Baaghi TV

Tag: سینیٹ

  • اس وقت پورا خلیجی خطہ صورتحال کی زد میں ہے، ڈپلومیسی ہی مسئلے کا حل ہے،اسحاق ڈار

    اس وقت پورا خلیجی خطہ صورتحال کی زد میں ہے، ڈپلومیسی ہی مسئلے کا حل ہے،اسحاق ڈار

    نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایران ہمارا ہمسایہ اور برادر اسلامی ملک ہے اور پاکستان نے بیک ڈور سفارتکاری کے ذریعے معاملہ سلجھانے کی بھرپور کوشش کی ہے۔

    سینیٹ کے اجلاس میں خطے کی بگڑتی صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئےانہوں نے بتایا کہ آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت پر وزیر اعظم شہباز شریف نے مذمت کرتے ہوئے بیان جاری کیا انہوں نے کہا کہ ایران ہمارا ہمسایہ اور برادر اسلامی ملک ہے اور پاکستان نے بیک ڈور سفارتکاری کے ذریعے معاملہ سلجھانے کی بھرپور کوشش کی ہے، آیت اللہ علی خامنہ ای کا قتل عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے-

    انہوں نے کہا کہ مذاکرات میں پیشرفت کے باوجود ایران پر حملہ کیا گیا جس کی پاکستان نے شدید مذمت کی پاکستان نے جوہری توانائی کے پرامن استعمال سے متعلق ایران کے مؤقف کی حمایت کی ہے اور ایرانی قیادت پاکستان کی کاوشوں سے بخوبی آگاہ ہے ڈپلومیسی ہی مسئلے کا حل ہے اور اس ضمن میں وہ یورپی یونین سمیت 13 ممالک کی قیادت سے رابطہ کر چکے ہیں۔

    مائیکل ہیسن کی غیر معمولی مداخلت، علیم ڈارقومی سلیکشن کمیٹی سے مستعفی

    اسحاق ڈار نے کہا کہ اس وقت پورا خلیجی خطہ صورتحال کی زد میں ہے تاہم سعودی عرب اور عمان پر حملے نہیں ہو رہے اور ان دونوں ممالک کو پاکستان کی جانب سے یقین دہانی کروائی گئی ہے انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کی کوششیں وقتی نہیں بلکہ مسلسل جاری ہیں، ایران پر حملے کی خبر سامنے آتے ہی انہو ں نے فوری طور پر دفتر خارجہ سے رابطہ کیا اور 28 فروری کو پاکستان نے اس صورتحال پر پہلا باضابطہ ردعمل دیا۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ جون میں بھی ایران پر حملہ ہوا تھا جس پر پاکستان نے کشیدگی کم کرانے کی کوشش کی تھی، جبکہ گزشتہ 3 روز کے دوران متعدد ممالک سے رابطے کیے جا چکے ہیں تاکہ سفارتکاروں کو دوبارہ مذاکرات کی میز پر لایا جا سکےڈائیلاگ کے ذریعے افہام و تفہیم کا راستہ نکالا جا سکتا ہے۔

    برطانوی عدالت سے جمائما گولڈ اسمتھ کو ایک ہزار پاؤنڈ جرمانے کی سزا

    اسحاق ڈار نے بتایا کہ ان کی عمان کے وزیر خارجہ سے رات گئے بات ہوئی جبکہ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے براہ راست اور غیر رسمی رابطہ ہے اور وہ واٹس ایپ کے ذریعے بھی مسلسل مشاورت میں ہیں، دونوں ایوانوں کے قائد حزب اختلاف اور پارلیمانی لیڈرز کو بھی بریفنگ دی جائے گی جبکہ افغا نستان کے حوالے سے بھی اعتماد میں لینے کی کوشش کی جائے گی تاکہ خطے میں پائیدار امن کے لیے مشترکہ حکمت عملی اپنائی جا سکے۔

    آپریشن غضب للحق:پاک فوج کی کارروائی میں ننگرہار خوگانی بیس تباہ

  • مراد سعید نے سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا

    مراد سعید نے سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر مراد سعید نے حلف اٹھائے بغیر سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔

    پی ٹی آئی سینیٹر مراد سعید نے سینیٹ کی رکنیت سے اپنا استعفیٰ چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کو ارسال کر دیا ہےمراد سعید جولائی 2025 میں خیبرپختونخوا سے پی ٹی آئی کی حمایت سے سینیٹر منتخب ہوئے تھے تاہم اس کے بعد وہ ایوان بالا میں نہیں آئے اور حلف بھی نہیں اٹھایامراد سعید پی ٹی آئی کے 6 سینیٹرز میں شامل تھے جن کی کامیابی کا نوٹیفکیشن 24 جولائی 2025 کو جاری کیا گیا تھاالیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا تھا کہ نومنتخب سینیٹرز کی مدت اپریل 2030 میں ختم ہوگی۔

    وزیر اعظم معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے سنجیدہ کوششیں کر رہے ہیں،صدر مملکت

    صحت جیسے حساس معاملے پر سیاست نہیں ہونی چاہیے ، طارق فضل چوہدری

    خیبر پختونخوا: بھارتی ترانہ گانے پر 4 طلبہ یونیورسٹی سے فارغ

  • جادو ٹونا کرنے اور اس کی تشہیر پر 6 ماہ سے 7 سال قید ، 10 لاکھ تک جرمانہ ہو گا

    جادو ٹونا کرنے اور اس کی تشہیر پر 6 ماہ سے 7 سال قید ، 10 لاکھ تک جرمانہ ہو گا

    سینیٹ نے پاکستان پینل کوڈ میں ترمیم کا بل منظور کر لیا جس کے تحت جادو ٹونا کرنے یا اس کی تشہیر پر قید اور جرمانے کی سزا ہو گی۔

    ترمیم میں تعزیرات پاکستان میں نئی دفعہ 297 الف شامل کی گئی اور یہ بل جاود ، جادو ٹونا کی روک تھام سے متعلق ہےبل کے مطابق جو شخص جادو ٹونا یا اس کی تشہیر کرے اسے 6 ماہ سے 7 سال تک قید ہو گی اورجرم کے مرتکب شخص کو 10 لاکھ روپے تک جرمانہ ہو گا۔

    اس کے علاوہ سینیٹ نے وفاقی نصاب، نصابی کتب سے متعلق بل بھی منظور کر لیا یہ بل سینیٹر عینی مری نے پیش کیا سینیٹر سرمد علی کا پیش کردہ مسلم فیملی لاز ترمیمی بل مزید غور و خوض کے لیے متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا۔

    میئر کراچی کا شہید فائر فائٹر فرقان کے ورثا کو ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان

    گُل پلازہ سانحہ: حادثہ نہیں، ریاستی غفلت کا زندہ ثبوت

    وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی سعودی ہم منصب سے ملاقات

  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں سے بھی پی ٹی آئی ارکان مستعفی

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں سے بھی پی ٹی آئی ارکان مستعفی

    قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں سے بھی پاکستان تحریک انصاف کے ارکان مستعفی ہونا شروع ہوگئے۔

    پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ سینیٹر مرزا محمد آفریدی سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں کامرس، صنعت و پیداوار، تعلیم، توانائی اور بین الصوبائی رابطہ کمیٹی سے مستعفی ہوگئے،سینیٹر مرزا آفریدی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت سے مسعفی ہو رہا ہوں، بانی پی ٹی آئی کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہوا۔

    سینیٹر اعظم خان سواتی بھی قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہوئے، انہوں نے پارٹی کی ہدایت پر سینیٹ کی پانچ قائمہ کمیٹیاں چھوڑ دیں،سینیٹر اعظم سواتی نے کابینہ کمیٹی، اقتصادی امور، صحت، قانون و انصاف اور رولز اینڈ پروسیجر کمیٹی چھوڑ دی۔

    وقاص مقصود نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان کر دیا

    سابق وفاقی وزیر اعظم خان سواتی کا کہنا تھا کہ پارٹی قائد کی ہدایت پر استعفا دیا، ہم استعفے دیکر موجودہ پارلیمانی نظام کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، قانون اور آئین کی حکمرانی کے لیے اب قائمہ کمیٹیاں بے سود ہو چکی ہیں، استعفا اپنے پارلیمانی لیڈر علی ظفر کو بھیج دیا، جو چیئرمین سینیٹ کو بھیجیں گے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی عمران خان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کی ہدایت کی تھی۔

    خیبرپختونخوا حکومت کی مختلف حکمتِ عملیوں نے انسداد دہشتگردی کی کوششوں کو پیچیدہ بنا دیا،رپورٹ

  • سینیٹ میں اسرائیلی پارلیمان کے خلاف مذمتی قرارداد منظور

    سینیٹ میں اسرائیلی پارلیمان کے خلاف مذمتی قرارداد منظور

    اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے سینیٹ کمیٹیوں کی کارروائی پر نوٹسز پر ارکان نے عدالتی مداخلت کو پارلیمانی خودمختاری کے خلاف قرار دیتے ہوئے اٹارنی جنرل کو فوری طور پر طلب کرنے کا مطالبہ کیا، اجلاس میں نو منتخب ارکان نے حلف اٹھایا-

    اجلاس کا آغاز پریزائڈنگ افسر عرفان صدیقی کی زیر صدارت ہوا، سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے سینیٹ کمیٹیوں کی کارروائی پر نوٹس لینے کے فیصلے پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ یہ پارلیمانی اختیارات میں مداخلت ہے اور اٹارنی جنرل کو فوری طور پر ایوان میں طلب کیا جائے تاکہ وہ وضاحت دے سکیں،اس پر پریزائڈ نگ افسر شہادت اعوان نے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ اٹارنی جنرل کو نوٹس بھجوایا جائے گا، اجلاس میں نو منتخب سینیٹر روبینہ ناز نے حلف اٹھایا۔

    وقفہ سوالات کے دوران وفاقی وزیر ہاؤسنگ ریاض پیرزادہ نے انکشاف کیا کہ اربوں روپے کے فلیٹس تو تعمیر ہو چکے ہیں لیکن پانی کی سہولت موجود نہیں، منصوبہ بندی کی کمی اور بااثر افراد کی مداخلت کے باعث کئی اسکیمیں تاخیر کا شکار ہیں،سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے ایف جی ایچ اے کی کارکردگی پر سوالات اٹھا تے ہوئے کہا کہ اگر بینک اسٹیٹمنٹس نکالی جائیں تو کئی وزرا کے نام سامنے آئیں گے۔

    ویسٹ انڈیز کیخلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان

    بی آئی ایس پی کے آڈٹ میکانزم پر بھی سوالات اٹھائے گئے، جن پر وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے وضاحت دی کہ پرانا طریقہ کار ہی جاری ہے،سینیٹر ذیشان خانزادہ نے ٹیرف ریفارم پالیسی پر عدم عملدرآمد کو برآمدات میں رکاوٹ قرار دیا، سینیٹر ہمایوں مہمند نے ناقص منصوبہ بندی کو سیدپور اور نجی سوسائٹیوں میں حادثات کا سبب قرار دیا۔

    سینیٹر پلوشہ خان نے اسرائیل کی مغربی کنارے پر قبضے کی حالیہ قرارداد کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی اور کہا کہ پاکستان کی خاموشی اس معاملے میں قابل قبول نہیں، سینیٹ نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف متفقہ مذمتی قرارداد منظور کی۔

    راولپنڈی: لڑکی کا جرگے کے فیصلے پر قتل،پولیس نے قبر کشائی کی اجازت طلب کر لی

    اجلاس میں اکادمی ادبیات اور دیگر علمی اداروں کی ممکنہ بندش پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا اور حکومت سے ان اداروں کے تحفظ کی فوری اپیل کی گئی اجلاس کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔

  • سینیٹ ضمنی انتخابات: کوڈ آف کنڈکٹ جاری

    سینیٹ ضمنی انتخابات: کوڈ آف کنڈکٹ جاری

    الیکشن کمیشن نے سینیٹ ضمنی انتخابات کے لیے سیاسی جماعتوں، امیدواروں اور ووٹرز کے لیے کوڈ آف کنڈکٹ جاری کر دیا، جس میں متعدد اہم پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی الیکشن کل (پیر) کو ہورہا ہے، اس سلسلے میں الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق طے کیا ہے اور امیدواروں سمیت سیاسی جماعتوں، ایجنٹس اور ووٹرز کے لیے کوڈ آف کنڈکٹ جاری کر دیا ہے۔

    الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے مطابق پولنگ اسٹیشنز میں موبائل فون یا الیکٹرانک ڈیوائس لے جانے پر پابندی ہوگئی جبکہ بیلٹ پیپرز کی تصاویر لینا بھی سختی سے ممنوع قرار دیا گیا ہے امیدوار یا ان کے حامی کسی سرکاری ملازم یا عہدیدار سے مدد نہیں مانگ سکتے اور کوئی سرکاری ملازم یا عہدیدار بھی کسی امیدوار کی حمایت یا مخالفت نہیں کر سکتا۔

    پی ٹی آئی کی رکاوٹیں ناکام : مخصوص نشستوں پر ارکان کی حلف برداری آج شام کرنے کا فیصلہ

    کوڈ آف کنڈکٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ ضمنی الیکشن میں سرکاری وسائل استعمال نہیں ہوں گے جبکہ صدر مملکت اور گورنرز انتخابی مہم میں حصہ نہیں لے سکیں گے، اداروں کی توہین یا مذاق اڑانا بھی ممنوع ہے، خلاف ورزی پر الیکشن ایکٹ کے تحت توہین عدالت کا نوٹس لیا جا سکتا ہے۔

    واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی سے سینیٹ کی جس نشست پر ضمنی الیکشن ہو رہا ہے، وہ مسلم لیگ ن کے سابق سینیٹر پروفیسر ساجد میر کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی،ضمنی الیکشن میں مسلم ن کی جانب سے عبدالکریم جب کہ خدیجہ صدیقی، عبدالستار اور اعجاز حسین آزاد حیثیت میں امیدوار ہیں۔

    پاکستانی پاسپورٹ میں والدہ کا نام بھی شامل کرنے کا فیصلہ

  • سینیٹ انتخابات: خیبرپختونخوا سے 7 نشستوں پر 16 امیدوار مدمقابل،  فہرست جاری

    سینیٹ انتخابات: خیبرپختونخوا سے 7 نشستوں پر 16 امیدوار مدمقابل، فہرست جاری

    خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی 7 جنرل نشستوں کے لیے مختلف سیاسی جماعتوں اور آزاد حیثیت سے مجموعی طور پر 16 امیدوار مدمقابل ہوں گے۔ الیکشن کمیشن نے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی ہے۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے خرم ذیشان، فیض الرحمان، مراد سعید اور اعظم سواتی، جبکہ مسلم لیگ (ن) کے نیاز احمد اور پیپلز پارٹی کے محمد طلحہ محمود بھی اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا چکے ہیں،جے یو آئی (ف) کی طرف سے دلاور خان اور عطاء الحق میدان میں ہیں، جبکہ آزاد امیدواروں میں آصف رفیق، اظہر قاضی مشوانی، شفقت ایاز، عرفان سلیم، فیصل جاوید، محمد وقاص آفریدی، مرزا محمد آفریدی اور نور الحق قادری شامل ہیں۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق امیدواروں کی جانچ پڑتال، اپیلوں اور حتمی فہرست کے بعد باقاعدہ پولنگ شیڈول کے مطابق ہو گی۔ سینیٹ انتخابات میں خیبرپختونخوا اسمبلی کے ارکان ووٹ کاسٹ کریں گے۔

  • روزانہ کی بنیاد پر مواد بلاک کرنے کی 300 درخواستیں وصول کرتے ہیں،چیئرمین پی ٹی اے

    روزانہ کی بنیاد پر مواد بلاک کرنے کی 300 درخواستیں وصول کرتے ہیں،چیئرمین پی ٹی اے

    اسلام آباد : سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اجلاس میں سوشل میڈیا پر جنگ کے دوران پاکستان مخالف پروپیگنڈ ے، ”ذہانت اے آئی“ کے دعوے، اور کرپٹو کونسل کے معاملات زیر بحث آئے۔

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس چیئرپرسن کمیٹی کے زیر صدارت ہوا چیئرپرسن کمیٹی نے سوال اٹھایا کہ جنگ کے دوران ملک کے خلاف سوشل میڈیا پر جو منفی مہم چلائی گئی، اس پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے کیا اقداما ت کیے؟ کیا کسی یوٹیوب چینل کو بلاک کیا گیا؟-

    چیئرمین پی ٹی اے نے وضاحت کی کہ ادارے کے پاس دو اختیارات ہوتے ہیں، یا تو مکمل چینل بلاک کرنا یا صرف مخصوص مواد کو، پی ٹی اے روزانہ کی بنیاد پر مواد بلاک کرنے کی 300 درخواستیں وصول کرتا ہےاور گزشتہ پانچ ماہ میں 45 ہزار سے زائد شکایات موصول ہوئی ہیں ان میں یوٹیوب سے متعلق 90 فیصد، ٹک ٹاک سے 76 فیصد اور فیس بک سے 72 فیصد شکایات شامل ہیں۔

    چیئرمین پی ٹی اے نے اعتراف کیا کہ سوشل میڈیا کمپنیاں سیاسی نوعیت کا مواد ہٹانے سے انکار کر دیتی ہیں اور انفرادی شکایات پر
    بھی صارف کو براہ راست جواب دیتی ہیں، پی ٹی اے نے سرکاری اداروں کے لیے ایک علیحدہ پورٹل بھی تیار کیا ہے۔

    اس موقع پر سینیٹر کامران مرتضیٰ نے مطالبہ کیا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو کہا جائے کہ وہ پاکستان میں اپنے دفاتر قائم کریں کیونکہ اب وہ اسے ممکنہ مارکیٹ سمجھنے لگے ہیں۔

    اجلاس میں وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کی جانب سے ”ذہانت اے آئی“ کے دعوے پر بھی سخت سوالات کیے گئے حکام نے وضاحت دی کہ یہ منصوبہ وزارت کا نہیں بلکہ ایک پرائیویٹ کمپنی کا تھا، تاہم وفاقی وزیر نے اس کا دعویٰ سرکاری حیثیت سے کیا جس پر چیئرپرسن کمیٹی نے اعتراض کیا کہ بعد میں اس بیان کی کوئی سرکاری تردید نہیں آئی۔

    کمیٹی نے ”ذہانت اے آئی“ سے متعلق ایجنڈا آئندہ اجلاس تک مؤخر کر دیا اور مطالبہ کیا کہ وفاقی وزیر خود کمیٹی میں آ کر وضاحت پیش کریں، بصورت دیگر وزیر اعظم کو خط لکھا جائے گا۔

    کرپٹو کرنسی سے متعلق بحث میں سینیٹر افنان اللہ نے اعتراض کیا کہ کرپٹو کونسل وزارت خزانہ کے بجائے وزارت آئی ٹی کے پاس ہونی چاہیے تھی کیونکہ آئی ٹی اس کا اصل دائرہ اختیار ہے، سینیٹر کامران مرتضیٰ نے سوال اٹھایا کہ اگر کرپٹو سے متعلق کوئی بڑا فراڈ ہو جائے تو ذمہ دار کون ہوگا؟

    سیکریٹری آئی ٹی نے جواب دیا کہ وزارت صرف پالیسی سازی میں معاونت کرتی ہے، ریگولیشن کا کام ان کا دائرہ اختیار نہیں اس پر کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ کرپٹو پر واضح قانون سازی کی جائے۔

    چیئرمین پی ٹی اے نے اجلاس کے اختتام پر بتایا کہ پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 نافذ ہوچکا ہے، جس میں اظہار رائے کی آزادی اور ریا ست کے تحفظ کے درمیان توازن قائم کرنے کی کوشش کی گئی ہے ،سینیٹر پلوشہ خان نے سوال کیا کہ اگر کسی کی عزت سوشل میڈیا پر اچھالی جائے تو اس کا کیا حل ہوگا؟ جس پر چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ انفرادی شکایات پر بھی 24 گھنٹوں کے اندر کارروائی کی جاتی ہے۔

  • سینیٹ میں بائیولوجیکل اور مہلک ہتھیارکنونشن عملدرآمد بل منظور

    سینیٹ میں بائیولوجیکل اور مہلک ہتھیارکنونشن عملدرآمد بل منظور

    اسلام آباد: سینیٹ میں بائیولوجیکل اور مہلک ہتھیارکنونشن عملدرآمد بل منظور کرلیا گیا۔

    سینیٹ میں منظور کیے گئے بل کے تحت پاکستان میں بائیولوجیکل ہتھیار پر پابندی عائد ہوگی، کوئی شخص مہلک ہتھیار تیار ، ذخیرہ، ٹرانسپورٹ ، امپورٹ اور ایکسپورٹ نہیں کرےگا، اس کا اطلاق ہر پاکستانی اور ہر اس شخص پرہوگا جوپاکستانی حدود میں جرم یا پاکستان کےخلاف جرم کرے، بل کا اطلاق پاکستانی علاقے میں موجود غیر ملکی پر بھی ہوگا۔

    بل کے تحت کوئی شخص ایسا مواد یا ٹیکنالوجی حاصل نہیں کرےگا جوبائیولوجیکل ہتھیاربنانے میں استعمال ہو، مہلک ہتھیار تیار، ذخیرہ، ٹرانسفرکرنے پر 25 سال قید اور ایک کروڑ روپے جرمانہ ہوگا،اس کے علاوہ سینٹرل اتھارٹی پر امن مقاصد کےلیے اس کے استعمال کے حوالے سےاجازت دےگی۔

    پاکستان میں معاشی استحکام کے آثار نمایاں ہو رہے ہیں،وفاقی وزیر خزانہ

    منگل کو ایوان بالا کے اجلاس میں وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے اس بل کو قائمہ کمیٹی سے منظور کردہ صورت میں زیرغور لانے کی تحریک پیش کی، تحریک کی منظوری کے بعد انہوں نے یہ بل ایوان میں پیش کیا بعدازاں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے ایوان سے بل کی شق وار منظوری لی۔ ایوان نے متفقہ طور پر اس بل کی منظوری دے دی، قبل ازیں چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور سینیٹر عرفان الحق صدیقی نے اس بل سے متعلق قائمہ کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش کی۔

    بھارتی جنگی جنون،افواج پاکستان،عوام پاکستان،متحد،بیدار و تیار

  • گیس امپورٹ پر پابندی نہیں، پائپ بچھانے پر پابندی ہے،ایم ڈی سوئی ناردرن

    گیس امپورٹ پر پابندی نہیں، پائپ بچھانے پر پابندی ہے،ایم ڈی سوئی ناردرن

    اسلام آباد: ایم ڈی سوئی ناردرن کا کہنا ہے کہ گیس پاور سیکٹر کے لیے درآمد کی جا رہی تھی، بعد میں کوئلہ اور نیوکلیئر کے پلانٹس لگ گئے، اس لیے فیلڈ بند کرنے کے علاوہ آپشن نہیں۔

    باغی ٹی وی : سینیٹ کی قائمہ کمیٹی پیٹرولیم کو بریفنگ دیتے ہوئے ایم ڈی سوئی ناردرن نے بتایا کہ قطر اور ای این آئی کے ساتھ 2031 تک ہونے والے معاہدوں کے تحت ہر ماہ 10 کارگو آتے ہیں اور انہیں 2 یا 3 دن سے زیادہ مؤخر نہیں کیا جاسکتا گیس پاور سیکٹر کے لیے درآمد کی جا رہی تھی، بعد میں کوئلہ اور نیوکلیئر کے پلانٹس لگ گئے، اس لیے فیلڈ بند کرنے کے علاوہ آپشن نہیں۔

    پاک ایران گیس پائپ لائن سے متعلق سیکرٹری پیٹرولیم نے کمیٹی کو بتایا کہ وزیراعظم نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو ٹاسک دیا ہے، گیس امپورٹ پر پابندی نہیں، پائپ بچھانے پر پابندی ہے۔

    دوسری جانب شمالی وزیرستان سے تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں، ماڑی انرجیز لمیٹڈ نے شمالی وزیرستان سے تیل اور گیس کی دریافت کا اعلان کیا ہے،ماڑی انرجیز کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق دریافت سے ابتدائی طور پر یومیہ 20 بیرل خام تیل حاصل ہوگاابتدائی طور پرایک کروڑ 29 لاکھ مکعب فٹ یومیہ گیس حاصل ہونے کا تخمینہ ہے۔