اور ہواوے کمپنی کے درمیان کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر بنانے کا معاہدہ کیا تھا جس کے لیے حکومت نے اربوں روپے کی خطیر رقم خرچ بھی کی، ہواوے نے اس پروجیکٹ کو مکمل کرنے کی مدت ختم ہونے کے بعد کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کو اتھارٹی کے حوالے کرنا تھا ۔

    ذرائع کے مطابق سیف سٹی پراجیکٹ کے حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب کی سربراہی میں بنائی گئی کمیٹی نے ہواوے کا پردہ چاک کردیا۔ ہواوے کمپنی کے ساتھ معاہدے میں چہرے کی شناخت پر مبنی سوفٹ وئیر بھی شامل تھا، کمیٹی نے ہواوے کمپنی سے سوفٹ وئیر کی مد میں دیے گئے فنڈز واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔