Baaghi TV

Tag: سیلابی ریلا

  • بلوچستان : آواران میں گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی،4 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق،ایک کی تلاش جاری

    بلوچستان : آواران میں گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی،4 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق،ایک کی تلاش جاری

    بلوچستان کے علاقے آواران میں گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی، خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق آواران کے علاقے جھاو سیڑ ندی قومی شاہراہ پر منزل کی جانب رواں دواں گاڑی سیلابی ریلے میں ایک فیملی گاڑی سمیت بہہ گئی، جس میں خواتین اور بچوں سمیت 9 افراد شامل ہیں-

    ٹھٹھہ : پولیس کی کامیاب کارروائی، ونڈ پاور پراجیکٹس کیبل چوری میں ملوث ملزمان گرفتار

    امدادی کارکنوں نے خواتین اور بچوں سمیت 8 لاشیں نکال لیں لاشوں کو جھاو اسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ ایک بچے کی تلاش تاحال جاری ہے۔

    مرنے والوں میں دو کی شناخت منیر احمد اور عزیر اللہ سمالاڑی کے ناموں سے ہوئی ہے جو سوراب گدر کے رہائشی بتائے جارہے ہیں۔

    زمان پارک میں بنکرز،اسلحہ ملا، آئی جی پنجاب نے آپریشن کی تفصیلات بتا دیں

  • بے حسی کی انتہا،مورو میں وڈیروں نےفصل بچانے کیلئے سیلابی ریلا انسانی آبادی میں چھوڑ دیا

    بے حسی کی انتہا،مورو میں وڈیروں نےفصل بچانے کیلئے سیلابی ریلا انسانی آبادی میں چھوڑ دیا

    بے حسی کی انتہا،سندھ کے شہر مورو میں وڈیرے انسانوں کو بچانے کی بجائے گنے کی فصل بچانے لگ گئے-

    باغی ٹی وی : رپورٹس کے مطابق مورو میں وڈیروں نے اپنی گنے کی فصل بچانے کے لیے سیلابی ریلا آبادی میں چھوڑ دیا اور پانی کا راستہ روکنے کے لیے آٹے کی بوریاں رکھ دیں۔

    ملک بھر میں سیلاب اوربارشوں سے مزید 45 افراد جاںبحق

    علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ تباہ حال لوگوں کے پاس کھانے کو روٹی نہیں لیکن بااثر افراد کی زمینیں بچانے کے لیے بند باندھے جارہے ہیں مورو میں سیلابی صورتِ حال سے 4 دیہات کے 7 ہزار افراد متاثر ہیں۔

    نیشنل ہائی وے کا ایک ٹریک پانی میں مکمل ڈوب چکا ہے جبکہ صرف ایک ٹریک پر ٹریفک کی آمد و رفت جاری ہے خیرپور ناتھن شاہ سے بھی زیادہ تر آبادی نقل مکانی کرچکی تین سے چار فٹ پانی موجود ہونے کے باعث لوگ اپنی مدد آپ کے تحت دوسروں کی جان بچانے کی کوششیں کررہے ہیں۔

    دوسری جانب دریائے پنجکوڑہ اور دریائے سندھ میں مختلف مقامات پر اونچے درجے کا سیلاب آگیا دریائے کابل میں نوشہرہ ، ورسک اوراودیزئی کے مقام پر انتہائی اونچےدرجے کا سیلاب ہے

    لوگوں کی نقل مکانی شروع

    دریائے جندی میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے چارسدہ کے مقام پر بہاو 33 ہزار ریکارڈ کیا گیا۔دریائے سندھ میں اٹک خیر آباد کے مقام پر اونچے درجے کا سیلابی ریلا گزر رہا ہے۔ پانی کا بہاو 5 لاکھ 79 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    دریائے پنجکوڑہ میں دیر کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے پانی کا بہاو 56ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔دریائے سندھ میں تربیلہ، چشمہ کے مقام پر نچلے، جناح بیراج میں نچلے درجے کا سیلاب ہے۔

    دریائے شاہ عالم میں تخت آباد کے مقام درمیانے درجے،دریائے ناگمان میں چارسدہ رو ڈ کے مقام پر نچلے درجے اور دریائے کرم میں گھڑی ہیڈ ورکس کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔

    پاکستان میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ، تعداد 15 ہوگئی

  • بھارت سے چھوڑا گیا سیلابی ریلا لاہور پہنچ گیا،طغیانی سے مضافاتی علاقوں کے ڈوبنے کا خدشہ

    بھارت سے چھوڑا گیا سیلابی ریلا لاہور پہنچ گیا،طغیانی سے مضافاتی علاقوں کے ڈوبنے کا خدشہ

    بھارت کی جانب سے دریائے راوی میں چھوڑے گئے ریلے کے بعد لاہور میں شاہدرہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ بڑھ کر 30 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا ہے-

    باغی ٹی وی : رپورٹس کے مطابق مزید طغیانی سےلاہور کےمضافاتی علاقوں کے ڈوبنے کا خدشہ ہے دریائے راوی کنارے آباد کچھ خاندان اپنے پالتو جانوروں سمیت محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئے ہیں ریلا پہنچنے کے بعد سول ڈیفنس اور ضلعی انتظامیہ کا عملہ رات سے دریائے راوی کے کنارے تعینات کردیا گیا ہے۔

    نالہ ڈیک کے سیلابی ریلے سے نارووال، سیالکوٹ اور گوجرانوالہ کے کئی دیہات زیر آب ہیں، زمینی رابطہ اب بھی منقطع ہے جبکہ مقامی آبادی محصور ہوکر رہ گئی ہے سینکڑوں ایکڑ پر کاشت کی گئی دھان کی فصل تباہ ہوگئی ہے-

    جھنگ میں بھی صورتِ حال ابتر ہے، پانی میں ڈوبے جانور بیمار ہونے لگے ہیں متاثرین کا کہنا ہے کہ جانور بیمار ہورہے ہیں لیکن کوئی امداد نہیں مل رہی۔

    بارش،کراچی کے تعلیمی اداروں میں آج چھٹی،امتحانات ملتوی

    دوسری جانب کوہ سلیمان میں مسلسل بارشوں کے باعث جنوبی پنجاب کے ضلع راجن پور میں سیلابی ریلوں سے متعدد بستیاں زیرِ آب آگئیں ریلے سے 190 دیہات شدید متاثر ہوئے ہیں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

    ریلے سے سیم نالے میں شگاف پڑنے سے پل کا ایک حصہ ریلے میں بہہ گیا سیلابی ریلے میں بہہ کر سات افراد جاں بحق ہوئے۔ خشنوب میں ایک سو سے زائد مکان، فصلیں، ٹیوب ویلز اور سب کچھ سیلاب میں ڈوب گیا۔

    آخری سیلاب متاثرہ کو حق ملنے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا، وزیرِ اعظم

  • بھارت کا دریائے راوی میں چھوڑا گیا سیلابی ریلہ پاکستانی حدود میں داخل،پی ڈی ایم کا الرٹ جاری

    بھارت کا دریائے راوی میں چھوڑا گیا سیلابی ریلہ پاکستانی حدود میں داخل،پی ڈی ایم کا الرٹ جاری

    بھارت کی جانب سے دریائے راوی میں چھوڑا گیا سیلابی ریلہ پاکستانی حدود میں داخل ہو گیا۔

    باغی ٹی وی : رپورٹس کے مطابق دریائے راوی میں جسر کے مقام پر پانی کی سطح بلند ہونا شروع ہو گئی۔ جسر کے مقام پر دریائے راوی میں پانی کا بہاؤ 30 ہزار کیوسک سے زائد ہو گیا۔

    بھارت نے آبی جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئےدریائے راوی میں اُجھ بیراج سے 1 لاکھ 70 ہزار کیوسک سے ذائد پانی چھوڑ دیا.جس کے نتیجے میں لاہور ،گوجرانوالہ اور ملتان کی ندی نالوں میں سیلاب کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے،خطرے کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا ہے-

    حالیہ بارشوں کے بعد تربیلا ڈیم پانی سے بھرگیا،مزید بارشوں کی پیشن گوئی

     

    انڈس حکام کا کہنا تھا کہ بھارت نے دریائے راوی میں پانی چھوڑنے کے حوالے سے پیشگی آگاہ کردیا تھا کہا تھا کہ بھارت کے انڈس واٹر کمیشن کے حکام نے پاکستان کو اطلاع کردی ہے بھارت نے اوجھ بیراج کے اسپل وے کھول دیئے جس کے بعد ایک لاکھ 70 ہزارکیوسک کا ریلا بھارت سے پاکستان داخل ہوگا-

    ڈی جی خان اور راجن پور کے ندی نالوں میں طغیانی ،ایمرجنسی نافذ،ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی

    پی ڈی ایم اے کے مطابق بھارت نے اُجھ بیراج سے 1530 PST پر 1,71,797 کیوسک پانی چھوڑا ہے۔ دریائے راوی میں آئندہ24گھنٹے درمیانے سے اونچی سطح کے سیلاب کا امکان ہے۔بھارت کی جانب سے چھوڑے گئے پانی کی وجہ سے دریا میں پانی کا بہاؤ اونچا ہے.

    بھارت نے دریائے راوی میں پانی چھوڑ دیا، سیلاب کا خطرہ

  • دریائے چناب میں سیلابی ریلے کا خدشہ،شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات

    دریائے چناب میں سیلابی ریلے کا خدشہ،شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات

    دریائے چناب میں سیلابی ریلے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے جس کے پیش نظر اعلانات شروع کروادیئے گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : رپورٹس کے مطابق ہیڈ قادر آباد کے مقام پر دریائے چناب میں سیلابی ریلے کا خدشہ ہے انتظامیہ نے علاقے میں سیلاب کے خدشہ کے پیش نظر دریائے چناب کی پٹی پر دیہات اور ڈیرا جات کے لوگوں کو مال مویشی محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت کردی۔

    بلوچستان ، سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فضائیہ کی امدادی کارروائیاں جاری

    واضح رہے کہ بلوچستا ن میں شدید بارشوں کے نتیجے میں گوادر،کیچ اور دیگر کئی اضلاع میں سیلابی صورتحال نے نظام زندگی درہم برہم کردیا ہے، گندھاوا اور اطراف کےعلاقوں میں شدید بارش سے برساتی نالےابل پڑے۔ بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فضائیہ کی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری

    ہسپتال میں مریضوں کو نشے کے انجکشن لگا کرگھناؤنا کام کرتی نرس رنگے ہاتھوں گرفتار

    پاک فضائیہ بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج اور بحریہ کے ساتھ مل کر امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے۔ آپریشنز کے دوران پاک فضائیہ کے ٹرانسپورٹ طیاروں نے 77,860 پاؤنڈ سے زائد امدادی سامان سیلاب سے متاثرہ علاقوں تک پہنچایا جن کا زمینی رابطہ شدید بارشوں اور حالیہ سیلاب کے باعث منقطع ہو گیا ہے۔

    چترال لواری ٹنل اور دیر روڈ پر برفباری، متعدد گاڑیاں پھنس گئیں:پاک فوج کے جوان جترال پہنچ گئے

    ہوائی جہاز کے ذریعے لے جانے والے امدادی سامان میں راشن، خیمے، کھانے پینے کی اشیاء، ادویات، پینے کا پانی، کمبل اور ضروری مشینری شامل ہے۔ ملک بھر اور بالخصوص سیلاب زدہ علاقوں میں نامساعد موسمی حالات کے باوجود پاک فضائیہ کے پائلٹ اس مشکل وقت میں قوم کی توقعات پر پورا اترنے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لا رہے ہیں۔

    پرانے کرنسی نوٹوں کی تبدیلی کی تاریخ میں رواں برس 31 دسمبر تک کی توسیع

    سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے پی اے ایف کے متعلقہ شعبوں کو ہدایت کی کہ وہ بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے لیے ریلیف اور ریسکیو آپریشن میں تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے حصہ لیں پاک فضائیہ نے آرمی ایوی ایشن اور پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹروں کے بیڑے کے ساتھ سیلاب زدہ علاقوں میں اپنے ہیلی کاپٹر بھی تعینات کیے گئے-

    ولن يؤخر الله نفسا إذا جاء أجلها ۚ والله خبير بما تعملون :مری کے بعد صادق آباد سے…

    پاک بحریہ کا حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ بلوچستان کے دور دراز ساحلی علاقوں میں ریلیف آپریشن جاری ہے ترجمان کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں خوراک، پینے کا صاف پانی اور دیگر ضروریات زندگی کی فراہمی کی گئی پاک بحریہ کی میڈیکل ٹیموں نے مختلف علاقوں میں میڈیکل کیمپ لگائے جہاں لوگوں کو علاج اور ادویات کی سہولتیں فراہم کی گئیں۔ پاک بحریہ کے جوانوں نے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے علاوہ مختلف علاقوں میں کھڑا پانی نکالنے میں بھی مقامی افراد کی مدد کی۔ پاک بحریہ مشکل کی اس گھڑی میں ساحلی علاقوں کے عوام کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔

    موسم کی سختی نے زندگی کے معاملات ہی بدل دیئے:پاکستان آنا اورپاکستان سے جانا ہی…

  • بھارت نے سیلابی پانی چھوڑنے کے بعدپاکستان کو پانی کا ڈیٹا فراہم کر دیا. سیلاب کا خطرہ بڑھ گیا

    بھارت نے سیلابی پانی چھوڑنے کے بعدپاکستان کو پانی کا ڈیٹا فراہم کر دیا. سیلاب کا خطرہ بڑھ گیا

    لاہور:بھارت کی یاری بھی مکاری سے کم نہیں‌، بھارت نے پاکستانی دریاوں میں سیلابی پانی چھوڑنے کے بعد جزوی معلومات فراہم کی ہیں. یہ ڈیٹا کس حد تک درست ہےاس کا بعد میں پتہ چلے گا. تاہم پاکستان میں ممکنہ سیلابی صورتحال کے دوران پاکستان اور بھارت کے درمیان پہلا رابطہ ہوا ہے۔ پاکستان اور بھارت کےانڈس واٹر کمشنرز کے درمیان پانی کا ڈیٹا شیئر کرنے سے متعلق گفتگو ہوئی جس کے بعد بھارت نے پاکستانی انڈس واٹر کمشنر کو پانی کا ڈیٹا فراہم کردیا۔

    پاکستانی دریاوں میں سیلابی پانی چھوڑنے کے حوالےسے ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ شام 7 بجے ملنے والے ڈیٹا کے مطابق بھارت نے دریائے ستلج پر ابھی تک 24 ہزار کیوسک پانی چھوڑا ہے۔ بھارت کے ہریکے بیراج اور فیروزپور بیراج پر پانی کا بہاؤ ڈیڑھ لاکھ کیوسک ہے۔یاد رہے کہ بھارت، پاکستانی دریاؤں میں پانی چھوڑنے سے قبل سندھ طاس معاہدے کے تحت آگاہ کرنے کا پابند ہے۔