Baaghi TV

Tag: سیلابی ریلہ

  • دریائے چناب اور ستلج میں سیلابی صورتحال، درجنوں علاقے زیرِ آب

    دریائے چناب اور ستلج میں سیلابی صورتحال، درجنوں علاقے زیرِ آب

    بھارت کے شہر اکھنور سے دریائے چناب میں داخل ہونے والا سیلابی ریلہ ہیڈ مرالہ سے آگے بڑھ گیا، ہیڈ مرالہ پر پانی کی سطح میں کمی واقع ہوئی۔

    سیلابی ریلہ ہیڈ خانکی سے ہیڈ قادر آباد کی طرف بڑھ رہا ہے، ہیڈ خانکی پر ڈرون سے سرویلنس کے بعد علاقے خالی کروالیے گئے اور ہیڈ مرالہ پر چناب پل ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔انتظامیہ نے دباؤ بڑھنے پر ہیڈ خانکی کے قریب پہلا شگاف ڈالنے کی تیاری کرلی، یہ شگاف پانی کا بہاؤ 6 لاکھ کیوسک سے تجاوز کرنے پر ڈالا جائے گا۔ 450 دیہات خالی کروانے کے لیے مساجد سے اعلانات کیے گئے، جبکہ بھلوال میں طالب والا پتن کے قریب شدید کٹاؤ سے کئی ایکڑ زمین دریا برد ہوگئی۔

    عبدالحکیم کے قریب ریلوے ٹریک سے راوی کا پانی گزرنا شروع ہوگیا۔ملتان میں اکبر فلڈ بند پر پانی کی سطح بلند ہونے سے موضع نواب پور کی درجنوں بستیاں زیرِ آب آگئیں، گھروں میں پانی داخل ہوگیا اور زمینی کٹاؤ جاری ہے۔دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا، پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 69 ہزار کیوسک سے تجاوز کر گیا، جس کے باعث قصور کے نواحی گاؤں فتوحی والا میں پانی گھروں میں داخل ہوا اور سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں۔میلسی میں ہیڈ سائفن کے قریب دیندار والا بند ٹوٹنے سے بھی فصلیں متاثر ہوئیں۔

    ہیڈ سلیمانکی سے آنے والا بڑا ریلہ ہیڈ اسلام پہنچ گیا، طغیانی کے باعث وہاڑی، بورے والا اور میلسی کے متعدد علاقے زیرِ آب آگئے۔ 83 دیہات متاثر ہوئے، جبکہ بہاولنگر میں 124 مواضعات کے 6 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوگئے۔لودھراں میں بستی سیدی والا، آدم واہن، حیات پور اور جھوک تیرا کے بند ٹوٹ گئے، پانی کھیتوں میں داخل ہوگیا۔ جھوک امام بخش اور سیدی والا کے درمیان زمینی رابطہ منقطع ہوگیا، آمد و رفت کے لیے کشتیاں استعمال کی جا رہی ہیں، متاثرین نے ریلیف کیمپ قریب قائم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    اسرائیلی وزیراعظم کیخلاف مظاہرے، گھر کے باہر گاڑی اور ٹینک نذرِ آتش

    پیمرا نے کرائم سینز اور سی سی ٹی وی فوٹیج نشر کرنے پر پابندی لگادی

  • سوات کا سیلابی ریلہ مالاکنڈ میں داخل، متعدد علاقوں میں تباہی

    سوات کا سیلابی ریلہ مالاکنڈ میں داخل، متعدد علاقوں میں تباہی

    سوات سے نکلنے والا خطرناک سیلابی ریلہ 78 ہزار کیوسک پانی کے ساتھ مالاکنڈ میں داخل ہو چکا ہے، ضلعی انتظامیہ نے فوری طور پر ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔

    محکمہ آبپاشی کے مطابق، سیلابی ریلہ انتہائی خطرناک نوعیت کا ہے اور تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ ترئی، طوطہ کان اور جالاوانان ہیڈورکس سمیت مختلف مقامات پر الرٹ جاری کرتے ہوئے عوام کو دریا کے کناروں سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    بارش اور سیلاب سے دیگر متاثرہ علاقوں میں شانگلہ، دیر اور ملاکنڈ میں بارشوں اور برساتی نالوں نے تباہی مچا دی ہے۔لوئر دیر کے علاقے رحیم آباد میں ایک شخص برساتی نالے میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔خزانہ بائی پاس پر دریائے پنجکوڑہ میں پھنسے دو خواتین اور دو بچوں کو ریسکیو 1122 نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے محفوظ مقام پر منتقل کر لیا۔

    مزید بارشوں کا خدشہ

    این ڈی ایم اے نے ملک بھر کے کئی علاقوں میں موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے مزید ممکنہ سیلابی صورتحال کے لیے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ریسکیو 1122 کے ترجمان ثاقب خان کے مطابق، تمام ہنگامی ٹیمیں فُل الرٹ ہیں اور کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔

    حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں، غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور دریا یا ندی نالوں کے قریب نہ جائیں۔

    محرم الحرام، ملک بھر میں پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات

    پاکستان میں سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی

    اسرائیل نےامداد کی آڑ میں فلسطینیوں پر حملے تیز کر دیے، 549 جاں بحق

  • بھارت سےچھوڑے گئےسیلابی ریلوں نے تبا ہی مچا دی،480 دیہات اور موضع جات کی رپورٹ جاری

    بھارت سےچھوڑے گئےسیلابی ریلوں نے تبا ہی مچا دی،480 دیہات اور موضع جات کی رپورٹ جاری

    بھارت سے چھوڑے گئے سیلابی ریلوں نے تبا ہی مچا دی، دریائے ستلج میں اونچے درجے کے سیلاب سے ہیڈ اسلام اور گنڈا سنگھ والاکے مقامات پر دریا سے ملحقہ دیہات اور بستیاں زیر آب آگئیں اور مکانات گر گئے جبکہ فصلیں تباہ ہوگئیں۔

    باغی ٹی وی:پرووینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی( پی ڈی ایم اے) نے دریائے ستلج میں سیلاب سے پنجاب کے مختلف اضلاع میں زیرآب آنے والے 480 دیہات اور موضع جات کی رپورٹ جاری کردی،سب سے زیادہ 155 دیہات اورموضع جات ضلع بہاولنگر میں زیر آب آئے ہیں،سیلاب سے مختلف اضلاع کے 480 دیہات و موضع جات متاثر ہیں،بہاولنگرکے 155،قصورکے93،وہاڑی کے 77 ،اوکاڑہ کے76، بہاولپورکے47 اور لودھراں کے14 دیہات وموضع جات زیرآب ہیں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

    آصف زرداری سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات

    پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے ستلج کی طغیانی اب کم ہونے لگی ہے،بہاولنگر، قصور، اوکاڑہ،پاکپتن، لودھراں، وہاڑی اور بہاولپور سے 970 افراد کو ریسکیو کیا گیااس کے علاوہ 32 ہزار لوگوں کا علاج کیا گیا جب کہ 300 متاثرہ خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا۔

    دوسری جانب پنجاب کے مختلف شہروں میں تیز بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا ساتھ ہی مکنہ حادثے سے نمٹنے کیلئے واسا سمیت دیگر اداروں کو الرٹ کردیا گیا لاہور میں صبح سویرے آسمان پر کالے سیاہ بادل چھا گئےاورٹھنڈی ہواؤں کے بعد تیز بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی بھر گیا۔

    ڈیرہ غازیخان:تحصیل ٹرائیبل ایریا کے تمام ہسپتالوں میں ملیریا ٹیسٹ فری ہوں گے

    اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہےبارش سے گرمی کی شدت میں کمی آگئی جبکہ کسی بھی ممکنہ حادثے سے نمٹنے کے لئے واسا سمیت دیگر ادارے الرٹ ہیں محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب میں بارش کا امکان ظاہر کیا تھاخطہ پوٹھوہار،اسلام آباد، بالائی پنجاب میں بارش کی ہوسکتی ہےمری، گلیات، راولپنڈی،اٹک،چکوال، جہلم، سیالکوٹ،نارووال، میانوالی، لاہور اور گوجرانوالہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے جب کہ چترال، دیر،سوات، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، کوہاٹ، پشاور، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں اوروزیرستان میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

    بجلی اور بھی مہنگی کرنے کی تیاری کر لی گئی

  • دریائے ستلج میں سیلابی صورتحال مزید سنگین ہونے کا خدشہ

    دریائے ستلج میں سیلابی صورتحال مزید سنگین ہونے کا خدشہ

    قصور: بھارت نے دریائے ستلج میں چوتھا سیلابی ریلا چھوڑ دیا جس سے دریائے ستلج میں سیلابی صورتحال مزید سنگین ہونے کا خدشہ ہے۔

    باغی ٹی وی :سیلابی ریلوں کے باعث پاکپتن، قصور، بہاولنگر، بہاولپور، لودھراں اور وہاڑی کی دریائی پٹی پر سیکڑوں دیہات پہلے ہی زیر آب ہیں اور فصلیں ڈوبی ہوئی ہیں متاثرہ علاقوں کے مکین گھر بار چھوڑ کر کیمپوں میں رہنے پر مجبور ہیں بہاولپور میں پانی کے دباؤ سے ایمپریس برج کا بند ٹوٹ گیا جس سے 6 بستیوں میں پانی داخل ہوگیا اور فصلیں متاثر ہوگئیں ریلا احمد پور شرقیہ کی دریائی بیلٹ کی طرف بڑھ رہا ہے۔

    بورے والا میں دریائے ستلج میں درمیانے درجے کے سیلاب کی صورتحال برقرار ہے، جلالپور پیروالہ میں حفاظتی بند ٹوٹٹنے سے پانی آبادی میں داخل ہوگیا زمین کے کٹاؤ کے باعث زمینی رابطہ منقطع ہوگیا، سڑکیں پانی میں بہہ گئیں ہیں سیلاب کی صورتحال کی وجہ سے متعدد آبادیوں کا دوسرے علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا سیلاب کے باعث مکان گرگئے جبکہ سامان، جانور پانی میں بہہ گئے، ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں زیر آب آگئیں ہیں۔

    61 سال ماں کے پیٹ میں رہنے والا بچہ پتھرکا بن گیا

    جلالپور پیروالہ میں دریائے ستلج پر پانی میں مسلسل اضافہ بستی نون والہ کا عوامی حفاظتی بند ٹوٹٹنے سے سیلابی پانی آبادی میں داخل ہوگیا سیلابی پانی کی وجہ سے سینکڑوں ایکڑ فصلیں زیرآب آ گئیں اورعلاقہ مکین امداد کے منتظرہیں۔

    کراچی:نوجوانوں کے ساتھ بدفعلی کی ویڈیوزبناکربلیک میل کرنیوالے5 ملزمان گرفتا

  • دریائے ستلج کے متعدد حفاظتی بند ٹوٹ گئے،60 سے زائد دیہات کے زمینی راستے منقطع

    دریائے ستلج کے متعدد حفاظتی بند ٹوٹ گئے،60 سے زائد دیہات کے زمینی راستے منقطع

    ہیڈ سلیمانکی میں اونچے درجے کا سیلاب، پانی کے تیز بہاؤ کے باعث دریائے ستلج کے متعدد حفاظتی بند ٹوٹ گئے۔

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق ہیڈ سلیمانکی میں پانی کی آمد اور اخراج ایک لاکھ 36 ہزار 6 سو 32 کیوسک ہوگیا، پانی کے تیز بہا ؤکی وجہ سے متعدد عا ر ضی حفاظتی بند اور سڑکیں ٹوٹ گئیں دریائی بیلٹ سے ملحقہ وسیع علاقہ زیر آب آ چکا ہے، جبکہ درجنوں آبادیوں کے چاروں اطراف پانی ہی پانی ہے-

    ذرائع کے مطابق 60 سے زائد دیہات کے زمینی راستے منقطع ہوگئے، ہزاروں ایکڑ فصلیں، املاک تباہ ہوگئیں،انتظامیہ اور ریسکیو ٹیموں کی جانب سے اہل علاقہ کے ساتھ مل کر امدادی کارروائیاں جاری ہیں، ریسکیو ٹیمیں پانی میں پھنسے 8561 افراد کو نکال کر محفوظ مقا ما ت پرمنتقل کر چکی ہیں سیلابی ریلہ ہیڈ اسلام وہاڑی پہنچنے کی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں، جس کے باعث ہیڈ اسلام میں پانی کی سطح 94000 کیوسک ہوچکی ہے۔

    راولپنڈی سے 2100 کلو مردہ مرغیوں کی کھیپ پکڑی گئی

    ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق قصور، بہاولنگر، اوکاڑہ، پاکپتن، ساہیوال اور وہاڑی کی ہزاروں ایکڑ اراضی زیرآب، فصلیں تباہ ہوچکی ہیں، ستلج میں سیلاب سے بہت سے دیہات کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے، جبکہ متاثرہ افراد امداد کے منتظر ہیں۔

    دوسری جانب راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلا دھار بارش کے بعد پنڈی میں رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی ایم ڈی واسا کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی کے بعض علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جس کے سبب رین ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے شہر میں نکاسی آب کے لیے ہیوی مشینری و عملہ نشیبی علاقوں میں تعینات کردیا گیا ہے، اس کے علاوہ نالہ لئی اور دوسرے نالوں کی مانیٹرنگ بھی کی جا رہی ہے آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں غذر اور دیربالا میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد، بالائی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

    خیبر پختونخوا کے متعدد اضلاع میں درجنوں مقامی چیئر لفٹس بند

  • دریائے راوی اور ستلج میں مختلف مقامات پر سیلابی صورتِ حال

    دریائے راوی اور ستلج میں مختلف مقامات پر سیلابی صورتِ حال

    قصور: بھارت کی طرف سے چھوڑے گئے سیلابی ریلوں سے دریائے راوی اور ستلج میں مختلف مقامات پر سیلابی صورتِ حال ہے۔

    باغی ٹی وی: ہیڈ گنڈا سنگھ کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے جبکہ ہیڈ سلیمانکی اور ہیڈ اسلام کے مقامات پر پانی کی سطح بڑھنے لگی ہے،بہاول پور کی دریائی بیلٹ پر اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ ہے جس کے پیش نظر 19 ریلیف کیمپ قائم کردیئے گئے ہیں، ساتھ ہی 10 ہزار سے زائد افراد اور مال مویشی ریلیف کیمپوں اور محفوظ مقامات پر منتقل کردیئے گئے ہیں۔

    دریائی بیلٹ سے ملحقہ علاقوں کے رہائشی محفوظ مقامات پر منتقل ہونے لگے ہیں جبکہ چونیاں میں کنگن پور چوکی کے مقام پر دریائے ستلج کا حفاظتی بند ٹوٹنے سے پانی دیہات میں داخل ہوگیا ہے۔

    مون سون: کراچی میں آج سے بارشوں کا امکان

    واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے21 اگست تک روزانہ کی بنیاد پر پانی چھوڑے جانے کی اطلاعات کے پیش نظر دریائے ستلج سے ملحقہ قریبی بستیوں کو خالی کروایا گیا نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھا کہ قصور میں 35 سال بعد پانی آیا ہے سیلاب کی صورتحال سے باخبر ہیں، سیلاب سے بچاؤ کےلیےبہترین حکمت عملی اپنائی ہوئی ہے، تیاری نہ ہوتی توبہت سارے گاؤں پانی میں بہہ جاتے محسن نقوی نے متاثرہ علاقوں کو دوہرہ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ پنجاب کے اسپتالوں میں ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں، اسپتالوں کی بہتری کے لیے کام کررہے ہیں، مل کرکام کریں گے تو ہہتر نتائج برآمد ہوں گے۔

    بورے والا میں دریائے ستلج میں پانی کی سطح بلند ہونے کے بعد انتظامیہ نے ہائی الرٹ جاری کردیا۔ میپکو، محکمہ ٹیلی فون سمیت دیگراداروں کو تنصیبات محفوظ بنانے کی وارننگ جاری کی گئی محکمہ خوراک اور پاسکو کو گندم محفوظ مقامات پرمنتقل کرنے کے ساتھ ہی محکمہ زراعت، لائیواسٹاک کو جانوروں کے چارے کا انتظام کرنے کا حکم دیا –

    لداخ: بھارتی فوج کا ٹرک کھائی میں جاگرا،9 فوجی ہلاک، 2 زخمی

    ستلج میں سیلاب کی خطرناک صورتحال کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر امتیاز احمد کھچی نے کہا کہ ریسکیو اہلکاروں اور موٹر بوٹس کی تعداد بڑھا دی گئی ہے، 12 پوائنٹس پر20 موٹر بوٹس اور60 ریسکیو اہلکار تعینات ہیں 6 موٹر بوٹس اور18ریسکیو اہلکار دوسرے اضلاع سے لیے ہیں، خطرناک سیلابی ریلے سے 100 سے زائد دیہات متاثرہ ہونے کا خطرہ ہے۔

    دریائے ستلج میں انتہائی اونچے درجے کی سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔ گنڈا سنگھ کے مقام پر پانی کی سطح 23 فٹ تک بلند اور بہاؤ دو لاکھ 78 ہزار کیوسک تک پہنچ گیاتلوار پوسٹ کے مقام پر پانی کی سطح 12 فٹ اور فتح محمد پوسٹ کے مقام پر سطح 15 فٹ تک پہنچ گئی۔ ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے جہاں 80 ہزار کیوسک پانی کا ریلا گزر رہا ہے ہیڈ اسلام کے مقام پر 21 اگست سے اونچے درجے کے سیلاب کا امکان ہے۔

    سائفرگمشدگی کیس:چئیرمین پی ٹی آئی اورشاہ محمود قریشی کےخلاف مقدمہ درج

    ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بھارت کی جانب سے 21 اگست تک روزانہ کی بنیاد پر پانی چھوڑے جانے کی اطلاعات ہیں دریائے ستلج سے ملحقہ انتہائی قریبی بستیوں کو خالی کروایا جارہا ہے۔ ملحقہ اضلاع کی انتظامیہ کو فوڈ، شیلٹرز، ادویات، بوٹس اور دیگر اشیائے ضروریہ فراہم کی جا رہی ہیں دریاﺅں اور ندی نالوں میں نہانے پر پابندی ہے، انتظامیہ دفعہ ایک سو چوالیس کے نفاذ کو یقینی بنائے۔

    نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے قصور کے سیلابی علاقے کا دورہ کیا، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او قصور نے وزیراعلی کو سیلاب کے متعلق بریفینگ دی سیکرٹری محکمہ ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر کی جانب سے ریسکیو آپریشن کی بریفنگ دی گئی۔ اس وقت دریائے ستلج قصور میں 69 ریسکیو بوٹ و آپریٹر 240 ریسکیور کیساتھ متعین ہیں سیلابی علاقے میں اہم مقامات پر ریسکیو بوٹ کیساتھ خصوصی پوسٹیں بنائی گئی ہیں۔ پتن پوسٹ، چندا سنگھ، تلوار پوسٹ، بھیکی ونڈ، باقر کے، بھیڈیاں عثمان والا، رتنے والا، منڈی عثمان والا، کوٹلی فتح محمد میں ریسکیو آپریشن جاری ہے جمعہ کے دن قصور کے سیلابی علاقہ سے 5578 لوگوں کا انخلا کیا گیا۔

    بحرین میں 500 قیدیوں نے بھوک ہڑتال شروع کردی

  • دریائے ستلج میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ،20 سے زائد دیہات زیر آب، زمینی رابطہ منقطع

    دریائے ستلج میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ،20 سے زائد دیہات زیر آب، زمینی رابطہ منقطع

    قصور: بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد دریائے ستلج میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔

    باغی ٹی وی : بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد قصورگنڈا سنگھ کے مقام پر پانی کی سطح 22 فٹ سے بڑھ گئی اور اگلے 24 سے48 گھنٹوں میں دریائے ستلج گنڈا سنگھ والا میں درمیانے سے اونچے درجے کا سیلاب متوقع ہےجبکہ دریائے ستلج کے اطراف 20 سے زائد دیہات زیر آب آ گئے ہیں اور ان کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے، دیہاتی اپنی مدد آپ کے تحت محفوظ علاقوں کا رخ کرنے لگے ہیں۔

    سیلابی پانی کی وجہ سے نگر گاؤں کا حفاظتی بند بھی ٹوٹ گیا ہے، دریائے ستلج میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے، سیلاب کے باعث فصلیں اور سڑکیں زیر آب آ گئی ہیں دریائے ستلج میں دو لاکھ کیوسک کا ریلہ گزر رہا ہے،قصور،مستے کی، سہجرہ، دھوپ سڑی، دونہ، چھانٹ سمیت متعدد گاؤں زیر آب آ گئے ہیں۔

    آج سے مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی

    اسسٹنٹ کمشنر قصور کا کہنا ہے کہ کمال پورہ، بھکی ونڈ سمیت پانچ گاؤں مکمل خالی کرالئے گئے،ان کا کہنا تھا کہ دریائے ستلج میں بوٹس اور عملہ کو بڑھا دیا گیا ہے،سرکاری و غیر سرکاری عمارات میں ریلیف کیمپس قائم کر گئے ہیں۔

    بھارت سے آنے والا ایک لاکھ 85 ہزار کیوسک کا سیلابی ریلا جسڑ سے شاہدرہ لاہور کی جانب بڑھ رہا ہے جس سے راوی کنارے شکر گڑھ کے سرحدی علاقوں میں فصلوں کو نقصان پہنچا ہے جب کہ جھنگ میں دریائے چناب میں سیلابی پانی کے بہاؤ میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اطراف کے 40 دیہاتوں میں 48 ہزار آبادی متاثر ہوئی ہے جبکہ فصلیں اور رابطہ سڑکیں بھی زیر آب آگئی ہیں۔

    ننکانہ :ممکنہ سیلاب، ناگہانی صورتحال،نمٹنے کے لیے ریسکیو 1122 ہائی الرٹ ہے

  • موجودہ سیلابی ریلے کی وجہ سےجوہی کو شدید خطرہ ہے، منچھرمیں بھی پانی کی سطح بلند ہورہی ہے،وزیر اعلیٰ سندھ

    موجودہ سیلابی ریلے کی وجہ سےجوہی کو شدید خطرہ ہے، منچھرمیں بھی پانی کی سطح بلند ہورہی ہے،وزیر اعلیٰ سندھ

    وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ موجودہ سیلابی ریلے کی وجہ سے جوہی کو شدید خطرہ ہے اور منچھر میں بھی پانی کی سطح بلند ہورہی ہے۔

    باغی ٹی وی:وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے منچھر جھیل کا معائنہ کیا اور سپریو بند کا بھی فضائی جائزہ لیا انہوں نے کہا کہ منچھر کو 123 فٹ پر خطرہ بڑھ جائے گا امید ہے اگلے 8 دنوں میں منچھر میں پانی کی سطح کم ہوگی مجھے ایسے فیصلے کرنے ہیں جس سے شہر ڈوبنے سے بچیں۔

    سندھ میں ایک اور سیلاب،زمیں دارہ بند ٹوٹنے سے سیلابی پانی بکھری میں داخل

    وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ بدین کے نہر میں شگاف پڑا جہاں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ۔ٹینٹس کی کمی شکایات ہیں اب تک ایک لاکھ پانچ ہزار ٹینٹس تقسیم کئے گئے ہیں چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری خود تمام تر صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں انہوں نے اپنا یورپ کو دورہ بھی ملتوی کردیا ہے۔

    منچھر جھیل کے معائنے کے بعد وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ ایک روزہ دورے پر سیہون شریف پہنچ گئے وزیر اعلیٰ سیلاب متاثرین سے ملاقات کریں گے اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیں گے۔

    وزیر اعظم آج سیلاب سے متاثرہ اضلاع نوشہرہ اور چار سدہ کا دورہ کرینگے

    دوسری جانب کنڈیارو کے قریب دریائے سندھ میں طغیانی کے باعث زمیں دارہ بند ٹوٹنے سے سیلابی پانی بکھری میں داخل ہوگیا ہے حالیہ مون سون کے دوران ملک بھر میں سب سے زیادہ بارش نوشہرو فیروز اور کنڈیارو میں ریکارڈ ہوئی، کئی دنوں کی مسلسل بارش کے باعث
    نوشہرو فیروز اور کنڈیارو میں ہزاروں کچے مکانات سیلاب میں بہہ چکے ہیں۔

    بلوچستان سے آنے والے سیلابی پانی کا دباؤ بڑھنے کے بعد ضلع دادو کی تحصیل میہڑ کی آخری ڈیفنس لائن سپریو بند میں 30 فٹ چوڑا شگاف پڑگیا، سیلابی ریلے میہڑ کی طرف چل پڑے جس سے 100 سے زائد دیہات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

    پانی کا دباؤ کم کرنے کیلئے سندھ حکومت نے جوہی بیراج میں شگاف ڈال دیا ، سیلابی پانی جوہی شہر سمیت 60 دیہاتوں کو متاثر کرے گا۔

    بلوچستان کو دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے میں 25 سال لگ جائیں گے،عبدالقدوس بزنجو

  • کوہلو: تیز بارش کے باعث گاڑی سیلابی ریلے میں  بہہ گئی ،بچے سمیت 3 افراد سوار

    کوہلو: تیز بارش کے باعث گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی ،بچے سمیت 3 افراد سوار

    کوہلو کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش، منجھرا میں تیز بارش کے باعث ایک گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی-

    باغی ٹی وی : گاڑی میں 8سالہ بچہ سمیت3افراد سوار تھے،2 افراد کو نکال لیا گیا ہے بچے کو گاڑی سےنکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ لاپتہ فرد کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے –

    مٹیاری میں 8 مختلف مقامات پر آتشزدگی،55 کچے مکانات جل گئے

    خان پور میں آندھی اور طوفانی بارش کے باعث سائن بورڈزا ور بجلی کے کھمبے گر گئے کھمبے گرنے کے باعث بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے ادھر ظاہر پیر ،سردار گڑھ اورفتح پور کمال میں تیز آندھی و طوفانی بارش کا سلسلہ جاری ہے میر پور آزاد کشمیر میں بھی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے-

    مری اورگردونواح میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے مری بارش اور ٹھنڈی ہواوں کے باعث موسم سہانا ہوگیا مری خنکی میں اضافہ کے باعث ہر طرف دھند چھا گئی ہے جبکہ صوابی میں بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے اسلام آباد ،راولپنڈی اور گردونواح میں بارش کا سلسلہ جاری ہے-

    عراق میں آئل ریفائنری پر میزائل حملے

    دوسری جانب ملک کے اکثر علاقوں میں آج بھی آندھی اور گرد آلود ہوائیں چلنے کےعلاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق آج خیبر پختونخوا، شمالی بلوچستان، اسلام آباد، بالائی اور وسطی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی اور گرد آلود ہوائیں چلنے کےعلاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ پانچ مئی تک جاری رہنے کی توقع ہے۔

    آندھی اور تیز ہواؤں سے کمزور اسٹرکچرز کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے جبکہ بارشوں سے گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے-

    اے ٹی ایم مشین سے لاکھوں روپے کا فراڈ و وارداتیں کرنے والا ماسٹر ماٸنڈ گرفتار

    دوسری جانب لوئر کوہستان، پٹن میں شاہراہ قراقرم پر گاڑی کو حادثے کا شکار ہو گئی گاڑی میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد سوار تھے پولیس حکام کے مطابق حادثے میں 4 افراد جاں بحق، ایک زخمی ہو گیا گاڑی جگلوٹ سے راولپنڈی آرہی تھی تمام افراد کا تعلق چلاس بٹوگاہ نالے سے ہے پٹن میں شاہراہ قراقرم پر گاڑی کو حادثہ پیش آیا-