Baaghi TV

Tag: سینیگال

  • سینیگال میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 26 افراد ہلاک،متعدد لاپتا

    سینیگال میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 26 افراد ہلاک،متعدد لاپتا

    سینیگال میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 26 افراد ہلاک اورکشتی پر سوار متعدد افراد لاپتا ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق مچھلی کے شکار کیلئے استعمال ہونے والی کشتی سینیگال سے اسپین کے جزائر کینری کے لیے روانہ ہوئی تھی حادثے کا شکار ہونے والی کشتی سینیگال کے دارالحکومت سے 80 کلومیٹر دور ایمبور شہر سے 100 سے زائد مسافروں کو لیکر روانہ ہوئی تاہم صرف 4 کلومیٹر آگے جاکر ڈوب گئی۔

    کشتی پر سوار مسافروں میں اکثریت نوجوانوں کی تھی جو بہتر مستقبل کی تلاش میں غیرقانونی طریقے سے اسپین میں داخل ہونے کے خواہشمند تھےکشتی پر سوار 100 افراد میں سے 26 ہلاک ہوگئے ہیں، جبکہ 4 افراد کو بچا لیا گیا ہے، لاپتا افراد کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

    قبل ازیں فرانس میں کم از کم 13 تارکین وطن منگل کو انگلش چینل عبور کرنے کی کوشش کے دوران کشتی کے پھٹنے سے مارے گئے تھے۔ بولون-سر-میر کی ماہی گیری بندرگاہ کے قریب لی پورٹل کے میئر اولیور باربرین نے کہا ’بدقسمتی سے، کشتی کا نچلا حصہ کھل گیا تھا‘۔

    انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کے مطابق رواں سال برطانیہ جانے کی کوشش کے دوران کم از کم 30 تارکین وطن ہلاک یا لاپتا ہو چکے ہیں اپ ڈیٹ کیے گئے یوکے ہوم آفس کے اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ سات دنوں میں کم از کم 2,109 تارکین وطن نے چھوٹی کشتیوں پر انگلش چینل عبور کرنے کی کوشش کی۔

    اس سے قبل حالیہ دنوں میں یمن میں کشتی الٹنے سے 49 ، لیبیا میں 61، اٹلی میں 11 تارکین وطن ہلاک ہوچکے ہیں۔

  • 20 دن پہلے تک جیل کے قیدی نے سینیگال کی صدارت کا حلف اٹھا لیا

    20 دن پہلے تک جیل کے قیدی نے سینیگال کی صدارت کا حلف اٹھا لیا

    سینیگال: 20 دن پہلے تک جیل میں قید بصیرو فائی نے اب سینیگال کے صدر کا حلف اٹھالیا ہے۔

    باغی ٹی وی : 44 سالہ بصیرو فائی سینیگال کی تاریخ کے کم عمر ترین صدر ہیں ،صدر کا حلف اٹھانے کے بعد انہوں نے خطاب کرتے ہوئے سینیگال کے نوجوانوں کو معاشی خودمختاری دینےکا اعلان کیا جو اس وقت بڑی تعداد میں بیروزگاری کا شکار ہیں،فائی نے کہا کہ وہ سینیگال کی سالمیت، قومی اتحاد اور افریقا کے اتحاد کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

    واضح رہے کہ بصیرو فائی صدارتی الیکشن سے محض 10 دن قبل تک جیل میں قید تھے اور انہیں الیکشن سے صرف 10 دن قبل جیل سے رہا کیا گیا فائی اپریل 2023 سے جھوٹی خبروں اور توہین عدالت سمیت متعد الزامات کی وجہ سے جیل میں قید تھے جہاں انہوں نے 11 ماہ گزارے فائی ایک ٹیکس کلکٹر تھے مگر صدارتی الیکشن سے قبل سینیگال کے اپوزیشن لیڈر عثمانی سنوکو الزامات کی وجہ سے الیکشن کی دوڑ سے باہر ہوگئے، جس کے بعد سنوکو نے صدارتی الیکشن میں بصیرو فائی کی حمایت کا اعلان کیا اور انہیں امیدوار نامزد کردیا۔

    کولیگ نے میٹرنٹی لیو پر جانے والی ساتھی حاملہ خاتون کے پانی میں زہر ملا …

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کو دھمکی آمیز خطوط بھیجنے کا مقدمہ درج

    عمران خان نے شیر افضل مروت کو فوکل پرسن کی ذمہ داریوں سے ہٹا …

    سینیگال کے سابق صدر میکی سال نے الیکشن سے 18 روز قبل ان لوگوں کے لیے عام معافی کی منظوری دی جو سال 2021 سے 2024 تک جاری سیاسی تحریک میں تشدد اور جرائم کے الزامات میں قید تھےایمنسٹی کی منظوری سینیگال کی پارلیمنٹ نے بھی دی تھی جس کے بعد بصیرو فائی کی رہائی ممکن ہوئی، سینیگال میں صدارتی الیکشن مارچ کی 24 کے منعقد ہوئے تھے جس میں لوگ بڑی تعداد میں ووٹ دینے کے لیے نکلے، صدارتی الیکشن میں ٹرن آوٹ 66 فیصد رہا تھا۔

  • سینیگال میں مسافر بسوں میں خوفناک تصادم،40 افراد ہلاک اور 87 زخمی

    سینیگال میں مسافر بسوں میں خوفناک تصادم،40 افراد ہلاک اور 87 زخمی

    افریقی ملک سینیگال میں مخالف سمت سے آنے والی دو تیز رفتار مسافر بسیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 40 افراد ہلاک اور 87 زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق خوفناک ٹریفک حادثہ سینیگال کے دارالحکومت ڈاکار کے علاقے کافرین میں قومی شاہراہ پر پیش آیا۔ حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ بسوں کے پرخچے اُڑ گئے۔

    کراچی سے ایک بار پھر بوری بند لاشیں ملنے کا سلسلہ شروع

    وسطی سینیگال میں کیفرین کے قریب دو بسوں کے تصادم کے نتیجے میں کم از کم 40 افراد ہلاک اور 87 زخمی ہو گئے ہیں حادثہ نمبر 1 قومی سڑک پر اتوار کو صبح 3:15 بجے پر پیش آیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ رات سوا تین بجے پیش آیا۔ ممکنہ طور پر اندھیرے اور دھند کے باعث حادثہ پیش آیا۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    فائر بریگیڈ نے بتایا کہ 60 نشستوں کی گنجائش والی بس موریطانیہ کی سرحد کے قریب روسو کی طرف جارہی تھی، انہوں نے مزید کہا کہ اس میں سوار افراد کی تعداد معلوم نہیں ہے۔

    نیشنل فائر بریگیڈ کے آپریشنز کے سربراہ کرنل شیخ فال نے خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ "یہ ایک سنگین حادثہ تھا،” انہوں نے مزید کہا کہ اس واقعے میں 87 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

    برازیل میں سابق صدر بولسونارو کے حامیوں نے نیشنل کانگریس کی عمارت پر حملہ کردیا

    انہوں نے کہا کہ متاثرین کو کیفرین میں ایک ہسپتال اور طبی مرکز لے جایا گیا۔ فال نے کہا کہ اس کے بعد سے ملبے اور منہدم بسوں کو صاف کر دیا گیا ہے اور عام ٹریفک دوبارہ شروع ہو گئی ہے۔

    ریسکیو ٹیم کے انچارج نے بتایا کہ رات کی تاریکی کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا رہا۔ زخمیوں میں سے 15 کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کیا گیا ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

    پبلک پراسیکیوٹر شیخ ڈائینگ نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب "مسافروں کی پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے تفویض کردہ ایک بس، ٹائر پھٹنے کے بعد، مخالف سمت سے آنے والی دوسری بس سے ٹکرانے سے پہلے اپنی رفتار پر قابو نا پاسکی-

    کچھ زخمیوں نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ بسوں کی رفتار تیز تھی اور ڈرائیور کو اونگھ آجانے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا حکومت نے تین دن کے سوگ اعلان کیا ہے اور واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی بھی تشکیل دیدی گئی۔

     قلعہ سیف اللہ کے قریب خوفناک ٹریفک حادثے میں 7 افراد جاںبحق

    صدر سال نے ٹویٹر پر کہا کہ "میں اس المناک سڑک حادثے سے بہت افسردہ ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ "میں متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتا ہوں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کرتا ہوں۔”

    ماہرین کے مطابق، یہ حالیہ برسوں میں کسی ایک ملک میں کسی ایک واقعے میں ہونے والی ہلاکتوں کی سب سے بڑی تعداد میں سے ایک ہے جہاں ڈرائیوروں کے نظم و ضبط کی کمی، خراب سڑکوں اور خستہ حال گاڑیوں کی وجہ سے سڑک حادثات عام ہیں۔

    اکتوبر 2020 میں، مغربی سینیگال میں ایک بس کے ریفریجریٹڈ لاری سے ٹکرانے سے کم از کم 16 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے۔ مقامی میڈیا نے اس وقت کہا تھا کہ لاری مچھلیوں کو ڈاکار لے جا رہی تھی۔

    پشاور:پی ٹی آئی کے منحرف ایم این اے ناصر موسیٰ زئی کےحجرے پردستی بم حملہ

  • فیفا ورلڈکپ 2022: نیدرلینڈز  نے سینیگال کو  0-2 سے شکست دے دی

    فیفا ورلڈکپ 2022: نیدرلینڈز نے سینیگال کو 0-2 سے شکست دے دی

    دوحہ: فیفا ورلڈکپ 2022 کے تیسرے میچ میں نیدرلینڈز نے سینیگال کو 0-2 سے شکست دے دی-

    باغی ٹی وی : دوحہ میں کھیلے گئے میچ میں پہلے ہاف کے اختتام تک مقابلہ بغیرکسی گول کے برابر تھا جس میں سینیگال کی ٹیم کا پلڑا نسبتاً بھاری رہا مگر اُن کےکھلاڑی گول نہ کرسکے-


    دوسرے ہاف میں بھی سخت مقابلہ ہوا تاہم نیدرلینڈز نے کھیل کے خاتمے سے 12 منٹ قبل گیپکو کے ذریعے برتر ی حاصل کی اور پھر کھیل کے بالکل آخری لمحات میں کلاسین نےگول کرکے ٹیم کی برتری دوگنی کردی۔

    یورپی ممالک کو اگر مزدوروں اور نوجوانوں کے حقوق کی اتنی ہی فکر ہے تو اپنے ہاں مواقع دیں،سربراہ فیفا

    اس سے قبل آج کے پہلے میچ میں انگلینڈ نے ایران کو 2 کےمقابلے6 گول سے ہرا یاتھا ، انگلینڈ کی جانب سے جیوڈ بیلنگھم نے 35ویں منٹ میں برطانیہ کو برتری دلائی جس کو بُوکایو ساکا نے 43ویں منٹ میں دُگنا کردیا۔

    رحیم اسٹرلنگ نے پہلے ہاف کے اضافی وقت میں تیسرا گول اسکور کرتے ہوئے انگلینڈ کی پوزیشن مزید مستحکم کردی دوسرے ہاف میں 62 ویں منٹ میں ساکا نے دوسرا اور انگلینڈ کا چوتھا گول اسکور کیا۔ مارکس ریشفورڈ 71 ویں منٹ میں پانچواں اور جیک گرِیلش نے 89 ویں منٹ میں چھٹا گول اسکور کیا۔

    دوسری جانب ایران کی جانب سے دونوں گول مہدی تریمی کی جانب سے 65 ویں منٹ اور دوسرے ہاف کے اضافی وقت میں اسکور کیے گئے۔