Baaghi TV

Tag: سینیٹ انتخابات

  • سینیٹ انتخابات: مریم نواز کی زیر صدارت  اجلاس، اراکین اسمبلی کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت

    سینیٹ انتخابات: مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس، اراکین اسمبلی کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت

    پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کے اہم اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سینیٹ انتخابات کے موقع پر اراکین پنجاب اسمبلی کو مکمل حاضری یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

    پارلیمانی پارٹی کا اجلاس وزیراعلیٰ کی زیر صدارت ہوا جس میں وزراء اور پارٹی اراکینِ اسمبلی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اجلاس میں سینیٹ انتخابات کی حکمت عملی اور متوقع ووٹنگ شیڈول پر بھی غور کیا گیا۔اجلاس کے دوران مریم نواز کو سینیٹ الیکشن سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ذرائع کے مطابق، وزیراعلیٰ نے واضح ہدایت دی کہ پارٹی نظم و ضبط کی پاسداری کرتے ہوئے تمام اراکین اپنی حاضری یقینی بنائیں اور سینیٹ انتخابات میں پارٹی پالیسی کے مطابق ووٹ کاسٹ کریں۔

    اجلاس کے اختتام پر پارٹی کی جانب سے تمام شریک اراکین کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا گیا۔ اس موقع پر پارٹی قیادت نے اراکینِ اسمبلی کے ساتھ غیر رسمی گفتگو بھی کی اور اندرونی سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا۔واضح رہے کہ پنجاب سے سینیٹ کی نشستوں پر ہونے والے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کو اکثریتی پوزیشن حاصل ہے اور پارٹی کی کوشش ہے کہ کسی بھی قسم کی غیر یقینی صورتحال سے بچنے کے لیے مکمل حکمتِ عملی اور حاضری کا اہتمام کیا جائے۔

    گنڈاپور کی کامیابی، ناراض امیدوار نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے

    پنجاب کابینہ میں توسیع کا فیصلہ، نواز شریف کا گرین سگنل

    اداکارہ حمیرا اصغر قتل کیس ، نئے انکشافات، موت کے بعد موبائل فون استعمال ہوتا رہا

  • گنڈاپور کی کامیابی،  ناراض امیدوار  نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے

    گنڈاپور کی کامیابی، ناراض امیدوار نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی کوششیں رنگ لے آئیں، سینیٹ الیکشن کے لیے ناراض امیدوار وقاص اورکزئی نے کاغذات نامزدگی واپس لینے کا باضابطہ اعلان کر دیا۔

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے سینیٹ انتخابات میں بلامقابلہ انتخاب کے لیے سیاسی حکمت عملی تیز کر دی ہے اور اسی سلسلے میں ناراض رہنماؤں سے رابطے بھی کیے جا رہے ہیں۔ناراض امیدوار وقاص اورکزئی نے وزیراعلیٰ سے اہم ملاقات کی، جس کے بعد انہوں نے اپنے کاغذاتِ نامزدگی واپس لینے کا اعلان کیا۔ علی امین گنڈاپور نے وقاص اورکزئی کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ امیدواروں کی فہرست بانی پی ٹی آئی کی ہدایت کے مطابق مرتب کی گئی، وقاص اورکزئی کے شکریہ گزار ہیں کہ انہوں نے پارٹی مفاد میں فیصلہ کیا۔”

    ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ نے عرفان سلیم سمیت دیگر ناراض امیدواروں سے بھی رابطے کیے ہیں اور انہیں قائل کرنے کی کوشش جاری ہے کہ پارٹی مفاد میں کاغذات واپس لے کر انتخابی ہم آہنگی قائم رکھی جائے۔واضح رہے کہ سینیٹ انتخابات کے حوالے سے خیبرپختونخوا میں پارٹی کے اندرونی اختلافات سامنے آئے تھے، جسے حل کرنے کے لیے علی امین گنڈاپور متحرک ہو چکے ہیں۔ ان کی قیادت میں بلامقابلہ انتخاب کی راہ ہموار ہونے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

    اداکارہ حمیرا اصغر قتل کیس ، نئے انکشافات، موت کے بعد موبائل فون استعمال ہوتا رہا

    امریکا کا اپنے شہریوں کو فوری طور پر شام چھوڑنے کا حکم

    ملک بھر میں شدید بارشوں اور سیلاب کا خطرہ، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

    کویت میں تاریخ کا سب سے بڑا شہریت فراڈ بے نقاب،ہزاروں تارکین وطن ملک بدر

  • سینیٹ انتخابات: ناراض امیدواروں کی ضد سے ہارس ٹریڈنگ کا خدشہ بڑھ گیا

    سینیٹ انتخابات: ناراض امیدواروں کی ضد سے ہارس ٹریڈنگ کا خدشہ بڑھ گیا

    خیبر پختونخوا میں 21 جولائی کو ہونے والے سینیٹ انتخابات سے قبل حکومت اور اپوزیشن کے درمیان امیدواروں کو بلا مقابلہ منتخب کرانے کا معاہدہ تو طے پا گیا ہے، تاہم پی ٹی آئی کے ناراض امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی واپس نہ لینے پر ایک مرتبہ پھر ہارس ٹریڈنگ کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق حکومت اور اپوزیشن کے درمیان طے پانے والے فارمولے کے تحت 6 نشستیں حکومتی اتحاد اور 5 نشستیں اپوزیشن کو دی جائیں گی۔ تاہم ناراض امیدوار عرفان سلیم سمیت بعض پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے قیادت کی ہدایت کے باوجود الیکشن سے دستبرداری نہ کرنے پر خفیہ رائے شماری کا امکان بڑھ گیا ہے، جس سے سینیٹ انتخاب کے شفاف انعقاد پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

    خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کوئی نئی بات نہیں۔ 2018 میں بھی پی ٹی آئی کے 19 اراکین اسمبلی نے پارٹی پالیسی کے برخلاف دیگر جماعتوں کو ووٹ دیا تھا، جس پر انہیں بانی چیئرمین عمران خان کے حکم پر پارٹی سے نکال دیا گیا تھا۔ اس انتخاب میں پیپلز پارٹی محض 7 ووٹوں کے ساتھ دو نشستیں لینے میں کامیاب رہی تھی۔پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ اگر ناراض امیدوار کاغذات واپس نہیں لیتے تو پارٹی ڈسپلن کے تحت ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

    وفاقی وزیر طلحہ محمود نے تصدیق کی ہے کہ حکومت اور اپوزیشن نے سینیٹ انتخابات مل کر لڑنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ خرید و فروخت کا راستہ بند ہو سکے۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ "سیاست میں دولت کا استعمال روکنا وقت کی اہم ضرورت ہے”۔

    تجزیہ کاروں کے مطابق تاہم ناراض عناصر کی ضد سے اب بھی امکان موجود ہے کہ بعض اراکین اسمبلی اپنی پارٹی پالیسی کے برخلاف ووٹ کاسٹ کریں، جس سے شفاف انتخابات پر پھر سوالیہ نشان لگ سکتا ہے۔

    پاکستانیوں کی آن لائن شاہ خرچیاں: 2023 میں 10.42 ارب ڈالر خرچ

    قلات: بلوچستان کانسٹیبلری قافلے پر حملے کا مقدمہ درج

    کراچی: 43 رہائشی عمارتیں خطرناک قرار، ہزاروں مکین متاثر

    یاسمین بخاری سے ملاقات،تحریر:سیدہ عطرت بتول نقوی

  • سینیٹ ٹکٹوں پر پی ٹی آئی میں اختلافات ،  ناراض امیدواروں سے پہلی ملاقات ناکام

    سینیٹ ٹکٹوں پر پی ٹی آئی میں اختلافات ، ناراض امیدواروں سے پہلی ملاقات ناکام

    سینیٹ انتخابات کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں ٹکٹوں کی تقسیم پر شدید اختلافات سامنے آ گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی ناراض امیدواروں سے پہلی ملاقات بے نتیجہ ختم ہو گئی، جبکہ دوسری بیٹھک آج عشاء کے بعد ہوگی۔

    وزیراعلیٰ نے سینیٹ کے ٹکٹوں میں نظرانداز کیے گئے پارٹی رہنماؤں کو منانے کی کوشش کی، تاہم عرفان سلیم، عائشہ بانو، ارشاد حسین اور خرم ذیشان سمیت ناراض رہنما بات چیت سے مطمئن نہ ہو سکے۔ان رہنماؤں نے احتجاج اور پریس کانفرنس کے بعد وزیراعلیٰ کی دعوت پر ملاقات کی تھی، لیکن کوئی حتمی نتیجہ نہ نکل سکا۔ اب وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور ایک بار پھر عشاء کے بعد ملاقات کریں گے اور کوشش کریں گے کہ ناراض اراکین اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیں۔

    ذرائع کے مطابق اگر ناراض امیدوار دستبردار نہ ہوئے تو سینیٹ کے انتخابات آئینی طور پر لازمی ہوں گے، حالانکہ علی امین گنڈاپور پہلے ہی اپوزیشن سے سینیٹ امیدواروں کو بلا مقابلہ منتخب کرانے پر معاہدہ کر چکے ہیں۔ادھر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں ٹکٹوں کی نامزدگی پر اختلافات اس حد تک بڑھ گئے ہیں کہ صوبائی صدر نے نئی ترجیحی فہرست چیئرمین کو ارسال کر دی، جس میں مرزا خان آفریدی کا نام خارج کر دیا گیا ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف سے لیبیا کے کمانڈر ان چیف کی ملاقات، دوطرفہ تعاون پر گفتگو

    برطانیہ کی روس پر نئی پابندیاں، 20 سے زائد مبینہ جاسوس اور ہیکرز نشانے پر

    چین میں 300 پاکستانی طلبہ کی زرعی ٹریننگ مکمل، وزیراعظم کا تعاون پر اظہار تشکر

    پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ 14 سال بعد سرپلس

  • پی ٹی آئی رہنما مراد سعید سینیٹ انتخابات کےلئے نااہل قرار

    پی ٹی آئی رہنما مراد سعید سینیٹ انتخابات کےلئے نااہل قرار

    اسلام آباد: الیکشن ٹربیونل نے پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کو سینیٹ انتخابات کےلئے نااہل قرار دیدیا۔

    باغی ٹی وی : سینیٹ انتخابات کےلئے پی ٹی آئی امیدوار مراد سعید کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی،سماعت الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس شکیل احمد نے سماعت کی ،دوران سماعت الیکشن ٹربیونل نے مراد سعید کی اپیل خارج کر دی۔

    جسٹس شکیل احمد نے استفسار کیا کہ کیا مراد سعید ابھی بھی اشتہاری ہے، وکیل مراد سعید نے عدالت کو بتایا کہ یہ کیس داخل ہی اسی لئے کیا کہ مراد سعید کی جان کو خطرہ ہے، سینیٹر بن جائے تو بچ سکتا ہے۔

    ماسکو حملے میں گرفتار چار حملہ آور عدالت میں پیش، ملزمان کا اعتراف جرم

    عدالت نے کہا کہ جب آپ پاور میں ہوتے ہیں تو آپ کا کیا رول ہوتا ہے، آپ راہداری حفاظتی ضمانت لے سکتے، جس پر وکیل نے کہا کہ یہ پاکستان کی بد قسمتی ہے کہ پاور میں آتے ہی سب مقدمات ختم ہو جاتے ہیں۔

    دوسری جانب وکیل اعتراض کنندہ کا موقف تھا کہ اشتہاری کے حوالے سے مختلف عدالتوں کے فیصلے موجود ہے کہ وہ الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتا، انہوں نے کاغذات نامزدگی میں جوائنٹ اکاونٹ کا ذکر بھی نہیں کیا۔

    فوجی عدالتوں میں سویلین ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیلیں 28 مارچ تک ملتوی

  • سینیٹ انتخاب ویڈیو اسکینڈل ،الیکشن کمیشن نے بڑا فیصلہ سنا دیا

    سینیٹ انتخاب ویڈیو اسکینڈل ،الیکشن کمیشن نے بڑا فیصلہ سنا دیا

    سینیٹ انتخاب ویڈیو اسکینڈل ،الیکشن کمیشن نے بڑا فیصلہ سنا دیا

    الیکشن کمیشن ،سینیٹ انتخاب ویڈیو اسکینڈل پر یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کیس کی سماعت ہوئی

    الیکشن کمیشن نے یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کی پی ٹی آئی کی درخواست خارج کردی ،چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ کیس کے بارے حقائق ٹھیک پیش نہیں کیے گئے، کیس کی 20 سماعتیں ہوئیں اور 12 بار ملتوی کرنے کی درخواست کی گئی کیس کا فیصلہ ایک مہینہ بھی محفوظ نہیں رہا،یوسف رضا گیلانی کیخلاف براہ راست کوئی شواہد نہیں،

    الیکشن کمیشن نے علی حیدر گیلانی، فہیم خان اور کیپٹن جمیل کے خلاف کرپٹ پریکٹسز کے تحت کارروائی کرنے کا حکم دے دیا،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کو علی حیدر گیلانی کیخلاف کرپٹ پریکٹس کا مقدمہ درج کرانے کا حکم بھی دیا

    پی ٹی آئی کے فرخ حبیب، ملیکہ بخاری، کنول شوذب اور عالیہ حمزہ نے درخواستیں دائر کی تھیں الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کیخلاف براہ راست کوئی شواہد نہیں، وہ سینیٹر رہیں گے، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی درخواستوں پر محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا

    ڈر اور کسی خوف میں حکومت نہیں کر سکتا،وزیراعظم کا دبنگ اعلان

    سینیٹ انتخابات اور اعتماد کے ووٹ کے بعد کابینہ میں رد و بدل کا امکان،ایم کیو ایم کی بھی "ڈومور”

    مریم نواز نے یوسف رضا گیلانی کو مشکل میں پھنسا دیا

    اب نہیں تو کبھی نہیں، گیلانی کے خلاف پی ٹی آئی نے بڑا قدم اٹھا لیا

    گیلانی نااہلی کیس،الیکشن کمیشن میں کون ابھی تک پیش نہ ہوا؟

    گیلانی کی نااہلی کی درخواست، الیکشن کمیشن نے کس کو دے دیا بڑا جھٹکا؟

    ویڈیواسکینڈل ،ویڈیو میں کون کون؟ نام الیکشن کمیشن میں پیش،کیس کہاں بھجوا سکتے ہیں؟ ای سی پی کے اہم ریمارکس

  • سینیٹ انتخابات میں اوپن بیلٹنگ سے  متعلق  محمود الرشیدکا اہم اعلان

    سینیٹ انتخابات میں اوپن بیلٹنگ سے متعلق محمود الرشیدکا اہم اعلان

    سینیٹ انتخابات میں اوپن بیلٹنگ سے ہارس ٹریڈنگ کا خاتمہ ہوگا – محمود الرشید
    بعض سیاسی جماعتو ں کی طرف سے شو آف ہینڈ کے طریقہ کار کی مخالفت سمجھ سے بالاتر ہے
    لاہور05فروری:وزیر ہاؤسنگ و اربن ڈویلپمنٹ پنجاب میا ں محمود الرشید نے کہاہے کہ سینیٹ انتخابات میں اوپن بیلٹنگ کے نتیجے میں سیاسی عمل سے ہارس ٹریڈنگ کا خاتمہ ہوگا -شو آف ہینڈز کے طریقہ کار سے سیاسی عمل کو شفاف بنانے میں مدد ملے گی لیکن بعض سیاسی جماعتو ں کی طرف سے اس کی مخالفت سمجھ سے بالاتر ہے۔ سیاسی گندگی کی صفائی کے ذریعے ہی ملک میں جمہوری روایات اور صحت مند رویوں کا فروغ ممکن ہے – اپنے ایک بیان میں میاں محمود الرشید نے کہاکہ انتخابی اصلاحات وقت کی اہم ضرورت ہیں – پیپلز پارٹی، ن لیگ اور بعض دیگر سیاسی جماعتوں کا مخالفت برائے مخالفت کا رویہ جمہوری اورسیاسی طرز عمل کے منافی ہے -ایسا کرکے وہ ملک اور جمہوریت کی کوئی خدمت نہیں کررہیں بلکہ ایک گلے سڑے نظام کے تسلسل کو آگے بڑھانا چاہتی ہیں -میاں محمود الرشید نے کہاکہ تحریک انصاف سیاسی نظام میں بہتری کیلئے کوشاں ہے اور سینیٹ انتخابات میں شو آف ہینڈ سے سیاسی عمل کی بہت سی پیچیدگیوں خصوصا ہارس ٹریڈنگ اور دیگر منفی رجحانات کی حوصلہ شکنی ہوگی – انہو ں نے کہاکہ جمہوری،سیاسی سوچ کا تقاضا ہے کہ جماعتی مفاد سے بالاتر ہوکر ان حکومتی اقدامات کی حمایت کی جائے تاکہ سیاسی عمل کو شفاف بنایاجاسکے –

  • سینیٹ انتخابات میں حصہ لے رہا ہوں یا نہیں؟ سابق گورنر خیبر پختونخواہ نے خود بتا دیا

    سینیٹ انتخابات میں حصہ لے رہا ہوں یا نہیں؟ سابق گورنر خیبر پختونخواہ نے خود بتا دیا

    پاکستان مسلم لیگ نون کے مرکزی رہنما خیبر پختون خوا کے سابق گورنر سردار مہتاب احمد خان نے کیا ہے کہ صرف انتخابات کے لئے دوسرے صوبے میں ووٹ منتقل کروانا جمہوری اصولوں کے خلاف ہے اپنے ایک بیان میں انہوں نے میڈیا میں نشر ہونے والی اس خبر کی سختی سے تردید کی جس میں ان کے پنجاب سے سینیٹ کا انتخاب لڑنے کا دعوی کیا گیا تھا انہوں نے  اس کی تردید کرتے ہوئے کہا اس خبر میں مبالغہ آرائی سے کام لیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ  پنجاب سے سینیٹ کا انتخاب لڑنے کو اصول پسندی اور سیاسی جدوجہد کے خلاف سمجھتا ہوں جس کے لئے 35 سال سے جدوجہد کررہا ہوں انہوں نے کہا کہ انہوں نے خیبر پختون خوا کے گورنر اور وزیر اعلی کے طور پر خدمات سر انجام دی ہیں اور خیبر پختون خوا اسمبلی میں قائد حزب اختلاف بھی  رہا یوں وہ اس بات کو کبھی اپنے لئے پسند نہیں کریں گے کہ وہ کسی اور صوبے سے سینیٹ کا انتخاب میں حصہ لیں انہوں نے کہا کہ سیاسی شخصیات کو اپنے صوبے سے ہی سینیٹ کے انتخاب میں حصہ لینے کو ترجیح دینی چاہیے یہی بہترین سیاسی اور جمہوری  اصول ہے اور وفاق کی روح کے عین مطابق ہے کیونکہ محض سینیٹ کے انتخابات کے لئے اپنا ووٹ کسی دوسرے میں منتقل کرنا سیاسی اور جمہوری اصولوں کے منافی اور کسی حد تک دوسروں کی حق تلفی ہے 

  • سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ,آئینی ترمیم ناکام بنانے کے لیے اپوزیشن کی کوششیں تیز

    سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ,آئینی ترمیم ناکام بنانے کے لیے اپوزیشن کی کوششیں تیز

    سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے سے متعلق آئینی ترمیم ناکام بنانے کے لیے اپوزیشن نے کوششیں تیز کر دی ہیں۔ سینیٹ انتخابات سے متعلق پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن اور جے یو آئی کے رہنماؤں کے آپس میں رابطے ہوئے جس میں دونوں ایوانوں سے ترمیم کی منظوری روکنے کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ اپوزیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے سے متعلق آئینی ترمیم کو دونوں ایوانوں سے منظور نہیں ہونے دیا جائے گا۔
    پیر کو ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل اپوزیشن جماعتوں میں اس حوالے سے مزید مشاورت ہو گی۔ پیپلز پارٹی نے آئینی ترمیم کی مخالفت کا دو ٹوک فیصلہ کر لیا ہے اور پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان کا کہنا ہے کہ حکومت کا ترمیمی بل جلد بازی اور بد نیتی پر مبنی ہے، وزیراعظم نے ارکان کو ترقیاتی بجٹ نہیں رشوت دی۔