Baaghi TV

Tag: سینیٹر شبلی فراز

  • اپوزیشن کی لوٹ مار کے باعث پاکستان مقروض ہوا،سینیٹر شبلی فراز۔

    اپوزیشن کی لوٹ مار کے باعث پاکستان مقروض ہوا،سینیٹر شبلی فراز۔

    وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی لوٹ مار کے باعث پاکستان مقروض ہوا،ماضی کے حکمرانوں کی شاہ خرچیوں سے اخراجات بڑھے،وزیراعظم اپنے گھر میں رہتے ہیں کوئی کیمپ آفس نہیں،تحریک انصاف کا شروع سے موقف رہا ہے کہ انتحابات اوپن بیلٹ کے ذریعہ ہونے چاہیے۔وہ جمعرات کو پشاور میں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ ملک بھر میں صحت کے نظام میں بہتری لا رہے ہیں، صحت کارڈ بلا تفریق ہر خاندان کو دیا جا رہا ہے لیکن سندھ میں صحت کا نظام بہت خراب ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں آٹھ سال سے ہماری حکومت ہے، صوبے میں تحریک انصاف کی حکومت نے ہر شعبے میں کام کیے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں یہی جماعتیں اوپن بیلٹ کے حق میں تھی لیکن جیسے ہی حکومت نے اس حوالے سے ٹھوس اقدامات شروع کیے تو یہی اپوزیشن اوپن بیلٹ کی مخالف ہوگئی ،اس سےظاہر ہوتا ہے اپوزیشن ملک میں شفاف انتخابات نہیں چاہتی ۔سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ عمران خان نے کرپشن کے خاتمے کے لیے جدوجہد کی اب الیکٹرانک ووٹنگ کے ذریعے الیکشن میں شفافیت لانے کے لئے جدو جہد شروع کردی.

  • ‏سرکاری ملازمین کو اپنے اخراجات کم کرنے سے متعلق میں نے کوئی بیان نہیں دیا:  شبلی فرازٹویٹ

    ‏سرکاری ملازمین کو اپنے اخراجات کم کرنے سے متعلق میں نے کوئی بیان نہیں دیا: شبلی فرازٹویٹ

    وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا ‏سرکاری ملازمین کے احتجاج کے حوالے سے ٹویٹ کیا-

    ٹویٹ وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ میں ‏سرکاری ملازمین کو اپنے اخراجات کم کرنے سے متعلق خود سے منسوب جملوں کی تردید کرتا ہوں- ایسی کوئی بات نہیں کہی۔ سرکاری ملازمین کے جائز مطالبات کو سننے اور ان پر پیش رفت کے لئے تیار ہیں۔
    افسوس ہے کہ ایسی بات مجھ سے منسوب کی گئی جو میں نے نہیں کہی۔غلط طورپر جو بات مجھ سے منسوب کی گئی، اس کا اس کے سوا اور کوئی مقصد دکھائی نہیں دیتا کہ غلط فہمیاں پیدا کرکے سیاسی مفاد حاصل کیاجائے۔ امید کرتا ہوں کہ میڈیا اس معاملے پر اپنی ذمہ داریاں نبھائے گا۔