Baaghi TV

Tag: سیلز ٹیکس

  • حکومت کا سولرپینل پر عائد ٹیکس میں کمی لانے کا فیصلہ

    حکومت کا سولرپینل پر عائد ٹیکس میں کمی لانے کا فیصلہ

    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سولر پینل پر عائد سیلز ٹیکس میں کمی کا اعلان کردیا۔

    نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈارنے کہا کہ سولرسسٹم کیلئے46فیصد مال درآمد کیا جاتا ہے، سولرپینل پر 18 فیصد ٹیکس کو 10 فیصد پر لانے کا فیصلہ ہوا ہے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت دن بدن مستحکم ہورہی ہے، حکومت نے بجٹ کے حوالے سے بعض تجاویز پرنظرثانی کی ہے۔

    اسحاق ڈار نے کہا کہ ڈیجیٹل ٹیکس کےحوالےسےغلط فہمی پائی جاتی تھی، ڈیجیٹل سروسز کے حوالے سے سیلز ٹیکس صوبوں کاحق ہوگا چاروں صوبوں میں پی آئی ڈی سی ایل منصوبے مکمل کرےگی، پی ڈبلیوڈی کا متبادل پی آئی ڈی سیل ایل ہے، آئی ایم ایف سے ریونیو نقصانات پر قابو پانے سے متعلق بات جاری ہے۔

    نائب وزیر اعظم نے کہا کہ سولرسسٹم کیلئے46فیصد مال درآمد کیا جاتا ہے، سولرپینل پر18فیصدٹیکس کو10فیصدپرلانے کافیصلہ ہوا ہے سندھ کی یونیورسٹیزکیلئے فنڈز بڑھانے کا فیصلہ ہواہے، ہم سب نے ملکر ملک کو آگے لے کر جانا ہے بجٹ کے حوالے سےاتحادیوں سےمشاورت جاری ہے، گزشتہ روزاتحادیوں سے بجٹ پر6 سے زائدنشستیں کیں کل دو درجن سے زائد او آئی سی ممالک نے ایک بیان جاری کیا ہے، ان تمام ممالک نے اسرائیل کے ایران پر حملے کی مذمت کی ہے یہ بیان ان تمام ممالک کی جانب سے مشترکہ طور پر سامنے آیا ہے۔

  • بجلی کی قیمتوں میں اضافہ،سیلز ٹیکس،تاجروں کا قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ

    بجلی کی قیمتوں میں اضافہ،سیلز ٹیکس،تاجروں کا قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ

    قصور
    بجلی کے بلوں میں اضافہ و سیلز ٹیکس کی آڑ میں تاجروں کا اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ،پرنٹڈ پرائس سے بھی زیادہ قیمتوں پر فروخت جاری ،شہریوں کا اے سی قصور سے پرنٹڈ پرائس پر چیزوں کی فروخت کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق قصور ضلع بھر اور خاص کر سٹی قصور میں تاجروں نے بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور سیلز ٹیکس کی آڑ میں ضروریات زندگی کی اشیاء پر پرنٹڈ پرائس کی بجائے اپنی من مانی قیمتوں پر شہریوں کو چیزوں کی فروخت شروع کی ہوئی ہے جس کی وجہ سے مہنگائی کی ماری عوام ایک طرف تو بجلی کے بلوں و دیگر اشیاء سے گورنمنٹ کی طرف سے مار کھا رہی ہے تو دوسری سمت تاجروں نے بھی عوام کو ہی مارنے کا تہیہ کر رکھا ہے
    نا گورنمنٹ کم نفع پر راضی ہے اور نا ہی تاجر حضرات قربانی کا بکری عام عوام ہی بن رہی ہے
    دو طرفہ مار کھانے والی عوام نے گورنمنٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ خدارا بجلی کی قیمتوں میں کمی کی جائے اور سیلز ٹیکس کم کیا جائے تاکہ عوام کو کچھ سکون ملے
    شہریوں نے اسے سی قصور سے مطالبہ کیا ہے کہ نوٹس لے کر پرنٹڈ پرائس سے زائد قیمت پر اشیاء بیچنے والے تاجروں کے خلاف کاروائی کی جائے

  • پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان حتمی مذاکرات آج  ہوں گے،درجنوں اشیا پر سیلز ٹیکس 25 فیصد کردیا گیا

    پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان حتمی مذاکرات آج ہوں گے،درجنوں اشیا پر سیلز ٹیکس 25 فیصد کردیا گیا

    پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان حتمی مذاکرات آج ہوں گے۔

    باغی ٹی وی : حکام وزارت خزانہ کے مطابق گزشتہ روز بدھ کو صرف گورنر اسٹیٹ بینک اور آئی ایم ایف میں مذاکرات ہوئے، آئی ایم ایف ٹیم آج گورنر اسٹیٹ بینک سے بیرونی فنڈنگ پر حتمی مذاکرات کئے،گزشتہ روز ہونے والی ملاقات میں پاکستان کو 30 جون تک کی بیرونی فنڈنگ پر بات ہوئی-

    اقوام متحدہ میں عرب ممالک کا قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کے واقعات پر …

    حکام وزارت خزانہ کے مطابق آج بروز جمعرات پاکستانی اور آئی ایم ایف حکام کی حتمی ملاقات ہو گی، پاکستان اور آئی ایم ایف حکام مشکل مذاکرات سے گزر چکے ہیں، آج ہونے والی ملاقات میں پروسیجرل معاملات پر بات کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ پاکستان ایک ارب ڈالر قرض کی قسط کے لیے آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کر چکا ہے اور آئی ایم ایف حکام بھی پاکستان کی جانب سے کیے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کر چکے ہیں۔

    دوسری جانب حکومت نے قرض حاصل کرنے کیلیے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کرتے ہوئے تین درجن سے زائد اشیا کی درآمد پر سیلز ٹیکس کی شرح 25 فیصد کردی، عالمی مالیاتی فنڈز کے مطالبات پر عمل درآمد کرنے کے لیے پاکستان نے ایک اور شرط پوری کی، جس کے تحت گھڑیوں، سی بی یو کنڈیشن میں گاڑیوں، قیمتی دھاتوں، کاسمیٹکس، جوتے،شیمپو،آئسکریم، فروٹ، ڈرائی فروٹ، فروٹ و ویجیٹبل جواز، لیدر جیکٹس، چاکلیٹ، سگریٹ، سگار اور بلیوں،کتوں کی خوراک سمیت تین درجن سے زائد اشیا کی درآمدپر سیلز ٹیکس کی شرح کو بڑھا کر 25 فیصد کردیا۔

    عمران خان سیکورٹی وجوہات کی بنا پر اسلام آباد کی عدالتوں میں پیش نہیں ہوں …

    علاوہ ازیں مقامی سطح پر تیار ہونے ہونے والی ایس یو وی اور سی یو وی گاڑیوں،چودہ سو سی سی سے زائد جئ گاڑیوں، فور بائی فور ڈبل کیبن گاڑیوں و پک اپ کی مقامی سپلائی پر بھی 25 فیصد سیلز ٹیکس عائد کردیا ہے۔

    اس حوالے سے ریونیو ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن نمبر 297(I)/2023 جاری کردیا ہے جس کے مطابق سی بی یو کنڈیشن میں درآمد شدہ گاڑیوں امپورٹڈ الیکٹرونکس آئٹمز، امپورٹڈ میک اپ کے سامان پالتو جانوروں کی امپورٹڈ خوراک، امپورٹڈ شوز، امپورٹڈ لیڈیز پرس، شیمپو، صابن، لوشن، امپورٹڈ ہیڈ فونز، آئی پوڈ،ا سپیکرز، دروازوں اور کھڑکیوں پر سیلز ٹیکس 25 فیصد کیا گیا ہے۔

    امپورٹڈ لگژری برتنوں، باتھ فٹنگز، امپورٹڈ ٹائلز، سینیٹری سامان، فانوس اور فینسی لائٹس رسٹ واچ، شیونگ کے سامان، ڈیکوریشن کے سامان،افغانستان کے علاوہ باقی دنیا کے ممالک سے درآمد کیے جانے والے قالین، مچھلی، ہر قسم کے فریز گوشت، فرنیچر، فروٹ، ڈرائی فروٹ، جیمز، جیلی، کنفکشریز پر بھی ٹیکس کی شرح 25 فیصد کردی گئی ہے۔

    زمان پارک ، راستے بند، پولیس کی بھاری نفری، عمران خان کی گرفتاری متوقع

    علاوہ ازیں سی بی یوکنڈیشن میں ہوم اپلانسزکارن فلیکس اوردوسرے تیار شدہ سریلیکس،ویجیٹیبل وفروٹ جوسز،لیدرجیکٹس،میٹرس،سلیپنگ بیگ،میوزیکل آلات، ہر قسم کے اسلحہ و گولہ بارود (دفاعی کے علاوہ)، ٹریول بیگ، اییر کرافٹس، کچن وییرز، کراکری کے سامان سمیت تین درجن سے زائد اشیاء کی درآمد پر پچیس فیصد جی ایس ٹی عائد کیا ہے-

  • پیٹرول پر سیلز ٹیکس ختم کردیا ہے، قیمتیں ہمارے بس میں نہیں ،وزیرخزانہ

    پیٹرول پر سیلز ٹیکس ختم کردیا ہے، قیمتیں ہمارے بس میں نہیں ،وزیرخزانہ

    اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر شوکت ترین نے کہا ہے کہ پیٹرول پر سیلز ٹیکس ختم کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی : شوکت ترین نے دعویٰ کیا کہ ہم نے آئی ایم ایف کے اہداف پورے کر دیئے ہیں آئی ایم ایف کے پروگرام سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔

    وفاقی وزیر خزانہ سینیٹرشوکت ترین نے کہا کہ چین کی اعلیٰ قیادت نے پاکستان کی معاشی اصلاحات کی تعریف کی ہے دورہ چین کامیاب رہا ہے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر شوکت ترین واضح طور پر کہا کہ پیٹرول کی قیمتیں ہمارے بس میں نہیں ہیں۔

    واضح رہے کہ رواں ماہ حال ہی میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے چھ بلین ڈالر کے قرض کی بحالی کا اعلان کیا ہے اس کا مقصد پاکستان کی معیشت کو تباہی سے بچانا اور اُسے مستحکم کرنا ہے۔

    آئی ایم ایف نے یہ اعلان ایک ایسے وقت پر کیا جب پاکستان میں مہنگائی کی شرح کو دنیا بھر میں پائی جانے والی بلند ترین شرحوں میں شمار کیا جا رہا ہے۔ اس صورتحال سے پاکستان میں نئے معاشی خطرات جنم لے رہے ہیں پاکستان نے 2019ء میں معیشت کو درپیش مشکلات سے بچانے کے لیے آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ پیکج حاصل کیا تھا تاہم قرضوں کی تین قسطوں کی فراہمی کے بعد اسے دو بار معطل کر دیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ گذشتہ سال پانچ سو ملین ڈالر کی قسط فراہم کی گئی تھی۔ اُس کے بعد پاکستان کی طرف سے اقتصادی اصلاحات کے ایجنڈا پر عمل درآمد کی ناکامی کے سبب آئی ایم ایف نے اسلام آباد کے لیے قرضے کی ادائیگی کو معطل کر دیا گیا تھا۔

    سعودی وزیر داخلہ کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات

    پاکستانی حکام کے مطابق آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ نے توسیعی سہولت فنڈ کے تحت چھٹے جائزے کی منظوری کے بعد ایک ارب ڈالر قرضے کی قسط جاری کی ہے پاکستانی حکام کا کہنا تھا کہ حکومت کی طرف سے نئے معاشی اقدامات کیے گئے ہیں جن میں آئی ایم ایف فنڈ کے شرائط کو پورا کرنے کے لیے ٹیکس محصولات کو مزید سخت کرنے جیسے اقدامات شامل ہیں۔

    دریں اثناء پاکستان کے وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا تھا کہ واشنگٹن میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیو بورڈ کی میٹنگ کے بعد پاکستان کے لیے ایک ارب ڈالر کی قسط کی ادائیگی کا اعلان سامنے آیا۔ شوکت ترین کے بقول ، ”جنوبی ایشیا کی جوہری طاقت کو ایک نئی قسط موصول ہونے والی ہے۔

    وزیراعظم رواں ماہ صدرپیوٹن کی دعوت پر روس کا دورہ کریں گے، وزیرخارجہ

    آئی ایم ایف کے اس اقدام کو غیر معمولی گرتی ہوئی معیشت اور کساد بازاری اور مہنگائی میں ہوش ربا اضافے کے تناظر میں ایک بہت بڑی پیش رفت سمجھا جا رہا ہے۔ عالمی منڈی میں توانائی اور اشیاء کی قیمتوں میں بہت زیادہ اضافے کے سبب پاکستان جیسی کمزور معیشت کے حامل ملک پر بہت گہرے منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

    حکومت کا کہنا تھا کہ ان حالات کے پیش نظر اس نے ٹیکسوں کے ذریعے ریونیو بڑھانے کی کوششوں میں اضافہ کیا ہے۔ دوسری جانب حکومت کی طرف سے ٹیکس میں اضافہ ملک میں مہنگائی کی شرح کو بہت تیزی سے بڑھاتے ہوئے 13 فیصد تک پہنچانے کا سبب بنا ہے۔ یہ شرح اس وقت دنیا کے چند دیگر ممالک جیسے کے ترکی اور ارجنٹائن کی طرح مہنگائی کی بلند ترین شرح قرار دی جا رہی ہے۔

    سعودی وزیر داخلہ کی آرمی چیف سے ملاقات

    یاد رہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف کی طرف سے یہ معاہدہ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کے لیے تین ارب ڈالر کی امدادی رقم کے اعلان کے بعد سامنے آیا تیل سے مالا مال اس عرب ریاست نے پاکستان کے مرکزی بینک میں تین ارب ڈالر جمع کرانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ پاکستان کے ذرمبادلہ کو ذخائر کی کمی پورا کرنے میں مدد گار ثابت ہوگا۔

    مریم صاحبہ! آپ کی دھمکیوں اور افسانوں سے اب پری زاد کی کہانی لوگوں کو سچ لگتی…