Baaghi TV

Tag: سینیٹ

  • ہم نےکسی آئی پی پی کو زبردستی منوایا نہ دباؤ ڈالا،معاون خصوصی برائے پاور

    ہم نےکسی آئی پی پی کو زبردستی منوایا نہ دباؤ ڈالا،معاون خصوصی برائے پاور

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران سحری اور افطار میں عوام کو بلا تعطل بجلی فراہم کریں گے, شبلی فراز نے کہا کہ جن لوگون نے آئی پی پیز کے منہگے معاہدے کیے ان سے پوچھا جائے، ٹاسک فورس کو ہماری مکمل حمایت حاصل ہے۔

    باغی ٹی وی : محسن عزیز کی زیر صدارت سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پاور کا اجلاس ہوا جس میں معاون خصوصی برائے پاور محمد علی نے بتایا کہ ہم نےکسی آئی پی پی کو زبردستی منوایا نہ دباؤ ڈالا، یہ تاثر درست نہیں کہ ہم نے دباؤ ڈالا،سینیٹر شبلی فراز نے پوچھا آئی پی پیز کا فارنزک آڈٹ کیوں نہیں کیا، اربوں کھربوں روپے آئی پی پیز کو دے دیئے گئے۔

    معاون خصوصی برائے پاور محمد علی نے کہا کہ پاکستان میں 50 سے 60 پلانٹس کے فارنزک آڈٹ کی مہارت نہیں، فارنزک آڈٹ میں بے تحاشا پیسا لگتا ہے، ہمیں 2020 میں فارنزک آڈٹ کیلئے ایک پیسہ بھی نہیں ملا تھا، باتیں کرنا آسان ہے، ہم نے 2020 کیلئے 2 کروڑ 20 لاکھ مانگےتھےلیکن نہیں ملے اب بھی ہم سے جو آئی پی پی بات چیت نہیں کریں گی اس کا فارنزک آڈٹ کریں گے، ایک پلانٹ کا فارنزک آڈٹ ہو بھی رہا ہے کیونکہ یہ پلانٹ بات چیت پر متفق نہیں تھا۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ بار کی 5 ججز کی سپریم کورٹ میں دائرپٹیشن کی حمایت

    شبلی فراز نے کہا کہ کیا یہ درست نہیں کہ آئی پی پیزنے اوور انوائسنگ نہیں کی، جس پر محمد علی نے بتایا کہ اوور انوائسنگ کو بغیر ثبوت کے ثابت کرنا مشکل ہے، آئی پی پیز نے فیول اور ایفیشنسی کے دھوکے سے حاصل کی گئی رقم نکلوا لی، ہم نے آئی پی پیز کی 20، 20 سال کی بیلنس شیٹس دیکھیں، فارنزک آڈٹ سے یہ آئی پی پیز لندن کی ثالثی عدالت میں جا سکتے ہیں۔

    سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا پاکستان میں ریجن میں مہنگی ترین بجلی ہے، جس پر معاون خصوصی برائے پاور محمد علی کا کہنا تھا ہم ہر چیز بات چیت کے ذریعے کر رہے ہیں، آج کسی کی جیب سے ایک کروڑ روپے نکال کر دکھائیں، ہم نے 100 ارب روپے کی لیٹ پیمنٹ سر چار ج معاف کرا لیے، ہم مجموعی طور پر 300 ارب روپے لیٹ پیمنٹ سرچارج کی مد میں معاف کرا رہے ہیں۔

    ایلون مسک کی مسلم فلاحی تنظمیوں پر تنقید

    وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا تھا محمد علی کی سابقہ رپورٹ پر عمل نہیں کیا گیا، جو بات چیت آئی پی پیز سے ہو رہی ہے اس سے 1400 ارب روپے کا فائدہ ہوگا، آئی پی پیز کے ساتھ بغیر کسی امتیاز کے بات چیت کی گئی، آئی پی پیز پر ٹاسک فورس کا کام زبردست ہے۔

    چیئرمین کمیٹی نے استفسار کیا صرف یہ بتا دیں کہ صارف کو فائدہ کب ہوگا؟ جس پر معاون خصوصی محمد علی کا کہنا تھا جیسے جیسے آئی پی پیز سے بات چیت مکمل ہوتی جائے گی فائدہ منتقل ہوتا جائے گا، اب ہم 45 سرکاری پاور پلانٹ سے بات چیت کر رہے ہیں، آئی پی پیز سے مذاکرات کا ریلیف جلد عوام کو منتقل کریں گے۔

    رمضان المبارک اور عید الفطر کی تاریخوں کی پیشگوئی

    اویس لغاری کا کہنا تھا کہ جون 2024 سے اب تک 4 روپے سے 11 روپے فی یونٹ تک بجلی سستی کر چکے، بجلی قیمت میں مستقبل میں خاطر خواہ کمی متوقع ہے، وزیراعظم شہباز شریف بھی اس سلسلے میں اقدامات تجویز کر رہے ہیں،سولر پر کوئی ٹیکس نہیں لگا رہے، سولر کی حوصلہ شکنی نہیں کریں گے-

  • ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کا بل سینیٹ سے بھی منظور

    ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کا بل سینیٹ سے بھی منظور

    کراچی: ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کا بل سینیٹ سے بھی منظور ہوگیا۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق بل سینیٹر دینیش کمار نے ایوان میں پیش کیا جس کی اپوزیشن نے مخالفت کی، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ قومی اسمبلی سے بل منظور ہوچکا ہے سیاست نہ کریں، جو لوگ اضافی تنخواہ نہیں لینا چاہتے وہ لکھ کر دے دیں، جو لوگ اضافی تنخواہ نہیں لینا چاہتے وہ سیکرٹریٹ کو نام دے دیں۔

    دنیش کمار نے کہا کہ مخالفت کرنے والے پی ٹی آئی ارکان نے دستخط کیے ہوئے ہیں،اپوزیشن نے نکتہ اعتراض پر فلور دینے کا مطالبہ کیا اور شور شرابہ شور کردیا اس پر قائم مقام چئیرمین سینیٹ نے کہا کہ آپ لوگ پھنس گئے ہیں گھبرانا نہیں ہیں، قائم مقام چیئرمین سینیٹ نے نکتہ اعتراض پر بات کرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا اور کہا کہ قانون سازی کے دوران نکتہ اعتراض نہیں مل سکتا،اس طرح شور شرابے سے کچھ نہیں ہوگا۔

    پاکستان نے عالمی بینک کے ساتھ شراکت داری سے استفادہ کیا،وزیراعظم

    انکم آرڈیننس ترمیمی بل 2025 ایوان میں پیش کیا گیا، سینیٹر ذیشان خانزادہ نے بل میں ترامیم ایوان میں پیش کی جبکہ وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک نے بل کی مخالفت کی۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان ترمیمی بل 2023 سینیٹ میں سینیٹرمحسن عزیز کی جانب سے ایوان میں پیش کیا گیا وزیرقانون کی متعلقہ وزارت یا کمیٹی سے بل پرمشاورت کی رائے پر محسن عزیزنے بل واپس لینے یا کسی اورجگہ بھیجنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ میں بل واپس لوں گا نہ بل کہیں جانے دوں گا۔

    عمران ،بشریٰ رابطے منقطع، عمر ایوب کا دعویٰ

    وزیرمملکت برائےخزانہ علی پرویز ملک نے بل سے متعلق ایوان میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ اسٹیٹ بینک کے فنکشن میں تبدیلی کیلئے آئین میں طریقہ کارموجود ہے، وزیرقانون نےجواب دے دیا، اس طریقہ کار کو اپنایا جائے، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ وزرا کا جواب آ گیا ہے اب اس بل کومؤخرکردیا جائے تو مناسب ہے، اپوزیشن اراکین نے بل کی تحریک پراراکین کی رائے شماری کا مطالبہ کیا۔

    لیگل پریکٹیشنرز اینڈ بار کونسلز ترمیمی بل 2025 موخر کیا گیا، فاروق ایچ نائیک ملک سے باہرہیں جس وجہ سے بل موخرکیا ہے سینیٹ میں یونیورسٹی آف بزنس سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی بل 2025 پیش ہوا یہ بل سینیٹرعبدالشکور نے سینٹ میں پیش کیا سینیٹ میں بل 2025 متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا۔

    پاکستان نے عالمی بینک کے ساتھ شراکت داری سے استفادہ کیا،وزیراعظم

    سینیٹ میں حادثات ودہشت گردی کے واقعات میں شہدا کیلئے دعائے مغفرت کی گئی سینیٹر شہادت اعوان نے ایوان میں دعا کروائی، سوات میں جاں بحق ہونیوالے مزدروں کیلئے بھی دعائے مغفرت کی گئی۔

  • بھکاریوں کی سزاؤں میں اضافہ کا بل متفقہ طور پر منظور

    بھکاریوں کی سزاؤں میں اضافہ کا بل متفقہ طور پر منظور

    اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے پریونشن آف اسمگلنگ آف مائیگرنٹس اور بھکاریوں کے حوالے سے سزاؤں میں اضافہ کا بل متفقہ طور پر منظور کرلیا۔

    باغی ٹی وی: سینیٹر فیصل سلیم کی صدرات میں قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس ہوا جس میں حکومت کی جانب سے پریونشن آف اسمگلنگ آف مائیگرنٹس بل پیش کیا گیاسیکریٹری داخلہ خرم آغا نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ بہت زیادہ ہوگئی اس حوالے سے یہ بل اہم ہے، بل میں کنوکشن اور سزاوں کے حوالے سے اقدامات کا کہا گیا ہے۔

    سینیٹر شہادت اعوان نے کہا کہ سزائیں بڑھانے کا مقصد یہ ہے کہ ملزمان کی ضمانتیں جلد نہ ہو سکیں، اس بل کو پاس کر دینا چاہیے، سیکریٹری داخلہ خرم آغا نے کہا کہ پہلے اس میں سب سے زیادہ سزا 7 سال تھی اب اس کو 10سال تک بڑھایا جائے گا، کمیٹی کی جانب سے بل کو متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔

    بھکاریوں کی سزاؤں میں اضافہ کا بل متفقہ طور پر منظور

    اس کے بعد، بھکاریوں کے حوالے سے سزاوں میں اضافہ کرنے کے حوالے سے بل بھی کمیٹی میں پیش کیا گیا، وزارت قانون نے کہا کہ بل میں بھکاریوں کی معاونت کرنے والوں اور سہولت کاروں کی سزاؤں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے، اب بھکاریوں کے سہولت کاری کرنے والوں اور بھیک مانگنے پر مجبور کرنے والوں کو 10 سال سزا ہوگی۔

    کمیٹی نے بھکاریوں کے حوالے سے بل کو بھی متفقہ طور پر منظور کر لیا۔

    ایلون مسک کی سرکاری اداروں میں جارحانہ مداخلت، امریکی بیوروکرسی پریشان

  • سینیٹ قائمہ کمیٹی سے پیکا ایکٹ ترمیمی بل منظور

    سینیٹ قائمہ کمیٹی سے پیکا ایکٹ ترمیمی بل منظور

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے پاکستان الیکٹرانک کرائمز ایکٹ میں ترمیمی بل کو منظور کرلیا ہے، جس پر صحافتی تنظیموں کی جانب سے شدید مخالفت سامنے آئی ہے۔ کمیٹی کا اجلاس سینیٹر فیصل سلیم کی صدارت میں ہوا، جس میں اس ترمیمی بل پر تفصیلی بحث کی گئی۔

    اجلاس کے دوران صحافتی تنظیموں نے بل پر اپنے اعتراضات پیش کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس بل میں کئی خامیاں ہیں جو صحافت کی آزادی کو محدود کرنے کی راہ ہموار کر سکتی ہیں۔ صحافیوں کا کہنا تھا کہ بل میں ’فیک نیوز‘ کی تعریف مبہم ہے اور اس سے نئے مسائل جنم لے سکتے ہیں۔ صحافتی تنظیموں نے کمیٹی سے درخواست کی کہ بل پر نظرثانی کی جائے اور اسے دوبارہ پیش کیا جائے تاکہ اس میں موجود خامیوں کو دور کیا جا سکے۔چیئرمین کمیٹی سینیٹر فیصل سلیم نے صحافتی تنظیموں کی طرف سے اپنی تحریری سفارشات پیش نہ کرنے پر سخت سوالات اٹھائے۔ ان کا کہنا تھا کہ صحافیوں کو اپنی سفارشات تحریری طور پر کمیٹی کے سامنے پیش کرنی چاہیے تھیں تاکہ کمیٹی ان پر غور کرتی۔

    سینیٹر عرفان صدیقی نے بھی اجلاس میں حصہ لیا اور کہا کہ اس ملک میں کسی کو گرفتار کرنے کے لیے کسی خاص قانون کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے اپنے ذاتی تجربے کا ذکر کیا اور بتایا کہ وہ خود کرایہ داری کے قانون کے تحت گرفتار ہو چکے ہیں۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے مزید کہا کہ وزیر اطلاعات کے ساتھ صحافیوں کی ملاقات میں بعض ترامیم پر اتفاق ہوا تھا، اور وزارت داخلہ کو قومی اسمبلی میں منظور ہونے والے بل میں نئی ترامیم کی ضرورت پیش آ سکتی ہے۔

    اینکرز ایسوسی ایشن نے بھی ترمیمی بل پر اعتراضات اٹھائے اور کہا کہ انہیں بل پر اپنی تجاویز دینے کا مناسب وقت نہیں دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ فیک نیوز کے قانون کے حامی ہیں، مگر موجودہ بل ان کے لیے قابل قبول نہیں ہے۔

    کمیٹی اجلاس میں سینیٹر شہادت اعوان، سینیٹر عمر فاروق، سینیٹر کامران مرتضی، سینیٹر پلوشہ خان اور سینیٹر میر دوستین حسن ڈومکی بھی شریک ہوئے۔ اجلاس کے دوران سیکرٹری داخلہ نے اس بل کو عوامی تحفظ کے لیے ضروری قرار دیا اور کہا کہ یہ قانون صرف قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد ہی نافذ العمل ہوگا۔

    یہ بل صحافتی آزادی، انٹرنیٹ کے استعمال، اور عوامی مفاد کے تحفظ کے حوالے سے ایک پیچیدہ مسئلہ بن چکا ہے، جس پر مزید بحث اور نظرثانی کی ضرورت محسوس کی جارہی ہے۔

    امدادی سامان کی 100 گاڑیاں ضلع کرم کے لیے روانہ

  • الیکشن کمیشن کی انٹرنیٹ کے ذریعے ووٹ کا حق دینے کی مخالفت

    الیکشن کمیشن کی انٹرنیٹ کے ذریعے ووٹ کا حق دینے کی مخالفت

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے انٹرنیٹ کے ذریعے بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کی مخالفت کی ہے-

    باغی ٹی وی: منگل کے روز سینیٹ کی قائمہ کمیٹی پارلیمانی امور کا اجلاس ڈاکٹر ہمایوں مہمند کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں الیکشن کمیشن حکام کی جانب سے بیرون ملک پاکستانیوں کو آن لائن ووٹ کا حق دینے پر بریفنگ دی گئی۔

    الیکشن کمیشن حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ انٹرنیٹ کے ذریعے ووٹنگ کا حق آسٹریا کے سوا کسی ملک میں نہیں، انٹرنیٹ کے ذریعے ووٹنگ کا حق آسٹریا کے سوا کسی ملک میں نہیں، الیکشن کمیشن نے حکومت کو ہیکنگ کے خطرات سے آگاہ کردیا تھا، نجی و بعض ممالک کے ہیکرز بھی مسئلہ پیدا کرسکتے ہیں، عام انتخابات میں تو بالکل انٹرنیٹ ووٹنگ کا استعمال نہیں کیا جانا چاہیئے۔

    سال 2024 نے کسی کی دولت کو دگنا کیا تو کچھ کواربوں کا نقصان

    حکام نے بتایا کہ بھارت کے اوورسیز بھی اپنے ملک میں آکر ہی ووٹ ڈال سکتے ہیں، اگر کوئی بھارتی بیرون ملک ہے مگر اس کے پاس صرف بھارت کی شہریت ہے تو اسے پوسٹل بیلٹ کی اجازت ہے، انٹرنیٹ ووٹنگ کی صرف دنیا میں سفارت کاروں کو اجازت دی جاتی ہے بھارت میں اوورسیز اپنے کسی قریبی عزیز کو ووٹ دینے کیلئے نامزد کرسکتے ہیں اور اگر کوئی بھارتی بیرون ملک ہے اور تو اُسے پوسٹل بیلٹ کی اجازت ہے۔

    اجلاس کے دوران سینیٹر سرمد علی نے سوال اٹھائے کہ اگر دوہری شہریت والے ارکان پارلیمنٹ نہیں بن سکتے تو وہ ووٹ کیسے دے سکتے ہیں؟ دوسری صورت میں انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت ہونی چاہیئے، اگر ارکان پارلیمنٹ کو دوہری شہریت کا حق نہیں دیا جاسکتا تو بیوروکریسی و ججوں کو دوہری شہریت کا حق کیوں ہے؟

    سال 2024 میں پاکستانی روپے کی قدر میں 1.17 فیصد اضافہ

    سینیٹر پرویزرشید کا کہنا تھا کہ سعودی عرب سمیت پاکستانیوں کو ووٹ ڈالنے کے لئے قائل کرنے کے لیے کمیٹی کا وفد لے کر چلتے ہیں، جس پر کامران مرتضی نے کہا کہ سعودی عرب سیاسی وفد نہ لےکر جائیں وہاں سیاسی سرگرمیاں منع ہیں، دیکھنا کہیں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کا وفد ہی سعودی عرب میں سیاسی سرگرمیوں پر گرفتار نہ کرلیا جائے۔

    شبلی فراز نے تجویز دی کہ سعودی عرب سمیت تمام ممالک کو سفارتخانوں کو خطوط لکھے جائیں، جو سفارتخانوں کا جواب آئے اس کے مطابق حل نکالا جائےہمیں تسلیم کرناچاہیئے کہ ہم الیکشن میں دھاندلی روکنے کی باتیں تو کرتے ہیں مگر روکنے کے لیے اقدامات نہیں کرتے، ای ووٹنگ یا جو بھی طریقہ ہو حل پر بات کی جائے، بھارت کے انتخابات متنازعہ نہ ہونے سے ملک کہاں سے کہاں پہنچ گیا، ہم اپنے انتخابات ہی غیر متنازعہ نہیں کراسکے تو ترقی کہاں سے کریں گے، بطور وزیر سائنس و ٹیکنالوجی ای ووٹنگ مشین مقامی سطح پر تیار کروائی تھی اور چیلنج کیا کہ اسے ہیک کرکے کوئی دکھائے، الیکشن کمیشن کی نیت ہی نہیں تھی کہ ای ووٹنگ ہو۔

    ایل پی جی کی قیمت میں کمی

    چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ کیا آئین میں ترمیم ای ووٹنگ کے لیے ہونی چاہیئے، جس پر کامران مرتضی نے کہا کہ 2018 اور 2024 کے انتحابات کے نتائج سے ڈرا ہوا ہوں۔

  • پشاور ہائیکورٹ کا سینیٹ الیکشن معاملہ جلد حل کرنے کا حکم

    پشاور ہائیکورٹ کا سینیٹ الیکشن معاملہ جلد حل کرنے کا حکم

    پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو سینیٹ الیکشن کے معاملے کو جلد حل کرنے کا حکم دے دیا ہے

    خیبر پختونخوا میں سینیٹ الیکشن کروانے سے متعلق درخواست پر سماعت پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابرہیم اور جسٹس وقار احمد نے کی،دوران سماعت وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا گزشتہ سماعت پر الیکشن تاریخ کیلئے الیکشن کمیشن نے وقت مانگا تھا، الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ معاملے پر الیکشن کمیشن نے کچھ حد تک غور کیا، الیکشن کمیشن نے سینیٹ الیکشن سے متعلق میٹینگز کی ہیں،چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اشتیاق ابراہیم نے کہا کہ آپ کو ہم دو ہفتے کا وقت دیتے ہیں، جس پر الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ زیادہ وقت دیں، ہو سکتا ہے سپریم کورٹ بھی کوئی فیصلہ کرے ،وکیل درخواست گزار نے کہا کہ یہ الیکشن نہیں کرائیں گے نہ کرانا چاہتے ہیں، جس پر چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ وقار احمد نے کہا پہلے آپ نہیں کروانا چاہ رہے تھے، اب الیکشن کمیشن کروانا چاہ رہا۔

    وکیل الیکشن کمیشن کا کہنا تھا ہمیں مزید وقت دیا جائے، کوشش کریں گےمعاملے کو حل کریں،پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو سینیٹ الیکشن کے معاملے کو جلد حل کرنے کا حکم دے دیا.

    ٹرمپ کا اعلان، خواجہ سراؤں کے لئے مشکلات

    داؤد ابراہیم کے بھائی اقبال کاسکر کا فلیٹ قبضے میں لے لیا گیا

  • سینیٹ، تولیدی عمل کو نصاب کا حصہ بنانےکاترمیمی بل،سب کمیٹی قائم

    سینیٹ، تولیدی عمل کو نصاب کا حصہ بنانےکاترمیمی بل،سب کمیٹی قائم

    اسلام آباد (محمد اویس) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم نے سکولوں کی نصابی کتب میں تولیدی عمل کو نصاب کا حصہ بنانے کے حوالے سے ترمیمی بل پر سب کمیٹی بنادی گئی بل پر اسلامی نظریاتی کونسل سے بھی رائے طلب کرلی گئی ۔بل کی محرک سینیٹر قرۃ العین مری نے کہاکہ بچیوں کی بلوغت کے ساتھ جلدی شادی ہوجاتی ہے اس لیے ان کو اس حوالے سے تعلیم دینا ضروری ہے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہاکہ اسلام آباد میں بلوچ طلبہ کو شک کی نظر سے دیکھا جاتا ہے بلوچستان کے 3 ہزار طلبہ غائب ہیں اور رپورٹس ہیں کہ وہ خودکش بن رہے ہیں۔

    منگل کوسینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم کا اجلاس چیئرپرسن بشرہ انجم بٹ کی زیر صدارت ہوا ۔سینیٹر کامران مرتضیٰ اور فلک ناز نے شرکت کی جبکہ سینیٹر شہادت اعوان اور قرۃالعین مری نے بطور محرک شرکت کی۔کمیٹی میں قرہ العین کی طرف سے ایوان میں پیش کیا گیا بل فیڈرل سپرویژن آف کریکولر ٹیکسٹ بک اینڈ مینٹیننس آف سٹنڈرڈ آف ایجوکیشن ترمیمی بل 2024 پر بحث ہوئی ۔قرۃ العین نے کہاکہ بل میں ری پروڈکشن (تولیدی عمل) کے عمل کو کتابوں میں پڑھایا جائے گا ۔ بچیوں کی جلدی شادی ہوتی ہے ان کو اپنے جسم کے بارے میں نہیں پتہ ہوتا ہے اس طرح ان کو پتہ چل جائے گا۔وزارت نے بل کی حمایت کردی اور کہاکہ اس بل کے لیے سب کمیٹی بنادی جائے ۔ ذہنی صحت کو بھی اس بل میں شامل کیا جائے ۔سب کمیٹی سینیٹر کامران مرتضیٰ کی زیرصدارت بنادی گئی ۔چیئرپرسن کمیٹی نے کہاکہ ذہنی صحت کے بارے میں بات کرنے کو ٹیبو بنادیا گیا ہے یہ حقیقت ہے ۔

    وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کے 137 اساتذہ مستقلی کا نوٹیفکیشن بحال
    سیکرٹری ایجوکیشن محی الدین وانی نے کہاکہ وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کے 137 اساتذہ مستقلی کا نوٹیفکیشن بحال کردیا ہے، 137 اساتذہ نے بیان حلفی دیا ہے کہ سنیارٹی کلیم نہیں کریں گے، ان اساتذہ کو 18 نومبر کو مستقل کیا گیا ہے،ایف پی ایس سی کے ذریعے مستقل ہونے والے ملازمین ان سے سینیرز ہوں گے، ان 137 اساتذہ کی مستقلی کا معاملہ ہائیکورٹ کے حتمی فیصلہ سے منسلک ہو گا، ان کے بیان حلفی عدالت میں جمع کروائیں گے، چئیرپرسن کمیٹی بشری بٹ نے کہاکہ خوش آئیند ہے کہ کمیٹی کی مداخلت سے ان اساتذہ کا معاملہ حل ہوا، ملازمین عدالتوں سے حکم امتناعی لے کر کمیٹی کو رجوع کرتے ہیں، آئندہ عدالت میں زیر التواء کوئی مقدمہ کو کمیٹی میں نہیں لیں گے،

    سینیٹر شہادت اعوان نے کہاکہ بیرون ملک سکالرشپ پر جانے والوں کی مکمل تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں ہیں اس لیے میرا ایجنڈا موخر کردیا جائے جب تک یہ مکمل تفصیلات نہیں دیئے جاتے ہیں۔کامران مرتضیٰ نے کہاکہ بلوچستان کے کوٹے پر دیگر صوبوں کے لوگ بیرون ملک سکالر شپ پر جارہے ہیں بیرون ملک جانے والے طلبہ سے جو دستاویزات لی جاتی ہیں اس کی ڈرافٹنگ صحیح نہیں ہوتی ہے جس کی وجہ سے جو طلبہ تعلیم مکمل نہیں کرتے ہیں ان سے ریکوری نہیں ہوسکتی ہے ۔ بنگلہ دیش کی حکومت پاکستانی طلبہ کے لیے سکالر شپ کا اعلان کیا ہے پاکستان کو بھی بنگلہ دیش کے طلبہ کے لیے سکالر شپ کا اعلان کرنا چاہیے ۔حکام ایچ ای سے نے کہاکہ ہم تمام مطلوبہ معلومات سینیٹر شہادت اعوان کو فراہم کریں گے ۔ چیئرپرسن کمیٹی نے کہاکہ یونیورسٹی آف ساؤتھ ایشاء کا مسئلہ ابھی تک حل نہیں ہوا ہے انہوں نے تمام ڈیٹا ایچ ای سی کو دے دیا ہے اب آپ اپنا کام شروع کردیں ۔ نمائندہ یونیورسٹی آف ساؤتھ ایشیا نے کہا کہ19نومبر تک ہم نے ڈیٹا دے دیا ہے ۔6556بچوں کا ڈیٹا ہم نے دے دیا ہے حکام ایچ ای سی نے کہاکہ ہم اس ڈیٹا کا آڈٹ کریں گے اس کےبعد جو فیصلہ ہوگا اس سے آگاہ کردیں گے ۔

    کمیٹی کو پاکستان ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ پر بریفنگ دی گئی ۔وفاقی سیکرٹری تعلیم نے کہاکہ بلوچستان کا کوٹہ ہم نے ڈبل کردیا ہے۔کامران مرتضیٰ نے کہاکہ اسلام آباد میں بلوچستان کے طلبہ کو شک کے آنکھ سے دیکھا جارہاہے بلوچستان کی تین ہزار طلبہ غائب ہیں اور رپورٹ ہیں کہ وہ خودکش بننے چلے گئے ہیں۔ قائمقام سی ای او انڈوومنٹ فنڈ نے بتایا کہ اس سے پہلے بہت زیادہ کرپشن ہوئی ہے کیس ایف آئی اے میں ہے ہم نے 116ملین روپے ریکور بھی کرلیئے ہیں اب 3ہزار سے سکالرشپ 10ہزار کررہے ہیں ۔کمیٹی نے جلدازجلد سی ای او لگانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ اگلے اجلاس میں آڈٹ رپورٹ بھی کمیٹی میں پیش کی جائے ۔وفاقی سیکرٹری تعلیم نے کہاکہ بلوچستان میں 4 دانش سکول بنائے جارہے ہیں ،ایجوکیشن پر سرمایہ کاری سے امن آئے گا ۔کامران مرتضیٰ نے کہاکہ 1970 میں ایک غلطی بلوچستان نے کی ہے کہ دیگر صوبوں کے اساتذہ بلوچستان سے نکال دیئے گئے تھے آج تک ہمیں اس کا نقصان ہورہا ہے

    چھ ملین فالورز والی ٹک ٹاکر گل چاہت کی نازیبا ویڈیو بھی لیک

    ٹک ٹاکرز خواتین کی نازیبا ویڈیو لیک،کاروائی کیوں نہیں ہو رہی

    ٹک ٹاکر مسکان چانڈیو کی بھی نازیبا،برہنہ ویڈیو لیک

    مناہل اور امشا کےبعد متھیرا کی ویڈیولیک،کون کر رہا؟ حکومت خاموش تماشائی

    نازیبا ویڈیو لیک،وائرل ہونے پر متھیرا کا ردعمل آ گیا

    اب کون سی ٹک ٹاک گرل اپنی ویڈیوز لیک کرنے والی ، اور کیوں؟

    مناہل،امشا کے بعد متھیرا کی بھی برہنہ ویڈیو لیک،وائرل

    اکرم چوہدری کی مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش ،ہم نے چینل ہی چھوڑ دیا،ایگریکٹو پروڈیوسر بلال قطب

    ٹک ٹاکر امشا رحمان کی بھی انتہائی نازیبا،برہنہ،جنسی تعلق کی ویڈیو لیک

    نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد مناہل ملک نے دیا مداحوں کو پیغام

    سماٹی وی میں گروپ بندی،سما کے نام پر اکرم چوہدری اپنا بزنس چلانے لگے

    انتہائی نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد ٹک ٹاکرمناہل نے مانگی معافی

  • قومی اسمبلی  اور سینیٹ  کے اہم اجلاس آج ہوں گے

    قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اہم اجلاس آج ہوں گے

    اسلام آباد: قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اہم اجلاس آج ہوں گے۔

    باغی ٹی وی : قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت آج شام 4 بجے ہوگا، جس کا 7 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا، اجلاس میں انسداد دہشت گردی ترمیمی بل اور ججز کی تعداد بڑھانے کا بل منظور کرائے جانے کا امکان ہے۔

    ایجنڈے کے مطابق سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس ایوان میں پیش ہوگا، پریکٹس اینڈ پروسیجر بل میں سیکشن ٹو، ایکٹ 17 میں ترمیم کی گئی ہے، ہر مقدمہ چیف جسٹس کی زیر نگرانی مخصوص بینچ کے سامنے پیش ہوگا رول آف لا انڈیکس میں پاکستان کا 129 واں نمبر آنے کا توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا جائے گا، صدر مملکت کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر اظہار تشکر کی تحریک ایجنڈے کا حصہ ہےعالیہ کامران کا پی آئی اے کےطیاروں کو گراؤنڈ کیےجانےپر توجہ دلاؤ نوٹس شامل ہےجبکہ وقفہ سوالات اور نکتہ اعتراض بھی ایجنڈے میں موجود ہے۔

    دوسری جانب سینیٹ اجلاس کے لیے 39 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا جس کے مطابق آج کے اجلاس میں 3 نئے بل ایوان میں پیش کئے جائیں گے جبکہ 11 بلوں کی قائمہ کمیٹی کی رپورٹس اور منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے، حکومت کی جانب سے تمام اراکین پارلیمنٹ کو ایوانوں میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

  • سینیٹ قائمہ کمیٹی نے سپریم کورٹ ججز کی تعداد 25 کرنے کی دی منظوری

    سینیٹ قائمہ کمیٹی نے سپریم کورٹ ججز کی تعداد 25 کرنے کی دی منظوری

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد 25 کرنے کی منظوری دے دی،

    سینیٹر حامد خان و سینیٹر کامران مرتضیٰ نے ججز کی تعداد بڑھانے کی مخالفت کی،سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد 17 سے بڑھا کر 25 کی جائے گی، 8 نئے جج آئیں گے۔ سینیٹ قائمہ کمیٹی قانون و انصاف نے منظوری دے دی۔ تحریک انصاف اور جے یو آئی نے مخالفت کی،کامران مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ اب جج بہترین کام کررہے تعداد بڑھانے کا مقصد اپنی مرضی کے جج لانا ہے ،چیئرمین کمیٹی کا کہنا تھا کہ 25 ججز میں ایک چیف جسٹس اور 24 ججز شامل ہوں گے،چیئرمین فاروق ایچ نائیک کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی قانون و انصاف اجلاس میں اکثریتی رائے سے سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 25 کرنے کی منظوری دی، پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر حامد خان نے کہا کہ ہمیں اس طرح قانون سازی پر اختلاف ہے، ججز تعیناتی کا ایسا طریقہ کار عدلیہ کی آزادی پر حملہ ہے،26ویں ترمیم سے ہم نے عدلیہ کو بہت سخت نقصان پہنچایا ہے، جب کسی ملک کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں تو ججز کی تعداد بڑھائی جاتی ہے کیوں کہ مرضی کے فیصلے نہیں آرہے ہوتے، آپ بتائیں آپ کی حکومت کیا کرنا چاہ رہی ہے،سینیٹر شہادت اعوان نے کہا کہ سپریم کورٹ ججز کی کم از کم تعداد 21 لازمی کرنی چاہیے،چیئرمین کمیٹی نے سیکریٹری قانون سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر اخبار بتا سکتا ہے کہ مقدمات کی تعداد 60 ہزار ہیں تو آپ کیوں نہیں بتا سکتے، آپ کو انفارمیشن کےلیے کتنا وقت چاہیے،سیکریٹری قانون نے کہا کہ ہمیں کم سے کم بھی تین ہفتے کا وقت دے دیں

    قبل ازیں سینیٹ میں سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 پیش کیا گیا،ایکٹ میں ترمیم کیلئے ایک شق کے تحت کمیٹی میں چیف جسٹس پاکستان کے علاوہ ایک سینئر ترین جج اور ایک چیف جسٹس کا نامزد کردہ جج شامل ہوگا۔آرٹیکل 184 کی شق 3 کے تحت معاملے پر سماعت سے قبل مفادِ عامہ کی وجوہات دینا ہوں گی،معاملہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کیاگیا،

    سما ٹی وی بحران کا شکار،نجم سیٹھی” پریشان”،اکرم چودھری کی پالیسیاں لے ڈوبیں

    انتہائی نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد ٹک ٹاکرمناہل نے مانگی معافی

    مناہل ملک کی لیک”نازیبا "ویڈیو اصلی،مفتی قوی بھی میدان میں آ گئے

    چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا پہلا دن،سوا گھنٹے میں 24 مقدموں کی سماعت

    چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے نماز کے دوران تصویر بنانے پر ایس پی سیکیورٹی کا تبادلہ کر دیا

    نئے چیف جسٹس یحی آفریدی نے پہلا انتظامی حکم جاری کر دیا

    چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو گارڈ آف آنر پیش،فل کورٹ اجلاس 28 اکتوبر کو طلب

  • سینیٹ ہال میں اسلحہ لے جانے کا کیس، بی این پی رہنما کو جوڈیشل کر دیا گیا

    سینیٹ ہال میں اسلحہ لے جانے کا کیس، بی این پی رہنما کو جوڈیشل کر دیا گیا

    انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد: سینٹ ہال میں گھسنے اسلحہ لے جانے پر بی این پی رہنماؤں کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی

    بی این پی رہنماؤں اختر حسین لانگو شفیع محمد کو انسداد دہشت گردی عدالت پیش کر دیا گیا ،بی این پی مینگل کے رہنماؤں اختر حسین شفیع محمد کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت پیش کیا گیا ،کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی،جج طاہر عباس سپرا نے کہا کہ آپ مزید جسمانی ریمانڈ مانگا رہے ہیں کس بنیاد پر پہلے دو دن کیا کیا۔تفتیشی افسر نے عدالت میں کہا کہ ویپن برآمد کروانا ہے اس لئے جسمانی ریمانڈ دیا جائے ۔جج نے استفسار کیا کہ کون سا ویپن کسی گواہ نے بتایا کسی کا بیان ہے ،تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزمان مزاحمت کے دوران جیب میں ہاتھ ڈالتے رہے ۔ جج طاہر عباس سپرا نے کہا کہ میں بھی سردیوں میں جیب میں ہاتھ ڈالتا ہوں ۔ جج طاہر عباس سپرا کے ریمارکس پر عدالت میں قہقہے گونج اٹھے، جج طاہر عباس سپرا نے کہا کہ سیکرٹری جو مدعی ہے اس کے خلاف کوئی کاروائی ہوئی سیکورٹی زمہ دار ہے۔سینٹ کی سکیورٹی کا ہیڈ کون ہے سیکیورٹی سے پوچھنا چاہے کوئی کاروائی ہوئی ان کے خلاف۔اگر مسلح لوگ اندر گئے تو اس کی زمہ داری پارلیمنٹ سکیورٹی ہے میں آپ تو نہیں جا سکتے ،عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی،عدالت نے بی این پی رہنماؤں کو جوڈیشل کر دیا

    اکرم چوہدری کی مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش ،ہم نے چینل ہی چھوڑ دیا،ایگریکٹو پروڈیوسر بلال قطب

    اکرم چوہدری نجی ٹی وی کا عثمان بزدار ثابت،دیہاڑیاں،ہراسانی کے بھی واقعات

    اکرم چوہدری کا نجی ٹی وی کے نام پر دورہ یوکے،ذاتی فائدے،ادارے کو نقصان

    سماٹی وی میں گروپ بندی،سما کے نام پر اکرم چوہدری اپنا بزنس چلانے لگے

    سما ٹی وی بحران کا شکار،نجم سیٹھی” پریشان”،اکرم چودھری کی پالیسیاں لے ڈوبیں

    انتہائی نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد ٹک ٹاکرمناہل نے مانگی معافی