Baaghi TV

Tag: سینیٹ

  • چیئرمین سینیٹ  کے  لیے  فیورٹ  امیدوار   پیپلز  پارٹی کے  ہیں،فیصل واوڈا

    چیئرمین سینیٹ کے لیے فیورٹ امیدوار پیپلز پارٹی کے ہیں،فیصل واوڈا

    کراچی: سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ نومنتخب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور مدت پوری نہیں کرسکیں گے, میں کسی کو بھی ویلکم کرسکتا ہوں اور کسی سے بھی مل سکتا ہوں، میری سیاست میں ابھی کافی عمر ہے، چیئرمین سینیٹ کے لیے فیورٹ امیدوار پیپلز پارٹی کے ہیں-

    باغی ٹی وی: کراچی میں الیکشن کمیشن سندھ میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ حکومت نہیں پتہ کتنے عرصے تک چلے جب بھی ملک کی بقا و سلامتی کی بات آئے گی سب اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے، 9 مئی والوں کو ریلیف ملتے ہوئے نظر نہیں آرہا، پی ٹی آئی والوں کو چاند پر حکومت بنانا چاہیے۔

    فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو مولا جٹ کی سیاست چھوڑنی ہوگی، آج کل آزاد امیدواروں کا سیزن ہے، میں بھی آزاد امیدوار ہوں، چھوٹی عمر میں رکن قومی اسمبلی، وفاقی وزیر اور سینیٹر رہا اور عہدے سے مستعفی ہوا، ہارجیت اللہ کے ہاتھ میں ہے، پیپلز پارٹی سمیت کسی جماعت کا امیدوار نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ذاتی مصروفیات کی وجہ سے عام انتخابات میں حصہ نہ لے سکا، ویسے بھی حکومت کی مدت کا تو پتہ نہیں البتہ سینیٹ کی نشست 6 سال کے لیے ہوتی ہے سنی اتحاد کونسل چاند پر حکومت بناسکتی ہے، ان سے گزارش ہے ملک کو بھنور سے نکالیں، مجھے سچ بات کرنے پر پارٹی سے نکالا گیا تھا۔

    ایک سوال کے جواب میں فیصل واوڈا نے کہا کہ میں کسی کو بھی ویلکم کرسکتا ہوں اور کسی سے بھی مل سکتا ہوں، میری سیاست میں ابھی کافی عمر ہے، چیئرمین سینیٹ کے لیے فیورٹ امیدوار پیپلز پارٹی کے ہیں، آصف علی زرداری کے ساتھ ایک نہیں کئی بار ملاقات ہو چکی ہے، میں پنجاب کو صوبہ اسٹار پلس اور بزدار ٹو کہا تھا، زبردست فیصلے ہو رہے ہیں، چاند سے نوکریاں مل رہی ہیں، وہ جو والد محترم کی تصویر لگارہی ہیں اب وہ تھیلی اور ٹین ڈبوں پر بھی لگی نظر آئیں گی۔

    دوسری جانب سندھ میں سینیٹ کے 7 جنرل 2 خواتین، 2 ٹیکنوکریٹ اور 1 اقلیت کی نشست پر کاغذات نامزدگی وصول اور جمع کرانے کا مرحلہ مکمل ہوگیا۔ آج سینیٹ امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری کی جائے گی۔

    کاغذات جمع کرانے والوں میں آزاد امیدوار فیصل واوڈا بھی شامل ہیں جن کے تجویز و تائید کنندہ ایم کیو ایم کے اراکین سندھ اسمبلی ہیں، سابق رکن قومی اسمبلی، وفاقی وزیر اور سینیٹرفیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ وہ کسی پارٹی کے امیدوار نہیں ہیں مگر ان کے نامزدگی فارم پر رکن سندھ اسمبلی علی خورشیدی اور عادل عسکری تائید اور تجویز کنندہ ہیں۔

    سینیٹ کی جنرل نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرانے والوں میں محمد نجیب ہارون، محمد ابوبکر، محمد عبدالرؤف صدیقی، شبیر احمد قائم خانی، عامر ولی الدین چشتی، ہمایوں سلطان، اشرف علی جتوئی، سید مسرور احسن، سید کاظم علی شاہ، سرفراز راجڑ، ندیم احمد بھٹو، جاوید احمد نایاب، دوست علی جیسر، عبدالوہاب، گنور علی خان اسران، عامر دھامراہ، علی طاہر، میر راجہ خان جاکھرانی، شہباز ظہیر اور نگہت مرزا شامل ہیں۔

    جبکہ ٹیکنو کریٹ کی نشست کے لیے ضمیر حسین گھمرو، سرمد علی، کریم احمد خواجہ، منظور احمد بھٹہ، عبدالوہاب۔ خواتین کی نشست پر قرۃ العین مری، روبینہ قائم خانی، یاسمین دادا بھائی، مسرت نذیر نیازی، سبینا پروین، مہہ جبین ریاض اوراقلیت کی نشست کے لیے پونجومل، سریندر ولاسائی اور بھگوان داس امیدوار ہیں۔

    17 مارچ کو امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری کی جائے گی، 19 مارچ تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوگی، 21 مارچ تک کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں دائر کی جاسکیں گی، 25 مارچ تک ٹریبونل کی جانب سے ان اپیلوں پر فیصلے ہوں گے، 26 مارچ کو امیدواروں کی نظر ثانی فہرست جاری کی جائے گی، 27 مارچ تک امیدوار دستبردار ہوسکتے ہیں۔ 2 اپریل کو سندھ اسمبلی میں سینیٹ کی ان 12 نشستوں کے لیے پولنگ ہوگی۔

  • سینیٹ انتخابات، امید ہے اپنے امیدوار کامیاب کروائیں گے،وزیراعلیٰ سندھ

    سینیٹ انتخابات، امید ہے اپنے امیدوار کامیاب کروائیں گے،وزیراعلیٰ سندھ

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں ہم جنرل پر9 ،لیڈیزپر تین ،ٹیکنوکریٹ پر تین امیدوار کھڑے کررہے ہیں،

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے اپنے امیدوار کامیاب کروائیں گے، سینیٹ کے سیکریٹ ووٹ ہوتے ہیں، کوئی بھی رکن خفیہ ووٹ پارٹی کے خلاف دے سکتا ہے، بجٹ ہو یا اوپن ووٹ میں تو کوئی پارٹی پالیسی کے خلاف نہیں جاسکتا،آج جنرل ، ٹیکنوکریٹ ، خواتین اور اقلیت پر کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں ، پارٹی قیادت پیر کو ٹکٹیں جاری کرے گی،وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کے ووٹ پر خلاف نہیں جاسکتے،اسپیکر ، صدر پاکستان اور سینیٹ میں پابندی نہیں ہوتی ہے، 12 میں سے 12 نشستیں ملنے کی خواہش ہے،خواتین ، ٹیکنوکریٹ اور اقلیت میں کسی اور نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے ہیں،ہم نے کئی افسران کو تبدیل کرنا ہے ، جہاں جہاں بہتر افسر مل جاتا ہے، ان کو تبدیل کریں گے ،وزیر داخلہ کے تجویز پر تقرریاں اور تبادلے کیے ہیں، امن وامان کی صورتحال جلد بہتر ہوگی.

    آصفہ بھٹونوابشاہ پہنچ گئیں،جیالوں کا رقص،این اے 207 سے لڑیں گی الیکشن

    سینیٹ میں خواتین کی نشست پر صنم جاوید کو الیکشن لڑوانے کا فیصلہ

    سینیٹ میں بلوچستان کی گیارہ خالی نشستوں کے انتخابات کا شیڈول

    سینیٹ انتخابات، اسلام آباد سے پیپلز پارٹی امیدوار یوسف رضا گیلانی کامیاب

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    دوسری جانب پیپلز پارٹی نے آئندہ سینیٹ انتخابات کیلئے اپنے نامزد امیدواروں کے نام جاری کردیے ہیں،سندھ سے جنرل نشستوں پر کاظم شاہ، اشرف جتوئی، مسرور احسن، ندیم بھٹو، سرفراز راجر اور دوست علی جاسیر امیدوار ہیں،ٹیکنوکریٹ کی نشستوں پر بیرسٹر ضمیر گھمرو اور سرمد علی امیدوار ہوں گے، خواتین کی نشستوں پر قرۃ العین مری اور روبینہ قائم خانی امیدوار ہوں گی،اقلیتی نشست پر سندھ سے پونجو بھیل امیدوار ہوں گے، بلوچستان سے پی پی کے امیدواروں میں ایمل ولی خان پی پی پی اور اے این پی کے مشترکہ امیدوار ہوں گے،اسی طرح جان محمد بلیدی پی پی پی اور این پی کے مشترکہ امیدوار ہوں گے، دیگر دو امیدواروں میں میر چنگیز خان جمالی اور سردار عمر گورگیج شامل ہوں گے،ٹیکنوکریٹ کی نشست پر بلال مندوخیل امیدوار ہوں گے، صوبے سے خواتین امیدواروں میں عشرت بروہی اور کرن بلوچ کے نام شامل ہیں، خیبرپختونخوا سے روبینہ خالد پی پی کی امیدوار ہوں گی جبکہ پنجاب سے فائزہ احمد ملک سینیٹ کی امیدوار ہوں گی، اسلام آباد سے رانا محمود الحسن پی پی پی کے امیدوار ہوں گے

  • سینیٹ میں خواتین کی نشست پر صنم جاوید کو الیکشن لڑوانے کا فیصلہ

    سینیٹ میں خواتین کی نشست پر صنم جاوید کو الیکشن لڑوانے کا فیصلہ

    صنم جاوید کے سینیٹ کے کاغذات پر دستخط کی درخواست مسترد کر دی گئی

    الیکشن کمشنر پنجاب نے صنم جاوید کے والد کی درخواست پر فیصلہ سنایا ،الیکشن کمیشن نے کہا کہ امیدواروں کے کاغذات پر جیلوں میں دستخط کرانا ہمارا اختیار نہیں،صنم جاوید کے والد نے کاغذات پر دستخط کے لیے عدالتوں سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا،صنم جاوید کے والد اور والدہ الیکشن کمیشن آفس سے واپس روانہ ہوگئے

    سینیٹ انتخابات،تحریک انصاف کی جانب سے امیدواروں کی نامزدگی میں تبدیلی کی گئی ہے،تحریک انصاف نے سینیٹ میں خواتین نشست پر صنم جاوید کو الیکشن لڑانے کا فیصلہ کیا ہے،صنم جاوید کو خواتین کی نشست پر الیکشن کے لئے میدان میں اتارا جائے گا ،ڈاکٹر یاسمین راشد اب ٹیکنوکریٹ نشست پر سینیٹ الیکشن میں امیدوار ہوں گی ، پنجاب کی جنرل نشستوں پر حامد خان اور زلفی بخاری امیدوار ہوں گے رہنما تحریک انصاف میاں اسلم اقبال کے مطابق جنرل نشستوں پر کورنگ امیدوار کے طور پر عمر سرفراز چیمہ اور کرنل ر اعجاز منہاس کو نامزد کیا گیا ہے۔

    قبل ازیں الیکشن کمیشن نے سینٹ انتخابات کے لیے پولنگ افسران مقررکر دیئے،قومی اورپنجاب اسمبلی کے لیے7,7افسران پولنگ افسران تعینات کئے گئے ہیں،سندھ، خیبرپختونخوا اوربلوچستان کے لیے 6, 6پولنگ افسران تعینات کئے گئے ہیں،بلوچستان اسمبلی کے لیے 4 پولنگ افسران تعینات کئے گئے ہیں، سینیٹ انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی آج تک جمع کرائے جاسکتے ہیں آج آخری دن ہے.الیکشن کمیشن نے سینیٹ کے امیدواروں کے غذات نامزدگی جمع کروانے کے وقت میں توسیع کر دی ، امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی متعلقہ ریٹرننگ افسران کے پاس آج شام 6 بجے تک جمع کروا سکتے ہیں

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی پنجاب اسمبلی آمد۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سینیٹ الیکشن کے لئے آزاد امیدوار کی حیثیت سے 2 کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے حکومتی اتحاد کی چاروں جماعتوں کے اراکین اسمبلی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو سینٹ انتخابات کے لئے تجویز کیا اور تائید کی.

    سینیٹ انتخابات، انوارالحق کاکڑ کے کاغذات جمع
    سابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے سینیٹ انتخابا کے لیے کاغذات جمع کرا دیئے ہیں، انوارالحق کاکڑ کے کاغذات کوئٹہ میں جمع کروائے گئے ہیں الیکشن کمیشن کے مطابق کوئٹہ سے اب تک ایک امیدوار نے کاغذات جمع کرائے ہیں، انوار الحق کاکڑ کے کاغذات نامزدگی سینیٹر دنیش کمار نے جمع کرا دیے ہیں،

    اعظم خان سواتی نے سینیٹ انتخابات کیلئے صوبائی الیکشن کمشنر کیساتھ کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے۔ فیصل جاوید خان ، عرفان سلیم اور اظہر مشوانی نے سینیٹ کے الیکشن کے لئے کاغذات جمع کروادئیے

    ن لیگ کی جانب سے طلال چوہدری نے سینیٹ الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے. پرویز رشید اور ناصر بٹ نے بھی کاغذات جمع کروا دیئے،

    سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے سینیٹ الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے ہیں، فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ آزاد حیثیت سے سینیٹ کا الیکشن لڑوں گا، عام، ضمنی یا سینیٹ انتخابات میں خریدو فروخت تو ہوتی ہے

    دوسری جانب باخبر ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ ن سے دو سینیٹرز مانگ لیے, پیپلز پارٹی نے سینیٹر کے لیے ایک جنرل نشت اور ایک خاتون نشست کی ڈیمانڈ کر دی, پنجاب سے سینیٹر کامیاب کروانے کے لیے پیپلز پارٹی کو مسلم لیگ ن کا تعاون درکار ہے

    سینیٹ میں بلوچستان کی گیارہ خالی نشستوں کے انتخابات کا شیڈول

    سینیٹ انتخابات، اسلام آباد سے پیپلز پارٹی امیدوار یوسف رضا گیلانی کامیاب

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

  • سینیٹ انتخابات،اعظم سواتی ،پرویز رشید، طلال چودھری،فیصل واوڈا بھی امیدوار

    سینیٹ انتخابات،اعظم سواتی ،پرویز رشید، طلال چودھری،فیصل واوڈا بھی امیدوار

    سینٹ انتخابات2024،الیکشن کمیشن نے سینٹ انتخابات کے لیے پولنگ افسران مقررکر دیئے،
    قومی اورپنجاب اسمبلی کے لیے7,7افسران پولنگ افسران تعینات کئے گئے ہیں،سندھ، خیبرپختونخوا اوربلوچستان کے لیے6, 6پولنگ افسران تعینات کئے گئے ہیں،بلوچستان اسمبلی کے لیے 4 پولنگ افسران تعینات کئے گئے ہیں، سینیٹ انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی کل تک جمع کرائے جاسکتے ہیں

    الیکشن کمیشن کے مطابق چاروں صوبوں سے سینیٹ کی سات، 7 جنرل نشستوں 2، 2 خواتین اور 2،2 ٹیکنوکریٹ نشستوں پر انتخابات ہوں گے، اس کے علاوہ پنجاب اور سندھ سے 1، 1 اقلیتی نشست پر بھی انتخاب ہوگا جبکہ اسلام آباد کی 1 جنرل اور 1 ٹیکنوکریٹ نشست پر انتخاب ہوگا،چاروں صوبوں میں سینیٹ انتخابات کے لیے متعلقہ صوبائی الیکشن کمشنر ریٹرننگ افسران مقرر کیے گئے ہیں جبکہ اسلام آباد کے لیے ڈی جی ٹریننگ الیکشن کمیشن ریٹرننگ افسر کو مقرر کیا گیا ہے۔

    اعظم خان سواتی نے سینیٹ انتخابات کیلئے صوبائی الیکشن کمشنر کیساتھ کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے۔ فیصل جاوید خان ، عرفان سلیم اور اظہر مشوانی نے سینیٹ کے الیکشن کے لئے کاغذات جمع کروادئیے

    ن لیگ کی جانب سے طلال چوہدری نے سینیٹ الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے. پرویز رشید اور ناصر بٹ نے بھی کاغذات جمع کروا دیئے،

    سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے سینیٹ الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے

    دوسری جانب باخبر ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ ن سے دو سینیٹرز مانگ لیے, پیپلز پارٹی نے سینیٹر کے لیے ایک جنرل نشت اور ایک خاتون نشست کی ڈیمانڈ کر دی, پنجاب سے سینیٹر کامیاب کروانے کے لیے پیپلز پارٹی کو مسلم لیگ ن کا تعاون درکار ہے

    سینیٹ میں بلوچستان کی گیارہ خالی نشستوں کے انتخابات کا شیڈول

    سینیٹ انتخابات، اسلام آباد سے پیپلز پارٹی امیدوار یوسف رضا گیلانی کامیاب

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

  • بلوچستان میں سینیٹ الیکشن کا شیڈول جاری

    کوئٹہ: الیکشن کمیشن نے سینیٹ میں بلوچستان کی گیارہ خالی نشستوں کے انتخابات کا شیڈول جاری کردیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق 15 اور 16 مارچ 2024ء کو ریٹرننگ آفیسر کے پاس امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جا سکیں گے، نامزد امیدواروں کے ناموں کی ابتدائی فہرست کی اشاعت 17مارچ کو ہوگی۔

    شیڈول کے مطابق ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 19مارچ کو کی جائے گی، 21مارچ تک کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں دائر کی جاسکیں گی اور اپیلٹ ٹربیونل 25 مارچ تک اپیلوں پر فیصلے کریں گے۔

    امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست کی اشاعت 26 مارچ کو ہوگی، 27 مارچ تک امیدوار دستبردار ہوسکیں گے، شیڈول کے تحت پولنگ 02 اپریل 2024ء کو صبح 9 سے شام 4 بجے تک صوبائی اسمبلی بلوچستان کوئٹہ میں ہوگی۔کاغذات نامزدگی 15 سے 16 مارچ تک صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان کے دفتر میں دفتری اوقات کے دوران تک موصول ہوں گے۔

    واضح رہے کہ 11 نشستوں میں 7 جنرل جبکہ خواتین اور ٹیکنوکریٹس کی دو دو نشستیں شامل ہیں۔

  • جے یو آئی کا سینیٹ کے ضمنی الیکشن میں یوسف رضا کی حمایت کا اعلان

    جے یو آئی کا سینیٹ کے ضمنی الیکشن میں یوسف رضا کی حمایت کا اعلان

    اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام(جے یو آئی) نے سینیٹ کے ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : سینیٹ کی 6 خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن 14 مارچ کو ہوگا سینیٹ کی جن نشستوں پر ضمنی الیکشن ہوگا ان میں یوسف رضا گیلانی، مولانا غفور حیدری اور نثار کھوڑو کی خالی کردہ نشستیں شامل ہیں جب کہ جام مہتاب، پرنس احمد عمر اور سرفرازبگٹی کی خالی کردہ نشستوں پر بھی ضمنی انتخاب ہوگا۔

    سینیٹ کا ضمنی الیکشن اسلام آباد کی ایک ،سندھ کی 2 اوربلوچستان کی 3 نشستوں پر ہوگا، 14 مارچ کو ہونے والے سینیٹ کے ضمنی الیکشن میں جمعیت علمائے اسلام کے ارکان اسلام آباد کی نشست پر یوسف گیلانی کو ووٹ دیں گے۔

  • سینٹ انتخابات 2024 کے انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن کی تیاریاں مکمل

    سینٹ انتخابات 2024 کے انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن نے اپنی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔

    2018 میں منتخب ہونے والے 52 سینیٹرز اپنی 6 سالہ مدت پوری ہونے کے بعد 12 مارچ 2024 کو ریٹائرڈ ہو جائیں گے۔ تاہم سابقہ فاٹا سے منتخب 4 ارکان سینٹ کی جانب سے خالی ہونے والی نشستوں پر سینٹ کا انتخاب نہیں ہوگا۔ کیونکہ 2018 میں سابقہ فاٹا کے صوبہ خیبر پختونخوا میں انضمام کے بعد سینٹ میں فانا کے لیے مختص نشستیں پچیسویں آئینی ترمیم کے تحت ختم ہو چکی ہیں۔  کل 48 نشستوں پر سینٹ کا انتخاب عمل میں آئے گا،پنجاب کی 12،سندھ کی 12 خیبرپختون خوا کی 11 بلوچستان کی 11اور اسلام آباد کی ایک نشست پر الیکشن ہوں گے ،

    الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی شیڈول 14 مارچ کو جاری کیا جائے گا اور اس حوالے سے کاغذات نامزدگی آج سے الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ اور صوبائی الیکشن کمشنرز پنجاب، سندھ، خیبر پختو نخوا اور بلوچستان کے دفاتر سے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ امیدوار کا غذات نامزدگی15 اور 16 مارچ کو متعلقہ ریٹرنگ آفیسرز ، جن کی تعیناتی عمل میں لائی جا چکی ہے، کے دفاتر میں جمع کروا سکتے ہیں جبکہ پولنگ 2 اپریل کو ہوگی۔ مزید معلومات کے لیے فون نمبر 9219335-051 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    ریاست مدینہ کی جانب حکومت کا پہلا قدم،غریب عوام کی دعائیں، علی محمد خان نے دی اذان

    وفاقی حکومت کی طرف سے پاکستان بیت المال کو سماعت وگویائی سے محروم بچوں کے لیے فنڈز نہ مل سکے ،

    سماعت سے محروم بچے چلا رہے ہیں ریسٹورینٹ، صدر مملکت بھی وہاں پہنچ گئے، کیا کہا؟

    ویلڈن پاک فوج، سماعت سے محروم افراد سننے اور بولنے لگے

    چلڈرن ہسپتال کا کوکلیئر امپلانٹ کے تمام اخراجات برداشت کرنے کافیصلہ،ڈاکٹر جاوید اکرم

  • سینیٹ کی 6 نشستوں پر  الیکشن کے لیے 15امیدواروں کی لسٹ فائنل

    سینیٹ کی 6 نشستوں پر الیکشن کے لیے 15امیدواروں کی لسٹ فائنل

    سینیٹ کی 6 نشستوں پر بائی الیکشن کے لیے 15امیدواروں کی لسٹ فائنل،اسلام آباد کی سیٹ پر 2،سندھ کی دو سیٹوں پر 4اور بلوچستان کے 3سیٹوں پر 9 امیدواروں میں مقابلہ 14 مارچ کو ہوگا،الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فائنل لسٹ جاری کردی۔

    اسلام آباد کی ایک نشست پر یوسف رضا گیلانی اور الیاس مہربان میں مقابلہ ہوگا ۔سندھ کی دونشستوں پر پیپلزپارٹی کے جام سیف اللہ اور محمد اسلم ابڑو اور سنی اتحاد کے نزیر اللہ اور شازیہ سہیل میں مقابلہ ہوگا ۔بلوچستان سینیٹ انتخابات، دستبرداری کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی گئی بلوچستان سے سینیٹ کی 3 خالی نشستوں کیلئے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی گئی۔بلوچستان سے سینیٹ کی 3خالی نشستوں کیلئے 9 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ ایک امیدوار دستبردار ہوا،اسلام آباد کی ایک نشست پر الیکشن قومی اسمبلی میں سندھ کی دو نشستوں پر سندھ اسمبلی اور بلوچستان سے سینیٹ کی 3 خالی نشستوں پرپولنگ 14 مارچ کو بلوچستان اسمبلی میں ہوگی۔

    رپورٹ، محمد اویس ،اسلام آباد

    دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے سینیٹ کی 48 نشستوں پر انتخابات کے لیے ریٹرننگ افسران مقرر کردئیے ہیں،الیکشن کمیشن کے مطابق چاروں صوبوں سے سینیٹ کی سات، 7 جنرل نشستوں 2، 2 خواتین اور 2،2 ٹیکنوکریٹ نشستوں پر انتخابات ہوں گے، اس کے علاوہ پنجاب اور سندھ سے 1، 1 اقلیتی نشست پر بھی انتخاب ہوگا جبکہ اسلام آباد کی 1 جنرل اور 1 ٹیکنوکریٹ نشست پر انتخاب ہوگا،چاروں صوبوں میں سینیٹ انتخابات کے لیے متعلقہ صوبائی الیکشن کمشنر ریٹرننگ افسران مقرر کیے گئے ہیں جبکہ اسلام آباد کے لیے ڈی جی ٹریننگ الیکشن کمیشن ریٹرننگ افسر کو مقرر کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ سینیٹ کی 48 نشستوں پر انتخابات اپریل کے پہلے ہفتے میں کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، انتخابات کیلئے پولنگ 3 اپریل کو قومی و چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ہوگی، سندھ اور پنجاب سے 12،12 اور اسلام آباد کے 2 سینیٹرز کا انتخاب ہو گا جب کہ خیبر پختوانخوا اور بلوچستان سے 11،11 نئے سینیٹرز منتخب ہوں گے۔

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    ریاست مدینہ کی جانب حکومت کا پہلا قدم،غریب عوام کی دعائیں، علی محمد خان نے دی اذان

    وفاقی حکومت کی طرف سے پاکستان بیت المال کو سماعت وگویائی سے محروم بچوں کے لیے فنڈز نہ مل سکے ،

    سماعت سے محروم بچے چلا رہے ہیں ریسٹورینٹ، صدر مملکت بھی وہاں پہنچ گئے، کیا کہا؟

    ویلڈن پاک فوج، سماعت سے محروم افراد سننے اور بولنے لگے

    چلڈرن ہسپتال کا کوکلیئر امپلانٹ کے تمام اخراجات برداشت کرنے کافیصلہ،ڈاکٹر جاوید اکرم

  • سینیٹ کی 48 نشستوں پر انتخابات کے لیے ریٹرننگ افسران مقرر

    سینیٹ کی 48 نشستوں پر انتخابات کے لیے ریٹرننگ افسران مقرر

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے سینیٹ کی 48 نشستوں پر انتخابات کے لیے ریٹرننگ افسران مقرر کردئیے۔

    باغی ٹی وی : الیکشن کمیشن کے مطابق چاروں صوبوں سے سینیٹ کی سات، 7 جنرل نشستوں 2، 2 خواتین اور 2،2 ٹیکنوکریٹ نشستوں پر انتخابات ہوں گے، اس کے علاوہ پنجاب اور سندھ سے 1، 1 اقلیتی نشست پر بھی انتخاب ہوگا جبکہ اسلام آباد کی 1 جنرل اور 1 ٹیکنوکریٹ نشست پر انتخاب ہوگا،چاروں صوبوں میں سینیٹ انتخابات کے لیے متعلقہ صوبائی الیکشن کمشنر ریٹرننگ افسران مقرر کیے گئے ہیں جبکہ اسلام آباد کے لیے ڈی جی ٹریننگ الیکشن کمیشن ریٹرننگ افسر کو مقرر کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ سینیٹ کی 48 نشستوں پر انتخابات اپریل کے پہلے ہفتے میں کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، انتخابات کیلئے پولنگ 3 اپریل کو قومی و چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ہوگی، سندھ اور پنجاب سے 12،12 اور اسلام آباد کے 2 سینیٹرز کا انتخاب ہو گا جب کہ خیبر پختوانخوا اور بلوچستان سے 11،11 نئے سینیٹرز منتخب ہوں گے۔

    مسلم لیگ ن نے کابینہ کیلئے اپنے نام فائنل کر لئے

    رمضان ریلیف پیکج کاحجم بڑھا دیا گیا

    چینی صدر کی نومنتخب پاکستانی ہم منصب کو مبارکباد

  • محسن نقوی لڑیں گے سینیٹ کا الیکشن،مشیر داخلہ بنائے جانے کا امکان

    محسن نقوی لڑیں گے سینیٹ کا الیکشن،مشیر داخلہ بنائے جانے کا امکان

    سابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو وفاق میں اہم عہدہ دیئے جانے کا امکان ہے

    سابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے موجودہ چیئرمین محسن نقوی سینیٹ کا الیکشن لڑیں گے، محسن نقوی کو وزیراعظم کا مشیر برائے داخلہ بنائے جانے کا امکان ہے، محسن نقوی چیئرمین پی سی بی کا عہدہ بھی اپنے پاس رکھیں گے، محسن نقوی حکومتی اتحاد کی طرف سے سینیٹ کا الیکشن لڑیں گے،وہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے متفقہ امیدوار ہوں گے،

    واضح رہے کہ محسن نقوی موجودہ حکومت قائم ہونے سے قبل نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے پر فائز تھے جبکہ وہ اس وقت چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔

    تحریک انصاف کی رہنما مسرت چیمہ کا کہنا ہے کہ ن لیگ کا شیوا ہے کہ وہ اپنے لوگوں کو بڑے عہدوں پر نوازتی ہے پھر ان سے اپنے مطلب کے کام نکلواتی. محسن نقوی کو نگراں وزیراعلیٰ پنجاب بنوا کر تحریک انصاف کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا. اب اس کے عوض ان کو نوازنے کا سلسلہ جاری ہے. پہلے چئیرمین پی سی بی بنایا گیا اب محسن نقوی کو سینیٹر بنوانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں.

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    ریاست مدینہ کی جانب حکومت کا پہلا قدم،غریب عوام کی دعائیں، علی محمد خان نے دی اذان

    وفاقی حکومت کی طرف سے پاکستان بیت المال کو سماعت وگویائی سے محروم بچوں کے لیے فنڈز نہ مل سکے ،

    سماعت سے محروم بچے چلا رہے ہیں ریسٹورینٹ، صدر مملکت بھی وہاں پہنچ گئے، کیا کہا؟

    ویلڈن پاک فوج، سماعت سے محروم افراد سننے اور بولنے لگے

    چلڈرن ہسپتال کا کوکلیئر امپلانٹ کے تمام اخراجات برداشت کرنے کافیصلہ،ڈاکٹر جاوید اکرم