Baaghi TV

Tag: سینیٹ سیکریٹریٹ

  • سینیٹر سیدال خان  قائم مقام چیئرمین سینیٹ مقرر

    سینیٹر سیدال خان قائم مقام چیئرمین سینیٹ مقرر

    سینیٹ سیکریٹریٹ نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے سینیٹر سیدال خان کو قائم مقام چیئرمین سینیٹ مقرر کر دیا ہے۔

    جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ تقرری آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 53(3) اور آرٹیکل 61 کے تحت عمل میں لائی گئی ہے، سینیٹر سیدال خان، جو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ ہیں، 25 اپریل 2026 سے بطور قائم مقام چیئرمین سینیٹ ذمہ داریاں انجام دیں گے۔

    نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی ان دنوں صدرِ پاکستان کی بیرونِ ملک سرکاری مصروفیات کے دوران ان کی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں، جس کے باعث قائم مقام چیئرمین کی تقرری ضروری ہوئی اس حوالے سے تمام متعلقہ اداروں اور حکام کو آگاہ کر دیا گیا ہے جبکہ نوٹیفکیشن کو گزٹ آف پاکستان میں شائع کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہے۔

  • سینیٹ اجلاس طلب، 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

    سینیٹ اجلاس طلب، 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

    سینیٹ سیکریٹریٹ نے اعلان کیا ہے کہ سینیٹ کا اجلاس جمعرات 13 نومبر 2025 کو صبح 11 بجے طلب کر لیا گیا ہے، جس میں 27ویں آئینی ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے۔

    اجلاس میں مختلف اسٹینڈنگ کمیٹیوں کی رپورٹس پیش کی جائیں گی، جن میں یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کی بندش، نیشنل فوڈ سیکیورٹی، اور وزارتِ صحت کے بجٹ سے متعلق رپورٹس شامل ہیں۔وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ آئینی ترمیمی بل کی حتمی منظوری کی تحریک پیش کریں گے، جب کہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری مختلف مالی اور ادارہ جاتی رپورٹس پیش کریں گے۔اجلاس میں سینیٹرز کی جانب سے خالی آسامیوں اور پرنسپل اکاؤنٹنگ آفیسرز کی تقرریوں سے متعلق توجہ دلا نوٹسز بھی شامل ہوں گے

    بلوچستان کے 36 اضلاع میں موبائل انٹرنیٹ سروس 16 نومبر تک معطل

    امریکا کی ایران پر نئی پابندیاں، میزائل اور ڈرون پروگرام سے وابستہ 32 افراد و ادارے نشانہ

    پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچز کا شیڈول تبدیل