Baaghi TV

Tag: سیلابی صورتحال

  • سیلابی صورتحال : سیالکوٹ ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل

    سیلابی صورتحال : سیالکوٹ ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل

    سیلابی صورتحال کے باعث سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر فلائٹ آپریشن آج صبح دس سے رات دس بجے تک معطل کر دیا گیا۔

    فلائٹ آپریشن معطلی کا باقاعدہ نوٹم جاری کر دیا گیا ہے، ترجمان ایئر سیال کے مطابق سیلابی پانی ایئرپورٹ کے کچھ حصے میں داخل ہوا ہے، انتظامیہ کی تمام افرادی قوت اورمشینری متحرک ہے، سیلابی پانی کے بروقت اخراج کو یقینی بنایا جا رہا ہے، پانی کو مشینری کے ذریعے نکالا جا رہا ہے، ایئرپورٹ پر نصب تمام تر آلات مکمل محفوظ ہیں ایئرپورٹ ٹرمینل بلڈنگ پارکنگ، رن وے سمیت زیادہ ترمرکزی حصہ محفوظ ہے، پانی کے اخراج کے لیے ڈی واٹرنگ پمپ مسلسل کام کر رہے ہیں تاکہ رن وے اور دیگر حساس مقامات کو نقصان نہ پہنچے، صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور امید ظاہر کی گئی ہے کہ آپریشن رات دس بجے کے بعد معمول پر آ جائے گا۔

    اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز

    سیالکوٹ میں تیز بارشوں نے 49 سالہ بارش کا ریکارڈ توڑ دیا، محکمہ موسمیات کے مطابق 24 گھنٹوں کے اندر 363.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جو 1976 کے بعد سب سے زیادہ بارش ہے6 اگست 1976 کو سیالکوٹ میں 339.7 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی،جب بھارت نے راوی، چناب اور ستلج میں پانی چھوڑا تو یہ صورتحال مزید خراب ہو گئی اور کئی علاقے زیر آب آ گئے، شہری محفوظ مقامات پر جانے پر مجبور ہو گئے۔ محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشگوئی بھی کی ہے۔

    صدر مملکت کا سیلاب اور بارشوں سے ہونے والے نقصانات پر افسوس کا اظہار

  • پنجاب میں بارشوں اور طغیانی سے سیلابی صورتحال، ہنگامی نمبرز جاری

    پنجاب میں بارشوں اور طغیانی سے سیلابی صورتحال، ہنگامی نمبرز جاری

    پنجاب کے مختلف اضلاع میں شدید بارشوں اور دریاؤں میں طغیانی کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی، متاثرین کی فوری امداد اور ریسکیو کے لیے انتظامیہ نے ہنگامی نمبرز جاری کر دیے۔

    ترجمان کے مطابق سیلابی علاقوں میں پاک فوج کے جوان سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں، درجنوں دیہات سے متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ امدادی کیمپ بھی قائم کیے گئے ہیں۔پنجاب میں سیلاب کے باعث ٹرینوں کے شیڈول میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔

    ہنگامی رابطہ نمبرز
    ساہیوال: 03040920056، 0409200499، 03040920086
    تاندلیانوالہ: 03230660267، 03218515007، 0409200499
    جڑانوالہ: 03326695050
    پاکپتن: 03457308886، 03004332713
    گجرات: 03465391803، 0409200499
    پیر محل: 03007855960، 0409200499
    پنڈی بھٹیاں: 0409200499، 03008641649
    چنیوٹ: 03040920089

    لاہور ڈویژن میں 500 فوجی افسران اور جوان مختلف مقامات پر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ قصور اور دیگر متاثرہ علاقوں میں فوجی و سول انتظامیہ نے اب تک 21 ریسکیو اور ریلیف کیمپس قائم کیے ہیں۔ترجمان کے مطابق 72 دیہات سے تقریباً 10 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔ ریسکیو ٹیمیں کشتیوں اور دیگر آلات کے ذریعے مسلسل متاثرہ علاقوں تک پہنچ رہی ہیں۔

    متاثرین کو خوراک، پانی اور ادویات فراہم کی جا رہی ہیں جبکہ ابتدائی طبی امداد کے انتظامات بھی کیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری طور پر نمٹا جا سکے۔دریاؤں میں ممکنہ سیلابی صورتحال سے متعلق بھارت نے بھی پاکستان کو آگاہ کر دیا ہے۔

    29اگست سے 9ستمبرتک بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی

  • کوہِ سلیمان رینج میں موسلادھار اور طوفانی بارش سے سیلابی صورتحال اور لینڈ سلائیڈنگ

    کوہِ سلیمان رینج میں موسلادھار اور طوفانی بارش سے سیلابی صورتحال اور لینڈ سلائیڈنگ

    بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے سرحدی علاقوں میں کوہ سلیمان میں موسلادھار طوفانی بارش سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی جبکہ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سےکئی کلومیٹر علاقے میں بڑی تعداد میں مسافر بسیں اور چھوٹی گاڑیاں پھنس گئی ہیں۔

    باغی ٹی وی : پی ڈی ایم اے کے مطابق اسلام آباد، پشاور اور سوات سے آنے والی گاڑیوں کو خیبر پختونخوا کی حدود میں روک دیا گیا ہے، بلوچستان سے اسلام آباد اور خیبر پختونخوا جانے والی گاڑیوں کو بھی ژوب اور شیرانی میں روک دیا گیا ہے۔

    پی ڈی ایم اے کے مطابق ژوب ڈی آئی خان قومی شاہراہ پر دھاناسر اور مانیخوا میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سےکئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے اور کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ٹریفک کا نظام معطل ہوگیا علاقے سے متعدد ریسکیو کالز موصول ہونے پر کوئیک رسپانس دیا گیا ہے ریسکیو آپریشن مکمل ہونے تک خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے مابین ٹریفک معطل کردیاگیا ہے۔

    ریسیکو ذرائع کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ سے چند مسافروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی ملی ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ روڈ کی بحالی کے کام میں مصروف ہے ایم ای آر سی بادینزئی اور مانیخوا رسپانس ٹیمیں متاثرہ مقام پر روانہ کر دی گئی ہیں

    پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ چمن میں کوہِ سلیمان رینج میں موسلادھار اور طوفانی بارش ہوئی ہےکوہِ سلیمان رینج میں بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے سرحدی پہاڑوں پر بھی طوفانی بارش سے دونوں صوبوں کے بارڈر ایریاز میں سیلابی صورتِ حال ہے۔

  • کیلیفورنیا میں بارشوں سے سیلابی صورتحال،17 افراد ہلاک

    کیلیفورنیا میں بارشوں سے سیلابی صورتحال،17 افراد ہلاک

    امریکا کی ریاست کیلیفورنیا میں بارشوں سے سیلابی صورتحال کے باعث 17 افراد ہلاک ہوگئے۔

    باغی ٹی وی :امریکی میڈیا کے مطابق کیلیفورنیا کے کچھ حصوں میں شدید طوفان کی زد میں آنے کے بعد کم از کم 17 افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور ایک بچہ لاپتہ ہے سیلاب کے باعث درخت اکھڑ گئے ہیں،نیشنل ویدر سروس نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ چند دنوں تک خراب موسم برقرار رہنے کی توقع ہے۔

    نئے مغربی ہواؤں کا سلسلہ، 13 جنوری سے کراچی میں سردی بڑھنے کا امکان

    بارشوں سے لاس اینجلس سمیت مختلف شہر متاثر ہوئے تاہم سانتا باربرا اور مونٹی سیٹو کے شہر سب سے زیادہ متاثر ہوئےدریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہونے کے سبب 50 ہزار سے زائد افراد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے ہیں۔

    مقامی حکام کے مطابق، کیلیفورنیا کے بیکرز فیلڈ کے شمال میں، ٹولیئر کاؤنٹی میں ایک گرے ہوئے درخت کی وجہ سے متعدد گاڑیوں کے تصادم کے باعث دو موٹر سوار ہلاک ہو گئے

    پیر کے روز، وسطی کیلیفورنیا میں ایک پانچ سالہ لڑکا سیلابی پانی میں بہہ گیا اور لاپتہ ہے کیونکہ پولیس نے بچے کی تلاش "انتہائی موسمی حالات” کی وجہ سے روک دی تھی۔

    بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال کے باعث کئی اہم شاہراہیں بند کردی گئی ہیں، بعض مقامات پر گڑھے پڑ گئےامریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسٹوڈیو سٹی میں تودے گرنے کے حادثات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

    ڈالرکی قلت سےدالوں کے 6ہزارکنٹینرز بندرگاہوں پر پھنس گئے

    کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوزوم نے پیر کو اعلان کیا کہ حالیہ موسم سرما کے طوفانوں میں 14 افراد ہلاک ہوئے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ یہ تعداد "گزشتہ دو سالوں میں جنگل میں لگنے والی آگ سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد سے زیادہ ہے۔”

    اپنی پریس کانفرنس میں، نیوزوم نے کیلیفورنیا کے رہائشیوں پر زور دیا کہ وہ "ہائیپر چوکس” رہیں کیونکہ سردیوں کے شدید موسم کے کئی دن آگے ہیں۔

    نیوزوم کی درخواست کے بعد، صدر جو بائیڈن نے کیلیفورنیا میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا، جس سے اس آفت سے نمٹنے کے لیے وفاقی تعاون میں توسیع کی گئی ہے-

    ٹریکر PowerOutage.us کے مطابق، منگل کی سہ پہر تک، کیلیفورنیا میں 163,000 سے زیادہ گھرانے اور کاروبار بجلی سے محروم رہے۔

    دوران پرواز مسافر طیارے کا دروازہ کھل،مسافروں میں خوف و ہراس