Baaghi TV

Tag: سیلاب متاثرین

  • حکومت سندھ نے پہلے کبھی سیلاب متاثرین کو گھر بنا کر نہیں دیے تھے،مراد علی شاہ

    حکومت سندھ نے پہلے کبھی سیلاب متاثرین کو گھر بنا کر نہیں دیے تھے،مراد علی شاہ

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بتایا ہے کہ سندھ میں 2022 کے سیلاب سے 70 فیصد گھر تباہ ہوگئے تھے اور لاکھوں افراد بےگھر ہوگئے تھے۔

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایشیا پیسیفک شیلٹر اینڈ سیٹلمنٹس فورم 2026 سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں 2022 کے سیلاب سے 70 فیصد گھر تباہ ہوگئے تھے اور لاکھوں افراد بےگھر ہوگئے تھے اس مشکل صورتحال میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بطور وزیر خارجہ اپنے تمام دورے منسوخ کرکے متاثرین کے پاس گئے اور ان کے لیے گھر بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

    وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت سندھ نے پہلے کبھی سیلاب متاثرین کو گھر بنا کر نہیں دیے تھے، لیکن بلاول بھٹو زرداری کے ویژن اور قیادت کی بدولت یہ ممکن ہوا، ابتدائی طور پر منصوبے کے لیے بجٹ ناکافی لگ رہا تھا، لیکن عالمی بینک اور دیگر اداروں کی امداد کے بعد منصوبے کو آگے بڑھایا گیا۔

    مراد علی شاہ نے بتایا کہ اب تک 7 لاکھ سے زیادہ گھر بنانے کے منصوبے پر کام ہو رہا ہے اور یہ سب چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن کی بدولت ممکن ہوا ہے، جو اس وقت میونخ میں ہیں وزیراعلیٰ سندھ نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ متاثرین کی بحالی کے یہ اقدامات واقعی حیران کن اور متاثر کن ہیں-

  • پنجاب حکومت کا بے نظیر انکم سپورٹ کے ذریعے سیلاب زدگان کی مدد سے انکار

    پنجاب حکومت کا بے نظیر انکم سپورٹ کے ذریعے سیلاب زدگان کی مدد سے انکار

    حکومت پنجاب نے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی تجویز مسترد کرتے ہوئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے سیلاب متاثرین کی مدد کرنے سے انکار کر دیا۔

    لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سیلاب کی صورتحال میں وزیراعلیٰ پنجاب اور ان کی ٹیم نے جس طرح کام کیا وہ بے مثال ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 20 سے 22 سالہ سیاسی کیریئر میں ایسا وزیراعلیٰ نہیں دیکھا جو اتنا قابلِ رسائی ہو، عوام کے غم خوشی میں شریک ہو، ان کے ساتھ کھانا کھائے، زمین پر بیٹھ کر مسائل سنے اور دکھوں میں مرہم رکھے۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب میں نیا طرزِ حکمرانی سامنے آ رہا ہے جو ناقدین کو گوارا نہیں، کیونکہ ان کے پاس سوائے بدتمیزی اور جہالت پھیلانے کے کچھ نہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سندھ پر تنقید کے بجائے اپنی کارکردگی پر فوکس کر رہے ہیں، جبکہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور یوسف رضا گیلانی نے حکومت پنجاب کے اقدامات کو سراہا ہے۔

    شان مسعود کی سینٹرل کنٹریکٹ کیٹیگری میں تبدیلی کا امکان، کپتانی برقرار

    ٹرمپ کی تقریر بے ربط اور متنازع دعوؤں سے بھرپور تھی،امریکی میڈیا کی تنقید

    پاک فضائیہ اور بحرین نیشنل گارڈ کے درمیان دفاعی تعاون پر اتفاق

    غزہ میں نسل کشی ہورہی ہے، ذمے دار نیتن یاہو ہیں: ترک صدر اردوان

  • پنجاب حکومت نے ریسکیو آپریشنز کے لیے جدید ایئرلفٹ ڈرون حاصل کر لیا

    پنجاب حکومت نے ریسکیو آپریشنز کے لیے جدید ایئرلفٹ ڈرون حاصل کر لیا

    پاکستان میں ریسکیو اور ریلیف آپریشنز کے لیے بڑا سنگ میل عبور کر لیا گیا ہے، حکومت پنجاب نے سیلاب متاثرین کو امداد پہنچانے اور محفوظ مقام تک منتقل کرنے کے لیے جدید ایئرلفٹ ڈرون حاصل کر لیا۔

    یہ ملک کی پہلی ایمرجنسی ایئرلفٹ ڈرون سروس قرار دی جارہی ہے، جو دو سو کلوگرام تک وزنی شخص کو اٹھا کر محفوظ مقام تک منتقل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔سیکرٹری داخلہ پنجاب کے مطابق اس ٹیکنالوجی کی بدولت ناقابل رسائی اور خطرناک مقامات سے بھی متاثرہ افراد کو ریسکیو کیا جا سکے گا۔ سول ڈیفنس کے لیے مزید 10 ایئرلفٹ ڈرونز خریدنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔حکام نے بتایا کہ ڈرون کی ٹیسٹ فلائیٹس لاہور میں کامیابی سے مکمل کر لی گئیں، جس کے بعد سیکرٹری داخلہ نے اسے جنوبی پنجاب کے لیے ملتان بھجوانے کی ہدایت جاری کی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے ریسکیو آپریشنز میں انقلابی تبدیلی آئے گی اور متاثرین تک بروقت مدد پہنچانا ممکن ہوگا۔

    جلالپور پیر والا:وزیر اعلیٰ مریم نواز کا دورہ، سیلاب متاثرین کے دکھ درد میں شریک

  • سیلاب متاثرین کے لیے اقوامِ متحدہ کا 50 لاکھ ڈالر امدادی فنڈ کا اعلان

    سیلاب متاثرین کے لیے اقوامِ متحدہ کا 50 لاکھ ڈالر امدادی فنڈ کا اعلان

    اقوامِ متحدہ کے ایمرجنسی ریلیف کوآرڈینیٹر ٹام فلیچر نے پاکستان میں حکومت کی قیادت میں جاری سیلابی امدادی کارروائیوں کے لیے مرکزی ایمرجنسی ریسپانس فنڈ (سی ای آر ایف) سے 50 لاکھ ڈالر مختص کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    اقوامِ متحدہ کے انفارمیشن سینٹر کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق، ان فنڈز کے ذریعے اقوامِ متحدہ کی ایجنسیاں اور شراکت دار فوری طور پر 40 لاکھ متاثرہ افراد کو زندگی بچانے والی امداد فراہم کر سکیں گے۔ ان میں 20 لاکھ سے زائد وہ لوگ بھی شامل ہیں جو گھروں سے بے دخل ہو کر بلند مقامات پر پناہ لینے پر مجبور ہوئے۔امدادی پیکج میں محفوظ پینے کا پانی، خوراک، پناہ گاہ، حفظانِ صحت کی کٹس، مچھر دانیاں، طبی سہولیات، نفسیاتی معاونت اور ہنگامی نقد امداد شامل ہے۔

    پاکستان میں اقوامِ متحدہ کے انسانی امداد کے کوآرڈینیٹر محمد یحییٰ نے کہا کہ پاکستانی حکومت نے بروقت انخلا اور لوگوں کی جانیں بچانے میں شاندار کردار ادا کیا، تاہم کمیونٹیز اب بھی مشکلات کا شکار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ فنڈز حکومت اور مقامی این جی اوز کے ذریعے متاثرہ خاندانوں کو فوری ریلیف فراہم کرنے میں مددگار ہوں گے۔

    یہ 50 لاکھ ڈالر، انسانی امداد کے رابطہ دفتر (او سی ایچ اے) کی طرف سے پہلے دیے گئے 6 لاکھ ڈالر کے علاوہ ہیں، جو بنیادی اور زندگی بچانے والی امداد کے لیے مختص کیے گئے تھے۔

    ایشیا کپ 2025: بھارتی کپتان محسن نقوی سےمصافحہ کرنے پر غدار قرار

    قطر پر اسرائیلی حملے پر اقوامِ متحدہ کی شدید مذمت

  • خیبرپختونخوا :سیلاب متاثرین کے لیے مالی معاونت میں اضافہ

    خیبرپختونخوا :سیلاب متاثرین کے لیے مالی معاونت میں اضافہ

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ صوبے میں ہونے والے کلاؤڈ برسٹ کے نتیجے میں اب تک 411 افراد جاں بحق اور 12 ہزار سے زائد خاندان متاثر ہوئے ہیں۔

    وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے بتایا کہ صوبے کے مختلف علاقوں میں 3 مقامات پر کلاؤڈ برسٹ کے واقعات پیش آئے جس کے نتیجے میں پتھر، درخت اور پہاڑ زمین بوس ہوئے جبکہ درجنوں مکانات بھی تباہ ہوئے، اب تک کے اعداد و شمار میں 411 افراد جاں بحق اور 12 ہزار 500 سے زائد خاندان متاثر ہوئے ہیں، 86 پل تباہ، 413 چھوٹی بڑی سڑکوں کو نقصان پہنچا جبکہ 12 افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش کا عمل جاری ہے۔

    علی امین گنڈا پور نے بتایا کہ متاثرہ افراد کو فوری طور پر ریسکیو آپریشن کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا اور انہیں خیموں، خوراک اور دیگر ضروری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی گئی انہوں نے کہا کہ 24 گھنٹوں میں ریسکیو آپریشن مکمل کیا گیا،حکومت نے متاثرین کے لیے مالی معاونت میں اضافہ کیا ہے،اموات کا معاوضہ 10 لاکھ سے بڑھا کر 20 لاکھ روپے کر دیا گیا،زخمیوں کا معاوضہ ڈھائی لاکھ سے بڑھا کر 5 لاکھ روپے کیا گیا،مکمل منہدم گھروں کا معاوضہ 4 لاکھ سے بڑھا کر 10 لاکھ روپے مقرر کیا گیا۔

    افغانستان میں زلزلے سے جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 1100 سے تجاوز

    انہوں نے مزید کہا کہ اب تک جاں بحق ہونے والے 411 افراد میں سے 352 کے لواحقین کو 70 کروڑ روپے معاوضہ دیا جا چکا ہے اسی طرح 60 زخمیوں کو 3 کروڑ روپے اور مکمل طور پر منہدم مکانات کے مالکان کو 36 کروڑ 70 لاکھ روپے ادا کیے گئے ہیں،اگلے 2 روز کے اندر تمام متاثرین کو ہر قسم کی رقم فراہم کر دی جائے گی۔

    ٹک ٹاک انفلوئنسر خاندان سمیت قتل

  • برطانوی وزیر اعظم کا شہباز شریف کے نام خط، سیلاب متاثرین سے اظہارِ ہمدردی

    برطانوی وزیر اعظم کا شہباز شریف کے نام خط، سیلاب متاثرین سے اظہارِ ہمدردی

    برطانوی وزیر اعظم سر کیئر اسٹارمر نے وزیر اعظم شہباز شریف کو خط لکھ کر بارش اور سیلاب سے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

    خط میں سر کیئر اسٹارمر نے کہا کہ میری دلی ہمدردیاں بارش اور سیلاب متاثرین کے ساتھ ہیں، برطانیہ میں مقیم پاکستانی خاندان بھی اس صورتحال پر شدید تشویش میں مبتلا ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کے ساتھ اس مشکل وقت میں مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، ایمرجنسی رسپانس ٹیموں اور رضاکاروں کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔

    برطانوی وزیر اعظم نے مزید کہا کہ یہ باعثِ اطمینان ہے کہ برطانیہ اس موقع پر پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، بحالی اور تعمیرِ نو میں پاکستان کی ہر ممکن مدد جاری رکھیں گے۔

    علیمہ خان کے بیٹے کی گرفتاری کی تردید، رانا ثناء اللّٰہ کا ردعمل

    نیب کارروائی، 17 ہزار 500 متاثرین کو 3 ارب روپے کی ادائیگیاں

    کراچی بارشوں سے مفلوج، 2 دن میں تاجروں کو 10 ارب کا نقصان، 20 افراد جاں بحق

    شاہد آفریدی کا بونیر کا دورہ، سیلاب متاثرین میں امدادی سامان تقسیم

  • حکومتِ سندھ کے سیلاب متاثرین کیلئے اقدامات  دنیا بھر کیلئے مثال ہیں،شرجیل میمن

    حکومتِ سندھ کے سیلاب متاثرین کیلئے اقدامات دنیا بھر کیلئے مثال ہیں،شرجیل میمن

    سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرہ لاکھوں خاندانوں کے لیے 21 لاکھ گھروں کی تعمیر کا ہدف ایک خواب تھا، جسے سندھ حکومت نے عزم، مسلسل محنت اور عوامی خدمت کے جذبے سے حقیقت کا روپ دیا-

    سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سیلاب متاثرین کے لئے گھروں کی تعمیر کا کام ملکی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا، یہ سب کچھ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ویژن اور قیادت کا ثمر ہے، چیئرمین بلاول بھٹو واضح طور پر کہا تھا کہ سیلاب متاثرین کو صرف امداد نہیں، بلکہ باعزت زندگی گزارنے کے لیے مکمل گھر دیے جائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو کی ہدایات پر حکومت سندھ نے دن رات ایک کر کے متاثرہ علاقوں میں شفاف، پائیدار اور ماحول دوست گھروں کی تعمیر ممکن بنائی، یہ گھر صرف اینٹ اور سیمنٹ کا مجموعہ نہیں، بلکہ ہر خاندان کے لیے نئی زندگی کی امید ہیں، گھروں میں صاف پانی، بیت الخلا، بجلی اور دیگر بنیادی سہولیات کو بھی شامل کیا جا رہا ہے تاکہ لوگ محفوظ اور باوقار زندگی گزار سکیں، سندھ کے دیہی اور پسماندہ علاقوں میں خواتین، بچوں، بزرگوں اور معذور افراد کی ضروریات کو خاص طور پر مدنظر رکھا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ محکمہ توانائی کی جانب سے ہزاروں غریب اور متوسط خاندانوں کو سولر پینل فراہم کیے جا رہے ہیں، غریب خاندانوں کو سولر پینلز کی فراہمی کا مقصد بجلی کے مہنگے بلوں سے نجات دلانا اور اپنی ضرورت کے تحت بجلی پیدا کرنا ہے، سولر پینلز آج کے دور میں صرف متبادل توانائی کا ذریعہ نہیں، بلکہ ایک نئی معاشی آزادی کا راستہ ہیں۔

    شرجیل میمن نے کہا کہ ان گھروں کے مالکانہ حقوق خواتین کو دیئے جار ہے ہیں تاکہ ان میں تحفظ کا احساس پیدا ہو اور خواتین کو بااختیار بنایا جا سکے، یہ سب کچھ صرف حکومت سندھ کی کامیابی نہیں بلکہ سندھ کے عوام کی استقامت، اجتماعی سوچ اور عوام دوست پالیسیوں کی کامیابی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرہ لاکھوں خاندانوں کے لیے 21 لاکھ گھروں کی تعمیر کا ہدف ایک خواب تھا، جسے سندھ حکومت نے عزم، مسلسل محنت اور عوامی خدمت کے جذبے سے حقیقت کا روپ دیا، سندھ میں 8 لاکھ سے زائد گھر مکمل طور پر تعمیر ہو چکے ہیں، یہ کارنامہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرنے جیسا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ پرعزم ہے کہ باقی تمام متاثرین کو بھی جلد از جلد گھر فراہم کیے جائیں، اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ کوئی بھی خاندان بے گھر نہ رہے، ہم یہ یقین سے کہتے ہیں کہ سندھ حکومت کا یہ اقدام عالمی سطح پر بھی تسلیم کیا جائے گا اور گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہونا ہمارے اس عزم کی بین الاقوامی تصدیق ہو گی۔

  • بلوچستان کے سیلاب متاثرین کے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے،بلاول بھٹو

    بلوچستان کے سیلاب متاثرین کے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے،بلاول بھٹو

    کوئٹہ: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بلوچستان کے سیلاب متاثرین کے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے ان کی جلد مدد کی جائے اور وعدے پورے کیے جائیں-

    باغی ٹی وی : کوئٹہ میں ایک تقریب سے خطاب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ 400 ملین ڈالر کا ورلڈ بینک کا قرض ہو یا سندھ میں جاری ورلڈ بینک کے پروجیکٹس ہوں، یورپی یونین کی اعلان کردہ 700 ملین یوروز کی امداد ہو، یہ تمام فنڈنگ میں نے بطور وزیر خارجہ پاکستان کے لیے جمع کیں اور وزیراعظم کے ساتھ کھڑے ہوکر دنیا کے سامنے مدد کی باتیں کیں۔

    انہوں نے کہا کہ سندھ میں ورلڈ بینک کے تعاون سے گھر بنانے اور سڑکوں کی بحالی کے منصوبے جاری ہیں، ہاؤسنگ کا منصوبہ میرا ہے جو میں نے ورلڈ بینک کے سامنے رکھا اور فنڈنگ کا بندوبست کیا جس کا مقصد بے گھر افراد کو دوبارہ رہائش دینا تھا، ساتھ ہی انہیں زمین کا مالک بھی بنانا تھا اس پر کام شروع کردیا ہے یہ پیسہ کسی وفاقی یا صوبائی بابو کے حوالے نہیں کیا اس پیسے کی حفاظت صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کررہا ہے۔

    ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 3 رکنی گینگ گرفتار

    انہوں نے کہا کہ ہم نے منصوبے کو آؤٹ سورس کیا ہے تاکہ شفافیت رہے، منصوبے میں ورلڈ بینک اور سندھ حکومت دونوں کی فنڈنگ ہے اور وفاق سے بھی دلوایا، بیرون ملک وعدہ بھی پورا کررہا ہے یہ سارے وعدے ہم بلوچستان کے لیے پورے کیوں نہیں کرسکتے؟ یہ بلوچستان کے ساتھ ناانصافی ہے 400 ملین ڈالرز کا وہ قرض جو میں نے عالمی بینک سے حاصل کیا وہ ڈالرز وفاق نے اپنی جیب میں رکھے اور ہمیں روپیہ دے رہا ہے اور وہ روپیہ بھی وہ کہتے ہیں کہ وہ اسے استعمال کریں گے، 2020ء سے لے کر آج تک وفاق نے ایک گھر بھی نہیں بنایا میں چاہتا ہوں کہ آپ سیلاب متاثرین کو وہ رقم ضرور پہنچائیں آپ یہ کام ضرور کریں اور سندھ کے پلاننگ منسٹر کے ساتھ مل کر کریں، ورلڈ بینک سے پہلے صوبائی اور وفاقی حکومت کو سیلاب متاثرین کی مدد کرنی چاہیے۔

    شکست کے بعد ٹیم میں تبدیلیاں کرنا آسان ہے،شان مسعود

    بلاول نے کہا کہ اگر صوبائی کے ساتھ وفاق بھی سیلاب متاثرین کے لیے اپنا حصہ شامل کرے اور اسے عالمی سطح پر اسے ثابت کرنے کے لیے راضی ہو تو میں مزید عالمی مالیاتی اداروں سے پاکستان کو فنڈ دلوانے کے لیے تیار ہوں مگر ایسا ہو نہیں رہا مقصد پورا نہیں ہورہا صوبائی اور وفاقی حکومتیں سیلاب متاثرین کے ایشو کو سنجیدگی سے لیں، وفاقی حکومت ہماری آؤٹ سورس کی گئی کمپنیوں اور این جی اوز کے ساتھ معاہدے کرے اور ایسے گھر بنائے کہ اگلے سیلاب میں وہ تباہ نہ ہوں، بلوچستان کے سیلاب متاثرین کے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے ان کی جلد مدد کی جائے اور وعدے پورے کیے جائیں اس سیلاب سے متعلق امداد اکٹھی ہونے کے بعد حکومت کا جو سلوک رہا ہے اگلی بار اگر مصیبت آئی تو اگلی بار امداد دیتے وقت عالمی ادارے ماضی کو دیکھیں گے، بلوچستان کے فنڈز امداد کے لیے شامل کریں بلوچستان کے سیلاب متاثرین سے سوتیلا سلوک بند کیا جائے۔

    بھارت:مہاتما گاندھی کے بجائے اداکار انوپم کھیر کی تصویر والے نوٹ

  • سندھ سیلاب متاثرین کی  مدد میں لاکھوں افراد کی مبینہ جعلی رجسٹریشن کا انکشاف

    سندھ سیلاب متاثرین کی مدد میں لاکھوں افراد کی مبینہ جعلی رجسٹریشن کا انکشاف

    کراچی: سندھ میں سیلاب متاثرین کی سرکاری مدد کے نام پر 11 اضلاع میں لاکھوں افراد کی مبینہ جعلی رجسٹریشن کا انکشاف ہوا ہے-

    باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے"ہم” کی رپورٹ کے مطابق فرانزک رپورٹ کے مطابق پچھلے سال سیلاب متاثرین کی فلاح و بہبود کیلئے خرچ ہونے والے 41 ارب روپے کی تحقیقات کا حکم ہوا تھا، سندھ ہائی کورٹ حیدرآباد نے ایک شہری ممتاز احمد کی درخواست پرآڈٹ جنرل آف پاکستان کی آڈٹ ٹیم کو سندھ فلڈ ریلیف فنڈز میں ہونے والی مبینہ کرپشن اور بے ضابطگیوں پر آڈٹ کرنے کا حکم دیا تھا۔

    عدالت میں جمع ہونےوالی رپورٹ میں بتایا گیا کہ آڈٹ ٹیم نے سیمپل کے طور پر سندھ کے 2 اضلاع میں امداد لینے والے ہزاروں افراد کے انگوٹھوں کی نادرا کو تصدیق کیلئے درخواست کی تھی، ضلع دادو اور سانگھڑ میں امداد لینے والے ہزاروں افراد میں سے صرف 9 انگوٹھوں کی تصدیق ہوئی ساڑھے پانچ ہزارسے زائد شناختی کارڈ کے اندراج میں غلطیاں تھیں، 18000سے قریب انگوٹھوں کے نشان کی تصدیق ہی نہیں ہوئی۔

    ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید کمی

    آڈٹ ٹیم نے سندھ ریلیف فنڈز کی تقسیم کا عمل غیرشفاف قرار دے کر تحقیقات کی سفارش کردی سیلاب متاثرین کیلئے 23 ارب روپے کی مدد پرائیویٹ کمیٹی کے ذریعے کی گئی جو انکے مینڈیٹ میں ہی نہیں تھاڈیڑھ ارب روپے کی دوائیں مہنگے ریٹس پر خریدنے کا انکشاف سامنے آیا ہے ڈپٹی کمشنر مٹیاری کی جانب سے فنڈ میں مبینہ طور پر ساڑھے 4کروڑ روپے کےغبن کا انکشاف ہوا ہے مختلف کنٹریکٹرز کو 42 کروڑ روپے زیادہ ادائیگیاں کی گئی ہے، دوسرے اضلاع میں کئی کروڑوں روپے کی غیرمعیاری دوائیں، خوراک اور دوسرے آئٹم میں بے ضابطگیاں بھی ہوئی ہیں جبکہ رپورٹ میں سرکاری فنڈز کے غلط استعمال اور چند ایک من پسند لوگوں کوکام دینے کی بھی نشاندہی کی گئی –

    ناسانے یورینس کی دلکش تصاویر جاری کر دیں

  • بلاول بھٹو کا سیلاب متاثرین کو 20 لاکھ گھر بنا کر دینے کا اعلان

    بلاول بھٹو کا سیلاب متاثرین کو 20 لاکھ گھر بنا کر دینے کا اعلان

    لاڑکانہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین و وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سیلاب متاثرین کو 20 لاکھ گھر بنا کر دینے کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی : لاڑکانہ میں بلاول بھٹو زرداری نے سیلاب متاثرین کو ان کیلئے بنائے گھروں کے مالکانہ حقوق کی اسناد تقسیم کیں اس موقع پر تقریب سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھاکہ سیلاب متاثرین کو 20 لاکھ گھر بناکر دیں گے، ایسےمضبوط گھر بناکردیں گے جنہیں سیلاب سےنقصان نہیں پہنچےگا، متاثرین کوگھروں کے مالکانہ حقوق دلائیں گے اور مالی مدد بھی کریں گے,20 لاکھ گھر بنانے میں وقت لگے گا جس کے گھر کا نقصان ہوا اس کو گھر اور مالکانہ حقوق دیے جائیں گے، ہمارے صوبے سے ایک انقلاب شروع ہورہا ہے، ہاؤسنگ منصوبہ ایسا بنارہےہیں کہ سیلاب آئے تو نقصان نہ ہو۔


    ان کا کہنا تھاکہ آج میں بے حد خوشی محسوس کررہا ہوں کیونکہ سیلاب متاثرین سے ان کے مکانات کی تعمیر اور مالکانہ حقوق کی فراہمی کا جو وعدہ ہم نے کیا تھا، وہ آج پورا ہوا۔ یہ نئے گھر اور مالکانہ حقوق متاثرین کیلئے ایک خوشگوار زندگی کا آغاز ہیں سیلاب متاثرین کو معاشی طور پر مضبوط بنائیں گے اس وقت پورے پاکستان میں معاشی مشکلات ہیں, مہنگائی اور بیروزگاری ہے غربت بڑھتی جارہی ہے اور ان مسائل کا حل پاکستان پیپلز پارٹی کی نظر میں صرف ایک ہی ہے کہ ہم نے عام آدمی, غریبوں کی مدد کرنی ہے.


    بلاول نے کہا کہ اسلام آباد میں بیٹھنےوالوں کو اندازہ نہیں کہ عوام کتنے مشکل میں ہیں، قائدعوام نےسکھایا تھا کہ عوام کو روٹی،کپڑا اور مکان دلاناہے، یہ سفر سندھ بھر میں شروع ہورہا ہے، 5 ہزار گھروں کےمالکانہ حقوق دیےجارہے ہیں، اس قسم کے منصوبے بلوچستان، پنجاب اور کےپی کے عوام کو بھی دیں گے، الیکشن جیتنے کے بعد ایسے انقلابی اقدامات کریں گے۔


    بلاول کا کہنا تھاکہ دوسری جماعتیں سمجھتی ہیں کہ وہ امیر کو امیربنائیں گے، جب امیر کو امیر تر بناتےہیں تو وہ اپنا پیسہ بینک اکاؤنٹ میں ڈال کربھول جاتاہے، ہماری اوران کی سوچ میں فرق یہ ہےپیپلزپارٹی عوام دوست منصوبےلاتی ہے، ہم ریاست کا اثاثہ حکومت سے لے کر عوام کو دلارہےہیں۔