Baaghi TV

Tag: سینیٹر طلحہ محمود

  • آئیڈیل حج تو نہیں کراسکتا لیکن مشکلات میں کمی ضرور لاؤں گا،وفاقی وزیر مذہبی امور

    آئیڈیل حج تو نہیں کراسکتا لیکن مشکلات میں کمی ضرور لاؤں گا،وفاقی وزیر مذہبی امور

    وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر طلحہٰ محمود نے کہا ہے کہ حج انتظامات کے حوالے سے مطمئن نہیں ہوں۔

    باغی ٹی وی: اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹر طلحہٰ محمود نے کہا کہ سنا تھا کہ رمضان المبارک میں حج انتظامات مکمل کرلئے جاتے ہیں لیکن وزارت سنبھالنے کے بعد معلوم ہوا کہ انتظامات تو بلکل نہیں ہوئے تھےمجھے انتظامات کے سلسلے میں ہنگامی طور پر سعودی عرب جانا پڑگیا تھا۔ ابھی تک انتظامات کے حوالے سے میں مطمئن نہیں ہوں، ہوسکتا ہے مجھے دوبارہ سعودی عرب جانا پڑے۔

    افغان طالبان نےخواتین پر پابندیوں کیخلاف سلامتی کونسل کی قرار داد مسترد کردی

    انھوں نے کہا کہ اب حج آپریشن شروع ہوچکا ہے، 20 یا 21 تاریخ کو پہلی حج فلائیٹ روانہ ہوجائے گی، میں آئیڈیل حج تو نہیں کراسکتا لیکن مشکلات میں کمی ضرور لاؤں گا۔ پرائیویٹ حج ٹور آپریٹرز عازمین کے ساتھ کئے گئے وعدے پورے کریں وعدے پورے نہ کرنے والوں پر جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔

    صوبہ بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے

    وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پی آئی اے والوں سےمیٹنگ کی، بڑی بڑی داستانیں سننےکو مل رہی ہیں، اس ملک میں فراڈ، دھوکے اور جھوٹ والی پالیسیوں سے کوئی ترقی نہیں ہونی، پریکٹیکل اور قابل عمل درست پالیسیاں بنانے کی ضرورت ہے ملک میں ہر نعمت موجود ہے اور وسائل بھی بہت ہیں لیکن پھر بھی پاکستان بدحالی کا شکار کیسے ہوگیا۔ آج جو بھی ادارہ حکومت کے ہاتھ میں ہے اس کا بہت برا حال ہے۔

    جسٹس مظاہر اکبر نقوی کیخلاف ریفرنس دائر

  • سینیٹر طلحہ محمود وفاقی وزیر مذہبی امورتعینات

    سینیٹر طلحہ محمود وفاقی وزیر مذہبی امورتعینات

    اسلام آباد: جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سینیٹر طلحہ محمودکو وفاقی وزیر مذہبی امور تعینات کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : کابینہ ڈویژن نے سینیٹر طلحہ محمود کی بطور وفاقی وزیر تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے سینیٹر طلحہ محمود کو وزارت مذہبی امور کی اضافی ذمہ داریاں دی گئیں ہیں، سینیٹر طلحہ محمود کے پاس وفاقی وزارت سٹیٹ اینڈ فرنٹیئر ریجن کا قلمدان بھی ہے۔

    وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور سڑک حادثہ میں جاں بحق ہوگئے

    خیال رہے کہ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور مفتی عبدالشکور رواں ہفتے اچانک ٹریفک حادثے میں انتقال کر گئے تھےتاہم اب سینیٹر طلحہ محمود مفتی عبدالشکور کی جگہ وزارت مذہبی امور کا اضافی چارج سنبھالیں گے-

    سینیٹر طلحہ محمود کا تعلق جمعیت علماء اسلام پاکستان سے ہے۔ سینیٹر طلحہ محمود سیفران کے وفاقی وزیر کے فرائض انجام دے رہے ہیں اور اب ان کے پاس وزارت مذہبی امور کا قلمدان بھی ہوگا۔

    خیال رہے کہ 15 اپریل کو وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور اسلام آباد میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے-

    روز مرہ اشیاء کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ،91 فیصد پاکستانیوں کا گھریلو بجٹ میں …

    مولانا عبدالشکور اسلام آباد میں نجی ہوٹل سے سیکرٹریٹ چوک کی طرف جارہے تھے کہ ایک تیز رفتار گاڑی نے مولانا عبدالشکور کی گاڑی کو ٹکر مار دی مولانا عبدالشکور کو پولی کلینک ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔ آئی جی اسلام آباد پولیس کا کہنا تھا کہ مفتی صاحب اکیلے گاڑی ڈرائیو کررہے تھے، عبدالشکور کا انتقال سَر پر چوٹ آنے سے ہوا، گاڑی میں کچھ بزنس مین سوار تھے، یہ ایک روڈ ایکسیڈنٹ ہے جس کی تحقیقات جاری ہے۔

    سرگودھا میں احمدیوں کی 118 سال پرانی عبادت گاہ پر مشتعل ہجوم کا حملہ