Baaghi TV

Tag: سینیٹ

  • ویڈیو بناکر خواتین کو ہراساں کرنیوالا شخص سینیٹ کا گریڈ 18کا ملازم نکلا

    ویڈیو بناکر خواتین کو ہراساں کرنیوالا شخص سینیٹ کا گریڈ 18کا ملازم نکلا

    اسلام آباد:ویڈیو بناکر خواتین کو ہراساں کرنیوالا شخص سینیٹ کا گریڈ 18کا ملازم نکلا ،اطلاعات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں خواتین کو ویڈیو بنا کر ہراساں کرنے کا کیس سامنے آ گیا،ویڈیو وائرل ہونے پر اسلام آباد پولیس نے خواتین سے رابطہ کیا اور ایف آئی آر درج کر لی ہے۔

    اس حوالے سے ایک نجی ٹی وی نے خواتین کو ویڈیو بنا کر ہراساں کرنے والے شخص کا پتہ لگا لیا ،ہراساں کرنے والا شخص رانا اظہر سینیٹ کا سرکاری ملازم نکلا جبکہ سینیٹ حکام نے کہا کہ ویڈیو بنانے والا شخص سینیٹ کی قانون سازی برانچ کا گریڈ 18 کا ملازم ہے۔

    ایف آئی آر کے متن کے مطابق خواتین نے اے ٹی ایم پر ان کی ویڈیو بنا کر ہراساں کرنے والے شخص کی ویڈیو بنا لی اور پوچھا کہ وہ شخص ان کی ویڈیو کیوں بنا رہا ہے،جس پر ہراساں کرنے والے شخص نے سوری کہہ کر ویڈیو بنانے کا اعتراف کیا اور دوڈ لگا دی۔

    اسلام آباد پولیس نے ہراسگی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

    یاد رہےکہ اس سے پہلے بھی کئی واقعات ہوچکے ہیں جن میں سرکاری ملازمین کے ملوث ہونے کے شواہد ملے تھے اورجن کےخلاف تادیبی کارروائی بھی کی گئی ہے ، لیکن سینیٹ کے گریڈ 18 کے افسرکا اس قسم کی حرکات میں ملوث ہونا ایک انوکھا واقعہ ہے

  • اسحاق ڈار بھی بیمار،بڑی مشکل میں پھنس گئے

    اسحاق ڈار بھی بیمار،بڑی مشکل میں پھنس گئے

    اسحاق ڈار بھی بیمار،بڑی مشکل میں پھنس گئے

    سپریم کورٹ میں اسحاق ڈار کی سینیٹ رکنیت سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

    سپریم کورٹ نے اسحاق ڈار کیخلاف درخواست عدم پیروی پر خارج کر دی اسحاق ڈار کی بطور سینیٹر ممبرشپ کا نوٹیفکیشن روکنے کا حکم امتناع ختم ہو گیا،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ آرڈیننس کے تحت 2 ماہ میں حلف نہ اٹھانے پر نشست خالی تصور ہوگی،جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اسحاق ڈار کو عدالت نے طلب کیا تھا لیکن وہ بھی پیش نہیں ہوئے،وکیل اسحاق ڈار نے عدالت میں کہا کہ اسحاق ڈار بیمار ہیں اور بیرون ملک مقیم ہیں،

    حکم امتناع ختم ہونے پر اسحاق ڈار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا ،نوٹیفکیشن جاری ہوتے ہی اسحاق ڈار پر نئے کااطلاق ہوجائے گا اسحاق ڈار60دن کےاندر پاکستان آکر حلف نہ اٹھایا تو نشست سے ھاتھ دھو بیٹھیں گے

    حکومت اس مسئلے کو فوری حل کرے ورنہ…..شاہد خاقان عباسی نے کیا کہہ دیا

    پروڈکشن آرڈر والے کہاں ہیں،ان کو ایوان میں لایا جائے. ینل آف چیئر

    اگر ہتھیار استعمال کرتے تو یہ تھوڑے سے تھے، زرداری نے اسمبلی میں ایسا کیوں کہا؟

    ہمیں پروڈکشن آرڈرز کی کوئی ضرورت نہیں، آصف زرداری

    شاہد خاقان عباسی نے سپیکر قومی اسمبلی پر لگایا سنگین الزام، اسد عمر نے دیا جواب

    واضح رہے کہ ن لیگ کے سینیٹر اسحاق ڈار بھی سینیٹر ہیں لیکن اجلاس میں نہیں آتے ، اسحاق ڈار لندن میں مقیم ہیں ،گزشتہ دنوں سینیٹ الیکشن میں ووٹ نہ دینے پر سابق صدر آصف زرداری نے شکوہ کیا تھا کہ اسحاق ڈار بھی ووٹ نہیں دینے آئے تاہم اب الیکشن ایکٹ 2017 میں ترمیم کر دی گئی ہے جس کے بعد الیکشن کمیشن حلف نہ اٹھانے والے اراکین کی رکنیت معطل کر دے گا اور اس حلقے میں دوبارہ الیکشن ہوں گے

  • سینیٹ ضمنی انتخاب:شوکت ترین کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

    سینیٹ ضمنی انتخاب:شوکت ترین کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

    پشاور: سینیٹ کے ضمنی انتخاب کیلئے شوکت ترین کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے خلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی : پشاورمیں سینیٹ کی خالی نشست پر انتخاب کے حوالے سے الیکشن کمیشن میں مشیر خزانہ شوکت ترین کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے فیصلے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، الیکشن ٹربیونل نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا جو آج ہی سنائے جانے کا امکان ہے۔

    درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف پیش کیا کہ الیکشن شیڈول جاری ہونے کے بعد ووٹر لسٹ منجمد ہوجاتی ہے، شوکت ترین کا ووٹ الیکٹورل رول میں درج نہیں ہے الیکٹورل رول میں ووٹ درج نہ ہونے پر شوکت ترین کے پی سے سینیٹ الیکشن نہیں لڑسکتے۔

    شوکت ترین کے وکیل علی گوہر نے مؤقف پیش کیا کہ سینیٹ کے لئے الیکشن کمیشن کا ووٹ سرٹیفکیٹ ہی کافی ہوتا ہے۔

    شوکت ترین کو سینیٹر بنانے کے لیے ٹکٹ جاری دیا گیا

    واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر محمد ایوب نے سینیٹر کے عہدے سے استعفی دے دیا تھا جس کے بعد انہیں وزیراعظم عمران خان کا معاون خصوصی بنایا گیا تھا، ان کی اس سیٹ پر شوکت ترین سینیٹ الیکشن میں حصہ لیں گے۔

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن خیبر پختونخوا نے سینیٹر محمد ایوب کے استعفیٰ کی وجہ سے خالی ہونیوالی نشست کے لئے انتخابی شیڈول کا اعلان کردیا، سینیٹ کی خالی نشست پر پولنگ 20 دسمبر کو ہوگی الیکشن کمیشن خیبرپختونخوا کے جاری کردہ انتخابی شیڈول کے مطابق سینیٹر محمد ایوب کے استعفیٰ کی وجہ سے خالی ہونیوالی نشست پر پولنگ 20 دسمبر کو ہوگی۔

    آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس، سیکیورٹی اقدامات پراطمینان کا اظہار

    الیکشن کمیشن کاکہنا تھا کہ کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی آخری تاریخ 2 دسمبر 2021 تک ہے، 11 دسمبر کو کاغذات جمع کرنے والے امیدواروں کی فہرست جاری ہوگی۔

    یاد رہے کہ شوکت ترین وزیر خزانہ کی ذمہ داریاں سنبھالتے رہے مگر عوام کا منتخب نمائندہ نہ ہونے کے باعث ان کے عہدے کی زیادہ سے زیادہ مدت چھ ماہ تھی جس کے بعد وہ وزیر خزانہ نہ رہے وزیراعظم عمران خان نے شوکت ترین کو اپنے خصوصی اختیارات استعمال کرتے ہوئے چھ ماہ کے وزیر خزانہ بنایا تھا اور امکان ظاہر کیا جا رہا تھا کہ سینیٹر اسحاق ڈار کی سیٹ کی ڈی نوٹیفائی کر کے ان کی جگہ شوکت ترین کو وزیر خزانہ بنایا جائے گا تاہم قانونی پیچیدگیوں کے باعث انہیں وزارت خزانہ کا قلمدان نہ مل سکا جس کے باعث انہیں مشیر خزانہ کا قلمدان سونپا گیا تھا۔

    برطانوی وزیراعظم کی پریس سیکرٹری مستعفی:وزیراعظم کی حکومت خطرے میں‌:تہلکہ خیزانکشافات

    بطور مشیر شوکت ترین کمیٹیوں کے اجلاس کی سربراہی نہیں کر سکتے ، شوکت ترین کو پارلیمنٹ میں نشست دینے کیلئے پاکستان تحریک انصاف نےاپنے سینیٹر ایوب آفریدی کو سینیٹ کی سیٹ سے مستعفی کرایا ہے ۔

  • قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ، سیالکوٹ واقعہ پرکی مذمت

    قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ، سیالکوٹ واقعہ پرکی مذمت

    قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ، سیالکوٹ واقعہ پرکی مذمت

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ، محصولات اور اقتصادی امور کا اجلاس پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس میں سینیٹر طلحہ محمود کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

    اجلاس کے آغاز میں کمیٹی اراکین نے اتفاق رائے سے سیالکوٹ واقعہ کی مذمت کی اور اس حوالے سے قرارداد بھی منظور کی۔ چیئرمین کمیٹی نے تبصرہ کیا کہ "شدت پسندی کی ان کارروائیوں کےلئے اسلام میں کوئی جگہ نہیں ہے اور حکومت پر زور دیا کہ وہ قومی اتفاق رائے پیدا کرتے ہوئے ایسی کسی بھی جارحیت اور پُر تشدد کارروائی میں شامل افراد کے خلاف سخت ترین سزا اور قانونی لائحہ عمل مرتب کرے ۔ کمیٹی نے متفقہ طور پر ملک عدنان اور دیگر کی بہادرانہ کاوشوں کو سراہا جنہوں نے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر پاکستان کی حقیقی روح کا مظاہرہ کیا اور مشتعل ہجوم کو روکنے کی کوشش کی۔

    کمیٹی کو ایف بی آر حکام نے غیر منقولہ جائیدادوں کی نظرثانی شدہ ویلیوایشن پر بریفنگ دی۔ سینیٹر کامل علی آغا نے حال ہی میں ایف بی آر کی جانب سے جائیدادوں کی ویلوایشن کے طریقہ کار پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ سوال کے جواب میں چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ ’’ری ویلیوایشن کے لیے ایف بی آر نے ماضی کے طریقہ کار پر عمل کیا ہے اور ایف بی آر کے پاس ویلیوایشن کے لیے پراپرٹیز کی جامع آن گراؤنڈ اسیسمنٹ کے لیے خاطر خواہ وسائل نہیں ہیں۔‘‘ سینیٹر کامل علی آغا نے زور دے کر کہا کہ ایف بی آر نے بغیر کسی منطقی جواز اور دلیل کے جائیدادوں کی مالیت میں 100 سے 700 فیصد تک اضافہ کیا ہے۔ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے سینئر عہدیداروں اور دیگر رئیل اسٹیٹ آرگنائزیشنز کے عہددران نے کمیٹی کو بتایا کہ ایف بی آر نے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بغیر کسی مناسب غور و فکر اور مشاورت کے جائیدادوں کی قیمت میں اضافہ کیا ہے۔

    چیئرمین کمیٹی نے ایف بی آر حکام کو اس سلسلے میں جاری کردہ حالیہ ایس آر او کو منسوخ کرنے کی ہدایت کی اور ایف بی آر حکام پر زور دیا کہ وہ آئندہ پندرہ دنوں میں متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے غیر منقولہ جائیدادوں کی مالیت کا تعین کریں۔ نئے میکانزم کے لیے جاری مشاورتی عمل کے دوران، سابقہ ​​ضابطے بحال کیے جائیں تاکہ کاروبار معمول کے مطابق چل سکیں۔ مستقبل کے تمام قواعد و ضوابط کے لیے ایف بی آر کو چاہیے کہ وہ صنعت کاروں کو اس کے مطابق اپنے کاروبار کو تعمیل کرنے اور ایڈجسٹ کرنے کے لیے کافی وقت فراہم کرے۔ چیئرمین کمیٹی نے عہدیداروں کو مزید ہدایت کی کہ وہ تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو آن بورڈ لے کر مکمل غور و خوض کرنے کے بعد کوئی نیا قانون لاگو کریں۔

    اجلاس میں سینیٹرز سید شبلی فراز، سلیم مانڈوی والا، شیری رحمان، کامل علی آغا، سعدیہ عباسی، سید فیصل علی سبزواری، انوار الحق کاکڑ، قائد ایوان ڈاکٹر شہزاد وسیم، ایف بی آر کے سینئر حکام اور ریل اسٹیٹ کی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

  • پاکستان متحدہ عرب امارات دوستی زندہ باد،چیئرمین سینیٹ نے نعرہ لگا دیا

    پاکستان متحدہ عرب امارات دوستی زندہ باد،چیئرمین سینیٹ نے نعرہ لگا دیا

    پاکستان متحدہ عرب امارات دوستی زندہ باد،چیئرمین سینیٹ نے نعرہ لگا دیا

    چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے متحدہ عرب امارات کی 50 ویں سالگرہ پر متحدہ عرب امارات کی قیادت اور عوام کو پاکستان کی پارلیمان، حکومت اور عوام کی جانب سے دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد دی ہے۔

    چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی سیاسی قیادت نے اتحاد، ترقی و خوشحالی کی مثالی منزلیں طے کی ہیں۔ پاکستان متحدہ عرب امارات کے عوام کی خوشیوں میں شریک ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے کی ترقی، معاشی خوشحالی اور امن کا فروغ ہمارا مشترکہ ویژن ہے۔ پاکستان اور متحدہ عرب امارات برادرانہ تعلقات کثیر الجہتی تعاون پر محیط ہیں۔ بھائی چارے اور اعتماد کا رشتہ مشترکہ مذہبی و ثقافتی روابط کے باعث مزید مستحکم ہو رہا ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ بین الاقوامی فورمز پر مثالی تعاون پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین اعتماد اور احترام کو ظاہر کرتا ہے۔ ہمیں ان تعلقات اور بھائی چارے کی فضاء کو مزید تقویت دینے کیلئے اعلیٰ سطح پر وفود کے تبادلوں میں تیزی لانے اور تجارتی سرگرمیوں کو مزید بڑھانے پر توجہ دینا ہوگی۔ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ سرمایہ کاری اور کاروباری نقل و حمل کے ذریعے دونوں اطراف کے عوام کو مزید قریب لایا جا سکتا ہے ۔ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی دوستی وقت کے ہر امتحان پر پورا اتری ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ وہ متحدہ عرب امارات اور پاکستان کیلئے نئی کامیابیوں اور ترقی کیلئے دعا گو ہیں۔ پاکستان۔متحدہ عرب امارات دوستی زندہ باد۔

    ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزامحمد آفریدی نے متحدہ عرب امارات کے 50 ویں قومی دن کے موقع پر متحدہ عرب امارات کے سفیر کو خط لکھا ہے۔اپنے خط میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے متحدہ عرب امارات کے50 ویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات مضبوط تاریخی، ثقافتی، مذہبی اور اقتصادی بنیادوں پر استوار ہیں۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ وہ پر امید ہیں کہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید مضبوط ہوں گے

    یو اے ای کے 50 ویں قومی دن پر "1971” کے عنوان سے دستاویزی فلم پیش

    یو اے ای کی ترقی کے گذشتہ 50 سالوں کے اعدادو شمار جاری

    متحدہ عرب امارات کا قومی دن،حکام کا شہریوں کو اسپیشل سہولیات فراہم کرنے کا اعلان

    متحدہ عرب امارات کا جھنڈا طاقت، فخر اور ناقابل تسخیر ہونے کی علامت ہے صدر شیخ خلیفہ

    یو اے ای کا پچاس برسوں کا سفر مکمل،ایک نئے باب کا آغاز

  • اے این پی کا سینیٹ امیدوار کون؟ کاغذ نامزدگی جمع

    اے این پی کا سینیٹ امیدوار کون؟ کاغذ نامزدگی جمع

    اے این پی کا خیبرپختونخوا سے جنرل نشست پر حاجی ہدایت اللہ کو سینیٹ ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ- عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کے پارلیمانی بورڈ نے منظوری دے دی- صوبائی پارلیمانی بورڈ کا اجلاس چیئرمین ایمل ولی خان منعقد ہوا، تمام اراکین نے بھی شرکت کی
    اجلاس میں سیکرٹری پارلیمانی بورڈ سردارحسین بابک، اراکین ثمرہارون بلور، خادم حسین اور شاہی خان شیرانی بھی شریک تھے- اجلاس میں سینیٹ انتخابات کیلئے امیدواروں کے ناموں کی جانچ پڑتال کی گئی- عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے مسعود عباس خٹک اور حاجی ہدایت اللہ خان نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے- اراکین نے متفقہ طور پر حاجی ہدایت اللہ خان کو سینیٹ انتخابات میں امیدوار نامزد کردیا- الیکشن کمیشن کی جانب سے شیڈول جاری ہونے کے بعد پارلیمانی بورڈ نے اجلاس طلب کر کے امیدوار کے نام کی منظوری دیچ
    سیکرٹری پارلیمانی بورڈ سردارحسین بابک نے اس بابت باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا-

    عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا نے سینیٹ کے انتخابات میں جنرل نشست پر مرکزی سیکرٹری مالیات اور سابق صوبائی وزیر حاجی ہدایت اللہ خان کو امیدوار نامزد کردیا۔ جمعرات کے روز اے این پی خیبرپختونخوا کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت صوبائی چیئرمین پارلیمانی بورڈ اور صوبائی صدر اے این پی ایمل ولی خان نے کی۔ اجلاس میں سیکرٹری پارلیمانی بورڈ سردارحسین بابک اور اراکین ثمرہارون بلور، خادم حسین اور شاہی خان شیرانی نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں سینیٹ انتخابات کیلئے امیدواروں کی جانچ پڑتال کی گئی۔عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے مسعود عباس خٹک اور حاجی ہدایت اللہ خان نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔ اجلاس میں اراکین نے متفقہ طور پر حاجی ہدایت اللہ خان کو سینیٹ انتخابات میں امیدوار نامزد کردیا۔سیکرٹری پارلیمانی بورڈ سردارحسین بابک نے اس بابت باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا۔واضح رہے کہ اے این پی نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ 15 فروری مقرر کی تھی لیکن الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے شیڈول جاری ہونے کے بعد پارلیمانی بورڈ کا اجلاس طلب کیا گیا اور امیدوار کے نام کی منظوری دے دی گئی۔

  • کون سے حکومتی عہدیداران سینیٹ ٹکٹ کے خواہشمند؟

    کون سے حکومتی عہدیداران سینیٹ ٹکٹ کے خواہشمند؟

    پنجاب میں سینیٹ الیکشنز کامیابی کے لئے تحریک انصاف کے رابطوں میں تیزی دیکھنے میں آرہی ہے-‏ پنجاب میں سینیٹ کیلئےپارٹی اورحکومتی عہدوں پرفائزرہنماٹکٹ کےخواہشمند‏ ہیں-

    ذرائع‏ سے معلوم ہوا ہے کہ سینٹرل پنجاب سےعمرسرفراز چیمہ،اعجازچودھری ،ظہیر عباس ٹکٹ کےخواہشمندہیں- نارتھ پنجاب سےسیف اللہ نیاز ی،ساوتھ پنجاب سےجلال الدین رومی ٹکٹ کےخواہشمند ہیں- ڈاکٹرزرقا،تنزیلہ عمران،جمشیداقبال چیمہ بھی ٹکٹ کےلئےکوشاں،،ذرائع‏سینیٹ ٹکٹ کے خواہشمند نظر آرہے ہیں- حکومتی رہنماوں میں بابراعوان ،شہزاد اکبر شامل ہیں- ثانیہ نشتر، کے نام بھی متوقع امیدواروں میں شامل ہے- ق لیگ کےاتحادی کامل علی آغا کےٹکٹ کی منظوری عمران خان پہلےہی دےچکے ہیں-

  • پاکستان ٹیلی وژن  قومی اثاثہ قرار، مالی مسائل حل کرنے کی ہدایت،  سینیٹ  اجلاس

    پاکستان ٹیلی وژن قومی اثاثہ قرار، مالی مسائل حل کرنے کی ہدایت، سینیٹ اجلاس

    اسلام آباد میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر فیصل جاوید کی صدارت میں پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہواجس میں اطلاعات تک رسائی کے ترمیمی بل 2021کے علاوہ پاکستان براڈ کاسٹنگ اسو سی ایشن کے مسائل اور دیگر اہم امور پر تفصیلی بحث کی گئی۔

    ترمیمی بل سینیٹر ز سجاد حسین طوری، ولید اقبال، محمد علی سیف، منظور احمد کاکڑ اور مرز آفریدی نے ایوان میں پیش کیا تھا۔ اراکین نے بل پر تفصیلی نقطۂ نظر پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایوان بالا اور قومی اسمبلی آئینی ادارے ہیں اور کام کی نوعیت دوسرے اداروں سے بالکل مختلف ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے کسی ایوان سے متعلق معلومات تک رسائی کا اختیار دینا سپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کا اختیار ہے۔

    سینیٹرز رخسانہ زبیری اور پرویز رشید نے بل کی مخالفت کی۔ متعلقہ وزارت نے مجوزہ ترمیمی بل پر اپنا نقطۂ نظر سرسری طور پر کمیٹی کے سامنے پیش کیا تاہم کمیٹی نے یہ فیصلہ کیا کہ اس بل پر وزارت اور پاکستان انفارمیشن کمیشن کا تفصیلی موقف انتہائی لازمی ہے۔ کمیٹی نے ہدایات دیں کہ جلد ہی اس سلسلے میں تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے۔ کمیٹی نے پاکستان براڈ کاسٹنگ ایسوسی ایشن کے مسائل پر بحث کرتے ہوئے وزارت سے الیکڑانک میڈیا کے اشتہارات کی مد میں واجب الادا رقوم کی تفصیلات ریڈیو اور ٹی وی لائسنس کی فیس میں اضافے پر بھی تفصیلی جواب طلب کر لیا۔

    پاکستان ٹیلی وژن کو قومی اثاثہ قرار دیتے ہوئے چیئرمین کمیٹی اور سینیٹرز نے اس بات پر زور دیا کہ موثر حکمت عملی کے تحت اس اہم اثاثے کو مالی سطح پر درپیش مسائل سے باہر نکالا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک انقلابی حکمت عملی کے تحت ہی ادارے کو اس صورتحال سے باہر نکالا جاسکتاہے۔

  • کیا پاکستان میں سوشل میڈیا کو کنٹرول کرنے کا امکان ہے؟ رحمان ملک نے  اشارہ کردیا

    کیا پاکستان میں سوشل میڈیا کو کنٹرول کرنے کا امکان ہے؟ رحمان ملک نے اشارہ کردیا

    سینیٹ میں قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کا اجلاس منعقد ہوا-

    سینیٹ قائمہ آئی ٹی کے اجلاس میں سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ سوشل میڈیا کو کنٹرول کرنے کیلئے ہمیں سعودی عرب اور یو اے ای کا ماڈل اپنانا چاہئے- توہین آمیز و قابل اعتراض مواد لگانے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہونی چاہئے- سوشل میڈیا پر توہین رسالت پر مبنی مواد پھیلائے جا رہے ہیں- توہین رسالت کسی بھی مسلمان کے لئے ناقابل برداشت ہے-

    سوشل میڈیا آپریٹرز سے بات کیجائے کہ پاکستان میں اپنے دفاتر کھلے- سوشل میڈیا آپریٹرز کے دفاتر کھلنے سے ایسے قابل اعتراض مواد فوری ہٹانا ممکن ہو جائیگا-

  • سینیٹ کمیٹی برائے سمندر ی امور کا اجلاس،کمیٹی سینیٹر نزہت صادق کی زیر صدارت

    سینیٹ کمیٹی برائے سمندر ی امور کا اجلاس،کمیٹی سینیٹر نزہت صادق کی زیر صدارت

    ۔ قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں وزارت سمندری امور اور اس سے منسلک محکموں کے مختص کردہ بجٹ اور اس کے استعمال کا جائزہ، وزارت سمندری امور کی تجویز کردہ پی ایس ڈی پی اور اس سے منسلک محکموں کی مالی سال 2021-22،کے علاوہ کمیٹی کے 31 اگست 2020 کے اجلاس میں ہدایت کی روشنی میں گوادر میں ایسٹ بے ایکسپریس وے کی تعمیر کے لئے حاصل کی گئی اراضی کے مالکان کو بقیہ اراضی کی شرح کو حتمی شکل دینے اور بقایاجات کی ادائیگی کے بارے میں رپورٹ پیش کی گئی۔
    قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں چیئرپرسن کمیٹی سینیٹر نزہت صادق نے وزارت سمندری امور کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گوادر کی تعمیر وترقی میں وزارت سمندری امور کا ایک اہم کردار ہے۔ چیئرپرسن کمیٹی نے گوادر میں مکمل ہونے والے کرکٹ اسٹیڈیم کی تعریف کی اور کہا کہ گوادر میں اپنی نوعیت کا یہ پہلا کرکٹ اسٹیڈیم تیار ہوا ہے جس کی پذیرائی نہ صرف ملک بھر میں بلکہ دنیا بھر میں ہوئی ہے۔
    قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی وزیر برائے سمندری امور علی زیدی نے کہا کہ نئی فشرنگ پالیسی لا رہے ہیں اور اس پالیسی کے تحت ہمارا ہدف2 ارب ڈالر حاصل کرنے کا ہے جبکہ اس وقت 400 سے450 ملین ڈالر ہماری ایکسپورٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم ایک نیا وزل مانیٹرنگ سسٹم کشتیوں پر لگانے جا رہے ہیں اور اس طرح ہم ہر کشتی کو مانیٹر کر سکیں گے اور اس کیلئے ہم نے ایک سمری کابینہ میں لے کر جا رہے ہیں اس کی منظوری کے بعد ہم ہر چھوٹی بڑی کشتی کی مانیٹرنگ با آسانی کر سکتے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ایک ماہی گیر کو بھی کامیاب نوجوان پروگرام کے ذریعے قرضہ دیا جائے گا اس کیلئے پالیسی تیار ہے اور بہت جلد اس کو کابینہ سے منظور کرا لیا جائے گا۔
    قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں وزارت سمندری امور کے حکام نے وزارت اور اس سے منسلک محکموں کا بجٹ 1157.716 ملین مختص کیا گیا تھا اور وزارت سمندری امور سے منسلک تمام محکموں کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا گیا اور وزارت سمندری امور کے منصوبہ جات پر تفصیلی بریفنگ دی۔
    کمیٹی اجلاس میں وزارت سمندری امور کی گوادر پورٹ اتھارٹی کے حوالے سے تجویز کردہ پی ایس ڈی پی کے مالی سال 2021-22 کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا گیا۔ چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی نے کمیٹی کوبریفنگ دی اور گوادر میں جاری منصوبہ جات کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔ 31 اگست 2020 کو منعقدہ قائمہ کمیٹی کے اجلاس کی ہدایت کی روشنی میں گوادر میں ایسٹ بے ایکسپریس وے کی تعمیر کے لئے حاصل کی گئی اراضی کے مالکان کو بقیہ اراضی کی شرح کو حتمی شکل دینے اور بقایاجات کی ادائیگی کے بارے آگاہ کیا۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ ڈپٹی کمشنر گوادر کی جانب سے ایک سروے کیا گیا تھا جس میں مکمل ریکارڈ نہیں لیا گیا تاہم ایک مشترکہ سروے کیا جارہا ہے جو کہ ایک ہفتے میں مکمل ہو جائے گا۔ حکام نے کمیٹی کو یقینی دہانی کرائی کہ جن لوگوں کی زمین اس منصوبے میں آرہی ہے ان کو ادائیگی کیلئے مناسب اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
    قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں سینیٹرز رانا محمود الحسن، ستارہ ایاز کے علاوہ وفاقی وزیر برائے سمندری امور علی زیدی کے وزارت کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی